Monday, August 10, 2015

ذیقعدہ کا آسا ن عمل ! جو مانگو گے ملے گا:

 ذیقعدہ اسلامی سال کا گیاروں مہینہ ہے ۔ یہ بڑا مبارک اور حرمت والا مہینہ ہے ، اس مہینے میں عرب جنگ کو ترک کر دیتے تھے اور اپنے گھروں میں بیٹھے رہتے تھے ۔ حضور نبی اکرم ﷺ کا ارشاد پاک ہے کہ ذیقعدہ کا مہینہ بہت بزرگی والا ہے اور اس ماہ کی عبادت بہت افضل ہے۔ 
ذیقعدہ کا چاند:
جب ذیقعدہ کا چاند دیکھے تو یہ پڑھے :۔ 
اللھم ھذا الشھر اول من شھر الحرام وااوسطھا من شھور حج بیتک الحرام فاغفر لنا جمیع المعاصی والاثام والا تو اخذنا بالنواصی والا قدام یا ذاالجلال والاقرام
پہلی شب:
اس مہینے کی پہلی شب کو چاہیے کہ تیس رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورہ زلزال پڑھے اور سلام پھیرنے کے بعد ایک مرتبہ سورہ نباء یعنی عم یتساءلون پڑھے ۔ اس کے علاوہ جو کوئی ذیقعدہ کی پہلی شب نماز عشاء کے بعد چار رکعت نفل نماز دو دو رکعت کرکہ اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سور ہ فاتحہ کے بعد 33،33 بار سورہ اخلاص پڑھے نماز کے بعد خشوع و خضوع کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگے اور خلوص دل سے توبہ کرے تو انشاءاللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول ہو گی اور اللہ تعالیٰ اس کو بخش دیں گئے ۔ 
نفلی روزہ: 
جو کوئی سوموار کے روز روزہ رکھے تو ثواب عظیم حاصل ہو گا ۔ 
جمعہ کے نوافل:
ذیقعدہ کے مہینے میں چاہیے کہ ہر جمعہ کے دن نماز جمعہ کے بعد چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھےکہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کو بعد اکیس اکیس مرتبہ سور ہ اخلاص پڑھے ۔ انشاءاللہ تعالیٰ ثواب عظیم حاصل ہو گا ۔
دو رکعت نفل:
ذیقعدہ کے مہینے کی ہر شب کو نماز عشاء کے بعد دو رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں  سورہ فاتحہ کے بعد تین تین مرتبہ سور ہ اخلاص پڑھے ، اور نماز کے بعد اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے انشاءاللہ ہر رات عمرہ کی عبادت کا ثواب حاصل ہو گا۔
ترقی درجات کے لئے:
جو کو ئی چاہے کہ بارگاہ الہیٰ میں اس کا درجہ بلند ہو جائے اللہ پاک اس پر اپنا خصوصی فضل و کرم نازل فرمائیں تو اسے چاہیے کہ وہ ذیقعدہ کے مہینہ کی نو تاریخ کی شب نماز عشاء کے بعد دو رکعت نفل اس طرح سے پڑھےکہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک ایک مرتبہ سورہ مزمل پڑھے اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد تین مرتبہ سورہ یٰسین پڑھے ۔
جمعرات کی شب:
ذیقعدہ کے مہینے میں جو کوئی ہر جمعرات کی شب سو رکعت نفل دو دو رکعت کرکہ اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سور فاتحہ کے بعد دس دس مرتبہ سور ہ اخلاص پڑھے تو بفضل باری تعالیٰ اسے ثوابے عظیم حاصل ہو گا 
آخری دن:
جو کوئی زیقعدہ کے مہینے کی آخری تاریخ کو چاشت کے وقت دو رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سور ہ فاتحہ کے بعد تین سو مرتبہ سورہ القدر پڑھے اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد گیارہ مرتبہ یہ درود پاک پڑھے۔
اللھم صل علی سیدنا ومو لا نا محمد وعلی ال سیدنا ومولانا محمد معدن الجود والکرم واصحابہ وبارک وسلم
اس کے بعد پندرہ مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھے اور سجدے میں جا کر اللہ پاک سے جو بھی جائز دعا مانگے گا انشاءاللہ،اللہ پاک قبول فرمائیں گئے۔

 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر10




No comments:

Post a Comment