پیٹ میں پانی پڑنا اور اس کا علاج:۔
استسقاء پیٹ میں پانی کا ہو جانا ایک مشہور حکیم صاحب کی کتاب میں اس کی علامات اور علاج اس طرح بتایا گیا ہے جب مریض کے پیٹ میں پانی پڑ جاتا ہے تو پیٹ پھولنے لگتا ہے اور صحت گرنے لگ جاتی ہے۔ پیشاب کی مقدار کم ہو جاتی ہے جلد اور زبان خشک ، آنکھیں ویران اور نبض کمزور ہو جاتی ہے ، چلنا پھرنا مشکل ہو جاتا ہے ۔یہ پانی چند ایک بیماریوں میں پیٹ تک محدود ہوتا ہے ۔ ورنہ سارے جسم میں پڑ جاتا ہے ، بڑے حکماء نے اونٹنی کے دودھ میں بارش کا پانی ملا کر مریض کو پلانا مفید بتایا ہے ۔ اگر اونٹنی کا دودھ میسر نہ ہو سکے تو ابلا ہوا پانی شہد کے ساتھ میٹھا کر کے مریضوں کو پلایا کریں ، بارش کا پانی سب سے زیادہ مفید ہے ۔ اس میں شہد کا اضافہ کر کے دن میں تین چار بار پلایا کریں ، اس کے علاوہ جب دل کام کرنا چھوڑ دے دل کی دھڑکن میں طاقت نہ رہے کہ وہ خون کو گردش کر سکے تو اس کیلئے اونٹنی کا دودھ اور بارش کاپانی ملا کر پلانا شفائی اثرا ت رکھتا ہے۔
ماہنامہ عبقری " ستمبر 2015ء شمارہ نمبر 111" صفحہ نمبر36
ماہنامہ عبقری " ستمبر 2015ء شمارہ نمبر 111" صفحہ نمبر36
No comments:
Post a Comment