Wednesday, August 19, 2015

خواتین پوچھتی ہیں ؟

خواتین پوچھتی ہیں ؟

عجیب سا ڈر ہے :۔
سکول میں پڑھاتی ہوں اور ساتھ بی اے بھی کر رہی ہوں، میری زندگی کا مقصد صرف کام کرنا اور پڑھنا ہے ، مجھ میں خامی یہ ہے کہ دوسروں کے جزبات سے بےخبر رہتی ہوں جسمانی طور پر کمزور ہوتی جا رہی ہوں نیز زیادہ کام بھی نہیں کر سکتی ۔ سوتے میں ایسا لگتا ہے جھٹکے لگ رہے ہیں ، کسی بات پر غور نہیں کر سکتی ، مجھے یہ نہیں پتہ دوسرے مجھے طعنے دے رہے ہیں یا برا کہہ رہے ہیں ، ایک عجیب سا ڈر ہے جو مجھےبے چین رکھتا ہے ۔ مجھے بتائیے کیا کروں ؟ کہیں میں  نفسیاتی مریضہ تو نہیں بن گئی ؟ کاش! میں بھی اوروں کی طرح ہنس بول سکتی، بتائیے میں کیا کروں ؟
جواب:۔  آپ کا یہ چار صفحوں کا خط میرے سامنے ہے میری سمجھ میں نہیں آ رہا کہ آپ پڑھ اور پڑھا کس طرح رہی ہیں ۔ آپ نے اچھی خاصی زندگی کوعذاب بنا لیا ہے ، آپ بالکل ٹھیک ہیں ، شادی ہو جائے گی تو معاملات بہتر ہو جائیں گے ، ہماے ہاں پتہ نہیں کیوں شادیاں جلدی نہیں کی جاتیں ۔ وقت پر شادی نہ ہو تا مسائل جنم لیتے ہیں ۔آپ یہ سوچ لیں ، کہ بالکل صحت مند ہیں ، اپنی صحت کی فکر کریں اچھی عذا کھائیے اور نماز کی پابندی کریں ۔ چند دنوں میں معاملات ٹھیک ہو جائیں گے ۔ چاند کی ابتدائی تاریخوں مین ایک گلاس تربوز کا پانی لیں ، اس میں دو چمچ مصری ملائیں ، رات کو یہ پانی کسی بوتل میں بھر کر آسمان کے نیچے رکھ دیں  ، صبح اٹھ کر نماز اور تلاوت کے بعد یہ پانی پی لیں ۔ یہ عمل 21 روز کریں۔ تربوز بہت  فوائد رکھتا ہے، اس کا پانی پینے سےذہن کی گرددور ہو جاتی ہے ۔21 دن یہ پانی پی کر آپ سات بادام اور پانچ کالی مرچیں پیس کر صبح نماز کے بعد نہار منہ کھائیے ۔دو تین ماہ میں  آپ کاحافظہ  تیز ہو جائے گا اور حسیات بھی بیدار رہیں گی۔
نقلی زیوارت خرا نہ ہو ں گئے:۔
مجھے نقلی زیوارت اکٹھا کرنے کا بے حد شوق ہے۔ اب میرے ساتھ ایک مسئلہ یہ ہو ا ہے کہ ان زیوروں کی چمک مدھم پڑئی جارہی ہے اور یہ کہیں کہیں سے مٹیالے بھی ہو رہے ہیں ، میری طرح اور لڑکیوں کو بھی زیورات خریدنے کا شوق ہے ۔ یہ کیسے محفوظ رکھے جا سکتے ہیں ؟ (شائستہ ' لاڑکانہ)
جواب:۔نقلی زیوارت کے معاملے میں ، تھوڑی سی احتیاط کرنی پڑتی ہے ، ان کو ٹیشو پیپرمیں لپیٹ کررکھیں  ، کسی  ہوا بند ڈبے میں زیور کے ساتھ دو تین سفید چاک بھیرکھیں ۔تختہ سیاہ پر جو چاک لکھنے کے کام آتے ہیں وہ خرید یے ، زیورات خراب نہیں ہوں گے ۔ آج کل تو ان پر پالش بھی ہو جاتی ہے مگر وہ مہنگی پڑتی ہے ۔ بعض دفعہ ان زیورات سے الرجی ہو جاتی ہے ، اس سے بچنے کے لئے آپ زیور پہننے سے پہلے کوئی سی بھی ہلکی سی کریم لگالیں ، نقلی زیورات تقریبات سے فارغ ہو کر فوراً اتار دیا کریں کیونکہ انہیں زیادہ دیر پہننے سے نقصان ہوتا ہے خصوصاً گلے کے ہار وغیرہ ۔ صحت ہے تو سب کچھ ہے ، زیوات بغیر صحت کے کسی کام کے نہیں ۔
کیا امرود میٹھے ہو سکتے ہیں ؟ 
میرے  گھر میں امرود ہے مگر کسیلا ، درخت کٹواتے بھی عجیب سا لگتا ہے ، کیا امرود میٹھے ہو سکتے ہیں ؟(مبشر حسین)
جواب:۔  میرے گھر میں بھی امرود کا درخت تھا ، ہم قربانی کا خون اس کی جڑوں میں ڈالتے تھے جس سے خوب پھل آتا ۔پھول آنے سے پہلے امرود کے چاروں طرف جڑ کے پاس گڑھا کھود یے ۔ اب گڑ کوٹ کو اس میں ڈالیں اور اوپر سے مٹی ڈال دیں ، امرود کا ذائقہ بدل جائے گا ، اگر آپ میٹھے امرود چاہتی ہیں تو ہر سال تازہ گڑ ڈالیے ۔ اسی طرح انگور کی بیل میں ہر سال قربانی کا خون ڈالا جائے تو انگور بہت میٹھے اور اچھے ہو جاتے ہیں موتیا ،چمبیلی، کے گملوں میں دودھ کی خالی پتیلی میں پانی ملا کر روز ڈالا جائے توپھول بڑے ہو جاتے ہیں ، جب بھی دودھ کا برتن دھوئیں پانی گملے میں ڈال دیں ۔
