Showing posts with label بچوں کے امراض. Show all posts
Showing posts with label بچوں کے امراض. Show all posts

Wednesday, January 3, 2018

جادو کے سارے راستے بند


جادو ٹونے کا توڑ:۔
بیرون ممالک کام کرنے والے لوگ حسد اور نظربد کا شکار ہوجاتے ہیں لوگ ان سے حسد کرنے لگ جاتے ہیں اور انہیں تنگ کرنے تکالیف پہنچانے کیلئے مختلف قسم کے غلیظ عمل کرنا شروع کردیتے ہیں۔ لوگوں کے ان غلیظ اعمال کی بدولت کئی لوگوں کا روزگار بھی چھوٹ جاتا ہے اور کئی لوگوں کی صحت خراب رہنے لگتی ہے ان کا کسی کام میں دل نہیں لگتا اور شدید بے چینی ہوتی ہے۔ بیرون ممالک کے تمام بھائیوں کیلئے بہت زبردست عمل ہے۔ اس پر ضرور عمل کریں۔ اس عمل کی بدولت سے ان پر جادو وغیرہ اثر نہیں کرے گا اس کےعلاوہ کوئی غلیظ عمل بھی ان پر عمل نہیں کرے اور ان کی زندگی میں ٹھہراؤ اور سکون آجائے گا۔
عمل یہ ہے:۔
سورۂ فلق سو مرتبہ‘ سورۂ ناس سو مرتبہ (دن میں کسی بھی وقت باوضو پڑھیں) اس کے علاوہ منزل کا وظیفہ: یہ ایک چھوٹی سی کتاب ہے جو کسی بھی کتب کی دکان سےآسانی سے مل جاتی ہے۔ اس کو ایک دفعہ صبح وشام پڑھ لیا کریں۔ آیت قطب کا عجیب و غریب :قرآن پاک کی ہر آیت ہی بڑی بابرکت اور باعث شفاء ہے لیکن آیت قطب ایک لمبی آیت ہے جس کے فوائد بے شمارہیں۔یہ آیت قطب سورۂ آل عمران پارہ 4 کی آیت نمبر 154 ہے۔اختصار کے ساتھ اس کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں:۔ اس آیت کا عامل بننے کیلئے ایک چلہ کرلیں‘ یعنی اکتالیس مرتبہ اکتالیس دن تک پڑھیں اس کےبعد تین مرتبہ صبح و شام معمول بنالیں۔ اس کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ گیارہ مرتبہ صبح و شام 160 دن تک پڑھیں انشاء اللہ تعالیٰ عمل میں آجائے گی۔
جنات اور جادو کا توڑ:۔
 اگر کسی انسان پر جن آجائے یا جادو کا اثر ہوجائے تو آیت قطب کو سات مرتبہ پڑھ کر مریض کے دونوں کان‘ آنکھوں اور سر پر پھونک مار دیں۔ اس کی برکت سے وہ راستے بند ہوجائیں گے جن سے جن اور جادو اثرانداز ہوتے ہیں۔ 
سردرد کیلئے:۔
 جس شخص کے سر میں درد ہو تو سات مرتبہ آیت قطب پڑھ کر دم کریں انشاء اللہ آرام آجائے گا۔ اگر سات دفعہ پڑھنے سے آرام نہ آئے تو طاق اعداد یعنی ،11،13،15،17،19،21 تک پڑھ کر دم کرتے رہیں اور مریض سے حال پوچھتے رہیں۔ انشاء اللہ 21 دفعہ پڑھنے سےآرام آجائے گا۔ 
پھوڑے پھنسیوں کیلئے:۔
 ہر قسم کے پھوڑے پھنسیوں کیلئے پانچ دفعہ آیت قطب پڑھیں اور ہر بار پھونک مارتے رہیں اور آخر میں سات مرتبہ ڑھ کر دم کریں۔ انشاء اللہ اس بیماری سے جان چھوٹ جائیگی۔
جلدی امراض کیلئے:۔
 ہر قسم کے جلدی امراض کیلئے یعنی خارش یا انفیکشن وغیرہ کیلئے بہت مفید ہے۔ سات دفعہ پڑھ کر متاثرہ حصے پر دم کردیں۔ انشاء اللہ ضرور بہتری آئے گی۔
بچوں کی بیماریوں کیلئے:۔
 چھوٹے بچوں کا ڈر جانا‘ رونا‘ سوکھا پن‘ دودھ نہ پینا‘ سبق یاد نہ رہنا‘ نظر کا کمزور ہونا ان تمام امراض کیلئے آیت قطب ایک دفعہ روز شام کو سات روز تک درودابراہیمی پڑھ کر بچے پر دم کردیا کریں۔ انشاء اللہ ان تمام امراض سے جان چھوٹ جائےگی۔ 
آدھے سر کا درد:۔
 آدھے سر کے درد کیلئے 21 مرتبہ درج بالا آیت پڑھ کر اتنی ہی پھونکیں ماریں‘ انشاء اللہ ایک ہی ہفتہ میں آرام آجائے گا۔ مرگی: ہرقسم کے مرگی کے دورے کیلئے صبح و شام 21،21 مرتبہ پڑھ کر دعا کریں اور مریض کے مکمل ٹھیک ہونے تک یہ عمل جاری رکھیں۔ اللہ کے فضل سے ضرور شفاء ہوجائے گی۔
ہرقسم کے کینسر کیلئے:۔
 کینسر کی کوئی بھی قسم ہو‘ 41 دن تک صبح و شام 41 دفعہ شام کو آیت قطب پڑھ کر دم کردیں‘ انشاء اللہ پہلے ہی ہفتے سےفرق پڑنا شروع ہوجائے گا اور اس وقت تک یہ عمل جاری رکھیں جب تک مریض مکمل طور پر شفایاب نہیں ہوجاتا۔

Monday, December 11, 2017

تھیلمیسیا کے مریض کیلئے


تھیلیسیما کے مریض:۔
 میرے دو بچے تھیلیسیما کے مریض ہیں ان کو ہر ماہ خون لگتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ میرے ابو بھی بہت بیمار ہیں‘ آپ سے گزارش ہے کہ میرے بچوں اور میرے ابو کیلئے کوئی وظیفہ بتادیں ساتھ میں دعاؤں کی بھی درخواست ہے۔ جواب:آپ دونوں (یعنی میاں بیوی) سارا دن اٹھتے بیٹھتے‘ چلتے پھرتے‘ وضو بے وضو لاکھوں کی تعداد میں 

 پڑھیں۔اگر آپ کے بچے پڑھ سکتے ہیں تو انہیں بھی یہ وظیفہ بتائیں اور انہیں کہیں کہ ہروقت یہی پڑھتے رہیں۔ چند ہفتے‘ چند مہینے یا جب تک بچوں کو صحت نہیں مل جاتی تب تک یہ وظیفہ لاکھوں کی تعداد میں پڑھیں۔ اس کے علاوہ صبح و شام بچوں کی تلاوت لگا کر سنائیں یا خود ان کے سر ہانے بیٹھ کر ذرا اونچی آواز میں پڑھیں اور ان پر دم کریں اور سورۂ رحمٰن کا دم کیا ہوا پانی انہیں پلائیں۔ ان شاء اللہ صحت نصیب ہوگی۔

Monday, December 4, 2017

بچے کا رونا بند


نوزائیدہ بیٹا بہت روتا تھا تو سات مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کیا‘ بچے نے ہروقت رونا چھوڑ دیا۔

Tuesday, November 17, 2015

بچہ روتا ہوتو

بچہ روتا ہوتو  :۔


ھٹی ھٹی ھٹی ھٹی ھٹی ھٹی ھٹی  سات بار یہ الفاظ لکی کر بچے کے گلے میں ڈالیں انشاءاللہ رونا بند ہو جائے گا ۔