Tuesday, August 25, 2015

علامہ صاحب کے وظائف سے مشکلات کا ازالہ

علامہ صاحب کے وظائف سے مشکلات کا ازالہ:۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم! عبقری میں قارئین کے دلچسپ خطوط پڑھ کر مجھے بھی لکھنے  کا شوق پیدا ہوا کہ میں کس طرح عبقری کے نسخہ جات اور وظائف سے مستفید ہوئی ۔محترم حضرت حکیم صاحب!میں عبقری  رسالے کی 2009ء سے باقاعدہ قاری ہوں ۔ میں نے عبقری کے تمام سابقہ شمارے سنبھال رکھے ہیں ۔ عبقری کی قاری ہونےکے ساتھ ساتھ میں نے اسے اپنے تمام اہل و عیال ، رشتہ داروں اور ملنے والوں میں بھی متعارف کروایا اور اپنے عبقری شمارے انہیں پڑھنے کو دیئے ۔ اس طرح وہ لوگ بھی مستقل عبقری کے قاری ہو گئے ہیں ، عبقری معلومات کا وسیع  خزانہ ہے ، ہم گھر بیٹھے اپنی جسمانی و روحانی مسائل دور کر سکتے ہیں ۔ عبقری ملنے کے بعد ایک تعین ہو گیا ہے کہ ہم نے کون سے اعمال کرنے ہیں ؟ زندگی کے معمولات کیسے گزارنے ہیں   زندگی کی مشکلات ، تکلیفوں ، پریشانیوں ، بیماریوں میں کون سے اعمال کرنے ہیں ۔ میں نے کئی وظیفے اور نسخہ جات خود بھی کئے ان سے فائدہ حاصل کیا اور اپنے جاننے والوں کو بھی کرنے کو کہا ۔ میں نے عبقری میں سے کئی اعمال ، وظیفے ، نسخہ جات اپنی زندگی میں  شروع کیے تو زندگی کی پریشانیاں بھی اللہ رب العزت نے آسانی سے دور فرما دیں ۔ ہمیں کبھی کسی عامل کےپاس جانے کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی عبقری خود ایک عامل ہے ہمیں سب اعمال کرنے ہیں ۔ اللہ رب العزت اس کا خیر میں آپ سب کو اس کا اجر انشاءاللہ دنیا و آخرت میں ضرور دیں گے ۔ آمین!محترم حضرت حکیم صاحب ! محترم علامہ لاہوتی پراسراری صاحب اور آپ ادارہ کے تمام افراد بے شک دکھی مخلوق کی خدمت کر رہے ہیں اللہ پاک اس نیک مشن میں آپ سب لوگوں کی مدد کرے ۔ "جنات کا پیدائشی دوست'  میرا سب سے زیادہ پسندیدہ مضمون ہے ، اس میں دیئے گئے وظائف میں نے کئے اور اس سے مستفید بھی ہوئی ہوں ۔ جنہیں میں قارئین سے شیئر کرنا چاہتی ہوں ۔
2013 ء میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا وظیفہ سبوح قدوس رب الملائكة والروح  شائع ہوا تھا ۔ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب! نے اس وظیفے کےبے شمار فوائد لکھے تھے ۔میں نے اسے اپنی بیماری کیلئے شروع کیا، مجھے الرجی ، چھینکیں ، نزلہ وزکام ، پولن الرجی ، خوشبوؤں سے الرجی مٹی دھول سے الرجی تھی جو اسلام آباد کی آب وہوا کی وجہ سے دمہ میں تبدیل ہو گئی ، یہاں موسم بہار  میں پولن الرجی شدید ہوتی ہے میں نے دمہ سے نجات کےلئے یہ وظیفہ کیا ، الحمدللہ !  میں بیان نہیں کر سکتی کہ مجھے کتنی شفاء ملی اب   میںبالکل تندرست ہوں اس وظیفے میں درج مراقبہ میں نے اپنےمخصوص وقت رکھ کر پرسکون انداز میں شروع کیا ۔ ماحول بالکل پرسکون ہوتا کہ دھیاان کسی اور طرف نہ جائے بہترین وقت رات کا ہوتا ہے ، اس عمل سے نہ صرف دمہ کی تکلیف ختم ہوئی بلکہ ساتھ دوسری جسمانی ، تکالیف بھی  دور ہو گئیں ، عمل شروع کرنے سے پہلے میں دعا کرتی تھی نہ صرف اپنی صحت و تندرستی کے لئے بلکہ اپنے اہل و عیال کی شفاء یابی کے لئے بھی ، حیرت انگیز نتائج ملے لیکن سب سے پہلے وظیفہ میں اعتقاد نہایت ضروری ہے اور لکھے طریقے سے کیا جائے ۔
 شوہر کو در پیش مشکلات فوری دور ؛۔
میں علامہ صاحب !  ہی کا دیا گیا سورہ تکویر کی پہلی چار آیات کا عمل کیا ۔ اللہ پاک کے فضل و کرم سے اللہ پاک کے کلام میں بڑی برکت ہے ۔ وہ کام خیریت سے ہو گیا ۔ اسی عمل کو کرنے کیلئے بہت ضروری ہے کہ تصور کیا جائے کہ اللہ پاک ہمیں دیکھ رہا ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پوری کائنات حالت سکون میں ہے ۔ دل و دماغ کو بہت سکون ملتا ہے ۔ آنکھیں بند کر کے دل  میں ایسے دعا کی جائے جیسے ہم اللہ پاک سے ہم کلام ہیں سور تکویر کا عمل درج ذیل ہے ۔
ذَا الشَّمْسُ کُوِّرَتْ ﴿١﴾ وَإِذَا النُّجُومُ انْکَدَرَتْ ﴿٢﴾ وَإِذَا الْجِبَالُ سُیِّرَتْ ﴿٣﴾وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ ﴿٤﴾
یہ آیات طاق اعداد میں پڑھ سکتے ہیں تین دفعہ ، سات دفعہ ، گیارہ دفعہ ، جتنا زیادہ پڑھیں گے اتنا زیادہ فائدہ ہو گا ۔ چند دن ، چند ہفتے اور چند مہینے ضرور پڑھیں ۔
دو نفل حاجت کے:۔
دو نفل حاجت والے وظیفے میں بھی بڑی برکت ہے ۔ جب بھی کوئی کام کرنا ہو حتیٰ کہ آپ کو بازار شاپنگ کیلئے بھی جانا ہے تو پہلے نفل حاجات پڑھ کر پھر درود ابراہیمی آگے پیچھے پڑح کر دعا 
لا الہ الا اللہ الحلیم الکریم سبحان  اللہ  رب العرش  العظیم الحمداللہ رب العالمین  اسالک  موجبات رحمتک وا عزائم مغفرتک  والغنیمۃ  من کل بر والسلامۃ من کل اثم لا تد ع لی ذنبا الا غفرۃہ ولا ھما الا فرجتہ ولا حاجۃ ھی لک رضا الا قضیتھا یا ارحم الراحمین
کر کے اس کام کو دل میں لا کر دعا کریں ، اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ جب بھی نفل حاجات پڑھ کر کوئی کام کیا وہ بہت اچھی طرح مکمل ہوا اور کامیابی ملی  اگر کوئی  معمولی کام بھی کرنا ہو تو  پہلے نفل حاجات ضرور پڑھیں ۔
 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر47 





روي عن عبد الله بن أبي أوفى في سنن الترمذي ( 479 ) وسنن ابن ماجه ( 1384 ):
   
صلاة الحاجة     قال: قال رسول الله: من كانت له إلى الله حاجة أو إلى أحد من بني آدم فليتوضأ فليحسن الوضوء ثم ليصل ركعتين ثم ليثن على الله وليصل على النبي صلى الله عليه وسلم ، ثم ليقل : لا إله إلا الله الحليم الكريم ، سبحان الله رب العرش العظيم ، الحمد لله رب العالمين ، أسألك موجبات رحمتك ، وعزائم مغفرتك ، والغنيمة من كل بر ، والسلامة من كل إثم ، لا تدع لي ذنبا إلا غفرته ، ولا هما إلا فرجته ، ولا حاجة هي لك رضا إلا قضيتها يا أرحم الراحمين

The Messenger of Allaah (peace and blessings of Allaah be upon him) said: ‘Whoever has need of something from Allaah or any one of His creation, let him do the best of wudoo’ and pray two rak’ahs, then let him praise Allah (SWT) and send Salutations upon Messenger of Allaah (peace and blessings of Allaah be upon him)  and say,“There is no god but Allaah, the Forbearing, the Most Generous. Glory be to Allaah, Lord of the mighty Throne. Praise be to Allaah the Lord of the Worlds. O Allaah, I ask You for Your mercy and forgiveness and I ask You for all good things and for safety from all sins. I ask You not to leave any sin without forgiving it, or any distress without relieving it, or any need which it pleases You to fulfil without fulfilling it. O Most Merciful of those who show Mercy”  [Tirmidhi]

Source of Dua version 2:

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ الْعَبَّادَانِيُّ عَنْ فَائِدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى الْأَسْلَمِيِّ قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَنْ كَانَتْ لَهُ حَاجَةٌ إِلَى اللَّهِ أَوْ إِلَى أَحَدٍ مِنْ خَلْقِهِ فَلْيَتَوَضَّأْ وَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ لِيَقُلْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْحَلِيمُ الْكَرِيمُ سُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مُوجِبَاتِ رَحْمَتِكَ وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِكَ وَالْغَنِيمَةَ مِنْ كُلِّ بِرٍّ وَالسَّلَامَةَ مِنْ كُلِّ إِثْمٍ أَسْأَلُكَ أَلَّا تَدَعَ لِي ذَنْبًا إِلَّا غَفَرْتَهُ وَلَا هَمًّا إِلَّا فَرَّجْتَهُ وَلَا حَاجَةً هِيَ لَكَ رِضًا إِلَّا قَضَيْتَهَا لِي ثُمَّ يَسْأَلُ اللَّهَ مِنْ أَمْرِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ مَا شَاءَ فَإِنَّهُ يُقَدَّرُ
The Messenger of Allaah (peace and blessings of Allaah be upon him) came out with us and said: ‘Whoever has need of something from Allaah or any one of His creation, let him do wudoo’ and pray two rak’ahs, and then say,“There is no god but Allaah, the Forbearing, the Most Generous. Glory be to Allaah, Lord of the mighty Throne. Praise be to Allaah the Lord of the Worlds. O Allaah, I ask You for Your mercy and forgiveness and I ask You for all good things and for safety from all sins. I ask You not to leave any sin without forgiving it, or any distress without relieving it for me.” Then let him ask Allaah for whatever matter of this world or the Hereafter that he wishes, for it will be fulfilled.” [Ibn Maja]




Monday, August 24, 2015

پندرہ سال پرانی مریضہ چھوٹے سے ٹوٹکہ سے ٹھیک


پندرہ سال پرانی مریضہ چھوٹے سے ٹوٹکہ سے ٹھیک:۔

محترم  حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو جزائے خیر سے نوازے ۔ آمین!  محترم  حضرت حکیم صاحب! میں عبقری کی دو سال سے قاری ہوں ۔ میں بلڈپریشر کی مریضہ تھی ، ڈاکٹر یہی کہتے تھے لیکن بیماری پتہ نہیں کیا تھی ، اچانک سے میرا سانس بند ہونا شروع ہو جاتا، دھڑکن بہت تیز ہو جاتی، دماغ کو پتہ نہیں کیا ہونے لگ جاتا ، جب میری ایسی طبیعت ہوتی تو پھر چار ، پانچ دن میری طبیعت نہیں سنبھلتی تھی رنگ ہلدی کی طرح ہو جاتا تھا ۔ ایک بڑے حکیم کو چیک کروایا تو اس نے کہا کہ دل کا ایک والو بند ہے ، تب بھی آرام نہ آیا ۔ پھر ایک ڈاکٹر نے مجھے دو گولیاں لکھ دیں وہ میں روزانہ کھاتی رہی ، ان گولیوں سے فوری طبیعت سنبھل جاتی تھی ۔ 15 سال سے ڈاکٹر کی بتائی گئی گولیاں کھا رہی تھی ۔ پھر میری ملاقات عبقری رسالے سے ہوئی اس میں ایک نسخہ تھا میں نے وہ بنایا اور استعمال کرنا شروع کر دیا ۔ اللہ پاک کے کرم سے میری ساری بیماری ختم ہو گئی ، پہلے سوتے وقت ایک گولی بلڈ پریشر اور ایک گولی نیند کی کھاتی تھی ، وہ بھی اب چھوٹ گئی ہیں ۔ یہ گولیاں میں نے تین ماہ کھائی ہیں ، دو گولی رات کو سوتے وقت کھانی ہیں ۔ یہ گولیاں جسم درد ،پاؤں  درد ، کیلئے بھی بہت مفید ہیں جس نے بھی عبقری میں یہ ٹو ٹکہ لکھا ہے میں اس کیلئے بہت دعا کرتی ہوں ۔ نسخہ درج ہے ۔
ھوالشافی :۔ 100پتے نیم کے نرم  والے تازہ درخت سے اتار لیں اور 100 عدد کالی مرچ  لے کر اسے پیس لیں اور کالی مرچ کے دانے کے برابر گولیاں بنا لیں اور روزانہ رات کو دو گولیاں کھا لیں ۔ اگر چاہیں تو صبح ، دوپہر ، شام بھی دو ، دو گولیاں کھا سکتے ہیں ۔( مسز یعقوب 'چشتیاں )
 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر46

غیب سے دولت اور مدد حاصل ہو گی

غیب سے دولت اور مدد حاصل ہو گی:۔

محترم  حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!   پہلے تو آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی کہ آپ نے اتنا زبردست عبقری رسالہ نکالا ۔ جس کے ذریعے ہمیں بہت فائدہ حاصل ہوا ، اللہ سب کو اس خیر عظیم کا اجر عطا فرمائے ۔ آمین! میرے پاس ایک آزمودہ عمل ہے۔ جو میں قارئین عبقری کو ہدیہ کر رہی ہوں !  اگر کوئی چاہتا ہو کہ اس کو غیب سے رزق و دولت حاصل ہو تو  فرض نماز کے بعد دائیں ہاتھ کی انگلی ﷽ کے ساتھ بند کرتا جائے ، دس انگلیاں بند کر لیں ، پھر بائیں ہاتھ کی انگلیاں" یَا بَا سِطُ" کے ساتھ کھولتا جائے اور دعا کرے انشاءاللہ غیب سے مدد حاصل ہو گی کسی  کےسامنے محتاجی نہ ہو گی۔
قبض کیلئے :۔
میرے پاس قبض کیلئے ایک آزمودہ ٹوٹکہ ہے کہ اگر گیس قبض کی شکایت ہو تو تھوڑی سی ہر مل پھانک لیں ، انشاءاللہ شفاء حاصل ہو گی ۔( پلوشہ رحمت ' خیبر پختونخواہ)
 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر46

حم لا ینصروں سے کینسر ختم

حم لا ینصروں سے کینسر ختم :۔

محترم  حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے پہلی مرتبہ رسالہ ماہنامہ عبقری ، عبقری کی ویب سائٹ سے پڑھا اور وہیں سے آپ کے درس بھی سنے ۔ میں نے حم لاَ يُنْصَرُونَ
کا عمل عبقری کی ویب سائٹ سےہی پہلی مرتبہ پڑھا تھا محترم  حضرت حکیم صاحب! میری والدہ کو کینسر تھا ،اور ہم سب بہت ہی پریشا ن تھے ۔ میں  أفحسبتم اور اذان کا عمل یعنی سات مرتبہ سورہ مومنون کی آخری چار آیات اور سات مرتبہ اذان پڑھ کر پہلے اپنی والدہ کے دائیں کان پر  پھونک مارتی اور دو بار ہ سات سات مرتبہ درج بالا چیزیں پڑھ کر بائیں کان پر پھونک مارتی ، میری والدہ کے کینسر کا ایک آپریشن  ہو چکا تھا حم لاَ يُنْصَرُونَ میری والدہ نے کھلا پڑھا ۔ الحمدللہ ! پچھلے دنوں چیک اپ کے دوران جب ڈاکٹروں نے امی کی رپورٹس چیک کیں تو کینسر ختم ہو چکا تھا ۔ ڈاکٹروں کو یقین نہیں آ رہا تھا انہوں نے دوباری ٹیسٹ کروائے اور دوبارہ رپورٹس چیک کیں تو کینسر کا نام و نشان نہیں تھا ۔ میری والدہ اب بھی حم لاَ يُنْصَرُونَ پڑھتی ہیں(  ثوبیہ سلمان )
 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر45

دو رکعت قضائے حاجت کی بہترین تاثیر

دو  رکعت قضائے حاجت کی بہترین تاثیر:۔

یہ ایک  ایسا انمول تحفہ ہے جس کی قیمت کوئی ادا نہیں کر سکتا ،   اس کی تاثیر بہت ہی زبردست ہے ، نامکمل کام اس قضائے حاجت کو ادا کرنے سے مکمل ہو جائیں گے ، یہ سینے کے راز ہیں ، یہ عام لوگوں کے کرنے کے بس کی بات نہیں جو لوگ عمل کرتے ہیں بیش بہا انعامات بارگاہ خدا وندی سے حاصل کرتے ہیں ، ایسے ایسے انعامات جو انسان کی سوچ سے بالاتر ہوتے ہیں ، یہ انمول تحفہ ہے ، عمل کو باعمل ،بے غیرت کو غیرت مند ، کنجوس کو سخی بنا دیتا ہے ، بلکہ یوں کہہ لیں کہ جس کو مرشد کامل کی تلاش ہو تو اس انمول تحفہ پر عمل کرے، مرشد کامل مل جائے گا ۔ یہاں تک کہ ایک بزرگ لکھتے ہیں کہ میں نے دو رکعت نماز قضائے حاجت پڑھی اور علم و حکمت کی دعا کی تو اللہ تعالیٰ نے مجھے علم و حکمت کی دولت سے نواز دیا ۔ اس نماز کو پڑھنے سے جو حاجت بیان کی جائے وہ بھی پوری ہو گی بلکہ دس مزید حاجتیں جو پوشیدہ مثلاً وہ شکل جو ظاہر ہو جائے تو بندے کا ان مشکلات سے  نکلنا بہت مشکل ہے پوشیدگی میں ہی حل ہوں گی۔
طریقہ عمل :۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب غسل کر کہ  پاک صاف کپڑے پہن کر دو رکعت نماز نفل اس طرح پڑھے کہ پہلی رکعت میں سورہ کافرون دس مرتبہ ، دوسری رکعت میں سورہ اخلاص گیارہ مرتبہ ، نماز مکمل کرنے کے بعد سر سجدے میں رکھ کر درود شریف گیارہ مرتبہ ، تیسرا کلمہ دس مرتبہ اور 
رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
  دس مرتبہ پڑھیں اور حاجت بیان کریں انشاءاللہ آپ کی ہر حاجت پوری ہو گی ۔ (محمد امتیاز خان ' بورے والا)۔
 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر45

قارئین لائے انوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

قارئین لائے انوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے:۔

دو  رکعت قضائے حاجت کی بہترین تاثیر:۔
یہ ایک  ایسا انمول تحفہ ہے جس کی قیمت کوئی ادا نہیں کر سکتا ،   اس کی تاثیر بہت ہی زبردست ہے ، نامکمل کام اس قضائے حاجت کو ادا کرنے سے مکمل ہو جائیں گے ، یہ سینے کے راز ہیں ، یہ عام لوگوں کے کرنے کے بس کی بات نہیں جو لوگ عمل کرتے ہیں بیش بہا انعامات بارگاہ خدا وندی سے حاصل کرتے ہیں ، ایسے ایسے انعامات جو انسان کی سوچ سے بالاتر ہوتے ہیں ، یہ انمول تحفہ ہے ، عمل کو باعمل ،بے غیرت کو غیرت مند ، کنجوس کو سخی بنا دیتا ہے ، بلکہ یوں کہہ لیں کہ جس کو مرشد کامل کی تلاش ہو تو اس انمول تحفہ پر عمل کرے، مرشد کامل مل جائے گا ۔ یہاں تک کہ ایک بزرگ لکھتے ہیں کہ میں نے دو رکعت نماز قضائے حاجت پڑھی اور علم و حکمت کی دعا کی تو اللہ تعالیٰ نے مجھے علم و حکمت کی دولت سے نواز دیا ۔ اس نماز کو پڑھنے سے جو حاجت بیان کی جائے وہ بھی پوری ہو گی بلکہ دس مزید حاجتیں جو پوشیدہ مثلاً وہ شکل جو ظاہر ہو جائے تو بندے کا ان مشکلات سے  نکلنا بہت مشکل ہے پوشیدگی میں ہی حل ہوں گی۔
طریقہ عمل :۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب غسل کر کہ  پاک صاف کپڑے پہن کر دو رکعت نماز نفل اس طرح پڑھے کہ پہلی رکعت میں سورہ کافرون دس مرتبہ ، دوسری رکعت میں سورہ اخلاص گیارہ مرتبہ ، نماز مکمل کرنے کے بعد سر سجدے میں رکھ کر درود شریف گیارہ مرتبہ ، تیسرا کلمہ دس مرتبہ اور 
رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
  دس مرتبہ پڑھیں اور حاجت بیان کریں انشاءاللہ آپ کی ہر حاجت پوری ہو گی ۔ (محمد امتیاز خان ' بورے والا)۔
پانچ نسلوں سے آزمودہ نسخہ جات :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا تعلق پانچ نسلوں سے حکماء کے خاندان سے ہے ، آج وہ مجرب نسخے ارسال خدمت ہیں ۔ بفضل تعالیٰ یہ نسخے کبھی خطا نہیں کرتے۔
چورن پتھری:۔
جس کے استعمال سے گردے کی پتھری  بفضل تعالی ٰ دور ہو جاتی ہے ۔
ھوالشافی :۔ سیاہ مرچ ،فلفل دراز، سیاہ نمک، رشادر ٹھیکری ، سہاگہ بریاں ، ہم وزن لے کر پیس لیں ، یہ تیز ہوتا ہے ، بعد غذا ایک ایک گرام کھائیں پھر نیم گرم پانی پی لیں ، اگر سردپانی کے ساتھ کھائیں تو دست بند ہو جاتے ہیں ۔ پتھری والوں کو اس کے کھانے کے بعد پانی بہت پینا چاہیے۔
 نامردمی  کیلئے:۔
 ھوالشافی :۔ ثعلب مصری، موصلی سفید انڈین، مغزپنہ دانہ ۔ تینوں ادویات پچاس پچاس گرام لے کر باریک پیس لیں ، پھر چھلکا اسپغول پچاس گرام ملا لیں ۔ چالیس دن ایک بڑا چمچ رات کو سوتے وقت استعمال کریں ۔ اس دوران بیوی سے صحبت نہ کریں ۔ اس کے بعد ہمیشہ مجامعت کے بعد ایک چائے کا چمچ موصلی سفید انڈین کا سفوف ایک گلاس گرم دودھ  کے ساتھ استعمال کریں ، پھر کسی دوا کی حاجت نہ ہو گی ۔ اگر سردیوں کا موسم ہو تو دودھ میں ایک کچا دیسی انڈا ڈال لیں تو اور بھی بہتر ہو گا ۔( حیات الرحیم خان ' سانگھڑ)
جوڑوں کے درد کیلئے جادوئی نسخہ :۔
محترم  حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!   عبقری قارئین کیلئے ایک جادوئی نسخہ درج ہے ۔
 ھوالشافی :۔ ایک پاؤ ادرک ، ایک پاؤ لہسن اور آدھا کلو گائے کا گھی لے لیں ۔ ادرک اور لہسن کو الگ الگ پیس لیں اور ان کا الگ الگ پیسٹ بنا لیں ، روزانہ ایک چمچ ادرک اور ایک چمچ لہسن لیں اور تین چمچ گھی لے کر ادرک اور لہسن کا پیسٹ ڈال کر ہلکی آنچ میں بھون کر بھجیا بنا لیں ، حسب ضرورت نمک بھی ڈال لیں ، جب تیار ہو جائے تو ٹھنڈی ہونے پر با وضو سورہ یٰسین پڑھنا شروع کریں اور    سلام قولا من رب رحيم پر پہنچیں تو اس آیت کو چالیس مرتبہ پڑھیں ، اور سورہ یٰسین ختم کر دیں ۔ اس کے بعد بھجیا پر دم کر یں اور روزانہ اسی ترکیب سے تیا ر کریں اور اکیس دن تک کھائیں  انشاءاللہ  جوڑوں کا درد ختم ہو جائے گا ۔ ( کلیم اللہ شیخ ' پہاڑ پور)
اتنی جلدی آرام کہ یقین نہ آئے :۔
محترم  حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!    میں عبقری رسالہ ایک سال سے پڑھ رہی ہوں ، بہت اچھا رسالہ ہے جس سے ماشاءاللہ کافی لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے اس میں بہت اچھے وظیفے اور ٹوٹکے لکھے ہوئے ہیں میں بھی اپنے آزمائے ہوئے ٹوٹکے بھیج رہی ہوں ۔
خارش سے نجات :۔ 

 خارش چاہے خشک ہو یا تر دونوں کیلئے ہی فائدہ مند ہے ، میرا چھوٹا بیٹا جب ایک سال کا تھا تو اس کو بہت زیادہ  خارش پڑ گئی اور میں پریشان ہو گئی کیونکہ اس کی پیٹھ پر بہت زخم ہو گئے تھے۔اس کی وجہ سے ہم سب کو بھی خارش پڑ گئی ۔ کافی انجکشن لگوائے ، مرہم لگائی ، دوائیاں کھلائیں مگر کوئی فرق نہ پڑا ۔ مجھے اپنے بیٹے کی بہت فکر ہوئی کہ اتنا چھوٹا ہے کہیں کچھ  ہو ہی نہ جائے ۔ پھر ہمیں کسی نے بتایا کہ آملہ سار گندھک پیس کر سرسوں کے تیل میں ملا کر لگائیں ، انشاءاللہ بہت جلدی آرام آ جائے گا  واقعی پھر ایسا ہی  ہوا اور اتنی جلدی آرام آ گیا کہ یقین ہی نہیں آ رہا تھا ۔
پیچش سے فور ی نجات :۔
پیچش چاہے کیسے ہی ہوں ، مروڑ خونی ہوں یا دوسرے ، ٹوٹکہ یہ ہے کہ ثابت اسپغول لے کر تھوڑے سے توے پر ڈال کر تھوڑے سے گھی میں بھون لیں ، ٹھنڈا ہونے پر چینی ڈال کر چائے کے ساتھ یا دہی کے ساتھ کھائیں انشاءاللہ آرام آ جائے گا ۔ تیسرا ٹوٹکہ یہ ہے کہ ایڑیاں جتنی بھی پھٹی ہوئی ہوں ان پر صرف سرسوں کا تیل لگا ئیں انشاءاللہ کچھ ہی دنوں میں آرام آ جائے گا ۔( نجمہ النساء گیلانی' گوجرانوالہ)

حم لا ینصروں سے کینسر ختم :۔
محترم  حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے پہلی مرتبہ رسالہ ماہنامہ عبقری ، عبقری کی ویب سائٹ سے پڑھا اور وہیں سے آپ کے درس بھی سنے ۔ میں نے حم لاَ يُنْصَرُونَ
کا عمل عبقری کی ویب سائٹ سےہی پہلی مرتبہ پڑھا تھا محترم  حضرت حکیم صاحب! میری والدہ کو کینسر تھا ،اور ہم سب بہت ہی پریشا ن تھے ۔ میں  أفحسبتم اور اذان کا عمل یعنی سات مرتبہ سورہ مومنون کی آخری چار آیات اور سات مرتبہ اذان پڑھ کر پہلے اپنی والدہ کے دائیں کان پر  پھونک مارتی اور دو بار ہ سات سات مرتبہ درج بالا چیزیں پڑھ کر بائیں کان پر پھونک مارتی ، میری والدہ کے کینسر کا ایک آپریشن  ہو چکا تھا حم لاَ يُنْصَرُونَ میری والدہ نے کھلا پڑھا ۔ الحمدللہ ! پچھلے دنوں چیک اپ کے دوران جب ڈاکٹروں نے امی کی رپورٹس چیک کیں تو کینسر ختم ہو چکا تھا ۔ ڈاکٹروں کو یقین نہیں آ رہا تھا انہوں نے دوباری ٹیسٹ کروائے اور دوبارہ رپورٹس چیک کیں تو کینسر کا نام و نشان نہیں تھا ۔ میری والدہ اب بھی حم لاَ يُنْصَرُونَ پڑھتی ہیں(  ثوبیہ سلمان )
میرے آزمائے گھریلو ٹوٹکے :۔
محترم  حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!  میں عبقری رسالہ پچھلے چند سالوں سے مسلسل پڑھ رہی ہوں ۔ اس میں موجود ٹوٹکوں اور و ظائف  نے مجھے بہت زیادہ فائدہ دیا ہے ۔ میرے پاس میرے کچھ آزمائے گھریلو ٹوٹکے ہیں میں وہ عبقری قارئین کی نزر کر رہی ہوں ۔
نکسیر کیلئے :۔
مٹی کے کورے پیالے میں رات کو  کھو پرے کا تقریبا ً دو انچ کا ٹکڑا بھگو دیں ، صبح نہار منہ پانی پھینک دیں اور کھو پرا کھا لیں ۔ صرف دس یا بیس دن مسلسل استعمال کر لیں نکسیر زندگی بھر دوبارہ نہیں ہو گی آزمودہ ہے ۔
موشن بند کرنے کیلئے :۔
جامن کے تین چار پتے  چبا کر کھا لیں لوز موشن بند ہو جائیں گے ، چائے کی پتی ایک چمچ چائے والا کھانے سے لوز موشن بند ہو جاتے ہیں ۔
نزلہ زکام و دماغی کمزوری کیلئے :۔
شہد میں بادام بھگو کر چالیس دن کیلئے رکھ دیں اور پھر ایک چمچ شہد بادام ناشتے میں دودھ کے ساتھ استعمال کریں لاجواب ٹانک  ہے ۔
بواسیر کے مسوں کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ :۔
بعض اوقات بارش کے ساتھ برف کے اولے پڑتے ہیں اگر اولے پڑ رہے ہوں تو ان اولوں کو پکڑ کر بواسیر کے مسوں پر رکھیں  ، بواسیر کے مسے ختم ہو جائیں گے ۔ اور آپریشن کی ضرورت نہ ہو گی ۔( ثمرہ )
غیب سے دولت اور مدد حاصل ہو گی:۔
محترم  حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!   پہلے تو آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی کہ آپ نے اتنا زبردست عبقری رسالہ نکالا ۔ جس کے ذریعے ہمیں بہت فائدہ حاصل ہوا ، اللہ سب کو اس خیر عظیم کا اجر عطا فرمائے ۔ آمین! میرے پاس ایک آزمودہ عمل ہے۔ جو میں قارئین عبقری کو ہدیہ کر رہی ہوں !  اگر کوئی چاہتا ہو کہ اس کو غیب سے رزق و دولت حاصل ہو تو  فرض نماز کے بعد دائیں ہاتھ کی انگلی ﷽ کے ساتھ بند کرتا جائے ، دس انگلیاں بند کر لیں ، پھر بائیں ہاتھ کی انگلیاں" یَا بَا سِطُ" کے ساتھ کھولتا جائے اور دعا کرے انشاءاللہ غییب سے مدد حاصل ہو گی کسی  کےسامنے محتاجی نہ ہو گی۔
قبض کیلئے :۔
میرے پاس قبض کیلئے ایک آزمودہ ٹوٹکہ ہے کہ اگر گیس قبض کی شکایت ہو تو تھوڑی سی ہر مل پھانک لیں ، انشاءاللہ شفاء حاصل ہو گی ۔( پلوشہ رحمت ' خیبر پختونخواہ)
جمعہ کے دن سورہ اخلاص و معوذتین پڑھنے کی فضیلت :۔
ام لمومنین  حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ! سے مروی ہے کہ حضور بنی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ! جس شخص نے جمعہ کی نماز کے بعد ( سورہ اخلاص، سورہ فلق ، سورہ ناس ) سات بر پڑھیں تو اللہ پاک اگلے جمعہ تک ہر برائی سے اسے محفوظ رکھے گا ۔
صاحب سنن سعید منصو ر رحمۃ اللہ علیہ ! نے مزید روایت کیا ۔ انہوں نے فرمایا کہ جس کسی نے جمعہ کے روزجمعہکی نماز کے سلام کے بعد گفتگو کیے بغیر سور ہ فاتحہ اورمعوذ تینسات سات مرتبہ پڑھیں، تو اللہ پاک انہیں دونوں جمعوں کے مابین گنا ہوں کا کفارہ کر دے گا ۔ مزید ایک جگہ روایت ہے ،کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا جس کسی نے معوذ تین کو جمعہ کی نماز کے بعد ( سلام پھیرنے کے بعد )کسی سے گفتگو کیے بغیر سات سات بار پڑھا تو وہ خود اور اس کا مال اس جمعہ سے دوسرے جمعہ تک کیلئے محفوظ ہو گیا ۔( محمد افضل رحمانی ' خوشاب)
15 سال پرانی مریضہ چھوٹے سے ٹوٹکہ سے ٹھیک :۔
محترم  حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو جزائے خیر سے نوازے ۔ آمین!  محترم  حضرت حکیم صاحب! میں عبقری کی دو سال سے قاری ہوں ۔ میں بلڈپریشر کی مریضہ تھی ، ڈاکٹر یہی کہتے تھے لیکن بیماری پتہ نہیں کیا تھی ، اچانک سے میرا سانس بند ہونا شروع ہو جاتا، دھڑکن بہت تیز ہو جاتی، دماغ کو پتہ نہیں کیا ہونے لگ جاتا ، جب میری ایسی طبیعت ہوتی تو پھر چار ، پانچ دن میری طبیعت نہیں سنبھلتی تھی رنگ ہلدی کی طرح ہو جاتا تھا ۔ ایک بڑے حکیم کو چیک کروایا تو اس نے کہا کہ دل کا ایک والو بند ہے ، تب بھی آرام نہ آیا ۔ پھر ایک ڈاکٹر نے مجھے دو گولیاں لکھ دیں وہ میں روزانہ کھاتی رہی ، ان گولیوں سے فوری طبیعت سنبھل جاتی تھی ۔ 15 سال سے ڈاکٹر کی بتائی گئی گولیاں کھا رہی تھی ۔ پھر میری ملاقات عبقری رسالے سے ہوئی اس میں ایک نسخہ تھا میں نے وہ بنایا اور استعمال کرنا شروع کر دیا ۔ اللہ پاک کے کرم سے میری ساری بیماری ختم ہو گئی ، پہلے سوتے وقت ایک گولی بلڈ پریشر اور ایک گولی نیند کی کھاتی تھی ، وہ بھی اب چھوٹ گئی ہیں ۔ یہ گولیاں میں نے تین ماہ کھائی ہیں ، دو گولی رات کو سوتے وقت کھانی ہیں ۔ یہ گولیاں جسم درد ،پاؤں  درد ، کیلئے بھی بہت مفید ہیں جس نے بھی عبقری میں یہ ٹو ٹکہ لکھا ہے میں اس کیلئے بہت دعا کرتی ہوں ۔ نسخہ درج ہے ۔
ھوالشافی :۔ 100پتے نیم کے نرم  والے تازہ درخت سے اتار لیں اور 100 عدد کالی مرچ  لے کر اسے پیس لیں اور کالی مرچ کے دانے کے برابر گولیاں بنا لیں اور روزانہ رات کو دو گولیاں کھا لیں ۔ اگر چاہیں تو صبح ، دوپہر ، شام بھی دو ، دو گولیاں کھا سکتے ہیں ۔( مسز یعقوب 'چشتیاں )

سفوف امنگ جوانی:۔
محترم  حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بندہ عرصہ پانچ سال سے عبقری کا قاری ہے جس میں سے کافی نسخہ جات بنا کر مریضوں کو استعمال کروائے ، سو فیصد کامیاب رہے ۔ ہماری دلی دعا ہے کہ حکیم صاحب ! کا اقبال سدا بلندرہے ، اللہ پاک آپ کو صحت اور ایمان کی دولت سے نوازے ، بندہ پیشہ طب سے وابستہ ہے ۔دو عدد آزمودہ نسخہ جات ارسال کر رہا ہوں تاکہ لوگوں کا بھلا ہو سکے۔
سرعت ، جریان ، احتلام ۔ رقت ۔ کمزوری کیلئے لاجواب ہے ۔
ھوالشافی :۔ الائچی خورد ایک تولہ ، نشاستہ گندم ایک تولہ ، ثعلب مصری ایک تولہ ، اسارون ایک تولہ، تج ایک تولہ ، اسگند نا گوری ایک تولہ ، بھو پھلی ایک تولہ، تالمکھانہ ایک تولہ،  مصطگی رومی ایک تولہ، کوزہ مصری ڈبل مکس کر کے سفوف بنا لیں اور صبح و شام ایک چمچ چائے والا استعمال کریں ۔
نسخہ نمبر 2.ھوالشافی :۔ سرعت بند سفو ف اسپیشل ، اسگندنا گوری ، موصلی  سفید ، خولنجاں ، موصلی سیاہ، شقاقل مصری ، سنگھاڑا، چھلکا پھلی کیکر، ہم وزن لیکر سفوف بنا ئیں ۔ چھ چھ ماشہ صبح و شام دودھ کے ساتھ استعمال کریں ۔( نور محمد آہیر ' بھکر )
 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر45،46




Saturday, August 22, 2015

اُف یہ زندگی کا ناپائیدار سفر

 اُف یہ زندگی کا ناپائیدار سفر:۔

گاڑی میں بیٹھے ساتھیوں  سے جو اچانک کسی چیز کے گاڑی کے سامنے آ جانے کے بعد لگا ئے گئے بریک کے جھٹکے سے بیدار ہوئے تھے ، یہ حقیر ایک ایک کر کے معلوم کرنے لگا آپ کہاں جارہے ہیں ؟  دو نے کہا ! آپکے ساتھ جا رہے ہیں ، میں نے  پوچھا کہاں ؟  بولے سونی پت ایک صاحب جن کو راتہ میں اترنا تھا انہوں نے اس منزل کا نام لیا ۔ یہ حقیر اپنی یادہانی کے طور پر جو کچھ دیر سے چلی ذہن کی کیسٹ کی وجہ سے دل و دماغ پر سوار تھا ، بولا کیا آپ لوگوں کا قرآن مجید پر ایمان نہیں ہے ؟ قرآن مجید تو فرما رہا ہے ! بے شک ہماری ہی طرف ان کالوٹنا ہے پھر ہمارے ہی پاس ان کا حساب ہے ۔ دہلی سے سونی پت کا کار کے سفر میں ذرا سے جھٹکے نے جیسے ان نیند میں مدہوش ساتھیوں کو بیدار کر دیا تھا ، اس حقیر کو غفلت  کی زندگی کے سفر میں اچانک اس جھٹکے سے اس طرف توجہ ہوئی۔
سونی پت  شہر میں بستی کے لوگوں کا مشورہ مطلوب تھا ، اس حقیر نے اپنے ایک ذمہ دار کو فون کیا ، فلاں فلاں صاحبان کو ضرور بلا لیں ، انہوں نے اس میں سے دو صاحبان کے بارے میں بتایا کہ ان میں سے ایک کا انتقال دو سال قبل اور ایک کا ڈیڑھ سال قبل ہو گیا ہے ، اچانک جیسے ذہن میں ایک جھٹکا لگا ہو ، سونی پت میں ابتدا میں ساتھ دینے والے اور تعلق رکھنے والوں کی ذہن میں فہرست بنانے لگا ، جو ہماری طرح زندگی کے پلان بناتے تھے ، اور ان میں سے بہت سے خیر کے کاموں کے بھی خاکے بناتے تھے ۔ پھر آس پاس کی بستیوں کے ان لوگوں سے ہوتے ہوئے ، دل و دماغ اپنی بستی اور اپنے عزیزوں ، رفیقوں کی طرف منتقل ہوتا گیا جو ہمارے ساتھ رہتے تھے اور ہو سکتا ہے کہ ہماری ہی طرح اس دنیا میں لمبی مدت تک رہنے کی امید پر خاکے بناتے رہے ہوں مگر ان کی زندگی کا سفر ختم ہو گیا ، اچانک ایسا لگا کہ ساتھ رہنے والے اکثر لوگ اتنے شفیق اور عنایت فرمانے والے کتنے اکابرین ، اپنی دولت مناصب اور شان پر فخر کرنے والے کتنے لوگ ، جو اپنی اپنی  سطح سے اس دنیا میں ایک وقار ، شان اور مقبولیت اور مقام رکھتے تھے  اس زمین کا حصہ بن گئے۔ اب یا ان کی زندگی ایک قصہ پارینہ بن گئی یا ان کی یادیں زندگی گزارنے کا حصہ ہو گئیں ۔ نبی رحمت ﷺ نے کیسا ہوشیار فرمایا ہے ! دنیا میں ایسے رہو ف جیسے مسافر یا راستہ پار کرنے والا ! اف ایسی ناپائیدار زندگی اور خواب کی طرح ختم ہونے والی زندگی جس میں انسان چلتی ریل گاڑی کی طرح پیدا ہونے کے بعد سورا ہو جاتا ہے اور جس کا گھر آیا ، موت کے راستہ سے اتر جاتا ہے ۔
آدھی صدی کی ہماری مختصر زندگی میں کتنے سوار بلکہ کتنے ہمارے سامنے سوار ہو کر  اتر کر چلے گئے ، کتنے لوگوں کو اپنے سامنے اترتا  چڑھتا  دیکھ کر اور اپنےہی ساتھوں کتنے جنازوں کو نہلا کر ۔ کفناکر، اور دفنا کر، اور نہلاتے دفناتے دیکھ کر اور جنازوں  میں  روز روز شریک ہو کر بھی آدمی اس طرح جئے جیسے وہ اسی دنیا کا مکین ہے ، کیسی حماقت ہے ۔ اور انسان غفلت میں زندگی کے اس ناپائیدار سفر  میں  نہ جانے کیسے کیسے طویل خواب دیکھتا ہے خوش  قسمت ہیں وہ لوگ جن کو کوئی اچانک بریک کا جھٹکا بیدار کر دیتا ہے اور وہ زندگی کے اس سفر کو ، سفر سمجھ کر بیداری کےساتھ اپنے حقیقی گھر آخرت کی تیاری کےلیے گزارنے لگتے ہیں ، یہی لوگ ہیں جو ہوشیار ہیں اور یہی لوگ ہیں جن کی حیات لوگوں کے لئے مشعل راہ اور مینارہ نور بن  جاتی ہے ۔ جو ہمیشہ کے گھر آخرت کی تیاری کے لئے  ہوشیار اور دنیا  کے دھوکہ کے سفر کی ناپائیداری کے لئے خبر دار رہتا ہے ، یہ انسان کی زندگی کو چولوں کی ٹھیک رکھنے کی شاہ کلید ہے ، کاش ! ہم ان خوش قسمت ہوشیار سمجھ دار لوگوں میں شامل ہوں !!!!!!!!
 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر43





اچھلیں کودیں اور لاجواب صحت پائیں

اچھلیں، کودیں، اور لاجواب  صحت پائیں:۔

رسی کودئیے :۔
رسی کودنا             ( skipping Rope)  m)  محض ایک دلچسپ مشغلہ ہی نہیں   ، بہترین ایروبک ورزش بھی ہے ۔ ماہر ین کے  مطابق "رسی کودنا " ایک ایسا عمل ہے جس میں جسم کے تمام اعضا ایک ساتھ حرکت کرتے ہیں اور تمام اعضا کو ورزش کا یکساں موقع ملتا ہے ۔ رسی کودنے سے جسم چاقو چوبند اور ہڈیاں مضبوط رہتی ہیں ۔  ایک تجزیے کے مطابق روزانہ چند منٹ رسی کودنا خواتین کے لئے ہڈیوں  کی بوسیدگی سے حفاظت اور تن درست رہنے کا آسان ترین طریقہ ہے ۔ نوٹنگھم یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق کے مطابق جو خواتین چھ ماہ تک روزانہ پچاس  باررسی کودتی تھیں ان کی کولہوں کی ہڈیوں کی دبازت میں تین سے چار فیصد اضافہ ہو گیا جب کہ دوڑنے یا چہل قدمی کرنے سے اتنے قوی اثرات ظاہر نہیں ہوتے ۔ تاہم رسی کودنے کا اصل فا ئدہ اس وقت ہو گا جب دونوں پیروں سے ایک ساتھ کودا جائے ۔ رسی کودنا قلب کے لئے بھی ایک اچھی ورزش ہے لیکن قلب کے مریضوں  کو چاہیے کہ وہ اس سلسلے میں اپنے معالج سے ضرور مشورہ کر لیں ۔ کچھ  مطالعوں سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ رسی کودنے سے دیگر تمام ایروبک ورزشوں کے مقابلے میں  زیادہ حرارے اور چربی جلتی ہے تاہم ابتداء میں  آہستہ آہسٹہ اور کم وقت کے لئے رسی کودنا چاہیے اس کے بعد وقت اور رفتار میں   اضافہ کرنا چاہیے ۔ کیونکہ رسی کودنے سے بچوں کو بھی دلچسپی ہوتی ہے اس لئے والدین انہیں اس کے ذریعہ سے ورزش کا شوق دلا سکتے ہیں ۔ یقیناً  رسی کو دنا گھر کے ہر فرد کےلیے بہترین ورزش ہے جس کے لئے نہ تو کسی اہتمام کی ضرورت ہے اور نہ کوئی رقم خرچ کرنی پڑتی ہے۔
عین ممکن ہے کہ بچپن میں آپ نے رسی کودی ہو ۔ ہمارے معاشرے میں یوں تو یہ کھیل لڑکیوں کا تھا لیکن لڑکے بھی کبھی کبھی اپنی بہنوں وغیرہ کے ساتھ رسی کود لیتے تھے، اب یہ کھیل تقریباً متروک ہو چکا ہے ۔ لیکن اکثر مغربی ممالک میں اسے اب کھیل کے بجائے ایک ورزش کی حیثیت حاصل ہو رہی ہے ۔ 1980 ء کے عشرے میں ایک امریکی فٹ بالر  کو یہ مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنی صحت اور چستی  کی خاطر روزانہ پندرہ منٹ رسی کود لیا کرے ۔ ورزش سے اس کھلاڑی کو بہت فائدہ ہو ا ، ایک ماہر نے بتا یا کہ تیز تیز رسی کودنے سے ٹا نگوں کے نچلے حصے اور گھٹنے کے پچھلے حصے کی نسوں کو تقویت ملتی ہے جبکہ فری ا سٹائل رسی کودنا پورے جسم خصوصاً سینے ،کندھے اوربازوؤں کے لئے فائدہ مند ہے۔
ضروری نہیں کہ آپ بڑی مہارت سے ہی رسی کودیں تو فائدہ ہو گا ۔ آپ جس انداز سے بھی رسی کودیں گے فائدہ ہو گا اس سے عضلات میں جو مضبوطی آتی ہے وہ تو ہے ہی لیکن اس سے اعضا کا باہمی ربط بھی بہتر ہوتا ہے اور پھر تی آتی ہے ۔ یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ جو گنگ ، ا یروبک ورزش اور فٹ بال سے زیادہ رسی کودنے سے حرارے جلتے ہیں ، 
بعض ماہرین ورزش کے پروگرام میں رسی کودنے کو بھی شامل کرتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ ورزش دل کی دھڑکن کے لئے خوب ہے اور اس سے چربی کم ہوتی ہے ۔ لوگوں کو اندازہ نہیں ہوتا کہ یہ کتنی سخت ورزش ہے لیکن حقیقت  یہ ہے کہ اس طرح خوب ورزش ہو جاتی ہے برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن نے اس ورزش کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ رسی کودنا صحت قلب کے لئے بڑی موئثر ورزش ہے ۔ نیز اس سے ہڈیوں  کی گنجانیت ( موٹائی ) بہتر ہوتی ہے اور وزن صحیح رہتا ہے ۔
مضبوط گھٹنوں کے لئے بھی :۔
مردوں کے مقابلے میں خواتین کے گھٹنے ، آٹھ گنا کمزور ہوتے ہیں ، یہ کمزوری خاص طور پر گھٹنے کے اگلے چلیپائی بندھن  میں کرکری ہڈی کے پھٹنے کی وجہ سے ہوتی ہے جس کیلئے آپریشن اور ایک سال تک فزیو تھراپی کرانا ضروری ہوتا ہے ۔ اس سے بچنے کیلئے بھی رسی کودنے کی ورزش  بہت مناسب ہوتی ہے۔ اس سے گھٹنوں کے بند ھن مضبوط ہوتے ہیں اور اس طرح ان میں بوجھ اور دھکے سہنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے ۔
رسی گھماتے وقت اتنا اچھلئے کہ رسی آپ کے پیروں کے نیچے سے نکل جائے ۔زمین پر پہلے ایڑھی رکھنے کی کوشش نہ کیجئے تا کہ ا نگوٹھوں پر زور نہ پڑے  ۔ اس دوران جسم میں خم نہ آنے دیجئے۔ بلکہ اپنے جسم کو سیدھا کیجئے ۔ اپنے بازوؤں کو اس طرح موڑیے کہ کہنی آپ کے جسم کے قریب ہو ۔ بازوؤں کو زیادہ نہ پھیلائے ، اس  حال میں رسی گھمایئے ۔ درست لمبائی کی رسی کے لئے رسی کو بالکل درمیان سے اپنے پیروں کے  نیچے دبایئے ، اس حالت میں رسی کے دونوں  سرے آپ کی بغلوں کے  نیچےآنے چاہیئں ۔ ابتداء میں آہستہ رفتار کے ساتھ اور کم وقت کےلئے رسی کودیے اس کے بعد آہستہ آہستہ رفتار اور وقت میں اضافہ کرتے جایئے ۔ ضروری نہیں کہ اس ورزش کے دوران میں آپ بہت اونچا کودیں ، زمین سے ایک دو انچ اوپر اٹھنا بھی کافی ہے  شروع میں چار پانچ بار کودنےکے بعد پھر  متواتر تین سیکنڈ کو دیے اور پھر ایک منٹ سستایئے۔ یہ عمل پانچ بار کیجئے ، تیس سیکنڈ کودنے کے دورانیے کو رفتہ رفتہ ایک منٹ دو منٹ اور پھر چند ہفتے بعد تین منٹ تک بڑھایئے ۔ بشرطیکہ آپ میں اتنی سکت ہو ۔ مغربی ممالک میں رسی کودنےکی تربیت باقاعدہ کلبوں میں دی جاتی ہے اور اس کے مختلف انداز اور طریقے سکھائے جاتے ہیں ۔ جن لوگوں کو یہ سہولتیں حاصل نہیں ان کےلیے یہی مناسب ہو گا کہ وہ سیدھے سادے طریقے سے رسی کودنےکی مشق کریں لیکن اپنے اوپر بہت زیادہ بوجھ نہ ڈالیں ۔
 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر 42







رشتوں کی سالہا سال پرانی بندش

 رشتوں کی سالہا سال پرانی بندش چند دنوں میں ختم:

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالی ٰ آپ کو خوش رکھے اور جزائے خیر دے ، آپ کی وجہ سے ہمیں عبقری جیسا شاندار میگزین ملا ۔ میری بڑی بہن کی شادی  کو تین سال ہو گئے شادی کے صرف پندرہ دن بعد دونوں میاں بیوی کے سر میں شدید درد رہنے لگا اور میری بہن کے تو کپڑے بھی خود بخود ایسے کٹ جاتے جیسے کسی نے قینچی سے کٹ لگا ئے ہوں ۔ وہ ہر وقت بیمار رہنے لگی ۔ بہت علاج کروایا مگر مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی والا حساب ہو رہا  تھا ۔ پھر کسی کے کہنے پر ایک بزرگ کے پاس گئے تو انہوں نے  بتایاکہ آپ دونوں میاں بیوی پر کسی نے بہت سخت جادو کیا ہے۔ انہوں نے ایک عمل بتایا جس کے کرنے سے میری بہن پر  سخت ترین جادو ختم ہو گیا ۔ وہ عمل یہ تھا کہ روزانہ 21 دفعہ منزل اور ایک مرتبہ سورہ بقرہ پڑھو وہ پڑھتی تھی تو سکون ملتا تھا ۔ شادی کے نو ماہ بعد امید سے ہوئی تو نو ماہ یہی عمل پڑ ھتی رہی تو اللہ پاک نے ایک بیٹی عطا کی ۔ پھر کچھ عرصہ  اس نے یہ عمل کر نا چھوڑ دیا تو حاسدوں نے دوبارہ جادو کر وا دیا ماشاء اللہ میری بہن عالمہ ہے اور شادی سے پہلے بھی شرعی پردہ کرتی تھی ۔ جب بیٹی نو ماہ کی ہوئی تو اس کو دوبارہ ڈپریشن ہو گیا ہر ایک کو اپنا دشمن سمجھتی تھی ۔ ہر وقت روتے رہنا ، خود کشی کی کوشش کرنا ۔ ہم اسے اپنے گھر لے آئے اور اس کا کافی ڈاکٹری علاج کروایا ۔ نفسیاتی امراض کے سپیشلسٹ ڈاکٹروں کو بھی دکھایا مگر فرق نہ پڑا ۔ پھر ایک مرتبہ عبقری میں افحسبتم اور اذان کا عمل پڑھا ۔ ہم سب گھر والوں نے روزانہ یہ عمل ہر دو گھنٹے کے بعد کیا ، صرف تین دن عمل کیا تو وہ ٹھیک ہو گئی اور اپنے گھر چلی گئی ۔
رشتوں کی بندش اور جادو ختم :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری رسالہ پچھلے تقریباً ڈیڑھ سال سے مسلسل پڑھ رہے ہیں الحمداللہ ! اس رسالے سے ہمارے بہت سے طبی و روحانی مسائل حل ہو رہے ہیں ۔ ہم نے شروع ہی سے اپنے گھر میں مسائل ہی مسائل ،جھگڑے ہی جھگڑے ، دیکھے ہیں ۔ مگر جب ہمارا بھائی بڑا ہوا تو اس کی شادی کا مسئلہ کھڑا ہو گیا ، ہم نے تقریباً پانچ سال اس کے رشتے کی تلاش میں لگائے مگر اس کا اگر کہیں رشتہ ہو بھی جاتا تو منگنی تک بات جاتی اس کے بعد کوئی نہ کوئی رکاوٹ پڑ جاتی ۔ ہم نے کہیں سے پتہ کروایا تو ہمیں بتایا گیا کہ آپ کے تمام بھائی بہنوں پر شدید قسم کی بندش اور جادو کیا گیا ہے ۔ حتیٰ کہ ہمارے تمام بہن بھائیوں میں سے کسی کا بھی ر شتہ  کہیں بھی نہ ہو سکا ۔ اس دوران باقی بہن بھائیوں کے بھی رشتے دیکھے ، ایک بہن کا نکاح کیا تو سات دن کے اندر ختم ہو گیا ۔ کہیں بھی کوئی بات نہ بنی ، اگر کوئی رشتہ ہم بہنوں یا بھائیوں میں سے کسی کا آتا تو ایساخراب کے ہمیں سن کر رونا آ جاتا ۔ پھر ہم بہنوں نے ایک اخبارمیں سے دیکھ کر سورہ یونس کی آیت نمبر 81 روزانہ ایک ہزار مرتبہ پانی پر دم کر کے پڑھنا شروع کر دی اور گھر میں چھڑکنا شروع کیا 90 روز تک اس دوران بھائی کا ایک جگہ رشتہ طے ہو گیا اور اس کی شاددہ ہو  گئی اور گھر کا ماحول بھی بہتر ہونا شروع ہو گیا ۔
 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر 41