Showing posts with label ہر قسم کی حفاظت کے لیے. Show all posts
Showing posts with label ہر قسم کی حفاظت کے لیے. Show all posts

Thursday, January 4, 2018

چور چھینا سامان واپس کرگئے


دو تین مہینے پہلے کی بات ہے کہ میں جہاں کام کرتاہوں وہاں سے ہماری میڈم کے کمرے سے کسی نے موبائل جو چارجنگ پر لگا ہوا تھا‘ وہ چوری کرلیا۔ میڈم بہت زیادہ پریشان تھیں‘ مجھے بلایا‘ پوچھا‘ میں نے کہا مجھے نہیں معلوم‘ میڈم تو پریشان تھیں ہی میں میڈم سے زیادہ پریشان تھا کیونکہ میں میڈم کے آفس میں‘ میں زیادہ جاتا ہوں‘ تمام دفتر پر مجھ پر ہی شک کررہے تھے‘ پھر میرے ذہن میں آیا کہ محترم حکیم صاحب نے ایک مرتبہ درس میں گمشدہ چیز پانے کیلئے ایک وظیفہ بتایا تھا میں نے وہ وظیفہ پڑھنا شروع کردیا۔ دوپہر سے لے کر شام تک پڑھتا رہا‘ شام کو جب گھر جارہا تھا تو راستے میں ایک دوست ملا‘ اس نے مجھے پریشان دیکھا تو مجھ سے مسئلہ پوچھا میں نے ساری کہانی اسے بتائی اور ساتھ بتایا کہ میں حضرت حکیم صاحب کا بتایا ہوا یہ وظیفہ پڑھ رہا ہوں۔ اس نے جب میری زبان سے وظیفہ سنا تو اس نے کہا یہ وظیفہ بہت زبردست ہے‘ جلدی یا دیر سے اس کا رزلٹ ضرور ملتا ہے‘ یہ میرا بھی آزمودہ ہے۔ وہ رات بڑی اذیت سے گزری‘ اگلی صبح ڈرتا ڈرتا دفتر پہنچا تو ایک بندے نے معذرت کےساتھ وہ موبائل واپس کردیا‘ جو اس نے چوری کیا تھا‘ جب مجھے معلوم ہوا تو میں نے اللہ کریم کا شکرادا کیا۔ وہ وظیفہ یہ ہے:۔
  یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

جنات تعویذ اور کالا علم


جنات‘ تعویذات اور کالے علم کا توڑ

نمبر ایک:۔
سورۂ بقرہ روزانہ ایک مرتبہ پانی پر دم کرکے پورے گھر میں چھڑکاؤ کریں اور خود پی لیں۔ یہ عمل متواتر اکتالیس دن تک کریں۔
نمبر دو:۔
نماز فجر کے بعد روزانہ سات مرتبہ سورۂ فاتحہ‘ سورۂ فلق تین مرتبہ اور سورۃ الناس تین مرتبہ پڑھیں اور پانی پر دم کریں اور وہ پانی پی لیں۔ یہ عمل بھی اکتالیس دن تک کریں۔بارہا کا آزمودہ عمل ہے۔

آیت الکرسی کے ذریعے حفاظت


میں ایک گوشت والے سے گوشت خریدتا ہوں ایک دن میں کپڑے کا تھیلا لانا بھول گیا‘ گوشت والے نے گوشت شاپرمیں ڈالتے ہوئے کہا مولوی صاحب آج تھیلا نہیں لائے‘ چیلیں گوشت جھپٹ لیں گی۔ میں نے کہا میں آیۃ الکرسی پڑھ کر اس پر دم کرلیتا ہوں ایسا نہیں ہوگا‘ کہنے لگے: مولوی صاحب یہ ٹھیک ہے پر احتیاط کرنی چاہیے۔ میں نے اس کے سامنے ہی آیۃ الکرسی پڑھی اور شاپر پر دم کرکے عرض کی‘ یہی تو احتیاط ہے‘ اتنے میں انہوں نے ایک طرف دیکھتے ہوئے کہا وہ دیکھیں اس عورت کے گوشت کو کس طرح چیلوں نے جھپٹ لیا ہے‘ میں نے دیکھا توواقعی ایک عورت کے شاپر کو چیلوں نے جھپٹ کرگرایا اور سب ان کو اٹھا اٹھا کر لے جارہی ہیں اور وہ عورت حیران و پریشان کھڑی ہے۔ میں نے شاپر اٹھایا اور چل دیا‘ انہوں نے پیچھے سے آواز دی مولوی صاحب احتیاط‘ میں چل کر ایک سبزی والے کے پاس آیا اس نے بھی دیکھتے ہی کہا مولوی صاحب یہ گوشت اور یوں کھلا اٹھایا ہوا ہے‘ چیلیں لے جائیں گی‘ میں نے عرض کیا اتنی دور سے ایسے ہی لے کر آرہا ہوں الحمدللہ کسی چیل وغیرہ نے قریب بھی آنے کی کوشش نہیں کی‘ کہنے لگے: یہ کیسے ممکن ہے؟ میں نے کہا میں نے اس پرایک بار آیۃ الکرسی پڑھ کر دم کرلیا تھا‘ حیران ہوتے ہوئے بولے یہ ٹھیک ہے مگر احتیاط بھی تو لازمی ہے نا! میں نے عرض کیا بھئی یہ آیۃ الکرسی احتیاط ہی تو ہے‘ یہ سن کر وہ خاموش تو ہوگئے لیکن محسوس کیا کہ انہوں نے مجھے بے وقوف سمجھا ہے‘ بہرحال اللہ کی رحمت سے آیۃ الکرسی کی برکت سے میرا گوشت محفوظ رہا۔

Monday, December 11, 2017

چوری سے مکمل حفاظت


میرے شوہر صاحب کی موٹرز کی دکان ہے‘ ایک سال پہلے شوہرصاحب انتہائی پریشانی کی حالت میں مجھ سے فرمانے لگے کہ جس علاقہ میں ہمارا شوروم ہے وہاں پر ڈاکے بہت زیادہ ڈلنے شروع ہوگئے ہیں ہر دوسرے تیسرے روز کوئی نہ کوئی شو روم لوٹ لیا جاتا ہے‘ ان دنوں ہم نے نیا نیا عبقری رسالہ پڑھنا اور درس سننا شروع کیا تھا۔ میں نے اپنے شوہرصاحب کو تسلی دی اور انہیں عبقری رسالہ میں سے ایک دعا پڑھ کر سنائی کہ آپ بھی حفاظت کی نیت سے یہ دعا پڑھیں میں بھی گھر میں پڑھ کر حفاظت کی نیت سے گھر بیٹھے شوروم کی طرف منہ کرکے پھونک دیا کروں گی۔ میرے شوہرصاحب نے یہی دعا پڑھنا شروع کردی‘ میں بھی روزانہ صبح ان کی گاڑی پر یہ دعا پڑھ کر پھونک مارتی اور ایک تسبیح پڑھ کر اپنے شوروم اور اس پورے بازار کی ہر دکان کی نیت کرکے دم کردیتی۔ میرے شوہر صاحب بھی شوروم پر جاکر یہی دعا پڑھ کر ہر چیز پر دم کرتے اور ساتھ سارے بازار کی نیت کرتے۔ چند دن گزرے‘ چند ہفتے اور پھر مہینے گزر گئے اس کے بعد آج تک اس بازار کے کسی دکان میں کبھی ڈاکہ نہیں پڑا نہ کبھی کسی کی چھوٹی موٹی چوری ہوئی۔
دعا یہ ہے:۔
بِسْمِ اللہِ عَلٰی دِیْنِی وَ نَفْسِی وَ وَلَدِیْ وَ اَھْلِیْ وَ مَالِیپھر
 کچھ عرصہ بعد مجھے ان چوروں کی فکر لاحق ہوگئی‘ میں تہجد میں اٹھتی اُن چوروں کیلئے دعا کرتی کہ اے اللہ تعالیٰ ان کے دل بدل دے‘ کیسی حماقت کرتے ہیں‘ لوٹ کا مال وہ اپنی اولاد یا خاندان کو کھلا کر اپنا سب کچھ برباد نہ کربیٹھیں‘ اے اللہ تعالیٰ ان کو ہدایت دے۔

Monday, December 4, 2017

نقصان پہنچانے والوں سے حفاظت


نقصان پہنچانے والوں سے حفاظت:۔
اگر کسی شخص کو ڈر ہو کہ اس کا دشمن اسے بڑا نقصان پہنچادے گا تو اس کیلئے بعد نمازعشاء باوضو قبلہ کی طرف منہ کرکے پاک مصلے پر بیٹھ کر اسم الٰہی یَاجَبَّارُ ایک سو اکیس بار پڑھے اور یہ عمل اس وقت تک کرتا رہے جب تک دشمن کے نقصان پہنچانے کا خطرہ ہو‘ ان شاء اللہ تعالیٰ جلد ہی نقصان پہنچانے والا ناکام ہوکر اپنی حرکات سے باز آجائے گا۔

Thursday, November 5, 2015

حفاظت اور خوف و خطر سے نجات

حفاظت اور خوف و خطر سے نجات :۔



اگر کوئی دشمن کے شر اور ظلم سے پریشان ہو یا دشمن نئے نئے طریقے سے ذہنی و جسمانی نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہوں او ر طرح طرح سے تنگ کرتے ہوں تو دشمنوں کے شر سے حفاظت اور ہر قسم کے خوف و خطر سے حفاظت کیلئے ہر فرض نماز کے بعد سات مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھا کرے انشاءاللہ تعالیٰ دشمنوں کے شر سے ہر طرح حفاظت رہے گی اور خوف و دہشت دل سے نکل جائیگا زندگی پر سکون بسر ہو گی۔

Monday, October 12, 2015

سیدنا کریم ﷺ پڑھا اور ہر پریشانی الجھن ختم

سیدنا کریم ﷺ پڑھا اور ہر پریشانی الجھن ختم:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! احوال اس طرح ہے کہ آج سے دو سال پہلے کی بات ہے میں جمعہ کے دن مسجد کی صفائی کر رہا تھا کہ میرے والد صاحب کے چچا زاد بھائی آپس میں لڑ پڑے اور صبح گیارہ بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک ان کا جھگڑا آپس میں چلتا رہا اور ان کا جھگڑا بھی صرف چند ہزار روپوں

Thursday, October 8, 2015

مخلوق کو مہربان کرنے کیلئے



مخلوق کو مہربان کرنے  کیلئے:۔



جو شخص روزانہ ہر نماز کے بعد سو مرتبہ پڑھےوہ تمام دنیوی آفتوں سے محفوظ رہے گا ۔ اور تمام مخلوق اس پر مہربان ہو گی ۔ وہ اسم یہ ہے "یَا رَ حِیْمُ"اجازت عام ہے ۔

Wednesday, September 9, 2015

سفر کے دوران ہر قسم کی حفاظت

سفر کے دوران ہر قسم کی حفاظت


اگر کوئی شخص سفر پر روانہ ہوتا ہے اور چاہتا ہے کہ سفر بخیر و خوبی ہو ۔ راستہ میں کسی قسم کے ٹھگ اور لٹیرے سے واسطہ نہ پڑے اور نہ گاڑی یا سواری کو کوئی حادثہ پیش آئے سفر چاہے خشکی کا ہو سمندری ،یا ہوائی ہو ، انشاءاللہ تعالیٰ سفر کے دوران ہر قسم کے حادثات سے محفوظ رہے گا ۔وہ کلما ت یہ ہیں یَا حفظ ، یا حفیظ، یا ودود، یا رحیم ، یا ناصر، یا حفیظ، ، یا ودود،، یا ودود،، یا ودود، یااللہ ، یا حفیظ