کمال سورہ کوثر :۔
محترم حضرت حکیم
صاحب السلام علیکم !آپ سدا سلامت رہیں آمین ! میں عبقری میں سے دیکھ کر کلمہ کا
وظیفہ پڑھ کر دل کو بہت سکون ملتا ہے اور میں خوشی محسوس کرتی ہوں بیت الخلا کی
دعا اور وضو کی دعا کا اپنی بیٹیوں کو بھی عادی بنایا ہے اور میں خود بھی پڑھتی
ہوں عبقری میں سے پڑھ کر سورہ کوثر پڑھتی ہوں اپنی تنخواہ پر پھونک مارتی ہوں
الحمدللہ! اگلی تنخواہ تک پیسے بچ جاتے ہیں پھر خدا کا شکر ادا کرتی ہوں اور دعا
کرتی ہوں کہ یاللہ مجھے کسی کا محتاج نہ کرنا صرف اپنے در کا محتاج بنانا اس وظیفے
کا ایک اور کمال یہ ہوا کہ میری ہر گرمیاں ڈرپس لگوا لگوا کر گزرتی تھیں مگر گزشتہ
گرمیوں میں ڈاکٹر کے پاس ایک مرتبہ بھی نہیں گئی اور میری گرمیاں بہت پرسکون گزریں
اور مجھے خود میں ایک نئی طاقت محسوس ہو رہی ہے آپ کو دعا دیتی ہوں اللہ آپ کو
سلامت رکھے میں آپ کو روزانہ ایک تسبیح یاحفیظ یا سلام کی پڑھ کر ہدیہ کرتی ہوں آپ کی اور آپ کے عبقری کے پورے نظام کی دعا کرتی ہوں
۔
No comments:
Post a Comment