والدین کے گھر بیٹھی شادی شدہ خواتین
کیلئے تعویذ محبت :۔
محترم
حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اول دن سے آخر دن تک جتنی بھی نیک اور اچھی دوائیں
مانگی جائیں گی وہ سب کی سب آپ ،آپ کے اہل و عیال آپ کی ٹیم کیلئے ۔آمین ثم آمین
!آپ کو اپنے تجربات و مشاہدات اکثر بتاتی رہتی ہوں مگر آج میں یہ تحریر بالخصوص
اپنی ان بہنوں کیلئے لکھ رہی ہوں جو اپنے گھر کے حالات سے بہت زیادہ پریشان ہیں جن
کے شوہر ان کو بلانا تو درکنار دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے جن کےشوہر انہیں مارتے
ہیں خرچہ نہیں دیتے یا وہ بہنیں جو ماں باپ کے گھر بیٹھی ہیں اب میں آتی ہوں اپنے
مشاہدات کی طرف ۔میں نے دفتر ماہنامہ عبقری سے آپ کی شہرہ آفاق کتاب مجھے شفاء
کیسے ملی۔اس میں ایک تعویذ محبت تھا میں نے اور میری کزن نے صرف اور صرف غریب بے
سہارا ارور جو اس تعویذ کی حقدار تھیں انہیں یہ تعویذ دیا محترم حضرت حکیم صاحب!آپ
یقین جانیں بہت بہت عورتوں کو فائدہ ہوا میری کزن ہیلتھ ورکر ہے وہ عورتوں کو
مسائل بتاتی ہیں ۔ کہ لوگ تمہیں بہت دعائیں دیتے ہیں میری ایک کزن کے شوہر پر کسی
نے کالا جادو کروایا ہوا تھا اس کا اور اس کے شوہر کا بات بات پر جھگڑا ہوتاتھا
مار کٹائی رہتی ہر دوسرے دن میرے پاس آتی اور اپنے جسم پر پڑے نیل دکھاتی ۔تو میں
نے اسے یہ تعویذ دے دیا تو اس کا شوہر اب اس کی ہر بات چھوٹے بچوں کی طرح مانتا ہے
اس کزن کی والدہ مجھ دعائیں دیتی ہے کہ شکر ہے میرے گھر داماد اور میری بیٹی کی
زندگی میں سکون آیا پھر یہی تعویذ ایک اور عورت کو دیا اس کا شوہر خرچ نہیں دیتا
تھا مارتا تھا گھر سے آدھی آدھی رات مار کے باہر نکال دیتاتھا ساس مارتی تھی وہ اپنی
ماں کے گھر سے بچوں اور خود کو پال رہی تھی پھر اسے یہ تعویذ دیا تو آج اس کا شوہر
اسے خرچ دے رہا ہے بچوں کا الگ اس کا الگ اس کی ساس جو گالی کے علاوہ بات نہیں
کرتی تھی وہی اب میری بیٹی میری بیٹی کہہ کر بلاتی ہے اسی میری دوست کے بھائی اور
بھابی میں ہر وقت لڑائی جھگڑا رہتا پتہ کروانے پر معلوم ہوا کہ کسی نے کچھ کروایا
ہوا ہے بیوی ہر وقت جھگڑتی ہے ۔ بات نہ مانتی نماز ذکر ، قرآن کچھ بھی نہیں اس کے
شوہر نے یہی تعویذ باندھا تو اب اس کے گھر میں آرام اور سکون ہے وہ نماز پڑھنا
سیکھ رہی ہے الحمدللہ! بہت سی میری غریب اور نادار بہنیں جو اس کی حق دار تھیں ان
کو میں نے یہ تعویذ دیا تو ان کو جادو جنات سے چھٹکارا ملا گھر میں سکون آیا۔
گھریلو جھگڑوں ے نجات ملی ۔
نوٹ:۔
جن خواتین کی شادی میں رکاوٹ ہو وہ بھی یہ تعویذ گلے میں ڈال سکتی ہیں ۔ آخر میں
تعویذ محبت تحریر کرتی ہوں سولہ خانہ بنا کر نمبر وار تحریر کرنا ہے ۔
خانہ
نمبر 1:۔ یُحِبُّونَهُمْ کَحُبِّ اللّهِ نیچے یا غفار
خانہ
نمبر 2 :۔ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِّلَّهِ نیچے یا رحیم (بقرہ آیت 165)
خانہ
نمبر 3 :۔ وَأَلْقَيْتُ عَلَيْكَ مَحَبَّةً مِّنِّينیچے یاکریم وغیرہ نقشہ حاضر خدمت ہے ۔
دائیں
بازو پر باندھ کر عطر و خوشبو لگائیں یہ عمل ہر جائز محبت کیلئے کیا جا سکتا ہے
خاص طور پر میاں بیوی (مخالفت زوجین کیلئے مفید ہے ) دوسری جگہ جائز نہیں بلکہ
حرام ہے
نوٹ
:۔ ناجائز کرنے والا سخت نقصان اٹھائے گا ۔
No comments:
Post a Comment