نامعلوم کیا وجہ تھی میں جب سے اپنے سسرال آئی میرے گھر میں شروع دن سے سکون نام کی چیز نہ تھی‘ ہر کوئی چڑچڑے پن کا شکار‘ روزانہ کسی نہ کسی کی لڑائی ہوتی اور بہت شدید ہوتی‘ میری بھی روزانہ طبیعت خراب رہتی‘ جسم میں ہروقت ہلکا ہلکا درد رہتا‘ میرے شوہر کئی کئی دن تک بالکل نارمل رہتے اور کبھی کبھی اچانک سے شدید غصے میں آجاتے‘ تمام خاندان کے سامنے مجھے بےعزت کردیتے‘ گالیاں دینا عام سی بات تھی۔ مگر اب الحمدللہ! میرے گھر میں بھی سکون آگیا ہے‘ مجھے ایک مولانا صاحب نے ایک وظیفہ بتایا کہ روزانہ یَاجَامِعُ 1061 مرتبہ اول و آخر گیارہ مرتبہ درودشریف کے ساتھ پڑھو۔ الحمدللہ! وظیفہ جاری ہے اور برکتیں رحمتیں اور عافیتیں بھی جاری و ساری ہیں۔
Showing posts with label گھر کے لڑائی جھگڑے. Show all posts
Showing posts with label گھر کے لڑائی جھگڑے. Show all posts
Thursday, January 4, 2018
Monday, December 11, 2017
جھگڑے کا سرے سے خاتمہ
میرے ایک دوست کے گھر ہروقت جھگڑا رہتا تھا‘ ایک مرتبہ پریشان تھا میں نے اسے درس میں بتایا گیا ایک عمل بتایا کہ جیسے ہی جھگڑا شدت اختیار کرلے اس وقت یہ الفاظ پڑھ کر پھونکنا‘ اس نے ایسا ہی کیا‘ صرف پندرہ منٹ کے اندر جھگڑا ختم ہوگیا اور ایسا ختم ہوا کہ جیسے پہلے کبھی اس گھر میں جھگڑا ہوا ہی نہیں اور حالات ایک سال گزر جانے تک پرسکون ہیں۔ وہ الفاظ یہ ہیں:۔ وَاللہُ اَشَدُّوْ جہاں جھگڑا ہورہا ہو‘ یہ الفاظ بار بار پڑھ کر پھونک ماریں۔
گھر میں سکون کیلئے
کسی عمد ہ کا غذ پر
خوشخط لکھوا کر کسی ایسی جگہ لگادیں یا چوکھٹ پر کسی منا سب جگہ آویزاںکر دیں جہا ں سب گھر والوں کی نگاہ پڑتی ہو ۔ گھر والے بھی آتے جاتے اس نقش کو دیکھا کریں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کے گھر پر اپنا فضل و کرم فرمائیں ۔ اس کے علاوہ آپ چلتے پھرتے‘ اٹھتے بیٹھے وضو بے وضو درود شریف
کثرت سے پڑھتی رہا کریں۔ ان شاء اللہ آپ کا غصہ رفع ہوجائے گا اور گھر میں سکون آجائیگا۔
گھریلو جھگڑے ختم
آپ نے ایک وظیفہ عنایت فرمایا تھا کہ اول وآخر ایک مرتبہ درود شریف‘ سورۂ فاتحہ ایک مرتبہ‘ سورۂ اخلاص تین مرتبہ پڑھنی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آپ کا وظیفہ بہت اچھا ہے‘ اللہ تعالیٰ آپ کو اس نیکی کا اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین! اس وظیفے کی برکت سے ہمارے گھر سے لڑائی جھگڑے ختم ہوگئے‘ میری زندگی میں سکھ آگیا۔
Sunday, September 4, 2016
اکیس دن میں ہرقسم کی پریشانی ختم
اکیس دن کے اندر ہر قسم کی بندش و رکاوٹ اور پریشانی ختم
ہوکر اللہ
تعالیٰ کی طرف سے خوشحالی کے دروازے کشادہ ہوجائیں گے۔ ہرقسم کی بندش ورکاوٹ
مثلاً کاروبار‘ رزق‘ شادی وغیرہ کے لیے درج ذیل وظیفہ اکیس ، اکتالیس یا نوے دن
کریں۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں روزانہ رات کو سوتے
وقت یَابَاعِثُ یَانُوْرُ دل پر ہاتھ رکھ کر پڑھتا ہوں‘ رات کو بہت اچھے خواب اور
اشارے آتے ہیں۔ مختلف اچھی جگہوں کی سیر ہوتی ہے۔ہرجائز کام انجام خیر ہوگا:اگر
کوئی شخص کسی کام میں ہاتھ ڈالتا ہو اور اس میں اسے خیر نہ ہوتی ہو اور ہر کام کا
انجام توقعات کے برخلاف اور صرف نقصان کے سوا نہ نکلتا ہو تو اس آیت کو ورد میں
رکھیں تو انشاء اللہ اس کے جائز کام اپنے انجام کو پہنچیں گے اور اسے کسی کام میں
خسارہ نہ ہوگا۔ کسی بھی جائز کام مثلاً رزق‘ حلال‘ تعلیم‘ شادی وغیرہ میں کوئی
رکاوٹ یا ناکامی نہ ہوگی۔
اکیس دن میں ہرقسم کی پریشانی ختم
اس وظیفہ کو بعدازفجر
گیارہ بار پڑھیں‘ انشاء اللہ تعالیٰ اکیس دن کے اندر ہر قسم کی بندش و رکاوٹ اور
پریشانی ختم ہوکر اللہ تعالیٰ کی طرف سے خوشحالی کے دروازے کشادہ ہوجائیں گے۔
ہرقسم کی بندش ورکاوٹ مثلاً کاروبار‘ رزق‘ شادی وغیرہ کے لیے درج ذیل وظیفہ اکیس ،
اکتالیس یا نوے دن کریں۔ پانی پر دم کرکے پی بھی سکتے ہیں اورگھر یا کاروبار والی
جگہ
Tuesday, August 30, 2016
پڑھیں اور ساری فکریں دور
پڑھیں اور ساری فکریں دور
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا یارسول اللہ ﷺ مجھ کو بہت سے افکار اور قرض نے گھیرلیا۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تجھ کوایسا کلام بتلادوں کہ اس کے پڑھنے سے اللہ تعالیٰ تیری ساری فکریں دور کردے اور تیرا قرض بھی ادا کردے۔ اُس شخص نے عرض کیا بہت خوب‘ فرمایا: صبح وشام یہ کہا کہ
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا یارسول اللہ ﷺ مجھ کو بہت سے افکار اور قرض نے گھیرلیا۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تجھ کوایسا کلام بتلادوں کہ اس کے پڑھنے سے اللہ تعالیٰ تیری ساری فکریں دور کردے اور تیرا قرض بھی ادا کردے۔ اُس شخص نے عرض کیا بہت خوب‘ فرمایا: صبح وشام یہ کہا کہ
اَلْلَّهُم إِنِّي أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَ
الْحَزَنِ
,
وَ أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَ الْكَسَلِ ,
وَ أَعُوْذُ بِكَ مِنَ
الْجُبْنِ وَ الْبُخْلِ ,
وَ أَعُوْذُ بِكَ مِن غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَ قَهْرِ
الْرِّجَال
آزمودہ تعویذ ‘ درود اور دعا سے ہر مسئلہ حل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں رسالہ عبقری پچھلے آٹھ سال سے پڑھ رہا ہوں‘ اس میں بہت سے آزمودہ نسخہ جات و وظائف میں نے آزمائے ہیں۔ اکثر لوگوں کو بتاتا رہتا ہوں اُن کو خوب فائدہ ہوتا ہے۔ میرے پاس ایک خاندانی تعویذ‘ درودشریف اور دعا ہے۔ اس تعویذ سے ہمارے بہت سے دوسرے افراد کے بھی مسائل حل ہوئے ہیں۔ میرے پاس جب بھی کوئی آتا ہے اور کہتا ہے کہ ہمیں کوئی تعویذ دے دیں‘ بچے رو رہے ہیں یا کوئی بیمار ہے یا فلاں کام ہے تو میں ان کو درج ذیل تعویذ لکھ کر دے دیتا ہوں اور الحمدللہ وہ کام ہوجاتا ہے۔ تعویذ اس طرح ہوتا ہے
اے اللہ! میرے گناہوں کی نحوست ان پر نہ ڈال اور ان کا مسئلہ حل فرما اے میرے رب!(نوٹ: جب تعویذ لکھیں گے تو بغیر اعراب کے لکھیں گے۔
Monday, August 22, 2016
صرف بسم اللہ پڑھیں اور گھر میں سکون پائیں
Sunday, April 17, 2016
ظالم اور ناراض شوہر کے لیے وظیفہ ، شوہر کی محبت حاصل کرنے کے لیے وظیفہ
کہیں پھرسے طلاق نہ دے دیں:.۔
محترم قارئین میں بہت مختصر لکھوں گی۔ شادی کا ایک سال سکون سے گزرا‘ شوہر نے ہر طرح سے خیال رکھا‘ میری ساس نندیں برداشت نہیں کرتی تھیں‘ ڈھکے چھپے الفاظ میں میری برائیاں کرتیں‘ بات نہ بنی تو انہوں نے جھوٹ اور منافقت کا سہارا لے کر اس قدر شوہر کے دل میں نفرت پیدا کردی کہ اس نے مجھے ایک طلاق دے دی۔ بہن کے شوہر جو کہ میرے جیٹھ بھی لگتے ہیں نے صلح کروائی۔ میرے شوہر نے مجھ سے معافی مانگی لیکن وہ پہلے جیسا نہیں رہا‘ اب بھی وہ مجھے دھمکیاں دیتا ہے کہ چھوڑ دوں گا‘ کہیں چلا جاؤں گا‘ پھر تم بچوں کے ساتھ سڑکوں پر بھیک مانگتی رہنا۔ دو وقت کی روٹی بھی ترسا ترسا کر دے رہا ہے‘ نہ نماز‘ نہ قرآن پڑھتا ہے۔ ٹی وی کا شیدائی ہے‘ پان سگریٹ معمول ہے۔ دوستوں کی لمبی فہرست ہے‘ کبھی کبھی تو رات بھر گھر نہیں آتا‘ کپڑے دوائی کیلئے ترساتا ہے‘ بچے مانگیں تو مار کر بھگا دیتا ہے۔ قارئین! مجھے کوئی وظیفہ بتائیں میں بہت تھک چکی ہوں‘ ذہنی و جسمانی طور پر بیمار رہتی ہوں‘ بیماریوں اور پریشانیوں سے اس قدر دلبرداشتہ ہوجاتی ہوں کہ دل کرتا ہے خود کو اور بچوں کو مار دوں۔ میرےسے تو نہ اب بچے سنبھالے جارہےہیں اور نہ کام! شدید اذیت میں ہوں۔ (ش۔غ۔ج)
