Thursday, September 17, 2015


آزمودہ عمل ! وظیفہ ختم ہونے سے پہلے مقصد پورا

محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم! میں عبقری رسالہ پچھلے تقریباً پانچ سال سے پڑھ رہا ہوں ، ا س میں جو،جو وظائف و نسخہ جات نے میرے بہت سے مسائل حل کیے ہیں ۔ میرے پاس بھی کچھ آزمودہ وظائف ہیں جو میں قارئین عبقری کیلئے خاص طور پر بھیج رہا ہوں یقیناً قارئین اس سے بھر پور فائدہ اٹھائیں گے۔

امتحان میں کامیابی کا عمل :۔

امتحان میں کامیابی کیلئے امتحان گاہ جانے سےپہلے سورہ قلم پڑھ کر دعا کر کے جائیں پھر پرچہ حل کرنے سے پہلے اس کو الٹ دیں اور یہ دعا گیارہ بار پڑھیںسُبْحَانَكَ لاَ عِلْمَ لَنَا إِلاَّ مَا عَلَّمْتَنَا إِنَّكَ أَنتَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُپھر گیارہ بار" یا فتا ح" پڑھیں ۔ اول و آخر تین بار درود شریف پڑھیں ۔ انشاءاللہ غیب سے شرح صدر ہو گا ۔

جسم کے کسی بھی حصہ میں درد ہو تو:۔

جس شخص کے جسم میں کسی جگہ درد یا تکلیف ہو تو دایاں ہاتھ تکلیف کی جگہ پر رکھ کر 3 بار ﷽ پڑھے اس کے بعد 7 بار یہ دعا پڑھےأعوذ بعزة الله وقدرته من شر ما أجد وأحاذر

پرسکون نیند کیلئے:۔

دایاں  ہاتھ سر پر رکھ کر سات بار آیت کا صرف اتنا حصہ پڑھیں  فضربنا على آذانهم في الكهف پھر ہاتھ پر دم ک کے سر پر پھیریں انشاءاللہ خوب گہری نیند آئیگی۔

ایک لاکھ گناہ چند منٹوں میں معاف :۔

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما ! سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے جمعہ کی نماز سے فارغ ہو کر" سبحان اللہ و بحمدہ" سو مرتبہ پڑھا تو اللہ پاک اس کے چوبیس ہزار گنا معاف فرما دیں گے۔

تمام حاجات ایک عمل سے پوری:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم! میں عبقری رسالہ بڑے شوق سے پڑھتا ہوں ۔ پہلی مرتبہ مجھے یہ رسالہ میرے دوست نے گفٹ کیا تھا اس کے بعد سے لے کر آج تک مجھے ہر ماہ بڑی بے چینی سے اس رسالے کا انتظار رہتا ہے میرے پاس کچھ مستند روحانی نسخے ہیں جو قارئیں عبقری کیلئے بھیج رہا ہوں۔

خواب میں کسی بھی کام کا مقصد اور تدبیر جانیے:۔

جس شخص کو اپنے کسی کام یا مقصد کی تدبیر نہ سمجھ آتی ہو وہ مغرب اور عشاء کے درمیان ایک ہزار مرتبہ اسم " الرشید" کو پڑھے تو انشاءاللہ یا تو خواب میں تدبیر نظر آئے گی یا دل میں اس کا القا ہو جائے گا ۔

عمل ختم ہونے سےپہلے مقصد حاصل :۔

جو شخص نماز عشاء کے بعد" یا بدیع العجائب یا خبیر یا بدیع" بارہ سو مرتبہ گیارہ دن پڑھے تو جس کام یا مقصد کیلئے پڑھے گا انشاءاللہ عمل ختم ہونے سے پہلے وہ مقصد حاصل ہو جائے گا آزمودہ ہے ۔

تما حاجتیں ایک عمل سےپوری:۔

جو شخص دو رکعت نماز ادا کر کے " ھو الاول والا خر وا لظھر  والباطن وھوا بکل شیء علیم" پڑھے انشاءاللہ اس کی تمام حاجتیں پوری ہوں گی ۔


 ماہنامہ عبقری " ستمبر 2015ء شمارہ نمبر 111" صفحہ نمبر20





No comments:

Post a Comment