Showing posts with label حسن و خوبصورتی کیلیے. Show all posts
Showing posts with label حسن و خوبصورتی کیلیے. Show all posts

Tuesday, August 30, 2016

جسمانی و روحانی حسن کے لاجواب آسان ٹوٹک


ہر چہرہ پر میرے اللہ کا نور ہوتا ہے یہ اور بات ہے کہ انسان اپنے اعمال سے ان میں اضافہ کرتا ہے یا اس نور کو ختم کرتا ہے۔ ایک چھوٹا پیدا ہونے والا بچہ ہمیں صرف اس وجہ سے پیارا لگتا ہے کہ اس کا چہرہ ہر گناہ‘ ہرآلودگی اور ہر گمان گناہ سے بھی پاک ہوتا ہے۔ محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آج میں جس موضوع پر بات کررہی ہوں وہ کوئی ایک چیز نہیں ہے بلکہ ہر چیز اپنی اپنی جگہ پر پوری کائنات ہے‘ اپنا مقام اور اپنا ہی کام ہے اور کوئی چیز ان کی جگہ نہیں لے

Sunday, April 17, 2016

منہ پر کالے تل ، کالے تلوں کا روحانی علاج


منہ پر کالے تل:

محترم قارئین!میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے منہ پر کالے تلوں کے نشان بہت زیادہ ہیں‘ میری عمر 20 سال ہے۔ میں بی اے کی سٹوڈنٹ ہوں‘ میرے لیے یہ بات بہت پریشان کن ہے‘ مجھے کوئی ایسا وظیفہ یا تسبیح بتادیں جس سے یہ ٹھیک ہوجائیں۔ (منزہ‘ خانیوال) جواب:منزہ! آپ کے مسئلہ کا بارہا کا آزمودہ حل میرے پاس موجود ہے۔ یہ عمل عبقری میں کئی بار چھپ چکا ہے اور لاتعداد قارئین اسےاب تک آزما چکے ہیں۔ جن کا اظہار وقفے وقفے سے اس عمل کے متعلق قارئین کی تحریروںکا چھپنے سےہوتا ہے۔ آپ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح یَاخَالِقُ یَامُصَوِّرُیَاجَمِیْلُ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھیں۔انشاء اللہ کچھ ہی عرصہ کے بعد آپ کا چہرہ داغ ‘ دھبوں سے بالکل پاک ہوجائے گا۔ حسن ایسا کے آپ خود بھی یقین نہ کریں گی۔ (شازیہ بشیر‘لاہور) - 

  black moles on face spiritual  treatment

Monday, January 4, 2016

بدصورتی کو خوبصورتی میں بدلنے کا آزمودہ روحانی علاج

بدصورتی کو خوبصورتی میں بدلنے کا آزمودہ روحانی علاج :۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! میں پہلی مرتبہ لکھ رہا ہوں کیونکہ آپ ہی فرماتے ہیں کہ کوئی عمل چھوٹے سے چھوٹا ہی کیوں نہ ہو ضرور لکھیں اسی لئے لکھ رہا ہوں ۔ میرا ایک دوست ہے اس کا چہرہ بہت زیادہ خراب تھا اتنے دانے تھے کہ میں بتا نہیں سکتا اس کے والد صاحب نے کہا کہ دیکھو تمہارے دوست نے چہرے پر مہنگی سے مہنگی کریمیں لگا لگا کر اپنے چہرہ کا کیا حال کر لیا ہے ۔ میں بہت پریشان ہوں میرا دوست کہنے لگا یا ر میں نے کوئی کریم کوئی لوشن نہیں چھوڑا مگر یہ دانے میری جان نہیں چھوڑ رہے ۔ پہلے وقتی فائدہ ہوتا ہے مگر بعد میں چہرہ اور زیادہ خراب ہو جاتا ہے ۔ میں نے اسے کہا کہ تم ہر نماز کے بعد ایک تسبیح "یاخالق یامصور یاجمیل "کی پڑھا کرو آپ یقین نہیں کریں گے میں اس کو یہ عمل بتا کر بھول گیا تقریباً دو ماہ کے بعد مسجد میں مجھے ملا جب میں نے اس کا چہرہ دیکھا تو بلکل صاف ، کوئی داغ دھبہ نہ ہی دانہ تھا ۔ جب میں نے اس کرشمہ کی وجہ پوچھی تو کہنے لگا تم نے جو وظیفہ بتایا ہے وہی پڑھتا ہوں اللہ پاک نے کرم کر دیا ہے ۔

