مجھے کسی نے ہرماہ تسبیح خانہ میں ہونے والے اسم اعظم کے روحانی دم کے بارے میں بتایا تو میں بھی ان کے ساتھ مقررہ دن چل پڑا۔ میرا مسئلہ یہ تھا کہ میرے بازو میں ہروقت درد رہتا تھا‘ ہر قسم کا علاج کروایا مگر آرام نہ آتا تھا۔ میں پہلی مرتبہ ہی دم میں شریک ہوا‘ آپ نے مجھے دم کیا بہت سکون ملا۔ میرے بازو میں شدید درد تھا وہ صرف چار دم میں شرکت کرنے سے بالکل ختم ہوگیا۔ میں تسبیح خانہ میں دم کے علاوہ آپ کے درس میں بھی شرکت کی۔ اسم اعظم کے روحانی دم کے علاوہ مجھے آپ کے درس سے بھی بہت زیادہ فائدہ ہورہا ہے۔ میرے پاس بھینسیں ہیں اور میں انہیں چرانے کیلئے شہر سے دور ویران جگہ لے جاتا ہوں‘ ایک مرتبہ بھینسیں چراتے ہوئے ظہر کا وقت ہوا تو میں نے اپنے ساتھی سے اجازت لی اور نماز پڑھنے گیا‘ میں نے وضو کیا اور مسجد میں چلا گیا تو اکثر وہ مسجد ویران ہی رہتی ہے۔ میں نے آپ کے درس میں سنا تھا کہ اللہ نے نیک صالح جنات کی ڈیوٹیاں لگائی ہوتی ہیں جو ان مساجد کو آباد کرتے ہیں تو میں نے جاکر السلام علیکم جنات المسلمین کہا مجھے نظر تو کچھ نہیں آیا لیکن ایک خوشبو ایسی آئی جو زندگی نے آج تک نہیں سونگھی تھی اور حسب معمول جھاڑو دیا کیونکہ آپ کے درس میں سنا تھا کہ ویران مسجد میں جھاڑو دینے کے بہت فائدے ہیں پھرمیں نے مسجد میں جھاڑو دیا اور جب سنتوں کے بعد فرض پڑھنے لگا تو پھر وہ ہی خوشبو آنے لگی۔ اسم اعظم کے روحانی دم میں ہر ماہ باقاعدگی سے شرکت کرتا ہوں‘ الحمدللہ! میری جسمانی مسائل کے ساتھ ساتھ میرے روحانی مسائل بھی حل ہورہے ہیں‘ اللہ نے حرام سے بچایا ہوا ہے‘ ایک مرتبہ میرے دوست میرے لیے مالٹے لائے میں نے پوچھا کہاں سے لائے تو انہوں نے کہا کہ چوری کے ہیں‘ تو میں نے
ہاتھ کھینچ لیے‘ انہوں نے میرا مذاق بھی اڑایا اور کھانے شروع کردئیے‘ مالٹے کھا کر سوئے تو جو ساتھی مالٹے چوری کرکے لایا تھا اسے اسی رات کسی نے غلطی سے گولی ماردی‘ انہوں نے مارنا کسی اور کو تھا اور گولی اس کو لگ گئی۔ گولی لگنے کی وجہ سے اس کا بازو کٹ گیا۔ تو میں نے دل میں کہا کہ یااللہ یہ انجام ہے اس کا جو ناحق کسی کا حق کھائے۔ میرے مزاج میں یہ تبدیلی صرف ہرماہ اسم اعظم کے روحانی دم میں شرکت کی وجہ سے آرہی ہے۔
No comments:
Post a Comment