Showing posts with label کینسر کا علاج. Show all posts
Showing posts with label کینسر کا علاج. Show all posts

Wednesday, January 3, 2018

جادو کے سارے راستے بند


جادو ٹونے کا توڑ:۔
بیرون ممالک کام کرنے والے لوگ حسد اور نظربد کا شکار ہوجاتے ہیں لوگ ان سے حسد کرنے لگ جاتے ہیں اور انہیں تنگ کرنے تکالیف پہنچانے کیلئے مختلف قسم کے غلیظ عمل کرنا شروع کردیتے ہیں۔ لوگوں کے ان غلیظ اعمال کی بدولت کئی لوگوں کا روزگار بھی چھوٹ جاتا ہے اور کئی لوگوں کی صحت خراب رہنے لگتی ہے ان کا کسی کام میں دل نہیں لگتا اور شدید بے چینی ہوتی ہے۔ بیرون ممالک کے تمام بھائیوں کیلئے بہت زبردست عمل ہے۔ اس پر ضرور عمل کریں۔ اس عمل کی بدولت سے ان پر جادو وغیرہ اثر نہیں کرے گا اس کےعلاوہ کوئی غلیظ عمل بھی ان پر عمل نہیں کرے اور ان کی زندگی میں ٹھہراؤ اور سکون آجائے گا۔
عمل یہ ہے:۔
سورۂ فلق سو مرتبہ‘ سورۂ ناس سو مرتبہ (دن میں کسی بھی وقت باوضو پڑھیں) اس کے علاوہ منزل کا وظیفہ: یہ ایک چھوٹی سی کتاب ہے جو کسی بھی کتب کی دکان سےآسانی سے مل جاتی ہے۔ اس کو ایک دفعہ صبح وشام پڑھ لیا کریں۔ آیت قطب کا عجیب و غریب :قرآن پاک کی ہر آیت ہی بڑی بابرکت اور باعث شفاء ہے لیکن آیت قطب ایک لمبی آیت ہے جس کے فوائد بے شمارہیں۔یہ آیت قطب سورۂ آل عمران پارہ 4 کی آیت نمبر 154 ہے۔اختصار کے ساتھ اس کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں:۔ اس آیت کا عامل بننے کیلئے ایک چلہ کرلیں‘ یعنی اکتالیس مرتبہ اکتالیس دن تک پڑھیں اس کےبعد تین مرتبہ صبح و شام معمول بنالیں۔ اس کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ گیارہ مرتبہ صبح و شام 160 دن تک پڑھیں انشاء اللہ تعالیٰ عمل میں آجائے گی۔
جنات اور جادو کا توڑ:۔
 اگر کسی انسان پر جن آجائے یا جادو کا اثر ہوجائے تو آیت قطب کو سات مرتبہ پڑھ کر مریض کے دونوں کان‘ آنکھوں اور سر پر پھونک مار دیں۔ اس کی برکت سے وہ راستے بند ہوجائیں گے جن سے جن اور جادو اثرانداز ہوتے ہیں۔ 
سردرد کیلئے:۔
 جس شخص کے سر میں درد ہو تو سات مرتبہ آیت قطب پڑھ کر دم کریں انشاء اللہ آرام آجائے گا۔ اگر سات دفعہ پڑھنے سے آرام نہ آئے تو طاق اعداد یعنی ،11،13،15،17،19،21 تک پڑھ کر دم کرتے رہیں اور مریض سے حال پوچھتے رہیں۔ انشاء اللہ 21 دفعہ پڑھنے سےآرام آجائے گا۔ 
پھوڑے پھنسیوں کیلئے:۔
 ہر قسم کے پھوڑے پھنسیوں کیلئے پانچ دفعہ آیت قطب پڑھیں اور ہر بار پھونک مارتے رہیں اور آخر میں سات مرتبہ ڑھ کر دم کریں۔ انشاء اللہ اس بیماری سے جان چھوٹ جائیگی۔
جلدی امراض کیلئے:۔
 ہر قسم کے جلدی امراض کیلئے یعنی خارش یا انفیکشن وغیرہ کیلئے بہت مفید ہے۔ سات دفعہ پڑھ کر متاثرہ حصے پر دم کردیں۔ انشاء اللہ ضرور بہتری آئے گی۔
بچوں کی بیماریوں کیلئے:۔
 چھوٹے بچوں کا ڈر جانا‘ رونا‘ سوکھا پن‘ دودھ نہ پینا‘ سبق یاد نہ رہنا‘ نظر کا کمزور ہونا ان تمام امراض کیلئے آیت قطب ایک دفعہ روز شام کو سات روز تک درودابراہیمی پڑھ کر بچے پر دم کردیا کریں۔ انشاء اللہ ان تمام امراض سے جان چھوٹ جائےگی۔ 
آدھے سر کا درد:۔
 آدھے سر کے درد کیلئے 21 مرتبہ درج بالا آیت پڑھ کر اتنی ہی پھونکیں ماریں‘ انشاء اللہ ایک ہی ہفتہ میں آرام آجائے گا۔ مرگی: ہرقسم کے مرگی کے دورے کیلئے صبح و شام 21،21 مرتبہ پڑھ کر دعا کریں اور مریض کے مکمل ٹھیک ہونے تک یہ عمل جاری رکھیں۔ اللہ کے فضل سے ضرور شفاء ہوجائے گی۔
ہرقسم کے کینسر کیلئے:۔
 کینسر کی کوئی بھی قسم ہو‘ 41 دن تک صبح و شام 41 دفعہ شام کو آیت قطب پڑھ کر دم کردیں‘ انشاء اللہ پہلے ہی ہفتے سےفرق پڑنا شروع ہوجائے گا اور اس وقت تک یہ عمل جاری رکھیں جب تک مریض مکمل طور پر شفایاب نہیں ہوجاتا۔

