فٹنس اور جوانی پانے کے
9 راز:۔
نہ قیمت ، نہ خرچہ
۔ بالکل مفت اور کرنا اتنا آسان جیسا کہ لقمہ توڑنا ۔ 1. ایسا کرنے سے کبھی عینک
نہ لگے ۔2. کبی سر درد اور ٹینشن نہ ہو۔3. کبھی دماغی کمزوری اور یاداشت ختم نہ
ہو۔4. کبھی چہرے پر جھریاں اور وقت سے پہلے بڑھاپا نہ ہو۔5. کبھی رنگت سیاہ نہ ہو
، ہمیشہ تازگی حسن و جمال اور خوبصورتی بڑھاپے تک رہے۔6. گھٹنوں کا درد نہ ہو ،
کمر کا درد بالکل قریب نہ آئے۔7. گھٹنے کام کرنے سے بھی نہ تھکیں اور بالکل
تروتازہ رہیں۔8. جوانی ، شباب ، طاقت اور قوت ہمیشہ باقی رہے۔9. جسم نہ جھکے ، کمر
بل نہ کھائے ، دل کے دورے سے محفو رہیں ، ہمت ، طاقت ، قوت جواب نہ دے ۔ اس راز کو
پانے کے لئے محمد شاہ رنگیلا نے آ گرہ سے کابل تک ہفتوں کا سفر گھوڑے پر کیا ۔
وہاں ایک عظیم سائنس دان ملا اس نے یہ راز دیا ، یوں یہ راز پرانی قلمی کتاب سے
بہت تلاش و تحقیق کے بعد میں نے پایا ، اب وہ فٹنس اور حسین جوانی کا یہ راز اپنے
لاکھوں ، کروڑوں محبت اور عقیدت کرنے والوں کو دینا چاہتا ہوں ۔ کیا آپ لینا چاہتے
ہیں ۔
ایک بابا جی ملے نہ کمر جھکی ہوئی ، نہ لاٹھی تھامی ہوئی ،
نہ پاؤں گھسیٹ کر چل رہے ، ان کی ہڈی پسلی بالکل ٹھیک ان کے منہ میں دانت ، ان کے
پیٹ میں آنت ، وہ صحت کے شاہکار تھے ۔ ملن سار ، خوشبودار ، خود ہی کہنے لگے میری
صحت کا راز یہ ہے میں نے ہمیشہ رات کو
سوتے ہوئے اپنے پاؤں کے تلوؤں کو صرف پانچ منٹ دیئے ہیں میں چونک پڑا ۔ سمجھ نہیں
آئی ۔ میں نے ٹھنڈی سانس بھرتے ہوئے متلاشی نظرو ں سے انہیں دیکھا تو فرمانے لگے
ابھی سمجھا دیتا ہوں ۔ بس تیل لیں کوئی سا بھی ہو ، زیتون ، کا سرسوں کا ، تارا
میرا ، دیسی گھی ، ہلکا سا ہاتھ پر لگائیں اور پورے پاؤں کی خاص طور پر تلوؤں کی
چند منٹ مالش کریں اس طرح دونوں پاؤں کی مالش کر کے آپتسلی سے سو جائیں اس رات کی
نیند ،اس رات کا سکون، اور اس رات کے بعد صبح اٹھنے کے بعد جسم کا ہلکا پھلکا ہونا اور سابقہ راتوں کا آپ
موازنہ کر لیں آپ کو خود احساس ہو گا ۔ کہنے لگے ! میرے والد کی نصحیت تھی کہ بیٹا
ہمیشہ بڑوں کے پاس بیٹھنا اپنے سے چھوٹوں کےپاس نہ بیٹھنا ، بڑوں کے پاس بیٹھو گے
، راز ،نصحیت ، وصیت، تجربات ،مشاہدات، اور موتی ملیں گے ۔ میں ابھی چھوٹا ہی تھا بڑے
بوڑھے بیٹھے تھے ، بات چل پڑی تیل لگانے کی
ایک بابا جی نے بتایا میرے گمان کے مطابق اس وقت ان کی عمر 75 یا 80 سے
زیادہ ہو گی اور اس وقت میں خود 78 سال کا ہوں ۔ بابا جی اپنے تجربات بتاتے ہوے
