Showing posts with label خواب کی تعبیر. Show all posts
Showing posts with label خواب کی تعبیر. Show all posts

Thursday, January 4, 2018

خوابوں کی تعبیر


معافی چاہتا ہوں:۔
 میں نے دیکھاکہ میرےپاس ایک بچہ ہے جو حقیقت میں میرا نہیں، میں اسے اپنے پاس رکھتی ہوں، جب اس بات کا میرے جیٹھ جیٹھانی کو پتہ چلتا ہے تو وہ ہمارے گھر آتے ہیں اور اس بچے کو اٹھاتے ہیں، ان کے بچے بھی اسے اٹھاتے ہیں، پھر میرا جیٹھ کہتا ہے کہ اگلی پچھلی تمام باتوں سے معافی چاہتا ہوں مجھے معاف کردو یہ بچہ ہمارا ہے جو ہسپتال میں گم ہوگیا تھا لہٰذا یہ بچہ ہمیں دے دو۔ (ش۔کوئٹہ)
تعبیر:۔
 آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ کوئی ایسا سلسلہ یا سبب بن جائے گا کہ جس سے آپ کے جیٹھ جیٹھانی سے صلح صفائی ہوجائے گی اور ناراضگی دور ہوجائے گی۔ واللہ اعلم!
پاؤں پر چھالا:۔
 میں نے دیکھا کہ ایک سانپ ہمارے کمرے میں گھس آیا ہے اور میں بہت ڈر رہی ہوں، اتنے میں وہ تیزی سے میرے پاس سے گزرتا ہے تو اس کا منہ میرے پائوں سے لگتا ہے اور میرے پائوں پر چھالا بن جاتا ہے اور پائوں سوج جاتا ہے، میں اپنے شوہر سے کہتی ہوں کہ میں نے آپ سے کہا تھا کہ سانپ کا منہ میرے پائوں سے لگا ہے۔ (ن،پشاور)
تعبیر:۔
 آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے حاسد دشمن آپ کے اہم کاموں میں خفیہ طور پر رکاوٹیں ڈالنے میں مصروف ہیں، تاہم آپ معوذتین ہر نماز کے بعد 41،41 بار پڑھ کر دعا کرلیا کریں، نیز یہ عمل کم از کم 90 دن کرنا ہوگا، ناغہ کے دن بعد میں شمار کرلیا کریں، یہ عمل شروع کرنے سے پہلے گوشت کا صدقہ دینا ہوگا۔ واللہ اعلم!
جنرل سرجری:۔
 میں نے اعلیٰ تعلیم کیلئے استخارہ کیا تو دیکھا کہ میں ہسپتال میں جنرل سرجری کے یونٹ میں بیٹھا ہوں اور 40 سے 50 مریض بیٹھے ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ میں سمجھتا تھا کہ اب جنرل سرجری میں مریض نہیں آتے اور انکم نہیں ہوتی یہ اتنے سارے تو مریض ہیں۔ (مشتاق‘ لاہور)
تعبیر:۔
 آپ کے خواب کے مطابق جو استخارہ آپ نے کیا ہے‘ اس کا واضح جواب آپ کو مل گیا ہے بس آپ جنرل سرجری ہی میںسپیشلائزیشن کریں انشاء اللہ کامیابی آپ کا مقدر ہوگی۔ 
 بیٹی کی وفات:۔
 میں نے دیکھا کہ میری بیٹی بیرون ملک زیر تعلیم ہے میں نے اسے فوت ہوتے دیکھا۔ (ع،سرگودھا)
تعبیر:۔
 آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ ان شاء اللہ آپ کی بیٹی تعلیم کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔ واللہ اعلم!
 تکالیف کا ازالہ:۔
 میں نے دیکھا کہ میری شادی ایک ایسے شخص سے ہوئی ہے جو موٹا ہے اور تھوڑا گنجا بھی ہے۔ ا سے دیکھ کر میں سوچ رہی ہوں کہ یہ تو وہ آدمی ہے جس سے میری خالہ زاد بہن کی شادی ہوئی تھی۔ اس نے تو کزن کو طلاق دے دی تھی‘ پھر یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ میری شادی اس سے کردی گئی۔ وہ آدمی بہت خوش نظر آرہا ہے (حقیقت میں بھی اس نے میری کزن کو طلاق دے دی تھی ) (غ،اسلام آباد)
تعبیر:۔
 آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ ان شاء اللہ آپ کی کزن کا کسی اچھی جگہ پر رشتہ طے پاجائے گا اور جو تکلیفیں اس نے اٹھائی ہیں اس کا ازالہ ہوگا۔ اسے کہیں کہ ہر نماز کے بعدیَابَدِیْعُ پڑھا کرے۔ واللہ اعلم!
 گندا پانی:۔
 میری والدہ اکثر خواب میں بند دروازوں کو دیکھتی ہیں اور کبھی گندے پانی کو دیکھتی ہیں ہمیں یہ محسوس ہورہا ہے کہ ہمارے سارے کاموں میں بندش ہے۔ (سنیہ،قصور) 
تعبیر:۔
 آپ کی والدہ کے خواب کے مطابق ان کے ساتھ بندش ہی کا مسئلہ چل رہا ہے تاہم ان سے کہیں کہ گوشت کا صدقہ دیں اور روزانہ صبح شام سورہ طہٰ ایک ایک بار پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ یہ عمل کم از کم 40 دن پابندی سے کرنا ہوگا۔ 
 اچھی خبر:۔
 میں نے دیکھا کہ میں اور میری امی بس میں بیٹھے ہیں۔ بس کالج کے سامنے رکی ہوئی ہے‘ اس میں اچانک دو تین عورتیں آتی ہیں میں خوش ہوکر کہتی ہوں کہ امی! خالہ آئی ہیں‘ مگر وہ مجھے دیکھ کر منہ پھیر لیتی ہیں۔ پھر میری امی کی کزن جیسی عورت بھی آتی ہے۔ منظر بدلتا ہے میں کسی اور گھر میں ہوں‘ وہاں پر میرے ننھیال سے بہت لوگ ہیں میں سیڑھیوں پر کھڑی ہوں‘ میری دو کزنز نیچے کھڑی ہیں ان میں سے میری چھوٹی کزن دوسری کزن کو کہتی ہے‘ مبارک ہو (ق) کو شہادت نصیب ہوئی ہے‘ یہ سن کر میں حیران ہوجاتی ہوں اتنی دیر میں (ق) کو کپڑے میں باندھ کر لایا جاتا ہے‘ میری کزن اس کا سر پکڑ کر پھر چھوڑتی ہے تو اس کی گردن ڈھلک کر نیچے گر جاتی ہے‘ اس کپڑے کی گٹھڑی میں اور بھی بہت سامان ہوتا ہے‘ پھر میں نے دیکھا میں بہت رو رہی ہوں اندر 
کمرے میں جاتی ہوں تو وہاں میری آنٹی ایک بڑے سائز کا قرآن پاک کھول کر بیٹھی ہیں (تبسم آرا‘ خانیوال) تعبیر:۔
 آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ ان شاء اللہ آپ کو جلد اچھی خبر ملنے والی ہے تاہم آپ نماز کی پابندی کرتے ہوئے ہر نماز کے بعدیَابَشِیْرُیَا خَبِیْرُ 21 بار پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم!
 کتاب پر لڑکیوں کے نام:۔
 میں نے اپنے رشتے کے سلسلے میں استخارہ کیا تو دیکھا کہ میرے پاس ایف ایس سی کی بک ہے‘ سوچتی ہوں وہ بک اسے دے دوں‘ وہ ایف ایس سی کررہا ہے اس کے کام آجائے گی۔ میں وہ کتاب کھولتی ہوں تو اس پر لڑکیوں کے نام لکھے ہوتے ہیں میں سوچتی ہوں یہ کیوں لکھے ہوں گے پھر یاد آتا ہے یہ بک تو میں نے ایک لڑکی سے لی تھی‘ اس نے لکھے ہوں گے‘ پھر اگلے پیج نکالتی ہوں تو اس پر بھی لڑکیوں کے نام ہوتے ہیں۔ ایک پیج کھولتی ہوں تو اس پر اس کا اور میرا نام لکھا ہوتا ہے‘ آگے کھولتی جاتی ہوں کچھ غزلیں اور میرا نام ہوتا ہے آگے اس کے کچھ ٹیسٹ اور ریاضی کے سوال ہوتے ہیں‘ اس کے آگے قرآن مجید کی آخری سورتوں والے چار پانچ پیج لگے ہوتے ہیں۔ میں سوچتی ہوں کہ اس کے رجسٹر میں قرآن مجید کی آخری سورتوں والے چار پانچ پیج لگے ہوتے ہیں۔ میں سوچتی ہوں کہ اس کے رجسٹر میں قرآن مجید کے پیج کیسے آئے ہوں گے پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (عالیہ‘ لاہور)
 تعبیر:۔
 آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ پر حاسدین کی طرف سے بندش عائد کی گئی ہے اور جس جگہ آپ رشتہ کرنا چاہ رہی ہیں یہ عمل اسی وجہ سے ہورہا ہے لیکن جیسا کہ پہلے بھی بتایا جاچکا ہے کہ اس جگہ پر رشتہ کرنا زندگی کی بھیانک غلطی ثابت ہوگا۔ آپ کسی بڑے فیصلے سے پہلے بندش کی کاٹ کروالیں اور اس کیلئے روزانہ سورہ طہٰ کی آیات 69-70 کو 313 بار پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔

Sunday, November 13, 2016

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

خاوند دوسری عورت کے ساتھ:میں دس برس سے یہ خواب دیکھ رہی ہوں کہ مجھے یا تو خبر ملتی ہے یا میں خود دیکھتی ہوں کہ میرا خاوند کسی دوسری عورت کے ساتھ ہے اور اس نے دوسری شادی کی ہوئی ہے۔ میں نے ابھی دیکھا کہ جیسے میرا ایک بیٹا ہے جو کہ بہت سفید اور نیلی آنکھوں والا ہے اس کی عمر تین چار مہینے ہے اور جب میں اس کا غسل خانے میں منہ ہاتھ دھلا رہی ہوں تو وہ مجھ سے باتیں کرنا شروع کردیتا ہے مثلاً وہ اپنا نام میرے پوچھنے پر وہ بتاتا ہے جو کہ اصل میں میرے چھوٹے بیٹے کا نام ہے تو میں حیران رہ جاتی ہوں کہ یہ کس طرح سے باتیں کررہا ہےکہیں یہ کوئی اور مخلوق تو نہیں۔ پھر میں دیکھتی ہوں کہ جیسے اندرون شہر کا کوئی گھر ہے اور وہ گھر میری والدہ کا ہے۔ اس گھرمیں پریشان بیٹھی ہوں کہ میرے شوہر مجھ سے ناراض ہوکر کہیں گئے ہیں تو میں جب اس جگہ فون کرتی ہوں تو کوئی عورت اٹھاتی ہے اور مجھ سے اس انداز میں بات کرتی ہے جیسے کہ مجھے پہلے سےعلم ہے کہ یہ میرے خاوند کی دوسری بیوی ہے وہ مجھے کہتی ہے کہ وہ تم سے بات نہیں کرنا چاہتے۔ میں اس کی منت سماجت کرتی ہوں مگر وہ فون بند کردیتی ہے۔ فون بند ہونے کے بعد میں اپنے آپ کو کوستی ہوں کہ میں نے اپنے شوہر کی شادی پر اگر واویلا مچایا ہوتا اور چپ نہ ہوتی تو آج ایسا نہ ہوتا۔ (غ۔ش)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ کسی ناگہانی پریشانی اور بیماری سے

