Showing posts with label منہ اور دانتوں کت مرض. Show all posts
Showing posts with label منہ اور دانتوں کت مرض. Show all posts

Thursday, November 5, 2015

زبان کی سوجن او ر ورم کا علاج

زبان کی سوجن او ر ورم کا علاج  :۔


اگر کسی کی زبان سوج گئی ہو یا اس پر ورم آ گیا ہو تو اس کیلئے باوضو اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد تین سو مرتبہ" یامومن" پڑھے آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھے اور سب پڑھ کر زبان پر دم کرے اگر عورت ہے تو کسی میٹھی چیز پر دم کر کے دے دے وہ تھوڑا تھوڑا کھاتی رہے انشاءاللہ تعالیٰ جلد ہی زبان کی سوجن دور ہو جائیگی جب تک سوجن کا خاتمہ نہ ہو یہ عمل روزانہ کرتا رہے اور دم کرتا رہے۔

Wednesday, September 9, 2015

مسوڑھوں کے امراض سے نجات



مسوڑھوں کے امراض سے نجات



محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم ! چند ماہ پہلے عبقری ملا اور اب اس کی مستقل قاری ہوں ، میرے مسوڑھے خراب تھے تو مجھے کسی نے بتایا فجر کی نماز کی سنتوں میں پہلی رکعت میں سورہ الم نشرح اور دوسری رکعت میں سورہ فیل پڑھنے سے خون آنے میں کافی حد تک کمی آ جاتی ہے ، میں نے آزمایا اور خوب پایا ۔

 ماہنامہ عبقری "ستمبر 2015ء شمارہ نمبر 111" صفحہ نمبر 11