رزق بارش کی طرح برسے
:۔
Earning and Job Rizq main barqat
رزق کی فراخی اور تنگی اللہ پاک نے اپنے قبضہ قدرت میں رکھی
ہے رزق کے دروازے اللہ پاک کے عرش کے ساتھ لگے ہوئے ہیں جس کیلئے فراوانی کر دے
اور جس کیلئے چاہے تنگ کردے رزق کا تعلق اپنی کو ششوں سے ہے نہ اپنی کاوشوں سے ہے
۔ وہ تو کوئی نظام کائنات ہے جہاں سے رزق آتا ہے جب بندہ نیکی کرتا ہے جب بندہ نیک
اعمال کرتا ہے پھر اللہ پاک غائب سے اس کی ضروریات پوری کر دیتے ہیں ۔بندہ نا چیز
نے رزق بارش کی طرح برسے کا عمل اپریل 2014ء میں مسلسل 41 دن یکسوئی توجہ اور یقین
کے ساتھ کیا ۔ چونکہ میں خود سورہ مزمل کا عامل ہوں مجھے 2005ء میں ایک عامل نے یہ
عمل اپنی نگرانی میں کرایا ہے کہ سورۃ مزمل کے عمل سے جنات کالی چادر اوڑھ کر
تابعداری کرتے ہیں لیکن آج تک میں نے ان سے کوئی مدد نہیں لی بلکہ ہمیشہ اعمال کی
برکت سے استفادہ حاصل کیا ہے ۔ تقریباً دو ماہ پہلے اللہ پاک نے اپنے خزانے سے میری
مدد فرمائی اور مجھے ایک بہت بڑے انعام سے نوازا جس سے میرے سارے قرض بھی معاف ہو
گئے بلکہ میں نے ایک بیٹے کی شادی بھی اس خزانے سے کر دی ساتھ گاڑی بھی خرید لی ۔
درج بالا واقعات بتانے کا مقصد یہ ہے کہ رزق کا نام کہیں اور ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے
کہ ہم اپنے حصے کا رزق حاصل کرنے کیلئے نیک اعمال اختیار کرتے ہیں یا برے اعمال ،
نیک اعمال اختیار کریں گے تو اللہ پاک خوش ہو گا یقین کے ساتھ یقین کی طاقت کے
ساتھ اور کامل یقین کے ساتھ پڑھیں جتنا یقین مضبوط ہو گا اتنا فائدہ ہو گا جتنا
یقین کمزور ہو گا اتنی دیر ہو گی ۔
چھ سورتوں کا روحانی
پیکج:۔
مجھے جسم میں درد کی ہر وقت شکایت رہتی تھی ہر وقت ہوائی
درد ، کبھی بازو میں ، کبھی ٹانگوں میں اور کبھی پوری جسم میں اس لئے نماز کیلئے
کافی پریشان رہتا ہے ۔ درد کی وجہ سے یکسوئی نہیں تھی جب سے چھ سورتوں کا روحانی
پیکج ماہنامہ عبقری نومبر 2008ء میں شائع ہوا ہے روزانہ فجر کی دو سنتوں میں
باقاعدگی سے پڑھتا ہوں اللہ پاک نے پورے جسم کے درد کو رفع کر دیا بلکہ مجھے آج تک
جسم کے حصہ تو کیا دانت میں درد نہیں ہوا چھ سال سے اس عمل کو کرا رہا ہوں ۔ یہ
عمل پرانی بیماریوں اور پیچیدہ لاعلاج بیماریوں کیلئے تریاق اور تیر بہدف ہے ۔ میں
اللہ پاک سے ہر وقت دعا کرتا رہتا ہوں کہ اے اللہ پاک ماہنامہ عبقری کو راتوں رات
کامیابی و کامرانی مزید نصیب فرما ۔
سردیوں میں پاؤں کی
سوجن دور کرنے کا نسخہ :۔
treatment for swelling of feets in winter season
treatment for swelling of feets in winter season
میں جنوری 2013ء سے باقاعدگی کے ساتھ ماہنامہ عبقری کا
مطالعہ کر رہا ہوں بلاشبہ اس جیسا رسالہ دنیا میں نہیں ہو گا آج کے مشکل پرفتن دور
میں انسانیت جس قدر پریشانیوں میں متلا ہے ایسے میں خدمت خلق اور دکھی لوگوں کی
پریشانیوں کا مداوا کرنے کا ایک بہترین ذریعہ عبقری ہے اللہ پاک آپ کو علامہ
لاہوتی پراسراری صاحب کو اور آپ کی پوری ٹیم کو صحت تندرستی اور مزید کامیابیاں
عطا فرمائے ۔میرے ایک دوست اٹک سٹی میں رہتے ہیں وہ ایک دن اپنا دکھ بیان کر رہے
تھے کہ سردیوں میں پاؤں کی انگلیاں سوج جاتی ہیں ان کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے جوتے
بہت تنگ لگتے ہیں دوپہر اور رات کے وقت بستر میں جب پاؤں گرم ہو جاتے ہیں تو ناقبل
برداشت حد تک خارش ہوتی ہے اس تکلیف کیلئے بہت ہی آزمودہ اور مفت علاج پیش خدمت ہے
۔ سردیوں میں جب بھی یہ تکلیف ہو تو رات کو سوتے وقت ایک پرات یا بڑی کڑاہی میں تقریباً
ڈیڑھ دو کلو گرم پانی لے کر ایک بڑا چمچ نمک ملا کر پاؤں اس میں رکھ لیں پانی حسب برداشت گرم ہو نا چاہیے ۔
پہلے تو ذرا پاؤں کو برداشت نہ ہو گا لیکن پھر بھی آہستہ آہستہ پاؤں کو انگلیاں
اور متاثرہ حصہ ضرور پانی میں ڈبو کر چارپائی یا کرسی پر بیٹھ جائیں اگر پانی
ٹھنڈا ہونے لگے تو تھوڑا سا دوبارہ گرم کر لیں جو کہ پاؤں کو برداشت ہو سکے یہ عمل
کم از کم پندرہ منٹ تک کریں پھر پانی سے نکال کر پاؤں کو اچھی طرح خشک کر کے سوجن
زدہ حصہ پر ہلکا ہلکا سرسوں کا تیل لگا کر کپڑے سے لپیٹ لیں یا گرم جراب پہن لیں
اور سو جائیں انشاءاللہ تین چار دن کے عمل سے سوجن اور خارش ختم ہو جائے گی۔
کاروباری حضرات کےلئے
خاص عمل :۔
wazifa for business
wazifa for business
جب بھی آپ دکان گودام یا گھر سے باہر جائیں تو اپنے پیسوں ،
مال وغیرہ پر یہ عمل کریں اول و آخر ایک ایک بار درود شریف اور دس بار یا جلیل پڑھ کر پھونک دیں چور کبھی بھی آپ کی چیزیں نہیں چرا سکے
گا گھر میں بھی اگر کسی مال کے چوری ہونے کا شبہ ہےتو اس پر بھی پھونک دیں مال
انشاءاللہ چوری سے محفوظ رہے گا ہمار ا آزمودہ ہے ۔
موٹاپا ، معدہ کی گیس
اور تیزابیت اور قبض کیلئے اکسیر :۔
Fatness gastric problems and gas problems
Fatness gastric problems and gas problems
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! ایک نسخہ آپ کی اور
قارئین عبقری کی نذر کر رہا ہوں یہ نسخہ معدہ کی گیس تیزابیت اور قبض کیلئے اکسر
ہے نسخہ یہ ہے ۔
ھوالشافی :۔ ثابت سوکھا دھنیا ، سفید زیرہ ثابت ، سونف ثابت
تینوں چیزیں ہم وزن برابر مکس کر لیں ۔ ایک چمچ چائے والی منہ میں ڈال کر چبائیں
اور ساتھ ایک عدد چھوٹی سبز الاچی شامل کر لیں پانچ منٹ تک خوب چبائیں چبانے سے
منہ میں جو پانی آئے گا اس کو نگلتے جائیں اس کے بعد اس چبائے ہوئے کو تھوڑے پانی
کے ساتھ نگل لیں اس نسخہ کو آپ اپنے روزانہ کے معمولات میں شامل کرلیں ۔ انشاءاللہ
تعالیٰ آپ کی طبیعت ہلکی پھلکی اور ہشاش بشاش ہو جائے گی۔ بہت سے لوگوں کو یہ نسخہ
دیا جس کسی نے بھی اس کو استعمال کیا سو فیصد پایا آپ بھی اس کو استعمال کریں ۔
No comments:
Post a Comment