تین گھونٹ پیو بے فکر جیو:
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ پچھلے کافی عرصہ سے پڑھ رہی ہوں ہم نے اپنی مشکلات کے حل کے لئے آپ کو خط لکھا تھا آپ نے ہمیں کچھ عمل کرنے کو بتائے تھے ۔ آپ کے بتائے ہوئے تمام وظائف پر ہم نے عمل کیا ہے، ماشا ء اللہ ہماری کافی پریشانیاں ختم ہو گئی ہیں میں نے وضو والا عمل کیا ہے جو کہ اس طرح کے وضو کرنے کے بعد آپ اسی نلکے سے تین گھونٹ پانی پئیں پہلے گھونٹ پر" اللہ شافی" دوسرے گھونٹ پر "اللہ کافی " اور تیسرے گھونٹ پر "اللہ معافی"کہیں کوشش کریں کہ یہ پانی کھڑے ہو کر پئیں ۔میرے بہت سے مسائل جو حل نہیں ہو رہے تھے وہ وضو کے تنی گھونٹ پانی والے عمل سے حل ہو گئے ہیں ۔ میری جو حاجتیں تھیں وہ اس عمل نے پوری کر دیں ۔ آپ کا بے حد شکریہ ! کہ آپ کے دئیے گئے عمل سے ہماری مشکلات ختم ہو گئی ہیں ۔ اللہ پاک آپ کو اس کا اجرعظیم ضرور دے گا۔ (مسز نور محمد 'سکھر)
ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر5
ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر5
No comments:
Post a Comment