کلمہ طیبہ اور کلمہ شہادت کا ورد:۔
آج سے تقریباً سات آٹھ سال پہلے جمعہ کے خطبہ میں ایک بزرگ نے فرمایا کہ جب کوئی انسان خلوص کے ساتھ کلمہ طیبہ پڑھتا ہے اور کلمہ شہادت پڑھتا ہے تو اللہ پاک اس کے سارے گناہ معاف فرمادیتے ہیں ، اور چار ہزا ر نیکیاں اس کے نامہ اعمال میں لکھ دی جاتی ہیں ۔ میں ذاتی طور پر کسی بھی مشکل کے وقت اپنے آپ کو گناہوں کی غلاظت میں محسوس کرتا ہوں اس لیےکلمہ طیب اور کلمہ شہادت پڑھتا ہوں اور ذہن اور دل میں یقین کرتا ہوں کہ اب میں پاک صاف ہو گیا اور گناہوں کی نحوست سے دور ہو گیا اور نیکیوں کی بہار میں ہوں ۔ اس کے بعد تین مرتبہ اور ہر مرتبہ اول میں ﷽ اور اس کے بعد انا للہ وانا الیہ راجعون
پڑھتا ہوں ۔ اور یقین کے درجے میں رکھتا ہوں کہ میرا اللہ پاک میری دست غیب سے بہترین انداز میں دستگیری کرے گا اور عنایت کرے گا ایک دفعہ میرے گھر کا کچھ حصہ میں مرمتی کام چل رہا تھا اور دوسرے مستری مزدور بھی تھے ۔ ظہر کے بعد میں قریبی شہر گیا اور مغرب کے بعد لوٹا تو وہ الیکٹریشن اور مستری مزدور بھی تھے ۔ میں نے کہا بھائی آپ اپنے گھر نہیں گئے تو کہنے لگا کہ میرے پیسے اور کارڈ وغیرہ یہاں گر گئے ہیں آپکی اوطاق میں اور کسی نے اس کو اٹھا لیا ہے ۔ اس لیے آپ کا انتظار کر رہا تھا ۔ میں نے مستری صاحب سے اس کے مزدوروں کے بارے میں پوچھا تو اس نے بتایا کہ وہ تو سب چلے گئے ہیں ۔ میں نے الیکٹریشن کو کہا بھائی ۔ آپ بھی اللہ سے مانگیں میں بھی مانگتاہوں ۔ میں نے اوپر بیان کیا عمل پڑھا اور دل میں اپنے مسلمان بھائی کے نقصان پر افسوس بھی کیا ۔ ہم دونوں نے خوب ذکر کیا تو اگلی صبح اس الیکٹریشن کے پاس اور کارڈ وہیں قریب سے مل گئے حالانکہ کل کافی وقت وہ اسی جگہ ڈھونڈ تا رہا تھا ۔
No comments:
Post a Comment