محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو جزائے خیر سے نوازے ۔ آمین! محترم حضرت حکیم صاحب! میں عبقری کی دو سال سے قاری ہوں ۔ میں بلڈپریشر کی مریضہ تھی ، ڈاکٹر یہی کہتے تھے لیکن بیماری پتہ نہیں کیا تھی ، اچانک سے میرا سانس بند ہونا شروع ہو جاتا، دھڑکن بہت تیز ہو جاتی، دماغ کو پتہ نہیں کیا ہونے لگ جاتا ، جب میری ایسی طبیعت ہوتی تو پھر چار ، پانچ دن میری طبیعت نہیں سنبھلتی تھی رنگ ہلدی کی طرح ہو جاتا تھا ۔ ایک بڑے حکیم کو چیک کروایا تو اس نے کہا کہ دل کا ایک والو بند ہے ، تب بھی آرام نہ آیا ۔ پھر ایک ڈاکٹر نے مجھے دو گولیاں لکھ دیں وہ میں روزانہ کھاتی رہی ، ان گولیوں سے فوری طبیعت سنبھل جاتی تھی ۔ 15 سال سے ڈاکٹر کی بتائی گئی گولیاں کھا رہی تھی ۔ پھر میری ملاقات عبقری رسالے سے ہوئی اس میں ایک نسخہ تھا میں نے وہ بنایا اور استعمال کرنا شروع کر دیا ۔ اللہ پاک کے کرم سے میری ساری بیماری ختم ہو گئی ، پہلے سوتے وقت ایک گولی بلڈ پریشر اور ایک گولی نیند کی کھاتی تھی ، وہ بھی اب چھوٹ گئی ہیں ۔ یہ گولیاں میں نے تین ماہ کھائی ہیں ، دو گولی رات کو سوتے وقت کھانی ہیں ۔ یہ گولیاں جسم درد ،پاؤں درد ، کیلئے بھی بہت مفید ہیں جس نے بھی عبقری میں یہ ٹو ٹکہ لکھا ہے میں اس کیلئے بہت دعا کرتی ہوں ۔ نسخہ درج ہے ۔
ھوالشافی :۔ 100پتے نیم کے نرم والے تازہ درخت سے اتار لیں اور 100 عدد کالی مرچ لے کر اسے پیس لیں اور کالی مرچ کے دانے کے برابر گولیاں بنا لیں اور روزانہ رات کو دو گولیاں کھا لیں ۔ اگر چاہیں تو صبح ، دوپہر ، شام بھی دو ، دو گولیاں کھا سکتے ہیں ۔( مسز یعقوب 'چشتیاں )
ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر46
ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر46
No comments:
Post a Comment