میری بندشیں کیسے ٹوٹیں !
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں بچپن سے ہی
بندشوں کا شکار رہا ہوں ۔ جب سے ہوش سنبھالا ان بندشوں سے لڑ رہا ہوں اور ساتھ
روحانی علم کی پیاس بھی کہیں نہ کہیں سے بجھا رہا ہوں میں اکثر روحانی علم کی پیاس
بجھانے کیلئے نیٹ پر سرچ کرتا رہتا ہوں میں نے اس موضوع پر سینکڑوں نہیں ہزاروں کتابیں
پڑھی ہیں میں حیران ہوتا تھا کہ اللہ پاک نے کتنی وسیع کائنات بنائی ہے ہم جتنا
بھی شکر گزار ہو جائیں کم ہے بات صرف علم حاصل کرنے کی ہے آج ہم نے بحیثیت مسلمان
علم حاصل کرنا چھوڑ دیا ہے ۔ غیر مسلم روحانیت کی تحقیق ہم سے زیادہ کر جائیں یہ
کیسے ہو سکتا ہے ؟ ہم فروعی اختلافات سے نکلیں گے تو کچھ اور سوچیں گے امام غزالی
رحمۃ اللہ علیہ کی ایک کتاب میں ان کا واقعہ تھا فرماتے ہیں شروع شروع میں علم کی
طرف بہت رغبت تھی بعد میں روحانیت کی طرف آئے تو فرماتے ہیں کہ امیں نے اللہ سے
بات کی کہ یااللہ ساری زندگی لوگوں کو تعلیم دی کہ انسان کے دونوں کندھوں پر فرشتے
بیٹھے نامہ اعمال لکھ رہے ہوتے ہیں ۔ یااللہ مجھے دکھا دے اللہ پاک نے ان کو دونوں
فرشتے دکھا دیئے ۔ اللہ پاک ہمیں بھی ایسا شوق عطا فرمائے ایک مرتبہ نیٹ سے ایک
روحانی عالم کی کتاب نکالی وہ تیس سال سے زیادہ عرصہ سے لکھ رہے تھے ان کی کتابیں
پڑھیں تو بہت پسند آئیں ۔ ان صاحب کی روحانیت پر بہت تحقیق ہے ۔ پھر ان کی قرآنی
عملیات اور قرآنی آیات کے عملیات کی کتب منگوائیں اس میں سورہ مومن کی آیت حم کا عمل تھا وہ ان کی اجازت سے کیا
صرف ایک دن میں 2304 دفعہ شرائط جمال کے ساتھ پڑھنا تھا تو لکھا ہے کہ ایسی
پراسرار قوت حاصل ہو جائیگی جس کا بیان کرنا ممکن نہیں اور غیب کی اکثر باتوں کا
علم ہو جایا کرے گا اس کو کرنے کے بعد روحانی صلاحیت میں بہتری آئی اور پھر سورہ
الشعرا کی پہلی آیت طسم
کا عمل تھا ایک دن میں گیارہ ہزار آٹھ سو اکیاسی مرتبہ پڑھا تھا زکوٰۃ ادا ہو گئی
دوائی پر دم کر دیں یا درد کی جگہ انگلی رکھ کر 28 مرتبہ پڑھ دیں تو درد فوری ختم
ہو جائے گا پھر سورہ نمل کی پہلی آیت کا عمل طس کو 1587 مرتبہ تین دن پڑھا اس کی
زکٰوۃ ادا ہو گئی ، یہ بھی شفائے امراض اور کائنات کے اسرار کے انکشاف کیلئے ہے ان
کو دن میں ایک دفعہ دہرانہ چاہیے ۔ کہ عمل قائم رہے ۔ دوسروں کا علاج کرتا ہوں تو
بہت فائدہ ہوتا ہے اب میں آتا ہوں عبقری سے تعارف کی طرف سچ پوچھیں تو جو کچھ میں
چاہتا تھا کہ مجھے روحانیت کا پہلو ملے میں مغربی روحانیت سے بھی مطمئن نہیں تھا
عبقری سے وہ کچھ ملا کہ اپنی منزل کا راستہ مل گیا ایسے خوبصورت اعمال ،ایسے
مزیدار اور لذیذ بلامبالغہ اس جیسا تحفہ کوئی نہیں ہے ۔ سب سے پہلے ولسوف یعطیک ربک فترضی ، کی آیت والا
عمل پڑھنا شروع کیا کیا زبردست اور عجیب نسخہ ہے کہ آپ نے لکھا تھا کہ عجیب کشش آ
جاتی ہے اس کو پڑھ کر واقعی حرف بحرف اس کی خصو صیات دیکھ رہا ہوں ۔ آنکھوں میں
ایسی کشش ہے کہ کسی چیز کو دیکھوں تو ایسے لگتا ہے وہ چیز کھینچ کر قریب آ گئی ہے
دن میں چلتے پھرتے انگلیوں پر تین چار ہزار تو کم از کم پڑھ لیتا ہوں ۔بہت رکاوٹوں
میں کمی آ گئی ہے الملک القدوس والسلام یہ ناف سے نیچے
کے تمام عارضوں کیلئے آپ نے بتایا تھا اس کو میں نے پڑھنا شروع کر دیا احتلام، کا
مسئلہ بہت حد تک حل ہو گیا روزانہ دو یا تین ہزار پڑھ لیتا ہوں مزید اس عمل سے
عبادت کا شوق بھی بہت زیادہ بڑھ گیا ہے میں نے افحسبتم اور اذان والا عمل پڑھنا
شروع کردیاہے ۔ پہلی دفعہ جب میں سات دفعہ سورہ مومنون کی آخری چار آیات اور سات
مرتبہ اذان پڑھ کر اپنے کانوں میں پھونکا تو نہایت گندی بدبو خارج ہوئی ، اور بعد
میں کانوں میں سے ایسے حرکت ہوئی جیسے کچھ نکل کر بھاگا ہے ۔ آہستہ آہستہ بہتری آ
رہی ہے ۔ روحانی عطر یاد آیا بہت بڑی نعمت ہے خوشبو کی خوشبو روحانیت کا سمندر ہے
خاص کر برکت کی تھیلی پر لگانا بہت ضروری ہے جیسا کہ آپ کی تاکید ہے عبقری کی طرف
بہت لمبا سفر کر کے بڑا لمبا چکر کاٹ کر آیا ہوں اسی لئے عبقری کی قدر بھی زیادہ
ہے اس سارے سفر کے دوران چین کے قدیم علوم
سے بھی واقفیت ہوئی مجھے انرجی سے متعلق تمام
علوم سیکھنے کا شوق رہا سانس کی مشقوں کے ذریعے میں نے اپنے جسم میں موجود انرجی
کو پاور فل بنانا شروع کر دیا ہمارے جسم کا بہت بڑا انرجی سنٹر ہماری ناف کے ایک
انچ نیچے واقع ہے یہ چیز ان چائنہ کے علوم کی اساس ہے وہ تمام انرجیز کو جمع کر کے
اس انرجی سنٹر میں سٹور کرتے ہیں ۔ پھر میں نے غور کیا کہ ہم جو نماز میں ہاتھ
باندھتے ہیں تو ناف کے نیچے باندھتے ہیں اس کی یہ وجہ ہے شاید ہاتھ باندھ کر سورہ
فاتحہ اور دیگر سورتیں پڑھتے ہیں تو وہ انرجیز جو تلاوت سے پیدا ہوتی ہیں وہ
ہاتھوں کے ذریعے ہمارے اس انرجی سنٹر کو چارج کرتی ہیں ، اسی وجہ سے نماز سے انسان
ہشاش بشاش ہو جاتا ہے ۔
No comments:
Post a Comment