Wednesday, December 16, 2015

آپ کے خواب اور روشن تعبیر

آپ کے خواب اور روشن تعبیر :۔


تیز بارش :۔
میں نے خواب میں دیکھا کہ میری والدہ مجھے ایک گھر کے اندر لے جاتی ہیں ۔ اور صوفے پر بٹھاتی ہیں میرے ساتھ میرا کلاس فیلو  بھی تیار ہو کر بیٹھا ہے مولوی صاحب آ جاتے ہیں اور مجھے پتہ چلتا ہے کہ وہ میرا میرے دوست کے ساتھ نکاح کروا رہے ہیں ۔ مولوی صاحب مجھ سے کہتے ہیں کہ کیا تمہیں س کے ساتھ نکاح قبول ہے ؟ تو میں کشمکش میں پڑھ جاتی ہوں اور بے چین ہو جاتی ہوں تو وہاں میری دادی امی آ جاتی ہیں اور کہتی ہیں یہ نہیں ہو سکتا میری والدہ انہیں چپ کروا دیتی ہیں ۔ اور میرا نکاح ہو جاتا ہے پھر منظر بدلتا ہے اور میں ایک بستر پر بیٹھی ہوں ۔میں اٹھ کر کھڑکی کے پاس جاتی ہوں باہر تیز بارش ہو رہی ہوتی ہے میں رونا شروع کر دیتی ہوں اور کہتی ہوں کہ ز میں تمہیں حاصل نہ کر سکی ز وہ انسان ہے جسے میں بہت پسند کرتی ہوں پھر خواب ختم ہو جاتا ہے ۔
تعبیر :۔ آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ انشاءاللہ آپ کی دلی مراد پوری ہو گی اور جہاں آپ چاہتی ہیں وہیں پر آپ کا رشتہ طے پا جائے گا ۔
چھلے ہو لہسن :۔
میں نے خواب میں دیکھا کہ میں امید سے ہوں میں اپنے گھر میں ہوں ۔ میری دو بڑی بہنیں میرے ساتھ ہیں ۔ اتنے میں دوسرے نمبر والی بہن کوئی کاپی یا رجسٹر دکھاتی ہے اس میں لہسن لکھا ہوتا ہے اور میری بہن برتن میں لہسن نکالتی ہے تو دو تین اضافی نکال لیتی ہے ۔ میں کہتی ہوں نہیں زیادہ نہ نکالو مجھے ویسے بھی لہسن پسند نہیں اتنے ہی کافی ہیں مجھے ایسا لگتا ہے جیسے کی ڈلیوری میں لہسن کھانا پڑتا ہے میری بہنیں بھی مجھے شاید یہی کہہ رہی ہوتی ہیں لہسن چھلا ہوا ہوتا ہےپھر میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔
تعبیر :۔ آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے اور آپ کی بہنوں کے ساتھ بندشوں کی وجہ سے رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں اور اس وجہ سے رشتے نہیں ہو پا رہے تاہم اس بات کا اشارہ بھی ہے کہ کسی مستند عامل سے بندش کی کاٹ کروا لیں تو انشاءاللہ یہ بندش ختم ہو جائے گی تاہم روزانہ معوذ تین 313 بار صبح و شام تمام بہنیں 90 دن تک پڑھ لیں پڑھنے کے بعد دعا کر لیا کریں ۔
سبز پری :۔
تقریباً ایک ہفتہ سے میں خواب دیکھ رہی ہوں کہ آسمان پر بہت سارے ستارے چمک رہے ہیں اور ان سے کوئی شکل بنی ہوئی ہے مثلاً ایک بار دیکھا کہ بہت سے ستارے مل کر سانپوں کی شکل بنا رہے ہیں کبھی کارٹونوں کی اور یہ بھی دیکھا کہ آسمان سے ایک پری اتری ہے میں میری دو بہنیں ہم تینوں بیٹھی ہوئی ہیں مگر میں صرف پری سے بات کر رہی ہوں پھر اچانک کالے رنگ کا بڑاسا کوا آسمان سے آتا ہے پری سبز اور لال روشنی سے ہمیں اس کوے سے بچاتی ہے میری بہن کے اور میرے دائیں ہاتھ سے بھی روشنی نکل رہی ہوتی ہے ۔
تعبیر :۔ آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ کسی کام میں سخت رکاوٹ اور پریشانی کے بعد اچانک غیبی مدد پہنچے گی اور وہ کام آسانی سے پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا آپ سورہ بروج صبح و شام پڑھ کر دعا کر لیا کریں ۔
زہریلے سانپ :۔
میں نے خواب دیکھا کہ میں غیر شادی شدہ لڑکی ہوں ۔ میری والدہ جوان اور خوبصورت میرے قریب بیٹھی ہیں ہم دونوں ایک اونچے اسٹیج پر ہیں سامنے کرسیوں پر بہت سے مہمان بیٹھے ہیں میرے اردگرد میرے بہت پیارے لوگ ہیں ہم جیسے کوئی کامیڈی ٹاک شو کر رہے ہیں سامنے سب لوگ خوب ہنس رہے ہیں سامنے اسٹیج کے نیچے دوسری جانب میری انگریزی کی استاد بیٹھی ہیں اچانک ایک طرف سے میرا اکلوتا بیٹا آتا ہے اور ان کا مزاق اڑانے لگتا ہے میں غصے سے نیچے اتر کر بیٹے کو ڈانٹتی ہوں میری استاد کے پاؤں میں جوتا نہیں ہے میں ان سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتی ہوں اور ان کے پاؤں ہاتھ سے صاف کر کے اپنے ہاتھوں سے دباتی ہوں وہ مجھے پیار کرتی ہیں اچانک ایک طرف سے تین سانپ نمودار ہوتے ہیں جن کی لمبائی 3 میٹر سے زیادہ ہے اور موٹائی بھی کافی ہے تینوں کی رنگت زرد سنہری اور سیاہ مینا کاری جیسی ہے میں دایاں ہاتھ بڑھا کر ان تینوں کے سر ایک کے اوپر ایک کر کے اپنی شہادت کی انگلی اور دائیں ہاتھ کے انگوٹھے کی پہلی ہڈی کے جوڑ سے دبا کر ان کے حلق سےنیچے کس کر پکڑ لیتی ہوں اس طرح کہ وہ ڈنگ نہیں مار سکتے ان کے جسم بھی بے حرکت ہو گئے ہیں لیکن مجھے یہ خطرہ ہے کہ میں نے ہاتھ ڈھیلا چھوڑا تو یہ ڈس لیں گے ۔پھر میں لوگوں کو کہتی ہوں کہ ان کو مار دو یہ کہیں کسی کو نقصان نہ پہنچا دیں مگر کوئی مدد نہیں کرتا پھر مجھے میرے خاوند دکھائی دیتے ہیں مگر وہ بھی پیٹھ پھیر کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ میں تھک جاتی ہوں ہاتھ درد کر رہا ہے تھوڑا ڈھیلا پڑتا ہے تو سانپ کلبلا کر منہ کھولنے لگتے ہیں مگر وہ تینوں سانپ اچانک منہ کھول کر سرخ اور زرد رنگ کا گاڑھا زہر زمین پر اگل دیتے ہیں اور ڈھیلے پڑ جاتے ہیں ۔ وہ زہر اتنی مقدار میں ہے کہ ادھر ادھر بہنے لگتا ہے میں اونچی آواز میں سب کو خبر دار کرتی ہوں ۔ کے دور ہو جاؤ۔ یہ زہر پاؤں میں نہ لگ جائے میرے خاوند کے پاؤں کی ایڑھیاں ننگی نظر آتی ہیں مگر زہر سے بچی ہوئی ہیں اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی ۔
تعبیر :۔ آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو اپنے دشمنوں پر مکمل فتح اور کامیابی حاصل ہو گی ۔ آپ سورہ نصر 21 مرتبہ بعد نماز فجر پڑھ کر دعا کر لیا کریں ۔

Thursday, November 12, 2015

آپ کے خواب اور روشن تعبیر

آپ کے خواب اور روشن تعبیر :۔


نومولود بچہ :۔
میری امی اکثر خواب میں نومولود بچہ دیکھتی ہیں ، کبھی کبھی بچہ پاؤں پاؤں چلتا دیکھتی ہیں ،تو کبھی گود میں دیکھتی ہیں ، بعض دفعہ جیسے ان کا اپنا بچہ ہوتا ہے اسے فیڈ بھی کرواتی ہیں یا بعض خوابوں میں وہ جنم دیتی ہیں ۔ کبھی بچے کے کام کرتی نظر آتی ہیں تو کبھی خواب میں کسی دوسرے کے ہاں بچہ دیکھتی ہیں حالانکہ میرے ابو کی موت ہوئے تیسرا سال ہو گیا ہے اور ہم سات بہن بھائی ہیں سب بڑے بڑے ہیں ایسے خوابوں کا سلسلہ دو سال سے جاری ہے ۔
تعبیر :۔ آپ کی والدہ کے ان خوابوں کا مطلب یہ ہے کہ ان کو کسی پریشانی یا بیماری آنے کا اندیشہ ہے ۔ نیز کوئی خفیہ دشمن آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو سفلی عمل کے ذریعے سے نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ آپ معوذ تین 313 مرتبہ روزانہ پڑھ کر پانی میں دم کر کے اہل خانہ سمیت پی لیا کریں اور گھر کے چاروں کونوں پر اس کی چھینٹے بھی ماریں مدت عمل 41 دن ہے ۔
سبز پیاز کے پتے :۔
میری والدہ میری نانی کے گھر روٹی پکا  رہی ہیں اس دوران میں میرے نانا جو فوت ہو چکے ہیں وہاں آئے ان کے ہاتھ میں سبز پیاز کے پتے تھے انہوں نے میری امی سے ہاتھ ملایا اور اس کے بعد میرے چھوٹے ماموں نے ناناجی سے ہاتھ ملایا اور منہ پھیر کر رونے لگے اور کہنے لگے کہ میں ابو کے سامنے اس لئے نہیں رویا کیونکہ وہ شوگر کے مریض ہیں ان کی زندگی کا کوئی بھروسا نہیں جبکہ میرے نانا صحت مند لگ رہے تھے جب وہ زندہ تھے وہ کافی دبلے اور شوگر کے مریض تھے اور اس بیماری کی وجہ سے ان کی موت ہوئی تھی ۔
تعبیر :۔ آپکے خواب کے مطابق آپ کے مرحوم نانا جی بہت اچھی حالت میں ہیں آپ کی والدی انہیں بدستور ایصال ثواب کر کے ہدیہ پہنچاتی رہا کریں البتہ آپ کے چھوٹے ماموں کو چاہیے کہ کچھ صدقہ کرکے اپنے والد کو اس کا ثواب پہنچائیں کیونکہ رونے سے مرنے والے کو تکلیف ہوتی ہے ۔
ناکام محبت :۔
میں جس لڑکی سے پیار کرتا ہوں اس کے گھر کے مین گیٹ کے سامنے کسی کی گاڑی کھڑی ہے اور وہ اس گاڑی کے بونٹ پر بیٹھے تھے اس کے ہاتھ میں کاپی اور قلم تھا اس کاپی کے ایک صفحے پر ایک جملہ لکھا تھا ( میرے دل میں تم ہو) اور دوسرے صفحے پر اسی جملے کے لفظوں کو الگ الگ کر کے لکھا تھا ۔ پھر وہ مجھے کہنے لگی کہ تم ان لفظوں کو اکٹھے کر و یعنی اس کا مطلب یہ تھا کہ میں ان لفظوں کو جب اکٹھے کروں اور اپنے منہ سے کہہ دوں کہ میرے دل میں تم ہو لیکن گھبراتا ہوں اور ان لفظوں کو اکٹھے کرنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن مجھے سے نہیں ہو رہا تھا ویسے اصل میں ایسے لفظوں کو لکھ سکتا ہوں ۔ پھر وہ تھوڑا سا ناراض ہوتی ہے اور اپنے گھر چلی جاتی ہے ۔ اس کے جانے کے بعد اس کے گھر سے کچھ لوگ نکلتے ہیں جن کے ہاتھوں میں پانی کے برتن ہوتے ہیں پھر وہ باہر آتی ہے اور پھر آ کر میرے پاس اسی جگہ بیٹھ جاتی ہے ۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔
تعبیر:۔ آپ کے خواب کے مطابق جس لڑکی کو آپ چاہتے ہیں وہ کسی اور سے منسلک ہے اور آپ کی نہیں ہو سکتی ۔ اس لئے بہتر ہو گا کہ آپ اس معاملے  میں احتیاط سے کام لیں ورنہ پچھتاوے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔
خطرناک شخص:۔
میں نے خواب دیکھا کہ میں اور میری والدہ ہمارے ایک رشتہ دار کے گھر کے نچلے کمرے میں بیٹھے ہیں اچانک ایک آواز آتی ہے تو کیا دیکھتی ہوں کہ اسی رشتے دار نے بڑا سا فراک پہنا ہوا ہے اور اس کا حلیہ بالکل خواجہ سراؤں جیسا ہے ، پھر منظر بدلتا ہے اور وہ رشتے دار میری دوست کے گھر کے باہر سڑک کے نزدیک گٹر کے کنارے بیٹھا ہے بجلی کا کوئی مسئلہ ہے ۔ گٹر والا کھولتا ہے اور گٹر کے اوپر لکڑیاں لگی ہیں ۔ گڑر والا کہتا ہے کہ یہاں تو جگہ بند ہے البتہ ایک لمبی سئ میٹر ٹائپ گھڑی اس کو دیتا ہے جو بند ہوتی ہے ۔ پھر منظر بدل جاتا ہے اور میں خود کو اپنے گھر کی چھت پر دیکھتی ہوں ۔ ایک کالی اور سفید چڑیا اڑ کے میری چھت پر بیٹھتی ہے اور پھر موسم عجیب سا ہو جاتا ہے یعنی آسمان کے رنگ اور بادل زمین پر اور زمین کے رنگ آسمان پر منتقل ہو جاتے ہیں عجیب سی لہروں والے سفید بادل آتے ہیں اور زمین کے قریب ایسا ہو جاتا ہے جیسے نیلے پانیوں والا سمندر ہو ۔ وہاں چھت پر میری بھابھی میرے ساتھ نظر آتی ہیں ۔
تعبیر :۔ آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ مذکورہ رشتہ دار سے محتاط رہیں یہ خود بھی اپنے آپ کو پریشانیوں میں مبتلا کرے گا اور ملنے جلنے والوں کو بھی پریشان کر سکتا ہے ہو سکے تو اپنے گھر والوں کی طرف سے حسب استطاعت کچھ صدقہ دے دیں ۔
فروٹ کے برتن :۔
دو تین دفعہ مجھے یہ خواب آیا ہے کہ مالٹے کا باغ ہے ، وہاں سے میں گزرتی ہوں اتنے اچھے اور پکے مالٹے ہوتے ہیں ، مالٹے کا ایک درخت بھرا ہوتا ہے ، میں اپنی پسند کے اور موٹے موٹے مالٹے توڑ لیتی ہوں ۔ میری گٹھری بھر جاتی ہے ۔ دو تین دفعہ ایسے ہی ہوا ہے اور میں وہ مالٹے کھاتی بھی ہوں ۔ خواب میں اکثر خوبصورت بچے بھی دیکھتی ہوں ۔ میں اکثر خواب میں پھل دیکھتی ہوں۔ اس طرح کے خواب کو ابھی تھوڑے دن ہوئے ہیں کہ میں انگور ، کیلے ، سیب اور آم کھا رہی ہوں جو مٹی کے برتن میں تھے مٹی کا برتن بھرا ہواتھا ، بے داغ فروٹ تھے اور اپنی امی کے گھر صاف ستھرے خوبصورت پھل دیکھتی ہوں باقی پھل میں نے نہیں کھائے ، خواب میں ہی میں نے کہا کہ یہ فروٹ شاید جوس بنانے کیلئے ہیں لیکن میں نے پوچھا نہیں لہذا وہ کھائے بھی نہیں ۔
تعبیر :۔آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کی دلی مرادیں  پوری ہوں گی اور کاموں میں آسانیاں پیدا ہوں گی ۔ تاہم آپ حسب توفیق کچھ صدقہ دیتی رہا کریں اور پنج وقتہ نماز کی پانبدی رکھیں ۔

Monday, October 12, 2015

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

آپ کا خواب اور روشن تعبیر :۔

بھابھی کےدانت کیوں لگائے ؟
میں نے  دیکھا کہ میرے نیچے کے سامنے والے چاروں دانت اپنے سیدھے ہاتھ کی انگلی سے ہلاتا ہوں تو وہ باری باری ٹوٹ کر میرے ہاتھ میں گرتے ہیں ۔ ان دانتوں میں سے ایک کو میں پھر اپنی جگہ لگا تا ہوں تو وہ ٹوٹ کر دوبارہ نیچے گر جا تا ہے ۔ میں بہت پریشان ہوتا ہوں اور سوچتا ہوں کہ میرے منہ کے سامنے والے دانت گر گئے ۔ میرا منہ بہت برا لگے گا ۔ میرے قریب ہی میری بڑی بھابھی کھڑی ہوئی ہے وہ اپنے منہ سے چار نقلی دانت نکال کر مجھے دیتی ہے ۔ کہ یہ بناوٹی دانت تم اپنے منہ میں لگا لو ۔ میں وہ دانت اپنے منہ میں لگا لیتا ہوں ۔ میرا چھوٹا بھائی مجھے کہتا ہے کہ اگر دانت لگوانے تھے تو ڈاکٹر سے نئے خرید لیتے بھابھی کے دانت کیوں گائے ۔
تعبیر:۔ آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو مالی نقصان اور صحت کی خرابی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ تاہم آپ استغفار کثرت سے پڑھا کریں اور حسب توفیق صدقہ خیرات دیتے رہیں ۔
آسیبی معاملات:۔
میری بڑی بہن کو سات آٹھ ماہ سے مسلسل ایک ہی خواب مختلف دنوں میں نظر آ رہا ہے ۔ جیسے چھوٹی بہن چند ماہ کی ہے اور وہ چل پھر رہی ہے ۔ پھر ایک دم بڑی ہو جاتی ہے پھر ہم اس کو لے کر کبھی سکول جا رہے ہیں تو کبھی بازار یا پھر ڈاکٹر کے پاس تو وہاں عوتوں ، بچوں اور مردوں کا ہجوم ہوتا ہے اور علیحدہ علیحدہ ہوتے ہیں ۔ عوتیں 20،25 کے قریب ہوتی ہیں اور مرد مونچھوں والے اور کالے ڈیڑھ سو کے قریب ہوتے ہیں ۔
تعبیر:۔ آپکی  بہن کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ لوگوں کے ساتھ آسیبی معاملات کافی عرصے سے چل رہے ہیں اور اسی وجہ سے کوئی بھی کام صحیح طریقے سے نہیں ہو پا رہا ۔ تاہم اپنا اور تمام اہل خانہ کی طرف حسب توفیق کچھ صدقہ دیں اور آپ خود بھی اور تمام گھر والے بھی چلتے پھرتے ہر وقت یا قھار  لا تعداد مرتبہ پڑھتےرہیں ، انشاءاللہ کچھ ہی دنوں میں حالات بہتر ہو نا شروع ہو جائیں گے۔
دوستوں سے محتاط رہیں:۔
میں نے دیکھا کہ جیسے کوئی گھر ہے ۔ جو کہ میرا نہیں ہے۔ اس کے غسل خانے میں غسل کر کے باہر نکلتی ہوں تو میری دو تین سہیلیوں کی مائیں مجھے وہاں نظر آ تی ہیں ،اور مجھے کہتی ہیں کہ ہم سب مل کر اس گھر میں اکٹھے رہ رہی ہیں ،اور وہ ایک جگہ پھر لیٹی ہوتی ہوں ۔ اپنے سروں کے نیچے چھوٹے آئینےرکھ کر جیسے کوئی تکیہ رکھتا ہے ۔ مجھے خیال آتا ہے کہ باتھ روم کے اندر میری انگوٹھیاں رہ گئی ہیں ۔ میں واپس جاتی ہوں اور اپنی انگوٹھیاں انگلی میں پہن کر باہر آ جاتی ہوں تعبیر:۔ آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ اپنی بعض ان دوستوں سے محتاط رہیں جن کے ساتھ بے تکلفی ہے ، ایسا نہ ہو کہ کوئی بڑا نقصان ہو جائے۔
بلی کی چیخیں اور مردہ بلا:۔
 میں نے دیکھا کہ ایک بلی اور ایک بلا ہے اور پھر دونوں چینی کےپیالے میں بیٹھ جاتے ہیں ۔ میں پانی پھینکتی ہوں تو بلی اور بلے پر پڑتا ہے ، پھر کافی دفعہ پھینکتی ہوں ۔ بلی چیخیں مارتی ہوئی بھاگ جاتی ہے اور بلا بے حس و حرکت پیالے میں پڑا رہتا ہے ۔ او رہلاک ہو جاتا ہے ۔ پر منظر بدلتا ہے اور میں سکول کی طرح کی کسی جگہ پر ہوں ، دل میں سوچتی ہوں کہ یہاں ملازمت کر لوں ۔ پھر میں انگریزی کے کسی لفظ کا مطلب موبائل پر اپنے شوہر سےپوچھتی ہوں پھر میری ایک آنٹی بات کرتی ہیں کہ ان کے بیٹے نے بھی فلاں سکول میں پیسہ لگایا تھا مگر کاروبار نقصان میں ہی گیا ۔۔ مہربانی کر کے اس خواب کی تعبیر بتا دیں ۔
تعبیر:۔ آپ کے خوا ب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے بعض ملازمین چوری کی کوشش کریں گے لیکن اپنے مقصد میں ناکام رہیں گے اور مرد ملازم پکڑا جائے گا لیکن ملازمہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو جائے گی۔
بچیوں کا رشتہ :۔
میں  نے کچھ عرصہ پہلے دیکھا کہ میں ہاتھ سے زمین پر یا کسی دوسری چیز پر کلمہ طیبہ لکھ رہی ہوں اور میرے پیچھے سے کوئی اس کی فضیلت کے بارے میں بیان کر رہا ہے ۔ پھر ایک اور خواب میں ، میں نے دیکھا کہ میں اپنی بیٹی کی سہیلی کے گھر گئی ہوں ، وہاں ان کی والدہ جائے نماز پر بیٹھی ہیں ،، میں ان سے کہتی ہوں کہ آپ پریشان نہ ہوں کے رشتے کیلیے اللہ پاک بہتر کرے گا ۔ آپ ہر نماز کے بعد جائے نماز پر بیٹھ کر 5 نمازوں میں ایک تسبیح یا حل المشکلات  یا مسبب الاسباب کی پڑھئے ۔ اس کے علاوہ میں ان الفاظ کے بارے میں پہلے بھی خواب میں دیکھا ہے ۔ کوئی کہہ رہا ہے یا میں کہہ رہی ہوں کہ یہ پڑھا کرو۔
 تعبیر:۔ ماشاءاللہ بہت مبارک خواب ہیں ان میں اس بات کا اشارہ ہے کہ کلمہ طیبہ کی اتنی کثرت کریں کہ یہ کلمہ زبان سے دل تک پہنچ جائے ، نیز مذکورہ ذکر ہر نماز کے بعد اہتمام سے کیا کریں انشاءاللہ غیب سے مدد کرے گا۔
کتا اور کتیا:۔
میں نے دیکھا کہ میں کسی کام سے گھر واپس آتا ہوں تو گھر سے تھوڑی سی دور راستے پر مجھے ایک چھوٹا سا کتا اور بڑی سی کتیا ملتے ہیں ۔ کتا مجھ سے کہتا ہےکہ اکیلے کھا رہے ہو کچھ ہمیں بھی کھلاؤ ، پھر میں گھر کی طرف جانے والی گلی میں مڑتا ہوں تو ایک موٹا لمبا کالاسا گوریلا ملتا ہے مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں اسے جانتا ہوں میں گوریلے کو کہتا ہوں ٹھہرو میں آتا ہوں پھر میں گھر والی گلی چھوڑ کر مسجد والی گلی میں جاتا ہوں تو وہاں مجھے ایک ڈراؤنی شکل کا کالا سا آدمی ملتا ہے جس نے لباس بھی کالا سا پہنا ہوا ہوتا ہے ۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔
تعبیر:۔ آپ کے خواب کے مطابق آپ پر اوپری اثرات ہیں۔ آپ فور ی طور پر گوشت کا صدقہ دیں اور سورہ بقرہ مکمل پڑھ کر سرسوں کے تیل میں دم کرکے رات کو سوتے وقت پورے جسم پر 7 دن تک ملیں اور دونوں کانوں میں بھی ایک ایک قطرہ اس تیل کا ڈال لیا کریں ، نیز نماز کی پابندی کریں ۔

Monday, September 21, 2015

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

آپ کا خواب اور روشن تعبیر:۔


دین کی خدمت:۔ میں نے دیکھا کہ میں کسی مرے ہوئے آدمی کو اٹھا کر لایا ہوں ۔ زمین سے تھوڑی اونچی کوئی چیزلکڑی کی بنی ہوئی ہے ، اس پر میں نے مرے ہوئے آدمی کو رکھا اور میں مرے ہوئے آدمی کے ساتھ بیٹھ گیا ۔ مردہ بڑی چادر میں لپٹا ہوا تھا چادر سفید نہیں رنگین تھی ، پھر میں نے یہ دیکھا وہ ہمارے بڑے ابا کی طرح جھک کر چلتا ہے یعنی کمر سیدھی کر کے نہیں چلتا ، میرے چھوٹے بھائی نے کہا کہ یہ نہیں سدھرے گا بس پھر میری آنکھی کھل گئی ۔
تعبیر:۔ آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ دین کی خدمت کا اعلیٰ کام آپ سے لیا جائے گا جو کہ ہو سکتا ہے کہ آپ کیلئے ذریعہ نجات بن جائے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کی گراؤنڈ:۔ میں نے دیکھا کہ باغ کی طرح کی بہت بڑی جگہ ہے جیسے کہ ملک کا پارلیمنٹ ہاؤس میں اب اس جگہ ہوں  اور گراؤنڈ میں پھر رہی ہوں ، سامنے بہت بڑی سفید عمارت ہے گراؤنڈ میں ایک کتا بھی ہے ، میرے پیچھے ایک کالے اور سفید رنگ کا پرندہ بھی گراؤنڈ میں پھر رہا ہے ، پھر پیچھے سے مردانہ آواز آتی ہے کہ مجھے کعبہ کے اندر جانے کی سعادت حاصل ہو گی یہ سن کر کہ کیا ایسا ہو سکتا ہے میں بڑی حیران ہوتی ہوں ، مہربانی کر کے اس خواب کی تعبیر بیان کر دیں ۔
تعبیر:۔ آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ انشاءاللہ آپ کی دلی مراد پوری ہو گی اور بہت جلد آپ کو کوئی خوشخبری ملنے والی ہے ۔

سخت رکاوٹیں :۔ میں نے دیکھا کہ سکول میں ہوں ، وہاں ایک عورت ہے جو میری پرانی کالج و سکول کی دوست کی تائی ہے وہ عورت مجھے پہچان لیتی ہے ، میں حیران ہوتی ہوں کہ اس نے تو مجھے کبھی دیکھا بھی نہیں تو پہچان کیسے لیا ۔ پھر منظر بدل جاتا ہے کیا دیکھتی ہوں کہ ایک عورت ناچ رہی ہے اور پھر باہر اسے کوئی آدمی ملنے کیلئے آتا ہے وہ آدمی اپنی روح کو اندر بھیجتا ہے اور وہ روح اس عورت کی روح سے مل جاتی ہے تو پہچان لیتا ہے کہ یہ میری بیٹی کی بیٹی ہے ۔ وہ عورت باہر سفید ساڑھی میں اس آدمی کو لینے آتی ہے ۔ روحوں کے ملنے کے بعد وہ عورت فوراً جوان ہو جاتی ہے ، سر کے بال کالے ہو جاتے ہیں اور پھر ایک ضعیف عورت اور وہ آدمی بیٹی کی ماں سے ملنے کیلئے سیڑھیاں چڑھنے لگتے ہیں جو دراصل ایک ایک سانپ ہے اور کمرے میں ہے ۔
تعبیر :۔ آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو اپنے بعض کام پورے کرنے میں سخت رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں ، جس کے نتیجے میں گھریلو مشکلات بڑھ رہی ہیں ۔ تاہم حسب توفیق کچھ صدقہ دیں اور ہر نماز کے بعد 21 بار یا بدیع پڑھ کر دعا کر لیا کریں ۔

