Sunday, January 17, 2016

وزن گھٹائیں اپنی خوبصورتی بڑھائیں

وزن  گھٹائیں اپنی خوبصورتی بڑھائیں :۔


انسانی جسم ایک مشین کی مانند ہے اس مشین کو اپنا کام سر انجام دینے کیلئے ایندھن کی ضرورت ہوتی ہے اور ایندھن اس کو خوراک کے ذریعے حاصل ہوتا ہے ۔اگر خوراک سے حاصل شدہ توانائی ضرورت سے زیادہ پہنچائی جائے تو یہ جسم میں موٹاپے کی صورت میں جمع ہوتی رہتی ہے جس سے وزن بڑھ جاتا ہے اور انسان موٹاپے کا شکار ہو جاتا ہے ۔ درحقیقت موٹاپا بہت سی بیماریوں کی جڑ ہے ۔ اس سے شرح اموات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ مزید مطالعہ اس بات کا علم ہوا ہے کہ وزن میں ہر ایک پونڈ کے اضافے سے متوقع عمر میں ایک فیصد کمی آ جاتی ہے موجودہ دور میں خوبصورتی کا معیار وزن کو قائم رکھنا ہے اگر وزن متوازن ہے تو انسان طویل عمر کو پہنچ سکتا ہے موٹاپے کی ایک وجہ لاعلمی اور لاپرواہی بھی ہے انجانے میں ہی لوگ بہت زیادہ کھانا کھانے کے عادی ہو جاتے ہیں انہیں اس بات کا علم نہیں ہوتا زیادہ کھانے کا نتیجہ موٹاپا  ہوگا ۔ حدیث شریف میں بھی ہمیں ہدایت ملی ہے کہ آدمی بھوک رکھ کر کھانا ختم کرنے کے بعد تمہارے پیٹ میں اتنی جگہ ہو کہ اتنی خوراک اور کھا سکو تو صحت اور معیاری وزن قائم رکھنے اور طویل عمر پہنچنے کا ایک زرین اصول ہے ، ضروری ہے کہ جسم کی ضروریات کے مطابق خوراک کھائیں زیادہ کھانے کی صورت میں وزن بڑھنا لازمی ہے اور اپنے کاروبار، عادات اور ورزش کو مدنظر رکھتے ہوئے خوراک کی مقدار کا تعین کریں ۔ خواتین اس بات کو ذہن نشین کر لیں کہ عورت کیلئے موٹاپا ہونا فطری نہیں بلکہ اس میں ان کے اپنے افعال و کردار کا زیادہ عمل دخل ہے ۔ یہاں پر ایک خاتون کا حال درج ہے جو کہ کھانا بہت زیادہ نہیں کھاتی تھی لیکن ہر کھانے کے بعد کولڈ ڈرنک کی بوتلیں چڑھا جاتی ایک بوتل میں 130 کیلوریز ہوتی ہیں مزید یہ چاکلیٹ کی شوقین تھی جس سے اس کا وزن بڑھ گیا اس لئے ضروری ہے کہ خوراک میں کیلوریز کا بھی خیال رکھا جائے ایسی اشیاء جو چکنائی دار ہوں جن میں کیلوریز کی مقدار زیادہ ہو اس قسم کی غذائیں لحمیات اور نشاستے والی غذا کے مقابلے میں دگنی مقدار میں کیلریز فراہم کرتی ہیں ۔
ایک چھٹانک خوراک میں کیلوری کی مقدار
520 کیلوری چکنائی ، گھی تیل ، ایک چھٹانک
210 کیلوری شکر ایک چھٹانک
210 کیلوری سیب ایک عدد
وزن بڑھنے کی زیادہ تر چکنائی سے بھر پور خوراک ہے ۔ یعنی وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے چکنائی والی غذائیں جیسے چاکلیٹ ، پڈنگ اور کولڈڈرنکس سے پرہیز کیا  جائے بازاری مشروبات کی جگہ تاز ہ جوس استعمال کیا جائے ۔ سبزیاں اور دالیں پکائی جائیں اگر خواتین اپنے وزن اور خوراک کو کنٹرول رکھیں تو یقیناً موٹاپے سےنجات حاصل کر سکتی ہیں اور اپنی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتی ہیں ۔

No comments:

Post a Comment