Sunday, April 17, 2016

ظالم اور ناراض شوہر کے لیے وظیفہ ، شوہر کی محبت حاصل کرنے کے لیے وظیفہ


کہیں پھرسے طلاق نہ دے دیں:.۔
محترم قارئین میں بہت مختصر لکھوں گی۔ شادی کا ایک سال سکون سے گزرا‘ شوہر نے ہر طرح سے خیال رکھا‘ میری ساس نندیں برداشت نہیں کرتی تھیں‘ ڈھکے چھپے الفاظ میں میری برائیاں کرتیں‘ بات نہ بنی تو انہوں نے جھوٹ اور منافقت کا سہارا لے کر اس قدر شوہر کے دل میں نفرت پیدا کردی کہ اس نے مجھے ایک طلاق دے دی۔ بہن کے شوہر جو کہ میرے جیٹھ بھی لگتے ہیں نے صلح کروائی۔ میرے شوہر نے مجھ سے معافی مانگی لیکن وہ پہلے جیسا نہیں رہا‘ اب بھی وہ مجھے دھمکیاں دیتا ہے کہ چھوڑ دوں گا‘ کہیں چلا جاؤں گا‘ پھر تم بچوں کے ساتھ سڑکوں پر بھیک مانگتی رہنا۔ دو وقت کی روٹی بھی ترسا ترسا کر دے رہا ہے‘ نہ نماز‘ نہ قرآن پڑھتا ہے۔ ٹی وی کا شیدائی ہے‘ پان سگریٹ معمول ہے۔ دوستوں کی لمبی فہرست ہے‘ کبھی کبھی تو رات بھر گھر نہیں آتا‘ کپڑے دوائی کیلئے ترساتا ہے‘ بچے مانگیں تو مار کر بھگا دیتا ہے۔ قارئین! مجھے کوئی وظیفہ بتائیں میں بہت تھک چکی ہوں‘ ذہنی و جسمانی طور پر بیمار رہتی ہوں‘ بیماریوں اور پریشانیوں سے اس قدر دلبرداشتہ ہوجاتی ہوں کہ دل کرتا ہے خود کو اور بچوں کو مار دوں۔ میرےسے تو نہ اب بچے سنبھالے جارہےہیں اور نہ کام! شدید اذیت میں ہوں۔ (ش۔غ۔ج)

جواب:بہن! میں آپ کادکھ سمجھ سکتی ہوں‘ میری چھوٹی بہن کا بھی یہی مسئلہ تھا‘ میں نے اسے درج ذیل عمل بتایا تو اب ماشاء اللہ آپ شاید یقین نہ کریں اس کا شوہر اس کا اتنا خیال رکھتا ہے کہ جیسے کانچ کی گڑیا ہو۔ آپ بھی اپنے شوہر کا تصور کرکے سورۂ انعام کی آیت نمبر 45 کثرت سے پڑھیں
فَقُطِعَ دَابِرُ الۡقَوۡمِ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا‌ ؕ وَالۡحَمۡدُ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏

 اور کلام الٰہی کا کمال اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔ (زبیدہ قدیر‘ جھنگ)

No comments:

Post a Comment