Showing posts with label مشکلات کا حل. Show all posts
Showing posts with label مشکلات کا حل. Show all posts

Monday, December 11, 2017

بگڑی قسمت سنور گئی


دعا اور توبہ سے زندگی بدل سکتی ہے۔ والدین اور بزرگوں کی دعا سے آپ کے ہر مسئلے کا حل نکل سکتا ہے اور ہر الجھن ختم ہوسکتی ہے۔ صدقہ مصائب اور گردش حالات کو ٹال دیتا ہے۔ معاشرے کے گرے پڑے لوگوں کو تلاش کرکے ان کی بے لوث مدد کرکے ان کی دعاؤں سے ہر قسم کی ٹینشن‘ ڈیپریشن‘ گردش حالات اور بیماریوں کا یقینی خاتمہ ہوجاتا ہے۔ ان ہدایات پر عمل کریں او ر اپنی بگڑی قسمت سنوار کر خوشگوار زندگی بسر کریں۔جس کے نامہ اعمال میں درود شریف اور استغفار کی کثرت نکلے وہ انسان خوش نصیب ترین انسان ہوگا۔

جائز مرادیں پالیں


گیارہ دن کے اندر اندر ان شاء اللہ مسئلہ حل ہوجاتا ہے آج تک جس کو بھی بتایا اس کے گیارہ یا اکیس دن کے اندر اندر مسائل حل ہونا شروع ہوگئے۔ آپ کم از کم 21 دن بلاناغہ یہ عمل کریں۔ خواتین مخصوص ایام یا ناغہ کے دن شمار کرکے بعد میں بھی پڑھ سکتی ہیں یہ وظیفہ ایک متقی بزرگ نے عطا کیا تھا‘ میں نے خود بھی آزمایا اور کئی دکھی لوگوں کو بھی بتایا جس کو بھی بتایا اور اس نے کیا تو بفضل خدا غیب سے مدد ہوئی۔ ہر نماز کے بعد اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ

 تین سو مرتبہ پڑھیں اور خوب توجہ انکساری کے ساتھ دعا مانگیں۔ گیارہ دن کے اندر اندر ان شاء اللہ مسئلہ حل ہوجاتا ہے آج تک جس کو بھی بتایا اس کے گیارہ یا اکیس دن کے اندر اندر مسائل حل ہونا شروع ہوگئے۔ آپ کم از کم 21 دن بلاناغہ یہ عمل کریں۔ خواتین مخصوص ایام یا ناغہ کے دن شمار کرکے بعد میں بھی پڑھ سکتی ہیں۔ اس وظیفہ کی اجازت عام ہے‘ ہر جائز مراد کیلئے پڑھ سکتے ہیں۔

رکے ہوئے کام سنوارنا


جو کام نہ ہورہا ہو میں اکیس مرتبہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھ کر اس کا ثواب حضرت بی بی فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی روح اقدس کو ہدیہ کردیتی ہوں اور اللہ کے حضور دعا کرتی ہوں تو میرا کام فوری ہوجاتا ہے۔ یہ عمل میرا بارہا کا آزمودہ ہے

سورہ اخلاص کا جامع عمل


سورۂ اخلاص کا عمل:۔
 دو رکعت نماز نفل پڑھیں اس کی ہر رکعت میں 101 بار سورۂ اخلاص پڑھیں دوران نفل ہاتھ میں تسبیح لے سکتے ہیں لیکن تسبیح صرف نوافل کیلئے ہے فرائض کیلئے نہیں۔ دو نفل پڑھنے کے بعد سجدے میں گرکے گیارہ دفعہ سورۂ اخلاص پڑھیںپھر سجدے سے اٹھ کے گیارہ دفعہ سورۂ اخلاص پڑھیں‘ پھر سجدے میں گرکے گیارہ دفعہ سورۂ اخلاص پڑھیں‘ پھر سجدے سے اٹھ کے گیارہ دفعہ سورۂ اخلاص پڑھیں۔ اسی طرح گیارہ سجدے کرنے ہیںاور ہر سجدے میں گیارہ دفعہ سورۂ اخلاص پڑھنی ہے اور اٹھ کر بھی گیارہ دفعہ سورۂ اخلاص پڑھنی ہے۔ اس کے بعد گیارہ دفعہ کوئی سا بھی استغفار پڑھنا ہے اس کے بعد گیارہ دفعہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے اور گیارہ منٹ کم از کم انتہائی زاری کے ساتھ اپنے مقصد کیلئے دعا کرنی ہے۔یہ عمل چند دن‘ چند ہفتے اور چند مہینے ضرور کریں۔پھر قدرت ربی کا کرشمہ دیکھیں‘ غیب کے خزانے ملیں‘ آپ کے مسائل‘ مشکلات حل اور دلی مرادیں پوری ہوں گی۔

مشکل وقت کی دعا


اللہ کے رسول حضور نبی کریم ﷺ ہر غم اور مشکل کے وقت یہ دعا پڑھا کرتے:۔

 ترجمہ: اے ہمیشہ زندہ رہنے والے سب کو تھامنے والے میں تیری رحمت کے ذریعہ فریاد رسی چاہتا ہوں۔ (نسائی)ہر دعا کے شروع اور آخر میں درود ابراہیمی ضرور پڑھیں۔

Monday, December 4, 2017

ہر مشکل کا علاج


سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعداد
 پڑھیں۔ اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ’’ آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں‘‘ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آجائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپکو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اس کے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دیگا۔

Tuesday, August 30, 2016

پڑھیں اور ساری فکریں دور

پڑھیں اور ساری فکریں دور
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا یارسول اللہ ﷺ مجھ کو بہت سے افکار اور قرض نے گھیرلیا۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تجھ کوایسا کلام بتلادوں کہ اس کے پڑھنے سے اللہ تعالیٰ تیری ساری فکریں دور کردے اور تیرا قرض بھی ادا کردے۔ اُس شخص نے عرض کیا بہت خوب‘ فرمایا: صبح وشام یہ کہا کہ




اَلْلَّهُم إِنِّي أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَ الْحَزَنِ 
, 
وَ أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَ الْكَسَلِ ,

 وَ أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ وَ الْبُخْلِ ,

 وَ أَعُوْذُ بِكَ مِن غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَ قَهْرِ الْرِّجَال



اس شخص کا بیان ہے کہ میں نے یہی کیا‘ سو میری ساری غم فکریں بھی جاتی رہیں اور قرض بھی ادا ہوگیا۔ (ابوداؤد)

آزمودہ تعویذ ‘ درود اور دعا سے ہر مسئلہ حل


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں رسالہ عبقری پچھلے آٹھ سال سے پڑھ رہا ہوں‘ اس میں بہت سے آزمودہ نسخہ جات و وظائف میں نے آزمائے ہیں۔ اکثر لوگوں کو بتاتا رہتا ہوں اُن کو خوب فائدہ ہوتا ہے۔ میرے پاس ایک خاندانی تعویذ‘ درودشریف اور دعا ہے۔ اس تعویذ سے ہمارے بہت سے دوسرے افراد کے بھی مسائل حل ہوئے ہیں۔ میرے پاس جب بھی کوئی آتا ہے اور کہتا ہے کہ ہمیں کوئی تعویذ دے دیں‘ بچے رو رہے ہیں یا کوئی بیمار ہے یا فلاں کام ہے تو میں ان کو درج ذیل تعویذ لکھ کر دے دیتا ہوں اور الحمدللہ وہ کام ہوجاتا ہے۔ تعویذ اس طرح ہوتا ہے



اے اللہ! میرے گناہوں کی نحوست ان پر نہ ڈال اور ان کا مسئلہ حل فرما اے میرے رب!(نوٹ: جب تعویذ لکھیں گے تو بغیر اعراب کے لکھیں گے۔
 

Friday, August 19, 2016

دو لفظ پڑھے اور موت کے منہ میں گیا مریض صحت یاب


مگر جب سے میں نے یہ وظیفہ پڑھنا شروع کیا ہے ایک مریضہ بہت ہی تشویشناک حالت میں لائی گئی‘ اس کا علاج کیا تو اس کی حالت حیرت انگیز طور پر سنبھلنا شروع ہوگئی اور صرف تین دن بعد اس کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ 


 ایک لیڈیز ڈاکٹر نے مجھے کہا کہ کوئی وظیفہ دیں‘ ہسپتال میں روزانہ کوئی نہ کوئی پرابلم ہوجاتی ہے‘سب کچھ ہے مگر پریشانی جان نہیں چھوڑتی تو میں نے اس کو


 حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ



 دیا۔ دو تین دن بعد اس کا فون آیا کہا کہ وظیفہ نے اثر یہ دکھایا کہ پچھلے دنوں ایمرجنسی میں جتنے بھی مریض آئے ان کا علاج کیا‘ مگر کوئی بھی نہ بچ سکا۔ مگر جب سے میں نے یہ وظیفہ پڑھنا شروع کیا ہے‘ ایک مریضہ بہت ہی تشویشناک حالت میں لائی گئی‘ اس کا علاج کیا تو اس کی حالت حیرت انگیز طور پر سنبھلنا شروع ہوگئی اور صرف تین دن بعد اس کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ میں جس بھی مقصد کیلئے یہ عمل پڑھتی ہوں الحمدللہ وہ مقصد پورا ہوجاتا ہے۔
 (سلیم اللہ سومرو‘ کنڈیارو)۔

 بگڑے بچوں سے پریشان والدین کیلئے آسان عمل


 محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کو تاقیامت تک اسی طرح لوگوں کو دین کی طرف متوجہ کرنے کی توفیق دے اور آپ کا سایہ ہمارے سروں پر سلامت رکھے‘ اللہ آپ کو دین و دنیا کی تمام خیریں اور بھلائیاں عطا فرمائے۔ ہمارے ہمسایوں کا بیٹا جس کا باپ دنیا میں نہیں رہا اور ماں محلے کے سارے بچوں کو قرآن پاک پڑھاتی ہیں۔ ان کا بڑا بیٹا جو کہ سولہ سال کا ہے‘ شہر کے بُرے لڑکوں کے ساتھ اس کی بیٹھک ہوگئی‘ موٹرسائیکل کا شوقین ہوگیا‘ ویلنگ بھی شروع کردی‘ ایک دو دفعہ گھر کی چھت پر نشہ کرتے ہوئے بھی بھائیوں نے دیکھا اور ہروقت موبائل فون استعمال کرتا رہتا‘ ماں اس کی وجہ سے بہت پریشان تھی‘ 9thجماعت میں دو سے تین سپلی بھی آچکی تھی۔ ماں کوسسرال والے بھی‘ میکے والے بھی اور محلے والے بھی سب طعنے دیتے اور کہتے تم اتنے لوگوں کے بچوں کو پڑھاتی ہو‘ اپنے بچوں کا پتہ ہی نہیں وہ بہت پریشان تھی پھر انہوں نے


نَسْتَغْفِرُکَ وَنَتُوْبُ اِلَیْہِ۔ 


قرآن مجید پر پڑھنا شروع کردیا‘ قرآن مجید کی ہر لائن پر یہ پڑھتی اور پڑھنے سے پہلے اللہ سے دعا کرتی اور معافی مانگتی‘ یہ انہوں نے عبقری میگزین یا شاید دفتر عبقری کی کسی کتاب سے پڑھا تھا۔ انہوں نے نیت کی کہ میرا بیٹا اچھی صحبت اختیار کرلے۔ اللہ نے ان کی مدد کی اور وہ ہی بچہ ہے کہ آج بہت اچھا بن گیا ہے اب محلے والے کہتے ہیں وہ توکبھی کسی کو نظر ہی نہیں آیا اور سکول میں استاد کہتے ہیں کہ یہ بہت لائق بچہ ہے۔

 اسی طرح ہمارے محلے میں ایک اور عورت اپنے بیٹے کی وجہ سے بہت پریشان تھی ایک دن انہی باجی جان کے پاس آئی اور کہنے لگی میرا بیٹا مجھے بہت تنگ کرتا ہے۔ اس کا باپ وفات پاچکا ہے اور میرے گھر والوں نے میری شادی دیور سے کردی ہے۔ وہ بھی اسے زیادہ ڈانٹ نہیں سکتے کیونکہ اگر ڈانٹتے ہیں تو سب کہتے ہیں کہ یہ اپنا بیٹا نہیں اس لیے مارتا ہے۔ وہ بہت پریشان تھی۔ انہوں نے اس کو بھی وہی قرآن مجید پڑھنے کو کہا اور کہا اس طرح (درج بالا طریقہ) پانچ دفعہ قرآن مجید ختم کرنا ہے۔ ابھی اس نے دو یا تین دفعہ ہی پڑھا تھا کہ بیٹا کافی بہتر ہوگیا۔ اب کام پر جاتا ہے اور زیادہ تنگ بھی نہیں کرتا۔ اس کی ماں بہت خوش ہے۔

 ہمارے محلے میں ایک اور لڑکے کے ویزے کا مسئلہ تھا جن سےویزا لینا تھا وہ پیسہ لے کر کبھی کہتے دس دن انتظار کرو‘ کبھی بیس دن کرو‘ وہ ٹال مٹول کیے جارہے تھے‘ یہی قرآن مجید پڑھنا شروع کیا‘ انہیں ایک یا دو دفعہ پڑھا تھا کہ اس کا ویزہ آگیا اور وہ باہر چلا گیا۔

ایک اور لڑکا بیروزگار تھا اور کوئی کام نہ تھا‘ اس کی ماں نے بھی یہ قرآن مجید پڑھا اور اللہ نے ان کی مدد کی‘ ان کا ویزہ مل گیا اور وہ باہر چلا گیا اب مہینے کی ٹھیک ٹھاک آمدن آرہی ہے اور بہت مطمئن اور خوش ہیں۔ (سدرہ صابر)

Tuesday, February 23, 2016

تین سورتیں ، تین دن اور ہر مشکل حل


میں عبقری کے قارئین کے احسانات کو دیکھتے ہوئے اپنا ایک نہایت طاقتور آزمودہ عمل ان کی خدمت میں نذر کررہی ہوں۔ یقیناً اس عمل سے قارئین بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ یہ ہمارا خاندانی عمل ہے‘ ہمارے گھرانے میں کوئی بھی مشکل ہو‘ چاہے وہ پیسوں کی ہو‘ رزق کی یا لڑکی کے رشتے کی‘ یا شادی کا مسئلہ‘ بچوں کے سکولز داخلے کا مسئلہ یا اچھے رزلٹ کیلئے ہر مشکل کا حل اس میں موجود ہے۔ 

’’سورۂ یٰسین‘
سورۂ رحمٰن‘
 سورۂ واقعہ‘‘


پانچ عورتیں مل کر تین تین بار ہر سورۂ کو پڑھیں اور آخر میں چار قل پڑھ کر سب ایک ہی مقصد کیلئے دعا کریں۔ اللہ کے حکم سے تین روز کرنےسے وہ مشکل حل ہوجائے گی اور اللہ کے حضور دعا قبول ہوگی۔ یہ عمل 12 بجے دوپہر سے پہلے یا عصر کے بعد کرنا ہے۔قرآن پاک کی ان تین سورتوں کے پڑھنے سے ایسے ایسے کمالات ہوتے ہیں کہ دل میں عظمت قرآن کی دھاک بیٹھ جاتی ہے۔یہ تین سورتیں ہماری لاتعداد کی آزمودہ ہیں۔ آپ بھی آزمائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔

حترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ میں پچھلے چند سالوں سے ہرماہ باقاعدگی سے پڑھ رہی ہوں۔ اس میں موجود چھوٹے چھوٹے ٹپس بہت باکمال ہوتے ہیں۔ عبقری تو جیسے ہمارے گھر کا ڈاکٹر بھی ہے اور عامل بھی۔ اس ماہنامہ کی وجہ سے ہماری بہت سے پریشانیاں و مشکلات تو ایسے ٹھیک ہوئی ہیں جیسے کبھی تھی ہی نہیں۔ 
(مسز سیدہ حنا اعظم گیلانی‘ لاہور)

Wednesday, January 20, 2016

دو طاقتور اور کامیاب عمل قارئین عبقری کیلئے

دو طاقتور اور کامیاب عمل قارئین عبقری کیلئے :۔


محترم قابل احترام حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! امید کرتی ہوں آپ خیریت سے ہیں میرے پاس الفاظ نہیں کہ آپ کے بارے میں لکھ سکوں ۔ بس اتنا کہوں گی اللہ پاک آپ کو اور آپ کے عبقری کو اتنی ترقی دے کہ عبقری کا نام رہتی دنیا کے ہر کونے میں ر وشن رہے آپ کے اہل خانہ عبقری کے تمام بھائیوں کی اللہ پاک حفاظت کرے آپ کو تین عمل روانہ کر رہی ہوں ہر ایک عمل اتناکامیاب اور مؤثر ہے میں آپ کو بتا نہیں سکتی ۔ اللہ پاک کی رحمت اور آپ کی دعا سے میرا ہر کام اتنا کامیاب ہوتا ہے جس کی کوئی حد نہیں ہے ۔
مشکل ترین کام :۔
اگر آپ کو سخت ترین مشکل ہو اور آپ کا کوئی بھی کام نہ ہو رہا ہو یہ عمل کریں ہر مشکل حل ہو جائے گی ۔ یہ عمل میں نے خود کسی کیلئے کیا تھا تین دن میں لکھا تھا آپ یقین کریں ان کا انتا مشکل کام تھا میں آپ کو بتا نہیں سکتی کئی سال کا پرانا کام تھا چالیس دن میں ہوتا ہے لیکن میرا ساٹھ دن میں کام ہوا اتنا مضبوط کام ہوا میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی قارئین ! آپ کسی بھی مشکل کام کیلئے استعمال کر سکتے ہیں ۔ سب سے بڑی بات جو بھی کام کریں مکمل یقین اور توجہ سے کریں تو ہر کام میں کامیابی ملتی ہے اپنے رب پر مکمل یقین ہونا چاہئیے ۔ عمل یہ ہے یااللہ 3125 بار کسی باریک کاغذ پر باوضو ہو کر لکھیں اور  پھر اس کاغذ کے طے کر کے آٹے کے پیڑے میں بند کر کے نہر یا دریا میں ڈال دے اور کام کیلئے دعا کرے انشاءاللہ چالیس دن میں نتیجہ اچھا نکل آئے گا ۔
حیض کے درد:۔
جس کو درد حیض بہت زیادہ ہوتی ہو یہاں تک درد برداشت سے باہر ہو برداشت نہ ہوتی ہو سورہ مریم ایک بار اول و آخر درود شریف گیارہ گیارہ بار پڑھیں اور بڑے سے جگ میں پانی پر دم کرلیں۔سارا دن آپ نے دم کیا ہوا پانی پینا ہے اس کے علاوہ دوسرا اور کوئی پانی نہیں پینا چالیس دن یہ عمل کرنا ہے ہو سکے تو ساتھ میں درد شفاء کی ایک تسبیح شامل کر لیں پھر دیکھیں آپ کہاں اور درد کہاں جائے گا انشاءاللہ عزو جل آپ کو شفاء مل جائے گی عمل یقین سے کریں ۔
قبض ، پیٹ کے چربی کم کرنے ، قوت خاص کی کمی اور زیر نام تمام بیماریوں کے حل کیلئے عجیب عمل :۔
نماز فجر ، نماز ظہر ، نماز مغرب اور نماز عشاء میں دو سنت مؤکدہ ہوتی ہیں پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ الم نشرح پڑھنی ہے اور دوسری رکعت میں سورہ فیل پڑھنی ہے اور جب یہ سورتیں پڑھیں تو اپنے مرض سے نجات کا خیال کرنا ضروری ہے ۔ میں نے اس  عمل کو کئی امراض پر آزمایا جس کی مختصر تفصیل  اس طرح ہے ۔ بواسیر ، فسچولہ ،ایڑیوں میں شدید درد ، قبض ، یورک ایسڈ ،پیٹ کی چربی ، قوت خاص کی کمی میں بے مثال ہے ۔ آپ بھی آزمائیں اور عبقری میں اپنے تجربات لکھ کر بھجیں ۔

Monday, January 4, 2016

مشکل گھڑی اور پریشانی کے وقت پڑھنے کا آزمودہ وظیفہ

مشکل گھڑی اور پریشانی کے وقت پڑھنے کا آزمودہ وظیفہ:۔ 


 محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میرے پاس ایک آزمودہ وظیفہ ہے ۔ جب بھی کوئی مشکل گھڑی یا پریشانی معاشی آئے یا گھریلو تو اس وظیفے سے اپنی مشکل و پریشانیاں حل کروا لیتا ہوں ۔ قارئین عبقری کیلئے ہدیہ نذر کر رہا ہوں ۔ وظیفہ درج ذیل ہے ۔ قرآن مجید کے ہر پارے میں سجدہ والی آیت پر سجدہ کرنا ضروری ہے جب کوئی مشکل آئے قرآن مجید کے پہلے پارے سے لے کر آخر تک آیت سجدہ ہر سجدہ والی آیت کو سجدہ میں ہی پڑھنا اور پھر دعا کرنا ہے اللہ پاک کو سجدہ بہت پسند ہے ہر مشکل حل ہو جاتی ہے ۔ اگر آیت زبانی یاد نہیں تو دیکھ کر پڑھ کر سجدہ میں دعا کر یں آسانی کیلئے سجدہ والی آیت جس سورہ میں ہے ان کا نام اور آیات نمبر لکھ دیا ہے ۔

بے روزگار کیلئے کامیاب و آزمودہ عمل

بے روزگار کیلئے کامیاب و آزمودہ عمل :۔



محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !آپ کو ماہنامہ عبقری شائع کرنے پر اللہ پاک جزائے خیر عطا کرے ، آپ کی خدمت میں ایک انمول موتی پیش کر رہی ہوں ، اس کو میں نے بارہا آزمایا ہے اللہ پاک نے میری ہر حاجت پوری کی ہے ۔
چار رکعت نفل نماز حاجت :۔پہلی رکعت میں الحمد شریف کے بعد سورہ اخلاص گیارہ مرتبہ پڑھیں ۔ دوسری رکعت میں الحمد شریف کے بعد سورہ اخلاص اکیس بار پڑھیں تیسری رکعت میں سورہ اخلاص اکتیس بار اور چوتھی رکعت میں سورہ اخلاص اکتالیس بار نماز کے بعد یعنی سلام پھیرنے کے بعد سورہ اخلاص 51 بار ، درود شریف 51 بار ، پھر سجدے میں جا کر سو بار یاللہ یاللہ کہے ۔ پھر سجدے سے سر اٹھا کر

Saturday, December 12, 2015

نفسیاتی گھریلو الجھنیں اور آزمودہ یقینی علاج

نفسیاتی گھریلو الجھنیں اور آزمودہ یقینی علاج :۔


اسے کسی کی پروا نہیں:۔
شوہر دل کے مریض ہیں ۔ پچھلے ہفتے ان کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی تو ہسپتال میں داخل کروانا پڑا ۔ اب میں رات بھر ان کی تیمارداری کیلئے ہسپتال میں رہتی ہوں ۔ دن میں ان کے بھائی آ جاتے ہیں ۔ میں جاتی ہوں تو ان کا کوئی دوست آ کر رہتا ہے بیٹا پندرہ سال کا ہے اسے کسی کی پروا نہیں ، آٹھویں جماعت میں پڑھتا ہے سوچتی ہوں۔ اس کو اس کے والد کے پاس چھوڑا تو پڑھائی کا نقصان ہو گا دلچسپی نہیں لیتا مجھ سے بھی ہمدردی نہیں یہ خط ہسپتال سے ہی لکھ رہی ہوں ۔
مشورہ :۔ آپ نے گھر اور ہسپتال کی ساری ذمہ داری خود سنبھال لی اس لئے بیٹا بے فکر ہو گیا چند گھنٹے دن یا رات اس کو ہسپتال میں بٹھا ئیں تاکہ اس کو معلوم ہو کہ والد کی کتنی طبیعت خراب ہے ۔ڈاکٹر کیا کہتے ہیں ۔ اس عمر کے بچوں سے گھر کے مسائل چھپانے نہیں چاہئیں اور نہ ہی بڑھا کر بتائیں اس طرح کہ وہ سیکھیں مشکلات کا مقابلہ کس قدر حوصلے اور بردباری سے کیا جاتا ہے کبھی وہ آپ کی بات میں دلچسپی نہ لے تو برا نہ مانیں اس سے اس کے مسائل پر بات کریں اس کو بولنے کا موقع دیں تحمل سے سنیں ضرورت ہو تو ہمدردی کریں اسے جلد احساس ہو جائے گا کہ ماں سراپا محبت ہے پھر وہ کبھی آپ کو پریشان نہ دیکھ پائے گا لیکن ایسا ایک دم نہیں ہو گا تربیت اور اصلاح صبر آزما کام ہے ۔
ترقی کے راستے :۔
میٹرک کے بعد ڈر تھا کہ میری شادی کزن سے کر دی جائے گی مگر امی کو مجھے ڈاکٹر بنانے کا شوق تھا۔ ہمارے خاندان میں کوئی لڑکی ڈاکٹر نہیں جس لڑکے سے رشتہ طے ہو رہا تھا وہ ان پڑھ تھا بہر حال اب میں میڈیکل کالج کی طالبہ ہوں خاندان والے میرا مذاق اڑاتے ہیں میری وجہ سے کئی رشتے داروں نے ملنا چھوڑ دیا میری امی کو بھی باتیں سنائی جاتی ہیں تب مجھے غصہ آتا ہے ابو کسی کو کچھ کہنے نہیں دیتے بعض اوقات غصے میں آ کر کہتے ہیں پڑھائی چھوڑ دو اس سے تمہار دماغ خراب ہو رہا ہے تب مجھے بہت رونا آتا ہے ۔
مشورہ :۔ مہر ! خاندان والوں کے مذاق کو کچھ عرصہ اور برداشت کرلیں اپنی مرضی اور شوق کے مطابق زندگی گزارنے کیلئے صبر تو کیا جاتا ہے والدہ کو کوئی کچھ کہے تو انہیں چاہیے کہ وہ اپنا جواب خود دیں ۔ آپ کو شامل نہیں کریں تاکہ والد آپ سے ناراض نہ ہوں آپ کو معلوم ہے زندگی کی مشکلات پر شکایت کرنے کے بجائے سبق لے کر آگے بڑھنے سے ترقی کے راستے کھلتے ہیں۔
خیالوں کا سکون :۔
مجھے بچپن سے خواب دیکھنے کی عادت ہے خیالوں ہی خیالوں میں خود کو سکول کا مانیٹر تصور کرتا رہا ہاتھ میں اسکیل لے کے بچوں کی پٹائی کرتا اس بچے کی جو اسکول میں مجھے تنگ کرتا رہتا ڈر اس قدر کہ اس کی کسی سے شکایت بھی نہیں کی جاتی اب میں ایف ایس سی کر چکا ہوں ابھی تک کہیں داخلہ نہیں لیاوالد کپڑے کا کاروبار کرتے ہیں اور میں خوابوں خیالوں میں خود فیکٹری کا مالک سمجھتا ہوں مجھے ان کی دکان پسند نہیں اور ان کو میرا فارغ رہنا اچھا نہیں لگتا بارہ سال پڑھ کر تھک گیا ہوں میرے گروپ کے دو لڑکے گریجوایٹ کر رہے ہیں ۔
مشورہ:۔خیالوں کا سکون پائیدار نہیں ۔ سچی اور حقیقی خوشیوں کا احساس ہی مختلف ہوتا ہے ۔ خوابوں اور خیالوں میں فرق ہے ۔ خوابوں پر انسان کا اختیار نہیں ہوتا جبکہ خیالوں کو اپنی مرضی اور ارادے سے منفی یا مثبت بنایا جا سکتا ہے بچپن اب گزر گیا لہذا وہ تمنائیں بھی نہ رہیں حقیقی معنوں میں ترقی کیلئے اپنے عمل کو ابتدا سے شروع کرنا ہوتا ہے والد کے ساتھ دکان پر کام کریں کاروبار کا تجربہ حاصل ہو گا اس دوران تعلیم جاری رکھیں دوستوں سے زیادہ کامیاب رہیں گے ۔
بری خبر سن کر :۔
میرے دماغ پر ہر وقت دباؤ رہتا ہے دم گھٹتا ہے ۔ کوئی بری خبر خواہ کسی کے حوالے سے ہو سن کر پریشان ہو جاتی ہوں گھر میں سب ہی سمجھاتے ہیں اپنی فکر کرو صحت کا کیا حال کر لیا ہے۔مگر مجھے دنیا کی فکر ہے میں اپنی فکر کرنے والوں کو بے حس اور خود غرض سمجھتی ہوں ۔ ایک بات کا خیال ہے وہ یہ کہ چہرہ بہت مرجھایا ہوا ہے اور بڑی بہن چھوٹی معلوم ہوتی ہے ۔
مشورہ :۔چہرہ انسان کی ذہنی کیفیت کو ظاہر کرتا ہے اب اگر آپ ہر وقت ذہنی دباؤ میں رہیں گی تو یہ کیسے ممکن ہے کہ اس کا اثر چہرے پر نہ آئے بری یا تکلیف دہ خبر سب کیلئے افسوس ناک ہوتی ہے مگر جسمانی اور ذہنی کیفیت کو اس انداز میں نہیں بدلتی کہ دم گھٹا ہوا محسوس ہو یا معمولات زندگی میں بڑی تبدیلی آ جائے سانس کی بہت سی مشقیں ہیں جو دم گھٹنے پر قابو پانے میں مدد گار ہو سکتی ہیں ۔ ان میں ایک یہ بھی ہے کہ جب آپ اپنے کاموں سے فارغ اور فرصت میں ہوں تو آنکھیں بند کر کے ناک سے سانس اندر کی طرف لیں ۔چند سیکنڈ کیلئے سانس کو روکیں پھر منہ کے ذریعے آہستہ آہستہ سانس باہر نکالیں اس دوران یہ تصور کریں کہ جب آپ سانس اندر لے رہی ہیں تو چہرے پر شادابی آ رہی ہے اور جب سانس باہر نکال رہی ہیں تو ساتھ میں ذہن سے منفی خیالات اور دباؤ دور ہو رہا ہے ۔
بیوی کو مجھ سے محبت نہیں :۔
میں طویل عرصے سے ملک سے باہر جانے کا خواہشمند تھا ۔ اور اب ایک عرب ملک سے جاب کی آفر آ گئی ۔ پہلے تو مجھے یقین نہیں آیا پھر وہاں رہنے والے ایک دوست سے رابطہ کیا اس نے کہا فوراً آ جاؤ حال ہی میں میری شادی ہوئی ہے ۔ گزارے کے قابل ملازمت بھی ہے دل نہیں چاہتا کہ ملک چھوڑ کر جاؤں جبکہ بیوی خوش ہے کہ میں ملک سے باہر جا رہا ہوں سوچتا ہوں اس کو مجھ سے محبت نہیں یہ بات اس سے کہی نہیں ڈر بھی ہے نئی نئی بات ہے ہم ایک دوسرے کی عادات اور مزاج سے واقف نہیں ۔
مشورہ:۔ بیوی کے خوش ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ اس کو محبت نہیں ہے بلکہ و ہ آپ کی ترقی کی خواہشمند ہے اور اس کیلئے وہ دور رہنے کی قربانی دینے کو تیار ہے ۔دراصل آپ کی خوشحالی میں اس کی خوشیاں بھی شامل ہیں ۔یہ فیصلہ آپ کو خود کرنا ہے کہ کیا بہتر ہے یہاں رہنا یا جانا؟ دوست کا مشورہ بھی آ چکا اورہمارا مشورہ یہ ہے کہ موجودہ ملازمت کے حوالے سے اور بیرون ملک ملنے والی ملازمت کے مثبت اور منفی پوائنٹس نوٹ کرلیں جس میں مثبت پوائنٹ زیادہ ہوں وہ کام کریں ۔

Tuesday, November 10, 2015

اللہ الصمد پڑھ کر پھونک ماری اور ناممکن ممکن ہو گیا

اللہ الصمد پڑھ کر پھونک ماری اور ناممکن ممکن ہو گیا  :۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ آپ کو خوش رکھے اور کامیابیوں سے ہمکنار کرے ۔ آپ کے بتائے ہوئے وظائف اور ماہنامہ عبقری کی عبادات جو ہر ماہ چھپتی ہیں وہ مکمل طور سے ادا کرتی ہوں دل مطمئن ہے کہ مشکلات کا مکمل حل انشاءاللہ ضرور نکلے گا محترم حضرت حکیم صاحب! آپ کا ایک درس ہم نے نیٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے سنا جس میں آپ نے سب لوگوں کو دعوت دی ہے کہ وہ بھی عبقری کیلئے کچھ لکھیں تو میں آپ کو اپنا دعاکے معجزانہ اثرات پر مشتمل ایک واقعہ لکتھی ہوں محترم حضرت حکیم صاحب!میں نے ماہنامہ عبقری  میں ایک مرتبہ پڑھا تھا اللہ الصمد کے کمالات تو میں نے اس کو کچھ اس طرح

Friday, August 21, 2015

مشکلات کا آخری حل

 مشکلات کا آخری حل :۔
حافظ ابن حجر رحمتہ اللہ علیہ ! امام حکم رحمتہ اللہ علیہ ! امام ابو زکریارحمتہ اللہ علیہ ! امام ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ ! اور مزید چھ ائمہ کرام رھم اللہ کا آزمودہ مجرب عمل جس کے بارے میں حافظ ابن حجررحمتہ اللہ علیہ ! فرماتے ہیں کہ اس عمل کی سند ڈھونڈنے نہ لگ جانا بلکہ اس کو پورے یقین سے کر لو اور مشکل ٹلوا لو۔ میں نے اس کا تجربہ کیا تو سو فیصد نفع حاصل ہوا۔
طریقہ عمل:۔  کسی بھی وقت بارہ رکعت صلوۃ الحاجت ایک ہی سلام کی نیت سے شروع کے کہ  ہر دو رکعت کے بعد تشہد بیٹھنا ہے ، پھر آخری رکعت کے تشہد میں سلام پھیرنے سے پہلے سجدے میں گر کے سات مرتبہ سورہ فاتحہ،سات مرتبہ آیت الکرسی، دس مرتبہ چوتھا کلمہ اور ایک بار درج ذیل دعا پڑھیں :۔

اَللَّھُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ بِمَعَا قِدِ الْعِزِّ مِنْ عَرْ شِکَ وَ مُنْتَھَی الرَّحْمَۃِ مِنْ کِتَا بِکَ وَ اسْمِکَ الْاَ عْظِمِ وَ جَدِّ کَ الْاَعْلٰی وَ کَلِمَا تِکَ التَّا مَّۃِ

اس کے بعد اپنی دعا منگیں اپنی حاجت بیان کریں ۔ پھر سجدے سے اٹھ کر سلام پھیر دیں ۔
 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر 35

Tuesday, August 18, 2015

ہر کام میں آسانی کے لئے آزمودہ عمل

ہر کام میں آسانی کے لئے آزمودہ عمل :


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بڑے شوق سے پڑھتا ہوں ، اس رسالے سے میں نے بہت سے عمل اور نسخہ جات آزمائے اور خوب فوائد پائے ۔ میرے پاس بھی میرا کئی بار کا آزمودہ عمل ہے ۔ عمل یہ ہے کہ آپ جس کام کےلئے نکلیں ، گھر سے نکلتے ہی درود ابراہیمی پڑھنا شروع کر دیں ، انشاءاللہ کام بنا بنایا  ملے گا ۔ مثال کے طور پر آپ کا کوئی عزیز اگر خدانخواستہ تھانے میں اچانک گرفتار ہو گیا ہو تو آپ گھر سے نکلتے ہی درود ابراہیمی پڑھنا شروع کر دیں ۔ انشاءاللہ آپ تھانے پہنچیں  گے تو آپ کا کام خود بخود ہو جائے گا ۔ آزمودہ عمل ہے آزما ء کے کے دیکھیں اور دعائیں دیں ۔( راجہ سلیم)
 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر27

Thursday, August 6, 2015

تین گھونٹ پیو بے فکر جیو

تین گھونٹ پیو بے فکر جیو:

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ پچھلے کافی عرصہ سے پڑھ رہی ہوں ہم نے اپنی مشکلات کے حل کے لئے آپ کو خط لکھا تھا آپ نے ہمیں کچھ عمل کرنے کو بتائے تھے ۔ آپ کے بتائے ہوئے تمام وظائف پر ہم نے عمل کیا ہے، ماشا ء اللہ ہماری کافی پریشانیاں ختم ہو گئی ہیں میں نے وضو والا عمل کیا ہے جو کہ اس طرح کے وضو کرنے کے بعد آپ اسی نلکے سے تین گھونٹ پانی پئیں پہلے گھونٹ پر" اللہ شافی"  دوسرے گھونٹ پر "اللہ کافی " اور تیسرے گھونٹ پر "اللہ معافی"کہیں کوشش کریں کہ یہ پانی کھڑے ہو کر پئیں ۔میرے بہت سے مسائل جو حل نہیں ہو رہے تھے وہ وضو کے تنی گھونٹ پانی والے عمل سے حل ہو گئے ہیں ۔ میری جو حاجتیں تھیں وہ اس عمل نے پوری کر دیں ۔ آپ کا بے حد شکریہ ! کہ آپ کے دئیے گئے عمل سے ہماری مشکلات ختم ہو گئی ہیں ۔ اللہ پاک آپ کو اس کا اجرعظیم ضرور دے گا۔  (مسز نور محمد 'سکھر)
 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر5