Monday, August 10, 2015

حضرت شاہ تُرت فقیر ؒ کے مستند روحانی وظائف:


ہر قسم کی حاجت پورا ہونے کا عمل :

اگر کوئی شحص کسی مقصد میں کامیابی چاہتا ہے یا اس کی کوئی ضرورت ہے جو پوری نہیں ہوتی اس کے لئے عشاء کی نماز کے بعد باوضو سات مرتبہ سورۃ یٰسین شریف پرھیں ۔ ایک مرتبہ سورہ پوری پڑھنے کے بعد اپنے مقصد میں کامیابی یا ضرورت کے پورا ہوبے کی دعا مانگیں ، پھر دوسری مرتبہ سورۃ  پڑھ کر دعا مانگیں ، اس طرح سات مرتبہ سورۃ یٰسین پڑھ کر سات ہی مرتبہ دعا مانگیں ۔ یعنی ہر مرتبہ پڑھ کر ہر مرتبہ دعا مانگیں ۔ چند دن عمل کرنے کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ مقصد میں کامیابی حاصل ہو گی۔

ہر قسم کے امتحان میں کامیابی کیلئے:

اگر کوئی سکول، کالج  یا یونیورسٹی کا طالب علم ہو وہ امتحان میں کامیابی کے لئے ہر نماز کے بعد باوضو 16 مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے ،اور پھر اللہ پاک سے اپنی کامیابی کی دعا مانگے، تو انشاء اللہ تعالیٰ امتحان میں ضرور کامیابی ہو گی ۔ یہ عمل کسی نوکری یا باہر کے ملک جانے کیلئے انٹر ویو کیلئے بھی کارآمد ہے۔

رشتوں کی بندش کھولنا:

اگر رشتوں کی بندش لگا دی گئی ہو اور لڑکا لڑکی بوڑھے ہو رہے ہوں جہاں بات لگتی ہے انکار ہو جاتاہے ۔ اول تو رشتے آتے نہیں ہیں ، اور اگر آتے ہیں تو واپسی جواب نہیں ملتا ۔ ایسی صورت میں سورہ والتین مکمل روزانہ باوضو ساٹھ مرتبہ بعد نماز فجر پڑھیں ، چالیس دن عمل کریں انشاءاللہ تعالیٰ چالیس دن کے اندر اندر کام ہو جائے گا ۔

حاسدوں کے شر سے حفاظت:

اگر حاسد شرارت کرتے ہوں ، آوازیں کستے ہوں ، طرح طرح سے ستاتے ہوں تو ان کی شرارت کو ختم کرنے کےلیے روزانہ بعد نماز فجر اور بعد نماز مغرب باوضو اکیس اکیس مرتبہ  سورہ فلق اور سورہ ناس پڑھ کر ان کے شر سے حفاظت کی دعا کریں ۔ انشاءاللہ تعالیٰ شرارت کرنے والے حاسد چند دن میں شرارت سے باز آجائیں گئے اور ان کا انجام برا ہو گا۔
تنبیہ :
 یہ عمل انتہائی مجبوری میں کریں اگر کسی کو بلا وجہ نقصان پہنچانے کےلئے کریں گے تو خطرہ ہے کہ خود نقصان میں مبتلا ء ہو جائیں گے۔

سفیر بخیر و خونی طے ہونا اور واپسی بخیر و خوبی ہونا:

اگر کوئی شحص سفر کے ارادے سے کہیں قریب یا دور جارہا ہے  اور چاہتا ہے کہ وہ ہر قسم کے حادثے سے محفوظ رہے اور چور ڈاکو ، لٹیرے ، اسے نقصان نہ پہنچائیں اس کا سفر آسانی اور خیر و خوبی کے ساتھ طے ہو جائے۔ اور خیریت کے ساتھ  واپس گھر آ جائے تو اس کے لئے باوضو پانچ مرتبہ آیتہ الکرسی پڑھ کر گھر سے باہر قدم نکالے ۔ انشاء اللہ تعالیٰ سفر کے دوران ہر قسم کے حادثے اور نقصان سے محفوظ رہے گا اور خیریت سے گھر لوٹ آئے گا ۔

