Monday, January 4, 2016

مسئلہ کاروباری ہو یا گھریلو سب حل

مسئلہ کاروباری ہو یا گھریلو سب حل :۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !عبقری میں قارئین کے آزمودہ عمل پڑھ کر میرے دل میں بہت شوق پیدا ہوا کہ میرے پاس بھی ایک عمل ہے جو میں عبقری قارئین کو نذر کرنا چاہتا ہوں میں ستمبر 2013ء سے عبقری کا قاری ہوں ۔ اس سے پہلے میرے ابو کو اس کے ایک دوست نے دیا تھا ۔ پھر جب میں نے اسے پڑھا تو مجھے بہت اچھا لگا ۔ اب میں اسے ہر ماہ باقاعدگی سے خریدتا ہوں ۔ میں نے بھی اس عمل کو آزمایا ہے اور لوگوں کو بھی بتایا ہے انہوں نے بھی آزمایا ہے اگر کسی بندے کا کسی قسم کا مسئلہ ہو ،
گھریلو مسئلہ ہو ، پریشانی ہو ، مشکل ہو وغیرہ وغیرہ تو یہ نفل پڑھ لیں اور اللہ پاک سے پورے توجہ دھیان سے گڑ گڑا کر دعا مانگیں انشاءاللہ وہ حاجت ضرور پوری ہو گی ، عمل یہ ہے ۔ 12 رکعت نفل کی نیت باندھیں ہر دو رکعت کے بعد تشہد پڑھیں جب بارہ رکعت پوری ہو جائیں تو بارہویں رکعت کے آخری تشہد پر جب بیٹھیں تو عبدہ ورسولہ تک پڑھ کر پھر ترتیب سے یہ پڑھیں سات دفعہ سورہ فاتحہ ، سات دفعہ آیۃالکرسی ، دس دفعہ چوتھا کلمہ ، دس دفعہ درود شریف ، پھر سلام پھیر کر دعا مانگیں ۔ عمل اخلاص اور توجہ سےپڑھنا ہے میں نے اس عمل کو اس وقت آزمایا جب میں سیکنڈ ایئر میں تھا ۔ آپ یقین جانیے ہماری پیپروں کی تیاری بالکل نہیں تھی میں نے سارے پیپرز اپنی طرف سے لکھے صرف شیٹیں فل بھری تھیں اب یہ پتہ نہیں کہ اندر کیا لکھا ہے ۔ پھر میں نے یہ عمل کر کے اللہ پاک سے دعا کی اللہ پاک کے فضل و کرم سے میری سیکنڈپوزیشن آئی جس کی مجھے امید بھی نہیں تھی ۔ اس عمل کو کسی بھی حاجت کیلئے آزما سکتے ہیں اگر میرے کسی بھائی کا کاروبار نہیں ہے یا کاروبار ہے مگر چلتا نہیں ، کوئی بے روزگار ہے تو وہ یہ عمل ضرور آزمائے انشاء اللہ نامراد نہ رہے گا ۔

No comments:

Post a Comment