Thursday, December 10, 2015

جاڑا آیا ! موسم سرما میں حسن کی دیکھ بھال

جاڑا آیا ! موسم سرما میں حسن کی دیکھ بھال :۔



جلد کی خوبصورتی ہی دراصل آپ کے حسن کی ضامن ہے ۔اس لئے ہر عورت کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی جلد صحت مند اور چمکدار نظر آئے ۔ جلد چونکہ ہمارے جسم کا حساس ترین حصہ ہے ۔ لہذا اسے ہر موسم میں خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے ۔ سردیوں کے موسم میں جلد خشک ہو جاتی ہے ۔ اس لئے ایسے موسم میں جلد کی حفاظت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے ۔ یہاں آپ کیلئے چند تجاویز حاضر ہیں جن پر عمل کرنے سے سردیوں کے موسم میں آپ کی جلد کھل اٹھے گی اور صحت جگمگانے لگے گی۔ سردیوں کے موسم میں چہرے کی جلد بھی خشک ہو جاتی ہے لہذا اس موسم میں خاص طور سے صابن سے چہرہ دھونے سے گریز کریں اور فیس واش استعمال کریں کیونکہ صابن آپ کی جلد سے چکنائی اور نمی کھینچ لیتا ہے ۔ موسم کوئی بھی ہو لیکن آپ مہینے میں دو مرتبہ اپنے چہرے کی کلینزنگ ضرور کریں ۔ خاص طور سے جب کہیں باہر مثلاً شاپنگ وغیرہ کیلئے جائیں تو گھر آ کر کلینزنگ کرنا ہر گز نہ بھولیں ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ سردیوں میں دھوپ آپ کیلئے اچھی ہے لیکن اس طرح دھوپ میں بیٹھنا کہ یہ براہ راست آپ کے چہرے پر نہ پڑے ، سردیوں کے موسم میں بھی جلد کیلئے نقصان دہ ہے ۔ سرد موسم میں جلد کو خشکی سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنی جلد کی مناسبت سے مو ئسچرائزنگ کریمز سے لوشن کا استعمال باقاعدگی کے ساتھ کریں اور چہرے کے علاوہ ہاتھ پیروں پر بھی کوئی اچھی سی کریم لگانا ہر گز نہ بھولیں ۔جن خواتین کی جلد پر زیادہ خشکی ہو انہیں چاہیے کہ وہ پٹرولیم جیلی استعمال کریں تاکہ ان کی جلد خشک ہو کر پھٹنے سے بچانے کیلئے اچھی کوالٹی کا لپ بام استعمال کریں ۔
ایسی اسکن پراڈکٹس کا استعمال اپنی جلد پر ہر گز نہ کریں جن کا رنگ گلابی ہو کیونکہ گلابی رنگ والی کریمز اور لوشنز میں کیمکلز ہوتے ہیں جو آپ کی جلد کو نقصان پہنچا سکتے ہیں ۔اس لئے ہمیشہ سفید رنگ کی یاٹرانسپیرنٹ کریمز ، لوشنز اور آئل استعمال کریں ۔ پہلے تو کوشش کریں کہ گھریلو ٹوٹکوں پر اکتفا کریں اور بازاری کریمیں اور لوشنز کم سے کم استعمال کریں ۔ اگر بوجہ مجبوری استعمال کرنی پڑ جائے تو ہمیشہ اچھے برانڈ کی اسکن کیئر پراڈکٹس خریدیں اور کسی بھی ایسے برانڈ کی براڈکٹ خریدنے سے گریز کریں جو رجسٹرڈ شدہ نہ ہوں ۔ اس کے علاوہ کوئی بھی میڈیکٹیڈ پراڈکٹس ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال نہ کریں ۔ اپنے چہرے کا مساج ہمیشہ درست انداز میں اور نرمی کے ساتھ کریں چہرے پر غلط ملط طریقے سے انگلیاں چلانے سے جلد پر جھریاں پڑ جاتی ہیں ۔ موسم خواہ کتنا ہی سرد کیوں نہ ہو لیکن زیادہ گرم پانی سے چہرہ دھونے سے گریز کریں اور اس کے بجائےنیم گرم پانی استعمال کریں ۔ چہرے کی کلینزنگ کے بعد بھاپ لینا ہمیشہ اچھا رہتا ہے ۔ لیکن سردیوں کے موسم میں اسٹیم لینا بہت سود مند ہے ۔ چہرے پربلیچ کریم لگانے سے پہلے اس  میں Soothing Lotion ضرور شامل کر لیں تا کہ چہرے پر جلن نہ ہو ۔ اس کے علاوہ بلیچ کرنے کے بعد صابن سے کبھی چہرہ نہ دھوئیں کیونکہ اس طرح جلد پر جلن ہو جاتی اور سرخ نشان پڑ سکتے ہیں ۔ جب کبھی پارٹی میک اپ کریں تو گھر آنے کے بعد جتنی جلدی ممکن ہو اسے صاف کرلیں ۔
سردیوں کے موسم میں بہت زیادہ چکنائی والے اور مرغن کھانے نہ کھائیں کیونکہ یہ جلد پر دانوں اور کیلوں کا سبب بنتے ہیں ۔ جلد کی نگہداشت کیلئے پانی کی اہمیت کسی بھی موسم میں کم نہیں ۔ لہذا سردیوں کے موسم میں پانی پینا کم نہ کریں کیونکہ اس موسم میں آپ جتنا پانی پئیں گی آپ کی جلد اتنی ہی صحت مند اور چمکدار نظر آئے گی ۔ متوازن غذا کا استعمال کسی بھی موسم میں جلد کی حفاظت کیلئے بے حد ضروری ہے ۔سرد موسم میں کسی اچھے ٹونر کا استعمال بہت مفید ہے کیونکہ اس سے آپ کے چہرے کی جلد کی رنگت یکساں رہتی ہے اچھی اسکن کیلئے دودھ باقاعدگی کے ساتھ پئیں کیونکہ اس میں موجود پروٹین آپ کی جلد کے ساتھ ساتھ بالوں کیلئے بہت مفید ہے ۔

Thursday, November 19, 2015

بے مثال حسن اور لاجواب صحت پائیے آسان ٹوٹکوں سے

بے مثال حسن اور لاجواب صحت پائیے آسان ٹوٹکوں سے  :۔



حسن و صحت فٹنس کے موضوع پر درج ذیل عنوانات کے تحت ضروری معلومات پیش کی جاتی ہیں ۔
کیل مہاسے اور چھائیاں دور کرنا :۔ بعض نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو سن بلوغت میں چہرے پر کیل نکل آتے ہیں اگر ان کیلوں کو زخمی کر دیا جائے تو یہ چہرے کی جلد پر داغ چھوڑ جاتے ہیں ۔ ان کے علاج کیلئے درج ذیل نسخوں پر عمل کریں ۔
٭ داخانہ عبقری کی مرہم سکون چہرے پر لگائی جائے ۔
٭کلونجی م برگ مہندی ، سنا مکی ، حب الرشاد صعتر کے 12 گرام ایک لیٹر فروٹ سرکہ میں حل کرنے کے بعد گرم کر لیں ، ٹھنڈا ہونے پر چھان لیں اور چہرے کے متاثرہ حصے پر لگائیں ۔
٭کلونجی تیس گرام ، قسط شیریں ستر گرام ، برگ کاسنی سات گرام سب کو پیس کر سفوف بنائیں اور کھانے کے آدھ گنٹہ بعد چھ گرام خوراک صبح و شام کھائیں ۔
٭جامن کا شربت متواتر استعمال کریں ۔
٭لیموں کو کاٹ کر چہرے پر ملا جائے تو کیل مہاسے ٹھیک ہو جاتے ہیں ۔
٭ ہلدی پیس لیں پانی میں گھول کر تین بار روزانہ داغوں پر لگائیں ۔
٭کچے ناریل کا دودھ سوتے وقت چہرے پر لگائیں اور ایک ہفتہ مسلسل یہ عمل کریں ۔
٭بکری کا دوھ بکثرت استعمال میں لائیں ۔
٭کیل مہاسے ہاضمہ کی خرابی خون کی خرابی اور چند دیگر وجوہات کی بنا پر نکلتے ہیں سنگترے کے چھلکے سکھا کر باریک پیس لیں اور پانی میں گوندھ کر رات کو سوتے وقت چہرے پر لگائیں ۔نیز تین کنو روزانہ کھائیں۔
چہرے کی رنگت نکھارنا :۔ قدرت نے اس زمین پر بے شمار ایسی اشیاے تخلیق فرمائی ہیں جن کے استعمال سے بیشتر جسمانی نقائص دور ہو جاتے ہیں اللہ تعالیٰ  نے انسان کو عقل سلیم کی دولت سے ملا مال کیا ہے تاکہ وہ ایسی اشیاء کا کھوج لگائے کہ ان کے استعمال سے جسمانی نقائص دور کرے اور چہرے کو خوبصورت و دلکش بنانے میں کافی حد تک کامیاب رہے چند احتیاطی تدابیر درج کی جاتی ہیں ۔
٭ کھانا سادہ اور زود ہضم کھائے ۔
٭جب تک حقیقی بھوک نہ لگے کھانا نہ کھائے اور ابھی کچھ بھوک باقی ہو کہ کھانے سے ہاتھ اٹھالے۔
٭مصالحے او رچٹپٹی و ترش اشیاء سے پرہیز کرے ۔