شرک و بدعات سے بچیں:۔ میں نے دیکھا کہ میں اپنے رشتے کیلئے پریشان ہوں ، اس لئے میں کسی پوجا میں شریک ہوں وہاں پنڈت پوجا کر رہے ہیں پھر میں اپنے سکول کی پچھلی طرف والی جگہ پر سے جو کہ بالکل سنسان ہے کسی چھوٹی سی عمارت کی پہلی منزل پر جاتی ہوں تو اس کمرے میں بھی پنڈت ہوتا ہے اور وہ کوئی لمبا سا آلہ موسیقی بجاتا ہے جیسے باجا ہوتا ہے تو اس کے سوراخوں میں سے آگ کی لو روشن ہوتی ہے لیکن کوئی موسیقی یا آواز نہیں آ تی بس روشن ہوتی ہے ۔ پھر میں کھڑی ہوتی ہوں تو مجھے کھڑکی میں سے ایک بڑی سی ہندو عورت نظر آتی ہے پھر میں اسی سنسان جگہ سے واپس آ رہی ہوتی ہوں تو مجھے مزید دو عورتیں اسی سٹائل میں نظر آتی ہیں اور وقت بلکل مغرب کا ہوتا ہے ۔
تعبیر:۔ آپ کے خواب کے مظابق آپ کو اس بات پر متنبہ کیا گیا ہے کہ اپنے آپ کو شرک اور بدعات سے بچائیں کیونکہ صوفیاء اور اولیا ئے کرام رحمہم اللہ کی تعلیمات خالص توحید کی تھیں اور ان حضرات کا فیض ان کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی مل سکتا ہے ۔

امتحان کی تیاری:۔ میں اکثر خواب میں دیکھتی ہوں کہ میں کمرہ امتحان میں بیٹھی ہوں ، لیکن مجھے کچھ بھی نہیں آ رہا کبھی دیکھتی ہوں مجھے کہیں جانا ہے لیکن جوتے نہیں مل رہے یا تیار نہیں ہو پارہی ۔ میں کافی پریشانیوں کا شکار ہوں اور مشکلات میں گھری ہوں ، ابھی کل میں نے  دیکھا کہ خواب میں ایسا لگتا ہے کہ میں نے اپنے تین چار پیپر دینے ہیں لیکن میں دے نہیں رہی ۔ میں ڈر رہی ہوتی ہوں کہ کافی ٹائم گزر گیا ہے مجھے نوٹس اکھٹے کرنے میں اور یاد کرنے میں پھر پیپر دینے میں مشکل ہو گی ۔ پھر میں سوچتی ہوں کہ اتنے سال پڑھ کے آخری سال کے یہ پیپر جب تک نہ دوں گی ڈگری بھی نہیں ملے گی حالانکہ حقیقت میں پڑھائی مکمل کئے اور ڈگری لئے مجھے کئی سال گزر چکے ہیں ۔ خیر پھر میں کالج میں جاتی ہوں وہاں ایک لڑکی سے کہتی ہوں کہ وعدہ کرو ایگزام دے کر اپنے سارے نوٹس مجھے دے دو گی کیو نکہ مجھے بھی تیاری کرنی ہے ۔ اس لڑکی سے بات کر کے میں گاڑی میں آ جاتی ہوں ۔ گھر آ کے مجھے یاد آتا ہے کہ کل سے تو تین ماہ کی چھٹیاں شروع ہو رہی ہیں اور میرے پاس تو اس لڑکی کا نمبر بھی نہیں لیکن پھر میں سوچتی ہوں کہ کوئی فرق نہیں پڑتا اب ذہن بنایا ہے تو ہمت کرنی ہو گی ۔ میرے پاس جو پہلے کے نوٹس اندر پڑے ہیں ان تین ماہ میں وہ تیار کروں گی اور یاد کروں گی ۔چھٹیوں کے بعد اس سے نوٹس لے کر وہ بھی اچھی طرح دیکھ لوں گی اورپھر پیپر دوں گی ، انشاءاللہ پاس ہو جاؤں گی۔
تعبیر:۔ آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آج کل جو پریشان کن حالات آپ کو درپیش ہیں اس سے نجات پانے کیلئے ہمت سے کام لینا ہوگا ، انشاءاللہ جلد ہی پریشانیاں دور ہو جائیں گی ۔ آپ پانچ وقت کی نماز کا اہتمام کرتے ہوئے ہر نماز کے بعد 21 با رآیت کریمہ پڑھا کر یں اور دعا کریں اور کبھی کبھار صدقہ بھی دیتی رہا کریں۔