دو باہمی ناراض آدمیوں میں صلح کرانا :

اگر دو شحص یا دو بھائی یا بہن بھائی آپس میں ناراض ہو ں اور بات چیت نہ کرتےہوں تو ایک انار لے کر دانے نکال کر ایک برتن میں رکھ لیں ، اور باوضو سورہ طارق (پ،30) پوری سورۃ چھبیس مرتبہ پڑھ کر ان دانوں پر دم کر کے دونوں طرف کے آدمیوں  کو کھلا دیں۔ 

گھر سے لڑائی جھگڑا ختم کرنا:

اگر گھر کے تمام افراد آپس میں لڑتے جھگڑتے رہتے ہو ں  اور گھر میں محبت اور پیار کا ماحول ختم ہو چکا ہو تو اس کے لیے اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود  شریف پڑھیں اور درمیان میں "یَا وَدُوْدُ " گیارہ سو بار پڑھ کر گڑ یا چینی پر دم کر کے رکھ لیں ۔ چینی کو شربت یا چائے میں ڈال کر سب گھر والوں کو پلا دیں اور تھوڑا سا گڑ یا چینی آگ میں جلا دیں انشاءاللہ تعالیٰ بہت جلد آپس میں محبت پیدا ہو جائے گی۔

محبت زوجین کیلئے:

اگر دونوں میاں بیوی میں نااتفاقی رہتی ہو  آپس میں ہر وقت اختلاف پیدا ہوتا رہتا ہو تو اس کے لئے دونوں میاں بیوی کا پرانا مستعمل ( پہنا ہوا کپڑا جس کو دھویا نہ گیا ہو) کپڑے کے ٹکڑے لے لیں اور باوضو چالیس مرتبہ" یَا ذَاالْجَلَالِ وَ الْاِکْرَامِ"  پڑھ کر دونوں ٹکڑوں پر دم کر دیں ایک کو رانیا مٹی کا چراغ لے کر اس میں سرسوں کا تیل ڈال کر ان دونوں کپڑو ں کو ملا کر بتی بنا کر چراغ جلائیں ۔انشاءاللہ تعالیٰ دونوں میں بہت جلد اختلافات ختم ہوکر محبت پیدا ہو گی مجرب عمل ہے۔

پورے یا آدھے سر کا درد:

اگر کسی شحص کو پورے یا آدھےسر میں درد رہتا ہو تو اس کے سر ہا تھ رکھ کر تین بار یا سات بار یہ دعا پڑھ کر سر پر دم کریں ۔ اگر غیر عورت ہے تو دور سے پردے کے پیچھے پڑھ کر اس عورت کی طرف منہ کرکے دم کر دیں ۔ عمل پڑھنے کے دوران عورت اپنا ہاتھ سر پر رکھ لے ۔
بِسْمِ اللہ ِ خَیْرِ الْاَسْمَاءِ۔ بِسْمِ اللہ ِ  رَبِّالْاَرْضِ وَسَّمَاءِ۔ بِسْمِ اللہ ِ الَّذِیْ اسْمُہٗ بَرَکَۃُٗوَّشِفَا ءُٗ۔ بِسْمِ اللہ ِ الَّذِیْ بِیَدِہِ شِفَاءُٗ۔ بِسْمِ اللہ ِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہِ شَیْءُٗفِی الّاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَا ءِ وَھُوَالسَّمِیْعُ العَلِیْمُ۔

قرض سے جلد نجات کیلئے:

قرض سے جلد نجات حاصل کرنے کےلیے یہ دعا حضور اکرم حضرت محمد ﷺ  کی تعلیم فرمائی ہوئی ہے۔ اس دعا کو ہر نماز کے بعد ایک سو بار روزانہ پڑھ لیا کریں انشاءاللہ تعالیٰ جلد ہی سارا قرض ادا ہو جائے گا ۔ عمل شرط ہے ،وہ دعا یہ ہے۔
اَللَّھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَمِکَ وَاَغْنِیِْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَکَ۔
 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر11










No comments:

Post a Comment