Monday, August 10, 2015

حبس میں ناشپاتی اور مٹھے کھائیں ٹھنڈک پائیں

حبس میں ناشپاتی اور مٹھے کھائیں ٹھنڈک پائیں :

مٹھے کا تعلق ترشا وہ پھلوں کے خاندان سے ہے مگر یہ اپنے  فوائد اور لذت کے باعث ان سے  بالکل مختلف ہے ۔ یہ موسم برسات وے قبل ہی مارکیٹ میں آ جاتا ہے ۔ مٹھے کو فوائد کا اندازہ  تو موسم برسات میں ہی کیا جا سکتا ہے۔ برسات  کے بعد جب مختلف امراض سر اٹھاتے ہیں تو خاص طور پر بخار کی وباء پھلتی ہوئی نظر آتی ہے تو ایسے میں گرمی کے بخار میں مٹھا قدرت کا ایک خاص تحفہ ثابت ہو سکتا ہے یہ قوت بخش پھل ہے جو کہ گرم مزاج کے حامل افراد کے لئے مفید تصور کیا جاتا ہے اس کے استعمال سے جسم میں موجود بلغم کے اخراج میں مدد ملتی ہے سرد او ر صفر اوی مزاج کے حامل افراد کے لئے یہ قدرے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اس لئے کالی مرچ اور زیرہ کا استعمال کرنا موزوں ہے ۔ یہ گرمی سے پیدا ہونے والی پیاس کو بجھاتا ہے ۔ اور ہونٹو ں کے پھٹنے کے عمل کو روکتا ہے ۔ گرمی کی شدت سے موسم برسات میں اکثر قے، متلی ، محسوس ہوتی ہے جسے بروقت کنٹرول نہ کیا جائے تو بعض حالات میں ہیضے کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔ ایسی صورت میں مٹھے کا استعمال بے حد مفید اور موثرثابت ہو اہے۔یہ نظام ہاضمہ کی بے قاعدگی کو ختم کرتا ہے ، اور اسے تقویت بخشتا ہے ۔ بد ہضمی کو دور کرتا ہے ،گرمی کی وجہ سے خون میں جوش پیدا ہونے کے عمل کو کم کر کہ جسم کی حرارت کو معتدل بنا تا ہے ، اسے گلے کی بیماریوں کے لئے بھی خاصاموثر پایا گیا ہے۔
ناشپاتی ! نشاستے اور توانائی سے بھرپور :یہ نظام ہضم کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے اور بلڈ پریشر کے ساتھ ساتھ موٹاپے کو بھی کم کرتی ہے۔ ناشپاتی اپنے ذائقے اور غذائیت کے اعتبار سے کسی بھی طرح آم اور کیلے سے کم نہیں ہے، خصوصاً گرمیوں کے موسم میں جب اس کو کھایا جائے تو منہ میں ایک دلفریب قسم کی ٹھنڈک اور مٹھاس کے ساتھ ساتھ ذہنی سکون بھی حاصل ہوتا ہے۔ناشپاتی کی شکل دل سے  قدرےملتی جلتی ہے ، شائد یہی وجہ ہے کہ اسے دل کو تقویت پہنچانے میں بھی مفید قرار دیا گیا ہے ۔ مشرق و مغرب کے معالجین کی رائے کے مطابق ناشپاتی معدے ،جگر،اور دماغ کے لئے بھی مفید ہے ۔ اسے کھانے سے معدہ مضبوط ہوتا ہے خون گاڑھا اور اعضاء کو تقویت ملتی ہے قوت ہاضمہ میں اضافہ ہوتا ہے اور بلڈپریشر کے ساتھ ساتھ موٹاپا بھی کم ہوتا ہے۔  اکثر ماہرین کے مطابق ناشپاتی اپنی ٹھنڈی اوررس دار تاثیر  کی بدولت دماغ کو تازگی پہنچانے کے لیے بھی مفید ہے تمام پھلوں کی طرح اس میں بھی گلوکوز کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے اور تھکن کے احساس کو بھی ختم کردیتی ہے۔ موسم گرما میں دھوپ کی شدت اور چلنے کے باعث اکثر اوقات دل میں گھبراہٹ کا احساس ہوتاہے ان کیفیات میں بھی ناشپاتی کا استعمال موثر سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ دل کو تقویت بخشتی ہے ہاضمہ در      ست رکھتی ہے اور مثانےکی سو زش دور کر دیتی ہے۔  بعض مستند طبیبوں کے خیال میں اگر ناشپاتی کو ہاضم سفوف کے ساتھ استعمال کیاجائے تو اس کے فوائد کئی گنا بڑھ جاتے ہیں یہ سفوف گھر پر بھی بہت آسانی سے بنایا جا سکتاہے اس کے لئے سیاہ زیرہ ،سیاہ بلیلہ، سیاہ نمک، دیسی اجوائن، سونف، آمل، سونٹھ، اور کھانے کانمک ہموزن لیں اور جب بھی ناشپاتی کھانےکا دل چاہے اس کے بعد 2 گرام یہ ہاضم سفوف بھی لیں اس ترکیب سے ناشپاتی کی پوری غذائیت حاصل کی جا سکتی ہے ۔  ناشپاتی قبض کی شکایت دور کرنے میں بھی مستعمل ہے اس کےلئے اسے چھلکوں سمیت کھا کر اوپر سے ایک گلاس پانی پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے  قبض دور کرنے کے لئ دو یا تین ناشپاتیوں کا استعمال کافی فائدہ مندثابت ہوتا ہے اس کے علاوہ دائمی قبض اور نظام ہاضمہ کی شکایت کرنے والے افراد کو بالعموم یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ سہ پہر تین بجے سے شام پانچ بجے درمیان ناشپاتی کاٹ کر لیموں اور ہلکا نمک لگا کر مزے دار چاٹ بنا کر کھائی جائے اس چاٹ کے چند روز استعمال سے ہاضمہ کا نظام درست ہو جاتا ہے اس کے علاوہ مثانہ کی گرمی میں بھی یہ  چاٹ مفید ثابت ہوتی ہے اس چاٹ کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ ناشپاتی میں کیمیائی تجزئے کے مطابق نشاستہ کی مقدار سب سے زیادہ پائی جاتی ہے نشاستہ کی مقدار کی زیادتی کیونکہ قبض پیدا کرتی ہے اور آنتوں میں چپکجاتی ہے ۔ اس لئے اس میں موجود لیموں اور نمک اس کی ان مضرتوں کی اصلاح کرتے ہیں قے اوردست سے نجات کے لئے ناشپاتی کا رب استعمال کیا جاتا ہے اس کو بناے کا طریقہ یہ ہے کہ ناشپاتیوں کو کچل کر کسی کپڑے میں نچوڑ کر خوب اچھی طرح رس نکال لیا جائے اب اس رس کو آگ پر رکھ کر اچھی طرح پکائے جب یہ رس خوب گاڑھا اور بھورا ہو جائے تو سمجھ لیں کہ رب تیار ہو گیا اس کو مناسب مقدار میں استعمال کرنے سے دستوں میں افاقہ ہوتا ہے ۔ مغربی ممالک میں خاص طور پر ناشپاتی جلد کے تروتازہ اور صحت مند رکھنےکے لئے بہت زبردست ٹانک خیال کی جاتی ہے۔   خشک اور روکھی پھیکی جلد کی حامل خواتین اسے خاص طور پر استعمال کرتی ہیں ناشپاتی کا سیب کر طرح مربہ بنایا جاتا ہے جس سے دل کو توقیت حاصل ہوتی ہے اور گھبراہٹ کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔ 
 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر12










No comments:

Post a Comment