جنات سے دوستی :۔
Friendship with Ghosts Jinnat
یہ 1985ء کا واقعہ ہے ۔ جب میں ملازمت کے سلسلہ میں فیصل
آباد تھا مکان میں اکیلا رہتا تھا محلے والے مجھے اکثر کہتے تھے کہ یہاں جنات ہیں
آپ کیسے یہاں رہ رہے ہیں ؟ میں نے کبھی توجہ نہ دی ان دنوں محمد یونس نامی لڑکا جو
میرے گھر کے کام کاج ہانڈی روٹی کا بندوبست کرتا تھا ایک دن میں مکان میں بیٹھا
تھا اور یونس ہانڈی روٹی پکا رہا تھا تو میں نے یونس کو آواز دی کہ روٹی لگا دو دفتر
جانا ہے لیکن کوئی جواب نہ آیا ۔ تھوڑی دیر کے بعد جب میں اٹھ کر گیا تو دستر خوان
لگا ہوا تھا تازہ روٹی اور سالن موجود تھا کھانا کھانے کے بعد پھر آواز دی یونس نہ
آیا ، جا کر کچن میں دیکھا تو یونس موجود نہیں تھا۔ شام کو جب یونس آیا تو میں نے
پوچھا کہ تم صبح کدھر چلے گئے تھے ؟ یونس کہنے لگا صاحب جی روٹی نہیں تھی تو تندور
سے روٹی لینے گیا تھا دیر ہوگئی جب واپس آیا تو گھر کو تالا لگا ہوا تھا میں فوراً سمجھ گیا تھا کہ کوئی مسئلہ ہے ۔ مجھے
روزانہ قرآن مجید پڑھنے کی عادت تھی قرآ ن پڑھنے کے دوران ایک آہٹ سنی فوراًخیال
آیا اور میں نے دل میں کہا کہ آپ کو میں نے دیکھ لیا جب خود ہی وہ مخاطب ہو کر
بولی جناب! مجھے اس گھر میں رہتے ہوئے 20 سال ہو گئے ہیں آج تک کوئی شخص اس مکان
میں بسیرا نہیں کر سکا آپ پہلے شخص ہیں کہ اس مکان میں گزارا کر رہے ہیں میں نے
ایک عمل حب حب یا
بدوح کیا تھا اس عمل کی برکت سے جنات سے دوستی ہو گئی جتنا عرصہ میں
فیصل آباد رہا اکثر ملاقات ہوتی رہتی تھی وہ میری معاون بن گئی تھی ۔ 1988 میں
میرا تبادلہ ہوا اور میں اسلام آباد آ گیا ۔
Enter your comment...عمل کیا تھا؟
ReplyDeleteEnter your comment...?
ReplyDelete