٭ جسمانی صحت کا خاص خیال رکھا جائے غسل اور مالش کو اپنا معمول بنائیں ۔
٭صبح کی سیر اور ورزش کو اپنے اوپر لازم کر لیں ۔
٭گیرو ملے پانی میں چار قطرے روغن کلونجی شامل کریں اور رات سونے سے قبل چہرے پر لگائیں صبح اٹھ کر منہ دھولیں ۔
گرتے بالوں کو محفوظ کرنا :۔ تازہ پھل متوازن غذا ،دہی اور مکھن استعمال کریں ۔روزانہ بالوں میں لکڑی کی بنی ہوئی کنگھی استعمال کریں ، کیونکہ اس سے بالوں کی ورزش ہو تی ہے ۔ نہانے کے بعد بالوں کو تولیے سے اچھی طرح خشک کریں اور پھر تیل لگائیں ۔ گیلے بالوں میں تیل ہر گز نہ لگائیں ، روزانہ رات کو ساتے وقت گیارہ عدد بادام کی گری کھائیں عبقری دواخانہ سے تیار کردہ طب نبویؐ ہیر آئیل سے مالش کریں علاوہ ازیں یہ نسخہ جات استعمال کریں ۔
ھوالشافی :۔ کلونجی 6 گرام، مہندی کے پتے 6 گرام ، دونوں کو اچھی طرح پیس لیں ان کا سفوف 200 گرام سرکہ میں حل کر کے بالوں پر لگائیں ۔
ھوالشافی :۔کلونجی کو جلا کر اس کی راکھ زیتون کے تیل میں حل کر کے گنج پر لگائی جائے ۔
ھوالشافی :۔مولی کا پانی سر پر ملتے رہیں۔
ھوالشافی :۔ پیاز کا رس اور شہد ملا کر روزانہ گنج پر لگائیں نئے بال اگ آئیں گے ۔
ھوالشافی :۔ روغن کلونجی کی مالش کریں۔
ھوالشافی :۔ مرد حضرات ایک ماہ تک متواتر روزانہ سر پر استرا پھروائیں پھر صبح و شام روغن زیتون ملیں نئے بال اگ آئیں گے ۔
موٹاپا ختم کر کے سمارٹ اور دلکش بنیں :۔ ہر شخص کی یہ فطری خواہش ہوتی ہے کہ اس کا جسم سمارٹ اور دلکش ہو جسم سے فالتو چربی ختم کر کے موٹاپے کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے ، نشاستہ اور میٹھی غذاؤں کے بکثرت استعمال سے موٹاپا  آ جاتا ہے ۔ چکنی اور مرغن غذائیں موٹاپے کا موجب بنتی ہیں محنت مشقت کے کام نہ کرنے اور ورزش نہ کرنے سے انسان موٹاپے کا شکار ہو جاتا ہے ۔ موٹاپے سے بچنے کیلئے سادہ اور زود ہضٖم غذا کھائیں ۔ کھانا آہستہ آہستہ اور چبا چبا کر کھائیں جب تک بھوک نہ لگے کھانا نہ کھائیں اور ابھی بھوک باقی ہو کہ کھانے سے ہاتھ کھینچ لیں ہلکی ورزش اورچہل قدمی کریں ۔ نمکین اشیاء سے پرہیز کریں ۔ کھانے میں گوشت کم اور سلاد زیادہ استعمال کریں ۔ سبزیوں کا زیادہ استعمال موٹاپا دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ صبح نہار منہ نیم گرم پانی میں ایک لیموں کا رس ڈالیں اور چمچ شہد کی ملا کر بلا ناغہ استعمال کریں ۔ فالتو چربی پگھل جائے گی ۔