جواب:بہن! میں آپ کادکھ سمجھ سکتی ہوں‘ میری چھوٹی بہن کا بھی یہی مسئلہ تھا‘ میں نے اسے درج ذیل عمل بتایا تو اب ماشاء اللہ آپ شاید یقین نہ کریں اس کا شوہر اس کا اتنا خیال رکھتا ہے کہ جیسے کانچ کی گڑیا ہو۔ آپ بھی اپنے شوہر کا تصور کرکے سورۂ انعام کی آیت نمبر 45 کثرت سے پڑھیں
فَقُطِعَ دَابِرُ الۡقَوۡمِ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا ؕ وَالۡحَمۡدُ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ
اور کلام الٰہی کا کمال اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔ (زبیدہ قدیر‘ جھنگ)
فَقُطِعَ دَابِرُ الۡقَوۡمِ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا ؕ وَالۡحَمۡدُ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ
اور کلام الٰہی کا کمال اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔ (زبیدہ قدیر‘ جھنگ)
Tuesday, February 23, 2016
تین سورتیں ، تین دن اور ہر مشکل حل
میں عبقری کے قارئین کے احسانات کو دیکھتے ہوئے اپنا ایک نہایت طاقتور آزمودہ عمل ان کی خدمت میں نذر کررہی ہوں۔ یقیناً اس عمل سے قارئین بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ یہ ہمارا خاندانی عمل ہے‘ ہمارے گھرانے میں کوئی بھی مشکل ہو‘ چاہے وہ پیسوں کی ہو‘ رزق کی یا لڑکی کے رشتے کی‘ یا شادی کا مسئلہ‘ بچوں کے سکولز داخلے کا مسئلہ یا اچھے رزلٹ کیلئے ہر مشکل کا حل اس میں موجود ہے۔
’’سورۂ یٰسین‘
سورۂ رحمٰن‘
سورۂ واقعہ‘‘
پانچ عورتیں مل کر تین تین بار ہر سورۂ کو پڑھیں اور آخر میں چار قل پڑھ کر سب ایک ہی مقصد کیلئے دعا کریں۔ اللہ کے حکم سے تین روز کرنےسے وہ مشکل حل ہوجائے گی اور اللہ کے حضور دعا قبول ہوگی۔ یہ عمل 12 بجے دوپہر سے پہلے یا عصر کے بعد کرنا ہے۔قرآن پاک کی ان تین سورتوں کے پڑھنے سے ایسے ایسے کمالات ہوتے ہیں کہ دل میں عظمت قرآن کی دھاک بیٹھ جاتی ہے۔یہ تین سورتیں ہماری لاتعداد کی آزمودہ ہیں۔ آپ بھی آزمائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔
حترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ میں پچھلے چند سالوں سے ہرماہ باقاعدگی سے پڑھ رہی ہوں۔ اس میں موجود چھوٹے چھوٹے ٹپس بہت باکمال ہوتے ہیں۔ عبقری تو جیسے ہمارے گھر کا ڈاکٹر بھی ہے اور عامل بھی۔ اس ماہنامہ کی وجہ سے ہماری بہت سے پریشانیاں و مشکلات تو ایسے ٹھیک ہوئی ہیں جیسے کبھی تھی ہی نہیں۔
(مسز سیدہ حنا اعظم گیلانی‘ لاہور)
Thursday, December 17, 2015
باپ کا کہنا نہ ماننے کی سزا آج بھی بھگت رہی ہوں
باپ کا کہنا نہ ماننے
کی سزا آج بھی بھگت رہی ہوں :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!سمجھ میں نہیں آرہا ہے ،
کہ اپنے مسائل آپ کے ساتھ کیسے شیئر کروں ؟ عبقری میں دو سال سے پڑھ رہی ہوں اور
آپ کا بہت بہت شکریہ کے آپ کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کا بھلا ہو رہا ہے کسی دکھی
انسان کا مسئلہ حل ہوتے ہوئے پڑھ کر بہت خوشی محسوس ہوتی ہے ۔ میری دعا ہے کہ اللہ
پاک آپ کو لمبی عمر اور صحت سے نوازے آمین!میرے لئے عبقری اندھیرے میں کسی روشنی
سے کم نہیں ۔ میری شادی ہمارے قریبی رشتہ دار کے گھر ہوئی شادی سے پہلے یہ لوگ
میرے ساتھ بہت پیار کرتے تھے حالانکہ میرے امی ابو نے مجھے بہت منع کیا کہ بیٹا
یہاں شادی نہ کرو، ہیں تو یہ ہمارے رشتہ دار مگر یہ خود ان کے شوہر اور بیٹیاں
