Showing posts with label نظر کی کمزوری. Show all posts
Showing posts with label نظر کی کمزوری. Show all posts

Monday, December 11, 2017

نظر کا علاج


میری نظر تین پوائنٹ کم تھی اور میں چشمہ لگاتی تھی تو ہمارے مدرسہ کے استاد صاحب سلیم اللہ جو ہمارے مدرسہ میں پڑھاتے ہیں ہمیں انہوں نے بتایا کہ حکیم صاحب کا فرمایا ہوا وظیفہ ہے جو حکیم صاحب نے استاد صاحب کو بتایا تھا ۔ استاد صاحب نے فرمایا جو بھی اس کو جس پریشانی کے لیے پڑھے گا اس کا مسئلہ حل ہوجائے گا تو میں بھی بہت پریشان تھی اور دن بدن نظر کم ہورہی تھی ہر مرتبہ ڈاکٹر کو دکھاتی تو وہ تین پوائنٹ کا چشمہ دیتے اور ڈراپس دیتے میں ڈالتی لیکن کوئی فرق نہیں پڑتا تو میں نے سب کچھ چھوڑ کر جو قرآن پاک میں طاقت دیکھی وہ کسی چیز میں نہیں دیکھی اب تو الحمدللہ جتنی طاقت میں نے قرآن پاک میں دیکھی اتنا میرا یقین بڑھ گیا اور اب جو پریشانی ہوتی ہے قرآن پاک ہی کی طرف جاتے ہیں اور میں نے قرآن پاک سے سورۂ توبہ کی آیت 

 ۔ پڑھی نظر کیلئے تو اب میری نظر تین پوائنٹ سے ہٹ کر زیرو پوائنٹ ہوگئی اور میری اتنی بڑی پریشانی ختم ہوگئی اور میری خوشی کی کوئی انتہا نہیں رہی۔ طریقہ عمل اس طرح تھا کہ روزانہ ایک تسبیح پڑھ کر آنکھوں میں دم کردیتی تقریباً چار ماہ ہی گزر نہ پائے تھے تو میں نے نظر چیک کروائی اور خوشی کی خبر مل گئی۔

Tuesday, December 29, 2015

نظر کمزور نہیں ہو گی

نظر کمزور نہیں ہو گی:۔


غسل کرنے سے پہلے پاؤں کے انگوٹھوں پر سرسوں کا تیل ملیے ۔ کبھی نظر کمزور نہ ہو گی چاہے عمر سو سال سے تجاوز کر جائے ۔

Tuesday, November 17, 2015

نظر کی کمزوری دور کرنے کیلئے

نظر کی کمزوری دور کرنے کیلئے :۔


اگر کسی کی نگاہ کمزور ہو جائے اور کم دکھائی دیتا ہو تو یہ عمل کریں انشاءاللہ تعالیٰ اس کی برکت سے نگاہ کی کمزوری دور ہو جائے گی اور نظر ٹھہر جائے گی اور مزید کمزور نہ ہو گی ۔ عمل یہ ہے ہر نماز ے بعد تین مرتبہ یہ آیت پڑھ کر دونوں ہاتھوں کی انگلیوں پر دم کر دیں اور آنکھوں پر پھیر لیں ۔ اس آیت کو ہر نماز کے بعد تین دفعہ پڑھنا ہے روزانہ یہ عمل کرتےر ہیں ۔
فَكَشَفْنَا عَنكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ اليوم حَدِيدٌ 

Wednesday, June 24, 2015

نظر اور نیند کیلئے


نظر اور نیند کیلئے اگر کسی کی نظر کمزور ہو تو روزانہ عصر کی نماز کے بعد سورۃ النساء کی تلاوت کریں۔ ان شاء اللہ نظر کی کمزوری دور ہو جائے گی اور باقاعدگی سے پڑھتے رہنے سے نظر کبھی کمزور نہیں ہو گی۔ نیند نہ آنے کی صورت میں دودھ میں خشخاش، بادام اور مناسب لگے تو پستے ڈال کر پکائیں، دودھ جب تھوڑ گاڑھا ہو جائے تو رات میں سوتے وقت پئیں اور خشخاش کے تیل سے سر کی مالش کرنے سے بھی نیند آتی ہے۔

Saturday, June 6, 2015

نظر اور نیند کے لیے

ایک بوڑھا درزی سوئی دھاگہ خود ڈالتا تھا اس کی نظر کا سبب پوچھا تو اس نے کہا کہ میں نے عرصہ سےایک تسبیح (یا نور جل اللہ جلالہ ) کی پڑھتا ہوں۔اس لیے میری نظر اب تک درست ہے میری عمر 75 سال ہے یہ عمل بلاناغہ کرتا ہوں اور میری نظر درست ہے۔۔۔۔

نظر کبھی کمزور نہ ہو گی

نظر کبھی کمزور نہ ہو گی! 
محترم حکیم صاحب السلام علیکم !
میں دو سال سے ہر فرض نماز کے بعد یہ وظیفہ کرتی ہوں۔ الحمداللہ ! میری نظر بالکل ٹھیک ہے۔ میں ایک سٹوڈنٹ ہوں اور تمام بہن بھائیوں کیلئے میری طرف سے یہ تحفہ ہے جب بھی آپ وضو کریں آسمان کی طرف نظر اٹھا کر ایک دفعہ دوسر ا کلمہ ا ور ایک دفعہ سورۃ قدر پڑھیں اور ہر نماز کے بعد (یا نور) گیارہ دفعہ پڑھ کر ہاتھوں کے انگوٹھوں کے ناخنوں پر پھونک ماریں اور آنکھوں پر لگائیں ان شاء اللہ نظر کمزور نہیں ہو گی۔ بلکہ عقاب سے بھی زیادہ تیز ہو جائے گی۔ ہر نماز کے بعد آیت مبارکہ بھی سات مرتبہ پڑھ کر آنکھوں پر دم کریں۔ 
فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَاءَ کَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ (ق۲۲)

Thursday, May 14, 2015

عینک توڑ نسخہ

عینک توڑ نسخہ 
محترم حکیم صاحب السلام علیکم ! چند ماہ سے عبقری کا قاری بنا ہوں۔ میں بھی طب سے منسلک ہوں۔ میں قارئین عبقری کیلئے ایک بہت ہی مجرب عمل اور نسخہ بھیج رہا ہوں۔ یہ میرا اور بہت سے دیگر ساتھیوں کا آزمایا ہواہے۔ عمل یہ ہے ہر نماز کے بعد گیارہ دفعہ پڑھ کر آنکھوں میں دم کریں۔ فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَاءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ (ق) 
میری نظر 2006میں ڈیڑھ نمبر تک کمزور تھی۔ جب سے میں نے یہ عمل شروع کیا الحمد اللہ عینک بھی چھوٹ گئی اور نظر دن بدن تیز ہوگئی۔ نسخہ یہ ہے : گری (ناریل) ایک کلو ، سفید مرچ سو گرام ، سونف سو گرام ، مغز بادام 250گرام، چینی حسب ذائقہ دیسی گھی حسب ضرورت ۔ ان کو باریک کر کے رکھ لیں، صبح ناشتہ میں ایک سے دو چمچ استعمال کریں۔ والد محترم نظر کیلئے دو عینک رکھتے تھے، وہ بھی طبیب تھے، دہلی سے فارغ التحصیل تھے۔ جب والد صاحب نے 1970میں یہ نسخہ استعمال کیا تو عینک سے نجات مل گئی اور 1995تک ان کی نظر بالکل ٹھیک تھی۔ 1995میں والد صاحب کا انتقال ہو ا۔ یہ نسخہ میں نے بہت سے لوگوں کو لکھ کر دیا، تمام ہی اللہ کے کرم سے ٹھیک ہو گئے(احمد حسین ، خوشاب)

نظر کی کمزوری کیلئے

نظر کی کمزوری کیلئے
قاری عبدالباسط کی آواز میں سورۃ رحمن کی کیسٹ بغیر ترجمے کے خریدیں ، آنکھیں بند کر لیں، اللہ تعالیٰ کا تصور باندھیں اور دل کے کانوں سے ڈو ب کر سنیں ، سننے کے بعد آنکھیں کھول لیں، پھر آدھا گلاس پانی لیں، آنکھیں دوبار بند کر لیں اور ڈوب کر دل میں تین مرتبہ اللہ کہیں اور پھر یہ پانی تین سانسوں میں نظر کی تیزی کا تصور کر کے پی لیں اسی طریقہ سے تلاوت دن میں تین بار متواتر سات روز تک سنیں، سنتے وقت اور پانی پیتے وقت تصور اپنے مقصد کا رکھیں ۔ کیونکہ میرا پل پل اذیت میں گز ر رہا تھا اور میری نظر کمزور ہو گئی تھی اور بے خوابی بھی بہت زیاد ہ تھی تو اللہ کے فضل سے اس عمل سے اللہ کا کرم ہوا جو کہ اب بھی جاری یہ عمل چھوڑتی ہوں تو پھر وہی حال ہوتا ہے ، چھوڑنا نہیں ہے۔ (ایک بیٹی )

Friday, May 8, 2015

ڈیپریشن ‘ نیند نہ آنے ‘ بے خوابی کیلئے میرا آزمودہ

ڈیپریشن ‘ نیند نہ آنے ‘ بے خوابی کیلئے میرا آزمودہ۔
جس کو کسی نیند لانے والی دوا سے نیند نہ آئے ‘ ٹینشن بیماری یا خوف کی وجہ سے نیند ختم ہو جائے تو اس کیلئے خالد بن ولید کی وہ دعا جو آنحضور ﷺ نے سکھائی، نیند لانے کیلئے اس سے بڑھ کر کوئی دوا نہیں ۔ یہ دعا نیند لانے کی بہت ہائی پوٹینسی گولی ہے مجھے خوف کی بیماری میں نیند اڑ گئی ڈاکٹر نے نیند کی گولیاں دیں ‘ اس سے بلڈ پریشر لو رہنے لگا ، نیند ختم اور دل کمزور ہو گیا میں عبقری نومبر 2008میں یہ دعا پڑھی ‘ اس دعا سے لاجواب نفع ہوا۔
اَللّٰھُمَّ رَبَّ السَّمٰوٰ تِ السّبْعِِ وَ مَا اَ ظَلَّتْ وَ رَ بَّ الْاَرْ ضِیْنَ وَ مَا اَقَلَّتْ وَرَبَّ الشَّیَا طِیْنِ وَمَا اَضَلَّتْ کُنْ لَیْ جَا رًا مِّن شَرِِّ خَلْقِکَ اَجْمَعِینَ اَنْ یَّفْرُطَ عَلَیَّ اَحَدٌمِّنْھُمْ اَوْ اَنْ یَّطْغٰی عَزَّجَا رُکَ (وَتَبَارَکَ اسْمُکَ) وَجَلَّ ثَنَاءُکَ وَلَا اِلٰہَ غَیْرُکَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ۔
جس شخص کو غم ، فکر ، ڈر ، خوف ، بیماری سے نیند جاتی رہے اس کیلئے سورۃ الانبیاء ، ہرن کی جھلی پر لکھ کر کمر پر باندھ دیں خوب نیند آئے گی ، آنکھ نہ کھلے گی ، قلتِ نوم کیلئے سوتے وقت یہ آیت پڑھنا بھی بہت مفید ہے
( احزاب56)
  1. إِنَّ اللَّهَ وَمَلائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
ضعف بصارت کیلئے : جس قدر بھی نظر کمزور ہو جائے تین مرتبہ پڑھ کر انگلی شہادت پر دم کرکے آنکھوں پر لگانے سے نظر ٹھیک ہو جاتی ہے ، ہر نماز کے بعد تین مرتبہ فَکَشَفْناَ عَنْکَ غَطَاءَ کَ فَبَصَرُکَ الْیُومَ حَدِیْدٌ(ق۲۲)اور یَا نُوْْرُ گیارہ مرتبہ ہر نماز کے بعد انگلیوں پر دم کرکے آنکھوں پر لگائیں ۔( نجمہ عامر، گوجرانوالہ)
Ubqari shumara 106 April 2015

Wednesday, May 6, 2015

نظر اور خون کی کمی کیلئے نسخہ۔

نظر اور خون کی کمی کیلئے نسخہ۔
محترم حکیم صاحب! نظر کی کمزوری اور خون کی کمی کیلئے ایک نسخہ حاضر خدمت ہے ۔ آزمودہ ہے۔
ھوالشّافی۔ مربہ گاجر آدھ پاؤ ‘ مربہ آملہ آدھ پاؤ ‘ مربع ہریڑ آدھ پاؤ ‘ مربہ سیب آدھ پاؤ ‘ بادام کی گری آدھ پاؤ ‘ چاندی کے ورق چھ درجن۔
چاروں مربہ جات کو شِیرے سے نکال کر کوٹ لیں ، بادام کی گری بھی باریک کوٹ لیں اس میں چاندی کے ورق مکس کریں چنے کے برابر اس کی گولیاں بنالیں ‘ رات 
کو سوتے وقت بڑوں کیلئے دو گولی اور بچوں کیلئے ایک گولی نیم گرم دودھ کے ساتھ لیں ۔( نگہت ’ راولپنڈی)۔۔

Ubqari shumara 106 April 2015

نظر کیلئے نسخہ بے نظیر

نظر کیلئے نسخہ بے نظیر۔
ھوالشّافی۔ سونف250گرام ‘ خشخاش250گرام‘ بادام آدھا کلو‘ کدو مغز 50گرام‘ مغز کھیرا50گرام‘ مغز اخروٹ 50گرام’ چنے بھنے ہوئے 250گرام‘ مغز فندق50گرام‘ مغز پستہ50گرام‘ چلغوزہ100گرام‘مغز خربوزہ50 گرام، مغز تربوز50 گرام،، کوزہ مصری برابر وزن ‘ کلونجی50گرام۔
تمام چیزوں کو سفوف بنالیں اور اس کے بعد اس میں برابر وزن مصری ملا لیں یا شکر ملا کر سنبھا لیں ۔
خوراک استعمال: رات سونے سے پہلے آدھا چمچ چائے والا ہمراہ دودھ استعمال کریں اور صبح نہارمنہ آدھی خوراک ہمراہ دودھ استعمال کریں اور کم از کم تین ماہ تک استعمال کریں یہ بہت ہی اعلیٰ درجے کا مقوی دماغ بھی ہے اور طاقت و توانائی کا سرچشمہ ہے ۔ سینکڑوں کا آزمودہ ہے ‘ آپ بھی آزمائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں (کلیم اللہ)
Ubqari shumara 106 April 2015 page 5

Saturday, April 25, 2015

عبقری کے تمام نسخے اور وظائف اب ایک عنوان کے تحت

عبقری کے تمام رسائل کے نسخے اور روحانی وظائف کو اب ان کے عنوانات کے تحت کر دیا گیا ہے جس سے قارئین کسی بھی وقت عنوان کے تحت نسخہ ڈھونڈ سکتے ہیں