Monday, March 7, 2016

بانجھ عورت کیلئے آزمودہ روحانی علاج


میں پیشے کے لحاظ سے ایک ڈاکٹر ہوں اور عبقری میں موجود وظائف و نسخہ جات اکثر اپنے پاس آنے والے مریضوں کو بتاتی رہتی ہوں۔ عبقری جون 2009ء کے صفحہ نمبر 14 پر بانجھ پن کے علاج کیلئے ایک روحانی عمل لکھا تھا۔ میں نے پڑھا اور اس عمل کو ایک مریضہ جس کی شادی کو 13 سال گزر چکے تھے لیکن اس کی اولاد نہیں تھی۔ اس کو یہ عمل دیا اللہ کے فضل سے اس نے کیا اور اس کی اولاد ہوگئی۔

عمل یہ ہے:
’’ایک کاغذ پر ا ل ل ہ ر ح من ن لکھ کر گلاب اور قدرے مشک سے حل کرکے متواتر تین بار عورت کو پلائیں۔ اسم الرحمٰن مبارک لکھ کر بانجھ عورت گلے میں ڈالے اور مرد کے پاس جائے۔ جس درخت پر پھل نہ آتے ہوں اس درخت پر یہ اسم باندھیں پھل آجائیں گے۔ (ڈاکٹر فاخرہ سلطانہ) –

چند الفاظ‘ دس لاکھ نیکیاں‘ دس لاکھ گناہ معاف

مندرجہ ذیل اعمال بزرگان دین اور صالحین کے آزمودہ اور منقول شدہ ہیں جن کے شائع کرنے کا مقصد مخلوق خدا کو تسبیح اور مصلے کے ساتھ غیرشرعی اعمال کے بجائے نوافل و تسبیحات کے ذریعہ جوڑنا ہے۔اسلامی سال کے پانچویں مہینہ کا نام جمادی الاولیٰ ہے۔اس مہینہ میں قرآن پاک کی پاک و صاف لباس پہن کر صاف اور آہستہ آہستہ سمجھ کر تلاوت کرنا بہت زیادہ ثواب اور فائدہ کا باعث ہے۔ اس ماہ میں نوافل پڑھنا اور دیگر عبادات کرنا بہت سی فیوض وبرکات کے حصول کا باعث ہے۔


پہلی شب:۔جو کوئی اس ماہ کی پہلی شب نماز مغرب کے بعد چار رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد گیارہ گیارہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے تو پروردگار عالم اس کو بے شمار ثواب سے نوازے گا اور اس کو گناہوں کی معافی عطا فرمائے گا۔دو نفل:۔جمادی الاولیٰ کی پہلی شب نماز عشاء کے بعد دو رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھنی چاہئے کہ پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ جمعہ پڑھے جبکہ دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ مزمل پڑھے۔چار نوافل:۔ اس ماہ کی یکم تاریخ کو نماز ظہر کے بعد چار رکعت اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سات مرتبہ سورۃ النصرپڑھے۔ تیسری شب:۔جمادی الاولیٰ کے مہینہ کی تیسری شب کو نماز عشاء کے بعد بیس رکعت نفل نماز دو دو رکعت کے ساتھ اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد دس دس مرتبہ سورہ قدر پڑھے اور سلام پھیرتے ہی یعنی تمام نوافل کی ادائیگی کے بعد باوضو حالت میں ہی قبلہ رخ بیٹھ کر فجر کی اذان تک یہ کلمات بکثرت پڑھتا رہے۔



 انشاء اللہ تعالیٰ ثواب عظیم حاصل ہو گا اور جو بھی نیک حاجت ہو گی پروردگار عالم وہ ضرور پوری فرمائے گا۔ نفلی روزے:۔اس ماہ کی تیرہ، چودہ اور پندرہ تاریخ کو نفلی روزے رکھنے کی بہت زیادہ فضیلت ہے۔ اکیسویں شب:۔اس مہینہ کی اکیسویں شب کو نماز عشاء کے بعد چھ رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد تین تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے۔ نوافل کی ادائیگی کے بعد ایک سو مرتبہ درود پاک پڑھے

۔ستائیسویں شب:اس شب کو نماز عشاء کے بعد آٹھ رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد ایک ایک مرتبہ سورۃ والضحیٰ پڑھے۔ اس کے بعد بکثرت
کا ورد کرتا ہوا باوضو حالت میں سو جائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ بہت سی برکات حاصل ہوں گی۔عظمت والی دعا:ابن عباس رضی اللہ عنہٗ نے کہا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام حضرت ذوالقرنین علیہ السلام سے ملے اوران سے پوچھا کہ سارے زمانہ کو تو نے کس طرح سے دیکھااور شرق سے لیکر غرب تک کاکیسے مالک ہو گیا انہوں نے جواب دیا قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ سے اوران چند کلمات سے کہ جو انہیں پڑھے گا اللہ پاک اس کیلئے دس لاکھ نیکیاں لکھے گا اور اس کے دس لاکھ گناہ بخش دیگا اور اس کے دس لاکھ درجے بلند کریگا۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے فرمایا مجھے بتلائو وہ کیا ہیں انہوں نے چند کلمات 
بتلائے۔