Showing posts with label شادی کیلیے. Show all posts
Showing posts with label شادی کیلیے. Show all posts

Monday, December 11, 2017

مسئلہ حل اور بھائیوں کا رشتہ ہوگیا


السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ خوش وسلامت رکھے‘ رہتی دنیا تک عزت دے۔ آمین! گزارش ہے کہ میں نے تین مہینے پہلے آپ کو خط لکھا تھامیرے بھائی کی شادی کا مسئلہ تھا‘ آپ نے مجھے پڑھنے کیلئے بہت ہی لاجواب وظیفہ دیا تھا جس سے نہ صرف میرے بھائی کی نوکری لگ گئی اور میرے بھائی کا بہت ہی اچھے گھرانے میں رشتہ بھی پکا ہوگیا ہے بلکہ اس وظیفے کی برکت سےمیرے دوسرے بھائی کا بھی رشتہ طے ہوگیا اور دونوں بھائیوں کی نو مہینےبعد شادی بھی ہے‘ یہ سب کیسے ہوا ہمیں سب کچھ بس خواب ہی لگ رہا تھا‘ اس وظیفہ کے دوران مجھ پر بہت مصیبت آئی‘ خواب میں جنات سے لڑتی‘ نامعلوم مجھ میں لڑائی کیلئے کہاں سے طاقت آتی؟ ہر لمحہ اللہ تعالیٰ نے میری مدد کی‘ میں نماز پڑھتی تو باتھ روم کی گندی بدبو آتی اور اتنی آتی کہ میں بیہوش ہونے کے قریب ہوجاتی‘ قرآن پڑھتی تو گندی بہت ہی گندی بغل کی بدبو آتی تھی جو میری برداشت سے باہر ہوجاتی‘ مجھے خواب میں میری فتح کے سچے اشارے ملتےتھے اور خواب میں کثرت کے ساتھ سورۂ فاتحہ‘ سورۂ اخلاص اور سورٔ ناس پڑھتی تھی اور خواب میں مجھے اشارہ ملا کہ اپنے گھر میں مخصوص مت رہو کہیں ملنے والوں میں جایا کرو‘ پھر میں نے ایک باجی کے پاس جاکر قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ دوبارہ پڑھنا شروع کردیا‘ جب مجھے بدبو آتی تھی میری طبیعت خراب ہوجاتی تھی‘ میرے سر میں بہت ہی شدید درد ہوتا تھا‘ ایسے لگتا تھا کہ میں اب مرجاؤں گی اور میں خواب میں جنات سے لڑائی کے بعد صبح جب سو کر اٹھتی تھی تو میرے جسم میں بہت زیادہ کمزوری ہوتی تھی میں اپنے آپ کو بہت زیادہ کمزور محسوس کرتی تھی پر اللہ کا شکر ہے میں آج بالکل تندرست ہوں‘ اللہ نے ہمیں سچی خوشی عطا فرمادی‘ یہ سب آپ کی دعا اور آپ کے دئیے وظیفہ کی برکت سے ہوا‘ اللہ آپ کو خوش رکھے اور لمبی زندگی عطا فرمائے۔ مجھے یاد ہے جب میں نے پہلی مرتبہ عبقری ایک سٹال پر دیکھا اور دیکھتے ہی اس کی عقیدت میرے دل میں بیٹھ گئی تھی اور جب میں نے اس شمارے کا مطالعہ کیا تو آپ سے ملاقات کا شوق بڑھا‘ ملاقات تو نہ ہوسکی مگر بذریعہ خط جب آپ کا جواب ملا تو میرے دل میں آپ کی عقیدت اور بھی زیادہ ہو گئی‘ مجھے لگا جیسے آپ کا ہاتھ میرے سر پر ہے اور میں ہر مصیبت سے نکل جاؤں گی‘ جب سے آپ کا دیا وظیفہ پڑھنا شروع کیا واقعی ہم مصائب سے نکلنا شروع ہوگئے‘ میری زندگی میں بہت حاسدین اور دشمن ہیں جو مجھ پر جادو کرتے ہیں مگر اب اللہ کی سچی مدد میرے ساتھ ہے اور میں ان شاء اللہ زندگی میں کامیاب ہوجاؤں گی۔جو وظیفہ آپ نے مجھے اور میرے بھائی کو پڑھنے کیلئے بتایا تھا وہ یہ ہے:۔
اول و آخر تین مرتبہ درودشریف کیساتھ 

 اس کے علاوہ مغرب یا عشاء میں سورۂ آل عمران کی پہلی دوسری اور تیسری آیات 313 مرتبہ پڑھنی ہیں۔ ان آیات کی برکت سے میرے دونوں بھائیوں کے رشتے بہت ہی اچھے گھرانے میں ہوگئے ہیں اور اللہ سے دعا ہے کہ شادی بھی خیریت سے ہوجائے اور شادی کے تمام اسباب اللہ غیب سے پورے کرے۔

منگیتر کی بہن جب مجھے دیکھنے آئی تو!


 میری شادی ہونے والی ہے‘ میرے گھروالے رشتہ پسند کرچکے تھے اور لڑکے کو دیکھ آئے تھے، میرے ہونے والی سسرالی مجھے پہلی مرتبہ دیکھ چکے تھے‘ اس کے بعد میرے منگیتر کی بہن‘ ماں اور دیگر رشتہ دار جب ہمارے گھر آئے آئے تو میں نے کولڈ ڈرنک پر پانچ سو مرتبہ 

 آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پھونکا تھا تو ان کی بہنوں نے اپنے بھائی سے میری بہت زیادہ تعریفیں کی تھیں‘ حالانکہ میرے منگیتر بہت زیادہ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ ہینڈسم اور خوبصورت ہیں جبکہ میں نارمل شکل و صورت اور رنگ کی ہوں۔ الحمدللہ! ہمارا رشتہ طے ہوچکا ہے اور ہاں اس رشتہ کیلئے میں نے استخارہ کیا تھا یہ استخارہ میں نے عبقری رسالہ میں پڑھا تھا۔ استخارہ اس طرح ہے کہ دو رکعت نفل پڑھنے کیلئے کھڑے ہوجائیں اور جس چیز کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اس کا تصور کرکے جب سورۂ فاتحہ پڑھنا شروع کریں تو جب

 ُ پر پہنچیں تو اس آیت کی تکرار شروع کردیں اور اتنی دیر پڑھیں جب تک آپ کا چہرہ دائیں یا بائیں نہ مُڑجائے۔ (دائیں مڑ جائے تو مقصد ٹھیک ہے اور بائیں مڑجائے تو جو تصور کیا وہ کام نہ کریں)میں نے جب یہ عمل کیا تو میرا چہرہ دائیں طرف مُڑ گیا تو میں نے ہاں کردی۔

Tuesday, August 30, 2016

دس حیرت انگیز ناقابل یقین فائدے پائیے

دس حیرت انگیز ناقابل یقین فائدے پائیے

آیت جو کوئی روزانہ ہزار بار پڑھےگا ‘ روزی زیادہ ہوگی۔ غیب سے رزق پہنچے گا۔ 
جو کوئی درج بالا آیت کو شہد‘ مکھن یا مرچوں پردم کرکے کھائے گا اس کی قوت باہ میں زبردست اضافہ ہوگا۔
 جو شخص بعد نماز فجر روزانہ چالیس بار پڑھے جو کچھ چاہے اللہ تعالیٰ عطا فرمائیں گے۔




جس کسی کو بادشاہ یا امیر سےکوئی کام درپیش ہو دو رکعت نماز نفل ادا کرکے مصلے پر تین بار یہ آیت پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے منہ پر پھیرے‘ مراد برآوے گی
کسی پر دیو‘ جن‘ پری‘ آسیب کا اثر ہو بائیںکان میں یہ آیت پڑھ کر دم کریں‘ انشاء اللہ اثر جاتا رہےگا بچھو کے کاٹے ہوئے کے سیدھے کان میں پڑھ کر پھونک ماریں‘ صحت پائے گا
جو شخص کسی ضروری کام کیلئے پندرہ‘ تیرہ مرتبہ پڑھے‘ انشاء اللہ کام انجام بالخیر ہوگا
و شخص چار بار پڑھ کر حاسد کے گھر پر پھونک مارے‘ حاسد ناکام ہوگا
جو شخص کسی حاسد پر غالب آنا چاہے تو بارہ بار پڑھے‘ حاسد مطیع ہوجائے گا
جو کوئی سات بار پڑھ کر کسی مجلس میں آئے‘ مجلس والے تعظیم کریں گے۔ (محمد احمد).