 ماہنامہ عبقری " ستمبر 2015ء شمارہ نمبر 111" صفحہ نمبر31


Tuesday, August 18, 2015

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

آپ کا خواب اور روشن تعبیر:۔

دین کیلئے قربانی:۔
میں نے خواب میں دیکھا کہ میں جیسے کسی بلڈنگ میں ہوں ، میں اور میری جٹھانی اندر جاتے ہیں ، قالین بچھے ہوتے ہیں ۔ میری جٹھانی پیچھے ہی بیٹھ جاتی ہے اور میں آگے بڑھ جاتی ہوں ۔ آگے میں نے دیکھا کہ ایک سجی ہو ئی چارپائی ہے ، پالکی کر طرح نظر آتی ہے اور کہتے ہیں، اس پالکی میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ آرام فرمارہے ہیں ، ان کے اوپر سرخ لحاف ہوتا ہے۔ اور ان کا پور ا جسم  مبارک ڈھکا ہوتا ہے ۔ میں بہت ز یادہ روتی ہوں کہ ظالموں نے ان کے ساتھ کیا کیا اور میں ان کا چہرہ مبارک دیکھنےکی کوشش کرتی ہوں ، مگر ان کو دیکھ نہیں پاتی ( مطلب ان کا دیدار نہیں ہو پاتا ) پھر میری آنکھ کھل گئی۔( عائشہ 'لاہور)
تعبیر:۔ آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ جس طرح حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے دین حق کیلئے قربانیاں دے کر اس دین کو نئی زندگی بخشی تھی ، آج بھی قربانی خواہ جان کی ہو یا مال کی اس دین کو مٹنے سے بچا سکتی ہے ۔ آپ زیادہ سے زیادہ صدقہ زکوٰۃ دیا کریں ۔( واللہ اعلم)
رزق میں اضافہ:۔
میں نے ایک خواب دیکھا کہ جیسے میرا  بھائی میرے پاس آتا ہے اور میرے منہ میں  نمک ڈالتاہے، نمک سفید اور بہت زیادہ مقدار میں ہے ، میرا منہ نمک سے بھر جاتا ہے اور پھر نمک اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ میرا بھائی نمک کو اپنے بدن پر مل لیتا  ہے ۔( زویا ' کراچی)
تعبیر:۔ اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا ، نیز آپ کے بھائی کی روزی میں  برکت ہو گی اور صحت و تندرستی ملنے کا بھی اشارہ ہے۔
حقیقی خوشیاں :۔
میں نے خوا ب میں دیکھا کہ پرانا گھر ہے اور وہاں ایک سبز ، گلابی ، جامنی رنگ کا چھوٹا سا پرندہ آتاہے ، میرا بھائی اس پرندے کو پکڑ کر میرے کان کے قریب کرتا ہے ، پہلے وہ اصل پرندے کی طرح ہوتا ہے ، پھر پتہ چلتا ہے کھلونا پرندہ ہے ، پھر اس پرندے کی شکل گڑیوں جیسی پلاٹک کی طرح ہو جاتی ہے ، میں دروازے کی اوٹ میں  کھڑی ہوجاتی ہوں اور والدہ دروازے میں کھڑی باہر سائیکل کو دیکھ رہی ہیں ۔ اتنے میں میرے مرحوم والد سفید پینٹ شرٹ پہنے گھر میں تیزی سے داخل ہوتے ہیں ، میری والدہ کہتی ہیں کہ اچھا ہو اتم سامنے دروازے میں نہیں تھیں ، ورنہ تمہارے والد غصہ کرنے  لگتے ۔ پھر والد کمرے میں چلے جاتے ہیں اور  کپڑے  وغیرہ منگوا کر صدقے کے طور پر دیتے ہیں ۔ اتنے میں میری امی کی خالہ آ جاتی ہیں تو امی مجھ سے کہتی ہیں ،خالہ ، پاپا سے گھر کی کوئی بات نہ کریں ۔ پھر میں سرخ شربت بناتی ہوں ، دو گلاس ہیں  ذائقہ چکھنے کے لئے تھوڑا سا پی کر بھی دیکھتی ہوں ، پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔( سویرا ' راولپنڈی)
تعبیر:۔ آپ کے خواب کے مطابق اس بات پر آپ کو متنبہ کیا گیا ہے کہ زندگی کو مصنوعی پن سے نکال کر حقیقت پند بنیں تاکہ زندگی کی حقیقی خوشیاں اور کامیابیاں آپ کا مقدر بنیں ، نیز اپنے والد مرحوم کونفلی عبادات یا صدقہ وغیرہ کر کے ایصال ثواب پہنچاتی ر ہیں ۔ واللہ اعلم!
ناگہانی مصیبت سے چھٹکارا:۔
میں نے خواب دیکھا کہ میں سیڑھیوں پر اپنے شوہر کے ساتھ کھڑی ہوں اور میں نے سفید چادر اس طرح لپیٹی ہے جیسے حج پر مرد حضرات نے سفید چادر لپیٹی ہوتی ہے ۔ اچانک میرے سسر وہاں آ جاتے ہیں ۔ میں ان سے چھپتی ہوں کہ کہیں وہ مجھے دیکھ نہ لیں ، پھر وہ مجھے اپنے شوہر کے ساتھ سیڑھیوں میں کھڑا ہو دیکھ لیتے ہیں اور میرے پیچھے آتے یں ، میں سیڑھیوں سے ایک طرف مڑ جاتی ہوں تو وہاں کچھ قبریں سی آ جاتی ہیں ، ان قبروں پر سبز کپڑا پڑا ہوا ہے اور بہت سے چراغ جل رہے ہیں ۔ میرے سسر وہاں مجھ سے باتیں  کرنا شروع کر دیتے ہیں ، پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔( ام سعد ' لاہور)
تعبیر:۔ آپ  اور آپ کے شوہر کسی بڑی پریشانی سے بچ کر سلامتی اور عافیت پائیں گے ، بالخصوص آپ کے شوہر کی اطاعت کی وجہ سے ہی اس ناگہانی مصیبت سے چھٹکارہ مل سکے گا ۔ واللہ اعلم!
مصیبت، بیماری یا پریشانی:۔
میر ی بیٹی اکثر خواب میں دیکھتی ہے کہ کوئی اسے مارنے کے لئے بھاگ رہا ہے اور یہ اپنی جان بچانے کے لئے بھاگ رہی ہے کبھی کسی گاڑی میں بیٹھ جاتی ہے ، اس نے دوسرا خواب یہ دیکھا کہ کوئی مرد میری بیٹی کے بالوں میں بہت ہی خوبصورت سفید پھول لگا رہا ہوتا ہے، وہ پھول لگانے لگتا ہے تو پھول مرجھا جاتے ہیں ور پھولوں کا رنگ بھی بدل جاتا ہے اور میری بیٹی کہتی ہے یہ پھول میں  نہیں لگاؤں گی کیونکہ یہ خراب ہو گئے ہیں ۔( اہلیہ بشیر'کوئٹہ)
تعبیر:۔  آپ کی بیٹی کے خواب کے مطابق اس پر کوئی مصیبت، پریشانی یا بیماری آنے کا اندیشہ  ہے ، تاہم آپ اس کا حسب توفیق صدقہ دیں ور بچی سے کہیں کہ روزانہ پانچ وقت نماز کی پانبدی کرتے ہوئے ، ہر نماز کے بعد ایک بار آیت الکرسی اور یا حفیظ 19 بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیا کرے۔ انشاءاللہ حفاظت  رہے گی ۔ واللہ اعلم!

خوشحالی نصیب ہو گی:۔
میں نے خواب دیکھا کہ آسمان پر گہرا بادل چھایا ہوا ہے اور اسی بادل سے چمکتا ہو ایک  بادل نکلتا ہے ، بالکل افشاں کی طرح ، پھر اس بادل سے بارش کی طرح سکے برستے ہیں ، جن کی وجہ سے بلب بھی ٹو ٹتے ہیں ، میں اور میرے بیٹے ایک کمرہ کے اندر پناہ لیتے ہیں ، پھر جب بارش رکتی ہے تو ہر طرف سکے ہی سکے ہوتے ہیں ، ہم وہ سکے کمرے ، صحن اور چھت پر سے اٹھاتے ہیں ، پھر مانگنے والا ایک ہجڑا آتاہے ہم وہ سکے اس کو بھی دیتے ہیں ، پھرمیری آنکھ کھل گئی ۔( خدیجہ' ساہیوال)
تعبیر:۔ آپ کا خواب ماشاءاللہ مبارک ہے اور اس بات کی بشارت ہے کہ انشاءاللہ خوشی اور خوشحالی نصیب ہو گی اور اللہ کی رحمت اور فضل کا نزول ہو گا ،آپ شکرانے کے دو نفل ادا کریں اور پانچ وقت کی نماز کی  پابندی کا اہتمام  کریں ۔ واللہ واعلم!
 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر31