Showing posts with label نفس اور شیطان سے حفاظت. Show all posts
Showing posts with label نفس اور شیطان سے حفاظت. Show all posts

Wednesday, November 11, 2015

سورہ طارق اور انمول خزانہ نمبر ایک کا کمال

سورہ طارق اور انمول خزانہ نمبر ایک کا کمال :۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے میرا نفس بہت تنگ کرتا تھا جب بھی نماز پڑھتا مختلف خیالات آتے ساری ساری رات نیند نہ آتی مختلف خبیث قسم کی بری چیزیں نظر آتیں جو میرے ساتھ برے عمل کرتیں جس سے میں ناپاک ہو جاتا مگر میں نے جب سے سورہ طارق روزانہ رات کو سوتے وقت پڑھنا شروع کی ہے بہت پر سکون نیند آتی ہے اب وہ چیزیں نہیں آتیں اس کے علاوہ ہر وقت دو انمول خزانہ نمبر 1 پڑھتا رہتا ہوں جس کی برکت سے اللہ رب العزت نے مجھے بہترین روزگار دیا ہوا ہے ۔ یہ سب اعمال کی برکت ہے ۔

جواب :۔ ہمارے ملک میں امتحانات کا عجیب نفسیاتی تاثر ہے جس کی وجہ سے اکثر طالب علم خواہ وہ کسی جماعت میں ہوں فکر مند اور پریشان نظر آتے ہیں امتحانات میں کامیابی حاصل کرنا کسی فن سے کم نہیں جو طالب علم ڈھیلے اعصاب کے ساتھ امتحان دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں وہ اعتماد کے ساتھ کسی بھی امتحان میں شرکت کر کے کم وقت میں یکسوئی سے محنت کے ذریعے نمایاں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ہر وقت پڑھنا سیرو تفریح سے مکمل دور ہو جانا انسان کو بیزار کر دیتا ہے اگر آپ دلچسپی کے ساتھ تنہائی سکون اور صبح کے وقت رات کی پر سکون نیند سے بیدار ہو کر مطالعہ کریں گے تو کم وقت میں زیادہ مواد ذہن نشین کر لیں گے ۔

Tuesday, August 18, 2015

میں نے پائی اعمال کی برکت! آپ بھی پڑھیے

میں نے پائی اعمال کی برکت! آپ بھی پڑھیے:

انسولین چھوٹ گئی شوگر نارمل ہو گئی:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!  ہمارے ایک ڈاکٹر صاحب ہیں وہ خود شوگر کے مریض ہیں تو مجھے ایک دن ملے تو بالکل ہشاش بشاش تھے ، ان کی صحت قابل رشک تھی ، میں نے ان سے اس کی وجہ پوچھی تو کہنے لگے کہ ایک عمل سے میری انسولین چھوٹ گئی اور شوگر نارمل ہو گئی اور میری صحت بھی کافی بہتر ہو گئی ہے ۔ میں نے ان سے عمل پوچھا تو انہوں نے درج ذیل عمل بتایا :۔
عمل:۔ اول وآخر درود شریف تین بار، یہ آیت ایک مرتبہ  إِنَّهُ عَلَىٰ رَجْعِهِ لَقَادِرٌ سورہ الزریت پوری سورہ ایک مرتبہ ۔یہ پور عمل ہوا۔
اس طرح دن میں جتنی دفعہ آپ یہ عمل کر سکتے ہیں ۔ آپ شوگر کی بیماری کا تصور کھ کر یہ پڑھیں ۔ انشاءاللہ، اللہ پاک کی رحمت خاص ہو گی۔



  سورہ کوثر اور برکت والی تھیلی کی برکت :۔

میں نے اپنے ایک دوست کو برکت والی تھیلی ہدیہ کی تھی اور اس کا عمل تفصیل سے سمجھا دیا تھا ۔ کچھ عرصہ بعد میرا دوست مجھے بتانے لگا کہ برکت والی تھیلی کا عمل جو آپ نے دیا تھا وہ بڑا زبردست ہے ۔ میں نے پوچھا کیسے؟ بتانے لگا کے چند ماہ پہلے میری بہن کی شادی تھی تو ہم نے اپنی زمین بیچ دی تھی اور جو اس کی رقم تھی وہ ہم نے برکت والی تھیلی میں ڈال کر رکھ دی اور ہم نے رمضان میں بھی اس پر سورہ کوثر 129 مرتبہ صبح و شام پڑھی ۔ اس تھیلی میں ہم نےا ڑھائی لاکھ روپے رکھے تھے اور شادی کے سارے خرچے اسی تھیلی کے پیسوں سے کرتےرہے ۔ کہنے لگا کہ جب ہم نے شادی کے بعد اخراجات کا حساب لگایا تو وہ خرچہ ساڑھے چار لاکھ روپیہ تھا ۔ اللہ پاک کی غیبی مدد آئی ۔ اللہ پاک کے نام کی برکت سے سارے کام اڑھائی لاکھ میں ہو گئے ۔
سلام قولا من رب رحيم کی برکت

ایک شخص نے مجھے بتایا کہ میں جب بھی موٹر سائیکل پر گھر سے نکلتا ہو ں سلام قولا من رب رحيم کا وردشروع کر دیتا ہوں اس کی برکت سے میں ہر قسم کے حادثات و پریشانیوں سے بچا رہا ہوں ، دو مرتبہ تویقینی حادثوں سے اللہ پاک نے مجھے بچایا ۔


دل نیکی کی طرف مائل:۔

ایک لڑکا اپنا تجربہ بتانے لگا کہ میںسلام قولا من رب رحيمکی صبح فجرکے بعد تسبیح کرتا ہوں ۔ جس کی وجہ سے میرا دل نیکی کر طرف مائل ہونا شروع ہو گیا ہے ، نماز میں خشوع و خضوع آ گیا ہے ۔ ذکر و درود پاک پڑھنے کو خوب دل کرتا ہے ۔ اللہ پاک نے جھوٹ، غیبت، چغلی سے بچایا ہوا ہے۔

 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر30










Thursday, August 13, 2015

نفس، شیطان ، اور شرارتی آدمی سے بچنے کا عمل

نفس، شیطان ، اور شرارتی آدمی سے بچنے کا عمل:

اللہ پاک خبیر ہے کیونکہ اسے تمام اشیاء کی باریکیوں کی خبر ہے وہ چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی چیز کوہر وقت پوری طرح جانتا ہے۔ کوئی چیز اس سے چھپی نہیں ، وہ غیب کی تمام خبروں کو جانتا ہے ۔ وہ دنیا اور آخرت کے ذرے ذرے کے حال سے با خبر ہے۔ اس لئے اسے خبیر کہا جاتا ہے۔ یہ اسم جمالی ہے اور اس کے اعداد 812 ہیں ۔ اس اسم کے ذکر سے طبیعت میں یہ اثر پیدا ہوتا ہے کہ پڑھنے والے کا دل اپنی برائیو ں سے باخبر ہو کر ا نہیں  ختم کرنے کے در پے ہو جاتا ہے ۔ آخر اللہ پاک اسے برائیوں سے بچنے کی تو فیق عطا فرما دیتا ہے ۔ اس اسم کے خواص مندرجہ ذیل ہیں :۔ 
اسرار کا انکشاف:
جو شخص اس اسم کو کثرت سے پڑھتا ہے اس پر خواب یا بیداری میں پوشیدہ باتوں کے انکشافات کھلنے لگتے ہیں اگر کوئی خفیہ بات کسی کے دل میں ہو اور اسم  "یَا خَبِیْرُ" کا ذاکر جاننا چاہے تو اسے معلوم ہو جائے گی ۔ کیونکہ اللہ پاک خبیر ہے اور جو اسے اس نام سے پکارتا ہے اللہ پاک اسے بھی دلوں کے راز سے آگاہ فرما دیتا ہے۔
مریض کا مرض معلوم کرنا :
تشخیص مرض میں اللہ پاک کی مدد ضروری ہے کیونکہ اس کی مدد سے ایسی بیماری کا پتہ چل جاتا ہے جو نہایت ہی پیچیدہ ہوتی ہے جو جلدی سے سمجھ میں نہیں آتی۔ اس لئے اگر کوئی ڈاکٹر یا حکیم "یَا خَبِیْرُ"کو روزانہ 812 بار پڑھنے کا معمول بنا لے تو انشاءاللہ  مریض کو دیکھتے ہی اللہ پاک کی رحمت سے مریض کے صحیح تشخیص کا پتہ چل جائے گا ۔ اس لئے ڈاکٹری پیشہ سے متعلق حضرات کے لئے یہ اسم بہت مفید ہے۔
 رشتہ اچھا رہے گا یا برا :
اگر کسی رشتے کا پیغام آیا ہو اور گھر والے اچھا یا برا جاننا چاہتے ہوں تو لڑکے یا لڑکی کی والدہ یا والد اسم "یَا خَبِیْرُ" کو سات دن تک تنہائی میں بیٹھ کر روزانہ 3240 مرتبہ پڑھے اور بغیر بات کیے سو جائے انشاءاللہ اسے اشارتاً پتہ چل جائے گا کہ رشتہ اچھا ہے یا برا۔ اگر برا ہو تو رشتہ نہ کریں کیونکہ برے رشتوں سے نقصان ہونے کا احتمال ہوتاہے۔
کاروبار میں نفع ہو گا یا نقصان :
 نیا کاروبار یا دکان شروع کرنے میں نفع ہو گا یا نقصان کسی کے ساتھ شراکت کرنے میں اچھا ہو گا یا برا ، ایسے ہی بہت سے کاروباری معاملات ایسے ہیں کہ ان میں اگر اللہ پاک کی مدد سے پتہ چل جائے تو نقصان سے انسان بچ سکتا ہے۔ یہ باتیں معلوم کرنے کے لئے  اسم "یَا خَبِیْرُ"  کو سات دن تک گیارہ ہزار مرتبہ پڑھیں  انشاء اللہ اللہ پاک جو بات دل میں ہو گی اللہ پاک اس کے متعلق آگاہ کر دے گا ۔
 نفس ، شیطان اور مکار آدمی سے بچنےکا عمل :
جو شخص نفس شیطان اور مکار قسم کے لوگوں کے مکرو فریب سے بچنا چاہتا ہو اور اللہ پاک کی رحمت چاہتا ہو تو اسے چاہیے کہ اسم "یَا خَبِیْرُ" کو روزانہ گیارہ سو مرتبہ پڑھتا رہے ۔ انشاءاللہ نفس پر غالب رہے گا، شیطان کے جال میں نہیں پھنسے گا اور دوسرے لوگوں سے دھوکہ نہیں کھائے گا ۔
 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر20