Showing posts with label ہر قسم کی بیماری کےلیے. Show all posts
Showing posts with label ہر قسم کی بیماری کےلیے. Show all posts

Monday, December 11, 2017

سورہ فاتحہ کا دم


ہر بیماری کے  مریض پر سات باربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کے ساتھ سورہ فاتحہ پڑھ کر دم کریں‘ اللہ کے حبیب حضور نبی کریم ﷺ کا فرمان عالیشان ہے ’’سورۂ فاتحہ دم ہے‘‘ (بخاری)۔

قرآن اور شہد میں شفاء


۔ قرآن اور شہد میں شفاء ہے‘ روزانہ کم از کم ایک صفحہ قرآن کریم پڑھیں ان شاء اللہ ہر بیماری سے شفاء ملے گی۔
 شہد کا ایک چمچہ پانی کے ساتھ روزانہ صبح ناشتے سے پہلے پئیں

Wednesday, December 6, 2017

ننانوے بیماریوں کا علاج


مریض یہ دعا ہر نماز کے بعد کم ازکم تین بار ضرور پڑھیں۔

 فرمان رسول کریم ﷺ ہے: ’’یہ دعا 99 بیماریوں کی دوا ہے‘ جس میں سب سے ہلکی بیماری فکر و پریشانی ہے۔‘‘ (طبرانی و حاکم)۔

Tuesday, August 30, 2016

آزمودہ تعویذ ‘ درود اور دعا سے ہر مسئلہ حل


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں رسالہ عبقری پچھلے آٹھ سال سے پڑھ رہا ہوں‘ اس میں بہت سے آزمودہ نسخہ جات و وظائف میں نے آزمائے ہیں۔ اکثر لوگوں کو بتاتا رہتا ہوں اُن کو خوب فائدہ ہوتا ہے۔ میرے پاس ایک خاندانی تعویذ‘ درودشریف اور دعا ہے۔ اس تعویذ سے ہمارے بہت سے دوسرے افراد کے بھی مسائل حل ہوئے ہیں۔ میرے پاس جب بھی کوئی آتا ہے اور کہتا ہے کہ ہمیں کوئی تعویذ دے دیں‘ بچے رو رہے ہیں یا کوئی بیمار ہے یا فلاں کام ہے تو میں ان کو درج ذیل تعویذ لکھ کر دے دیتا ہوں اور الحمدللہ وہ کام ہوجاتا ہے۔ تعویذ اس طرح ہوتا ہے



اے اللہ! میرے گناہوں کی نحوست ان پر نہ ڈال اور ان کا مسئلہ حل فرما اے میرے رب!(نوٹ: جب تعویذ لکھیں گے تو بغیر اعراب کے لکھیں گے۔
 

Thursday, November 5, 2015

ہر قسم کے مرض سے نجات

ہر قسم کے مرض سے نجات :۔


اگر کسی شخص کو بہت سی بیماریاں لپٹ گئی ہوں یا ایسی بیماری چمٹ گئی ہو جو دواؤں سے بھی دور نہیں ہو رہی ہے تو اس کیلئے ایک کوری مٹی کا پیالہ لیں اور اس کو دھو کر اس میں پانی بھر کر رکھ لیں اور باوضو اول و آخر تین تین مرتبہ درودشریف پڑھیں ، درمیان میں سورہ فاتحۃ چالیس مرتبہ پڑھ کر اس پانی پر دم کریں اور صبح ناشتہ سے قبل ، گیارہ بجے دن ،بعد نمازعصر  سورج غروب ہونے سے قبل اور سوتے وقت مریض کو وہ پانی پلائیں ، یہ عمل ایک ہفتہ کریں انشاء اللہ تعالیٰ مریض جلد صحت یاب ہو جائے گا اگر سات دن میں ٹھیک نہ ہو تو اس وقت تک کرتے رہیں جب تک مریض صحیح اور تندرست نہ ہو جائے یہ عمل روزانہ بعد نماز فجر کرنا ہے اگر بعد نماز فجر ممکن نہ ہو تو بعد نماز عشاء کر لیا کریں۔

Monday, October 12, 2015

سیدنا کریم ﷺ پڑھا اور ہر پریشانی الجھن ختم

سیدنا کریم ﷺ پڑھا اور ہر پریشانی الجھن ختم:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! احوال اس طرح ہے کہ آج سے دو سال پہلے کی بات ہے میں جمعہ کے دن مسجد کی صفائی کر رہا تھا کہ میرے والد صاحب کے چچا زاد بھائی آپس میں لڑ پڑے اور صبح گیارہ بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک ان کا جھگڑا آپس میں چلتا رہا اور ان کا جھگڑا بھی صرف چند ہزار روپوں

Monday, August 17, 2015

بیماری ، جھگڑے ، جادو ،جنات کیلئے وظیفہ درود

بیماری ، جھگڑے ، جادو ،جنات کیلئے وظیفہ درود:

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !  آپ کا رسالہ لاجواب اور بے مثال ہے ، جس میں دنیا کے تمام مسائل کا حل موجود ہے، آپ کی نظر کرم سے آج میں قارئین کی خدمت میں ایک ایسا عمل لے کر حاضر ہو اہوں ، جو تمام مشکلوں اور کاموں کیلئے مجرب ہے، تمام بیماریاں ، لڑائی جھگڑے، جادو،جنات کے لئے ایک ایٹم بم اور میزائل سے کم نہیں ہے جن حضرات کے باطن کی صفائی ہو وہ انوار تجلیات اور مشائدات بھی دیکھیں گے، انشاءاللہ! اس وظیفہ  کا ایک واقعہ سن لیں جو کہ حقیقت پر مبنی ہے ۔ یہ وظیفہ مجھ کو میرے استاد سے ملا تھا۔ واقعہ یوں ہوا کہ ایک دن ایک مریضہ جس کو آسیب وغیرہ تھا وہ میرے استاد سے دم کروانے آئی ، جب استاد نے دم کیا تو حاضری ہو گئی ، تھوڑی دیر کے بعد جنات بھاگ گئے۔ مریض دم والا پانی ، تعویز اور کچھ چیزیں  لے کے گھر چلے گیے۔ دو دن کے بعد اتوار کو صبح کے وقت لڑکی پر پھر حاضری ہو گئی ، آنکھیں باہر کو نکل آئیں ، چہرہ پر کشش اور نورانی سا ہو گیا جب باہر گئی تو گلی میں جھگڑا ہو رہا تھا ، پتہ نہیں کیا معاملہ تھا کہ سب لڑکے ایک دم ادھر ادھر گر گئے ۔ بعد میں محلے میں مشہور ہو گیا کہ اس لڑکی میں جن آتا ہے ، مائیں اتوار کو بچوں کو گھروں سے نہ نکلنے دیتیں ، پھر وہ استاد کے پاس لے کر آئے، کافی افراد تھے ۔ استاد نے پڑھائی کی تو جن حاضر ہو گیا اور بتایا کہ میرا نام یوسف ہے ، میں عیسائی ہوں ، اردن شہر میں ہماری حکومت ہے، میری والدہ پورے ملک اردن پر حکومت کرتی ہے اور بہت کچھ بتایا ۔ چند نسخہ وغیرہ قرآنی بعد میں لکھ کر دیے، تعارف کے بعد استاد نے پوچھا کہ اس لڑکی کو چھوڑنا ہے یا نہیں ؟ یوسف نےکہا کہ نہیں میں اس کے بالوں پر عاشق ہوں ، مقابلہ شروع ہو گیا، یوسف مکاشفہ عیسائیت پڑھتا تھا جس کے پڑھنے سے بڑے بڑے عاملوں کے چھکے چھوٹ جاتے ہیں مگر استاد سات یا گیارہ مرتبہ یہ وظیفہ پڑھ کر انگلیوں پر دم کر کے اس کے ماتھےپر پھیر دیتے۔ چالیس منٹ کے بعد اس نے منہ پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ حافظ صاحب پڑھائی بند کر دو، استاد نے کہا کہ بات مان لو مگر اس نے انکار کر دیا اور پھر مقابلہ جاری ہو گیا ۔  یوسف حیران ہو گیا کہ میری سب سے طاقتور پڑھائی اس کے ہاتھ پھیرنے سے ضائع ہو جاتی ہے ۔ دس منٹ بعد یوسف نے ہار مان لی، مگر اندر سے ڈر گیا اور کہنے لگا کہ میری والدہ مسلمان ہونے پر راضی نہیں ہے۔ میں والدہ کی حکم عدولی نہیں کر سکتا ہوں مگر میں آئندہ اس لڑکی کو تنگ نہیں کروں گا۔ پھر لڑکی پانی تعویز وغیرہ لے کر چلی گئی ۔دو مہینے کے بعد پھر آنا جانا شروع کر دیا ۔ اس نے مئو کلات سے کہا کہ سب کو اٹھا لاؤ، مئوکلات نے پتہ کر کے بتایا کہ وہ تعداد میں ہم  سے دگنے ہیں ۔ استاد کے حکم سے جنات و موکلات نے ایسی وردی پہنی جس سے جنات ، جنات کی نظر سے غائب ہو جاتے ہیں ، بعد میں جاکر اردن ملک کے اردگرد بیٹھ گئے اور دو دن کے بعد کامیابی کے ساتھ واپس آئے۔ پھر استاد نے اس عمل کی بدولت تمام جنات کو واصل جہنم کر دیا ۔ بعد میں  چند دن کے بعد لڑکی ہمیشہ کیلئے تندرست ہو گئی ۔ اب عمل ملاحظہ فرمائیں۔
سب سے پہلے علیحدہ کمرے میں بیٹھ کر اگر بتی وغیرہ جلائیں ۔سورہ فائحہ ، آیتہ الکرسی ، چاروں قل تین تین مرتبہ پڑھ کر حصار بنائیں ۔ پھروظیفہ3333 مرتبہ پڑھیں ، پڑھنے کے دس گیارہ منٹ کے بعد حصار  سےنکل آئیں ۔ کمرا ،الگ ہو جائے نماز تسبیح اور وقت مقرر ہو ۔ سود والے گھر کی چیز اور کھانا سختی سے منع ہے ۔ ہر  قسم کا گوشت بھی چالیس دن تک سختی سے منع ہے۔چالس دن کے بعد روزانہ ایک سو ایک مرتبہ بعد نماز عشاء ورد میں رکھیں ۔ یہ عمل تب کریں جب سب سو جائیں رات د س  بجےکے  بعد گھبرانا نہیں ہے ۔ انشاءاللہ آپ خود دیکھیں گے کہ ززندگی کیسے ذلتوں سے نکل کر سکون و آرام میں بدل جائے گی ۔ ہر کام کے لئے حسب منشاء دم سے یا تعویز بنا کر استعمال میں لائیں ۔
صَلَّی اللہُ عَلٰی حَبِیْبِہِ سَیِّدِ نَا مُحَمَّدِِ وَ اٰلِہِ وَ صَحْبِہِ وَسَلَّمَ
 اللہ پاک ہم سب کو اس وظیفے سے فیض حاصل کرنےکی تو فیق عطا فرمائے ۔ آمین !
 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر26