Tuesday, January 12, 2016

کمی رزق کا آزمودہ علاج

کمی رزق کا آزمودہ علاج:۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !اللہ پاک آپ کو آپ کے سارے عبقری کے عملے کو ایمان اور صحت والی دراز زندگیاں عطا فرمائے ۔ میں عرصہ چھ ماہ قبل عبقری سے متعارف ہوئی جب کالج کی ایک بچی اس کو پڑھ رہی تھی ۔ اس میں ایک عمل لکھا تھا میں نے کیا اللہ پاک نے فوراً میری حاجت پوری کی ۔ تقریباً چھ سال سے میں اوون لینا چاہتی تھی ۔ پیسے اکٹھے کر کے بھائی کو دیئے مگر اوون تھا کہ آنے کانام ہی نہ لیتا تھا ۔ گیس کی لوڈشیڈنگ کے زمانے میں ضرورت اور بھی شدید تھی کتنی ہی بار اپنی بے بسی پر اللہ پاک کے حضور روئی ہوں ۔ گڑ گڑائی ، ستغفار کیا مگر کام ندارد ۔ بچی سے رسالہ عبقری لیا تو لکھا تھا اگر کوئی بندہ تنگ کرتا ہو تو ۔فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ۔ کی تسبیح صبح و شام ایک ہفتہ تک پڑھیں ۔ ظالم بندے سے جان چھوٹ جائے گی ۔ قاری نے لکھا تھا  کہ میرے بیٹے کو اس کا باس بہت تنگ کرتا تھا میں نے ایک ماہ یہ تسبیح کی تو اس کی ٹرانسفر ہو گئی اور میرے بیٹے کو اس کی دھمکیوں اور اذیت سے اللہ پاک نے نجات دلا دی یہ پڑھ کر میں نے یہ تسبیح اوون کیلئےپڑھنا شروع کر دی واللہ ابھی تسبیح کرتے چوتھا دن تھا کہ بھائی نے اوون بھیج دیا اور میں عبقری کی دیوانی ہو گئی کہ اللہ پاک نے میری استغفار کو قبول فرما کر مجھے عبقری سے متعارف کروایا ۔  یونہی میرے گھر کے حالات پچھلے بیس سال سے بڑے مخدوش جا رہے تھے رزق کی کمی نے گھر میں لڑائیوں تک کو جنم دے دیا تھا ادھر میاں سے خرچہ مانگا ادھر توں تراخ شروع رمضان المبارک کے شمارے میں 27 ویں شب کا عمل پڑھا کہ سات جو کے دانوں پر 129 مرتبہ سورہ کوثر پڑھو اور اول و آخر درود ابراہیمی گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھ کر دانوں پر دم کیا بس جناب تب سے اب تلک سورہ کوثر سات بار اول و آخر درودشریف کے ساتھ گیارہ یا سات مرتبہ پڑھتی ہوں اللہ پاک نے کرم کیا میں جو کسی دن سو روپے کیلئے بھی پریشان ہوتی تھی اور اللہ پاک سے رو رو کر عرض کرتی تھی کہ مالک اب کالج جا رہی ہوں کوئی بچی خرچ کا نہ کہہ دے اللہ پاک عزت رکھ لینا اب سورہ کوثر سے اللہ پاک نے غنی کر دیا اب پرس اللہ پاک نے پیسوں سے بھر دیا ہے ۔
پندرہ سال پرانی مصیبت اللہ پاک نے ختم کر دی :۔
میرے ادارے میں کچھ بچیوں کے ساتھ ایک مسئلہ تھا کہ ادھر بچیوں کے پیپرز کا وقت آتا تو ادھر بچیوں کی آنکھ پردانہ ، پھنسی نکل آتا پڑھتیں تو کیا الٹا تکلیف میں مبتلا ہو جاتیں ۔دس پندرہ سال سے اکثر بچیوں کو اس مسئلہ کا سامنا تھا عبقری میں ایک عمل آیا کہ باوضو تعوذ و تسمیہ کے بعد تین بار درود ابراہیمی پڑھیں پھر ایک سانس میں سورہ مدثر کی آیت اٹھارہ گیارہ بار پڑھ کر آنکھوں پر پھونک دیں ۔ ایسا تین چار بار کرنے سے پھنسی ختم ہو جائے گی اور کبھی نکلے گی نہیں ۔ الحمدللہ ! بس جناب مالک الملک نے کرم فرمایا یہ دم کرنے سے بچیوں کی آنکھیں ٹھیک ہو گئیں بلکہ اب تو کسی بچی کی آنکھ دکھنے آئے تو یہی پڑھ کر دم کر دیتی ہوں ڈاکٹرز کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہیں رہتی اللہ پاک شفاء عطا فرما دیتے ہیں ۔
کمال سورہ کوثر :۔
 محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !آپ سدا سلامت رہیں آمین ! میں عبقری میں سے دیکھ کر کلمہ کا وظیفہ پڑھ کر دل کو بہت سکون ملتا ہے اور میں خوشی محسوس کرتی ہوں بیت الخلا کی دعا اور وضو کی دعا کا اپنی بیٹیوں کو بھی عادی بنایا ہے اور میں خود بھی پڑھتی ہوں عبقری میں سے پڑھ کر سورہ کوثر پڑھتی ہوں اپنی تنخواہ پر پھونک مارتی ہوں الحمدللہ! اگلی تنخواہ تک پیسے بچ جاتے ہیں پھر خدا کا شکر ادا کرتی ہوں اور دعا کرتی ہوں کہ یاللہ مجھے کسی کا محتاج نہ کرنا صرف اپنے در کا محتاج بنانا اس وظیفے کا ایک اور کمال یہ ہوا کہ میری ہر گرمیاں ڈرپس لگوا لگوا کر گزرتی تھیں مگر گزشتہ گرمیوں میں ڈاکٹر کے پاس ایک مرتبہ بھی نہیں گئی اور میری گرمیاں بہت پرسکون گزریں اور مجھے خود میں ایک نئی طاقت محسوس ہو رہی ہے آپ کو دعا دیتی ہوں اللہ آپ کو سلامت رکھے میں آپ کو روزانہ ایک تسبیح یاحفیظ یا سلام کی پڑھ کر ہدیہ کرتی ہوں آپ کی اور آپ کے عبقری کے پورے نظام کی دعا کرتی ہوں ۔
مالا مال ہونے کے آسان وظیفہ جات :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !اللہ پاک آپ کو درازی عمر بالخیر عطا فرمائے ۔ ہماری دکان میں کچھ عرصہ پہلے چوری ہوئی جس کی وجہ سے ہم پر بہت زیادہ قرض تھے ۔ مجھے کسی نے آپ کی کتاب صلوٰٰۃ التسبیح کے کرشمات دی تو میں اور میرے شوہر نے قرض اتارنے کی نیت سے صلٰوۃالتسبیح پڑھنا شروع کر دی دور وز بعد میرے والد صاحب اور بھائی جو کہ ہمارا جائیداد کا حصہ دینے سے انکاری تھے اور ہمیں یقین تھا کہ وہ کبھی ہمیں نہیں دیں گے کا فون آیا کہ ہم نے زمین بیچ دی ہے اور آ کر پانچ لاکھ کا چیک لے جا ؤ اور باقی دس لاکھ ڈیڑھ دو ماہ میں ملے گا خیر چیک مل گیا اور میاں کو ساڑھے تین لاکھ دے دیا جس سے ہمارا قرض بھی اتر گیا اور دکان پھر دوبارہ سامان سے بھرگئی ۔ ایک اور خاص عمل جو میں  صلٰوۃالتسبیح پڑھنے سے پہلے بھی کرتی رہی اور اب بھی کر رہی ہوں جس کے پڑھنے سے اللہ پاک نے مجھے مالا مال کر دیا اور غیب کے خزانوں سے بن مانگے عزت و برکت اور عافیت والا رزق عطا فرمایا ۔ وہ برکت والی تھیلی کا عمل ہے ۔ میں نے دفتر مانامہ عبقری لاہور سے برکت والی تھیلی منگوائی اور اس پر صبح و شام 129 بار سورہ کوثر پڑھتی ہوں او جب بھی اس میں پیسے رکھتی یا نکالتی ہوں تو ایک مرتبہ سورہ کوثر پڑھ کر دم کرتی ہوں اس عمل کی برکت سے ہی ہمیں پہلے پانچ لاکھ پھر دن لاکھ بھی مل گئے ۔
وظیفہ پڑھو اور جائے نماز سے اٹھو اور حاجت پوری :۔
یہ عمل میں نے اپنی والدہ کی پرانی کتاب اعمال قرآنی سے لیا تھا آپ سے تعلق سے پہلے میں نے اسے دوبار آزمایا ہے کامیاب رہا ہے ۔ بارہ ہزار بار بسم اللہ اس طرح پڑھیں کہ ہر ہزار کے بعد دو نفل حاجت کے پڑھیں جن بزرگوں کا عمل ہے انہوں نے کتاب میں لکھا ہے کہ جائے نماز سے نہ اٹھو گے کہ حاجت پوری ہو گی ایک بار میرے میاں نے مجھے گھر سے نکال دیا نوبت طلاق تک پہنچ گئی میں نے ساری رات پڑھا فجر پڑھ کر سوئی تو خواب دیکھا میاں لینے آئے ہیں دن چڑھا تو واقعی انہوں نے آ کر معذرت کی اور مجھے اسی دن عزت سے واپس گھر لے آئے دوسرا قرض کی نیت سے پڑھا تھا دو سال پہلے پڑھ کو سوئی تو خواب میں دیکھا بہت سے پیسے میرے پاس ہیں اور قرض اتر گیا ہے مگر سارا نہیں تب عید تھی میرے دیوروں اور جیٹھوں نے مل کر میرے میاں کا آدھا قرض تقریبا! ساٹھ لاکھ کے قریب اتار دیا اور یہ بھی اسی روز ہوا تھا یہ بھی تیر بہدف ہے ۔
سورہ مزمل سے رزق کا اضافہ :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے اور بارگاہ الٰہی میں التجا ہے کہ اہل اسلام پر آپ کا سایہ قائم رہے ۔ آمین ! میرے والد صاحب ملازمت کے ساتھ ساتھ کاروبار بھی کرتے رہے ہیں گزشتہ کئی سالوں سے کا روبار  زوال کا شکار تھا اور کوئی صورت نہیں نظر آتی تھی تو میرے والد صاحب نے مکان پر بینک سے سود پر پچیس لاکھ کا قرضہ لیا تھا اور اس پیسے سے کاروبار شروع کیا دو تین سال کاروبار ٹھیک رہا مگر پھر زوال پذیر ہو گیا ہماری دکان خالی ہو گئی اس کا کرایہ اور بینک کا سود ہمارے سر پر تھا اس وقت ایک بزرگ نے اکتالیس دفعہ اکتالیس دن تک سورہ مزمل پڑھنے کو کہا ہم نے یہ عمل کیا تو حالات بہت بہتر ہونا شرو ع ہو گئے اور میرے والد نے آئندہ سود پر قرض لینے سے توبہ کر لی ۔
معدہ کی مریضہ ، قیمتی ادویات اور آسان نسخہ :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! میں آپ کا رسالہ عبقری پچھلے دو سال سے مسلسل پڑھ رہا ہوں میں نے آپ کی ایک کتاب کلونجی کے کرشمات دفتر ماہنامہ عبقری سے منگوائی اس میں سے ہاضمے کی ایک خاص دوا والا نسخہ بناکر اپنی بھابھی کودیا جو کہ معدہ  کی مریضہ تھیں اور ان کے معدے میں سوزش تھی کئی ڈاکٹروں سے بہت قیمتی اور مہنگی دوا ئیں کھانے کے باوجود آرام نہیں آرہا تھا ۔ میں نے وہ بنا کر دی تو ساری انگریزی ادویات سے ان کی جان چھوٹ گئی اور اللہ پاک نے ان کو شفا دے دی اب جو مرضی کھا لیں ہر چیز ہضم ہو جاتی ہے ۔

ھوالشافی :۔ کلونجی ، اجوائن ، سہاگہ بریاں ، زیرہ سفید ، کالی مرچ ، تمام اشیاء دو دو تولہ لیکر گرینڈ کرلیں آدھا چمچ دن میں دو بار کھانے سے پہلے یا بعد پانی کے ہمراہ لیں ۔ یہ نسخہ استعمال کرنے سے ان کی بہت ساری بیماریاں ٹھیک ہو گئیں ۔ مثلا ً یورک ایسڈ، گیس ، اپھارہ ، بدہضمی ، قبض ، معدے کی سوزش سب کچھ صرف اس ٹوٹکے سے ٹھیک ہو گیا ۔ 

No comments:

Post a Comment