نوجوانوں کولگے عشق کے
روگ کا علاج :۔
Treatment of love for teenagers
کسی کو عشق کا روگ لگ جائے اور زندگی کو یہ مرض دیمک کی طرح
چاٹ رہا ہو اور سکون غارت ہو چکا ہو تو یہ ایک بزرگ کا دیا ہوا ہے بار بار خیال
آتا ہو کسی کا اور ہٹانے سے بھی نہ ہٹتا ہو کسی اور چیز میں دل نہ لگتا ہو پڑھائی
وغیرہ میں تو یہ عمل کریں اس کی اجازت ہر مرد و عورت کیلئے ہے ۔
لَا مَرْغُوْبِیْ
اِلَّااللّٰہ
لَامَطْلُوْبِیْ اِلَّااللّٰہ
لَامَحْبُوْبِیْ اِلَّاللّٰہ
لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہ
ایک تسبیح پڑھنی ہے ۔ ہم نے اس عمل سے سینکڑوں نہیں ہزاروں
نوجوان بچوں اور بچیوں کو اس عمل کے صدقے گناہ کبیرہ سے بچ کر زندگی گزراتے دیکھا
ہے جو بچیاں کہتی تھیں کہ ہم مر جائیں گی جو نوجوان کہتے تھے کہ ہم مر جائیں گے
فلاں کے بغیر چند دن انہوں نے یہ عمل کیا نہ کوئی مرا اللہ نے دین اور ایمان اور
عمل کی حفاظت بھی فرمائی اگر خدا نخواستہ دل میں کوئی ایسی کیفیت آ جائے تو دل صاف
کرنے کیلئے یہ عمل ہارٹ کلینر کی طرح ہے ۔
No comments:
Post a Comment