محفل کی طرف متوجہ ہوئے اور کہنے لگے کہ میں آپ سب سے صحت مند ہوں شاید میں آپ سب
سے بڑا ہوں پھر تمام اہل محفل جس میں چھ سات سب بوڑھے بیٹھے تھے اپنی عمروں کا
موازنہ کرنے لگے پتہ چلا کہ واقعی بابا جی سب سے بڑے ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر
سب سے صحت مند ہیں ۔ بابا جی خود ہی کہنے لگے کہ میری زندگی کا راز یہ ہے کہ مجھے
ماں نے ہمیشہ پاؤں کے تلوؤں پر تیل لگوایا
ہے ۔ پہلے تو مجھے سمجھ نہ آئی اماں ایسا کیوں کرتی ہے ؟ جب میں نے شعور میں قدم
رکھا تو ماں نے بتا یا بیٹا اگر تو اپنی زندگی میں پاؤں کے تلوؤں کو سوتے وقت تیل
ملتا رہا تو تجھے یہ نو راز ملے گے ۔ با
با جی کہنے لگے یہ نو راز تو بتانے کے ہیں مجھے تو وہ راز ملے ہیں کہ میں آپ کو
بتاؤں آپ خود شرما اٹھیں گے کہ بڑھاپے میں بابا جی جوانی کی باتیں کرتےہیں ۔ میں
نے اپنی اولاد کو ہمیشہ اپنے پاؤں کی اور اپنی اولاد کےپاؤں کے تلوؤں کو تیل لگاتے
ہوئے دیکھا اور میری والدہ کا کھانا چھوٹ جائے زندگی کا کوئی کام ادھر سے ادھر ہو
جائے پر یہ عمل بہت اعتماد اور اہتمام سے کرتی تھیں اور اس عمل میں میں نے والدہ
کو بہت کچھ پاتے اور بہت کچھ لیتے دیکھا ۔
قارئین ! ایک چھوٹا سا عمل جس پر قیمت کچھ نہیں لگتی وقت
بالکل نہیں ، مشقت نام کی چیز نہیں تو کیا خیال ہے یہ چھوٹا سا عمل آپ کو کتنی بڑی
مشقتوں ، بیماریوں تکلیفوں ،بڑھاپےکی معذوریوں ، اور بڑھاپے کی غلامیوں سے بچا دے
گا ۔ آپ کی عمر سو سال سے زیادہ ہو آپ بالکل یقین اور عین الیقین سے یہ بات لوگوں
کو بتا سکتے ہیں کہ میری زندگی کے رازوں میں جو راز ہے وہ صرف پاؤں کے تلوؤں پر سوتے وقت تیل
، تیل اور تیل ہے ۔ ایک سیاسی آدمی جو کہ ملک کے مشہور ہیں ۔ مجھے ملے اپنی نیند ،
ٹینشن ، پریشانی ، ذہنی الجھنیں ، غصہ جھنجھلاہٹ ، اکتاہٹ اور پریشانیوں کا حال
بیان کیا ۔ میں نے انہیں صرف یہی ٹوٹکہ بتایا ان کا بار بار اصرار تھا کہ کوئی
دوائی بتائیں میں نے انہیں عرض کیا آپ اس سے پہلے خود بہت زیادہ دوائیں استعمال کر
رہے ہیں ۔ اتنی بڑی دواؤں کے بعد اب آپ کو کسی اور دوائی کی ہر گز ضرورت نہیں ، آپ
صرف اور صرف یہی دوائی یعنی تیل والا ٹوٹکہ استعما ل کریں ۔
تندرستی ہزار نعمت ہے
ReplyDeleteصحت مند رہیں۔
صحت مند خوراک کھا ئیں۔
اپنے آپ کو بیماریوں سے دور رکھیں۔
صحت کے متعلق اچھے اچھے آرٹیکلز پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں