دو رکعت قضائے حاجت کی بہترین تاثیر:۔
یہ ایک ایسا انمول تحفہ ہے جس کی قیمت کوئی ادا نہیں کر سکتا ، اس کی تاثیر بہت ہی زبردست ہے ، نامکمل کام اس قضائے حاجت کو ادا کرنے سے مکمل ہو جائیں گے ، یہ سینے کے راز ہیں ، یہ عام لوگوں کے کرنے کے بس کی بات نہیں جو لوگ عمل کرتے ہیں بیش بہا انعامات بارگاہ خدا وندی سے حاصل کرتے ہیں ، ایسے ایسے انعامات جو انسان کی سوچ سے بالاتر ہوتے ہیں ، یہ انمول تحفہ ہے ، عمل کو باعمل ،بے غیرت کو غیرت مند ، کنجوس کو سخی بنا دیتا ہے ، بلکہ یوں کہہ لیں کہ جس کو مرشد کامل کی تلاش ہو تو اس انمول تحفہ پر عمل کرے، مرشد کامل مل جائے گا ۔ یہاں تک کہ ایک بزرگ لکھتے ہیں کہ میں نے دو رکعت نماز قضائے حاجت پڑھی اور علم و حکمت کی دعا کی تو اللہ تعالیٰ نے مجھے علم و حکمت کی دولت سے نواز دیا ۔ اس نماز کو پڑھنے سے جو حاجت بیان کی جائے وہ بھی پوری ہو گی بلکہ دس مزید حاجتیں جو پوشیدہ مثلاً وہ شکل جو ظاہر ہو جائے تو بندے کا ان مشکلات سے نکلنا بہت مشکل ہے پوشیدگی میں ہی حل ہوں گی۔
طریقہ عمل :۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب غسل کر کہ پاک صاف کپڑے پہن کر دو رکعت نماز نفل اس طرح پڑھے کہ پہلی رکعت میں سورہ کافرون دس مرتبہ ، دوسری رکعت میں سورہ اخلاص گیارہ مرتبہ ، نماز مکمل کرنے کے بعد سر سجدے میں رکھ کر درود شریف گیارہ مرتبہ ، تیسرا کلمہ دس مرتبہ اور
رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
دس مرتبہ پڑھیں اور حاجت بیان کریں انشاءاللہ آپ کی ہر حاجت پوری ہو گی ۔ (محمد امتیاز خان ' بورے والا)۔
ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر45
ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر45
No comments:
Post a Comment