Showing posts with label بخار کے لیے. Show all posts
Showing posts with label بخار کے لیے. Show all posts

Saturday, January 9, 2016

یرقان اور ڈینگی کا کامیاب دم

یرقان اور ڈینگی کا کامیاب دم :۔

دو سال پہلے کی بات ہے میں سفر پر تھا تین دن کے بعد واپس رات کو گھر پہنچا تو گھر والی پریشان تھی وجہ پوچھی تو بتایا کہ دونوں بیٹوں کو سخت بخار ہے اور منہ سے خون آ رہا ہے الٹیاں اور بخار ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتا ۔ میں نے انہیں حوصلہ دیا اور خود دو رکعت صلوۃ الحاجات پڑھ کر سو گیا ۔صبح دفتر جاتے ہوئے راستہ میں صدقہ بھی دے دیا شام کو بچوں کو ڈاکٹر کے پاس لے گیا ڈاکٹر صاحب نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ مجھے شک ہے کہ انہیں یرقان اور ڈینگی کا بخار ہے آپ سی ایم ایچ سے ٹیسٹ کروالیں پھر کسی اچھے ڈاکٹر کو سی ایم ایچ سے چیک کروالیں ۔جب رپورٹیں ایک سپیشلسٹ کو چیک کرائیں تو انہوں نے بتایا کہ آپ کے دونوں بچوں کویرقان اور ڈینگی کا بخار ہے میں نے صبح اشراق کیلئے کچے برتن میں سرسوں کا تیل اور اتنا ہی پانی ڈالا اور کھیت سے گھاس لیکر دونوں بیٹوں کو ساتھ بیٹھا کر سوۃقریش معہ تسمیہ تین بار پڑھ کر دم کر دیا ۔ کچھ دن عمل کیا اور پھر دھاگے پر دم کر کے دونوں کے گلے میں ڈال دیا ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق چھ دن کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کرایا تو اللہ پاک کے فضل و کرم سے رپورٹ درست آئی یرقان اور ڈینگی کا نام و نشان نہ تھا ڈاکٹر رپورٹ دیکھ کر حیران رہ گیا اور پوچھے بغیر نہ رہ سکا تو میں نے اسے بتایا کہ میں نے یہ عمل کیا ہے جس کی برکت سے اللہ پاک نے میرے بیٹوں کو موذی مرض سے نجات دی ہے ۔

dengue virus treatment

Tuesday, December 29, 2015

آزمودہ عمل برائے ضدی بخار

آزمودہ عمل برائے ضدی بخار :۔


بخار چاہے روز ہوتا ہو یا تیسرے دن کا یا چوتھے دن کا یا باری کا بخار یا چور بخار (جو اکثر رات کو ہوتا ہے ) سیدھے ہاتھ کی چھوٹی انگلی سے شروع کر کے انگوٹھے تک حروف مقطعات "ک ھ ی ع ص" اوربائیں ہاتھ کے انگوٹھے سے شروع کر کے چھوٹی انگلی تک حروف مقطعات "ح م ع س ق "ناخنوں پر لکھنے ہیں ۔ مریض کو ہدایت کرنی ہے کہ وہ اپنے ناخنوں کو دیکھتا رہے اور یہ احتیاط کرنی ہے جس وقت بیت الخلاء میں جائے تو ہاتھو ں کو پانی سے دھو کر پانی کو ایسی جگہ ڈالا جائے جہاں بے ادبی نہ ہو ۔ اللہ پاک کے کرم سے بخار اتر جاتا ہے بہت ہی مجرب عمل ہے ۔ آزمائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں ۔

Monday, September 21, 2015

سر درد سے نجات کا روحانی عمل


سر درد سے نجات کا روحانی عمل :۔



محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے کچھ روحانی تجربات ہیں جو کچھ میں نے خود آزمائے ہیں ۔ میرے سر میں اکثر درد رہتا تھا تو میں نے " یا مجیب" سر پر ہاتھ رکھ کر کہ پہلے تین بار، پھر پانچ بار، پھر سات بار، پھر نو بار ،اور پھر گیارہ بار، پڑھ کر سرپر دم کیا تو میرا سر کا درد ٹھیک ہو گیا ۔ ہر بار طاق عدد میں پڑھ کر پھونک مارنی ہے یعنی تین بار پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے سر پر پھیرے پھر پانچ بار پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے سر پر پھیرلے۔ مجرب ہے۔

 ماہنامہ عبقری " ستمبر 2015ء شمارہ نمبر 111" صفحہ نمبر30

Wednesday, September 9, 2015

بخار سے آرام :۔

بخار سے آرام :۔

 اگر کسی بچے یا بڑے کو بخار نے پکڑ رکھا ہو بخار سردی سے آتا ہو یا گرمی سے بخار ہو گیا ہو یا روزانہ آتا ہو یا تیسرے دن کا بخار ہو اس کیلئے یہ آیت کریمہ باوضو ایک کاغذ پر عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے لکھیں ،اور پانی میں گھول کر مریض کو وہ پانی پلا دیں یہ عمل تین دن مسلسل کریں ناغہ نہ کریں وہ آیت ہے۔ قُلْنا يا نارُ کُوني‏ بَرْداً وَ سَلاماً عَلي‏ إِبْراهيمَ