Thursday, August 20, 2015

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں :

آزمودہ طبی ہوش ربا نسخہ جات :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس چند طبی نسخہ جات ہیں جو کہ تمام کے تمام کئی بار کے آزمودہ ہیں۔ میں یہ تمامنسخہجات قارئین کی نذر کرتا ہوں :۔

بڑھا ہوا پیٹ کم کرنے کا شاندار نسخہ:۔
یہ نسخہ مجھے ایک پھلوں کے خواص والے رسالہ سے ملا تھا ، بیری کی لاکھ ایک تا ڈیڑھ ماشہ سے لے کے چھ ماشہ تک استعمال کریں ، صبح ایک وقت عرق مکوہ  پانچ تولہ، اور عرق سونف پانچ تولہ، کے ہمراہ اور پرہیز آلو، بڑا گوشت، ابلے ہوئے چاول ، چکنائی تلی ہوئی اشیاء ہے ۔ پھل وغیرہ کھائیں ، گندم کی خالص روٹی سبزیات شوربا والا چھوٹا گوشت استعمال کریں ۔ دو یا تین ہفتوں کے مسلسل استعمال سے بدن کی چربی پگھل جاتی ہے ۔ موٹاپا کم کر کے بدن اصلی حالت میں بحال کرنے میں یہ نسخہ اپنا جواب نہیں رکھتا۔ جن افرد کی توند نکل جاتی ہے وہ یہ نسخہ استعمال کریں ۔ صبح سیر کریں اور رات کھانے کے بعد بھی کم از کم گھنٹہ یا دو گھنٹہ لازمی پیدل واک کریں ۔ بڑھا ہو پیٹ کم ہونا شروع ہو جاتا ہے اور اکیس دنوں میں پیٹ اپنی طبعی حالت میں آ جائے گا ۔ ڈائٹنگ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے حد درجہ آسان نسخہ ہے 
 رنگ سرخ و سپید کرنے کیلئے :۔
گرمیوں کا موسم چل رہا ہے ، نہار منہ آڑو پکا ہو ا ایک عدد کھا لیں ، آدھ گھنٹہ بعد ایک گلاس دودھ پی لیں ، ایک مہینہ میں رنگت کشمیری سیب کی طرح سرخ و سپید ہو جائے گی کوئی کریم وغیرہ استعمال کرنے کی نوبت ہر گز نہ آئے گی، ہر سال ایسا ہی کریں ۔ اس کے علاہ چٹکی پیسی ہوئی کلونجی کھا کر آدھا چمچ زیتون کاروغن پی لیں اس کی بھی یہئ تاثیر ہے ۔ رنگت سرخی مائل سفید ہو جائے گی۔
 ماہواری میں باقاعدگی کیلئے :۔
تلسی کے بیج ایک چمچہ، چھوٹا ایک گلاس پانی میں ابالیں اور آدھا گلاس رہ جائے تو اتار کر ٹھنڈا ہونے پر پی لیں ، ماہواری میں باقاعدگی پیدا ہو جائے گی، دو ماہ ایسا دن میں کسی بھی وقت کر سکتے ہیں ۔
اکسیر معدہ :۔
دارچینی ، چھوٹی الائچی (دانہ الائچی ہونا چاہیے) سونٹھ ہم وزن سفوف کر لیں ، کھانا کھانے سے پہلے صبح دوپہر شام دو چٹکی تازہ پانی سے کھائیں ، فریج کا ٹھنڈا پانی نہ ہو ، نظام ہضم کی زبردست اصلاح ہوتی ہے اور معدہ مضبوط ہو جاتا ہے ۔ ہر چیز کھایا پیا ہضم ہو کر بار بار بھوک  لگتی  ہے ذاتی آ زمودہ ہے ۔
قوت باہ کےلیے نسخہ جات :۔
ھوالشافی : اسگندنا گوری 8 ماشہ لیں ، آدھ کلو دودھ میں خوب ابالیں جب دودھ ڈیڑھ پاؤ رہ جائے مصری ملا کر پی لیں ۔ دنوں میں چہرہ سرخ کر دیتا ہے اور قوت باہ اس قدر کہ  طبیعت پر قابو پانا مشکل ہو جاتا ہے ۔ صبح کے وقت پئیں اور ڈیڑھ ماہ تک استعمال کریں لیکن اس کا ناجائز ہر گز استعمال نہ کریں ، اسگند عام بوٹی ہے ، پنجاب میں ویرانوں ، دریائی علاقوں نہروں کے کنارے بکثرت پائی جاتی ہے اسے آکسن بوٹی بھی کہتے ہیں ۔
 قوت باہ کیلئے لاجواب :۔
بار ہا کا آزمودہ ، کبھی خطا نہیں گیا ۔ پہلے ہفتہ میں ہی فائدہ ظاہر کر دیتا ہے ۔ ہر قسم کی کھوئی ہوئی طاقت بحال کر دیتا ہے ۔ قوت باہ کے شاکی افراد کے لئے تحفہ خاص ہے ۔ نسخہ بڑے بڑے نسخوں کا مقابلہ کرتا ہے اور چالیس روز میں جوان مرد بنا دیتا ہے ، ممسک میں لاجواب ہے اجزا بھی قلیل قیمت میں پنساری سے مل جاتے  ہیں ترکیب یوں ہے ۔
ھوالشافی؛موصلی سفید ،ثعلب مصری ، تخم ریحان تینوں ہموزن لیں ۔ موصلی سفید  اور ثعلب مصری الگ الگ پیس کر بقیہ تخم ریحان ویسے ہی سالم ملا دیں ، یاد رہے تخم ریحان نہیں پیسنا ۔ صبح ایک چمچہ یعنی چھ ماشہ سفوف لے کر دودھ آدھ کلو میں ڈال کر پکائیں ، جب دودھ گاڑھا ہو جائے یعنی ڈیڑھ پاؤ رہ جائے اتار لیں ، مصری حسب ذائقہ ملا کر نیم گرم  پی لیں ۔
پاؤں کی خوبصورتی کیلئے :۔
پاؤں کی خوبصورتی  کے لئے گرم پانی میں دو چمچہ سرکہ انگوری یا کووئی بھی سرکہ ڈالیں قابل برداشت نیم گرم ہونے پر پاؤں 15 منٹ ڈبوئےرکھیں  ، پاؤں خشک کر کے پھر زیتون کے تیل سے مالش کریں ۔پاؤں اور ایڑھیاں  اس قدر صاف ہو جائیں گی گویا آپ زمین پر اترے ہی نہیں ، ہفتہ میں ایک یا دو دفعہ یہ عمل دہرائیں ۔
 مشکلات کا آخری حل :۔
حافظ ابن حجر رحمتہ اللہ علیہ ! امام حکم رحمتہ اللہ علیہ ! امام ابو زکریارحمتہ اللہ علیہ ! امام ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ ! اور مزید چھ ائمہ کرام رھم اللہ کا آزمودہ مجرب عمل جس کے بارے میں حافظ ابن حجررحمتہ اللہ علیہ ! فرماتے ہیں کہ اس عمل کی سند ڈھونڈنے نہ لگ جانا بلکہ اس کو پورے یقین سے کر لو اور مشکل ٹلوا لو۔ میں نے اس کا تجربہ کیا تو سو فیصد نفع حاصل ہوا۔
طریقہ عمل:۔  کسی بھی وقت بارہ رکعت صلوۃ الحاجت ایک ہی سلام کی نیت سے شروع کے کہ  ہر دو رکعت کے بعد تشہد بیٹھنا ہے ، پھر آخری رکعت کے تشہد میں سلام پھیرنے سے پہلے سجدے میں گر کے سات مرتبہ سورہ فاتحہ،سات مرتبہ آیت الکرسی، دس مرتبہ چوتھا کلمہ اور ایک بار درج ذیل دعا پڑھیں :۔

اَللَّھُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ بِمَعَا قِدِ الْعِزِّ مِنْ عَرْ شِکَ وَ مُنْتَھَی الرَّحْمَۃِ مِنْ کِتَا بِکَ وَ اسْمِکَ الْاَ عْظِمِ وَ جَدِّ کَ الْاَعْلٰی وَ کَلِمَا تِکَ التَّا مَّۃِ

اس کے بعد اپنی دعا منگیں اپنی حاجت بیان کریں ۔ پھر سجدے سے اٹھ کر سلام پھیر دیں ۔

 بھٹکا شوہر راہ راست پر آ گیا:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عرصہ دو ، تین سال سے عبقری رسالہ پڑھ رہی ہوں اور اس میں شامل وظائف  سے فیض یاب ہوتی ہوں اور میرے بہت سے معاملات میں اس سے بہتر ی آئی ہے ، میں دل سے آپ کی مشکور  ہوں کے آپ کے رسالے کی وجہ سے لوگوں کو گھر بیٹھے اپنے مسائل کے حل مل جاتا ہے ۔ اللہ آپ  کو جزائے خیر دے ۔ آمین ! میری شادی کو تقریباً 17 سال ہونے والے ہیں ، آج سے تقریباً تین سال پہلے میرے  شوہر کی ایک عورت سے شنا سائی ہوئی لیکن  میں بے خبر رہی اور  یہ شنا سائی ناجائز تععلقات تک بڑھ گئی ۔ تقریباً ڈیڑھ سال پہلے میرے شوہر نے خود ہی اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا اور مجھ سے مدد مانگی ، میں نہیں جانتی تھی کہ ان کے تعلقات کی نوعیت کیسی تھی اور ان کی اجازت سے میں نے عبقری سے تمام مشکلات کے حل کے لئے وظیفہ 
  لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّ ۃَ اِلَّا بِا للہِ 
والا کلمہ کھلا پڑھنا شروع کر دیا اور اللہ سے مدد کی دعا مانگتی رہی ایک سال کے عرصے کے دوران اس عورت سے میرے شوہر کے تعلقات کیسے رہے یہ نامعلوم ہے ، بقول میرے شوہر کے میں اس عورت سے نجات حا صل کر رہا ہوں اور تقریباً تین ماہ پہلے وہ عورت یہ شہر چھوڑ کر اور شوہر کے علم میں لائے بغیر رات کے اندھیرے میں ہماری زندگی سے دور چلی گئی ہے ، ہماری زندگی میں سکون آ گیا ااور ہماری عزت سے اس عورت سے جان چھوٹ گئی ۔ یہ سب اس کلمہ کی  بدولت اور اللہ کی مدد کے بغیر ناممکن تھا ۔ 
شوگر ختم کرنے کے لاجوب وظیفے اور کا میاب نسخے:۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس شوگر ختم کرنے کے آزمودہ  نسخہ  جات اور وظائف ہیں جو میں عبقری قارئین! کی نذر کرتا ہوں یقیناًقارئین !ان سے بھر پورفائدہ اٹھائیں گے ۔
شوگر ختم کرنے کا نسخہ نمبر 1.
انادانہ ایک پاؤ، سونٹھ ایک پاؤ، پودینہ ایک پاؤ۔  ان تمام اشیاء کو  کوٹ کر سفوف بنا لیں 
خوراک :۔ ایک چمچ کھانے کے بعد صبح ، دوپہر ، شام پانی کے ساتھ استعمال کریں
شوگر ختم کرنے کا نسخہ نمبر 2.
کلونجی 20 گرام، تخم جامن 20 گرام، گوند کیکر 20 گرام ، تخم سرس 20گرام ، کوڑتمہ 20 گرام،  ان تمام صیاء کو کوٹ چھان کر سفوف بنا لیں ۔
خوراک :۔ صبح ، شام آدھا چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں ۔
شوگر ختم کرنے کا نسخہ نمبر3.
روحانی پھکی ( یہ پھکی دفتر ماہنا مہ عبقری سے صرف 20 روپے میں مل جاتی ہے)چوتھائی چمچ دن میں تین یا چار بار خا لص شہد کے ساتھ استعمال کریں ۔
 شوگر ختم کرنے کا نسخہ نمبر4. 
شہد خالص ایک کلو ، کلونجی 200 گرام ، کلونجی کو پیس کر شہد میں مکس کریں 
خوراک :۔ایک چمچ چائے والا صبح نہار منہ اور شام سوتے وقت استعمال کریں ۔ گرمیوں ں میں ایک چمچ ایک کپ پانی میں گھول کر استعمال کریں ۔ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا ! کلونجی ہر بیماری کا علاج ہے ،سوائے موت کے ( بخاری و مسلم ) ابو نعیم نے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کیا ہے کہ " حضور نبی اکرم ﷺ کے نزدیک شہد بہت پیارا اور عزیز تھا ، حضور بنی کریم ﷺ کو شہد اس لئے محبوب تھا کہ اللہ تعالیٰ جل شانہ ُنے فرمایا ہے کہ اس میں شفاء ہے ۔
شوگر سے نجات کے وظیفہ جات :۔
خطرناک بیماری میں حضرت ایوب علیہ السلام کی دعا جو اللہ نے قبول فرمائی ۔ آپ بھی ہر بیماری میں اسے روزانہ کھلا  پڑھیں ۔
رَبَّهُ أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ 
 شوگر سے نجات کا وظیفہ نمبر 2۔
بعد نماز دعشاء سورہ قریش ایک سو گیارہ بار پڑھنےسے موذی امرض ،درد گردہ، فالج۔ شوگر اور بواسیر سے نجات مل جاتی ہے 
 شوگر سے نجات کا وظیفہ نمبر3۔
ہر قسم کی بیماریوں اور پریشانیوں کے لئے سور فاتحہ پڑھیں کیونکہ حضر محمد مصطفیٰ ﷺ کا فرمان عالیشان ہے۔ یہ سورہ ہر بیماری سے شفاء ہے ۔
 شوگر سے نجات کا وظیفہ نمبر4۔
 صبح کی سنتیں اور فجر کی فرض نماز کے درمیان جو کوئی شخص ایک سو اکیس مرتبہ یا اللہ، یا رحمان بیمار کے سرہانے کھڑے ہو کر پڑھے گا ۔ سات دن میں کیسا ہی سخت مرض ہو مریض تندرست ہو جائے گا ۔ اگر موت مقدر ہے تو خاتمہ بالخیر ہو گا۔ مشکل جلد آسان ہو جائے گی۔ ( یہ عمل بزرگوں کا مجرب ہے )
 شوگر سے نجات کا وظیفہ نمبر5۔
 حضور نبی اکرم ﷺ  نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ( جب وہ بیمار تھے ) ارشاد فرمایا ! اٹھو اور نماز پڑھو کیونکہ نماز میں شفاء ہے ۔( ابن ماجہ)۔
محبتیں بانٹئے محبتیں پایئے 
محبت کیسا خوبصورت لفظ ہے، جو شبنم سے بھی زیادہ پاکیزہ  معطر و معتبر احساس لئے ہوئے ہے ، اس  میں بہت زیادہ طاقت ہے ۔ ظاہری طور پر محبت کرنے والا سب کچھ لٹا تا ہے مگر حقیت میں وہی سب کچھ پاتا ہے ۔ محبو ب اچھا ہو تو اچھائی پاتا ہے ، محبوب برا ہو تو برائی پاتا ہے ۔ محبت میں قوت جذبہ اور قوت پرواز دونوں یکجا ہیں، حالانکہ دونوں متضاد و قوتیں  ہیں ۔ یار رہے کہ لوہے سے زیادہ طاقت آگ میں، اور آگ سے زیادہ طاقت پانی میں،  اور پانی سے زیادہ طاقت ہوا میں ،اور ہوا سے زیادہ طاقت اخلاص  میں ، اور اخلاص کیا ہے ؟ محبت کی ایکخوبصورتادا ہے ۔ اس لئے سب سے پہلے اور سب سے زیادی محبت اللہ تعالیٰ کے ساتھ ، پھر اس سے زیادہ محبت جان دوعالم شاہکار کائنات حضورنبی کریم ﷺ کے ساتھ اور پھر تمام  انبیاء، اہل بیت،  صحابہ اکرام ،ملائکہ کے ساتھ پھر ان کے ساتھ جن کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے حکم دیا اور اللہ پاک کے محبوب حضور نبی کریم ﷺ نے حکم دیا ہے اس کے بعد پکا لاک لگا دینا ہے۔ مگر ایک ظالم تالا اور بھی ہے جو سچی محبت کو دل میں  داخل نہیں ہونے دیتا یعنی بے محبت دل (بنجر اور شور زمینوں جیسے ) اللہ مہربان ہی یہ تالے کھول دے ۔ یہ قفل ذکر اللہ پاک اور کثرت درود، اور کثرت استغفار ،سے کھلیں گے۔ مومن کی اصل محبت رب العالمین کے ساتھ ہے،اس محبت  میں کوئی شریک نہیں ہونا چاہئے ۔ اس کے بعد مومن کی اصل محبت فخر دو عالم ﷺ کے ساتھ ہے اس میں مخلوق میں سے کوئی بھی شریک نہیں ہونا چاہیے۔ جیسی محبت ہمیں رسول پاک ﷺ سے ہو ایسی کسی اور سے نہ ہو ۔ نہ ماں سے، نہ باپ سے ، نہ اولاد سے ، نہ مال سے ، نہ حکام سے ، محبت خودایک طاقتور چیز ہے ۔ اس لئے محبت کو خواہشات ، شہوات اوروقتی مفادات پر نہیں لگانا چاہیے ۔ اس طاقت کو حاصل کر کے اونچی پرواز اور بڑی منزل حاصل   کرنا چاہیے ۔ لیلیٰ مجنوں کی محبت کو دیکھیں، سچی تھی لیکن تھی بے کار ۔ پھر بھی  طاقت  دیکھیں کہ آج تک ہر ز بان پر تذکرہ ہے ۔ ایک بے کار محبت نے مجنوں اور لیلیٰ کو یاد گار بنا دیا ۔ بہت دعا کرنی چاہیے کہ ہماری محبت کا رخ کسی غلط طرف نہ ہو جائے ( ماسٹر محمد ایوب شاہد' تونسہ شریف)

 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر35،36









No comments:

Post a Comment