Showing posts with label ہر قسم کی آفت سے بچنے کیلیے. Show all posts
Showing posts with label ہر قسم کی آفت سے بچنے کیلیے. Show all posts

Wednesday, November 11, 2015

من کی ہر مراد پانے کا آزمودہ وظیفہ

من کی ہر مراد پانے کا آزمودہ وظیفہ :۔



ایک شادی  کی تقریب میں ایک معزز سی خاتون تین ماہ کی بچی کو دودھ پلا رہی تھی دوسری خاتون نے پوچھا بہن آپ کے کتنے بچے ہیں ؟وہ بولی دو بیٹیاں ہیں ایک تو  یہی ہے گود میں دوسری وہ کھڑی ہے سہیلیوں کے ساتھ گلابی سوٹ والی دوسری خاتون نے حیرت سے پوچھا بچوں کے درمیان اتنا وقفہ ایک ماشاءاللہ اٹھارہ انیس سال کی ہے اور ایک صرف تین ماہ کی ہے کیا وجہ ہے ؟ بہن وجہ کیا ہونی ہے خدا کی رضا میری پہلی بیٹی شادی

Thursday, November 5, 2015

سفر سے بحفاظت واپسی

سفر سے بحفاظت واپسی :۔


اگر کوئی شخص سفر پر جانا چاہتا ہے اور یہ چاہتا ہے کہ اس کا سفر بحفاظت ہو اور سفر کے دوران  کوئی حادثہ پیش آئے اور نہ چور ڈاکو اور لٹیرے سے واسطہ پڑے بلکہ آرام و راحت کے ساتھ بسہولت سفر پورا ہو اس کیلئے یہ عمل بہت مجرب اور کارآمد ہے ۔ جب سفر پر روانہ ہونے لگےتو پہلے وضو کرے ۔ پھر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے اس کے بعد اکتالیس مرتبہ سورہ فاتحہ ﷽ کے ساتھ پڑھے اور آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھے اور اپنے سینہ پر دم کرے اس کے بعد دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں پر دم کر کے تمام بدن پربھی ملے پاؤں کے تلوے اور انگلیوں پر ہاتھ پھیرے ۔ انشاءاللہ تعالیٰ جس مقصد سے سفر پر جارہا ہے وہ مقصد ضرور پورا ہو گا اور سفر خیر و عافیت سے پورا ہو گا ۔

غیبی مدد او رمشکلات کے حل کیلئے

غیبی مدد او رمشکلات کے حل کیلئے :۔


ہر قسم کی غیبی مدد اور فتوحات  او رمشکلات کے حل کیلئے یہ عمل بہت کار آمد اور تیر بہدف ہے ۔ فجر کی اذان کے بعد دو سنت پڑھ کر فرضوں سے پہلے سورہ فاتحہ اس ترکیب سے پڑھیں اول و آخر درود شریف سات مرتبہ پڑھیں درمیان میں بسم اللہ کی آخری میم کو الحمد کے لام سے ملا دیں
 بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ .
اس کے بعد ۔
الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تین مرتبہ پڑھیں اسی طرح
 إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
کو بھی تین مرتبہ پڑھیں باقی تمام کلمات صرف ایک ایک مرتبہ پڑھنے ہیں اس ترکیب سے سورۃ فاتحہ اکتالیس مرتبہ پڑھی جائے گی ۔یہ عمل اکتالیس دن مسلسل بلا ناغہ کریں ۔ انشاءاللہ تعالیٰ غیب سے روزی کا انتظام ہو گا ۔ بیروزگاری ختم ہو جائے گی مشکلات دور ہوں گی اور زندگی خوشگوار ہو جائے گی جملہ پریشانیوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

Monday, October 12, 2015

سیدنا کریم ﷺ پڑھا اور ہر پریشانی الجھن ختم

سیدنا کریم ﷺ پڑھا اور ہر پریشانی الجھن ختم:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! احوال اس طرح ہے کہ آج سے دو سال پہلے کی بات ہے میں جمعہ کے دن مسجد کی صفائی کر رہا تھا کہ میرے والد صاحب کے چچا زاد بھائی آپس میں لڑ پڑے اور صبح گیارہ بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک ان کا جھگڑا آپس میں چلتا رہا اور ان کا جھگڑا بھی صرف چند ہزار روپوں

Thursday, October 8, 2015

مخلوق کو مہربان کرنے کیلئے



مخلوق کو مہربان کرنے  کیلئے:۔



جو شخص روزانہ ہر نماز کے بعد سو مرتبہ پڑھےوہ تمام دنیوی آفتوں سے محفوظ رہے گا ۔ اور تمام مخلوق اس پر مہربان ہو گی ۔ وہ اسم یہ ہے "یَا رَ حِیْمُ"اجازت عام ہے ۔

Monday, August 10, 2015

سفیر بخیر و خونی طے ہونا اور واپسی بخیر و خوبی ہونا

سفیر بخیر و خونی طے ہونا اور واپسی بخیر و خوبی ہونا

اگر کوئی شحص سفر کے ارادے سے کہیں قریب یا دور جارہا ہے  اور چاہتا ہے کہ وہ ہر قسم کے حادثے سے محفوظ رہے اور چور ڈاکو ، لٹیرے ، اسے نقصان نہ پہنچائیں اس کا سفر آسانی اور خیر و خوبی کے ساتھ طے ہو جائے۔ اور خیریت کے ساتھ  واپس گھر آ جائے تو اس کے لئے باوضو پانچ مرتبہ آیتہ الکرسی پڑھ کر گھر سے باہر قدم نکالے ۔ انشاء اللہ تعالیٰ سفر کے دوران ہر قسم کے حادثے اور نقصان سے محفوظ رہے گا اور خیریت سے گھر لوٹ آئے گا ۔
 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر11

حاسدوں کے شر سے حفاظت

حاسدوں کے شر سے حفاظت

اگر حاسد شرارت کرتے ہوں ، آوازیں کستے ہوں ، طرح طرح سے ستاتے ہوں تو ان کی شرارت کو ختم کرنے کےلیے روزانہ بعد نماز فجر اور بعد نماز مغرب باوضو اکیس اکیس مرتبہ  سورہ فلق اور سورہ ناس پڑھ کر ان کے شر سے حفاظت کی دعا کریں ۔ انشاءاللہ تعالیٰ شرارت کرنے والے حاسد چند دن میں شرارت سے باز آجائیں گئے اور ان کا انجام برا ہو گا۔
تنبیہ :
 یہ عمل انتہائی مجبوری میں کریں اگر کسی کو بلا وجہ نقصان پہنچانے کےلئے کریں گے تو خطرہ ہے کہ خود نقصان میں مبتلا ء ہو جائیں گے۔
 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر11

Thursday, August 6, 2015

ہر آفت،تکلیف،قتل و غارت سے بچنے کا آسان نسخہ

ہر آفت،تکلیف،قتل و غارت سے بچنے کا آسان نسخہ:

 اکثر سفر کا اتفاق ہوتا ہے جب سے سورہ کہف سفر میں پڑھنا شروع کی ہے بے شمار انہونے واقعات دیکھے اللہ پاک صرف سورہ پڑھنے سے کس طرح بچاتا ہے ہر آفت ،تکلیف ،اور قتل و غارت سے محفوظ رکھتا ہے عموماً کوچ میں سفر کے دوران سورہ کہف پڑھتی ہوں کوچ کی روانگی سے دس منٹ قبل کوچ میں بیٹھ جاتی ہوں سورہ پڑھ چکنے کے بعد پوری کوچ پر تین مرتبہ پھونک مار دیتی ہوں اور ذہن میں یہ تصور ہوتا ہے کہ جس طرح اللہ پاک نے اصحاب کہف کو ہر مصیبت سے بچایا تھا ایسے ہی ہمیں بھی دوران سفر ہر مصیبت سے بچالے ۔ عموماً سورہ پڑھنے کے بعد پرسکون ہو جاتی ہوں گھر میں مصروف ہوتی ہوں تو تمام کام سمیٹنے کی جلدی ہوتی ہے تھکن لے کر کوسڑ میں بیٹھ جاتی ہوں سورتیں پڑھتی ہوں اور نیند کا ٹکٹ ہوتا ہے یہ ٹکٹ گہری نیند سلا دیتا ہے کہاں سٹاپ آیا ہے یا نہیں آتا نیند تو نان سٹاپ ہوتی ہے آج بھی ایسا ہی تھا ۔ ایک دم ہنگامہ ہوا ، قتل کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں ، گہری نیند سے واپسی ہوئی ، دیکھا کےکوچ رکی ہوئی ، ڈرائیور سیٹ سے غائب دوسری کوچ کے ڈرائیور نے بہت غلیظ باتیں کی، یہ تو غنیمت تھا کہ جس کوچ میں راقمہ تھی اس ڈرائیور نے کافی تحمل مزاجی کا مظاہرہ کیا تھا ۔ صلح کرتے ہوئے واپس کوچ میں آ گیا ، باقی لوگ بھی آ کر اپنی سیٹوں پر برا جمان ہو گئے ، ڈرائیور نے گاڑی سٹارٹ ہی کی تھی کہ دوسرا ڈرائیور تیزی سے اپنی گاڑی کو اتنا قریب لایا کہ ہماری گاڑی کو ٹکر مار کر تباہ کردے جو منظر راقمہ دیکھ رہی تھی وہ خوفناک تھا گاڑی کے پرخچے اڑتے دیکھ رہی تھی پھر کیا ہو گا؟ راقمہ سوچ بھی رہی تھی اور رو بھی رہی تھی رب سے دعا مانگنے کی شدت تھی انہی سیکنڈوں میں ملائکہ ہماری گاڑی نکال کر لے گئے تھے کیونکہ یہ کسی انسان کے بس کا روگ نہیں تھا یہی سوچتی رہی کاش! دوسری بس میں بھی کسی مسافر نے سورہ کہف پڑھ لی ہوتی تو ایسا نہ ہوتا جس قدر لوگ ڈارئیونگ کرتے ہیں، جو لوگ پائلٹ ہیں، ٹرین کے ڈرائیور ہیں ، کوشش کر کہ سورہ کہف پڑھ کر  ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھیں دنیا کا سفر ڈرائیونگ کرتے گزرجاتا ہے فرصت کے منتظر نہ رہیں ، جب یہ سورہ پڑھیں گئے تو خود بخود وقت میں برکت ہو گی ۔ تمام ڈرائیونگ کرنے والی بہنوں سے دوخواست کروں گی انشاء اللہ وہ سورہ کہف پڑھ کر ڈرائیونگ کریں اور پھر اس سورت کے پڑھنے کے کمالات دیکھیں ۔ اور عبقری میں لکھ کر بھیجیں تاکہ سب لوگ اس سورہ کو پڑھا کریں ۔ اجر آپ کو بھی ملے گا ۔ یہ سورہ پڑھنے سے پریشانیاں ختم ہو جاتی ہیں اور وقت میں برکت ہوتی ہے حقیقت لکھی ہے اللہ پاک کرے قاری اس پر عمل کریں ۔
دوسرا واقعہ:
آج بھی سفر کے لئے روانگی تھی ،گھریلو مصروفیات زیادہ تھیں ، یوں سٹینڈ پر جانے میں کچھ دیر ہو گئی جاتے ہی اپنی پنج سورہ کھولا اور سورہ کہف پڑھنے  لگی ، چار رکوع ہی پڑھے تھے کہ کوچ میں اس قدر سواریاں آئی کہ سیٹوں کے درمیان انسانوں کی دیوار لگ گئی شیشوں کے سامنے بہت موٹے پردے پڑے ہوئے تھے مجھے ایک بار پنج سورہ بند کرنا پڑھا الفاظ نظر ہی نہیں آ رہے تھے جوں ہی میں نے پڑھنا بند کیا مجھے محسوس ہو ا گاڑی فضاء میں قلا بازیاں کھا رہی ہے فوراً خیال آیا سورہ پڑھنا بند کر دی ہے اس لئے اللہ پاک کی رحمت دور ہو گئی ہے جلدی سے پردے ہٹائے پنج سورہ کھولا اور پھر سورہ پڑھنے لگی جوں ہی سورہ پڑھنی شروع کی بس کی قلا بازیاں رک گئیں  ۔ بہت سکون سے سفر ہونے لگا پوری سورہ مکمل کی پھر پورے سفر میں کوئی پریشانی نہ ہوئی جب سورہ پڑھنی بند کی ملائکہ کو بے حد ناگوار گزرا بس قلابازیاں کھانے لگی یہ سوچ کر بے حد خوشی ہوئی صرف سورہ پڑھنے سے ملائکہ ساتھ رہتےہیں یہ کتنی خوش نصیبی ہے اور ابلیس دور ہو جاتا ہے جہاں ابلیس نہ ہو کبھی جھگڑا نہیں ہوتا وہاں تو امن ہی امن ہے ۔ سفر کرتے دو گھنٹے گزر چکے تھے نہ ٹی وی ، نہ ڈیک، راقمہ نے اپنی ساتھی بہن سے کہا ، جو ہمسفر تھیں ، یہ زندگی میں پہلی گاڑی دیکھی ہے جس میں ٹی وی نہیں ہے ، ورنہ تمام سفر بہت تکلیف میں کٹتا  ۔ ہمسفر بہن کہہ رہی تھی ٹی وی تو موجود ہے چلایا نہیں ہے سامنے نگا ء ڈالی تو واقعی سامنے ٹی وی لگا ہوا تھا ، خوشی کی بات یہ ہے کوئی فرد بس میں بولتا ہی نہیں ، سوتے ہوئے اور اللہ پاک کا ذکر کرتےہوئے سفر گزرتا ہے زندگی گزارنے کا مزہ اللہ پاک کی اطاعت میں ہے ۔ ہر سفر میں باقاعدگی سے سورہ پڑھتی ہوں ۔ محترم قارئین ! آپ بھی یہ سورہ پڑھا کریں پھر اس کے کمالات دیکھیں ۔
 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر7