Showing posts with label زکام. Show all posts
Showing posts with label زکام. Show all posts

Friday, April 8, 2016

شاہ ذوقی شاہؒ کے مستند روحانی وظائف


کبھی گھر سے باہر نکل کر سوچتا ہے کہ مجھے کہاں اور کس کام سے جانا تھا۔ کبھی نسیان کے باعث در در کی ٹھوکریں کھاتا ہے گھر کا پتہ نہیں ملتا ہے۔ اس کیلئے ہر فرض نماز کے بعد ایک سو مرتبہ پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے سر پر پھیرلے۔ نافرمان اولاد کو اطاعت گزار بنانا اگر کسی کی اولاد نافرمان ہو اور کہنے سننے کو نہ مانتی ہو اور طرح طرح سے ضد کرتی ہو اور والدین کیلئے مسئلہ بنی ہوئی ہو تو اس کیلئے باوضو اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے اور درمیان میں ایک ہزار مرتبہ

 پڑھ کر پانی یا مٹھائی پر دم کرکے سب بچوں کو کھلائے اور ان سب بچوں پر دم کرے۔ یہ عمل رات کو کرے تاکہ آسانی کے ساتھ سب پر دم کرسکے۔ یہ عمل صرف ایک مرتبہ کرنا ہے اگر اطاعت میں کچھ کمی دیکھے تو ایک مرتبہ اور کرلے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اولاد فرمانبردار اور اطاعت گزار بن جائے گی۔ 

سر کے درد سے آرام 

اگر کسی کے پورے سر میں درد رہتا ہو تو درد سر دور کرنے کیلئے مندرجہ ذیل حروف باوضو لکھ کر موم جامہ کرکے کالے کپڑے میں سی کر مریض کے سر میں باندھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ سر کا درد دور ہوجائے گا۔
وہ حروف یہ ہیں۔
 ۷۸۶ 
دم ہ م ل ہ 

آدھے سر کا درد اگر کسی شخص کے آدھے سر میں درد رہتا ہو تو اس کے لیے باوضو اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھے اور درمیان میں گیارہ مرتبہ یہ آیت

پڑھ کر سر پر دم کیا جائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ آدھے سر کا درد جاتارہے گا۔ 

 دماغ کی کمزوری دور کرنا 

اگر کسی بچے یا بڑے کا دماغ کمزور ہو اور وہ ذرا ذرا سی بات بھی بھول جاتے ہوں یا بچہ اپنے اسکول یا مدرسہ کا سبق بار بار یاد کرنے کے باوجود بھول جاتا ہے تو اس کے حافظہ کی کمزوری دور کرنے اور دماغ کی طاقت اور یادداشت کی مضبوطی کیلئے باوضو مندرجہ ذیل آیت بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ کے ساتھ ایک کاغذ پر لکھیں اور موم جامہ کرکے کندذہن بچے یا بڑے کے گلے میں ڈال دیا جائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے بچے کاذہن چلنے لگے گا اور جو پڑھے گا یاد رہے گا اور بڑا آدمی بھی ضعف دماغ سےمحفوظ ہوجائے گا۔وہ آیت یہ ہے۔


 بھول چوک کا مرض

 اگر کسی شخص کو بھول (نسیان) کا مرض لاحق ہوگیا ہو کہ وہ کبھی گھر کا راستہ تک بھول جاتا ہے۔ کبھی گھر سے باہر نکل کر سوچتا ہے کہ مجھے کہاں اور کس کام سے جانا تھا۔ کبھی نسیان کے باعث در در کی ٹھوکریں کھاتا ہے گھر کا پتہ نہیں ملتا ہے۔ اس کیلئے ہر فرض نماز کے بعد ایک سو مرتبہ
پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے سر پر پھیرلے۔ انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی نسیان (بھول) کے مرض سے نجات حاصل ہوگی۔

 بے خوابی کا علاج 

اگر کسی کو دماغی خشکی کے باعث رات بھر نیند نہ آتی ہو اور بے خوابی کے باعث دن بھر اس کا بدن سست رہتا ہو اور ہر کام میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہو تو اس کے لیےسرسوں یا کھوپرے کے تیل پر باوضو سات مرتبہ یہ کلمات پڑھ کر دم کرے اور سر میں لگائے اور جب تک نیند نہ آئے یہ کلمات پڑھتا رہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ چند دن عمل کرنے سے بے خوابی کا مرض جاتا رہے گا اور پرسکون نیند آنے لگے گی۔ وہ کلمات یہ ہیں۔۔ 

خوب گہری نیند آنا 

اگر کسی آدمی کو نیند نہ آتی ہو اور وہ رات بے چینی میں گزارتا ہو تو اس کیلئے رات کو سوتے وقت گیارہ بار یہ آیت پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے تمام بدن پر پھیرلے۔ انشاء اللہ تعالیٰ خوب گہری نیند آئے گی۔ وہ آیت یہ ہے۔


 نزلہ زکام کا علاج 

اگر کسی کو نزلہ زکام نے تنگ کررکھا ہو اور نزلہ زکام کی شدت کی وجہ سے پریشان ہو اور چھینکوں اور ناک بہنے سے بہت زیادہ مصیبت میں مبتلا ہو تو اس کیلئے گیارہ بار یہ آیت باوضو پڑھ کر کسی کھانے کی چیز پر دم کرے اور مریض کو
کھلادے۔ انشاء اللہ تعالیٰ چند دن عمل کرنے سے مریض صحت یاب ہوجائے گا اور نزلہ زکام ختم ہوجائے گا۔ وہ آیت یہ ہے:۔

 اور سورۂ فاتحہ تین مرتبہ پڑھ کر مریض پر دم کرے۔ یہ نزلہ زکام سے نجات کا عمدہ عمل ہے۔


 درد دانت کا عمل

اگر کسی کے دانت میں شدید درد ہو اور کسی کل چین نہ آتا ہو تو اول و آخر سات سات مرتبہ درود شریف اس کے بعد ان
کلمات کو درمیان میں تین مرتبہ پڑھ کر مریض کے دانتوں پر دم کردیں۔ وہ کلمات یہ ہیں۔

حمل کی حفاظت

اگر کسی عورت کا حمل قائم نہ رہتا ہو اور بار بار گرجاتا ہو تو اس کےقائم رہنے اور بچے کے صحیح و سالم پیدا ہونے کے لیے یہ آیات باوضو لکھ کر موم جامہ کرکے حمل کے شروع کے دنوں میں عورت کی کمر میں باندھ دیں۔ یہ چالیس روز تک بندھا رہے۔ چالیس روز کے بعد کھول کر رکھ دیں۔ پھر یہی آیات والا تعویذ حمل کا نواں مہینہ شروع ہونے پر باندھ دیں۔ جب بچہ پیدا ہوجائے تو بچہ کو غسل دینے کے بعد عورت کی کمر سے کھول کر بچہ کے گلے میں ڈال دیں اور یہ تعویذ بچہ کے گلے میں سات سال تک بندھا رہے۔ سات سال پورے ہونے پر اس کو کسی پتھر کے ساتھ باندھ کر سمندر، دریا، نہر، تالاب، جھیل میں ٹھنڈا کردیں (ڈال دیں) اگر ایسا موقع نہ ہو تو اس کو جنگل میں ایسی جگہ دفن کردیں جہاں لوگوں کے پاؤں نہ پڑیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اس تعویذ کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ بچہ زندہ رہے گا اور لمبی عمر پائے گا۔ وہ آیات یہ ہیں۔


Friday, December 11, 2015

پندرہ روپے کی دار چینی سے شوگر ہمیشہ کیلئے ختم

پندرہ روپے کی دار چینی سے شوگر ہمیشہ کیلئے ختم :۔



چند دن قبل ہمارے ایک رشتہ دار کا انتقال ہوا ، دعا کیلئے مجھے بھی جانا پڑا ۔دعا کے بعد کھانے کیلئے ایک کمرہ میں لایا گیا ۔ مرحوم کا ایک داماد ہے جو طب سے دلچسپی رکھتا ہے مجھ سے پوچھا کہ میرے بچی کو خارش ہے کئی ادویات انگریزی اور دیسی استعمال کروا چکا ہوں کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ آپ کوئی رہنمائی کریں ۔ میں نے چند طریقے بتائے تو وہ کہنے لگے کہ یہ بھی کر چکا ہوں۔ میرے ذہن میں کوئی ایسی دوا نہ آئی جو بتا دیتا ۔ وعدہ کیا کہ ڈائری سے دیکھ کر بتا دو ں گا ۔ انہوں نے فرمایا کہ مرحوم دل کا عارضہ میں مبتلا تھے ۔ کافی عرصہ سے ڈاکٹری ادویات لے رہے تھے ۔ کہنے لگے کہ میرے پاس طب نبویؐ کی ایک کتاب ہے ۔ اس میں ایک نسخہ لکھا تھا وہ بنا کر دیا ان کو آرام آ گیا وہ نسخہ یہ تھا کہ سات عدد کھجوروں کی گٹھلی نکال کر کسی توے پر یا فرائی پین میں رکھ کر آگ پر جلا لیں ۔پھر گٹھلیوں کو کھجوروں میں ملا کر کسی کھرل میں کوٹ کر اچھی طرح ملا لیں ۔ (یعنی اسی کھجور میں گٹھلیاں نکالی تھیں )صبح نہار منہ ایک یا دو چمچ کھلا دیں ۔ روزانہ اسی طرح چند دن کھلانے سے دل کی ہر قسم کی تکلیف ختم ہو جاتی ہے ۔
ایک دوسرے صاحب پاس بیٹھے ہوئے فرمانے لگے ، کہ مجھے کافی سالوں سے شوگر کی تکلیف تھی ، کڑوی چیزیں کھا کھا کر تنگ آ گیا تھا ہر وقت مایوسی چھائی رہتی ۔ ڈاکٹری علاج کیلئے پیسے بھی نہ تھے ۔ ڈاکٹر کی فیس پانچ سو اور کچھ ٹیسٹ وغیرہ اور دوائیوں کے اخراجات ادا کرنے مشکل تھے ۔ بہر حال جان بچانے کیلئے قرض لے کر گزارا کرنا پڑتا تھا ۔ ہر دس پندرہ دن بعد ڈاکٹر صاحب کے پاس جانا پڑتا ۔ کہنے لگے ایک دن میں ڈاکٹر صاحب کے پاس ویٹنگ روم میں بیٹھا اپنی باری کا انتظار کر رہا تھا اور بھی لوگ نمبر کا انتظار کر رہے تھے ۔ ایک دوسرے سے تکلیفوں یعنی بیماریوں کا پوچھنے لگے میرے پاس ایک شخص بیٹھا تھا ۔ اس نے مجھ سے پوچھا آپ کو کیا تکلیف ہے ؟ میں نے جواب دیا کہ شوگر نامراد نے پریشان کر رکھا ہے ۔ اس شخص نے کہا کہ تم اندر مت جاؤ خواہ مخواہ پیسے ضائع کر رہے ہو میں ایک نسخہ بتاتا ہوں چند دن کھاؤَ آرام آ جائے گا ۔ اس آدمی نے بتایا کہ دار چینی ایک چھٹانک لے لو باریک سفوف کر کے کسی شیشی میں ڈال دو ۔ آدھا چمچ چائے والا صبح نہار منہ آدھا چمچ چائے والا رات کو سوتے وقت پانی سے کھا لیا کرو ۔ وہ صاحب فرمانے لگے میں اسی وقت وہاں سے اٹھا ۔ پنساری کی دکان پر آیا پندرہ روپے کی دار چینی لی ۔ گھر آ کر کوٹ کر سفوف بنایا ۔ رات کو بھی لی اور صبح بھی لی ۔ صرف ایک ماہ کے استعمال سے میں بالکل ٹھیک ہو گیا ٹیسٹ کروا یا بالکل صحت یاب تھا ۔ مالک الملک کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پندرہ روپے میں اس نے شفاء دے دی ۔ یہ نسخہ دردوں کیلئے بھی لاجواب ہے وہ دوست ہر شخص کو بتاتے رہتے ہیں ۔
صرف سونگھیں ! نزلہ زکام اور درد شقیقہ سے نجات پائیں  :۔
چند ہفتے قبل میں نے جہلم کے ایک حکیم صاحب کا ایک نسخہ برائے سر درد لکھا تھا جو نوشادر وغیرہ سونگھاتا تھا ۔ ایک کتاب کے مطالعہ کے دوران کتابی نسخہ لکھ کر روانہ کر رہاہوں ۔ جو بہت ہی آسان ہے حکیم صاحب کے الفاظ ! اس معجزہ نما دوائی کی میں خود تعریف نہیں کرتا ۔ جو صاحب اس کو تیار کر کے اس کا تجربہ کریں گے وہ خود ہی اسکی تعریف کرنے میں پھولے نہ سمائیں گے ۔آپ بھی بنا کر تجربہ کریں ۔
ھوالشافی :۔ نوشادر اور چونا قلعی ہموزن لیں ۔ دونوں کو الگ الگ پیس کر شیشی کا منہ کھول کر سنگھائیں ۔ انشاءاللہ دو ہی منٹ میں درد سر سے آرام آ جائے گا علاوہ ازیں درد ال، درد شقیقہ اور نزلہ و زکام کی بے خطا دوا ہے ۔ مگر یاد رکھیں کہ پہلے ایک چیز کو باریک پیس کر شیشی میں ڈالیں بعد میں دوسری بوتل کو اچھی طرح ہلا کر ملا لیں زیادہ دیر تک شیشی کا منہ کھلا نہ رکھیں ۔ ورنہ دوا کا اثرزائل ہو جائے گا ۔ اگر کسی سبب سے اثر زائل ہو جائے اور پورا اثر نہ ہو تو بوتل کو گھنٹہ دو گھنٹہ دھوپ میں رکھیں اتنا ہی اثر پھر ہو جائے گا ۔
لکڑ ہضم ، پتھر ہضم حقیقت میں ممکن ہے :۔
ھوالشافی :۔ نوشادر ، انار دانہ ، مرچ سیاہ ، اجوائن دیسی،سونف، گلرخ، زیرہ سفید، پودینہ، الائچی کلاں ، نمک خوردنی ، الائچی خورد، نمک سیاہ ، تمام چیزیں دو تولہ اور ست لیموں ایک تولہ لے کر ان تمام اشیاء کو باریک پیس لیں ۔ پودینہ اور گلرخ آپ گھر میں بھی سکھا سکتے ہیں کھانے کے بعد چائے کا چمچ ایک عددہمراہ پانی کھائیں ہمیشہ کیلئے معدے کی تکلیف سے محفوظ رہیں گے ۔ اس انمول تحفہ سے فائدہ ضرور اٹھائی ۔ 

Monday, December 7, 2015

نزلہ زکام کا علاج

نزلہ زکام کا علاج :۔


اگر کسی کو نزلہ زکام نے جکڑ لیا اور ہر قسم کی دوائی سے فائدہ نہیں ہو رہا ہے تو اس کیلئے اول تین مرتبہ درود شریف پڑھے اس کے بعد تین مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھے۔ آخر میں تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر مریض پر دم کرے ۔ اگر غیر عورت ہے تو پانی پر دم کر کے دے دے وہ پانی پی لے ۔ یہ عمل تین دن کرے انشاءاللہ تعالی نزلہ و زکام سے نجات حاصل ہو گی ۔