مناسب رشتے کے حصول کیلئے
مناسب رشتے کے حصول کیلئے ایسی صورت کہ رشتے آتے ہوںمگر طے نہ ہوتے ہوں‘ حسب دلخواہ شادی کیلئے درج ذیل عمل مفید ہے‘ عمل کی موت نوے دن ہے‘ اس عرصہ میں منگنی یا شادی ہوجائے تو بھی نوے دن پورے کرنا ضروری ہیں۔ عورتیں ناغہ کے دن شمار کرکے بعد میں پورا کرلیں۔

روزانہ کسی بھی وقت اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ ایک سو ایک مرتبہ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے تین بار ہاتھ چہرے پر پھیرلیں۔ سورۂ فاتحہ اس طرح پڑھیں کہ جب


ر پہنچے تو اس آیت کو گیارہ بار پڑھ کر سورت مکمل کرے اور پانی پر دم کرے اسی طرح گیارہ بار یہ سورت پڑھے اور ہر بار پانی پر دم کرے۔ یعنی پانی پر گیارہ دم کرنے ہیں اور یہ پانی تین گھونٹ میں پی لے۔ سب کاموں سے فارغ ہوکر رات کو سونے سے پہلے اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ سورۂ اخلاص اکتالیس بار پڑھیں اور صرف شادی کیلئے دعاکریں۔اگر کسی لڑکی کو کسی نے طلاق دے دی ہو یا شوہر فوت ہوگیا ہو اور دوبارہ شادی کرنے میں رکاوٹ محسوس ہوتی ہو اور کوئی رشتہ ملنے کی صورت نہ پیدا ہوتی ہو تو لڑکی خود یا لڑکی کی والدہ یا لواحقین کو چاہیے کہ سورۂ یٰسین کو فجر کی نماز کے بعد دو مرتبہ اور اس کے بعد گیارہ سو مرتبہ اللہ تعالیٰ کے صفاتی نام یَامُعِیْدُ کا ورد کرے اور چالیس دن تک اس پڑھائی کو جاری رکھے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جلد ہی مناسب رشتہ مل جائے گا اور شادی کی رکاوٹ دور ہوجائے گی۔ اسی طرح مرد بھی دوبارہ شادی کے لیے وظیفہ پڑھ سکتا ہے۔ (فاروق اعظم‘ حاصل پور)
 
 

Thursday, October 8, 2015

جلد شادی کا عمل


جلد شادی کا عمل :۔



یہ عمل شادی کیلئے تحریر کیا جا رہاہے ۔ اور اگر لڑکیوں کی شادی میں یہ عمل کارگر ہے ۔ اس عمل کا کثرت سے  ورد کرتے رہنے سے لڑکیوں کی شادی کے معاملے میں مشکلات دور ہو کر آسانیاں پیدا ہوتی ہیں ایک دوسرا طریقہ یہ ہے کہ پانچ سو بار بعد از عشاء اول و آخر درود شریف سات سات مرتبہ پڑھیں ۔ عمل کی مدت اکیس یا اکتالیس یوم تک ہے ۔ عمل یہ ہے "یا لطیف یا حلیم "۔ عورت یا لڑکی خود کرے۔

شادی کیلئے مجرب استخارے کا عمل


شادی کیلئے مجرب استخارے کا عمل:۔



اس عمل کع وہ لڑکی یا عورت جس کی شادی یا نکاح کا مسئلہ ہے وہ سونے سے قبل دو رکعت نفل پڑھیں اور سلام کے بعد اول و آخر درود شریف گیارہ گیارہ مرتبہ کے ساتھ 382 مرتبہ عمل 


إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ

Wednesday, September 9, 2015

رشتوں کی بندش ختم :۔


رشتوں کی بندش ختم :۔



 بعض لوگ حسد و بغض کے سبب بہت سے لوگ رشتے کی بندش کرا دیتے ہیں جس کے سبب اول تو رشتے آتے ہی نہیں ہیں اور اگر کوئی رشتہ آ بھی گیا تو ہوتا نہیں ہے ۔ لڑکے یا لڑکی بڑھاپے کو پہنچ جاتےہیں ۔ اس کیلئے یہ عمل بہت مفید اور فوری کام کرنے والا ہے ، اس عمل کی برکت سے بندش ٹوٹ جاتی ہے یہ عمل اسی دن کرنا ہے عمل یہ ہے کہ کسی دن بھی نماز فجر ادا کر کے اول اکیس مرتبہ درود شریف پڑھے اس کے بعد چالیس مرتبہ سورہ الم نشرح مکمل پڑھے اس کے بعد سورہ اخلاص ستر مرتبہ پڑھے ، آخر میں اکیس مرتبہ درود شریف پڑھ کر بندش دور ہونے کی دعا کرے ، اس عمل کے ساتھ پیر اور جمعرات کے دن کچھ صدقہ خیرات بھی کرے۔

لڑکی یا لڑکے کا رشتہ ہونا:۔


لڑکی یا لڑکے کا رشتہ ہونا:۔



 اکثر والدین لڑکی یا لڑکے کے رشتہ کیلئے پریشان رہتے ہیں ، آسانی کے ساتھ رشتہ ہونے کیلیے لڑکے یا لڑکی کی والدہ یا والد بعدنماز عشاء اول دو رکعت نماز نفل صلوۃ الحاجات پڑھے اس کے بعد اول ستر مرتبہ درود ابراہیمی پڑھے اس کے بعد سات سو مرتبہ "یا خی یاقیوم برحمتک استغیث " پڑھے ، اسکے بعد ستر مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر نہایت عاجزی و انکساری کے ساتھ اللہ پاک سے دعا مانگے ، انشاءاللہ تعالیٰ ستر دن کے اندر رشتہ ہو جائے گا ۔

Saturday, August 22, 2015

رشتوں کی سالہا سال پرانی بندش

 رشتوں کی سالہا سال پرانی بندش چند دنوں میں ختم:

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالی ٰ آپ کو خوش رکھے اور جزائے خیر دے ، آپ کی وجہ سے ہمیں عبقری جیسا شاندار میگزین ملا ۔ میری بڑی بہن کی شادی  کو تین سال ہو گئے شادی کے صرف پندرہ دن بعد دونوں میاں بیوی کے سر میں شدید درد رہنے لگا اور میری بہن کے تو کپڑے بھی خود بخود ایسے کٹ جاتے جیسے کسی نے قینچی سے کٹ لگا ئے ہوں ۔ وہ ہر وقت بیمار رہنے لگی ۔ بہت علاج کروایا مگر مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی والا حساب ہو رہا  تھا ۔ پھر کسی کے کہنے پر ایک بزرگ کے پاس گئے تو انہوں نے  بتایاکہ آپ دونوں میاں بیوی پر کسی نے بہت سخت جادو کیا ہے۔ انہوں نے ایک عمل بتایا جس کے کرنے سے میری بہن پر  سخت ترین جادو ختم ہو گیا ۔ وہ عمل یہ تھا کہ روزانہ 21 دفعہ منزل اور ایک مرتبہ سورہ بقرہ پڑھو وہ پڑھتی تھی تو سکون ملتا تھا ۔ شادی کے نو ماہ بعد امید سے ہوئی تو نو ماہ یہی عمل پڑ ھتی رہی تو اللہ پاک نے ایک بیٹی عطا کی ۔ پھر کچھ عرصہ  اس نے یہ عمل کر نا چھوڑ دیا تو حاسدوں نے دوبارہ جادو کر وا دیا ماشاء اللہ میری بہن عالمہ ہے اور شادی سے پہلے بھی شرعی پردہ کرتی تھی ۔ جب بیٹی نو ماہ کی ہوئی تو اس کو دوبارہ ڈپریشن ہو گیا ہر ایک کو اپنا دشمن سمجھتی تھی ۔ ہر وقت روتے رہنا ، خود کشی کی کوشش کرنا ۔ ہم اسے اپنے گھر لے آئے اور اس کا کافی ڈاکٹری علاج کروایا ۔ نفسیاتی امراض کے سپیشلسٹ ڈاکٹروں کو بھی دکھایا مگر فرق نہ پڑا ۔ پھر ایک مرتبہ عبقری میں افحسبتم اور اذان کا عمل پڑھا ۔ ہم سب گھر والوں نے روزانہ یہ عمل ہر دو گھنٹے کے بعد کیا ، صرف تین دن عمل کیا تو وہ ٹھیک ہو گئی اور اپنے گھر چلی گئی ۔
رشتوں کی بندش اور جادو ختم :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری رسالہ پچھلے تقریباً ڈیڑھ سال سے مسلسل پڑھ رہے ہیں الحمداللہ ! اس رسالے سے ہمارے بہت سے طبی و روحانی مسائل حل ہو رہے ہیں ۔ ہم نے شروع ہی سے اپنے گھر میں مسائل ہی مسائل ،جھگڑے ہی جھگڑے ، دیکھے ہیں ۔ مگر جب ہمارا بھائی بڑا ہوا تو اس کی شادی کا مسئلہ کھڑا ہو گیا ، ہم نے تقریباً پانچ سال اس کے رشتے کی تلاش میں لگائے مگر اس کا اگر کہیں رشتہ ہو بھی جاتا تو منگنی تک بات جاتی اس کے بعد کوئی نہ کوئی رکاوٹ پڑ جاتی ۔ ہم نے کہیں سے پتہ کروایا تو ہمیں بتایا گیا کہ آپ کے تمام بھائی بہنوں پر شدید قسم کی بندش اور جادو کیا گیا ہے ۔ حتیٰ کہ ہمارے تمام بہن بھائیوں میں سے کسی کا بھی ر شتہ  کہیں بھی نہ ہو سکا ۔ اس دوران باقی بہن بھائیوں کے بھی رشتے دیکھے ، ایک بہن کا نکاح کیا تو سات دن کے اندر ختم ہو گیا ۔ کہیں بھی کوئی بات نہ بنی ، اگر کوئی رشتہ ہم بہنوں یا بھائیوں میں سے کسی کا آتا تو ایساخراب کے ہمیں سن کر رونا آ جاتا ۔ پھر ہم بہنوں نے ایک اخبارمیں سے دیکھ کر سورہ یونس کی آیت نمبر 81 روزانہ ایک ہزار مرتبہ پانی پر دم کر کے پڑھنا شروع کر دی اور گھر میں چھڑکنا شروع کیا 90 روز تک اس دوران بھائی کا ایک جگہ رشتہ طے ہو گیا اور اس کی شاددہ ہو  گئی اور گھر کا ماحول بھی بہتر ہونا شروع ہو گیا ۔
 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر 41


Wednesday, July 22, 2015

شادی یا رشتہ ہونے کے لیے


ابھی ابھی ایک شاگرد نے بتایا کہ جہاں سے وہ شادی کرنا چاہتا ھے وہاں پوچھنے کے لئے وفد جارہا ھے لیکن کوئ وظیفہ بتادیں کہ دلی مراد بر آئے ۔سو افادہ عام کے لئے ایسے بچوں بچیوں کے لئے جو شریعت کی پابندی اور عصمت و عفت کے تحفظ کے ساتھ پسند کی شادی کرنا چاھتے ھیں اور اس میں کوئ شرعی اخلاقی رکاوٹ نہ ہو تو ہر نماز کے بعد سلام پھیر کر تین بار یہ دعا کریں اللھم یا جامع الناس لیوم لا ریب فیہ انک لا تخلف المیعاد اجمع بینی وبین ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خالی جگہ اپنی محبت کا نام 
لیں ۔
از ڈاکٹر طفیل ہاشمی


کسی بڑی ضرورت کے لیے مالی وسائل کی طلب کی لیے وظیفہ


کہ اگر کبھی آپ کو کسی بڑے کام مثلا مکان کی تعمیر اپنی یا بچوں کی شادی کے لئے کثیر وسائل کی ضرورت در پیش ہو تو روزانہ 7بار سورہ مریم کی تلاوت کیجئے ۔یہ تو نہیں کہا جاسکتا کہ کتنے دنوں میں غیب سے آپ کی ضرورت پوری ہو جائے گی ۔میرا تجربہ ہفتہ بھر کا ھے ممکن ھے آپ کو کم یا زیادہ وقت کرنا پڑے اس میں اصل اثر پذیری ارتکازتوجہ سے ھوتی ھے ۔ یاد رھے کہ حقیقی ضرورت کے بغیر محض ہوس زر کے لئے اس عمل کا کوئ فائدہ نہیں ھوتا ۔