سیدنا کریم ﷺ پڑھا اور
ہر پریشانی الجھن ختم:۔
محترم حضرت حکیم صاحب
السلام علیکم! احوال اس طرح ہے کہ آج سے دو سال پہلے کی بات ہے میں جمعہ کے دن
مسجد کی صفائی کر رہا تھا کہ میرے والد صاحب کے چچا زاد بھائی آپس میں لڑ پڑے اور
صبح گیارہ بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک ان کا جھگڑا آپس میں چلتا رہا اور ان کا
جھگڑا بھی صرف چند ہزار روپوں
کے اوپر تھا میں نے ان کو چھڑایا اور کچھ وقت بعد فیصلہ ہوا جس میں جو جرمانہ ہوا وہ بھی میں نے خود بھرا۔ میں نے سوچا کہ بات یہی ختم ہو جائے ۔ آگے نہیں بڑھے گی اور ان کا صلح نامہ کروا دیا۔ مگر بات یہاں ختم نہیں ہوئی مخالف پارٹی نے کچھ دنوں کے بعد سیشن کورٹ میں دو کیس کیے جس میں مجھ سمیت میرے والد اور بھائیوں کے اور دوسرے تقریباً 9 آدمیوں کے اوپر کیس کیا۔ میں بہت پریشان ہو گیا ۔ اور میں مسجد کا موذن بھی ہوں کوئی وسائل بھی نہ تھے یہی حالت تھی کہ مجھے آپ کا رسالہ عبقری ملا ۔ اس میں ایک چھوٹا سا درود پڑھا سیدنا کریم ﷺ یہ درود میں نے ہر وقت اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے کھلا پڑھا ۔ میں کورٹ پہنچا تو اس درود کی برکت اپنی آنکھوں سے دیکھی وکیل بہت جلد مل گیا اور کئی دوست وسیلہ بن کر آ گئے۔ کوئی جج کو سفارش کر رہا، کوئی کچھ، کوئی کچھ، میں بس درود پڑھتا رہا اور اس کی برکات بیٹھا دیکھتا رہا ۔ جب میں کورٹ میں جج کے سامنے بیٹھا تھا تو بڑی کثرت سے اس درود پاک کو پڑھتا تھا ۔ نتیجہ یہ نکلا کہ صرف تین ماہ میں سارے کیس ختم اور کسی کی بھی گرفتاری نہ ہوئی ۔اور مخالف پارٹی کو منہ کی کھانی پڑی۔ اور میرے کریم رب نے اس درود پاک کی برکت سے مجھے نوکری بھی دلا دی ۔ ایک مرتبہ مسجد میں ہی بیٹھا تھا کہ ایک دوست آیا اور بنا کچھ لیے آ کر نوکری کی خوشخبری سنا گیا ۔ بس مختصر کرتے ہوئے ختم کرتا ہوں اور آخری بات کہ اس درود پاک کی بدولت میں نے آپ سے بیعت کی ۔ پہلے تو میں آپ کو خط لکھنے سے ڈر رہا تھا مگر جب آپ کا یہ بیان سنا جس میں آپ نے فرمایا ہے کہ مجھے اپنا احوال لکھا کرو ۔ تو پھر میں نے آپ کو لکھا ۔ محترم حضرت حکیم صاحب ! جب س آپ سے بیعت کی تو اس کے بعد مجھے ایسامحسوس ہوتا ہے کہ میرے اوپر کسی کا شفقت بھر اہاتھ آ گیا ہے میری زندگی سنور گئی ہے ۔

No comments:
Post a Comment