ھوالشافی :۔لاکھ دانہ ، سیاہ زیرہ اور کلونجی ہم وزن لے کر پیس لیں ۔ اور کیپسول بھر لیں ناشتے سے قبل ایک کیپسول کھالیں ۔ عبقری دواخانہ سے روحانی پھکی لے کر اس کا استعمال کریں اپنا بی ۔ ایم۔ آئی معلوم کریں اس کو معلوم کرنے کا فامولہ یہ ہے ۔
باڈی ماس انڈکس (بی ۔ایم۔آئی )
وزن (کلوم گرام میں )
قد x   قد( میٹر میں )
یاد رکھیں اگر آپ کا بی ایم آئی 20 تا 25 کی رینج میں ہے تو آپ نارمل ہیں 26 تا 30 درجے میں موٹاپے کی حدود میں داخل ہو چکے ہیں 31 تا 35 درجے میں شدید موٹاپے کا شکار ہیں 36 یا اس سے زائد درجہ مہلک موٹاپے کی نشاندہی کرتا ہے ۔ یہ بھی یار رہے کہ جونہی آپ کا بی ایم آئی 26 درجے میں یا اوپر داخل ہوا تو درج ذیل بیماریاں آپ کے استقبال کیلئے دوڑ کر آتی ہیں ۔ امرض قلب ۔ ہائی بلڈ پریشر ، شوگر ، کولیسٹرول، میں زیادتی ، پتے کی پتھری ، جگر کی خرابی ، ناف کی ہرنیا ، بواسیر، رحم کا سرطان ، یورک ایسڈ۔
برص دور کرنا :۔ برص کے سفید دھبے انسانی شخصیت کو گہنا دیتے ہیں ، ان کو دور کرنے کیلئے باتھو کا سالن کھائیں ۔ڈراپر کے ذریعے باتھوں کا پانی داغوں پر لگائیں یا ہلدی پیس کر خالص شہد میں ملائیں ۔ روزانہ صبح و شام برص کے داغوں پر لگا ئیں یا چند کھجوریں گٹھلی سمیت جلائیں ان کا سفوف برص کے داغوں پر دن میں ایک مرتبہ لگائیں ۔
قد بڑھانا :۔ چھوٹا قد بعض اوقات شخصیت پر اثر انداز ہوتا ہے بالخصوص جب چھوٹے قد کے ساتھ پیٹ بڑھا ہو ا ہو ، قد ڑھانے کیلئے چند نسخہ جات پیش کیے جاتے ہیں ۔
ھوالشافی :۔عبقری دواخانہ کا قد دراز کورس آزمایا گیا ہے ایک کورس سے دو انچ کے لگ بھگ قد بڑھ جاتا ہے ۔
ھوالشافی :۔تخم سرس ، اجوائن دیسی ، ہم وزن پیس کر آدھا چمچ پانی میں کے ساتھ ہر کھانے کے بعد پانچ ماہ تک استعمال کریں۔
ھوالشافی :۔ساگ میں ادرک شامل کریں اس کے کھانے سے قد اور وزن دونوں بڑھتے ہیں ۔
ھوالشافی :۔ ٹراؤٹ مچھلی یا عام مچھلی کے کانٹے لے کر ہم وزن کنگھی بوٹی میں ملا کر رگڑیں ۔ صبح و شام دو یا چار رتی استعمال کریں ایک مہینے میں ایک انچ قد بڑھ جائے گا ۔

Tuesday, November 3, 2015

کینو کے چھلکوں کا کمال

کینو کے چھلکوں کا کمال :۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں سردیوں میں کینو کے چھلکے سکھا کر پیس کر دودھ یا بالائی ، عرق گلاب ، بیسن اور ہلدی میں ملا کر چہرے پر لگاتی ہوں اور بڑی مہنگی کریموں سے زیادہ فائدہ اس پیسٹ سے ملتا ہے ۔ اس مرتبہ میں نے آپ کے بتائے ہوئے عمل۔
"  یا اللہ ، یا خالق، یامصور، یاجمیل، "
ایک تسبیح پڑھ کر اس پر دم کیا ۔ میری چھوٹی انگلی خشگی کی وجہ سے پک گئی تھی کسی بھی کریم سے آرام نہیں آ رہا تھا ۔ میں نے کینو کے پاؤڈر کو لیپ بنا کر ایک دن اپنے چہرے پر اس ہاتھ سے لگایا تو کچھ پیسٹ اس انگلی پر بھی لگ گیا تو میں نے غور کیا کہ انگلی ٹھیک ہو گئی ہے ۔ الحمد للہ ! حضرت حکیم صاحب ! میں فرض نماز میں چھ سوریں باقاعدگی سے پڑھتی ہوں اور روحانی غسل بھی کرتی ہوں ۔ بیت الخلاء والی دعا بھی پڑھتی ہوں وضو کے بعد تین گھونٹ بھی پیتی ہوں ۔ الحمدللہ ! زندگی میں بہت سکون ہے ۔

Wednesday, October 7, 2015

قارئین عبقری کے لئے چند بیوٹی ٹپس

قارئین عبقری کے لئے چند بیوٹی ٹپس :۔

دانوں والی جلد کیلئے:۔کریلے جب بھی پکائیں تو اس کا پانی کبھی ضائع نہ کریں بلکہ چھان کر بوتل میں ڈال کر فریج میں محفوظ کر لیں اور پھر اس پانی میں بیسن ملا کر جلد پر لگا ئیں جلد نکھرتی بھی ہے اور دانے بھی بیٹھ جاتے ہیں یہ میرا آزمودہ ہے ۔2 یا ¼ چائے والا چمچ بیسن ، ایک چائے والا چمچ عرق گلاب میں بھگو دیں ، جب دلیہ نرم ہو جائے تو بیسن شامل کر کے 5- 10 منٹ تک چہرے پر لگائیں دانے کبھی نہیں نکلیں گے ۔

گوری رنگت کے لئے:۔ بہت پکا ہوا امرود کا گودا 3- 2 چمچ ایک کھانے والا چمچ سوکھا دودھ ملا کر منہ پر ماسک لگائیں چند دن یہ ٹوٹکہ استعمال کرنے سے رنگت نکھری نکھری اور گوری ہو جائے گی ۔

کہنیوں اور پاؤں کے کالے نشانوں کیلئے :۔ بہت پکا ہوا امرود لے کر اسے بلینڈ کریں ۔ دو تین چمچ لے لیں اس میں تین چار کیلے کے چھلکے اور ایک دو کینو کے چھلکے ان کو توے پر سوکھا کر بلینڈ کر لیں پھر ان میں ایک چمچ ملائی بھی شامل کر لیں کہنیوں اور پاؤں پر میل سے بنے کالے نشانوں پر لگائیں انشاءاللہ تعالیٰ افاقہ ہو گا ۔

بالوں کے لیے:۔ سبزچائے ایک کپ میں کشمش  2 کھانے کے چمچ تین کپ سپغول میں اتنا پانی ڈالیں کہ یہ پھول جائے ۔ پھر ان تینوں چیزوں کو اچھی طرح بلینڈ کر کے بالوں پر لگائیں ۔ بال چمکدار ہو جائیں گے ۔ 2:۔ سیب کے سرکے کو پانی میں مکس کر کے بالوں پر سے بہا لیں ۔ بال چمک اٹھیں گے ۔ 3:۔ اگر بال بڑھ نہ رہے ہوں اور مسام بند ہو گئے ہوں تو تین تولیوں کو پانی میں بھگو کر اچھی طرح نچوڑ کر ایک ایک کر کے سر پر رکھیں اور 9 منٹ تک رکھا رہنے دیں اور پھر تیل لگا لیں بال تیزی سے بڑھیں گے ۔4:۔ بالوں کی نشونما کیلئے چقندر کو چھلکوں سمیت بلینڈر کر کے بالوں پر لگائیں ۔ اور 1 گھنٹے بعد بیسن کے پانی سے دھو لیں ۔ 

Tuesday, August 18, 2015

حسن و جمال حاصل کرنے کے نایاب ٹوٹکے

 حسن و جمال حاصل کرنے کے نایاب ٹوٹکے:

1. دودھ کی بالائی میں تھوڑا سا شہد ملا کر چہرے پر مساج کریں اس سے چہرہ صاف اور ملائم ہو جاتا ہے۔
2. رات کو سونے سے قبل تین لیموں کے رس میں زعفران کی دو تریاں حل کریں اور اس میں ایک چمچ روغن زیتون ملا کر چہرے پر ملیں ۔
3. پودینے کے پتے ابال کر ٹھنڈا کر لیں روزانہ نہار منہ اس کا ایک چاتھائی کپ پئیں ۔
4. تازہ دودھ سے متواتر چند دن منہ دھونے سے رنگت نکھر آتی ہے۔
5. ایک انڈا توڑ کر اس کی زردی کسی پیالے میں الگ کر لیں اور اس میں روغن بادام دو چائے کے چمچ ، لیموں کا عرق ایک چائے کا چمچ شامل کر لیں پھر ان سب چیزوں کو اچھی طرح پھینٹیں  کہ جھاگ بن جائے ۔ پھر آہستہ آہستہ چہرے پر ملیں دس بارہ منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں پھر نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں ، چہرے کے لئے بہت مفید ہے۔
6. خربوزے کے بیج چھلکوں کے بغیر پانی میں پیس کر چہرے پر لیپ کریں ، بہت فائدہ مند ہیں ۔
7. تازہ دہی چہرے پر ملنے سے چہرے کی سیاہی دور ہو جاتی ہے۔
8. سفید سرسوں اور تلوں کو دودھ کے ساتھ باریک پیس کر رات کو روزانہ چہرے پر لگا ئیں ۔
9. خشخاش بارک پیس کر چہرے پر ملیں تو چہرہ خوبصورت نکل آتا ہے ۔
 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر26