Monday, January 4, 2016

میرے تجربا ت قارئین عبقری کیلئے

میرے تجربا ت قارئین عبقری کیلئے :۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !آپ نے ایک مرتبہ واہ کینٹ میں درس دیا تھا آپ کا انداز بیان ہی تھا جس نے مجھے بھی قلم اٹھانے پر مجبور کر دیا ویسے عبقری تقریباً میں نے پچھلے سال سے شروع کیا ہے لیکن جب پہلی مرتبہ پڑھا تھا تب ہی اس کی گرویدہ ہو گئی تھی ۔ میرے اپنے کچھ تجربات ہیں جو میں قارئین عبقری کے فائدے کیلئے لکھ رہی ہوں ۔
زبان میں تاثیر :۔ میری زبان میں گفتگو کے دوران تاثیر نہیں تھی لاکھ میری بات میں سچائی ہوتی لیکن دوسرے بندے پر میری باتیں اثر نہیں کرتی تھیں ۔میری زبان میں گفتگو کے دوران تاثیر نہیں تھی ۔ لاکھ میری بات میں سچائی ہوتی لیکن دوسرے بندے پر میری باتیں اثر نہیں کرتی تھیں ۔ میں نے کہیں پڑھا تھا کسی سے ملنے سے پہلے تین بار سورہ فاتحہ اور تین بار سورہ اخلاص پڑھے تو دوسرے بندے کے دل میں آپ کی ایک ایک بات اثر کرتی ہے اب میرا یہ معمول ہے کہ جب میں کسی سے بات کروں تو پہلے سورہ فاتحہ تین بار اور سورہ اخلاص تین بار پڑھتی ہوں اس کے علاوہ نو بار یااحد بھی پڑھتی ہوں ۔
استغفار کے فوائد:۔ میری شادی کو تقریباً سات سال ہو گئے ہیں شادی کے دو سال تک میری اولاد نہیں تھی تو اس وقت میں گھر میں اکیلی ہوتی تھی تو مجبوراً میں نے کہیں جاب کرنا شروع کر دی صبح جاتے وقت گاڑی میں مجھے تقریباً آدھ گھنٹہ لگتا تھا باقی پورے دن میں میرے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا تھا ۔ اس آدھے گھنٹے میں میں سات سو بار استغفار پڑھتی تھی جو استغفار میں پڑھتی وہ درج ذیل ہے میں نے مسلسل تین مہینے پڑھا اور اللہ پاک نے مجھ پر چوتھے مہینے فضل کر دیا اور آج تک پھر میں نے کہیں پر جاب بھی نہیں کی کیونکہ خود مجھے بھی جاب کرنا اچھا نہیں لگتا تھا استغفاریہ ہے ۔استغفراللہ رب من کل ذنب وا توب الیہ اس کے علاوہ جب بھی میں کسی کو گفٹ دوں چھوٹے سے چھوٹا ہی سہی اس پر میں یاحمید 17 بار پڑھتی ہوں چاہے کھانے کی چیز ہو تو اس کی بہت تعریف ہوتی ہے جو عورت سورہ تحریم پڑھتی ہے تو شوہر اور بچے فرمابردارہوتے ہیں تو شوہر ہر طرح اس عورت کو سکھی رکھنے کی کوشش کرتا ہے یہ میرا اپنا تجربہ ہے جو لوگ سورہ منافقون پڑھنے ہیں اول تو کوئی اس کے پیچھے بول نہیں سکے گا سوائے منافق کے دوسرے یہ کہ میرے خلاف کوئی بات کرے تو مجھے صاف پتہ چلتا ہے اور بعد میں صاف ظاہر ہوتا ہے کہ میرے خلاف ایسے ہوا ہے میرے شوہر مجھے چہرہ شناس کہتے ہیں کہ تم تو لوگوں کے دل اور چہرے کو دیکھ کر پہچان لیتی ہو۔

No comments:

Post a Comment