Wednesday, November 16, 2016

امتحان میں فرسٹ پوزیشن کے لیے وظیفہ

 

میں آپ کیلئے اپنا آزمایا ہوا امتحان میں فرسٹ پوزیشن پانے والا تحفہ دے رہی ہوں‘ یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں دسویں جماعت کی طالبہ تھی‘ یعنی 1994ء کی بات ہے‘ اس وقت نویں اور دسویں کے پیپر اکٹھے ہوا کرتے تھے۔ میں نے نہ نویں میں دل لگا کر اور توجہ سے پڑھا اور جب دسویں میں آئی تو سارا ٹائم کھیل کود‘ ہنسی مذاق اور ٹیچروںکو تنگ کرکے گزار دیا‘ انگلش مضمون توجہ سے پڑھا اور نہ ہی میتھ، جب پیپر سر پر آئے تو کچھ سمجھ ہی نہ آئے کہ کس کو چھوڑوں اور کونسا یاد کروں‘ گھروالوں نے کہہ دیا کہ آپ تو پاس ہوہی نہیں سکتی‘ شرطیں لگنا شروع ہوگئیں کہ ڈھائی سو سے اوپر نمبر نہیں ہوں گے‘ تین سو تو ہوہی نہیں سکتے‘ میں بھی پریشان خاندان میں خوب مذاق بنے گا‘ میرے بھائی نے کہا کہ ڈھائی سو سے اوپر نمبر آئے تو میں تمہیں ایک ہزار روپے انعام دوں گا‘ماموں نے کہا کہ جو مانگو گی ‘دیں گے‘ میں تو نماز شروع ہی سے پڑھتی تھی، ایک دن سکول واپسی پر بھوک لگی تو میں نے کینٹین سے سموسے لئے‘ اخباری کاغذ کا لفافہ تھا‘ میری عادت ہے کوئی بھی اخبار کا ٹکڑا ہو میں اسے ضرور پڑھتی ہوں اور اللہ کا نام یا اسلامی تحریر ہو تو پھر سنبھالتی ہوں کہ بے ادبی نہ ہو‘ میں نے سموسے کھا کے لفافہ اندر سے پھاڑ کر پڑھا تو اس صفحے پر لوگوں نےمسائل‘ پریشانیاں تحریر کیں تھیں‘ جواب میں ان کے وظائف دئیے ہوئے تھے‘ اس میں کسی کا مسئلہ بالکل میری طرح تھا کہ پیپر میں مجھے کچھ یاد بھی نہیں ہے آپ ایسا وظیفہ بتائیں کہ میں اچھے نمبروں سے پاس ہوجاؤں وظیفہ دیکھ کر تو میرا دل باغ باغ ہوگیا‘ میں نے دل و جان سے خود کو زیرو سمجھ کر وظیفہ کو پڑھنا شروع کردیا اور اللہ سے دعا کرتی کہ اللہ پیپر آسان ہوں‘یقین جانیے کہ پیپر جو آتا یوں لگتا کہ مجھ سے پوچھ کر بنایا ہے‘ میں کہتی کہ اللہ کاکلام مجھے اچھے نمبروں سے پاس کروائے گا جو سوال یاد کرتی‘ صبح پیپر میں وہی سوال آیا ہوتا‘ یوں اس انمول وظیفے کی برکت سے میں فرسٹ ڈویژن میں پاس ہوئی اور آج میری بیٹی اور بیٹا پانچویں کلاس میں فرسٹ پوزیشن سے پاس ہوئے‘ میری دوست کی بیٹی ہے جو ہمیشہ کسی نہ کسی مضمون میں فیل ہوجاتی‘ اس نے یہ وظیفہ پڑھنا شروع کیا تو پورے مضمون میں پاس ہونا شروع ہوگئی اور اچھی تیاری کے ساتھ پیپروں سے تین ماہ پہلے پڑھنا شروع کریں تو لازمی فرسٹ پوزیشن ہے۔

 وظیفہ یہ ہے:۔ 
نئے چاند کے پہلے سوموار کو نماز فجر کے بعد
سورۂ بقرہ کی آیت


  پوری آیت سو دفعہ بمع ۔
روزانہ پڑھیں

اور جب پیپر شروع ہوں یا کوئی ٹیسٹ ہو تو اس دن یہ آیت سو دفعہ پڑھنے کے بعد بغیر بات چیت کیے یہ حروف مقطعات حٰمٓ عٓسٓقٓ کٓھٰیٰعٓصٓ اپنے داہنے ہاتھ کی شہادت والی انگلی بند کرکے ح پڑھیں‘ پھر ساتھ والی م پڑھ کر بند کریں اسی طرح ع پر، س پر، ق پر تمام انگلیاں ایک ایک کرکے بند کریں پھر بائیں ہاتھ کی انگلیاں ک پر، ھ پر،ی پر، ع پر، ص پر بند کردیں۔ یہ آیت دل میں پڑھتے ہوئے سوجائیں‘ کالج جاکر اپنے سوالیہ پیپر اور جواب والے پیپر پر بھی پھونک دیں۔ قلم پر بھی پھونک دیں۔ ہر دن اسی طرح کریں۔ پیپروں کے اختتام تک یہی وظیفہ کریں۔(ا۔ر)
 

1 comment: