گم شدہ کی بازیابی کی دعا
ایک بچی کی گم شدگی کے فیس بک اشتہار پر مجھے یاد آیا ہم لاہور میں رہتے تھے عزیزوں کی ایک بچی ہمارے ہاں آئ ھوئ تھی شام کےوقت اچانک گم ہوگئ ۔وہ رات اوراگلا دن تقریبانصف صدی گزرنےکے بعد بھی اس کی تلخیاں باقی ہیں ہم نے لاہور کی مساجد اخبارات ریڈیو ٹی وی ہر جگہ اعلان کروائے چوبرجی میں ایک بزرگ رہتے تھے کن فیکونی عامل تھے اور مجھ سے بہت محبت کرتے تھے ان کے پاس گیا تو انہیں نے بتایا
یامجیب یامعید
کا ذکر مسلسل کرتے رہیں ۔آخر اگلے روزگم شدہ بچوں کے دفتر نے فون کر کے ہمیں بچی کے ملنے کی اطلاع دی ۔بچی اتنی چھوٹی تھی کہ اپنے ماں باپ رہائش کسی کا نام پتہ نہیں جانتی تھی ۔
اس کے بعد یہ ذکر جس کسی کو بتایا اسے کھوئ ھوی چیز مل جاتی رہی ۔آج افادہ عام کے لئے پیش خدمت ھے ۔
از ڈاکٹر ظفیل ہاشمی صاحب
No comments:
Post a Comment