بھٹکا شوہر راہ راست پر آ گیا:۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عرصہ دو ، تین سال سے عبقری رسالہ پڑھ رہی ہوں اور اس میں شامل وظائف سے فیض یاب ہوتی ہوں اور میرے بہت سے معاملات میں اس سے بہتر ی آئی ہے ، میں دل سے آپ کی مشکور ہوں کے آپ کے رسالے کی وجہ سے لوگوں کو گھر بیٹھے اپنے مسائل کے حل مل جاتا ہے ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے ۔ آمین ! میری شادی کو تقریباً 17 سال ہونے والے ہیں ، آج سے تقریباً تین سال پہلے میرے شوہر کی ایک عورت سے شنا سائی ہوئی لیکن میں بے خبر رہی اور یہ شنا سائی ناجائز تععلقات تک بڑھ گئی ۔ تقریباً ڈیڑھ سال پہلے میرے شوہر نے خود ہی اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا اور مجھ سے مدد مانگی ، میں نہیں جانتی تھی کہ ان کے تعلقات کی نوعیت کیسی تھی اور ان کی اجازت سے میں نے عبقری سے تمام مشکلات کے حل کے لئے وظیفہ
لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّ ۃَ اِلَّا بِا للہِ
والا کلمہ کھلا پڑھنا شروع کر دیا اور اللہ سے مدد کی دعا مانگتی رہی ایک سال کے عرصے کے دوران اس عورت سے میرے شوہر کے تعلقات کیسے رہے یہ نامعلوم ہے ، بقول میرے شوہر کے میں اس عورت سے نجات حا صل کر رہا ہوں اور تقریباً تین ماہ پہلے وہ عورت یہ شہر چھوڑ کر اور شوہر کے علم میں لائے بغیر رات کے اندھیرے میں ہماری زندگی سے دور چلی گئی ہے ،
ہماری زندگی میں سکون آ گیا ااور ہماری عزت سے اس عورت سے جان چھوٹ گئی ۔ یہ سب اس کلمہ کی بدولت اور اللہ کی مدد کے بغیر ناممکن تھا ۔
ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر 36،35
ہماری زندگی میں سکون آ گیا ااور ہماری عزت سے اس عورت سے جان چھوٹ گئی ۔ یہ سب اس کلمہ کی بدولت اور اللہ کی مدد کے بغیر ناممکن تھا ۔
ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر 36،35
No comments:
Post a Comment