Wednesday, December 30, 2015

جنات کا پیدائشی دوست

جنات کا پیدائشی دوست :۔


شاہی قلعہ لاہور میں داروغہ جن کی دعوت :۔ قارئین ! بہت عرصہ پہلے شاہی قلعہ کے داروغہ جن کی بیٹی کی شادی میں ،میں نے اپنی شرکت کا آپ کو تفصیلی احوال سنایا تھا ابھی عید کے بعد سب جنات اکٹھے ہو کر میرے پاس آئے کہ اس بیٹی کے ہاں بیٹا ہوا ہے اور بھی خاندان میں ولادتیں ہوئی ہیں ان سب کی خوشی میں اکٹھی دعوت کرنا چاہتے ہیں میں نے ان کی دعوت قبول کی ۔ حاجی صاحب ، صحابی بابا اوور دوسرے بہت سارے جنات کے ساتھ شاہی قلعہ لاہور میں داروغہ جن کی دعوت پر جب ہم پہنچے حسب معمول انوکھی ریل پیل ہر طرف طلسماتی قمقمے جن کا دنیا کی بجلیوں سے اور دنیا کی روشنیوں سے نہ کوئی تعلق بلکہ اس سے بھی زیادہ انوکھی روشنیاں کہ انسانی عقل حیران اور پریشان ہو جائے ہر طرف جنات مختلف شمعیں ، پھولوں کے گلدستے اور رنگا رنگ کی مختلف روشنیاں لے کر آنے والے مہمانوں کا استقبال کر رہے تھے ۔خواتین اور مردوں کا انتظام الگ الگ تھا ۔ جب ہم پہنچے تو انہوں نے بھر پور استقبال کیا ہر طرف مرحبا مرحبا کی آوازیں تھیں ۔
مخلصین کا سونے چاندی کے برتنوں میں کھانے سے انکار :۔اس کے بعد دستر خوان بچھے ، دستر خوان کے بچھنے سے پہلے ایک جن قاری نے نہایت خوبصورت آواز میں سورہ رحمن پڑھی ۔ اس کے بعد میں نے دعا کروائی ۔ آخری اور تفصیلی دعا صحابی بابا نے کروائی ۔ دعا کے بعد دستر خوان بچھا اس دفعہ دستر خوان میں سونے چاندی کے برتنوں کے ساتھ ساتھ کانچ ، چینی اور قیمتی پتھروں کے برتن بھی تھے ۔ میں نے اس سے پہلے جب اس تقریب میں شرکت کی تو ہمارے سامنے بھی برتنوں میں کھانا اور قہوہ آیا میں نے صحابی بابا نے اور دوسرے مخلصین جنات نے سونے چاندی کے برتنوں میں کھانے سے انکار کیا تو فوراً ہمارے لئے انہوں نے قیمتی پتھروں کے برتن چن دیئے تھے ۔ اس دفعہ ہمارے دستر خوان پر بہت قیمتی زمرد ، یاقوت ، مرجان زبر جد اور دودھیا پتھروں کے نہایت قیمتی برتن رکھے ہوئے تھے ۔ کہیں کہیں انہوں نے سونے کے برتن اور چاندی کے برتن بھی رکھے ہوئے تھے ۔ انہیں سخت تاکید کی جس کا انہوں نے آئندہ سونے اور چاندتی کے برتن کا استعمال نہ کرنے کا مکمل وعدہ کیا ۔
جنات نے بنایا چھوٹی الائچی کا انوکھا قہوہ :۔کھانا کیا تھا کہ قدرت کی انوکھی چیزیں تھیں ایک چیز جو میں نے محسوس کی اس کھانے میں جو شاید اور کہیں نہ ملے وہ چھوٹی الائچی کا قہوہ تھا لیکن وہ چھوٹی الائچی لیکن وہ چھوٹی الائچی یہ نہیں تھی جو ہمارے پاس بلکہ چھوٹی الائچی لگنے سے پہلے اس کو ایک پھول لگتا ہے اس پھول کو کھلنے سے پہلے کلی کی شکل میں جنات توڑ لیتے ہیں اس کو مخمل کے کپڑے میں سائے میں خشک کرتے ہیں یہ ساری باتیں مجھے ہمارے دیرینہ دوست باورچی جن نے بتائی ۔ پھر اس کو مخصوص انداز میں قہوہ بنایا جاتا ہے آپ نے جتنی بھی خوراک کھائی ہے اور جتنی زیادہ کھائی ہے دوسرے معنوں میں آپ نے بہت ہی زیادہ بدپرہیزی کی اس سب کا حل صرف اس قہوہ کے دو گھونٹ تھے اور ہر گھونٹ کے اندر ایک انوکھی تاثیر ، چاشنت ، لذت ، خوشبو اور ہاضمہ کی قوت تھی ۔

Tuesday, December 29, 2015

والدین کے گھر بیٹھی شادی شدہ خواتین کیلئے تعویذ محبت

والدین کے گھر بیٹھی شادی شدہ خواتین کیلئے تعویذ محبت  :۔



محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اول دن سے آخر دن تک جتنی بھی نیک اور اچھی دوائیں مانگی جائیں گی وہ سب کی سب آپ ،آپ کے اہل و عیال آپ کی ٹیم کیلئے ۔آمین ثم آمین !آپ کو اپنے تجربات و مشاہدات اکثر بتاتی رہتی ہوں مگر آج میں یہ تحریر بالخصوص اپنی ان بہنوں کیلئے لکھ رہی ہوں جو اپنے گھر کے حالات سے بہت زیادہ پریشان ہیں جن کے شوہر ان کو بلانا تو درکنار دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے جن کےشوہر انہیں مارتے ہیں خرچہ نہیں دیتے یا وہ بہنیں جو ماں باپ کے گھر بیٹھی ہیں اب میں آتی ہوں اپنے مشاہدات کی طرف ۔میں نے دفتر ماہنامہ عبقری سے آپ کی شہرہ آفاق کتاب مجھے شفاء کیسے ملی۔اس میں ایک تعویذ محبت تھا میں نے اور میری کزن نے صرف اور صرف غریب بے سہارا ارور جو اس تعویذ کی حقدار تھیں انہیں یہ تعویذ دیا محترم حضرت حکیم صاحب!آپ یقین جانیں بہت بہت عورتوں کو فائدہ ہوا میری کزن ہیلتھ ورکر ہے وہ عورتوں کو مسائل بتاتی ہیں ۔ کہ لوگ تمہیں بہت دعائیں دیتے ہیں میری ایک کزن کے شوہر پر کسی نے کالا جادو کروایا ہوا تھا اس کا اور اس کے شوہر کا بات بات پر جھگڑا ہوتاتھا مار کٹائی رہتی ہر دوسرے دن میرے پاس آتی اور اپنے جسم پر پڑے نیل دکھاتی ۔تو میں نے اسے یہ تعویذ دے دیا تو اس کا شوہر اب اس کی ہر بات چھوٹے بچوں کی طرح مانتا ہے اس کزن کی والدہ مجھ دعائیں دیتی ہے کہ شکر ہے میرے گھر داماد اور میری بیٹی کی زندگی میں سکون آیا پھر یہی تعویذ ایک اور عورت کو دیا اس کا شوہر خرچ نہیں دیتا تھا مارتا تھا گھر سے آدھی آدھی رات مار کے باہر نکال دیتاتھا ساس مارتی تھی وہ اپنی ماں کے گھر سے بچوں اور خود کو پال رہی تھی پھر اسے یہ تعویذ دیا تو آج اس کا شوہر اسے خرچ دے رہا ہے بچوں کا الگ اس کا الگ اس کی ساس جو گالی کے علاوہ بات نہیں کرتی تھی وہی اب میری بیٹی میری بیٹی کہہ کر بلاتی ہے اسی میری دوست کے بھائی اور بھابی میں ہر وقت لڑائی جھگڑا رہتا پتہ کروانے پر معلوم ہوا کہ کسی نے کچھ کروایا ہوا ہے بیوی ہر وقت جھگڑتی ہے ۔ بات نہ مانتی نماز ذکر ، قرآن کچھ بھی نہیں اس کے شوہر نے یہی تعویذ باندھا تو اب اس کے گھر میں آرام اور سکون ہے وہ نماز پڑھنا سیکھ رہی ہے الحمدللہ! بہت سی میری غریب اور نادار بہنیں جو اس کی حق دار تھیں ان کو میں نے یہ تعویذ دیا تو ان کو جادو جنات سے چھٹکارا ملا گھر میں سکون آیا۔ گھریلو جھگڑوں ے نجات ملی ۔
نوٹ:۔ جن خواتین کی شادی میں رکاوٹ ہو وہ بھی یہ تعویذ گلے میں ڈال سکتی ہیں ۔ آخر میں تعویذ محبت تحریر کرتی ہوں سولہ خانہ بنا کر نمبر وار تحریر کرنا ہے ۔
خانہ نمبر 1:۔ یُحِبُّونَهُمْ کَحُبِّ اللّهِ نیچے یا غفار

خانہ نمبر 2 :۔ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِّلَّهِ نیچے یا رحیم (بقرہ آیت 165)

خانہ نمبر 3 وَأَلْقَيْتُ عَلَيْكَ مَحَبَّةً مِّنِّينیچے یاکریم وغیرہ نقشہ حاضر خدمت ہے ۔




دائیں بازو پر باندھ کر عطر و خوشبو لگائیں یہ عمل ہر جائز محبت کیلئے کیا جا سکتا ہے خاص طور پر میاں بیوی (مخالفت زوجین کیلئے مفید ہے ) دوسری جگہ جائز نہیں بلکہ حرام ہے
نوٹ :۔ ناجائز کرنے والا سخت نقصان اٹھائے گا ۔

ادویات کا نہیں ٹانگوں کا سہارا لیں اور صحت مند رہیں

ادویات کا نہیں ٹانگوں کا سہارا لیں اور صحت مند رہیں :۔


یہ 1960ء کی بات ہے میں نیا نیا لاہور سے ملتان آیا تھا اور چونکہ میں شروع سے صبح کی سیر کا عادی ہوں ،اس لئے حسن پروانہ کالونی سے سیر کرتا ہوا کمپنی باغ کی طرف نکل جاتا اور پھر وہیں سے واپس لوٹ آتا تھا ۔ میں روزانہ ایک بزرگ کو دیکھتا جو انتہائی تیزی سے قدم بڑھاتے ہوئے شیر شاہ روڈ کی طرف نکل جاتے انکے سر کے بال بھی سفید تھے اور چہرے پر چھوٹی سی خوبصورت ڈاڑھی وہ بھی تقریباً سفید عمر ساٹھ سال کے لگ بھگ ہو گی لیکن ان کے چلنے کے انداز میں تیزی طراری کا عمر سے کوئی تعلق نظر نہیں آتا تھا شام کو مغرب کے بعد جب میں سیر کو نکلتا تو یہ بزرگ اسی چستی اور تیزی سے واپس آتے بھی نظر آتے ۔یہ ان کا روزانہ کا معمول تھا ایک دن مجھ سے نہ رہا گیا ۔ میں نے راستہ روک کر ان سے پوچھا کہ وہ اس عمر میں اتنی تیزی سے کیوں اور کیسے چلتے ہیں ان کی سیر کہاں سے شروع ہوتی اور کہاں ختم ہوتی ہے ؟وہ بزرگ میرے اس سوال پر مسکرائے اور یوں گویا ہوئے یہ میرے تفریح نہیں بلکہ زندگی کا معمول ہے میں اسماعیل آباد ملز میں ملازم ہوں اور روزانہ بوہڑ گیٹ سے مظفر آباد ملز میں ڈیوٹی پر جاتا ہوں اور شام کو بھی پیدل ہی واپس آتا ہوں اور چونکہ فاصلہ ذرا زیادہ یہی کوئی سات آٹھ میل ہے اس لئے اگر میں تیز نہ چلوں تو وقت پر ڈیوٹی پر نہیں پہنچ سکتا اور یہ عمل میں گزشتہ دس بارہ سال سے کر رہا ہوں سردی گرمی برسات اور کوئی بھی موسم میرے اس معمول میں رخنہ انداز نہیں ہو سکا ۔انہوں نے بتایا کہ پیدل چلنا میری ضرورت بھی ہے زندگی بھی ہے اور یہی میری خوشی کا سامان بھی ہے سحر خیزی اور صبح کی سیر کا ایک شاعرانہ تصور بھی ہے اور وہ یہ کہ ہم منہ اندھیرے کسی باغ یا بڑے پارک کی طرف نکل جائیں یا پھر ندی نالے کے کنارے یا کسی پہاڑی کے دامن میں قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے سیر کریں اور کہیں کہ سبحان اللہ! کیا پر فضامقام ہے ہرے بھرے درختوں پر پرندے چہچہا رہے ہیں پہاڑی سے اترتا ہوا جھرنے کا پانی ترنم ریزی کے ساتھ روں دواں ہے تازہ ہوا کہ نرم جھونکے سانس کو معطر کر رہے ہیں اور جی چاہتا ہےکہ صبح کی یہ تازگی پورے جسم و جاں میں سرایت کر جائے ۔ لیکن سچ تویہ کہ پیدل سیر کرنے کیلئے جگہ اور وقت کی کوئی شرط نہیں ہے شہر ہو یا دیہات صبح ہو یا شام آپ اپنی سیر کیلئے جگہ اور قوت کا تعین اپنی مرضی سے کر سکتے ہیں سائنسی نقطہ نظر سےیہ شرط ضرور ہے کہ سیر کا عرصہ نصف گھنٹے سے ہر گز کم نہ ہو اور چلنے کی رفتار بھی سست نہ ہو، اور چلنے کی رفتار بھی سست نہ ہو لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ آپ سر پٹ بھاگتے رہیں اور دائیں بائیں مڑ کر بھی نہ دیکھیں بلکہ ہونا یہ چاہیے کہ سیر کرتے وقت آس پاس کے مناظر کا مشاہدہ کریں قدت کی رعنائیوں پر نظر ڈالیں اور اگر جی چاہے تو تھوڑی دیر کہیں بیٹھ بھی جائیں ۔ اچھی خوشگوار اور تیز رفتار سیر کے بعد ہمیشہ تازگی اور توانائی کی ایک نئی لہر آپ کے جسم و جاں کو محسوس ہو گی پیدل چلنا ایک سائنسی ورزش ہے اور اس کے بے شمار فائدے ہیں مثلاً یہ کہ اس سے دوران خون میں تیزی اور باقاعدگی پیدا ہوتی ہے جسم میں توانائی کی لہر بیدار ہوتی ہے ذہنی اور جسمانی تناؤ کم ہوتا ہے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت نکھر آتی ہے طبیعت ہشاش بشاش رہتی ہے اور عمر لمبی ہوتی ہے ۔ حال ہی میں امریکی ماہرین صحت کی ایک منتخب ٹیم نے سترہ ہزار مردوں اور عورتوں کی عادات و اطوار پر برسوں کی تحقیق کے بعد یہ رائے دی ہے کہ جو لوگ پیدل چلتے ہیں اور ورزش کرتے ہیں وہ دل کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں اچھی صحت کا لطف اٹھاتے ہیں اور زیادہ عرصے تک اس عالم رنگ و بو میں زندہ رہتے ہیں ۔ ورزش کے یوں تو ہزاروں طریقے ہیں لیکن پیدل چلنا سب سے آسان ااور سب سے بہتر ورزش ہے ان ماہرین کی رپورٹ یہ ہے کہ جو لوگ ہفتے میں 9 میل پیدل چلتے ہیں وہ ہفتے میں تین میل چلنے والوں کے مقابلے میں زیادہ لمبی عمر پاتے ہیں۔ذہنی اور جسمانی تناؤ اور کشیدگی ختم کرنے کے سلسلہ میں پیدل چلنا ایک لاجواب نسخہ ہے جن لوگوں کو خود تجربہ ہے وہ یقیناً اس کی گواہی دیں گے لیکن جن لوگوں کو ذاتی تجربہ نہیں ہے انہیں ماہرین صحت کی اس بات پر اعتبار کر لینا چاہیے کہ پیدل چلنا ایک ایسا عمل ہے جس کے تمام اعصاب اور جوڑ حرکت میں آ جاتے ہیں اور یہ حرکت طبعی اور نفسیاتی طور پر خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہے آج کل کون نہیں جانتا کہ موٹاپا بہت سی بیماریوں کی علامت ہے اس لئے آج کا انسان وزن گھٹانے کے ہزار جتن کر رہا ہے سلمنگ کے مرکزوں میں حاضر ی دیتا ہے ۔
ہزاروں روپے برباد کرتا ہے مشینوں اور مختلف دواؤں کا سہارا لیتا ہے لیکن وہ خود اگر اپنی دونوں ٹانگوں کا سہارا لے اور پیدل چلنے کا نسخہ آزمائے تو بیماری کا علاج خود اپنے اختیار میں ہے اور اس میں کوئی حرج بھی نہیں ہے آئیے ہم جدید سائنسی تحقیقات کی روشنی میں دیکھتے ہیں کہ ورزش اور غذا جسم پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے صحت کے ممتاز ماہرین نے پچیس ایسی خواتین کو جن کا وزن بہت زیادہ تھا ایک طے شدہ پرگرام پر عمل کرنے کی تاکیدکی جس کا مقصد یہ تھا کہ وہ اپنے جسم میں روزانہ پانچ سو کیلوریز یا حرارے کم کریں ان خواتین کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا ۔
1. غذائی گروپ :۔ اس گروپ میں شامل خواتین نے خوراک میں پانچ سو حراروں کی کمی کر دی اور ورزش میں کوئی تبدیلی نہ کی یعنی پہلے کی طرح جاری رکھی ۔
2. ورزش گروپ :۔ اس گروپ کی خواتین نے روزانہ پانچ سو حرارےگھٹائے لیکن خوراک پہلی ہی رکھی ۔
3. غذائی اور ورزشی گروپ :۔ اس گروپ کی خواتین نے روزانہ خوراک میں ڈھائی سو حرارے کم کر دیئے اور اتنی ورزش کی کہ ڈھائی سو حرارے ضائع ہو جائیں ۔نتیجہ یہ نکلا کہ پہلے اور تیسرے گروپ میں شامل عورتوں میں سے ہر ایک کا وزن بارہ پاؤنڈ کم ہو گیا ۔ جبکہ دوسرے گروپ والیوں کا ساڑھے دس پونڈ کے قریب وزن کم ہوا لیکن غذائی گروپ کے مقابلے میں باقی دونوں گروپوں کی عورتوں کے جسم میں داخل کریں اس سے ساڑھے تین ہزار حرارے خرچ کریں ۔ لہذا ہر ہفتے ایک پونڈ وزن کم کرنے کیلئے لازم ہے کہ آپ  کے جسم میں روزانہ پانچ سو حرارے کم ہوتے رہیں اور اس کی سب سے آسان ترکیب یہ ہے کہ آپ ہر ہفتے پندرہ میل پیدل چلیں اگر غذا میں بھی تھوڑی سی احتیاط برتیں تو آپ کا مسئلہ زیادہ جلدی حل ہو سکتا ہے ۔  بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ورزش سے بھوک بڑھتی ہے اور اس طرح جسم میں اور زیادہ کیلوریز کا اضافہ ہو جاتا ہے لیکن یہ بات درست نہیں اور ایسی باتیں وہ کرتے ہیں جو ورزش کے بے شمار فوائد کو نظر انداز کرنا چاہتے ہیں کسی بھی ورزش سے پورا فائدہ اٹھانے کیلئے یہ ضروری ہے کہ وہ مسلسل اور باقاعدہ ہو ۔ پیدل چلنا ایک ایسی ورزش ہے جس کیلئے کسی مشیر ، کسی کوچ ، کسی ڈاکٹر یا مشین کی ضرورت نہیں ہے ۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے اور اس میں جو محنت ہے اس کا بھی ایک خاص لطف ہے ۔ لہذا آپ کیلئے ہمارا مخلاصانہ مشورہ یہی ہے کہ سادہ غذا کھائیں اور اپنے حوصلہ کے مطابق پیدل چلیں اور خوش و خرم زندگی بسر کریں ۔

ٹوٹکوں کی بھر مار

ٹوٹکوں کی بھر مار


بیماری سے نجات :۔ یاماجد 10 بار پڑھ کر شربت پر دم کر کے جو پی لیا کرے انشاءاللہ عزو جل بیمار نہ ہو گا
جو امراء کے دروازے پر آیا:۔ وہ فتنے میں پڑا جس قدر اس کے نزدیک ہوا اتنا ہی خدا تعالیٰ سے دور ہوا ۔
نظر کمزور نہیں ہو گی:۔ غسل کرنے سے پہلے پاؤں کے انگوٹھوں پر سرسوں کا تیل ملیے ۔ کبھی نظر کمزور نہ ہو گی چاہے عمر سو سال سے تجاوز کر جائے ۔
رحمتوں کے سائے میں :۔ یا مقتدر 20 بار جو روزانہ پڑھ لیا کرے گا انشاءاللہ عزوجل رحمتوں کے سائے میں رہے گا ۔
لو کا علاج :۔ اگر لو لگ جائے تو پالک کچی لیجئے اور اسے پیس کر اس میں ذرا سا پانی ملا لیجئے اور اسے پی لیجئے ایسا کرنے سے فوراً فائدہ حاصل ہو گا۔

رحمتوں کے سائے میں

رحمتوں کے سائے میں


یا مقتدر 20 بار جو روزانہ پڑھ لیا کرے گا انشاءاللہ عزوجل رحمتوں کے سائے میں رہے گا ۔

نظر کمزور نہیں ہو گی

نظر کمزور نہیں ہو گی:۔


غسل کرنے سے پہلے پاؤں کے انگوٹھوں پر سرسوں کا تیل ملیے ۔ کبھی نظر کمزور نہ ہو گی چاہے عمر سو سال سے تجاوز کر جائے ۔

بیماری سے نجات

بیماری سے نجات :۔


یاماجد 10 بار پڑھ کر شربت پر دم کر کے جو پی لیا کرے انشاءاللہ عزو جل بیمار نہ ہو گا 

جنات کے پیدائشی دوست نے مجھے نئی زندگی دی

جنات کے پیدائشی دوست نے مجھے نئی زندگی دی :۔


پیدائشی دوست نے مجھے بچالیا :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں آپ کا رسالہ پچھلے ساڑھے تین سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں ۔ اس رسالے کے ملنے سے پہلے میں بہت سی مشکلات میں گھری ہوئی تھی خاص کر جنات نے ہمارے گھر کو جہنم بنا ڈالا تھا ۔ میں ڈیپریشن کا شکار ہو چکی تھی زندگی سے مایوس تھی پھر مجھے عبقری ملا اور عبقری میں موجود مضمون "جنات کا پیدائشی دوست" نے مجھے نئی زندگی دی۔ اس مضمون نے مجھے اتنا سکون دیا کہ پڑھتے وقت صرف ایک لائن پر انگلی پھیرتی ہوں تب بھی بہت سکون قلبی ملتا ہے ۔میرے دل سے اب جنات کا خوف دور ہو گیا ہے ۔ اب سب مومن مومنات مسلم مسلمات کی مدد بڑھ چڑھ کر کرنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہوں ۔ رات کو جنات خواب میں آتے ہیں صبح اٹھ کر فوراًکہتی ہوں اب نہیں ڈروں گی بہت زیادہ تنگ کر رہے ہیں سوتے ہوئے بازو اٹھا کر پٹخ دیتے ہیں ۔ اب میں نے سب کی نیت کی ہے تو مجھے خواب میں آیا کہ میرے پرانے گھر میں بہت سی بلیاں  ہیں اور میں اور میرا بھائی ہیں وہ کہتی ہیں کہ تم کو اور تمہارے گھر والوں کو اور تمہارے بھائی کو قتل کر دیں گے ہماری چھت پر پرندے دانہ کھاتے تھے میں نے دو ماہ سے ان کو کچھ نہیں ڈالا تو میرے خواب میں آ کر مجھے کہتے ہمیں بھوک لگی ہے دو ماہ سے کچھ نہیں کھایا کان میں چڑیا کہتیں تم ہم کو باجرہ اور پانی دو ۔اب میں ان کو بہت پیار سے باجرہ اور پانی دیتی ہوں میں کہتی ہوں اللہ تعالیٰ مجھے معاف کرنا تیری مخلوق کو دو ماہ سے کچھ نہیں دے سکی ۔ محترم حضرت حکیم صاحب!میرے گھر کے اوپر ایک انکل رہتے ہیں وہ سخت بیمار ہیں چل پھر نہیں سکتے میں نے ان کی نیت کی تھی کہ اے اللہ کریم میں ان کو بھی تیرے کلام کے نور سے ملواؤں گی تو ان پر رحم کر تو تب میں نے یہ خواب دیکھا کہ بہت سے جادوگر ہیں اور میں ان کے پاس جاتی ہوں اور وہ ڈر جاتےہیں کیونکہ میں آج کل سب کی نیت سے یا قھار پڑھ رہی ہوں جنات کا پیدائشی دوست پڑھنے کی وجہ سے ہی میں نے نیت کی تھی کہ یاللہ میرے اوپر نیچے ،دائیں بائیں پیچھے ،تو سب کو جنات ،جادو ٹونے ،حسد ،بغض ،چغلی ،سود اور حرام مال سے ہمیشہ کیلئے بچا دے ۔پہلے میری تسبیح گم ہو جاتی تھی ۔ سارا سارا دن ڈھونڈتی ملتی نہ تھی اب گم ہو جاتی ہے تو خود بخود کوئی میری جھولی میں پھینک جاتا ہے ۔ میرے گھر سے پہلے پیسے گم ہو جاتے تھے مگر اب الحمد للہ !کافی عرصہ سے سکون ہے ۔ عبقری کا رسالہ پڑھنے سے نور ہی نور مل رہے ہیں ۔ الحمدللہ !ہم نے گھر میں فلمیں دیکھنی اور گانے سننے چھوڑ دیئے ہیں ۔ انشاءاللہ یاقھار کا پڑھنا مزید سب کچھ ٹھیک کر دے گا مجھے اب کسی چیز کا نہ ڈر ہے نہ پروا ۔ یاقھارکی وجہ سے اللہ رب العزت کی ایسی شان عظمت ظاہر ہو گی کہ بس کمال ہو جائے گا انشاءاللہ ۔ اب میں بہت فریش رہتی ہوں ڈرتی بالکل بھی نہیں ہوں ۔ اب میں نے اپنی زندگی کے چند گھنٹے مخصوص کیے ہیں کہ سب کو میسج کر کے پوچھا کروں گی کہ گھر میں کیسے ہیں ؟ سب گھر کے حالات ، کوئی دکھ، کوئی تکلیف میرے اس عمل سے میری صحت دن بدن بہتر ہو رہی ہے ۔ میں ڈیپریشن سےنکل رہی ہوں پیدائشی دوست کے ملنے سے پہلے کا وقت بہت مشکل تھا کچھ سمجھ نہیں آ رہی تھی۔اب بہت تیزی کے ساتھ عام زندگی پر آ رہی ہوں زندگی میں ہر طرح سے بھلائی اور خیر خواہی ہے بس اللہ کریم مجھے پر اپنے کرم و لطف کی بارشوں کو دن بدن بڑھاتے جائیں۔ اور نور نور عطا کرتے جائیں آمین ثم آمین ۔

نیت کی اہمیت

نیت کی اہمیت :۔


بزم امین کی ہندی مجلس میں اس نو سالہ بچی نے تقریر کی تو دل و دماغ کے دریچے کھول دیئے ۔اس نے تقریر شروع کی تو بولی! آپ کسی بس میں سوار ہوئے کنڈیکٹر آیا آپ نے اس کو پیسے دیئے کہ ٹکٹ دے دو کنڈیکٹر نے پوچھا کہاں کا ؟آپ نے کہا یہ تو پتہ نہیں کہاں جانا ہے ؟ کہیں کا بھی دے دو آپ سفر کر رہے ہیں اور آپ کو یہ بھی پتہ نہیں کہ ٹکٹ کہاں کا لینا ہے تو آپ سفر کس طرح کریں گے ؟یہی حال اس انسان کا ہے جو زندگی کے اس سفر میں عمل تو کر رہا ہے مگر اس عمل میں اس کی نیت کچھ بھی نہیں ہے بلکہ بے نیت مسافر کاحال سچی بات یہ ہے کہ بے ٹکٹ مسافر کا ہے آپنے دیکھا ہو گا جگہ جگہ بسوں پر اسٹیشنوں پر بس اڈا پر لکھا رہتا ہے تختیاں لگی رہتی ہیں بنا ٹکٹ یا تری ہو شیار ،کڑی سزا ملے گی بے ٹکٹ سفر کرنے والا مسافر سزا کا مستحق ہے اسی طرح بے نیت عمل کرنے والے کا حال بھی ہے کہ اللہ کا دیا ہوا وقت اور صلاحیت آدمی بے نیت کسی عمل پر خرچ کر رہا ہے تو اس کا سقت اور ساری صلاحیت و قوت بے مقصد ضائع ہو رہی ہے ۔ یہی سزا کیا کم ہے پھر دوسری بات یہ ہے کہ اگر نیت صحیح کر کے اخلاص نیت کے ساتھ یہ کام کرتا تو کتنا اجر ملتا یہ اجرو ثواب اس کو نہیں ملے گا یعنی ہونے والے نفع سے بھی آدمی محروم رہے گا تو بے نیت کی اجرو ثواب سے محرومی اور وقت و صلاحیت کا ضیاع دوہری سزا ہوئی اور غلط اور بری نیت کرنے والا بدنیت آدمی تو غلط ٹکٹ لے کر سوار ہونے والے کی طرح ہے جانا تو دہلی ہے اور ٹکٹ سہارن پور کا لے کر بس پربیٹھ گیا تو اسے بے ٹکٹ سفر کرنے کا جرمانہ تو دینا ہی پڑے گا اور سہارن پور کے ٹکٹ کے پیسے مزید برباد گئے یہ تو اور بھی خسارہ ہوا اسی طرح گھر اور منزل تو ہے ۔ اللہ کی رضا اور اللہ کی رضا کی جگہ جنت اور جنت میں اعمال پر اجرو ثواب کے وعدے ہیں تو اگر آدمی اس کی نیت نہ کرے نام و نمود دکھاوا اور ریا کاری کیلئے عمل کرے تو اس کی محنت تو ضائع ہو گی ہی، اللہ کی طرف سے ایسے اعمال پر سزا بھی ملے گی ہم نے فضائل اعمال میں پڑھا ہے کہ میدان محشر میں سب سے پہلے تین لوگوں کا حساب ہوگا اس میں ایک عالم ہو گا اس سے پوچھا جائے گا ۔تجھے علم دیا گیا تو نے اس کا کیا حق ادا کیا؟وہ کہے گا الہٰی ! میں نے علم حاصل کیا ار بہت لوگوں کو پڑھایا اور وعظ و تقریر بھی کی حکم ہو گا تو جھوٹا ہے یہ سب اس لئے کیا کہ لوگ عالم کہیں ، سو کہا جا چکا اور منہ کے بل جہنم میں ڈال دیا جائے گا ۔ پھر مال دار کو بلایا جائے گا اس سے بھی سوال ہو گا ہم نے تجھے مال دیا اس میں ہمارا کیا حق ادا کیا؟وہ کہے گا میں نے مال ، غریبوں ضرورت مندو اور خیر کے کاموں میں خرچ کیا ، حکم ہو گا جھوٹا ہے تو نے یہ سب اس لئے خرچ کیا کہ سخی کہا جائے ، سو کہا جا چکا اور منہ کے بل جہنم میں ڈال دیا جائے گا ۔ اس کے بعد ایک شہید کو بلایا جائے گا ا سے بھی سوال ہو گا ہم نے تجھے جوانی دی تھی اس میں ہمارا کیا حق ادا کیا؟ وہ عرض کرے گا میں نے تیرے راستہ میں جہاد کیا اور اپنی جان قربان کر دی حکم ہو گا جھوٹا ہے یہ سب اس لئے کیا کہ شہید کہا جائے سو کہا جا چکا اور اس کو بھی منہ کے بل جہنم میں ڈال دیا جائے گا ، اللہ پاک معاف فرمائیں توبے نیتی اور بد نیتی کس قدر محرومی اور بدبختی کی بات ہے ۔ چند سال پہلے یہ تقریر اپنی بچی سے بزم امین کی مجلس میں میں نے سنی تھی ، کتنی بار اس تقریر نے مجھے خبردار کیا بار بار دل کی گہرائی سے بلکہ روئیں روئیں سے دعا نکلی ۔
الحمدللہ الذی ھدانا لھذا وما کنا لنھتدی لو لا ان ھدانا اللہ ،مولائے کریم نے دین اسلام میں دعوت کو ہمارا مقصدی فریضہ بنا کر دل دماغ اور علم و عمل کے دریچہ کھولنے کا کیسا مبارک نظام بنایا جب آدمی دعوت کی راہ میں قدم رکھتا ہے اور دعوت سیکھنے کیلئے پر تولتا ہے تو نہ صرف اس کی عملی زندگی سنورتی ہے بلکہ اس پر اللہ کی رحمت سے علم و حکمت کے عجیب و غریب دریچے کھلتے ہیں ۔اس نو سالہ بچی نے اخلاص نیت کی اہمیت اور بدنیتی اور بے نیتی کے سلسلہ میں ایک ایسی مثال سے بات سمجھائی جو نہ کسی کتاب میں پڑھی نہ کسی حکیم سے اس سے پہلے سنی بلا شبہ دعوت زندگی کے ہر موڑ او ر مسئلہ کیلئے شاہ کلید ہے ۔

درس کی برکت سے امتحان میں شاندار کامیابی

درس کی برکت سے امتحان میں شاندار کامیابی :۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے ایم بی اے کے پیپر ز تھے اور میری تیاری بالکل بھی نہ تھی خیر جیسے تیسے کر کے پیپرز دیئے جو کہ بالکل بھی اچھے نہ ہوئے ۔ مجھے بہت تشویش ہوئی ، میں سارا دن دوران امتحان اور رزلٹ آنے تک درس اس نیت سے سنتی رہی کہ اللہ مجھے ایم اے کے امتحان میں پاس کر دے جب میرا رزلٹ آیا تو مجھے خود یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ میں بہت ہی اچھے نمبرز کے ساتھ پاس ہو گئی ہوں ۔ میں کبھی اپنے دیئے پیپرز کا سوچتی اور کبھی رزلٹ پر اپنے نمبرز دیکھتی ، یہ سب درس کی برکات تھیں جو مجھے اچھے رزلٹ کی شکل میں ملیں ۔

قارئین لائے آزمودہ اور انوکھے ٹوٹکے

قارئین لائے آزمودہ اور انوکھے ٹوٹکے :۔



آئیں تندرستی کے راز پائیں :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ کو لمبی صحت اور تندرستی والی زندگی عطا فرمائے اور ہم جیسے بھٹکے ہوؤں اور گنہگاروں پر آپ کی شفقت اور دعائیں ہمیشہ رہیں ۔ آمین ثم آمین!میں اور میری والدہ آپ سے نیٹ کے ذریعے بیعت ہوئے ہیں ۔ میری آپ کے درس سننے اور عبقری پڑھنے کے بعد یہ خواہش پوری ہوئی کہ میں دوسروں کے کام آ سکوں کیونکہ اب آپ کے بتائے وظائف میں ایس ایم ایس کے ذریعے اور کال کے ذریعے دوسروں کو بتا سکتا ہوں اور ماشاءاللہ بتاتا بھی ہوں ۔ عبقری سے تعلق جڑنے سے پہلے میں بہت سے امراض کا شکار تھا جن میں سب سے بڑا مسئلہ جریان اور پیشاب کے قطروں اور کبھی کبھی کسی بھی وقت قطرے خارج ہوجاتے جس کی وجہ سے نماز رہ جاتی ۔ ایک مرتبہ عبقری میں آپ کا آرٹیکل "آئیں تندرستی کے راز پائیں " میں ایک نسخہ چھپا تھا جس کے جہاں اور بے شمار فوائد تھے ساتھ یہ دوا پیشاب کے بعد قطروں کیلئے بھی لاجواب تھی۔جیسے ہی میں نے اس دوا کا استعمال شروع کیا میرے قطروں کا مسئلہ بالکل ٹھیک ہو گیا نسخہ درج ذیل ہے ۔
ھوالشافی :۔ پھٹکڑی خام یعنی پھول نہ کریں بلکہ اصلی حالت میں 10 گرام ، کباب چینی 100 گرام دونوں نہایت باریک کر کے پیس لیں چوتھائی چھوٹا چمچ دن میں 4 بار یا حسب ضرورت 6 بار کچی لسی یا پانی کے ہمراہ دیں بس ایک احتیاط لازم اور نہایت توجہ طلب ہے اس وقت کباب چینی کی بجائے ایک اور دوائی ہے اصلی کباب چینی کی نشانی یہ ہے کہ اس کے ساتھ ڈنڈی ہو گی یہ کالی مرچ کی طرح کے بیج ہوتے ہیں اگر ڈنڈی نہ ہو تو ہر گز ہر گز نہ لیں ۔ اس دوا کے مزید فوائدیہ ہیں ۔
٭ دل کے مریضوں کو جنہیں دورہ پڑ چکا ہو یا دورے کے اثرات اور علامات ہوں انہیں بہت فائدہ ہوا ، معدے کے انفیکشن السر ، تیزابیت ، جھلی کا سکڑ جانا یا گیس تبخیر نے عاجز کر دیا ہو ، غذا کی نالی چلتی رہتی ہو، ایسی حالت میں یہ دوا لاجواب اثر رکھتی ہے ۔ ہاتھ پاؤں کی جلن ، سینے کی جلن ، معدے کی جلن ، طبیعت میں بے چینی ، سانس پھولنا وغیرہ کیلئے جس جس نے آزمایا مفید پایا ۔ جسم میں یورک ایسڈ کی زیادتی حتیٰ کہ ایسے ایسے مریضوں نے آزمایا جو یورک ایسڈ کو ختم کرنے کی ہر دوا سے عاجز آ چکے تھے ۔ یورک ایسڈ کے مریضوں کیلئے لاجواب ٹانک ، پیشاب کی بیماریوں میں یہ پیام شفاء سے کم نہیں ، پیشاب کی جلن ، قطرہ قطرہ آنا ، پیشاب کی رکاوٹ، حتیٰ کہ پتھری کیلئے بھی ، پیشاب سے پہلے یا بعد میں قطرہ گرنا ، جگر کے امراض ، ان سب عوارضات کیلئے یہ ایک نہایت مفید اور موثر دوائی ہے ۔ مزید یہ نسخہ چالیس بیماریوں کا آزمودہ علاج ہے ۔ یہ نسخہ میں نے کافی لوگوں کو دیا ہے الحمدللہ جس جس نے بھی آزمایا ہے لاجواب پایا ہے ۔
ایک مہینہ میں نکاح ہو گیا :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری ایک ددوست ہے اس کی منگنی ہوئی تھی لیکن اس کا منگیتر دوسری لڑکیوں کے چکر میں تھا اور اس میں بالکل بھی دلچسپی نہیں لیتا تھا ۔ اور کوئی رابطہ اس کے گھر والوں کے ساتھ نہیں رکھتا تھا اور منگنی ختم کرنا چاہتا تھا ۔ میں نے اپنی دوست کو بتایا کہ تم ہر دو گھنٹے بعد سات مرتبہ اذان اور سات مرتبہ سورہ مومنون کی آخری چار آیات اپنے منگیتر  کا تصور کر کہ پڑھ کر اسے دم کر دیا کرو اور ساتھ روحانی غسل بھی بتایا ۔ کچھ ہی دن یہ عمل کیا تھا کہ وہ لڑکا بدل گیا ۔ لڑکیوں سے دوستی چھوڑ دی اور رابطہ کرنے لگا ۔ منگنی کو کافی عرصہ ہو گیا تھا لڑکی والے شادی کا نہیں بتا رہے تھے میری دوست نے سورہ فاتحہ اور اخلاص والا عمل کیا ۔ یعنی اول و آخر تین مرتبہ درود شریف ، ایک مرتبہ سورہ فاتحہ اور تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں ۔ یہ عمل کسی کا دل نرم کرنے کیلئے بھی کیا جا سکتا ہے اور ایک درس میں آپ دامت برکاتہم نے بتایا تھا جن لڑکیوں کی شادی میں رکاوٹ ہو یا لڑکے والے تاریخ نہ دے رہے ہوں ۔ یا جن کی شادی نہ ہو رہی ہو وہ کر سکتے ہیں اور سسرال والوں کو ہدیہ شروع کر دیا ایک مہینہ کے اندر اندر انہوں نے نکاح کر دیا اللہ تعالیٰ اب اس کو خوش رکھے آمین۔
یا سلام سے انٹرویو میں کامیابی :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اول و آخر درود شریف کے ساتھ سو بار یاسلام پڑھنا ہے ۔ انشاءاللہ ہر مقصد میں کامیابی ہوتی ہے ۔ یہ میرا آزمودہ ہے ۔ میں نے کہیں نوکری کیلئے کاغذات جمع کروائے تھے جب انہوں نے انٹرویو کیلئے بلایا تو میرے کزن نے مجھے بتایا کہ جانے سے پہلے درج بالا عمل کر لینا انٹرویو جیسا بھی ہو مگر تمہاری جاب پکی ہے ۔ مجھے یہ عمل کسی بزرگ نے بتایا ہے ۔ میں نے انٹرویو سے کچھ دیر پہلے یہ عمل کر لیا۔ ( یہ عمل گھر میں نہیں کرنا وہاں پہنچ کر کرنا ہے ) میرا انٹرویو بالکل بھی صحیح نہیں ہوا مگر چند دن بعد ان کا فون آ گیا کہ آپ نوکری پر آجائیں اس کے علاوہ یاسلام ورد اگر ہمیشہ رکھا جائے ۔ تو سلامتی خوشیاں ، عافیت، سکون اور روشن مستقبل مقدر بن جاتی ہیں ۔ اس کے علاوہ میرا ایک آزمودہ عمل ہے کہ جو کہ چالیس دنوں پر مشتمل ہے ۔ اگر نیٹ اور توجہ سے کیا جائے تو چالیس دن سے پہلے بھی کام ہو جاتا ہے ۔ عمل یہ ہے (سورہ نمل آیت 62) کو عشاء کی نماز کے بعد ایک تسبیح پڑھنی ہے ۔
شوگر ختم کرنے کا بہترین ٹوٹکہ :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!یوں تو شوگر کے بہت سے ٹوٹکے ہیں مگر جو ٹوٹکہ آج قارئین عبقری کیلئے لکھ رہی ہوں یہ بہت ہی آسان اور کمال کا نسخہ ہے ۔ شوگر کو ختم کرنے کیلئے گھٹنوں میں لعاب کم ہو جاتا ہے ۔ پھر بہت سے مرض ہو جاتے ہیں تو ان امراض کیلئے بھی یہ نسخہ بہت نافع ہے ۔
ھوالشافی :۔ مٹی کا ایک پیالہ لیجئے ، اس میں شام پانچ بجے پانی ڈال دیجئے اتنا پانی ڈالیے کہ اس میں سات بھنڈی ڈالنے کی گنجائش ہو ۔ اب سات عدد بھنڈی کے ڈنٹھل (بھنڈی کا سائز بہت چھوٹا نہ ہو ) چھری سے دونوں طرف سے کاٹ لیں ۔ اب جو پیالہ پانی میں رکھا اس میں ڈال دیں پیالہ فریج میں رکھیں ۔ ( ایک بھنڈی کے پانچ پیس بنانے ہیں ،سات بھنڈی کے 35 بنانے ہیں )صبح کو پیالہ لیں ان بھنڈیوں کو ہاتھ سے اچھی طرح دبا کر پیالے میں نچوڑ لیں اور بھنڈیوں کو پھینک دیں ۔ اب پانی میں نمک ڈال کر پی لیں ۔چھ ماہ مسلسل استعمال کریں ۔شوگر ختم ہو جائے گی ۔ اگر گھٹنوں میں درد ہو گا تو وہ بھی ختم ہو جائے گا اگر گھٹنوں میں درد ہو گا انشاءاللہ ختم ہو جائے گا ۔
نسخہ شوگر کنٹرول :۔
تازہ بڑے سائز کے کریلے ایک کلو لیجئے ، ان کو دھو کر سکھالیں ۔ چھلکے نہ اتاریں مع ڈنٹھل کاٹ لیں ، بہت چھوٹے پیس کر لیں دھوپ میں نہیں کاٹنے ، بہت چھوٹے پیس کر لیں ، دھوپ میں نہیں چھاؤں میں سکھا لیں ۔ پنکھے کے نیچے بہت جلد سوکھتے ہیں جب سوکھ جائیں تو ہاون دستے میں کوٹ کر باریک پیس لیں ۔ بڑے سائز کے خالی کیپسول لیں اور اس میں کریلوں کا سفوف بھر لیں ۔ صبح ، دوپہر ، شام دو کیپسول پانی کے ساتھ کھائیں جن افراد کے چہرے پر دانے نکلتے وہ بھی اسی طریقہ سے استعمال کریں ۔ الرجی اور خارش کیلیے بے حد مفید ہیں ۔
دماغی کام کرنیوالوں کیلئے اعلیٰ درجہ کا سستا نسخہ :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ نے نسیان کیلئے ایک نسخہ بنایا تھا ۔ انہوں نے فرمایا کہ اس کی افادیت کا پتہ استعمال کرنے کے بعد ہی معلوم ہو گا ۔ سونے چاندی اور جواہرات کے مرکبات سے آپ اس کو بددرجہ بہتر پائیں گے ۔قیمتی ولائتی یا دیسی ادویات کو اس نسخہ کے سامنے ہیچ تصور کریں گے ۔
ھوالشافی :۔ برہمی تازہ بوٹی یعنی پرانی نہ ہو سات تولہ کا سفوف بنا لیں ، شہد خالص ایک پاؤ ، ورق نقرہ اصلی ایک دفتری ملا لیں ۔طریقہ استعمال :۔ چھ ماشہ صبح ، چھ ماشہ شام ہمراہ دودھ گائے آدھ کلو کے ساتھ کھائیں ۔ اگر گائے کو دودھ نہ ملے تو بھینس کا دودھ ہی استعمال کریں ۔بچوں کو تین تین ماشہ استعمال کروائیں طالب علموں ، وکیلوں اور دماغی کام کرنے والے کلرک صاحبان کیلئے اعلیٰ درجہ کی کم لاگت اورکم محنت دوا ہے ۔ نسخہ واقعی بہت اچھا ہے ۔ میں نے ایک دفعہ تھوڑی سی تازہ برہمی بوٹی ، مرچ سیاہ، تین دانے کے ساتھ رگڑ کر صبح نہار منہ پی لی تھی ، دماغ واقعی بہت تیز ہو جاتا ہے بھولی باتیں یا د آنے لگتی ہیں ۔
کان کے ہر مسلئے کا آزمودہ و یقینی حل :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے آپ کی کتاب "مجھے شفاء کیسے ملی" دفتر ماہنامہ عبقری سے خریدی کیا لاجواب کتاب ہے ۔ اس کے تو ایک ایک صفحے پر لاکھوں کا ایک نسخہ ہے اسی کتاب میں سے میں نے ایک علاج پڑھا بنایا استعمال کیا ۔اور اللہ پاک نے مجھے شفاء دی ۔ جو لوگ کان کے مسائل میں ہیں جن کو پیپ آتی ہو ، سنائی نہ دیتا ہو ، وہ استعمال کریں انشاءاللہ تعالیٰ اللہ شفاء دے گا ۔
ھوالشافی:۔ ملٹھی ، ہلدی، سونف ہموزن اور کالا نمک حسب ضرورت لے کر باریک کر کے چھان لیں یہ پھکی بن جائے گی ، آدھا چمچ دن میں بار کھانے کے بعد جن کو دائمی نزلہ زکام ہے ، دائمی ریشہ ہے استعمال کریں انشاءاللہ آرام آ جائے گا ایک ماہ مسلسل استعمال کریں ۔

یاسلام سے انٹرویو میں کامیابی

یاسلام سے انٹرویو میں کامیابی :۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اول و آخر درود شریف کے ساتھ سو بار یاسلام پڑھنا ہے ۔ انشاءاللہ ہر مقصد میں کامیابی ہوتی ہے ۔ یہ میرا آزمودہ ہے ۔ میں نے کہیں نوکری کیلئے کاغذات جمع کروائے تھے جب انہوں نے انٹرویو کیلئے بلایا تو میرے کزن نے مجھے بتایا کہ جانے سے پہلے درج بالا عمل کر لینا انٹرویو جیسا بھی ہو مگر تمہاری جاب پکی ہے ۔ مجھے یہ عمل کسی بزرگ نے بتایا ہے ۔ میں نے انٹرویو سے کچھ دیر پہلے یہ عمل کر لیا۔ ( یہ عمل گھر میں نہیں کرنا وہاں پہنچ کر کرنا ہے ) میرا انٹرویو بالکل بھی صحیح نہیں ہوا مگر چند دن بعد ان کا فون آ گیا کہ آپ نوکری پر آجائیں اس کے علاوہ یاسلام ورد اگر ہمیشہ رکھا جائے ۔ تو سلامتی خوشیاں ، عافیت، سکون اور روشن مستقبل مقدر بن جاتی ہیں ۔ اس کے علاوہ میرا ایک آزمودہ عمل ہے کہ جو کہ چالیس دنوں پر مشتمل ہے ۔ اگر نیٹ اور توجہ سے کیا جائے تو چالیس دن سے پہلے بھی کام ہو جاتا ہے ۔ عمل یہ ہے (سورہ نمل آیت 62) کو عشاء کی نماز کے بعد ایک تسبیح پڑھنی ہے ۔

ایک مہینہ میں نکاح ہو گیا

ایک مہینہ میں نکاح ہو گیا :۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری ایک ددوست ہے اس کی منگنی ہوئی تھی لیکن اس کا منگیتر دوسری لڑکیوں کے چکر میں تھا اور اس میں بالکل بھی دلچسپی نہیں لیتا تھا ۔ اور کوئی رابطہ اس کے گھر والوں کے ساتھ نہیں رکھتا تھا اور منگنی ختم کرنا چاہتا تھا ۔ میں نے اپنی دوست کو بتایا کہ تم ہر دو گھنٹے بعد سات مرتبہ اذان اور سات مرتبہ سورہ مومنون کی آخری چار آیات اپنے منگیتر  کا تصور کر کہ پڑھ کر اسے دم کر دیا کرو اور ساتھ روحانی غسل بھی بتایا ۔ کچھ ہی دن یہ عمل کیا تھا کہ وہ لڑکا بدل گیا ۔ لڑکیوں سے دوستی چھوڑ دی اور رابطہ کرنے لگا ۔ منگنی کو کافی عرصہ ہو گیا تھا لڑکی والے شادی کا نہیں بتا رہے تھے میری دوست نے سورہ فاتحہ اور اخلاص والا عمل کیا ۔ یعنی اول و آخر تین مرتبہ درود شریف ، ایک مرتبہ سورہ فاتحہ اور تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں ۔ یہ عمل کسی کا دل نرم کرنے کیلئے بھی کیا جا سکتا ہے اور ایک درس میں آپ دامت برکاتہم نے بتایا تھا جن لڑکیوں کی شادی میں رکاوٹ ہو یا لڑکے والے تاریخ نہ دے رہے ہوں ۔ یا جن کی شادی نہ ہو رہی ہو وہ کر سکتے ہیں اور سسرال والوں کو ہدیہ شروع کر دیا ایک مہینہ کے اندر اندر انہوں نے نکاح کر دیا اللہ تعالیٰ اب اس کو خوش رکھے آمین۔

جناب ! چائے نہیں قہوہ پی لیں بھر پور زندگی جی لیں

جناب ! چائے نہیں قہوہ پی لیں بھر پور زندگی جی لیں  :۔


آج سے چند سال پہلے کوئی بیمار ہوتا تھا تو اسے چائے یا چائے کے ساتھ دوائی کھانے کو کہا جاتا تھا ۔ آہستہ آہستہ چائے کا رواج پڑتے پڑتے اس قدر زیادہ ہو گیا ہے کہ ہر کوئی چائے پینے کا شوقین بلکہ کچھ لوگ تواس کے عادی اور نشئی بن گئے ہیں  ۔ چائے کی پتی میں ، تھی ان ڈین ٹرین ٹینک ایسڈ ، کلورو فائل ، البوین ، ایتھریل آئل ، اپوتھمیا ، موم اور کچھ منجمند قسم کے مادے پائے جاتے ہیں ۔تھی ان ، کیفین  سے ملتی جلتی ہے ۔ یا اسی کو کیفین کہہ لیں ۔ جو چائے میں آٹھ سے دس فیصد زائد ہوتی ہے ۔ چائے نیند اڑاتی ہے خشکی پیدا کرتی ہے ۔ دودھ اگر خالص ہو (جو آج کل صرف خوش نصیبوں کو ملتا ہے )چائے کی پتی خالص ہو تو یہ حرارت پیدا کرتی ہے :ذہنی قوتیں تیز کرتی ہے دل کے فعل کو تیز کرتی ہے ،نفسیاتی طور پر سکون مہیا کرتی ہے بعض لوگوں میں چائے پینے کے بعد چستی آ جاتی ہے اور وہ اپنا کام زیادہ توجہ ، محنت اور لگن سے کرتے ہیں ۔ مگر آج کل جو چائے ہم پی رہے ہیں وہ چائے نہیں ہوتی کیونکہ ا س میں دودھ کی بجائے پانی جیسی کوئی پتلی چیز ہوتی ہے جس میں بے شمار ملاوٹیں اور مضر صحت اشیاء شامل کی جاتی ہیں ۔ غذائی ماہرین کے مطابق ا س میں کم و بیش چھ مضر صحت چیزوں کی ملاوٹ کی جاتی ہے چائے کی پتی میں رنگ پیدا کرنے کیلئے حیوانی خون شامل کیا جاتا ہے اور سفید چینی تو سفید زہر ہے حکماء تجویز کرتے ہیں کہ ہمیں چائے چھوڑ قہوؤں کے استعمال کو بڑھانا چاہیے بعض حکما ء دوائی کے ساتھ مختلف قہوہ بھی تجویز کرتے ہیں قہوؤں کے بے شمار طبی فوائد ہیں جو درج ذیل ہیں ۔
مختلف قہوہ جات اور ان کے مختصر مختصر طبی فوائد :۔
درج ذیل مختلف خوش ذائقہ قہوؤں میں حسب ضرورت حسب خواہش نمک ، چینی یا شہد ملا کر استعمال کریں ۔
قہوہ :۔لونگ۔  دار چینی! اینٹی سپٹک ، ہیضہ بلغم سے آرام ، سردی میں حرارت ، جگر کو طاقت ، بھوک لگائے ، کھا یا پیا ہضم کرے ، ریاح خارج ، پتھری ، فالتو چربی کا علاج۔
قہوہ :۔ادرک! بھوک لگائے ، ریاح ، پتھری خارج، مقوی بصارت ، چہرے کی رنگت میں نکھار ۔
قہوہ :۔تیز پات !کاسر ریاح ، مقوی معدہ ، مقوی قلب ، سر درد میں نہایت مفید ۔
قہوہ :۔ اجوائن دیسی !کاسر ریاح ، بخار میں مفید ، گرمی کے موسمی امراض سے بچاؤ۔
قہوہ :۔ گل بنفشہ ! کھانسی نزلہ زکام میں مفید ، سانس کی نالیوں کو کھولتا ، حلق کی خراش دور کرتا ہے ۔
قہوہ :۔ادرک ۔ شہد! شہد میں شفا ، سردی کے موسمی اثرات سے بچاؤ ، نزلہ ، زکام کھانسی بند ناک میں مفید ہے ۔
قہوہ :۔ گل سرخ! گاڑھی بلغم ، رقیق ، قبض دور ،سردیوں میں حفظ ماتقدم ، طبیعت کو نرم لطیف کرے ۔
قہوہ :۔ کالی پتی !  نقاہت دور کرتا ہے پسینہ لاتا ہے ، خون کی گردش تیز ، سردی کے موسم میں سردی سے دفاع ۔
قہوہ :۔ لیمن گراس ! بلغم ، نزلہ ، سردی میں مفید ، اسہال ، کڑل دور ، لو بلڈ پریشر میں مفید ۔
قہوہ :۔ زیرہ سفید ۔الائچی ! معدے کی جلن ، بواسیر میں مفید ، کھانا ہضم کرے ، بھوک صالح پیدا کرے ۔
قہوہ :۔ سونف! کاسرریاح ، خشک کھانسی ، معدے کی جلن میں مفید ، ہاضم بڑھائے ، بھوک لگا ئے۔
قہوہ :۔ بادیان خطائی ،۔دار چینی !قوت ہاضم بھوک بڑھائے ، چائے پینا بس ایک عادت ہے اس کو دور کرے بے شمار ، طبی فوائد ۔
قہوہ :۔ بنفشہ ملٹھی !نزلہ ، زکام ، کھانسی ، بلغم سینے کی جلن ، حلق کی خراش ، قبض کو دور کرے۔
قہوہ :۔ بھوسی گندم !نزلہ، زکام ، بند ناک ، گاڑھی بلغم کا علاج پیشاب میں جلن دور کرتا ہے ۔
قہوہ :۔ بنفشی قہوہ  عبقری! دائمی ریشہ ، کیرا، نزلہ زکام کھانسی کا مکمل علاج ، بے شمار دیکر فوائد کا حامل ہے اور ہر موسم میں کارگر ہے ۔

آزمودہ عمل برائے ضدی بخار

آزمودہ عمل برائے ضدی بخار :۔


بخار چاہے روز ہوتا ہو یا تیسرے دن کا یا چوتھے دن کا یا باری کا بخار یا چور بخار (جو اکثر رات کو ہوتا ہے ) سیدھے ہاتھ کی چھوٹی انگلی سے شروع کر کے انگوٹھے تک حروف مقطعات "ک ھ ی ع ص" اوربائیں ہاتھ کے انگوٹھے سے شروع کر کے چھوٹی انگلی تک حروف مقطعات "ح م ع س ق "ناخنوں پر لکھنے ہیں ۔ مریض کو ہدایت کرنی ہے کہ وہ اپنے ناخنوں کو دیکھتا رہے اور یہ احتیاط کرنی ہے جس وقت بیت الخلاء میں جائے تو ہاتھو ں کو پانی سے دھو کر پانی کو ایسی جگہ ڈالا جائے جہاں بے ادبی نہ ہو ۔ اللہ پاک کے کرم سے بخار اتر جاتا ہے بہت ہی مجرب عمل ہے ۔ آزمائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں ۔

گمشدہ چیز فرد اور سرمایہ پانے کا وظیفہ

گمشدہ چیز فرد اور سرمایہ پانے کا وظیفہ :۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو ہمیشہ صحت تندرستی کے ساتھ ایمان کی سلامتی اور خاتمہ بالایمان عطا فرمائے ۔ آمین! عبقری کے ساتھ ہمارا تعلق آٹھ نو سال پرانا تعلق ہے ۔ عبقری میں لکھے اور درس میں سنے آپ کے کئی عمل کیے ہیں اورسب سے بڑی خوشی یہ ہے کہ اللہ پاک نے آپ کی وساطت سے زندگی میں بہت سی سنتیں شامل کر دی ہیں گھر سے نکلتے وقت کی دعا پڑھنا ، وضو کی دعا ، بیت الخلا کی دعا ، گھر سے نکلتے وقت کی دعا الحمدللہ ! سب یاد رہتی ہیں ۔ اللہ پاک ان سب کا پڑھنا آپ کے حق میں قبول فرمائے ۔ میرا سب سے زیادہ آزمودہ عمل جو عبقری میں پچھلے کئی ماہ سے مسلسل چھپ رہا ہے گمشدہ چیز فرد اور سرمایہ پانے کا راز ہے ۔میرے گھر میں کوئی بھی چیز گم جائے لاکھ ڈھونڈنے پر بھی نہ مل رہی ہو تو ابھی "یارب موسی یارب کلیم ﷽ " پڑھنا شروع کرتی ہوں تو چند ہی منٹ کے بعد وہ چیز خود بخود سامنے ہوتی ہے ۔اب تو میرے محلے ، رشتہ داروں میں کسی کی بھی کوئی چیز گم ہوتی ہے تو میں انہیں یہی وظیفہ پڑھنے کو بتاتی ہوں اور جب وہ پڑھتے ہیں تو حیران ہی رہ جاتے ہیں کہ جو چیز لاکھ ڈھونڈنے پر بھی نہ ملتی تھی اس وظیفے کے مسلسل پڑھنے سے چند گھنٹوں یا دنوں کے بعد وہ چیز مل جاتی ہے ۔اب تو میں مسلسل صرف یہی دعا پڑھتی رہتی ہوں اور اس کے کئی نصاب مکمل کر چکی ہوں ۔ اس کے علاوہ میں کلمے کے بہت سے نصاب پڑھ چکی ہوں اور تین مرتبہ رمضان المبارک میں استغفار کا سوا لاکھ بھی ختم کر چکی ہوں اور محمد رسول اللہ کاپانچ لاکھ بھی پڑھ چکی ہوں گزشتہ رمضان میں استغفار کا سوا لاکھ ختم کیا ہے اور وہ میں آپ دامت برکا تہم کو ہدیہ کرتی ہوں اللہ پاک آپ کے اور پوری امت کے حق میں قبول فرمائے ۔
کالی جادو گرنی کا جادو زائل :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ پچھلے کچھ عرصہ سے مسلسل پڑھ رہی ہوں اس کو اپنے گاؤں میں پھیلانے کی بھرپور کوشش کرتی ہوں اس میں موجود وظائف و نسخہ جات سے خود بھی فائدہ اٹھاتی ہوں اور لوگوں کو بھی بتاتی رہتی ہوں ۔ ہمارے گاؤں میں کالے جادو والے بہت زیادہ ہیں میری خواہش ہے کہ اپنے محلے و گاؤں میں عبقری کے توسط سے نیکیاں پھیلاؤں یہاں کے لوگ بھی نیک ہو جائیں ،تسبیح خانہ میں جایا کریں ۔ کالا جادو کرنے والے اور کرنے والیاں نیک ہو جائیں ہر ماہ عبقری پڑھا کریں ۔عبقری ہر ایک کے ہاتھ میں ہو اور میرے گاؤں کے ہر محلے کا ہر فرد بہت بہت اچھا اور نیک بن جائے اور ہر غلط کام کرنے والے خدا کے نیک بندے بن جائیں ۔ میری خواہش ہے کہ یہاں کی جتنی عورتیں جو قرآن پڑھنا نہیں جانتی ان کو قرآن پاک پڑھا ؤں یہ سب خیالات عبقری کے مسلسل مطالعہ کے بعد ہی میرے ذہن میں آتے ہیں ۔ اب میں آتی ہوں اصل موضوع کی طرف ہمارے گاؤں میں ایک عورت کالا جادو کرتی ہے وہ جس مرد کو چاہتی ہے اپنے جال میں پھنسا لیتی ہے پھر وہ مرد جتنی دیر وہ عورت چاہتی ہے اس کے ساتھ ہی رہتا ہے جب اس عورت کا اس مرد سے جی بھر جاتا ہے وہ اسے چھوڑ دیتی ہے۔ اس جادو گرنی نے اپنے شوہر کا بھی دماغ بند کیا ہوا ہے۔ اس کے سامنے سب ہوتا ہے مگر وہ بول نہیں سکتا تو میری دوست ج کا شوہر پہلے اس عورت کو جانتا تھا کہ یہ غلط ہے اس کے گھر کے قریب سے بھی نہیں گزرتا تھا وہ جادو گرنی اس کے پیچھے پڑی رہی کہ بات سنو ایک دفعہ میرے گھر آؤ۔ اس نے ایک مرتبہ بہانے سے گھر میں کسی کام کے سلسلے میں گلی میں کھڑے چند آدمیوں کو اپنے گھر بلایا جن میں میری دوست کا شوہر بھی تھا ۔ کچھ سامان اٹھوانے کے بعد اس نے سب کو کچھ کھلایا اور میری دوست کے شوہر کو علیحدہ سے کوئی چیز کھلائی جو اس نے ا س وقت کھا لی ۔ اس کے بعد میری دوست کا شوہر اس کے جال میں پھنس گیا اور ہر رات اس کے گھر میں گزارتا اور اپنے بیوی بچوں کو بلاتا تک نہیں تھا ۔ میں نے ا س کو یہی وظیفہ "یارب موسی یارب کلیم ﷽ "پڑھنے کو بتایا میری دوست نے تین ماہ مسلسل یہ وظیفہ پڑھا تو جادو گرنی اور اس کے شوہر کی آپس میں لڑائی ہو گئی معاملہ گڑ بڑ ہو گیا اس نے وہاں جانا چھوڑ دیا اور اپنی بیوی اور بچوں سے معافی مانگی اور اس کے گھر میں سکون آ گیا وہ اب بھی آپ کو عبقری کی ٹیم کو دعائیں دیتی ہے ۔

کالی جادو گرنی کا جادو زائل


کالی جادو گرنی کا جادو زائل :۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ پچھلے کچھ عرصہ سے مسلسل پڑھ رہی ہوں اس کو اپنے گاؤں میں پھیلانے کی بھرپور کوشش کرتی ہوں اس میں موجود وظائف و نسخہ جات سے خود بھی فائدہ اٹھاتی ہوں اور لوگوں کو بھی بتاتی رہتی ہوں ۔ ہمارے گاؤں میں کالے جادو والے بہت زیادہ ہیں میری خواہش ہے کہ اپنے محلے و گاؤں میں عبقری کے توسط سے نیکیاں پھیلاؤں یہاں کے لوگ بھی نیک ہو جائیں ،تسبیح خانہ میں جایا کریں ۔ کالا جادو کرنے والے اور کرنے والیاں نیک ہو جائیں ہر ماہ عبقری پڑھا کریں ۔عبقری ہر ایک کے ہاتھ میں ہو اور میرے گاؤں کے ہر محلے کا ہر فرد بہت بہت اچھا اور نیک بن جائے اور ہر غلط کام کرنے والے خدا کے نیک بندے بن جائیں ۔ میری خواہش ہے کہ یہاں کی جتنی عورتیں جو قرآن پڑھنا نہیں جانتی ان کو قرآن پاک پڑھا ؤں یہ سب خیالات عبقری کے مسلسل مطالعہ کے بعد ہی میرے ذہن میں آتے ہیں ۔ اب میں آتی ہوں اصل موضوع کی طرف ہمارے گاؤں میں ایک عورت کالا جادو کرتی ہے وہ جس مرد کو چاہتی ہے اپنے جال میں پھنسا لیتی ہے پھر وہ مرد جتنی دیر وہ عورت چاہتی ہے اس کے ساتھ ہی رہتا ہے جب اس عورت کا اس مرد سے جی بھر جاتا ہے وہ اسے چھوڑ دیتی ہے۔ اس جادو گرنی نے اپنے شوہر کا بھی دماغ بند کیا ہوا ہے۔ اس کے سامنے سب ہوتا ہے مگر وہ بول نہیں سکتا تو میری دوست ج کا شوہر پہلے اس عورت کو جانتا تھا کہ یہ غلط ہے اس کے گھر کے قریب سے بھی نہیں گزرتا تھا وہ جادو گرنی اس کے پیچھے پڑی رہی کہ بات سنو ایک دفعہ میرے گھر آؤ۔ اس نے ایک مرتبہ بہانے سے گھر میں کسی کام کے سلسلے میں گلی میں کھڑے چند آدمیوں کو اپنے گھر بلایا جن میں میری دوست کا شوہر بھی تھا ۔ کچھ سامان اٹھوانے کے بعد اس نے سب کو کچھ کھلایا اور میری دوست کے شوہر کو علیحدہ سے کوئی چیز کھلائی جو اس نے ا س وقت کھا لی ۔ اس کے بعد میری دوست کا شوہر اس کے جال میں پھنس گیا اور ہر رات اس کے گھر میں گزارتا اور اپنے بیوی بچوں کو بلاتا تک نہیں تھا ۔ میں نے ا س کو یہی وظیفہ "یارب موسی یارب کلیم ﷽ "پڑھنے کو بتایا میری دوست نے تین ماہ مسلسل یہ وظیفہ پڑھا تو جادو گرنی اور اس کے شوہر کی آپس میں لڑائی ہو گئی معاملہ گڑ بڑ ہو گیا اس نے وہاں جانا چھوڑ دیا اور اپنی بیوی اور بچوں سے معافی مانگی اور اس کے گھر میں سکون آ گیا وہ اب بھی آپ کو عبقری کی ٹیم کو دعائیں دیتی ہے ۔

Wednesday, December 23, 2015

پیاز کے فائدے

نیویارک(نیوزڈیسک)پیاز کی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اور یہی وجہ ہے کہ یہ ماں رات کو سوتے ہوئے اپنے بچے کے پاس پیاز رکھتی ہے،آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اس کا کیا فائدہ ہوتا ہے۔


کھانسی سے نجات
پیازمیں سلفر پایا جاتا ہے اور بچوں اور بڑوں کو اگررات کو کھانسی ہونے لگے تو آنکھ کھل جاتی ہے اور کافی مشکل ہوتی ہے یکن اگر پیاز پاس رکھا جائے تو کھانسی نہیں ہوتی۔


متلی کے لئے
اگر آپ کو متلی ہونے لگے یا دل گھبرائے تو پیاز کاٹ کر بغل میں دبا لیں،تھوڑی ہی دیر میں آپ کی طبیعت بحال ہوجائے گی۔


کیڑے مکوڑوں اور مچھروں سے حفاظت
جب پیاز پاس رکھا جائے تو آپ کے پاس کیڑے مکوڑے اور مچھر نہیں آئیں گے اور آپ پرسکون نیند لیں سکیں گے۔


انفیکشن کے لئے
پیاز پاس رکھنے سے کانوں اور جسم کی دیگر انفیکشن سے بچا جاسکتا ہے۔


سردی لگنے کی صورت میں
اگر سردی لگ جائے تو پیاز سے طبیعت ٹھیک ہوجاتی ہے،پیاز کی چائے بنائیں اور پی کر سردی ے نجات حاصل کریں۔

دانوں کے لئے
اگر دانے بن جائیں تو ایک پیاز لے کر اسے آدھے کپ شہد میں ڈالیں اور اس محلول کو دانوں پر لگانے سے دانے ٹھیک ہوجائیں گے۔


گرتے بالوں کے لئے
اگر آپ کے بال گرنے لگیں تو پیاز کا رس سر میں لگانے سے بال مضبوط ہوں گے۔پیازمیں موجود سلفر آپ کے سر کے بالوں کومضبوط کرے گا اور وہ گرنا رک جائیں گے۔
نوٹ : اگر کسی قسم کی الرجی کا شکار ہوں تو اس نسخے پر عمل سے پہلے ڈاکٹر سے اجازت لے لیں .

Tuesday, December 22, 2015

دشمن کے نرغے میں ایک رات

دشمن کے نرغے میں ایک رات  :۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے والد مرحوم پاک فوج میں ملازم تھے 1965ء کی جنگ کے واقعات بڑے شوق سے سنایا کرتے تھے ۔ انہی میں سے ایک واقعہ عبقری قارئین کے گوش گزر کر رہا ہوں ۔
چونڈہ کی بڑی لڑائی کا آغاز 17 ستمبر سے ہو ا اور 21 ستمبر تک جاری رہی تاہم 10 ستمبر سے ہی دونوں اطراف میں ٹینک یونٹوں کا اضافہ ہونا شروع ہو گیا تھا جنگ میں کبھی سیالکوٹ پسرور ریلوے لائن پر تیزی آ جاتی تو کسی دن جلسر سیکٹر کے علاقے میں حملہ ہو جاتا دشمن سیالکوٹ کو بائی پاس کرتے ہوئے وزیر آباد پہنچنا چاہتا تھا ۔ اس زمانے میں ٹینکوں کی لڑائی رات کے وقت نہیں ہوتی تھی کیونکہ ٹینکوں پر اندھیرے میں دیکھنے کے آلات نہیں ہوتے تھے اس لئے سورج ڈوبنے کے وقت دونوں اطراف کے ٹینکوں کو واپسی کا حکم ملتا اور دو دو کلومیٹر اپنے اپنے علاقے میں پیچھے آ کر رک جاتے اور مرمت ایمونیشن اور پٹرول ڈلوانے  کا کام رات کو ہوتا رہتا تاکہ تیاری کر کے اگلے دن پھر صبح فرنٹ لائن پر جانا ہوتا تھا تاہم انفنٹری اور توپ خانہ رات کو اپنی کاروائیاں جاری رکھتے ۔18 ستمبر لڑائی زوروں پر تھی دشمن کو اندازہ ہو گیا تھا کہ وہ آگے نہیں بڑھ سکتا اب صرف اپنا منہ اونچا دکھانے کیلئے لڑ رہا تھا سارا دن توپوں کی گھن گرج آسمان پر ہوائی جہازوں کی چیخ چنگاڑ اور ٹینکوں کی خوفناک جنگ بغیر وقفے سے جاری تھی ۔ دھواں اور گرد و غبار اس قدر زیادہ تھا کہ ٹینک بہت قریب سے اور بعض اوقات سو میٹر سے بھی کم فاصلے پر ایک دوسرے کو نشانہ بنا رہے تھے ایک عینی شاہد فوجی کا کہنا ہے کہ بعض موقع پر اچانک انتہائی قریب سے دشمن نظر آیا دونوں خراب ہوئے وہیں پر چار چار جوان ٹینکوں سے باہر نکلے اور دست بدست جنگ ہوئی اللہ پاک کا شکر ہے ایسے واقعات میں بھی زیادہ تر پاکستانی فوجیوں کا پلہ بھاری رہا سورج غروب ہونے پر دونوں اطراف کے ٹینکوں کو واپسی کا حکم ملا ۔ ہمارا ایک ٹینک جو دشمن کے ٹینکوں کے بہت ہی زیادہ قریب تھا وائرلیس سسٹم تباہ ہونے کی وجہ سے واپسی کا آرڈر نہیں سن سکا اس میں صوبیدار صاحب اور دوسرے تین جوان شام کے اندھیرے اور گرد و غبار کی وجہ سے درست سمت کا اندازہ نہیں لگا سکے اور محض دوسرے ٹینکوں کا رخ موڑتے دیکھ کر ان کے ساتھ غلطی سے بھارت کی طرف چل پڑے ، تین چار کلو میٹر دور جا کر ٹینک جھمگٹوں میں درختوں کے نیچے کھڑے ہو گئے ۔ ابھی تک صوبیدار صاحب اور ساتھیوں کو معلوم نہیں تھا کہ وہ کس خطرناک صورتحال میں گھر چکے ہیں ۔ ان کے دو ساتھی نکل کر کھانا لینے کیلئے لنگر کی طرف رروانہ ہوئے اور بغیر کھانا لئے بہت جلد گھبرائے ہوئے واپس آ گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوجیوں کی وردی پر پونا ہارس (رجمنٹل بیچ ) کا نشان ہے اور اردگرد کے ٹینک بھی اپنے نہیں ہیں یہ سب کچھ انہوں نے لنگر کی آگ کی روشنی میں دیکھا تھا ۔ بہر حال صوبیدار صاحب نے اللہ پاک سے دعا کی اور ساتھیوں کی ہمت بند ھائی اور دو بندوں کو پھر کھانا لینے بھیجا ۔ اس دفعہ انہوں نے قمیص اتاری ہوئی تھی اور منہ پر ذرا تولیہ لپیٹ رکھا تھا ۔ لنگر پر بھارتی فوجیوں کی لائن لگی ہوئی تھی اور جلدی جلدی کھانا تقسیم کیا جارہا تھا ۔ باری آنے پر دونوں جوانوں نے تولیے سے پسینہ پوچھتے ہوئے پلیٹیں آگے کر دیں اور کھانا لے کر باخیریت ٹینک میں آ گئے ۔اب چارو ں یہاں سے بچ نکلنے کی تدبیریں سوچنے لگے ان کو پتہ تھا تھوڑی دیر بعد پٹرول ڈالنے والے آ جائیں گے پھر ایک گروپ ٹینک کی مرمت کے بارے میں پوچھنے آئے گا ۔ اس کے علاوہ ایک گروپ ٹینک کیلئے ایمبونیشن دینے آئے گا ۔ ان تمام حالات کا اندازہ کرتے ہوئے ان میں گھبراہٹ طاری ہو رہی ہے ۔ ٹینک کو سٹارٹ کر کے بھگا  لے جانا ابھی ممکن نہیں تھا لیکن صبح کی روشنی سے پہلے پہلے وہاں سے نکلنا ضروری تھا اللہ پاک سے التجا کرتے ہوئے سب نے بار بار دعائیں مانگیں آخر صوبیدار صاحب نے اپنے تینوں جوانوں کو کہا ہم ہتھیار بالکل نہیں ڈالیں گئے ۔ او بچنے کی پوری کوشش کریں گئے ۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا جو بھی کام کرنے والے بندے آئیں بالکل مختصر بات کرنی ہے جیسے ٹھیک ہے کر دو ، نہیں ضرورت وغیرہ وغیرہ تھوڑی دیر بعد بھارتی فوج کی پٹرول ڈالنے والی گاڑی آئی اور ٹینک میں پٹرول ڈلوالیا ۔ پانچ گولے پہلے سے بچے ہوئےتھے ۔ سحری کے وقت بھارتی فوجیوں کی نقل و حرکت شروع ہو گئی ۔ رسالے کو مارچ کا حکم آنے والا ہے لیکن صوبیدار صاحب نے بسم اللہ پڑھتے ہوئے اپنا ٹینک پہلے سٹارٹ کر دیا اور کبھی آگے اور پیچھے کرتے ہوئے دشمن کے جم گٹھوں سے ذرا سو میٹر باہر لے آئے یک دم انہوں نےے بڑی گن کا رخ بھارتی ٹینکوں کی طرف کیا پورے پانچ گولے دشمن پر فائر کیئے۔  اور فرنٹ لائن کی طرف دوڑ لگا دی جو کہ تین چار کلو میٹر دور تھی ۔ تھوڑی دیر تک دشمن کو بالکل سمجھ نہیں آئی پھر اس نے توپ خانے کی مدد سے ٹینک کو روکنے کی کوشش کی ۔ بہر حال فرنٹ لائن کے قریب پہنچ کر ایک اور خطرناک مرحلہ ابھی عبور کرنا باقی تھا پاکساتی فوجیوں کو کیسے معلوم ہو کہ بھارت کی طرف سے ان کا اپنا ٹینک آ رہا ہے ۔ اب قدرے روشنی ہونے لگی تھی ٹینک کی گن پر سفید کپٹرے باندھ دیے گئے اور گن کا رخ ایک سائیڈ کی طرف موڑ دیا گیا تاکہ دیکھنے والوں کو معلوم ہو کہ خطرناک ارادہ نہیں ہے ۔ پاک فوج کے جوانوں نے ٹینک کو نشانے پر لے رکھا تھا اور عجیب کشمکش میں دیکھ رہے تھے کہ دشمن ہتھیار ڈالنے کیوں آ رہا ہے ۔ ٹینک آہستہ آہستہ بڑھتا ہوا ہمارے مورچوں کے درمیان آ گیا چاروں جوان نعرہ تکبیر بلند کرتے ہوئے باہر نکلے اور اردگرد موجود فوجی جوانوں سے گلے مل رہے تھے یہ اللہ پاک کی مدد شامل حال تھی جس کی وجہ سے انہوں نے خطرناک صورتحال میں رات گزارنے کے باوجود بھارت کے پانچ ٹینک تباہ کر دیئے اور خود بھی کامیابی سے واپس آ گئے ۔