 گرمی اور چکر:۔
گرمی کے موسم میں میرا چہرہ گرم ہو جاتا ہے، پاؤں کے تلوے آگ کی طرح جلتے ہیں ، زیادہ دیر دھوپ میں بھی نہیں رہ سکتی ۔ میری عمر ساٹھ سال ہے ، گرمی میں رہوں تو چکرآنے لگتے ہیں ۔ اس بارے میں ضرور بتائیے ، گرمی کا موسم میرے لئے عذاب ہوتا ہے ۔( اہلیہ سرور)
جواب:۔گرمی کے موسم میں اپ سبزیاں زیادہ کھائیے ،دہی آدھا کپ ضرور لیں ، ہر گھیا کھائیے ، یہ ہمارے پیارے نبیﷺ کی پسندیدہ غذا تھی ، وہ سالن میں کدو کے ٹکڑے   ڈھونڈ کر تناول فرماتے تھے ، گھیے کا رائتہ بھی مفید ہے۔ اس کی بھجیا اور گوشت میں پکا ہوا سالن بھی مزے کا ہوتا ہے ۔ چھاچھ میں گھیے کے قتلے کاٹ کر ڈال دیں ، اب اسے آپ ماتھے پر ملیے اور سر پر بھی لگایئے ، پاؤ ں کے تلوؤں پر بھی اچھی طرح گھیے سے مساج کیجئے ۔ دس پندرہ منٹ بعد نہا لیجئے ۔ چنددنوں میں گرمی کی شکایت دور ہو جائے گی، صندل کا شربت گرمی دور کر کے بدن میں ٹھنڈک ڈالتا ہے کسی اچھے دواخانے کا صندل خریدئیے اور دن میں دو بار شربت بنا کر پی لیا کریں ۔ آپ کو چھاچھ نہ ملے تو تھوڑے سے دہی میں پانی ملا کر گھیا ڈال سکتےہیں ، اس کا مساج کریں ۔
قبض کا مسئلہ:۔
میرے بھائی بیرون ملک ہیں 26 سال کی عمر میں گلے کا آپریشن ہوا ہے،  وہ قبض کی وجہ سے سخت پریشان ہیں ، وہاں ڈاکٹر زیادہ پانی پینےکی تاکید کرتے ہیں ، پانی سے انہیں پیٹ میں اپھارہ اور گیس کی شکایت ہو جاتی ہے، ان کا کئی بار ٹیلی فون آیا کہ قبض کے بارے میں ضرور بتائیے۔
جواب:۔ وہاں کے ڈاکٹرز ٹھیک کہتے ہیں ، پانی زیادہ پینے سے قبض ٹوٹ جاتا ہے ،ویسے بھی صحت کے لیے مفید ہے ، آپ کے گلے کا آپریشن ہو ا ہے  ، کھٹی چیز یں ویسے نہیں کھانی چاہیے ، وہا ں منقیٰ مل جائے گا ، پندرہ سولہ دانے صبح ایک گلاس پانی میں بھگو دیں ، اگلی صبح تک منقیٰ پھول جائے گا ، آپایک ایک دانہ کھائیے تاہم اس کے بیج پھینک دیں اور بچا ہو پانی پی لیں ۔ یعنی چوبیس گھنٹے منقیٰ بھگو نا ہے اور صبح نہار منہ کھا کر پانی پینا ہے ، دس بارہ دن کر کے دیکھئے ۔ اس میں آ سانی سے جذب ہونے والا فولاد ہے جو خون کی کمی دور کرے گا اور صحت بنائے گا ، خون کے سرخ ذرات بڑھیں گے ، ایک قسم کی مقوی اور توانائی دوا سمجھئے ، آپ کی کمزوری دور ہو گی۔
ورم :۔
گھر میں چلنے پھرنے  سے میرےپیروں  ، پنڈلیوں اور ٹانگوں میں سوجن ہو جاتی ہے ، مجھ جیسے سفید پوش لوگ جن کے  پاس وسائل نہیں ان کے لیے اس مسئلے کا حل لکھئے ، مہربانی ہو گی ۔( میمونہ' لاڑکانہ )
جواب:۔ بہن آپ نے مکمل حال نہیں لکھا ، بہرحال درد اور سوجن کے لئے میں آپ کے درج ذیل نسخہ لکھ رہا ہوں ۔
ریوندخطائی، سیاہ مرچ، سونف، فلفل دراز، نوشادر، سہاگہ ، چرائتہ تخم ، مکو ، ان تمام اشیاءکو  تین تین ماشہ لیں ۔ اور اجوائن دیسی چھ ماشہ  ، ان سب کو پیس لیں ۔ سہا نجنا کے پتوں کا پانی نکالیے، اس میں دوائیں کھرل کر کے چھوٹی چھوٹی رتی بھر گولیاں بنا کر رکھ لیں ، دو گولیاں صبح ، دو شام کھائیے ، نہار منہ ۔ ہر قسم کی سوجن ،ورم اور درد کے لئے مفید ہیں ۔
 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر33






No comments:

Post a Comment