تمہیں بہت تنگ کریں گے ۔ اور میں یہی جواب دیتی کہ میرے ساتھ یہ لوگ بہت پیار کرتے
ہیں ۔ شادی کے بعد بھی کریں گے اور میں ان کی کسی بات پر کان نہ دھرتی ۔ کیونکہ
میرے سر پر نام نہاد عشق کا بھوت سوار تھا اور یوں میری مرضی اور ضد کے دیکھتے
ہوئے میرے ماں باپ نے دل پر پتھر رکھ کر میری شادی وہاں کر دی شادی والے دن ہی لڑائی
ہو گئی ۔میرے سسر نے کہا کہ میں 300 افراد پر مشتمل بارات لاؤں گا ۔ میرے والد نے
کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں میں صرف ڈیڑھ سو افراد کو کھانا کھلا سکتا ہوں ۔ آگے
تمہاری مرضی خیر بارات آئی اور میرے سسر نے بارات والے دن کھانا ہمارے گھر کا نہیں
کھایا بلکہ بازار سے کھانا منگوا کر کھایا ۔سب نے بہت منت سماجت کی لیکن اس نے
نہیں کھایا ۔ آج میری شادی کو 11 سال ہو گئے ہیں وہ جو شادی کے پہلے دن سے لڑائی
شروع ہوئی تھی اوروہ سلسلہ آج تک جاری ہے ۔ میری ٹینشن میں میری شادی کے ٹھیک ایک
سال بعد میرے ابو کی اچانک طبیعت خراب ہوئی اور چند ماہ بیمار رہنے کے بعد میرے
ابو فوت ہو گئے ۔ میری زندگی کسی عذاب سے کم نہیں ہر وقت میرے شوہر کے کان بھرے
جاتے ہیں میرے شوہر مجھے مارتے رہتے ہیں میں زیادہ تر اپنے میکے میں رہی ہوں اگر
چھ مہینے ماں باپ کے گھر تو دو مہینے سسرال میں رہی ہوں اور جب بھی سسرال جاتی ہوں
تو سسرال والوں کو بہت ناگوار گزرتا ہے کہ یہ اب یہاں پر کیوں رہ رہی ہے اتنا ظلم
کرتے ہیں میرے شوہر کے کان بھر کر مار پڑوا کر گھر سے باہر نکلوا دیتی ہیں ۔ پھر
میری والدہ آ کر لے جاتی ہیں اب تو گھر والے بھی تنگ آ گئے ہیں وہ بھی کہتے ہیں کہ
طلاق لے لو اس روز روز کی ذلت سے تو بچ جاؤ گی ۔ میں سوچتی ہوں کہ میرے چھوٹے
چھوٹے دو بچے ہیں ان کے مستقبل کا کیا بنے گا ۔ اسی ٹینشن میں میرے تین بچے فوت ہو
گئے پھر میری امی نے کسی سے میرا علاج کروایا کہ اس کو تو اٹھرا کی بیماری ہے علاج
کے بعد ایک بیٹی اور سال بعد ایک بیٹا پید اہوا ہے ۔ اب ماشاءاللہ بیٹی چار اور
بیٹا تین سال کے ہے میں اپنی زندگی سے تنگ
آ چکی ہوں بہت روتی ہوں ۔ ہر وقت ماں باپ کی رخصتی سے پہلے کی نصیحتیں یاد آتی ہیں
میں نے اپنے روتے باپ کی بات نہیں مانی تھی میرے ساتھ یہ جو کچھ ہو رہا ہے سب اسی
نافرمانی کا نتیجہ ہے کاش میں اس وقت اپنے باپ کی بات مان لیتی تو اس عذاب میں
مبتلا نہ ہوتی ۔ اگر والدین کسی بات پر ناراض ہیں تو چاہے آپ کو آگے کیسی بھی جنت
نظر آ رہی ہو۔ وہاں نہ جائیں ایسا نہ ہو کہ وہ جنت آپ کیلئے دوزخ بن جائےجیسے میرے
ساتھ ہوا ۔
Monday, November 30, 2015
غصیلے شوہر کا آزمودہ روحانی علاج
غصیلے شوہر کا آزمودہ
روحانی علاج :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میں عبقری کی پچھلے چار
سال سے مسلسل قاری ہوں ۔ میرے شوہر بہت غصے والے تھے ، جب انہیں غصہ آتا تو انہیں
کچھ ہوش نہ رہتا اور اکثر مجھ پر ہاتھ تک اٹھا دیتے ۔ جس کی وجہ سے میں بہت پریشان
تھی ، چھوٹی چھوٹی باتوں پر بہت بڑا ہنگامہ کھڑا کر دیتے ۔ پھر ماہنامہ عبقری میں
ایک وظیفہ دیکھا اور روزانہ درج ذیل آیت سات سو مرتبہ روزانہ پڑھنی شروع کر دی ۔
امن یحیب المضطر اذا دعاہ و یکشف السوء
۔" (النمل 62) اس کے علاوہ آپ کی کتاب "کالی دنیا کالا جادو ۔""وظائف
اولیاء اور سائنسی تحقیقات ۔"میں سے وظیفہ 21 دن والا چاروں قل ، آیت کریمہ ،
آیۃ الکرسی اول و آخر درود پاک پڑھنا شروع کیا ، ساتھ ہی سجدہ میں جا کر "رب
انی مغلوب فانتصر ۔"(القمر 10) پڑھنا شروع کیا ، دیکھتے ہی دیکھتے شوہر کا
رویہ میرے ساتھ بدلنا شروع ہو گیا ۔ اب الحمدللہ ! میرے آج کے شوہر اور کل کے شوہر
میں زمین آسمان کا فرق ہے شکریہ عبقری !
