Sunday, April 17, 2016

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج (طبی مشورے)۔۔


چار بڑےآپریشن اور کمزوری :۔۔

میرے چار بچے بڑے آپریشن سے ہوئے، آخری آپریشن پانچ سال پہلے ہوا تھا اس کے بعد سے شدید کمزوری ہے۔ چکرا چکرا کے گرتی ہوں، کئی بار ز خمی ہوگئی، صبح بستر سے اٹھ کر کھڑی نہیں ہوسکتی۔ دوپہر کو سو جائوں تو مغرب تک سوئی رہتی ہوں، پھر بھی اٹھنا مشکل ہوتا ہے۔ ڈاکٹر کیلشیم آئرن کی کمی بتاتے ہیں، آئرن کی گولیوں سے ری ایکشن ہونے لگا ہے۔ کیلشیم سے گردے میں کنکری بن گئی تھی جو خربوزہ کھانے سے اب نکل گئی۔ (انعم‘ راولپنڈی) ۔۔

مشورہ:عمدہ اعلیٰ قسم کا رس والا تازہ سیب پانی سے دھو کر کھائیں یا رس نکال کر پئیں۔ یہ تدبیر روزانہ غذا کے بعد دوپہر اور ناشتہ کے ساتھ ہی مفید ہے۔ ایک ماہ کے بعد دوبارہ کیفیت لکھیں۔


 قبض اور گیس:۔۔

میری عمر 19سال ہے پیٹ میں بل پڑتے ہیں اکثر قبض اور گیس ہوجاتی ہے اجابت میں خون آجاتا ہے ریشہ آتا ہے، دن میں چار پانچ مرتبہ واش روم جانا پڑتا ہے، آپ کے مشورے سے جوارش عود شیریں کھائی، اس سے مجھے پچاس فیصد آرام ہے، کیا یہی دوا اور کھائوں یا دس دن سے زیادہ نہیں کھانی۔ (احسان اللہ‘ کوئٹہ)۔۔
 مشورہ: مستقل شفایابی تک جوارش عود شیریں کھاتے رہیں دو تین ہفتے میں مستقل شفایابی ہوجائے گی۔


 دوا کھائی اور ری ایکشن شروع:۔۔

 میری عمر 25 سال ہے، اکسیر جگر اور ایک کمپنی کی قرص ملین کھانے سے منہ میں چھالے نکل آئے جسم سوکھ گیا، سر میں خشکی ہوگئی بال دو شاخے ہوگئے اور گرنے لگے، قبض بھی ہے۔ (صباح نزارت) مشورہ: دونوں وقت جوارش شاہی چھ گرام غذا کے بعد کھائیں، مفرح باردچھ گرام صبح و شام کھائیں، کتھا، طبا شیر، چھوٹی الائچی کے دانے باریک پیس کر چھالوں پر چھڑکیں۔ سوتے وقت اسپغول کی بھوسی دودھ میں حل کرکے پئیں۔ تین ہفتے کے بعد دوبارہ لکھیں۔ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔

 ہاتھوں کی جلن:۔۔۔

مجھے ملیریا بخار ہوا تھا۔ شروع میں تو پتہ نہیں چلا کہ یہ ملیریا ہے بہت ٹیسٹ ہوئے ملیریا نہیں تھا، اس لئے ٹائیفائیڈ کے کورس ہوتے رہے، پھر ڈاکٹروں کی سمجھ نے جواب دے دیا مگر پھر بھی وہ صرف بخار اتارنے کی دوائیں دیتے رہے۔ بالآخر ایک تجربہ کار ڈاکٹر نے ملیریا کورس کروایا جس سے ہفتہ بھر میں شفاء من جانب اللہ ہوگئی مگر ہاتھوں کی جلن نے پریشان کیا ہوا ہے۔ سخت سردی میں بھی ہاتھوں پائوں کو ٹھنڈے پانی میں رکھنا پڑتا ہے۔ (مشعل۔ کراچی) مشورہ: غذا کے بعد دونوں وقت آڑو کھائیں، آڑو کا موسم نہ ہوتو گنا چوسیں، انڈا، گوشت، مرغ، مچھلی استعمال نہ کریں۔ تین ہفتے کے بعد دوبارہ لکھیں۔

 قطرے آنے کی شکایت:۔۔ 

مجھے پیشاب کے بعد قطرے آنے کی شکایت ہے اس کی وجہ سے میں نماز کی پابندی نہیں کرسکتا ہوں، ساتھ ساتھ کمزوری کی بھی شکایت ہے جسم ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گیا ہے ٹھنڈی چیزیں میں کھا ہی نہیں سکتا۔ اگر غلطی سے کھالوں تو بخار شروع ہوجاتا ہے‘ گرمیوں میں بھی سردی لگتی ہے ہڈیوں میں بھی درد رہتا ہے۔ (توقیل‘رحیم یار خان) مشورہ: عمدہ بنا ہوا بادام کا حلوہ کھائیں، صبح توے کی گرم روٹی پر خالص گھی لگاکر کھائیں، ٹھنڈی اور کھٹی چیزیں بالکل نہ کھائیں۔ 

 امراض معدہ میں مبتلا:۔۔ 

میری طبیعت اکثر خراب رہتی ہے، مجھے اکثر گیس ہوجاتی ہے سر میں شدید درد کے باعث چکر آتے ہیں دو سال سے معدے میں تھوڑا بہت درد ہوتا ہے پسلیوں کے نیچے معدہ کے منہ والی جگہ اور کبھی کبھار پیچھے والی جگہ پر درد اور چبھن ہوتی ہے، بھوک ہر وقت لگتی ہے ٹائم پر کھانا نہ ملنے پر گھبراہٹ اور طبیعت بوجھل ہوتی ہے، یعنی معدہ خالی ہونے کی صورت میں گھبراہٹ اور طبیعت خراب رہتی ہے۔ (فضیلہ‘ لاہور) مشورہ: اسپغول کی بھوسی دو چمچ رات کو سوتے وقت ایک گلاس دودھ میں ملاکر پی لیں۔ صبح ناشتہ میں دلیہ کھائیں، دوپہر، رات کو کدو، توری، لوکی، مولی، شلجم پکاکر روٹی سے کھائیں۔ مرچ مصالحے اور کھٹائی سے پرہیز کریں۔ 


سانس لینے میں دشواری:۔۔

 مجھے سانس کی تکلیف ہے، سانس لینے میں کافی دشوار ہوتی ہے، سردیوں میں یہ تکلیف بڑھ جاتی ہے۔ (ایم ۔ کے‘شاہکوٹ) مشورہ: لعوض صنوبر ایک ایک چمچ آدھ کپ گرم پانی میں ملاکر صبح و شام پی لیں۔ ٹھنڈی اور کھٹی چیزوں سے پرہیز رکھیں۔ افاقہ نہیں ہوتا:مجھے تقریباً دو تین سالوں سے الرجی کی شکایت ہے کھجانے سے سرخ دھبے بن جاتے ہیں، گرمیوں میں یہ مرض شدت اختیار کرجاتا ہے، بہت ساری دوائیاں استعمال کیں لیکن افاقہ نہیں ہوا۔ (احمد علی‘ شیخوپورہ) مشورہ: شربت نیلو فر ایک ایک اونس آدھ گلاس پانی میں ملاکر صبح و شام پی لیں۔ گرم مصالحے، مرچ، گوشت سے پرہیز کریں۔ چہرے سے آگ نکلتی ہے:میرے جسم میں بہت زیادہ گرمی ہے، چہرے پر پیپ والے دانے نکلتے ہیں۔ ہاتھ لگانے سے درد کرتے ہیں اور چہرے سے آگ سی نکلتی ہے، سارا جسم گرم رہتا ہے پنکھے میں بھی گرمی لگتی ہے، ٹھنڈی سبزیاں اور ٹھنڈے مشروبات بھی استعمال کررہی ہوں مگر پھر بھی گرمی محسوس ہوتی ہے۔ مشورہ: شربت عناب اور شربت نیلو فر ایک ایک اونس آدھ گلاس پانی میں ملاکر صبح و شام پی لیں۔ غذا میں کدو، توری، لوکی، مولی، شلجم، گاجر، کھیرا پکا کر روٹی سے کھائیں۔ گرم چیزوں سے پرہیز رکھیں۔

 بچپن سے نزلہ زکام:۔۔

عرصہ ایک سال سے سر میں درد رہتا ہے، دماغ ہلتا محسوس ہوتا ہے، بچپن میں مجھے اکثر نزلہ زکام رہتا تھا۔ اس سر درد کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں، کمپیوٹر دیکھوں یا کتاب پڑھوں تو سر میں درد شروع ہوجاتا ہے۔ (محمد بلال‘ لاہور) مشورہ :پورے اجزاء سے بنا ہوا خمیرہ گائو زبان عنبری جواہر والا چھ گرام کھائیں، صبح ناشتہ میں خالص اصلی مکھن توس پر لگاکر کھائیں، روزانہ سات دانے بادام، بیس دانے کشمش بھی کھائیں۔ ٹی وی اور کمپیوٹر کا استعمال کم کریں، دماغ کو آرام دینے کی کوشش کریں، سر پر روغن لبوب سبعہ کی ہر روز مالش کریں۔ -

ظالم اور ناراض شوہر کے لیے وظیفہ ، شوہر کی محبت حاصل کرنے کے لیے وظیفہ


کہیں پھرسے طلاق نہ دے دیں:.۔
محترم قارئین میں بہت مختصر لکھوں گی۔ شادی کا ایک سال سکون سے گزرا‘ شوہر نے ہر طرح سے خیال رکھا‘ میری ساس نندیں برداشت نہیں کرتی تھیں‘ ڈھکے چھپے الفاظ میں میری برائیاں کرتیں‘ بات نہ بنی تو انہوں نے جھوٹ اور منافقت کا سہارا لے کر اس قدر شوہر کے دل میں نفرت پیدا کردی کہ اس نے مجھے ایک طلاق دے دی۔ بہن کے شوہر جو کہ میرے جیٹھ بھی لگتے ہیں نے صلح کروائی۔ میرے شوہر نے مجھ سے معافی مانگی لیکن وہ پہلے جیسا نہیں رہا‘ اب بھی وہ مجھے دھمکیاں دیتا ہے کہ چھوڑ دوں گا‘ کہیں چلا جاؤں گا‘ پھر تم بچوں کے ساتھ سڑکوں پر بھیک مانگتی رہنا۔ دو وقت کی روٹی بھی ترسا ترسا کر دے رہا ہے‘ نہ نماز‘ نہ قرآن پڑھتا ہے۔ ٹی وی کا شیدائی ہے‘ پان سگریٹ معمول ہے۔ دوستوں کی لمبی فہرست ہے‘ کبھی کبھی تو رات بھر گھر نہیں آتا‘ کپڑے دوائی کیلئے ترساتا ہے‘ بچے مانگیں تو مار کر بھگا دیتا ہے۔ قارئین! مجھے کوئی وظیفہ بتائیں میں بہت تھک چکی ہوں‘ ذہنی و جسمانی طور پر بیمار رہتی ہوں‘ بیماریوں اور پریشانیوں سے اس قدر دلبرداشتہ ہوجاتی ہوں کہ دل کرتا ہے خود کو اور بچوں کو مار دوں۔ میرےسے تو نہ اب بچے سنبھالے جارہےہیں اور نہ کام! شدید اذیت میں ہوں۔ (ش۔غ۔ج)

جواب:بہن! میں آپ کادکھ سمجھ سکتی ہوں‘ میری چھوٹی بہن کا بھی یہی مسئلہ تھا‘ میں نے اسے درج ذیل عمل بتایا تو اب ماشاء اللہ آپ شاید یقین نہ کریں اس کا شوہر اس کا اتنا خیال رکھتا ہے کہ جیسے کانچ کی گڑیا ہو۔ آپ بھی اپنے شوہر کا تصور کرکے سورۂ انعام کی آیت نمبر 45 کثرت سے پڑھیں
فَقُطِعَ دَابِرُ الۡقَوۡمِ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا‌ ؕ وَالۡحَمۡدُ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏

 اور کلام الٰہی کا کمال اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔ (زبیدہ قدیر‘ جھنگ)

منہ پر کالے تل ، کالے تلوں کا روحانی علاج


منہ پر کالے تل:

محترم قارئین!میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے منہ پر کالے تلوں کے نشان بہت زیادہ ہیں‘ میری عمر 20 سال ہے۔ میں بی اے کی سٹوڈنٹ ہوں‘ میرے لیے یہ بات بہت پریشان کن ہے‘ مجھے کوئی ایسا وظیفہ یا تسبیح بتادیں جس سے یہ ٹھیک ہوجائیں۔ (منزہ‘ خانیوال) جواب:منزہ! آپ کے مسئلہ کا بارہا کا آزمودہ حل میرے پاس موجود ہے۔ یہ عمل عبقری میں کئی بار چھپ چکا ہے اور لاتعداد قارئین اسےاب تک آزما چکے ہیں۔ جن کا اظہار وقفے وقفے سے اس عمل کے متعلق قارئین کی تحریروںکا چھپنے سےہوتا ہے۔ آپ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح یَاخَالِقُ یَامُصَوِّرُیَاجَمِیْلُ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھیں۔انشاء اللہ کچھ ہی عرصہ کے بعد آپ کا چہرہ داغ ‘ دھبوں سے بالکل پاک ہوجائے گا۔ حسن ایسا کے آپ خود بھی یقین نہ کریں گی۔ (شازیہ بشیر‘لاہور) - 

  black moles on face spiritual  treatment

Wednesday, April 13, 2016

مراقبہ سے فیض پانے والے۔

مراقبہ میں پچھلے چھ سالوں سے مسلسل کررہی ہوں۔ دوران مراقبہ جو برکات‘ انوارت و تجلیات دیکھیں وہ پہلے کبھی نہ دیکھیں۔ ابھی پچھلے ماہ جو میں نے مراقبہ شروع کیا تو کچھ دیر بعد تصور بنا ایسے لگا
جیسے آسمان میں پیلی سی روشنی ہے جو پھوار کی صورت میں میرے اوپر برس رہی ہے اور مسح کے انداز میں کان پر اسی روشنی کی پھوار کو ہاتھوں سے پھیررہی ہوں اور میرے جسم سے بھی وہی روشنی منعکس ہوکر شعاعیں پھیلارہی ہے اور میں اوپر آسمان کی طرف دیکھ رہی ہوں کہ کیسےاوپر جاؤں گی کہ یکایک آسمان سے دو قطاریں دائیں اور بائیں جانب سے سفید پوش افراد ہیں نامعلوم وہ فرشتے ہیں یا کیا مخلوق ہیں؟میری طرف ہاتھ بڑھا رہے اور میں نے اپنے ہاتھ بھی آگے بڑھادئیے اور انہوں نے میرے ہاتھوں کو تھاما اور میں ان کی مدد سے پہلے آسمان پر پہنچ گئی۔ وہ بزرگ کچھپڑھ رہے تھے میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کیا پڑھ رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ۔
میں فرشتوں کے ساتھ تسبیح پڑھتی ہوں۔ پھر دوران مراقبہ ہی اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ یااللہ! میرے دل سے حسد‘ کینہ‘ بیماریاں نکال دیجئے۔ کچھ ہی دیر میں مجھے اپنا آپ بہت ہلکا محسوس ہوا۔ پھر اللہ سے دعائیں مانگنا شروع کیں‘ مانگتے مانگتے کہتی کہ اللہ دنیا میں تو کبھی اتنی دعا نہیں مانگی نماز بھی پڑھتی ہوں تو کبھی نصیب ہوتی ہے کبھی نہیں لیکن یہاں پہلے آسمان پر یہ دعائیں کیں۔ پھر نامعلوم کب میں دعائیں کرتی  نیند کی وادی میں کھو گئی ا
۔ (ف،ر) -

مراقبے سے علاج,


مراقبے کے جب کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دے گا۔
Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعداد ی ورد کر یں‘ اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ’’ آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں‘‘ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آجائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپکو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اسکے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دیگا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔ -

Tuesday, April 12, 2016

رزق بارش کی طرح برسنے کا آزمودہ عمل، سورہ مزمل کا عمل




 اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ کسی دشمن کو بھی رزق کی تنگی نہ دے کیونکہ جس طرح حکماء حضرات قبض کو اُم لامراض سے منسوب کرتے ہیں کہ یہ تمام بیماریوں کی ماں (جڑ) ہے‘ اسی طرح ہمارے معاشرے میں تنگی رزق تمام برائیوں کو ایجاد کرنے کیلئے کافی ہے۔ اس سے اکثر انسان میں ہر برائی اور عیب پیدا ہوجاتا ہے۔ اس لیے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اہل بیت کے صدقے سب کو تنگی رزق سے بچائے۔ (آمین) 

قارئین عرض ہے کہ رب تو سب کا ہے مگر بندہ اپنا موازنہ کرے کہ وہ بندہ ہے یا نہیں۔ امید ہے کہ اپنی ہی خامیاں نظر آئیں گی۔ بہرحال آپ ازخود اپنے آپ کو درست کریں اور اپنے گناہوں سے معافی مانگیں اور اپنے ماں باپ کا احترام کریں‘ ان کی خدمت کریں‘ قرآن پاک کی تلاوت کریں‘ نماز ادا کریں اور صدقہ وخیرات کریں۔ رزق کی فراخی اور تنگی اللہ رب العزت نے اپنے قبضہ قدرت میں رکھی ہے۔ دنیا والے جادو‘ ٹونے کے زور پر کسی کا رزق و روزگار باندھ دینے‘ کم کردینے‘ ختم کردینے یا چھین لینے کی کالک اپنے منہ پر مل لیتے ہیں۔ حالانکہ یہ بھی ممکن ہے کہ جب یہ بدبخت کسی کا رزق باندھنے کا قبیح عمل کررہا ہو وہ واقعی متاثرہ شخص کیلئے تنگی ترشی کا دور شروع ہونے کا ہو اب بدحالی تو اس غریب پر اللہ کے حکم سے آرہی تھی‘ درمیان میں اس دشمن دین نے کود کر الزام اپنے سر لے لیا اور خوامخواہ اپنی عاقبت برباد کرلی۔

 بہرحال اگر واقعی کسی کا روزگار باندھ دیا گیا ہو تو درج ذیل عمل اس کے توڑ کیلئے اکسیر ہے
۔ 1۔ روزانہ بعد نماز فجر اول و آخر درودشریف ایک سو ایک مرتبہ پڑھیں۔ درمیان میں سورۂ مزمل 18 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور دعا کریں۔ یہ پانی خود پئیں‘ گھر والوں کو پلائیں‘ گھر‘دفتر‘ دکان (بمقام کاروبار) میں اس کے چھینٹے ماریں‘ عمل اکتالیس دن کا ہے۔ حالات میں تبدیلی انشاء اللہ تعالیٰ چند دنوں میں شروع ہوجائے گی۔ تاہم اگر اس عمل کو ہمیشہ کیلئے اپنالیا جائے تو زندگی میں کسی اور عمل کی ضرورت نہیں رہتی

۔ 2۔ صبح کو ایک مرتبہ سورۂ یٰسین پڑھیں۔ 3۔ رات کو سونے سے قبل روزانہ سورۂ ملک اور سورۂ واقعہ پڑھیں اور پنجگانہ نماز ادا کرنے کی ہر ممکن کوششیں کرے اور گناہوں سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرے کیونکہ گناہوں کی کثرت سے بھی رزق کی تنگی پیدا ہوسکتی ہے۔ اس لیے سب سے پہلے آپ اپنے آپ کو درست کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ کوئی وجہ نہیں کہ آپ پر اللہ کرم نہ کرے کیونکہ اللہ کی رحمت سے مایوسی کفر ہے۔ اللہ رب العزت ارشاد فرماتے ہیں کہ مجھ سے دعا کرو میں ضرور قبول کروں گا اس لیے اُس کریم رب سے زیادہ سے زیادہ دعائیں مانگیں وہ ضرور بالضرور کرم فرمائے گا۔ -

Friday, April 8, 2016

شاہ ذوقی شاہؒ کے مستند روحانی وظائف


کبھی گھر سے باہر نکل کر سوچتا ہے کہ مجھے کہاں اور کس کام سے جانا تھا۔ کبھی نسیان کے باعث در در کی ٹھوکریں کھاتا ہے گھر کا پتہ نہیں ملتا ہے۔ اس کیلئے ہر فرض نماز کے بعد ایک سو مرتبہ پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے سر پر پھیرلے۔ نافرمان اولاد کو اطاعت گزار بنانا اگر کسی کی اولاد نافرمان ہو اور کہنے سننے کو نہ مانتی ہو اور طرح طرح سے ضد کرتی ہو اور والدین کیلئے مسئلہ بنی ہوئی ہو تو اس کیلئے باوضو اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے اور درمیان میں ایک ہزار مرتبہ

 پڑھ کر پانی یا مٹھائی پر دم کرکے سب بچوں کو کھلائے اور ان سب بچوں پر دم کرے۔ یہ عمل رات کو کرے تاکہ آسانی کے ساتھ سب پر دم کرسکے۔ یہ عمل صرف ایک مرتبہ کرنا ہے اگر اطاعت میں کچھ کمی دیکھے تو ایک مرتبہ اور کرلے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اولاد فرمانبردار اور اطاعت گزار بن جائے گی۔ 

سر کے درد سے آرام 

اگر کسی کے پورے سر میں درد رہتا ہو تو درد سر دور کرنے کیلئے مندرجہ ذیل حروف باوضو لکھ کر موم جامہ کرکے کالے کپڑے میں سی کر مریض کے سر میں باندھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ سر کا درد دور ہوجائے گا۔
وہ حروف یہ ہیں۔
 ۷۸۶ 
دم ہ م ل ہ 

آدھے سر کا درد اگر کسی شخص کے آدھے سر میں درد رہتا ہو تو اس کے لیے باوضو اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھے اور درمیان میں گیارہ مرتبہ یہ آیت

پڑھ کر سر پر دم کیا جائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ آدھے سر کا درد جاتارہے گا۔ 

 دماغ کی کمزوری دور کرنا 

اگر کسی بچے یا بڑے کا دماغ کمزور ہو اور وہ ذرا ذرا سی بات بھی بھول جاتے ہوں یا بچہ اپنے اسکول یا مدرسہ کا سبق بار بار یاد کرنے کے باوجود بھول جاتا ہے تو اس کے حافظہ کی کمزوری دور کرنے اور دماغ کی طاقت اور یادداشت کی مضبوطی کیلئے باوضو مندرجہ ذیل آیت بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ کے ساتھ ایک کاغذ پر لکھیں اور موم جامہ کرکے کندذہن بچے یا بڑے کے گلے میں ڈال دیا جائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے بچے کاذہن چلنے لگے گا اور جو پڑھے گا یاد رہے گا اور بڑا آدمی بھی ضعف دماغ سےمحفوظ ہوجائے گا۔وہ آیت یہ ہے۔


 بھول چوک کا مرض

 اگر کسی شخص کو بھول (نسیان) کا مرض لاحق ہوگیا ہو کہ وہ کبھی گھر کا راستہ تک بھول جاتا ہے۔ کبھی گھر سے باہر نکل کر سوچتا ہے کہ مجھے کہاں اور کس کام سے جانا تھا۔ کبھی نسیان کے باعث در در کی ٹھوکریں کھاتا ہے گھر کا پتہ نہیں ملتا ہے۔ اس کیلئے ہر فرض نماز کے بعد ایک سو مرتبہ
پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے سر پر پھیرلے۔ انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی نسیان (بھول) کے مرض سے نجات حاصل ہوگی۔

 بے خوابی کا علاج 

اگر کسی کو دماغی خشکی کے باعث رات بھر نیند نہ آتی ہو اور بے خوابی کے باعث دن بھر اس کا بدن سست رہتا ہو اور ہر کام میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہو تو اس کے لیےسرسوں یا کھوپرے کے تیل پر باوضو سات مرتبہ یہ کلمات پڑھ کر دم کرے اور سر میں لگائے اور جب تک نیند نہ آئے یہ کلمات پڑھتا رہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ چند دن عمل کرنے سے بے خوابی کا مرض جاتا رہے گا اور پرسکون نیند آنے لگے گی۔ وہ کلمات یہ ہیں۔۔ 

خوب گہری نیند آنا 

اگر کسی آدمی کو نیند نہ آتی ہو اور وہ رات بے چینی میں گزارتا ہو تو اس کیلئے رات کو سوتے وقت گیارہ بار یہ آیت پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے تمام بدن پر پھیرلے۔ انشاء اللہ تعالیٰ خوب گہری نیند آئے گی۔ وہ آیت یہ ہے۔


 نزلہ زکام کا علاج 

اگر کسی کو نزلہ زکام نے تنگ کررکھا ہو اور نزلہ زکام کی شدت کی وجہ سے پریشان ہو اور چھینکوں اور ناک بہنے سے بہت زیادہ مصیبت میں مبتلا ہو تو اس کیلئے گیارہ بار یہ آیت باوضو پڑھ کر کسی کھانے کی چیز پر دم کرے اور مریض کو
کھلادے۔ انشاء اللہ تعالیٰ چند دن عمل کرنے سے مریض صحت یاب ہوجائے گا اور نزلہ زکام ختم ہوجائے گا۔ وہ آیت یہ ہے:۔

 اور سورۂ فاتحہ تین مرتبہ پڑھ کر مریض پر دم کرے۔ یہ نزلہ زکام سے نجات کا عمدہ عمل ہے۔


 درد دانت کا عمل

اگر کسی کے دانت میں شدید درد ہو اور کسی کل چین نہ آتا ہو تو اول و آخر سات سات مرتبہ درود شریف اس کے بعد ان
کلمات کو درمیان میں تین مرتبہ پڑھ کر مریض کے دانتوں پر دم کردیں۔ وہ کلمات یہ ہیں۔

حمل کی حفاظت

اگر کسی عورت کا حمل قائم نہ رہتا ہو اور بار بار گرجاتا ہو تو اس کےقائم رہنے اور بچے کے صحیح و سالم پیدا ہونے کے لیے یہ آیات باوضو لکھ کر موم جامہ کرکے حمل کے شروع کے دنوں میں عورت کی کمر میں باندھ دیں۔ یہ چالیس روز تک بندھا رہے۔ چالیس روز کے بعد کھول کر رکھ دیں۔ پھر یہی آیات والا تعویذ حمل کا نواں مہینہ شروع ہونے پر باندھ دیں۔ جب بچہ پیدا ہوجائے تو بچہ کو غسل دینے کے بعد عورت کی کمر سے کھول کر بچہ کے گلے میں ڈال دیں اور یہ تعویذ بچہ کے گلے میں سات سال تک بندھا رہے۔ سات سال پورے ہونے پر اس کو کسی پتھر کے ساتھ باندھ کر سمندر، دریا، نہر، تالاب، جھیل میں ٹھنڈا کردیں (ڈال دیں) اگر ایسا موقع نہ ہو تو اس کو جنگل میں ایسی جگہ دفن کردیں جہاں لوگوں کے پاؤں نہ پڑیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اس تعویذ کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ بچہ زندہ رہے گا اور لمبی عمر پائے گا۔ وہ آیات یہ ہیں۔