Wednesday, September 9, 2015

شاہ فضل اللہ کریم کے مستند روحانی وظائف


شاہ فضل اللہ کریم کے مستند روحانی وظائف:۔


رزق میں برکت اور ترقی کیلئے:۔

جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کے رزق میں ترقی ہو اور اس کے خرچ میں کسی قسم کی تنگی پیش نہ آئے بلکہ آسانی اور سہولت کے ساتھ گھر کا خرچہ پورا ہوتا رہے کسی بھی موقع پر کسی سے قرض وغیرہ لینا نہ پڑے ۔ اس کیلئے روزانہ بہتر بار "یَا بَا سِطُ" پڑھا کرے اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف ضرور پڑھے ۔ یہ عمل بیاسی روز کریں ۔ ویسے بھی چلتے پھرتے باوضو ، بے وضو ہر حالت میں اس اسم مبارک کو پڑھتا رہے ۔ انشاءاللہ تعالیٰ تمام رنج و فکر دور ہو گا طبعیت ہشاش بشاش رہے گی اور رزق میں ترقی اور برکت پیدا ہو گی۔

بخار سے آرام :۔

اگر کسی بچے یا بڑے کو بخار نے پکڑ رکھا ہو بخار سردی سے آتا ہو یا گرمی سے بخار ہو گیا ہو یا روزانہ آتا ہو یا تیسرے دن کا بخار ہو اس کیلئے یہ آیت کریمہ باوضو ایک کاغذ پر عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے لکھیں ،اور پانی میں گھول کر مریض کو وہ پانی پلا دیں یہ عمل تین دن مسلسل کریں ناغہ نہ کریں وہ آیت ہے۔ قُلْنا يا نارُ کُوني‏ بَرْداً وَ سَلاماً عَلي‏ إِبْراهيمَ

سفر کے دوران ہر قسم کی حفاظت

اگر کوئی شخص سفر پر روانہ ہوتا ہے اور چاہتا ہے کہ سفر بخیر و خوبی ہو ۔ راستہ میں کسی قسم کے ٹھگ اور لٹیرے سے واسطہ نہ پڑے اور نہ گاڑی یا سواری کو کوئی حادثہ پیش آئے سفر چاہے خشکی کا ہو سمندری ،یا ہوائی ہو ، انشاءاللہ تعالیٰ سفر کے دوران ہر قسم کے حادثات سے محفوظ رہے گا ۔وہ کلما ت یہ ہیں
یَا حفظ ، یا حفیظ، یا ودود، یا رحیم ، یا ناصر، یا حفیظ، ، یا ودود،، یا ودود،، یا ودود، یااللہ ، یا حفیظ

لیکوریا  بند کرنے کا عمل:۔

جس عورت کو لیکوریا کا مرض ہو اور اس کے سبب دن بدن کمزوری بڑھتی جا رہی ہو تو اس کیلئے یہ عمل مجرب ہے ایک پاؤ سوکھا کھو پرا لے کر اس کے دس ٹکڑے کر لیں اول اکیس مرتبہ درود شریف پڑھیں اس کے بعد تین مرتبہ سورۃ مزمل پڑھیں ۔ اس کے بعد درود شریف اکیس مرتبہ پڑھ کر اس کھوپرے کے ٹکڑے پر دم کردیں اسی طرح پڑھ پڑھ کر تمام دس ٹکڑوں پر دم کر کے رکھ لیں  جب کھانے کا ارادہ ہو تو رات کو ایک ٹکڑا پانی میں بھگو دیں اور صبح اٹھ کر نہار منہ وہ کھوپرے کا ٹکڑا کھا کر وہ پانی جس میں یہ ٹکڑا بھگو یا گیا تھا پی لیں ۔ عورت مخصوص ایام میں یہ کھوپرا استعمال نہ کرے بلکہ  پاک حالت میں استعمال کرے ، اکیس دن تک یہ عمل کرنا ہے ۔ بہتر یہ ہے کہ عورت مخصوص دنوں سے غسل کرکے پھر استعمال شروع کرے تاکہ درمیان میں ناغہ نہ ہو ، انشاءاللہ تعالیٰ اکیس دن میں بلکل آرام آ جائیگا ۔ اگر لیکوریا کا مرض شدید ہے تو عورت کو چاہیے کہ وہ رات کو عشاء کی نماز کے بعد
اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ كُلِّ ذَنْۢبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ
پانچ سو مرتبہ روزانہ پڑھے انشاءاللہ تعالیٰ لیکوریا کا مرض ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گا ۔

اگر کسی عورت کو ماہواری کم آتی ہو :۔

اگر کسی عورت کو  ماہواری کی شکایت ہے جس کی وجہ سے سر بھاری رہتا ہو اور چکر آتے ہوں اور دل میں گھبراہٹ رہتی ہو تو اس کیلئے ایک تولہ زعفران لے کر اول سات بار درود شریف ، اس کے بعد اکیس مرتبہ سورہ تغابن آخر میں سات بار درود شریف پڑھ کر اس زعفران پر دم کریں مریضہ عورت رات کو سوتے وقت ایک چٹکی زعفران لے کر دودھ میں ملا کر پی لے  انشاءاللہ تعالیٰ دو ماہ مسلسل استعمال کرنے سے ماہواری کی کمی دور ہو جائے گی اور ماہواری ٹھیک وقت پر اور پوری پوری آئے گی ، نیز رات کو بعد نماز عشاء ایک ہزار مرتبہ استغفار پڑھیں ۔  استغفار یہ ہے اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ كُلِّ ذَنْۢبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

رات کو پرسکون نیند آنے کا عمل:۔

اگر کسی دماغی خشکی کے سبب سے یا کسی اور مرض کے باعث رات کو نیند نہیں آتی اور نیند کی گولیاں کھانی پڑتی ہیں ۔ اس عمل کی برکت سے انشاءاللہ تعالیٰ رات کو ضرور نیند آئے گی ۔ یہ عمل آزمودہ اور تجربہ کیا ہوا ہے ۔ لوکی کا ایک پاؤ تیل پنساری کی دکان سے خرید لیں اور گیارہ بار درود شریف پڑھیں اس کے بعد ایک سو اکیاون مرتبہ سورہ تکاثر پڑھیں ۔ اس کے بعد گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس تیل پر دم کر دیں اور رات کو سوتے وقت تھوڑا سا تیل ہتھیلی پر لے کر سر پر اس کی مالش کریں انشاءاللہ تعالیٰ پر سکون نیند آئے گی

لڑکی یا لڑکے کا رشتہ ہونا:۔

اکثر والدین  لڑکی یا لڑکے کے رشتہ کیلئے پریشان رہتے ہیں ، آسانی  کے ساتھ رشتہ ہونے کیلیے لڑکے یا لڑکی کی والدہ یا والد بعدنماز عشاء اول دو رکعت نماز نفل صلوۃ الحاجات  پڑھے  اس کے بعد اول ستر مرتبہ درود ابراہیمی پڑھے اس کے بعد سات سو مرتبہ "یا خی یاقیوم برحمتک استغیث " پڑھے ، اسکے بعد ستر مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر نہایت عاجزی و انکساری کے ساتھ اللہ پاک سے دعا مانگے ، انشاءاللہ تعالیٰ ستر دن کے اندر رشتہ ہو جائے گا ۔

رشتوں کی بندش ختم :۔

بعض لوگ حسد و بغض کے سبب بہت سے لوگ رشتے کی بندش کرا دیتے ہیں جس کے سبب اول تو رشتے  آتے ہی نہیں ہیں اور اگر کوئی رشتہ آ بھی گیا تو ہوتا نہیں ہے ۔ لڑکے یا لڑکی بڑھاپے کو پہنچ جاتےہیں ۔ اس کیلئے یہ عمل بہت مفید اور فوری کام کرنے والا ہے ، اس عمل کی برکت سے بندش ٹوٹ جاتی ہے یہ عمل اسی دن کرنا ہے عمل یہ ہے کہ کسی دن بھی نماز فجر ادا کر کے اول اکیس مرتبہ درود شریف پڑھے اس کے بعد چالیس مرتبہ سورہ الم نشرح مکمل پڑھے اس کے بعد سورہ اخلاص ستر مرتبہ پڑھے ، آخر میں اکیس مرتبہ درود شریف پڑھ کر بندش دور ہونے کی دعا کرے ، اس عمل کے ساتھ پیر اور جمعرات کے دن کچھ صدقہ خیرات بھی کرے۔

 ماہنامہ عبقری "ستمبر 2015ء شمارہ نمبر 111" صفحہ نمبر 11




No comments:

Post a Comment