Monday, February 1, 2016

آخری سٹیج پر پہنچا کینسر بالکل ٹھیک

آخری سٹیج پر پہنچا کینسر بالکل ٹھیک :۔



محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میرے پاس ایک عمل ہے جو کہ کینسر کیلئے بہت ہی آزمودہ و لاجواب ہے ۔ اللہ نہ کرے کسی کو کینسر ہو اگر کسی کو یہ نامراد بیماری لگ جائے چاہے وہ آخری سٹیج پر کیوں نہ پہنچ جائے ۔ اگر اللہ پاک نے زندگی رکھی ہے تو چالیس دن میں ضرور مکمل شفاء یاب ہو گا ۔ عمل یہ ہے اول و آخر گیارہ بار درود ابراہیمی اور درمیان میں ایک بار سورہ مریم پڑھ کر پانی پر دم کریں اور وہی پانی سارا دن مریض کو پلائیں ۔ چالیس دن تک ایک بھی ناغہ نہ ہو ۔ انشاءاللہ اگر اللہ پاک نے چاہا تو ضرو بالضرور شفاء نصیب ہو گی ۔

Sunday, January 10, 2016

آخری سٹیج پر پہنچا کینسر بالکل ٹھیک

آخری سٹیج پر پہنچا کینسر بالکل ٹھیک :۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میرے پاس ایک عمل ہے جو کہ کینسر کیلئے بہت ہی آزمودہ و لاجواب ہے ۔ اللہ نہ کرے کسی کو کینسر ہو اگر کسی کو یہ نامراد بیماری لگ جائے چاہے وہ آخری سٹیج پر کیوں نہ پہنچ جائے ۔ اگر اللہ پاک نے زندگی رکھی ہے تو چالیس دن میں ضرور مکمل شفاء یاب ہو گا ۔ عمل یہ ہے اول و آخر گیارہ بار درود ابراہیمی اور درمیان میں ایک بار سورہ مریم پڑھ کر پانی پر دم کریں اور وہی پانی سارا دن مریض کو پلائیں ۔ چالیس دن تک ایک بھی ناغہ نہ ہو ۔ انشاءاللہ اگر اللہ پاک نے چاہا تو ضرو بالضرور شفاء نصیب ہو گی ۔

Thursday, December 3, 2015

لاعلاج کینسر کا مریض تیس دن میں تندرست

لاعلاج کینسر کا مریض تیس دن میں تندرست :۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! میں اپنے کچھ مسائل کے حل کیلئے فون پر وقت لے کر آپ سے ملنے لاہور آئی تھی ۔ آپ سے ملاقات کے بعد بہت سکون میسر آیا ۔ آپ کی دی ہوئی پڑھائی اور دوائی سے بہت افاقہ ہوا ہے ۔ شوہر کی طبیعت بھی اب بہتر رہنے لگی ہے ۔ سر میں درد جہاں روز صبح اٹھتے ہی شروع ہو جاتا تھا اب ہفتے میں صرف ایک دفعہ یہ شکایت ہوتی ہے ۔ انشاءاللہ العزیز اللہ کے پاک کلام سے وہ بھی ٹھیک ہو گا ۔ جب میں لاہور آئی تھی تو والدہ کا خط آپ تک پہنچایا تھا جس میں انہوں نے مدینہ میں افحسبتم اور اذان والے عمل کی تقسیم اور اس کے فوائد لکھے تھے۔اس بارے میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ اس عمل کو ہم اپنے ذاتی تجربے میں لا چکے ہیں ۔یہ بات عبقری سے تعلق بننے سے دو سال پہلے کی ہے ۔ میرے سسر کو کینسر کا مرض تشخیص ہوا تھا ۔ سالہا سال علاج کے بعد ڈاکٹروں نے جواب دے دیا تھا ۔ اس وقت ہم نے درج ذیل عمل اپنائے تھے جس کے بعد وہ ایک ماہ کے بعد ہی صحت یاب ہونا شروع ہو گئے اور اگلے سی ٹی سکین پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ آپ کا مرض خود بخود ختم ہو رہا ہے ۔اب آپ کو کینسر کے علاج کیلئے کیمو تھراپی اور ریڈیو تھراپی کی کوئی ضرورت نہیں ۔مرض کا یہ عالم تھا کہ آواز بند ہو چکی تھی۔ اور کینسر پھیپھڑوں اور کھانے کی نالی میں پوری طرح پھیل چکا تھا  ۔ مگر اللہ کے کلام میں وہ تاثیر ہے جو ناقبل بیان ہے ۔ عمل یہ ہیں ۔٭ سورہ مؤمنون کی آخری چار آیات اور اذان سات سات مرتبہ دن میں پانچ مرتبہ پڑھ کر دونوں کانوں میں دم کرنی ہے ۔ ٭سورہ رحمٰن اور سورہ یسین کی تلاوت کو بغور سننا ۔٭سورہ بقرہ کی تلاوت اور اس کا دم کیا ہوا پانی پلانا ۔ یہ وہ عمل ہیں جو ہم نے باقاعدگی سے کیے اور مرض اب تک بفضل خدا لوٹ کر نہیں آیا اسی لئے جب عبقری سے منسلک ہوئے ۔اس کے قاری کے طور پر تو صرف اس ہی ایک بات نے اس کو باقاعدگی سے اپنانے پر مجبور  کیا وہ یہ تھی کہ جو بیان کیا جاتا ہے ۔ وہ حق کی بنیاد پر اور سب سے اہم بات یہ کہ لوگوں کو تسبیح اور مصلے کی طرف لگا یا نہ کہ تعویز اور دھاگوں کے چکروں میں ڈالا ساری بات بیان کرنے کا مقصدصرف یہ ہے کہ کلام الٰہی اور اس کا ساتھ ہی سو پر پاور ہے ۔

کینسر کا مرض

 میرے سسر کو کینسر کا مرض تشخیص ہوا تھا ۔ سالہا سال علاج کے بعد ڈاکٹروں نے جواب دے دیا تھا ۔ اس وقت ہم نے درج ذیل عمل اپنائے تھے جس کے بعد وہ ایک ماہ کے بعد ہی صحت یاب ہونا شروع ہو گئے اور اگلے سی ٹی سکین پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ آپ کا مرض خود بخود ختم ہو رہا ہے ۔اب آپ کو کینسر کے علاج کیلئے کیمو تھراپی اور ریڈیو تھراپی کی کوئی ضرورت نہیں ۔مرض کا یہ عالم تھا کہ آواز بند ہو چکی تھی۔ اور کینسر پھیپھڑوں اور کھانے کی نالی میں پوری طرح پھیل چکا تھا  ۔ مگر اللہ کے کلام میں وہ تاثیر ہے جو ناقبل بیان ہے ۔ عمل یہ ہیں ۔٭ سورہ مؤمنون کی آخری چار آیات اور اذان سات سات مرتبہ دن میں پانچ مرتبہ پڑھ کر دونوں کانوں میں دم کرنی ہے ۔ ٭سورہ رحمٰن اور سورہ یسین کی تلاوت کو بغور سننا ۔٭سورہ بقرہ کی تلاوت اور اس کا دم کیا ہوا پانی پلانا ۔ یہ وہ عمل ہیں جو ہم نے باقاعدگی سے کیے اور مرض اب تک بفضل خدا لوٹ کر نہیں آیا