Wednesday, November 11, 2015
خاوند افسر ظالم کو مہربان کرنے کا وظیفہ
خاوند افسر ظالم کو
مہربان کرنے کا وظیفہ :۔
یاللہ رحم ، رحم کا سہم کر ، ظالم کو زیر کر ، دشمن کو دور
کر ، پتھر کو پانی کر ، زبر کو زیر کر زیر کو پیش کر ۔
نفسیاتی گھریلو الجھنیں اور آزمودہ یقینی علاج
نفسیاتی گھریلو الجھنیں
اور آزمودہ یقینی علاج :۔
کسی کو مجھ سے محبت
نہیں :۔
میں بہت بیمار رہتی ہوں دیکھنے میں بھی کمزور
نظر آتی ہوں علاج کے باوجود بیماری سے نجات نہیں ملتی یااپنے آپ میں گم اور الجھی
رہتی ہوں میری کوئی کسی کام میں مدد نہیں کرتا اور خود سے کچھ کرتی رہوں تو حوصلہ
افزائی نہیں کرتے بہن بھائی بہت بدتمیزی کرتے ہیں انہیں کوئی نہیں روکتا گھر میں
کسی کو مجھ سے محبت نہیں جو میرے ساتھ اس طرح کا سلوک کرتے ہیں میرا نفسیاتی علاج
بھی ہو چکا ہے اب گھر میں مجھے پاگل اور بہت کچھ کہا جاتا ہے اب گھر میں مجھے یاد نہیں
کہ میری عمر کے کچھ سال بھی اچھے گزرے ہوں ۔
جواب:۔ جسمانی صحت پر جزبات کے اتار چڑھاؤ کا اثر
ہونا عام سی بات ہے غصے کی حالت میں چہرہ سرخ ہو جاتا ہے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی
ہے بعض لوگ غصے کی شدت سے کانپنے لگتے ہیں اسی طرح مایوسی کی حالت میں بیماری کا
سا احساس ہو جاتا ہے علاج کے باوجود بیماری سےنجات نہ ملنے کی وجہ آپ کا ذہنی رویہ
ہے آپ خود کو بہتر محسوس ہی نہیں کر رہیں اس لئے طبیعت میں بہتری نہیں آ رہی بعض
مستقل بیمار رہنے والے ذمہ دار یوں سے فراغ حاصل کرتے ہیں اکثر اوقات فرار کی یہ
کوشش لاشعوری ہوتی ہے اس لئے ایسے کسی فرد کو احساس دلایا جائے تو وہ برا مان جاتا
ہے آپ کو شعوری طور پر یہ کوشش کرنی ہو گی کہ خود کو بہتر محسوس کیا جائے خوش رہا
جائے اور اپنی حوصلہ افزائی خود کریں ذہنی سکون حاصل کر کے دوسروں سے توقع نہ
رکھیں اپنی عزت کروانے کی کوشش دوسروں کی عزت کرکے کریں اور کسی معاملے میں مداخلت
نہ کریں لوگ آپ کو کچھ کہیں تو نظر انداز کر دیں اس حقیقت کا یقین کرتے ہوئے کہ آپ
پاگل نہیں ہیں زندگی خود بخود اچھی نہیں بنتی اسے بنانا پڑتا ہے اچھا محسوس کرنے
کی ضرورت ہوتی ہے ۔
پوزیشن سے محرومی:۔
آٹھویں جماعت تک میری پوزیشن آئی ہے کچھ مسائل
تھے جن کی وجہ سے میٹرک میں نمایاں کامیابی حاصل نہ کر سکی تو میرا دل پڑھنے میں
نہیں لگا انٹر سال دوم کے پیپرز دے چکی ہوں بی کام کرنے کا ارادہ ہے چاہتی ہوں کہ
پہلے کی طرح پوزیشن حاصل کروں لگتا ہے محنت کے باوجود ایسا نہیں ہو سکتا ۔
جواب :۔ محنت سے کیا نہیں ہو سکتا ؟ اور آپ کیلئے تو
زیادہ آسان ہے کیونکہ کئی مرتبہ پوزیشن لے چکی ہیں آپ کو اندازہ ہے ہی کہ کتنا
پڑھنا پڑھتا ہے ماشاءاللہ ذہانت بھی ہے پھر دوبارہ کوشش کریں ایک بار پھر پوزیشن
لینے کے قابل ہو جائیں گی ورنہ بہترین گریڈ تو آ ہی جائے گا محنت کا صلہ مل کر ہی
رہتا ہے ارادہ مضبوط ہونے کی ضرورت ہے ۔
بھوت پریت کی کہانیاں
:۔
گزشتہ دنوں میری خالہ انڈیا سے آئیں اور ایک
ماہ ہمارے ساتھ رہیں وہ بچوں سے بہت پیار کرتیں اور ہر رات بچے ان کے گرد جمع ہو
جاتے وہ انہیں پرانے قصے سناتی رہتیں ان کی باتیں اس قدر دلچسپ اور پر تجسس ہوتیں
کہ بچے ٹی وی بھی نہیں دیکھتے اب وہ واپس جا چکی ہیں بچے انہیں یاد کرتے ہیں ایک
مسئلہ بھی ہو گیا کہ بچوں نے رات کو اندھیرے سے ڈرنا شروع کر دیا ہے ہر وقت مجھے
ساتھ اپنے کمرے میں رکھنا چاہتے ہیں ورنہ خوفزدہ ہونے لگتے ہیں لائٹ چلی جائے تو
چیخیں مارتے ہیں ان کی اس کیفیت سے تو میں بہت پریشان ہو گئی ہوں کہیں یہ خوف بڑے
ہونے پر بھی برقرار نہ رہے۔
جواب:۔ لگتا ہے جیسے کہ آپ کی خالہ نے بچوں کو بھوت
پریت وغیرہ کی کہانیاں سنائی ہیں ان میں اندھیرے کا بھی ذکر ہوا ہے اور اب جب بھی
اندھیرا ہوتا ہے وہ ڈرنے لگتے ہیں اب یہ خوف دور کرنا آپ کا کام ہے ان سے محبت سے
پوچھیں کہ وہ کیوں ڈرتے ہیں جب وہ وجہ بتائیں تو اس حوالے سے انہیں سمجھائیں وہ
کہانیوں کا ذکر کریں تو آپ بتائیں کہ وہ کہانیاں جھوٹی تھیں اندھیرے میں ٹارچ یا
موم بتی سے روشنی کر کے دکھائیں کہ خوف کی کوئی بات نہیں بلکہ ان کو ٹارچ دے دیں
تاکہ جیسے اندھیرا ہو وہ جلا لیا کریں اور یہ اطمینان کر لیں کہ اندھیرے میں کچھ
نہیں ہوتا اگر آپ ابھی ان کا خوف دور کرنے میں مدد کریں گی تو یہ بڑے ہونے تک
برقرار نہ رہے گا ۔
مجھے افسوس ہے :۔
میں نے اس سال میٹرک کیاہے مجھے افسوس ہے کہ اچھے کالج میں
داخلہ نہ مل سکا کیونکہ امتحان میں نمبر اچھے نہیں آئے تھے جبکہ میں نے بہت زیادہ
پڑھا تھا اپنی درسی کتانوں کا بار بار مطالعہ کیا تھا بہت کم وقت کھیلتا اور کہیں
جاتا تقریباً ہر وقت ہی پڑھتا رہتا رات کو دیر تک پڑھتا اور صبح پھر مطا لعہ کرنے
لگتا اس کے باوجود خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہونے پر مایوس ہوں آخر ایسا کیا
طریقہ ہے کہ میں اب انٹر میں اچھے نمبر لا سکوں اور پھر یونیورسٹی میں داخلہ مل
جائے اب تو بہت سخت مقابلہ ہوتا ہے کم از کم اے گریڈ آنا ضروری ہے۔
جواب :۔ ہمارے ملک میں امتحانات کا عجیب نفسیاتی تاثر ہے جس کی وجہ
سے اکثر طالب علم خواہ وہ کسی جماعت میں ہوں فکر مند اور پریشان نظر آتے ہیں
امتحانات میں کامیابی حاصل کرنا کسی فن سے کم نہیں جو طالب علم ڈھیلے اعصاب کے
ساتھ امتحان دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں وہ اعتماد کے ساتھ کسی بھی امتحان میں شرکت
کر کے کم وقت میں یکسوئی سے محنت کے ذریعے نمایاں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ہر وقت
پڑھنا سیرو تفریح سے مکمل دور ہو جانا انسان کو بیزار کر دیتا ہے اگر آپ دلچسپی کے
ساتھ تنہائی سکون اور صبح کے وقت رات کی پر سکون نیند سے بیدار ہو کر مطالعہ کریں
گے تو کم وقت میں زیادہ مواد ذہن نشین کر لیں گے ۔
Thursday, October 8, 2015
بیوی کو باحیا اور باپردہ بنانے کا عمل
بیوی کو باحیا اور باپردہ بنانے کا عمل :۔
ان کلمات کو ایک سو پچیس مرتبہ اول وآخر درود شریف تین تین مرتبہ پڑھ کر شرینی پر دم کر کے بیوی کو کھلائیں انشاءاللہ با پردہ ہو جائے گی ۔ کلمات یہ ہیں۔
شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ وَالْمَلائِكَةُ وَأُوْلُواْ الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ۔
بد اخلاق شوہر یا بیوی کی اصلاح کا عمل
بد اخلاق شوہر یا بیوی کی اصلاح کا عمل :۔
کلمات " یا رحمن کل شی ء و ر ا حمہ" سفید ریشم کے ٹکڑے پر مشک و زعفران سے یہ کلمات لکھ کر نام معہ والدہ لکھیں اور اس گھر میں کسی پاک جگہ دفن کر دیں ، انشاءاللہ اخلاق میں درستگی آنا شروع ہو جائے گی ۔
شوہر یا بیوی کو راہ راست پر لانے کا عمل
شوہر یا بیوی کو راہ راست پر لانے کا عمل :۔
اس عمل کو مرد کے علاوہ عورت بھی کر سکتی ہے اگر بیوی کو شوہر خرچہ نہ دے اس کو اچھا نہ سمجھے اور برا بھلا کہتا ہو تو عورت کو چاہیے اس عمل کع اجازت لے کر عمل کو شروع کرے اگر بیوی راراست پر لانا ہو یا شوہر کو راست پر لانا ہو تو درج ذیل آیت کو اکتالیس مرتبہ گیارہ دن تک کسی کھانے یا پینے کی چیز پر دم کر کے کھلائیں انشاءاللہ بہت جلد کایابی ہو گی وہ آیت یہ ہے
قُل لَّا يَسْتَوِي الْخَبِيثُ وَالطَّيِّبُ وَلَوْ أَعْجَبَكَ كَثْرَةُ الْخَبِيثِ فَاتَّقُوا اللَّهَ يَا أُولِي الْأَلْبَابِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ
سسرالی جھگڑوں سے نجات کا گارنٹی شدہ عمل
سسرالی جھگڑوں سے نجات کا گارنٹی شدہ عمل :۔
سسرالی جھگڑوں اور مسائل سے نجات کا نایاب و مجرب عمل خواتین اس عمل سے اپنا مسئلہ حل کر سکتی ہیں گارنٹی شدہ ہے سسرال میں لوگ خوب عزت سے پیش آئیں گے ۔ اگر کسی کے ساتھ ایسا معاملہ پیش آئے کہ اس کے سسرال والے اس کی عزت نہ کرتے ہوں ۔ طعنے دیتے ہوں یا برا رویہ رکھتے ہوں تو درج ذیل کلمات کو پانچ سو مرتبہ روزانہ اول و آخر درود شریف گیارہ گیارہ مرتبہ کے ساتھ پڑھیں کلمات یہ ہیں ۔
Wednesday, September 16, 2015
شوہر کے رویہ سےپریشان ضرور پڑھیں ! Bad husbands
شوہر کے رویہ سےپریشان ضرور پڑھیں !
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! اللہ تعالیٰ آپ کو
ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے اور آپ کو جزائے خیر دے ۔ میں نے ایک عمل کرنا
شروع کیا جو کہ بحوالہ کھف قطمیر کا عمل ہے ۔ وہ تقریباً میں تین لاکھ دفعہ پڑھ
چکی ہوں ، مجھے ہر وقت عجیب و غریب خواب آتے ، ایسا لگتا کسی نے میری گردن پکڑی
ہوئی ہے ۔ اتنا شدید درد اور تکلیف ہوتی کہ ایک ہفتہ تک میری طبیعت ٹھیک نہ ہوتی
مگر اس عمل سے کافی فرق ہے ۔ میرا جو سب سے بڑا مسئلہ تھا وہ یہ تھا کہ میں اپنے
شوہر کے رویہ سے کافی پریشان تھی ، وہ مجھ سے ہر وقت روٹھے روٹھے سے رہتے ، بات
کرتی تو کاٹ کھانے کو دوڑتے ۔ میں ساری ساری رات روتی رہتی مگر ان کے کان پر جوں
تک نہ رینگتی ان کے اس رویہ کی وجہ سے مجھ میں چڑ چڑا پن آ چکا تھا جس کی وجہ سے
ہر وقت ہمارے گھر میں لڑائی جھگڑے رہتے ۔ میں نے ایک مرتبہ رسالہ عبقری میں پڑھا
کہ جو شخص آپ کو تنگ کرتا ہو یا جس کی زبان سے آپ تنگ ہوں تو اس کو اول و آخر درود
شریف ایک دفعہ سورہ فاتحہ اور تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر ہدیہ کریں اور خوب اللہ
پاک سے گڑ گڑا کر دعائیں کریں ۔ میں نے یہ عمل اپنے شوہر کیلئے کرنا شروع کر دیا
اور اللہ پاک سے خوب دعائیں کرتی کہ میرے شوہر کا رویہ میرے ساتھ ٹھیک ہو جائے ،۔
میرے ساتھ پیار و محبت سے پیش آئیں ، میں نے یہ عمل اور دعا صرف ایک ہفتہ ہی کیا
کہ مجھے اس کا شاندار رزلٹ ملا ، شوہر کا رویہ مجھ سے ایسا بدلہ کہ میں حیران و
پریشان ! اللہ پاک آپ کو جزائے خیر دے اور آپ کے درجات کو مزید بلند کرے ،آپ اپنی
خصو صی دعاؤں میں خصوصی طور پر مجھے یاد رکھیے گا ۔
دعا کی قبولیت کا وقت
:۔
یہ بالکل سچ ہے کہ 24 گھنٹوں میں ایک گھڑی دعا کی قبولیت کی
ہوتی ہے ۔ کئی دفعہ ہم کسی کو یاد کر رہے ہوں یا کسی چیز کی خواہش کر رہے ہوں چاہے
کھانے کی ہو یا پہننے کی اور فوراً سے مل جاتی ہے
۔ کئی تو فوراً اللہ پاک کا شکر بجا لاتے ہیں اور کئی نا شکرے کہتے ہیں
ہائے کوئی بڑی چیز مانگ لیتے ، میں وہ دن کبھی نہیں بھولوں گی جب اس رب کریم کی ذات نے مجھ پر بہت
بڑی کرم نوازی کی ہے ۔ میری شادی کے بعد مجھے گردے کی شدید تکلیف ہوئی تھی اور درد
اتنا شدید ہوتا تھا کہ میں بیڈ پر لیٹ نہیں سکتی تھی ، میں زمین پر تڑپتی تھی اور
رو رو کر اپنے رب سے التجا کرتی تھی ، اور جب بھی درد ہوتا تو چار انجکشن لگتے تھے
، ڈرپ لگتی ،اور تکلیف کے ساتھ پیشاب رک جاتا تھا ، ایسی ہی ایک شام تھی میں نماز
مغرب پڑھنے لگی اور مجھے تھوڑا تھوڑا درد شروع ہوا اب مجھے پتہ تھا کہ خطرے کی
گھنٹی بج رہی ہے ، میں نے یہی کوشش کی کہ جلدی سے نماز پڑھ لوں ورنہ رہ جائے گی ۔
میں نے تین فرض کی نیت کی ابھی پہلی رکعت مکمل ہی کی تھی درد شدید ہو گئی ، میں
رکوع میں جھک نہیں سکتی تھی میں درد کی وجہ سے تڑپ رہی تھی مجھے پتہ نہیں میں نے
کیسے اوپر نیچے اشاروں سے اللہ پاک مجھے معاف کرے وہ فرض مکمل کیے اور مزے کی بات
کہ اس دن میری میرے میاں کے ساتھ ہلکی سی کھٹ پٹ بھی ہو گئی تھی۔ اور ہماری آپس
میں اس دن بات چیت بند تھی ۔اس وقت میں جائے نماز پر تکلیف کی وجہ سے لیٹ گئی اور
یہی دعا دل سے نکلی کہ یا اللہ پاک! ایک تو تیری نماز پوری کر لوں ور دوسری میری
تکلیف تو ایسے ہی ٹھیک کر دے ،ورنہ آج میں نے اپنے شوہر سے ڈاکٹر کا نہیں کہنا ،کیونکہ
وہ قریب ہی بیٹھے تھے۔ اور انہیں میری کیفیت کا کچھ اندازہ نہیں تھا ، میرے دل میں
عجیب کیفیت تھی کہ یا اللہ پاک ! آج میں نے اپنے شوہر کو کچھ نہیں کہنا ، نہ مجھے
ڈاکٹر کے پاس جانا ہے ، بس میری تکلیف ختم کر دے،تاکہ میں تیری نماز مکمل کر سکوں
، میں جائے نماز پر لیٹی آنسو بہا ئے جا رہی تھی اور مسلسل یہی دعا کیے جا رہی تھی
کہ یااللہ پاک ! میں نے نماز مغرب مکمل کرنی ہے مجھے اس تکلیف سے نجات عطا فر ما
دے ، بس! پھر میرے رب نے میری لاج رکھ لی ،کہ اسی لمحے میرا درد ایسا غائب ہوا کہ
آج سے تقریباً دس سال پہلے کا وہ درد مجھے دوبارہ کبھی نہیں ہوا، اور میری گردے کی
تکلیف سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جان چھوٹ گئی۔وہ بڑا غفورو کریم ہے اللہ پاک! سے ہمیشہ میں یہی دعا کرتی ہوں اے
اللہ پاک ! اپنی یاد میں رکھنا کبھی اپنی یاد سے دور نہ کرنا اور ہم کبھی بھی تیری
یاد سے غافل نہ ہوں ۔ آمین!
ماہنامہ عبقری " ستمبر 2015ء شمارہ نمبر 111" صفحہ نمبر16
Subscribe to:
Posts (Atom)















