Thursday, July 30, 2015

صدقہ دیا بچہ تندرست



صدقہ دیا بچہ تندرست:

.............................................................. میرے ایک دوست محکمہ بلڈنگ میں سب انجنیئر ہیں اللہ پاک سے ڈرنے والے اور رزق حلال کھانے والے ہیں ۔ ان کا بیٹا اچانک بیمار ہو گیا ڈاکٹر صاحب سے تشخیص کرائی اور انہوں نے کافی خطرناک بیماری کا بتایا انہوں نے ادویات کا بل بنوایا اور گھر آ کر اتنی ہی رقم صدقہ فی سبیل اللہ خرچ کردی اور التجا ء کی کہ یا اللہ ! صحت اور زندگی تیرے ہاتھ میں ہے اگر مہربانی فرما دے تو تیرا کرم ہے دوسرے روز سے بچے نے سنبھلنا شروع کر دیا تیسرے روز ڈاکٹر صاحب کو چیک کروایا ڈاکٹر صاحب بچے کی اتنی جلدی صحت یابی پر حیران رہ گئے ابھی اور ڈرپس لگنی باقی تھیں کہ بچے کو شفاء نصیب ہو چکی تھی۔( پرنسپل ر غلام قادر ہراج 'جھنگ صدر)
سورہ قصص کی آیات کا کمال:

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!اپنے مسائل کے حل کے لئے میں نے آپ کو خط لکھا تھا ۔اس کے جواب میں آپ نے مجھے سورہ قصص کی آیت نمبر 24 ہر وقت پڑھنے کے لئے کہا تھا ۔ میں نے اس آیت کو فقیروں کی طرح پڑھا اور پڑھ رہی ہوں ۔وظیفہ پڑھتے ہوئے ابھی صرف پانچ دن ہی ہوئے تھے کہ میرا سب سے بڑا مسئلہ جو کہ میری پرموشن کا تھا وہ حل ہو گیا اور مجھے پرموشن مل گئی ۔
اس وظیفے کے پڑھنے کا مجھے ایک اور فائدہ ئہ ہوا کہ میری بہن اور کزن جو کہ مجھ سے کافی عرصہ سے ناراض تھی انہوں نے خود میرے گھر آ کر مجھ سے صلح کی اور دو دن میرے گھر رہ کر گئی ہیں ۔جس سے میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا ۔


Wednesday, July 29, 2015

اپنی موت کا ابتخاب خود کریں

 حال دل :   (اپنی موت کا ابتخاب خود کریں)


رب کو ، پیغمبر کو،دین ،ایمان،اور قرآن کو نہ ماننے والے اس دنیا میں موجودہیں یہ ایک ایسی حقیقت ہے اس کو نہ ماننے والے آج تک نہ سنے نہ دیکھے ۔میرے مزاج میں تحقیق اور تفکر کا شروع سے جزبہ ہے ۔کوئی بھی شخص اس دنیا سے رخصت ہو جائے میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ موت کیسے ہوئی کس حالت میں ہوئی مرا کیسے؟ ہمارے ایک دوست جن کو ہم ملک صاحب کہتے ہیں کہ والد جو اس وقت پچانوے سال سے زیادہ کی عمر کے ہیں ۔ موصوف بہت درویش با کمال ولی ہیں ۔ میں نے ایک دفعہ عرض کیا کے کوئی پرانہ واقع یا مشائدہ سنایئے ۔ فرمانے لگے ہمارے گاؤں سے آگے دور ایک گاؤں ہے ۔وہاں ایک مشہور چور ہوتا تھا ۔لوگوں کی گائے ،بیل، بھینس اور چیزیں چورانا اس کا فن تھا کئی بار پولیس نے پکڑا سزائیں بھگتیں لیکن چوری سے باز نہیں آتا تھا ۔ ایک دفعہ ایک بھینس چوری کر کہ آ رہا تھا گرمیوں کی راتیں تھیں راستے میں ایک زہریلے سانپ نے ڈسا ۔ ہماری بستی کے قریب تھا اسے احساس ہوا کہ سانپ کا زہر کام کر گیا ہے ۔ بستی والوں کو زور زور سے آوازیں دینے لگا ۔ رات کا وقت تھا ہر طرف سناٹا تھا لوگ اٹھے اور سب کو تعارف کرا کہ زور زور سے کہہ رہا تھا میں فلاں بستی کا مشہور چور ہوں ۔لوگ حیران ! بھینس کو اس نے ایک جگہ باندھ دیا اور خود پاؤں پکڑ کر بیٹھا اور لوگوں سے کہہ رہا تھا مجھے کسی زہریلے سانپ نے ڈسا ہے ۔ بس میرا وقت آ گیا ہے میں بچ نہیں سکتا ۔یہ بھینس میں فلاں گاؤں کی فلاں شخص کی چوری کر کہ لایا ہوں ۔پھر اپنی زندگی کی چوریاں بتانے لگا فلاں چیز فلاں سے چوری کی اور میری بیٹوں کو میری وصیت سنانا کہ ان کو یہ چیزیں واپس کریں پھر اپنی گزشتہ زندگی پر توبہ ندامت کرنے لگا اور لوگوں کو گواء بنانے لگا کہ دیکھو لوگو میں نے توبہ کی اور کلمہ پڑھا اور اس دنیا سے رخصت ہوا چوہدری جاوید صاحب ! اپنا واقعہ سنانے لگے یہ اُس دور کی بات تھی ۔جب میں راولپنڈی کے ور کشاپی محلہ میں رہتا تھا پھر میں نے وہاں سے یہاں کوٹھی بنائی مجھے پیغام ملا کے تیرے دوست کا آخری وقت ہے ۔ اور وہ تجھے یاد کر رہا ہے میں اس کے پاس گیا لوگ اکٹھے تھے موت و حیات کی کشمکش تھی مجھے دور سے کہنے لگا فلاں کا بیٹا ہے میں نے کہا ہاں اور مجھے کہا میں تمہارا انتظار کر رہا ہوں اور میں اللہ پاک سے استغفار کر رہا ہوں اور سب کو اور مجھے متوجہ کر کے کہنے لگا میرے کلمے کو گواء رہنا اور کلمہ پڑھا اور اس دینا سے رخصت ہو گیا ۔ حالانکہ لوگوں نے آج تک اسے مسجد جاتے نہیں دیکھا تھا ۔ منڈی بہاؤالدین کے سات ایک گاؤ ں ہے میانوال ،وہاں کے میرے ایک دوست رانا صاحب ! نے واقع سنایا ایک صاحب سار ی زندگی ایمان و اعمال کی زندگی گزاری آخری وقت میں مسجد میں بیٹھے تھے اور گھر گئے اور کہنے لگے میری طبعیت خراب ہورہی ہے ۔ پھر گھر والوں کو کہا کہ میرا ایمان مفصل سنو ایمان مفصل سنایا ۔بس یہ سنایا اور دنیا سے رخصت ہو گئے۔میر ی والدہ محترمہ ! میرے دادا مرحوم حاجی اللہ بخش چغتائی کے بار ے میں فرماتی ہیں کہ جب آخری وقت آیا صبح فجر کی نماز پرھی،ذکر اعمال ،تلاوت کرتے رہے ،اور پھر چارپائی پر بیٹھ کر اشراق پڑھی۔ اور پھر وہیں ٹیک لگا کر دعا مانگتے مانگتے آخر ہاتھ کر گئے ،اور ان کی گردن بھی ڈھلک گئی ۔، یوں روح اس دنیا سے چلی گئی۔ نانی اماں سو سال سے زیادہ عمر میں فروری 2009ء میں فوت ہوئیں ۔میرے پردادا مفتی حاجی فتح محمد چغتائی جن کو لوگ عام طور پر حاجی فتح محمد کہتے تھے صبح تمام لوگوں سے الوداع کر رہے ہیں ،پڑوسیوں میں ہندو بھی تھے اور مسلماں بھی ،موصوف 1933ء میں فوت ہوئے ۔الغرض ہر شخص کو الوداع کر رہےتھے ،اور ساتھ فرما رہے تھے کہ اگر کوئی کمی کوہتائی ہو تو معاف کر دینا،پھر اپنی قدیمی مسجد میں گئے مسجد کو الوداع کیا ،لوگ پوچھ رہے تھے کہ حاجی صاحب ! خیریت تو ہے آپ سب کو الوداع کہہ رہے ہیں ۔تو فرمانے لگے بس محسوس ہوتا ہے کہ وقت آ گیا ہے ،رات کو تہجد کی نماز پڑھی اعمال استغفار کیا اپنے انگھوٹھے کپڑے کے ٹکڑے سے خود باندھے ہاتھ پاؤ ں سیدھے کیے چادر اوڑھی سر دائیں طرف کیا اور دنیا کی زندگی کو الوداع کر کے سو گئے۔میر ے گھر کے قریب ایک صاحب نے دکان لگائی ،بازار کے دوسرے کونےپر ایک اور صاحب نے بھی اسی شعبے کی دکان کھولی۔ ان کو بہت غصہ آیا ،پہلے تو انہوں نے ان کہ تالوں میں ایلفی ڈال دی ،وہ دکاندار باز نہ آیا تو اس کی دکان کو آگ لگا دی ،موصوف کے مزاج میں حسد،تنگ نظری ،کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی،دن گزرتے گئے حالات نے فیصلہ کیا جن کی دکان کو جلایا تھا ان کا کاروبار بڑھا ایک سے دو ،دو سے تین دکانیں ہو گئیں ۔اور اِن کا روبار آہستہ آہستہ ختم ہونا شروع ہو گیا پھر ایک بھائی اور اس کی بیوی مر گئے ۔گھر میں پریشانی،مشکلات،بیماریاں ،لڑائی جھگڑے پھر خود مر گیا اور عجیب موت مرے ،اور ان کو غسل دینے والے صاحب نے مجھ کو بتایا ان کاچہرہ بہت بھیانک تھا ناک منہ سے خون ،کانوں سے خون ختم ہی نہیں ہو رہا تھا ۔ زندگی بھر لوگوں سے حسد کینا بغض رکھنا رکھتے رکھتے آخر کار عجیب موت مر گئے۔ میں جب ساتوں جماعت میں پڑھتا تھا تو ایک پرنے ہیڈ ماسڑ صاحب! تھے ۔ میرے والد مرحوم نے مجھے اور میرے بھائی کو ان کے سپرد کیا ہوا تھا موصوف بہت نیک تجربہ کا ران کی سپردگی کا مقصد پڑھاناکم اور تربیت زیادہ تھی ۔ وہاں میرے ایک کلاس فیلو تھے ان کے والد کا نام محمد حسین شاہ صاحب ! تھا۔ ایک دفعہ ان کے بیٹے ملے میں نے ان سے پوچھا سنائیں والد صاحب کیسے ہیں ؟ فرمانے لگے وہ تو کئی سال پہلے فوت ہوگئے میں نے کہا موت کی کیفیت؟ فرمانے لگے جمعہ کے دن اٹھے،داڑھی کے خط بنوائے، ناخن کاٹے، اور پھر غسل کیا اور غسل کرنے کے بعد بیٹھے اور تھوڑی ہی دیر میں اللہ کے پاس چلے گئے بس یہ ایسی موت ہوئی ۔میں اتنی اچھی موت پر حیران بھی ہوں مجھے ملانا کلیم صدیقی صاحب! نے مولانا ابو الحسن علی ندوی صاحب! کا واقع سنایا رمضان المبارک کا جمعہ تھا ۔ حضرت نے پوچھا ، آخری جمعہ ہے؟ ساتھیوں نے کہا نہیں حضرفرمانے لگے نہیں آخری جمعہ ہے صبح اٹھے داڑھی کے خط بنوائے ،خوب اچھی طرح نہائے ،اچھا لباس پہنا ،خوشبو لگائی،شیروانی پہنی ،پھر جمعہ کے دن سورہ کہف پڑھی اور پھر سورہ یٰسین پڑھی اور پھر تھوڑی ہی دیر کے بعد کلمہ پڑھتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہو گئے ۔ میرے دوست کے والد غلام محمد صاحب ! صبح کی نماز پڑھ کر تشریف لائے ،ہاتھ میں تسبیح تھی گھر کے نظام اور کچھ زندگی کی ضروریات کے بارے میں بات کی باتیں کرتے اسی تسبیح کے ساتھ لیٹے اور اس دنیا سے رخصت ہو گئے ۔ موصوف کی ایک بہت بڑی خوبی حلم،برداشت ، صلہ رحمی، اپنا حق چھوڑ دیا اور اپنے حق کا کبھی مطالبہ بھی نہ کیا ۔یہ وہ بنیادیں تھیں جس کی وجہ سے تسبیح اور ذکر اور کوئی ایک نماز قضاء کیے بغیر اللہ پاک نے بہترین موت عطا مرمائی ۔ لاہور کے ایک مخلص ذوالفقار صاحب ! کی والدہ نماز پڑھ کر تسبیح پر سورہ کوثر پڑھ رہی تھیں اور ساتھ میرا درس لگا ہوا تھا وہ سن رہی تھیں بس اسی دوران سر جھکایا اور پھر گر گئیں سورہ کوثر پڑھتے پڑھتے اللہ پاک کی بارگاہ میں چلی گئیں ۔ مرحومہ ساری عمر صبر ، حوصلہ ،ایمان اور کفایت شعاری کی زندگی گزار کر آخری وقت میں اللہ پاک کانام لیتے اس دنیا سے رخصت ہوئیں ۔ بہت حوصلے والی تھیں ، صبر والی ، ایمان والی،اکثر میرے پاس آتی رہتی تھیں ۔چوہدری حشمت علی صاحب! مالدار تھے ،سابق پاکستان کے وزیراعظم کے قریب ترین رشتہ دار تھے جس وقت وہ فوت ہوئے کمرے میں حیرت انگیز خوشبو نکلی،وہ خوشبو میں نے خود سونگھی ۔ میں نے ان کے جنازے کو کندھا بھی دیا ،انوکھی خوشبو جو کہ اس دنیا کی نہیں تھی بہت زیادی محسوس کی مرنے کے بعد بےشمار لوگوں نے ان کو اتنی اچھی حالت میں دیکھا کہ شائد گمان سے بالاتر ۔اردو بازار لاہوں میں کتابوں کی ایک دکان مکتبہ قدوسیہ ہے ۔عمر فاروق صاحب ایک جاننے والے کا واقع سنانے لگے ،ان کی سابقہ زندگی منفرد تھی ایک صاحب نے انہیں مسجد نبویﷺ شریف میں نہایت اچھی اور متقیانہ زندگی میں دیکھا ،حیران ہوئے آ پ کی سابقہ زندگی تو کچھ عجیب و غریب تھی ،جس کو لوگ اچھا نہیں سمجھتے تھے بلکہ لوگ بچ کر نکلنا ہی اچھا سمجھتے تھے۔ یہ تبدیلی کیسے ہوئی ،ٹھنڈی آہ بھر کر کہنے لگے ؟ کہ میرے بھائی نے ساری زندگی مساجد کی خدمت ، مدارس کی خدمت،دین کی دین والوں کی حج،عمرہ،نماز، تسبیح،صدقات، خیرات، وغیرہ سب کیا پھر وہ بیمار ہو گئے اور بہت عرص بیماری کی حالت میں رہے کہ بیماری نے ان کے حوصلے ختم کر دیئے ایک دفعہ سب گھر والوں اکھٹا کیا اور فرمانے لگے قرآن پاک لے آئیں قرآن پاک کو کہنے لگے یااللہ پاک تو جانتا ہے میں نے ساری زندگی تیری اور قرآن کی خدمت کی لیکن تو نے مجھے بیمار کیا میں تجھے نہیں مانتا اور تیرے قرآن کو نہیں مانتا ۔ یہ بول آخری تھے اور وہ اس دنیا سے رخصت ہو گئے ، میرے والد صاحب کے ایک لکڑی کے کاریگر تھے جن کو بہت امیر لوگ لکڑی کے کام کے لئے بلاتے تھے کیونکہ موصوف بہت ڈھیلا کا م نہایت سست کام اور نہایت مہنگی فیس ۔لیکن والد صاحب ان سے کام کرواتے تھے ابتدا میں 1991ء میں جب میں نے باقاعدہ پریکٹس شروع کی تو لکڑی کا بہت بڑا کام تقریباً ایک سال تک ہوتا رہا اور وہ میرا کلینک تیار ہوا جو کہ والدصاحب نے اپنی نگرانی میں کروایا اور یہ استاد دن رات اسی پر محنت کرتے رہے اور واقعی شاہکار کام کیا موصوف نماز قرآن تسبیح کی طرف زیادہ دھیا ن نہیں دیتے تھے مجھے پتہ چلا کہ بیمار ہیں میں عیادت کرنے گیا جاتے ہی میں تعارف کروایا پہچان گئے ۔ اور مجھے بار بار کہنے لگے طارق میاں! کہ ہم بس اب مسجد بنائیں گئے اور جلد ہی بنائیں گئے اور یہ لفظ بار بار کہہ رہے تھے جیسے کہ وہ اپنے حوش و حواس میں نہ ہوں مجھے پتہ چلا کے ان کا آخری وقت نہایت لاجواب ،اللہ پاک اور ان کے رسول ﷺ کی یادیں اور یوں اپنی زندگی کے دن پورے کر کہ بہترین خاتمہ پا کر اس دنیا سے چلے گئے ۔میں ایک گاؤں چک 47 میں آج سے کوئی 25 سا پہلے گیا ایک صاحب کو دیکھا کہ ان کے دونوں ہونٹ سفید ہو گئے تھے جیسے محسوس ہوتا برص یا پھہلبہری کے نشان ہیں بتانے والوں نے بتایا کہ شراب اتنی پیتے ہیں کہ ہونٹ جل گئے ہیں شراب کی کثرت سے آخر بیمار ہو گئے ملتان نشتر ہسپتال میں لایا گیا۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ انہیں تھوڑی تھوڑی شراب پینا چاہیے ایک دم نہیں چھوڑنی چاہیے لیکن انہوں نے ایسی توبہ کی کہ کئی ہفتے ہسپتال میں رہے شفاء یاب نہیں ہو رہے تھے آخر کار ایک دن کہنے لگے مجھے مسجد میں لے چلو وضو کیا مسجد کی محراب میں جاکر نماز پڑھنے لگے اور جب سجدے میں گئے تو روح پرواز کر گئی ۔ میرے پڑوس میں ایک حواجہ صاحب رہتے تھے موصوف بہت ہی غلط عقائد کے مالک تھے لیکن نامعلوم قدرت کو کیا ادا پسند آئی ، اور قدرت نے ان کو چنا آخری وقت کہنے لگے قرآن پاک لے آئیں قرآن پاک کو دیکھا مسکرائے اور کہنے لگے اللہ پاک میں سابقہ اپنی زندگی اور عقائد سے توبہ کرتا ہوں ۔جو قرآن کی سچی زندگی ہے اسی پر آتا ہوں اور باقاعدہ وصیت کی مجھے فلاں قبرستان میں جس میں سچے لوگ دفن ہیں وہاں دفن کرنا اور یوں زندگی کا آخر بہترین اور لاجواب کر کے چلے گئے۔ قلعہ ڈیراور بہاولپور کے قریب ہے ۔ وہاں کے ایک سخی اور بااثر آدمی قاضی اللہ دتہ صاحب ہیں ۔ موصوف صحرا میں ہمسفر ہوتے ہیں کیونکہ بہت بوڑھے ہیں ان کے ساتھ بہت تجربات ہیں اپنی زبدگی کےمشائدات بتانے لگے کہ ایک شخص کا نام مراد حسین تھا لوگ اسے مرادو کہتے تھے دنیا کی ہر علت ہر بری عادت اس میں موجود تھی ایک دن دوستوں کے پاس گیا اور کہنے لگا میں کل مر جاؤں گا اس کے دوسرے دن رمضان کے آخری جمعہ تھا اور کہنے لگا میرے کبوتر بیچ کر کفن دفن کی ترتیب بنا لینا ۔ نہایت غریب تھا اور اس کے زیادہ وارث بھی نہیں تھے لوگ حیران ہوئے اور مذاق کرنے لگے اور ایک بات خاص تاکید کی دیکھو جب اعلان جنازے کا کرنا تو یہ نہ کہنا کہ مرادو مر گیا کیو نکہ کوئی میرے جنازے میں نہیں آئے گا میں قابل نفرت شخص ہوں ۔ بس یہ کہہ دینا کسی پردیسی کا جنازہ ہے اور ہاں نماز جمعہ کے بعد میرا جنازہ پڑھانا تاکہ زیادہ لوگ شامل ہوں واقعی اگلے دن وہ فوت ہو گیا اعلان ہوا کسی پردیسی کا جنازہ ہے کبوتر بیچ کر کفن دفن کی ترتیب بنائی گئی، لوگوں کا ایک ہجوم تھا جنازے کے بعد جب پتہ چلا تو لوگ حیران ہوئے اتنی بری زندگی اور اتنی اچھی موت میرے عزیز میاں احسن ایک مخلص اور نیک جوان ہیں بتانے لگے میری دکان کے سامنے ایک ہیروئنی پاخانہ گندگی میں لت پت موت و حیات کی کشمکش میں تھا ایمرجنسی والوں کو اور رفاعی اداروں کو بلایا گیا کسی طرح اس کو اٹھا کر ہسپتال لے جاؤ کسی نے بھی اس کی زندہ لاش کو اٹھانے سے انکار کر دیا خیر کسی نہ کسی طرح کر کہ اس کو گنگا رام ہسپتال کی ایمرجنسی میں لے گئے میں نے خود اپنے کانوں سے اس کی زبان سے کلمہ سنا وہ یوں زندگی کا ایک ادھورا باب چھوڑ کر بظاہر زندگی کوخراب کر گیا لیکن ابدی آخرت کی اعلی ٰ زندگی پاکر اس دنیا سے رخصت ہو گیا ۔ بےشمار لوگوں سے ملا جنہوں نے میتوں کو نہلایا ان سے تجربات مشائدات پوچھے ایک دفعہ حرم کعبہ میں ہر روز درس دینےوالے محترم مکی صاحب ! نے بھی یہ بات فرمائی کہ جنتی کی جب اس دنیا سے روح نکلتی ہے تو اس کو وہ لذت نصیب ہوتی ہے جو حالت انزال میں ہوتی ہے یہ بات بڑی انوکھی تھی پھر میں نے غسل دینے والوں سے پوچھا بے شمار نے بتایا میت کی جب روح نکلتی ہے تو کسی کا پاخانہ نکلا ہوا ہوتا ہے اور کسی کا پیشاب اور بتایا کہ کچھ ایسے ہوتے ہیں جن کے کپڑے مادہ تولید سے آلودہ ہوتے ہیں ۔ اور یہ بات واقعی مکی صاحب کی جو کہ کعبہ شریف میں بیٹھ کر روزانہ درس دیتے ہیں بالکل ٹھیک ہے کہ اللہ پاک اس کو ا س لذت میں مبتلا کر کہ موت کی تکلیف بھی نہیں دیتے۔ 1965ء کی جنگ میں ایک صوبیدار مجھے اپنے مشائدہ بتانے لگے کہ ہمارے فوجی جوان جتنے بھی شہید ہوئے چند کو غسل دینے کا مجھے موقع ملا ان کے ساتھ بھی یہی کیفیت انزال کی تھی بھائی عبدالرحمان نوناری پرانے بوڑھے بزرگ ساری زندگی ایمان اعمال کی زندگی گزاری بیٹے کو ملنے آئے بیٹا دعوت کی راہ میں چل رہا تھا رمضان المبارک تھا صبح کی نماز کے بعد بستر کے ساتھ والے شخص سے کہا میرا نام فلاں ہے یہ میرا شناختی کارڈ اور یہ میرا پتہ ہے اور دیکھ میرا وقت آ گیا ہے اور میرے کلمے کا گواہ رہنا پہلا کلمہ دوسرا تیسرہ اور چھ کلمے پڑھے ایمان مفصل سنایا اور اس دنیا سے رخصت ہو گئے ۔ قارئین ! یہ چند واقعات جن میں صرف اور صرف ایک چیز نظر آتی ہے کہ وہ جس کو اپنی رحمت سے ڈھانک لے کیونکہ خاتمہ بالخیر رحمت سے موت کا کلمہ رحمت سے اور جنت رحمت سے ملے گئی ہم کسی کے بارے میں کیا کہہ سکتے ہیں وہ اچھا یا برا ہم کسی کے بارے میں فیصلہ کیا کر سکتے ہیں لیکن اللہ پاک کے ہاں ہر چیز کی طاقت اور قدرت ہے میرا رب جس طرح جس کے لئے فیصلہ چاہے کردے اس سے کون پوچھ سکتا ہے ؟ اُن سے کون سوال کر سکتا ہے ؟ لہذا کسی کو بھی گھٹیا نظر سے نہ دیکھیں بس ڈرتے رہیں اور نیکی کرتے رہیں ۔ زاہد نگاہ کم سے کسی کو نہ دیکھ جانے کہ اُس کریم کو تو ہے کہ وہ پسند۔

Tuesday, July 28, 2015

مشکلات میں پھنسے افراد کیلئے لاجواب آزمودہ عمل:

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! میں نے سورہ توبہ کی آخری آیت سے بہت کچھ پایا ہے ۔ جب بھی کسی مشکل میں پھنس جاتی ہوں تو یہ پڑھتی ہوں فوری حل مل جاتا ہے ۔ ایک مرتبہ میں نے ایک دکاندار سے پچیس دوپٹوں کا تھان خریدا گھر آئی تو پچیس دوپٹوں کی بجائے پچیس گز تھے ۔ حالانکہ 62.5 گز ہونے تھے میں نے گھبرائٹ میں یہ آیت پڑھنا شروع کر دی حاجت کے دو نفل بھی پڑھے واپس گئی تو اللہ پاک کے حکم سے دکاندار مان گیا لیکن غصہ بہت ہوا کہنے لگا خبر دار ! آئندہ میری دکان پر مت آنا ۔ اس کے علاوہ بھی ان گنت واقعات اور فوائد ہیں جو اس آیت کی برکت سے ملے الحمداللہ! (بشریٰ یوسف 'کراچی)

جادو سے چھٹکارا کا آزمودہ وظیفہ

جادو سے چھٹکارا کا آزمودہ وظیفہ :



 محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !اللہ تعالی آپ کو خوش رکھے اور جزائے خیر دے آپ کی وجہ سے ہمیں عبقری ملا ۔ میری بڑی بہن کی شادی کو تین سال ہو گئے شادی کے پندرہ دن بعد دونوں میاں بیوی کے سر میں درد رہنے لگا ۔ اور بہن کے کپڑے بھی کترے گئے ۔ ہر وقت بیمار رہتے ، کسی بزرگ نے بتایا کہ جادو ہے 21 دفعہ منزل اور سورہ بقرہ پڑھو وہ پڑھتی رہی تو سکون ملا ۔ شادی کے 9 ماہ بعد امید سے ہوئی تو اللہ پاک نے بیٹ سے نوازا حمل کے دوران بھی یہی وظیفہ پڑھتی رہی۔ (محمد عبداللہ)
ہر دکھ و پریشانی سے نجات کا وظیفہ خاص:

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !یہ وظیفہ عبقری کے سابقہ کسی شمارے میں چھپ چکا ہے ۔ میر ے پڑوسی کو کافی پریشانیاں لاحق تھیں ، میں ان کو لے کر مقامی مسجد کے امام صاحب کے پاس حاضر ہوا ۔انہوں نے شفقت فرمائی اور یہ وظیفہ عنایت کیا ۔ اس نے کیا تو اللہ نے اس کی پریشانیاں ختم کر دیں ۔ ایک بار واہ کینٹ کی ایک مسجد میں جمعہ کی نماز کے خطبہ میں بھی امام صاحب اس وظیفے کی کرامات بتا رہے تھے ۔کسی بھی دکھ، پریشانی کے وقت یہ وظیفہ کر لینا اس دکھ اور پریشانی کو ختم کر دیتا ہے وظیفہ یہ ہے اول و آخر سو سو بار درود شریف اور درمیان میں پانچ سو بار      لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَاِلَا بِااللہ پڑھیں ۔ حضور نبی اکرم ﷺ کا ارشاد مبارک ہے  کہ  لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَاِلَا بِااللہ 99 بیماریوں کی شفاء ہے  (ڈاکٹر عباس علی وا کینٹ)

وظیفہ سے وہ کچھ ملا جو سوچا نہ تھا :

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !اللہ تعالی آپ کو اجر عظیم عطا کرے ۔ کہ آپ کی وجہ سے ہم جیسے مادیت پرست لوگوں کے دلوں میں روحانیت نے جڑ پکڑی ۔ انشاء اللہ ! ترقی بھی ہو گئی ۔ میں نے آپ کو خط لکھا تھا تو آپ نے مجھے یَا حَیُّ یَا قَُّیْومُ اِیَّا کَ نَعْبُدُوَ اِیَّا کَ نَسْتَعِیْنُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ  والا وظیفہ بھیجا تھا  جو میں تعداد کے ساتھ گن کر سوا لاکھ تو نہ پڑھ سکی کیونکہ بچوں کے ساتھ کبھی ایک جگہ بیٹھنے کا وقت ہی نہیں ملتا تو گنتی کیسے پوری ہو لیکن کھلا ہر وقت پڑھتی ہوں ۔ کبھی بھول جاتی ہوں پھر یاد آ جاتا ہے ۔ تو پھر پڑھنے لگتی ہوں ۔ اللہ کا شکر ہے جس مقصد کے لئے پڑھائی کی تھی وہ 90 فیصد اس سے سکون ہے اور زندگی میں جو کچھ سوچابھی نہ تھا وہ بھی مل رہا ہے ۔ میری تو زندگی بدل گئی، کبھی کبھی تو یقین نہیں آتا ، اللہ پاک آپ کو اور آپ کی نسلوں کو  دین کی خدمت  اور دکھی انسانیت کی مدد  کرنے کا اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین! (ثناء علی)

Thursday, July 23, 2015

ترقی اور کامیابی کا راز

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آ پ کے عبقری کی وجہ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اللہ آپ کو اجر عظیم دیں اور عبقری قیامت تک رہے الحمداللہ! جب سے عبقری سے تعلق بنا ہے ہم تمام گھر والے نماز پڑھنا شروع ہو گئے ہیں اب میں چاہتی ہوں کہ میری روحانی ترقی ہو اور مجھے اللہ کا قرب عطا ہو ۔ حضرت حکیم صاحب! میں نے ایک فورس میں اپلائی کیا تھا اس کا پہلا ٹیسٹ ایک میل فاصلے کی دوڑ تھی ۔دوڑ سے دو دن پہلے میں شدید بیمار ہو گئی جس دن دوڑ تھی مجھے بہت کمزوری محسوس ہو رہی تھی جب دوڑ شروع ہوئی تو میں نے بھاگنا شروع کیا ابھی تھوڑی ہی بھاگی تھی کہ میری ہمت جواب دے گئی ۔میں نے جلدی جلدی یَا حَفِیْظُ پڑھنا شروع کردیا یَا حَفِیْظُ پڑھتی رہی اور مجھے پتہ بھی نہ چلا کہ کب میں نے ایک میل کا فاصلہ طے کر لیا اور میں اس ٹیسٹ میں پاس قرار دی گئی ۔ انشاءاللہ اعمال کی برکت سے اگلا تحریری ٹیسٹ بھی پاس کر لوں گئی۔ (کرن ایوب ' گوجرانوالہ)
درود پاک سے ذہنی سکون اور پریشانی ختم:


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! میں عبقری میں موجود وظائف کر رہی ہوں جس سے میرے حالات میں کافی بہتری آ رہی ہے میں عبقری رسالے میں دیا گیا درود شریف صلی اللہ علی محمد کثرت سے پڑھتی ہوں میں جتنی بھی پریشانی کی حالت میں ہوں جب یہ درود شریف پڑھنا شروع کرتی ہوں تو ذہنی سکون مل جاتا ہے اور میری بہت سی پریشانیاں فوری حل ہو جاتی ہیں ۔ اس سے میری بہت سی مالی پریشانیاں حل ہو رہی ہیں ۔۔۔

 قرآن ایک زندہ معجزہ 'شفا ء اور برکت:

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بہن چودہ سالہ جب وہ چھٹی کلاس میں پڑھتی تھی اسے وہا ں سے اثرات شروع ہو گئے شروع میں گردن توڑ بخار ہوا ہم ایک ماہ ہسپتال میں لئے گھومتے پھرتے رہے۔ بعد میں کسی عامل کے پاس لے گئے کبھی کہیں کبھی کہیں لیکن آرام نہ آیا پھر ایک عامل کو دکھایا انہوں نے عمل دیا اور خود بھی کیا شکر خداکا جو پہلے نہ کھاتی تھی نہ پیتی تھی۔ اور منہ بند کیا تھا اس نے کھانا پینا شروع کر دیا لیکن اکثر رات کو چیختی تھی اور ہم ساری رات جاگ کر گزارتے تھے مگر اب کبھی رات کو ایسے ہو تو ہم وہی عامل کی دی گئی قرآن کی آیات پڑھتے ہیں تو میری بہن آرام سے سو جاتی ہے۔ اور ہم بھی آرام سے سوتے ہیں ۔ یقیناً قرآن ایک زندہ معجزہ شفاء اور برکت ہے وہ آیات سورہ مومنون کی آخری چار آیات ہیں یہ آیات خاص فضیلت رکھتی ہیں بغوی اور ثعلبی نے حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کیا کہ ان کا گزر ایک ایسے بیمار پر ہوا جو سخت امراض میں منتلا تھا ۔ حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ نے اس کے کان میں افحسبتم  سے لے کر آخر تک پڑھ دیں ۔وہ اسی وقت اچھا ہو گیا حضور نبی اکرم ﷺ نے ان سے دریافت کیا کہ آپ نے اس کے کان میں کیا پڑھا ہے حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ نے عرض کیا سورہ مومنون کی آخری چار آیات پڑھی ہیں ۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے اگر کوئی آدمی جو یقین رکھنے والا ہو یہ آیتیں پہاڑ پر پڑھ دے تو پہاڑ بھی اپنی جگہ سے ہٹ سکتا ہے۔

 سورہ توبہ کی آخری 2 آیات کا کمال:


محترم حضرت حکیم صاحب  السلام علیکم! میری بیٹی جو چار سال پہلے وفات پا گئی تھی' وہ نماز روزے کی پابند تھی اور سورہ توبہ کی آخری دو آیات بہت زیادہ پڑھتی تھی اور مجھے بھی اکثر کہتی تھی کہ امی جان ! آپ بھی سورہ توبہ کی آخری دو آیات زیادہ سے زیادہ پڑھا کریں ۔ گزشتہ چار سالوں میں وہ مجھے خواب میں کبھی نظر نہ آئی ۔ ابھی کچھ دن پہلے مجھے خواب میں ملی تھی تو خواب کچھ اس طرح تھا کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں خواب دیکھتی ہوں کہ میرے سامنے میری بیٹی ہے اور میں اس سے پوچھتی ہوں (ص)تم کہاں چلی گئی ہو اور کہاں رہتی ہو؟ تو میری بیٹی کہتی ہے کہ امی جان میں حضور ﷺکے پاس رہتی ہوں ۔ایک دن مجھے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ ' اور ایک دن حضرت عمر فاروق  رضی اللہتعالی عنہ ' ملنے کے لئے آتے ہیں ۔ اور مزید دیکھتی ہوں کہ میرے بائیں طرف میرا بیٹا کھڑا ہے اور وہ کہتا ہے کہ آپ کو نہیں پتا یہ سورہ توبہ کی آخری دو آیات بہت پڑھتی تھی ۔ اس لئے اس کو یہ درجہ ملا اور پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔
قارئین ! میری آپ سے التجا ہے کہ سورہ توبہ کی آخری دو آیات زیادہ سے زیادہ پڑھیں اور مجھ گنہگار کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

Wednesday, July 22, 2015

شادی یا رشتہ ہونے کے لیے


ابھی ابھی ایک شاگرد نے بتایا کہ جہاں سے وہ شادی کرنا چاہتا ھے وہاں پوچھنے کے لئے وفد جارہا ھے لیکن کوئ وظیفہ بتادیں کہ دلی مراد بر آئے ۔سو افادہ عام کے لئے ایسے بچوں بچیوں کے لئے جو شریعت کی پابندی اور عصمت و عفت کے تحفظ کے ساتھ پسند کی شادی کرنا چاھتے ھیں اور اس میں کوئ شرعی اخلاقی رکاوٹ نہ ہو تو ہر نماز کے بعد سلام پھیر کر تین بار یہ دعا کریں اللھم یا جامع الناس لیوم لا ریب فیہ انک لا تخلف المیعاد اجمع بینی وبین ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خالی جگہ اپنی محبت کا نام 
لیں ۔
از ڈاکٹر طفیل ہاشمی


کسی بڑی ضرورت کے لیے مالی وسائل کی طلب کی لیے وظیفہ


کہ اگر کبھی آپ کو کسی بڑے کام مثلا مکان کی تعمیر اپنی یا بچوں کی شادی کے لئے کثیر وسائل کی ضرورت در پیش ہو تو روزانہ 7بار سورہ مریم کی تلاوت کیجئے ۔یہ تو نہیں کہا جاسکتا کہ کتنے دنوں میں غیب سے آپ کی ضرورت پوری ہو جائے گی ۔میرا تجربہ ہفتہ بھر کا ھے ممکن ھے آپ کو کم یا زیادہ وقت کرنا پڑے اس میں اصل اثر پذیری ارتکازتوجہ سے ھوتی ھے ۔ یاد رھے کہ حقیقی ضرورت کے بغیر محض ہوس زر کے لئے اس عمل کا کوئ فائدہ نہیں ھوتا ۔

جنات کا پیدائشی دوست سے فیض

جنات کا پیدائشی دوست سے کیا فیض پایا 


 محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم ! ایک دن اخبار فروش نے مجھے عبقری کا رسالہ مفت عنایت کیا ۔ بس میری زندگی کی کایا ہی پلٹ گئی۔ میں نے رسالے کو بار بار پڑھا اور اس میں جو وظائف درج تھے ان کو کرنا شروع کر دیا ۔ پھر ایک شمارے میں جناب علامہ پروفیسر لاہوتی پراسراری کا سلسلہ وار مضمون جنات کا پیدائشی دوست پڑھا اب جب تک دوسرا شمارہ نہ مل جاتا مجھے ذہنی سکون نہ ملتا اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ وہ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم اور جناب علامہ لاہوتی پراسراری دامت براکاتہم کو لمبی زندگی عطا کرے اور وہ یوں ہی عوام الناس کی خدمت کرتے رہیں ۔ علامہ صاحب کے لکھے گئے واقعات کو میں دو سو فیصد صحیح سمجھتا ہوں اور جو وہ جنات کے واقعات قلمبند کرتے ہیں وہ حقیقت میں بلکل صحیح ہیں ۔ ان کی اجازت کردہ اعمال کو جو وقتاً فوقتاً      اپنی قسطوں میں لکھتے ہیں میں نے وہ سب وظائف کیے ۔ مثلاً درود شریف حزب البحر سورہ اخلاص کا عمل پرندوں اور جانوروں کو ہدیہ کرنا کیڑے مکوڑوں کو خوراک ڈالناوغیرہ وغیرہ مجھے ان اعمال کے اتنے مثبت اثرات ظاہر ہوئے کہ میں اگر قلمبند کروں تو ایک کتاب کی شکل اختیار کر لے گئی مختصراًعرض ہے کہ ان اعمال و وظائف کے صدقے میں میری اولاد کی اللہ پاک نے زندگیاں بدل دیں ۔ مجھ جیسے گناہ گار شخص کو اللہ پاک نے اپنے گھر کی زیارت یعنی حج بیت اللہ سے نوازا ۔ جب میں بیت اللہ شریف پہنچا تو کیا لکھوں اللہ کا کرم بہت آسانی سے طواف کیا ۔ عمرہ کیا ملتزم سے لپٹ کر رویا دعائیں کیں حطیم میں نفل ادا کیے حجرہ اسود کو بوسہ دیا نہ رش تھا نہ مخلوق تھی میں اللہ تعالی کی رحمت اور اس کی مہربانیوں کا جتنا زکر کروں کم ہے جب روضئہ رسول ﷺ پر مسجد نبوی ﷺمیں حاضر ہوا اللہ کی قدرت دیکھیے کہ وہی حال حرم شریف والا بڑی آسانی سے روضتہ الجنہ میں نوافل ادا کیے اور بہت دیر تک سکون اور اطمینان کے ساتھ روضئہ رسول ﷺ پر کھڑے ہو کر ہدیہ درود و سلام پیش کیا ۔ یہ کیا تھا؟ میری سمجھ سے بالاتر ہے ۔ کیونکہ میں اتنا گنہگار ہوں کہ اپنے آپ کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ میں نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺکے روضہ مبارک پر حاضری دے سکوں گا ۔ یہ سب کچھ اگر ممکن ہوا تو حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم ور جناب علامہ لاہوتی پراسراری دامت براکاتہم کہ بتائے ہوئے ازکار تھے کہ میری زندگی ہی بدل گئی میرے بچوں کو جگہ جگہ کامیابیاںملنا شروع ہو گئیں بچیوں کے گھر آباد ہو گئے بچوں کو روزگار مل گیا ۔تنگدستی خوشحالی میں بدل گئی جو لوگ ہر وقت میرے خلاف پروپیگنڈہ کرتے تھے ان کی زنانیں بند ہو گئیں اور اللہ تعالی نے ہمیں سکون کی 
دولت سے نوازا دیا۔
رویوں میں تبدیلی:

محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !خدائے بزرگ و برتر آپ کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم رکھے محترم حضرت حکیم صاحب ! ہمارے گھر میں جنات کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے میں عبقری رسالے میں چھپا علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا     یَاقَھَّارُ کا عمل پڑھ رہی ہوں یہ عمل کرنے سے پہلے ہمارے گھر میں ہر وقت بے چینی ،گھبرائٹ ، جھگڑے جس سے بات کرو کاٹ کھانے کو دوڑتا ۔ ہر کوئی ہر وقت غصے میں چیختا چلاتا ۔میری اور شوہر کی ہر وقت لڑائی ہوتی مگر جب سے یَاقَھَّارُ کا عمل میں ، میرے شوہر اور میرے بچوں نے کرنا شروع کیا ہے پہلے سے کافی فرق ہے میرے اور شوہر کہ غصے اور چیخنے چلانے میں کافی فرق آیا ہے ۔ گھر میں سکون آ گیا ہے لڑائی جھگڑے ختم ہو گئے ہیں الحمداللہ !یہ عمل جاری ہے۔
سب مسائل کا ایک ہی حل:

محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !میں ماہنامہ عبقری پچھلے تین سال سے پڑھ رہا ہوں اس میں موجود نسخہ جات اور وظائف بہت لاجواب ہوتے ہیں ۔ خاص طور پر جنات کا پیدائشی دوست کا تو کوئی جواب ہی نہیں میں یہ مضمون بہت شوق سے پڑھتا ہوں ۔ میں ایک امام مسجد ہوں اکثر لوگ میرے پاس دم کروانے کیلئے آتے ہیں اور اپنے مسائل کہ حل کے لئے کوئی وظیفہ پوچھتے ہیں تو جو بھی میرے پاس وظائف پوچھنے آتا ہے  میں اسے یَاقَھَّارُ  کا عمل بتا دیتا ہوں کہ صبح و شام گیارہ گیارہ تسبیحات یَاقَھَّارُ کی پڑھو اول و آخر سات سات مرتبہ درود شریف الحمداللہ ! آج تک میں نے جتنے بھی افراد کو  یَاقَھَّارُ کا عمل بتایا ہے سب کے مسائل اللہ پاک نے حل فرما دیئے ہیں ۔

فیض ہی فیض:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !بندہ ناچیز رسالہ ماہنا مہ عبقری اور آپ کا دیوانہ مستانہ ہے صرف اس وجہ سے کے آپ خالق سے مخلوق کو ملواتے ہیں ۔ مجھ پر کسی نے جادو کروا دیا تھا جس کے توڑ کے لئے میں نے ماہنا مہ عبقری سے دیکھ کر افحسبتم  اور اذان والا عمل کیا جس سے میرا جادو ٹوٹ گیا ۔ عمل یہ تھا کہ سورہ مومنون کی آخری چار آیات اور اذان سات سات مرتبہ پڑھ کر اپنے کانوں کا تصور کر کہ دم کر لیں ،میں نے یہ عمل چند دن کیا تو میرے گھر سے جادو ختم ہو گیا ۔ گزشتہ رمضان میں نے علامہ لاہوتی پراسراری کے مضمون جنات کا پیدائشی دوست سے پڑھ کر کلمہ کا نصاب شروع کیا اور رمضان میں روزانہ دس ہزار مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھا اللہ پاک نے مجھے دو بیٹیوں کے بعد ایک بیٹے سے نوازا ۔ میرا بیٹا شروع میں بہت تندرست تھامگر پھر ناجانے کیا ہوا کہ اسے بخار چڑھنا شروع ہو گیا ، میں قرض لے کر بیٹے کا علاج شروع کروایا اچھے ہسپتال میں بخار ٹھیک ہو گیا جب گھر لائے تو پھر ایک مہینہ بعد بخار شروع ہو گیا جو کہ 104 سے کم نہیں ہوتا تھا میں نے اپنے بیٹے کا نام بھی تبدیل کر دیا مگر اس کے باوجود بیٹے کو بخار نے نہیں چھوڑا ۔ جس کی وجہ سے میرا بیٹا بہت زیادہ کمزور ہو گیا خون کی بھی کمی ہو گئی ، ایک دن مجھے غصہ آیا اور میں نے زور زور سے رونا شروع کر دیا اور ساتھ یہ کہنا شروع کر دیا اب جو کچھ بھی ہو جائے میں اپنے بیٹے کو موتی مسجد ضرور لے کر جاؤں گا اور حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کو درس میں ضرور شرکت کروں گا۔ آپ یقین کریں میرے بیٹے کا بخار فوراً اتر گیا پھر میں موتی مسجد گیا ، وہاں تلاوت قرآن پاک کی ، میری بیوی اور بیٹا بھی میرے ہمراہ تھے ، موتی مسجد میں نوافل ادا کئے اور خوب رو رو کر اللہ رب العزت کے حضور گڑگڑا کر اپنے لئے اپنے بچے کے لئے اور پوری امت کے لئے خوب دعائیں کیں ۔ جو خواتین آئی ہوئی تھیں مجھے نہیں معلوم وہ بھی میری دعا پر آمین کہتی رہیں ۔ مجھے کچھ نہیں معلوم تھا کہ میں کیا ہوں ، بس مجھ پر ایک وجد طاری تھا ، پھر آپ کے لئے حضرت علامہ لاہوتی پراسراری اور صحابی بابا  کی عمر درازی کے لئے دعا کی اچانک مجھے بہت ہی اچھی خوشبو نے گھیر لیا تھا ، ،مجھے ایسا لگا کہ پوری موتی مسجد خوشبو سے بھر گئی ہو میری بیٹی جس کی عمر پانچ سال ہے نام حورالعین ہے وہ بھی دعا کر رہی تھی کسی نے اس کے ہاتھ پر مٹھائی کا ٹکڑا رکھ دیا ۔ میری بیٹی میرے پاس آئی اور کہا ابو کسی نے مجھے مٹھائی دی ہے میں نے فوراً وہ مٹھائی اپنے بیٹے اور دونوں بیٹیوں کو کھلائی خود بھی کھائی اور میری بیوی نے بھی کھائی ۔ اس کے بعد آپ کے درس میں شرکت کی وہا ں کا لنگر بھی کھایا جب سے ہم لاہور سے آئے ہیں ، الحمداللہ! میرا بیٹا بلکل تندرست اور صحت مند ہو گیا ہے ۔ جب میں لاہور میں تھا تو میں نے اپنے بیٹے کو حضرت حکیم صاحب کے اسسٹنٹ صاحب کو دکھایا اور اس کی کمزوری کے لئے کسی دوائی کا کہا تو انہوں نے مجھے "معجون شفا یابی" دوا دی، میرا یقین پکا ہے اور میں عبقری کی ادویات پر اندھا اعتماد کرتا ہوں اب بچے کو "معجون شفا یابی" کھلا رہا ہوں ۔ اب اس کی صحت قابل رشک ہوتی جارہی ہے خون کی کمی پوری ہو رہی ہے اب میرے بیٹے نے فرش پر لیٹ کر چلنا بھی شروع کر دیا ہے ۔ 
تین دن میں مسئلہ حل :
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !میری ہمسائی نے اپنا ایک مشاہدہ بتایا کہ ایک عمل "جنات کا پیدائشی دوست" میں چھپا کر ستر منٹ تک  اَسْتَغْفِرُاللہَ الْعَظِیْم پڑھیں تاک دنوں میں یعنی تین ، سات ، پانچ ، نو اور گیارہ اکیس دن مسائل کے حل کے لئے اور حاجات کے لئے وہ بتا رہی تھیں کہ بچوں کے لئے عید کے نئے کپڑے نہیں تھے مگر میں تین دن ہی ستر منٹ تک ایسے پڑھا تو مجھے بچوں کے لئے عید کے نئے سوٹ  بازار سے خریدنے کا موقع اللہ نے دیا ، یہ بھی ان کے لئے بہت بڑی بات تھی جو باذن اللہ ایسا ہوا اور ہم تہہ دل سے عبقری ،آپ کی اور حضرت علامہ لاہوتی پراسراری کی شکر گزار ہیں ایک انہوں نے مشائدہ روحانی پھکی کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے کسی کو جوڑوں کے درد کے لئے روحانی پھکی دی اس سے اس کو واضح فرق ملا ۔ روحانی پھکی سے کمر کے مہرے اور کھچاؤ کی تکلیف دور ہوئی اور جس کو روحانی پھکی دی اس کو سکون ملا اور تکلیف دور ہوئی۔
حالات میں بہتری:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !آپ کا رسالہ عبقری میں بڑے شوق سے پڑھتی ہوں ہمارے گھر میں عبقری ایسے آیا کہ ہمارے گھر کے حالات بہت خراب تھے ۔ ہر وقت پریشانیاں ہی پریشانیاں تھیں ، کہ ہمارے قاری صاحب جو بچوں کو پڑھانے آتے ہیں انہوں نے عبقری لا کر دیا کہ اس سے استفادہ حاصل کریں ۔ اس میں موجود مضمون" جنات کا پیدائشی دوست" میں سے درود پاک کا وظیفہ اور کلمہ کا نصاب اور دوسرے وظائف تھے جو میں کرتی رہی ۔ اللہ نے بڑا کرم کیا گھر کے حالات میں بہتری آ رہی ہے ۔ ہماری تنگدستی دور ہو رہی ہے کیو نکہ میرے میا ں بیرون ملک حال ہی میں چلے گئے ہیں ۔ اب میں بس آپ کا درس سنتی ہوں محترم حضرت حکیم صاحب ! میرے پاس الفاظ نہیں جن کا سہارا لے کر میں بیان کر سکوں کہ میری کیفیت کیا ہے حد سے زیادہ آپ کے درس کی دیوانی ہو گئی ہوں دل کے اندر ایک خواہش ہے کہ آپ کا دست شفقت سر پر ہو۔
محمد رسول اللہ ﷺ کا فیض:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !عبقری رسالے کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے بس یہ سمجھ لیجئے کہ ہماری دنیا اور آخرت سنوارنے کا ذریعہ بن گیا ہم جیسے بھولے بھٹکے مسلمان راہ راست پر آ رہے ہیں ہم نے آپ سے کلینک میں ملاقات کی تھی تو آپ نے ہمیں وظیفہ   یا مجیب ، یا قابض، یا مانع، یا صبور ، یا حفیظ پڑھنے کو دیا تھا جو کہ میں نے ایک دفعہ سوا لاکھ کر لیا تھا ۔اور دوسری دفعہ ابھی اسی ہزار ہوا جس سے میں نے کافی فائدہ محسوس کیا ہے جو خوف سا محسوس ہوتا تھا اس میں کمی ہوئی ہے عجیب سے ، فضول سے، خیالات آتے تھے وہ اب نہیں آتے پچھلے رمضان میں " جنات کا پیدائشی دوست"میں سے محمد رسول اللہ والا وظیفہ شروع کیا جو ابھی تک صرف پانچ لاکھ مرتبہ پڑھا ہے باقی ابھی جاری ہے اس وظیفے کی کرامات دیکھتے ہوئے دل تو کرتا ہے کہ ساری زندگی کا یہ وظیفہ بنا لوں اس وظیفے نے میری بہت سی مشکلات حل کر دی ہیں ۔
علامہ لاہوتی صاحب ایک مسیحا:
محتر م علامہ لاہوتی پراسراری صاحب السلام علیکم! اللہ کریم آپ کو اور آپ کی نسلوں کو دنیا اور آخرت کی ہر بھلائی ،رحمت، نعمت،دولت ،کامیابی اور سکون عطا فرمائے۔آ پ کا سایہ ہمارے سروں پر سلامت رکھے اس دنیا میں آپ جیسے بزرگ اولیاء واقعی ہمارے لئے رحمت خداوندی سے کم نہیں میرا اللہ جانتا ہے کے مجھے آپ سے کتنی عقیدت ہے ۔ آپ وہ فرشتہ صفت انسان ہیں ۔ جنہیں اللہ تعالی نے دکھی انسانیت کے لئے مسیحا بنایا مجھے آپ پر بعد یقین ہے محترم علامہ صاحب ! مجھے ڈپریشن کی بیماری تھی جس کے روحانی علاج کے لئے میں نے  یَاقَھَّارُکا پانی میں پاؤں رکھ کر کرنے والا عمل کیا جس سے مجھے بہت فائدہ ہوا ۔
یا قہار کی سفید چادر:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم ! ہم اپنے مسائل کے حل کے لئے یَاقَھَّارُ پورے یقین اور توجہ کے ساتھ پڑھ رہے ہیں اور ساتھ آپ کے درس بھی گھر میں سنتے ہیں بلکہ اب تو جیسے درس سننے میں تھوڑی سی تاخیر ہو جائے تو لگتا ہے جیسے کوئی چیز کھوئی کھوئی سی اور نامکمل ہے ۔ جیسے ہی رات کو آٹھ بجے لائٹ آتی ہے ہم کچھ بھی کر رہے ہوں وہیں پر چھوڑ دیتے ہیں لگتا ہے درس سننے کی اللہ تعالی نے تڑپ اور طلب دے دی ہے ۔ اور ایسا ہو بھی کیوں نہ! اللہ تعالی نے آپ کی زبان مبارک سے نکلے ہوئے ایک ایک لفظ میں شفاء رکھی ہے روحانی بھی اور جسمانی بھی ہمارے گھر میں چونکہ مسائل بہت زیادہ تھے اس لئے لکھ رہی ہوں کہ اب ہم آپ اور حضرت علامہ لاہوتی پراسراری  صاحب ! کی دعاؤ ں کے سایہ میں آ گئے ہیں تو پورا یقین ہے کہ انشاءاللہ مسائل اب مسائل نہیں رہیں گئے ضرور حل ہوں گئے ۔ ان مسائل کی وجہ سے ہمارے گھر میں پہلے بہت ٹینشن رہتی تھی ،بے سکونی، لڑائی، جھگڑا ،کوئی کسی کی بات کو برداشت نہ کرتا تھا اگر کوئی کچھ کہہ دیتا تو دل کرتا کہ اس کا سر پھاڑ دیں یہاں تک کہ ماں کی بات بھی برداشت نہ ہوتی لیکن اب الحمداللہ! آپ کے درس سننے اور یَاقَھَّارُ کا وظیفہ سارا دن کھلا پڑھنے کی وجہ سے ہمارے گھر کے ماحول میں بہت فرق آ گیا ہے کافی حد تک پرسکون ہو گیا ہے۔ ایک دوسرے کی بات برداشت کر لیتے ہیں ۔ بات بڑھتی نہیں ۔ہماری ایک مارکیٹ ہے جو کہ کرایے  پر نہیں چڑھ رہی تھی کرایہ دار خود فون کر کے بھائی کو بلاتے ،بات کرتے ، لیکن بات فائنل کرنےکی باری آتی تو ٹال مٹول کرنے لگتے کافی عرصہ سے ایسا ہی چل رہا تھا لیکن یَاقَھَّارُ کی برکت سے اللہ کا اتنا کرم ہو گیا ہے کہ مارکیٹ کا اوپر والا پورشن کرایہ پر چڑ ھ گیا ہے نیچے والا رہ گیا ہے انشاءاللہ وہ بھی جلد کرایہ پر چڑ ھ جائے گا ۔ محترم حضرت حکیم صاحب ! ہم اس سے پہلے بہت سارے لوگوں کے پاس گئے کوئی کہتا کہ یہ عامل کامل ہے ، اس کے پاس جانے سے کام بن جائے گا کوئی کہتا چھوڑو اس کو اتنے عرصے سے جارہے ہو کیا بنا ،اس پیر کے پاس جاؤ ہم گئے تھے اتنے دنوں میں ہمارا فلاں مسئلہ حل ہو گیا لیکن ہمارے مسائل کہیں سے بھی حل نہیں ہوئےکوئی تعویز دے دیتا اور کوئی کہتا کہ ہم تعویز نہیں دیتے ایسے ہی دعا کریں گئے لیکن ہم جہاں تھے وہیں رہے ایک بات آپ کو بتانی تھی کہ ہم جب بھی کسی کہ پاس جاتے تھے اس کہ ایک یا دو دن بعد میں خواب میں اپنے آپ کو ننگے سر دیکھتی اور ایسے ہی خواب بعض اوقات کوئی رشتہ آنے پر بھی دیکھتی کہ بازار میں کھڑی ہوں اور سر پر دوپٹہ نہیں ہے آنکھ کھلنے پر بہت پریشان ہو جاتی لیکن جب سے یَاقَھَّارُ پڑھا ہے اور درس سن رہے ہیں تو میں نے پچھلے دنوں ایک خواب دیکھا کہ میں اور میرے گھر والے کہیں جارہے ہیں اور بازار سے گزر رہے ہیں میرے سر پر سفید رنگ کا دوپٹہ ہے جو میں نے اچھی طرح اوڑھا ہوا ہے اور اچانک تیز ہوا چلنے لگتی ہے اور طوفان آ جاتا ہے اور میری چھوٹی بہن کہتی ہے کہ ہوا بہت تیز ہے ۔ میں کہتی ہوں کچھ نہیں ہوتا وہ ہوا آ کر گزر جاتی ہے مگر ہمیں کچھ نقصان نہیں ہوتا محترم حضرت حکیم صاحب ! ہم بروز جمعرا ت کو آپ کا درس سننے تسبیح خانہ لاہور گئے اور جیسے ہی ہم وہاں پہنچے ہم نے ان گلیوں میں جو سکون دیکھا اللہ اللہ ! میں وہ لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی ۔ دل کی جو کیفیت ہوئی میں تو یہی کہوں گی کہ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو ہر جمعرات کو تسبیح خانہ جا کر آپ کا درس سنتے ہیں اور جھولیاں بھر بھر کر واپس آتے ہیں ۔وہاں ہم نے درس سنا لنگر کھایا لنگر میں جوذائقہ پایا اور خوشبو پائی وہ عام طور پر کسی کھانے میں نہیں ہوتی۔
یا قہار کی زبردست قوت:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں ، میں نے اس میں  یَاقَھَّارُ کا عمل پڑھا جو میں بڑے شوق سے کرتی ہوں ۔ میں ایک عمل دہراتی ہوں کہ تصور کرتی ہوں کہ  یَاقَھَّارُ لفظ میرے ماتھے سے میرے سر کے اندر جزب ہو گیا ہے ہر بار اس تصور کو دہراتی ہوں مگر عجیب بات یہ ہے کہ دس منٹ بھی پورے نہیں ہوتے کہ مجھے زور دار چھینک آتی ہے کہ دماغ تک حل جاتا ہے میں یہ اسم اعظم اس لئے پڑھتی ہوں کہ اللہ تعالی اپنی زبردست قوت اور خیر کہ ساتھ میرے دماغ کی خباثتوں ،جلال ،سرکشی اور منفی شر کو ختم کر دیں ۔ اور بار بار  یَاقَھَّارُ  کو اپنے دماغ میں داخل ہوتا دیکھ کر دل زور سے پکارتا ہے کہ حق آگیا اور باطل مٹ گیا ۔ بےشک باطل مٹنے کے لئے ہی ہے یہاں تک کہ ایک دن  یَاقَھَّارُپڑھتے پڑھتے سو گئی تو سوتے ہوئے بھی اتنے زور سے چھینک آئی کہ میں ڈر کے جاگ گئی مگر دماغ پر شیطانیت کا غلبہ اب ویسا نہیں رہا چھینک جب بھی آتی ہے ایسا احساس ہوتا ہے کہ جیسے کسی حد تک شر سے نجات ملی۔
یاقہار سے مسائل حل:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !        ہم عبقری رسالہ بڑے شوق سے پڑھتے ہیں ۔ ہمیں عبقری رسالہ کسی نے تحفہ میں دیا تھا عبقری رسالہ ملنے سے پہلے ہمارے گھر کہ حالات بہت ہی خراب تھے شادیوں کے مسئلے لڑائی جھگڑے تھے ایک بہن کو سائے کا مسئلہ تھا ۔ سوئی ہوئی ڈر کی وجہ سے جاگ جاتی تھی ۔ اس کو آوازیں آتی میں نے ماہنامہ عبقری کے ایک شمارے سے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب ! کا دیا ہوا وظیفہ یَاقَھَّارُ سارا دن کھلا پڑھنا شروع کر دیا اس وظیفے کی برکت سے میری طبیعت اور گھر کو حالات بہتر ہونا شروع ہو گئےہیں ۔الحمداللہ! وظیفہ ابھی جاری ہے۔
اژدھے مار دیئے:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !        گزشتہ سال مئی میں سٹال پر اخبار لنے گیا تو وہا ں محتلف کتب کے علاوہ مختلف ڈائجسٹ ،رسائل کے ساتھ ماہنامہ عبقری بھی تھا وہاں پر ہی رسالہ پڑھا قیمت دیکھی سب مناسب تھا لے آیا اور سب کچھ پڑھا ہر صفحہ ہر لائن ہر لفظ خوب تھا بھولے بھٹکے لوگوں کہ لئے بہترین رہنما پریشانیوں ما یوسیوں میں جھکڑے لوگوں کا دوست میں اپنا ایک واقعہ تحریر کرتا ہوں مجھے گزشتہ تین چار ماہ سے پیٹ کے نچلے حصے میں یعنی گردہ مثانہ اور جہاں پر اپنڈکس کا خدشہ ہوتا ہے وہا ں درد شروع ہو گیا کبھی تھوڑا کبھی تیز کبھی ختم ہو جاتا اور کبھی شروع ہو جاتا تقریباً سات ڈاکٹروں سے دوا لی۔ہومیو پیتھک ، ایلو پیتھک اور دیسی ادویات استعمال کیں مگر بے سود اپنڈکس کا ٹیسٹ دو مرتبہ کروایا کہ شک نکل جائے ایک ڈاکٹر نے بتایا کے شائد گردے کا مسئلہ ہے  دوائیاں کھائیں مگر بےسود ایک نے ٹیکے تجویز کیے کہ ٹانگ کمزور ہے وغیرہ وغیرہ مگر مجھے ساتھ ساتھ کچھ سفلی عمل کا بھی شک ہو رہا تھا ۔میں نے عبقری رسالے کے مضمون "جنات کے پیدائشی دوست" میں سے  یَاقَھَّارُ کا عمل پڑھا اور درد سے نجات کے لئے کرنا شروع کر دیا  میں خود حیران ہوں خداکی قسم میں جھوٹ نہیں بول رہا رات کو پڑھتا پڑھتا سو جاتا اور جب بھی میری آنکھ کھلتی تو   میری زبان پر یَاقَھَّارُ کا ورد چل رہا ہوتا ۔ابھی صرف چار پانچ دن گزرے ہوں گئے کہ میں خواب میں دیکھا تین یا چار بڑے بڑے سانپ اژدھے جو باری باری مجھ پر حملہ کرنے آئے اور میں نے ان کو مار دیا ایک ان میں سانپ کا بچہ بھی تھا ان کا مرنا تھا کہ میرا درد تھم گیا پھر آہستہ آہستہ ختم ہو گیا  آج چھٹا دن ہے سکون ہے اور ورد بھی ساتھ جاری ہے۔۔۔
یا قہار پڑھا کالا کتا مر گیا:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم ! اللہ پاک ان کی عمر دراز فرمائے ہمارے سروں پر آ پ کا سایہ شفقت ہمیشہ رہے آمین! محترم حضرت حکیم  صاحب! میں آپ کے درس میں بتائے ہوئے وظائف میسج کے ذریعے لوگوں کو سمجھاکر بتاتا ہوں آپ کی دعاؤں کی وجہ سے مجھے امت کی فکر اور احساس نصیب ہوا ہے میرے والد صاحب سورہ کوثر اور برکت والی تھیلی کا عمل کرتے ہیں کم از کم دن میں ایک بار جس کی وجہ سے اللہ پاک برکت دے رہے ہیں میں "جنات کا پیدائشی دوست" مضمون بہت شوق سے پڑھتا ہوں ایک رات کی بات ہے میں اکیلا برآمدے میں سوتا ہوں ایک دن میں کروٹ لے کر سو رہا تھا تو دائیں طرف کروٹ لی تو اس طرف سامنے کچن ہے سوتے وقت کچن کا دروازہ تھوڑا سا کھلا تھا میری ایسی کیفیت تھی نہ میں جاگ رہا تھا نہ میں سو رہا تھا ۔ خیر وہی کچن کا دروازہ نظر آیا اور باریک سی آواز آ رہی تھی کسی لڑکی کی جو مجھے بھلا رہی تھی شائد وہ یہ بھی کہہ رہی تھی کہ ادھر آؤ۔ !یہ مجھے یاد نہیں لیکن اسی وقت میرے بھائی کی آواز آنے لگی شعیب نیچے مت اترنا دیکھنے مت جانا جو شائد کسی رہنما کی آواز تھی ۔بھائی کی آواز میں اور جس طرح لڑکی کی آواز آتی رہی اسی طرح بھائی بھی برابر منع کرتے رہے اس کے بعد ہم نے یَاقَھَّارُ پڑھنا شروع کیا یَاقَھَّارُ کے نقش لکھ کر لگائے اور گلے میں پہنے! میرے بھائی نے سب سے زیادہ یہ ورد پڑھا ایک دن وہ چھت پر سویا تھا تو اسے خواب آیا   کہ ایک کالا کتا جسے دیکھ کر بھائی تھوڑا خوف زدہ ہوا تو کوئی آواز آئی کے اپنا تعویذ پکڑ کر سات بار  یَاقَھَّارُ  پڑھو یہ جل جائے گا ۔ بھائی نے صرف پانچ بار ہی پڑھا تھا کہ وہ کتا جل گیا اور جب اس کی آنکھ کھلی تو تعویذ اسی طرح اس کے ہاتھ میں تھا اس کے بعد گھر میں کافی سکون ہو گیا ۔
سورہ اخلاص سے نقاہت دور:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !  کسی کے زریعے سے تین سال پہلے عبقری ملا اور آپ کے بارے میں سنا اس سے پہلے مجھے دو بار ہارٹ اٹیک ہو ا پھر اینجیو پلاسٹی کے بعد میں خیریت سے گھر آ گیا ساتھ ہی شوگر بھی ہو گئی ابھی تک ان بیماریوں کی دوائیں کھا رہا ہوں ۔ اپنی معذوری کی وجہ سے سارا دن کمپیوٹر اور انٹر نیٹ کے ساتھ گزرتا ہے میں نے میگزین سے دیکھ کر انٹر نیٹ پر عبقری کی ویب سائٹ کھولی اور چند شمارے پڑھے اور درس بھی سنا مجھے اتنا سکون ملا کہ میں نے سب میگزین ڈاؤن لوڈ کر لئے علامہ لاہوتی پراسراری کا مضمون "جنات کا پیدائشی دوست " میں سے میں نے سورہ اخلاص والے نفل شروع کیے۔جس میں دونوں رکعت میں سورہ اخلاص کی تسبیح پڑھنی ہوتی ہے ۔ اور نفل کے بعد گیارہ بار سجدے میں اور گیارہ بار بیٹھ کر سورہ اخلاص پڑھنی ہوتی ہے میں تقریباً ایک ماہ یہ عمل کیا تو ایک ماہ کے دوران ہی میں نے اپنی حالت میں واضح فرق محسوس کیا اور جو پہلے میں بغیر سہارے کے اٹھ نہیں سکتا تھا اب بڑی آسانی سے اٹھ جاتا اور بیٹھ بھی جاتا جسم میں ایک چستی سی آ گئی ہے۔ اس کے ساتھ میں نے علامہ صاحب کا ایک اور عمل  ولسوف یعطیک ربک فترضی  بھی کھلا پڑھنا شروع کر دیا ۔جس سے میری حالت میں مزید بہتری آئی ہے۔
وظیفہ سے فرسٹ پوزیشن:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم ! دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو تاحیات سلامت رکھے'آمین! عبقری رسالہ ہم لوگ تقریباً تین یا چار سال سے پڑھ رہے ہیں ۔اور اس رسالے سے اتنا فائدہ اٹھایا ہے کہ جو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا عبقری میں موجود علامہ لاہوتی پراسراری صاحب ! کا کالم " جنات کا پیدائشی دوست"تو ہم سب گھر والے شوق سے پڑھتے ہیں بلکہ جیسے ہی رسالہ آتا ہے سب کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ پہلے " جنات کا پیدائشی دوست" والا کالم پڑھے ہماری ڈھیر ساری دعائیں آپ کے لئے اور علامہ لاہوتی پراسراری صاحب ! کے لئے ہیں کہ اللہ پاک آپ دونوں کو سایہ امت محمدیہ ﷺ پر کو اوپر ہمیشہ رکھے۔ آمین! میں نے علامہ لاہوتی صاحب کا وظیفہ محمد رسول اللہ جو کہ رمضان میں شروع کیا تھا تو دس لاکھ مکمل کرنا ہے 2014ء کا رمضان جو گزرا ہے تب میں نے پہلے روزے والے دن سےہی عمل شروع کر دیا تھا اور آج جب میں آپ کو خط لکھ رہی ہوں تو ماشاءاللہ  میرا ساڑھ انیس لاکھ کلمہ ہو گیا ہے  محترم حکیم صاحب ! میں نے یہ کلمہ ایم اے میں بہت اچھے رزلٹ کے لئے شروع کیا تھا میں جو فیل ہونے کی پوری توقع کر بیٹھی تھی تو الحمداللہ میں فرسٹ ڈویژن میں پاس ہو گئی جتنا بھی اللہ کا شکر ادا کروں کم ہے آخر میں آپ کے لئے اور علامہ لاہوتی صاحب ! کے لئے ڈھیروں ساری دعائیں اللہ پاک نے آپ دونوں کو ہم جیسے غریب لوگوں کی مدد کے لئے وسیلہ بنا کر بھیجا ہے۔ ( عمارہ خان)
محمد رسول اللہ منہ سے نکلا اور:
مکرمی عزت مآب حضرت علامہ لاہوتی پراسراری صاحب السلام علیکم! امید ہے خیریت سے ہوں گئے اللہ پاک آپ کا سایہ ہمارے سروں پر ہمیشہ قائم دائم رکھے ۔ میں نے اپنے مسائل کے حل کے لئے آپ کے کالم سے وظیفہ محمد رسول اللہ پڑھنا شروع کیا وہ بھی ایسے کے ایک دن عجیب معاملہ ہوا ایک دن اچانک جمعرات کے روز میرے منہ سے محمد رسول اللہ نکلا اور میں نے محبت اور توجہ سے پڑھنا شروع کر دیا  اسی دوران پڑھتا رہا اور مسلسل دعائیں کرتا رہا حتی کے اسی طرح اچانک جب میں تقریباً ساڑھے تین لاکھ مرتبہ اندازًا پڑھ چکا تو میرے سر کے اگلے حصے میں بوجھ سا محسوس ہونا شروع ہو گیا میرے دل میں آیا کہ وظیفہ چھوڑ دینا چاہیے لیکن حیرت  انگیز طور پر میں نے وظیفہ جاری رکھا اس کے بعد الجھے ہوئے  معاملات سلجھنے لگے  الحمداللہ! سرکاری ملازمتوں کے علاوہ بھائی نے باہر کے لئے اپلائی کیا اس حوالے سے ایک ماموں نے ابوظہبی سے از خود فون کیا کہ سیکورٹی کے ویزے  کے لئے ٹرائی کروں گا میری نوکری کہ واضح دروازے کھلنا شروع ہو گئے ہیں اس کے علاوہ میں نے مشائدہ بھی کیا کہ اس دوران دو اپنے رشتے داروں جو کہ باہر کے ویزہ کے لئے اپلائی کر رہے تھے اور ان کے کام سالوں سے اٹکے ہوئے تھے ان کے لئے دعا کی حیرت انگیز طور پر دونوں باہر سیٹل ہو گئے یہ یقیناً آپ کی دعا اور محمد رسول اللہ کا کمال ہے ۔
گھر سے ڈھانچے نکل کر بھاگ گئے:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !  میں عبقری رسالہ بڑے شوق سے پڑھتی ہوں اور اس میں بتائے ہوئے نسخہ جات اور وظائف بھی کرتی ہوں نیٹ پر درس بھی سنتی ہوں اللہ کا شکر ہے کہ بہت فائدہ ہو رہا ہے میں اپنے گھریلو مسائل کے حل کے لیے علامہ لاہوتی پراسرای صاحب ! کے کالم سے یَاقَھَّارُ والا وظیفہ بھی پڑھتی ہوں اس کی برکت سے میں نے ڈھانچوں والی بری شکل کی چیزیں نکلتی ہوئی دیکھیں ۔ جب سے یہ چیزیں گھر سے نکلی ہیں گھر میں سکون آ گیا ہے ( سیدہ راشدہ)
یاقہار نے برائی کی دلدل سے نکال دیا:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !   میرا بھائی اپنے ایک دوست کے ساتھ گھومتا تھا بتاتا چلوں کے میرا بھائی شادی شدہ ہے اور اس کے پانچ بچے ہیں اس دوست نے میرے بھائی کو ایک عورت کا نمبر دیا  ۔ میرا بھائی اپنے بیوی بچوں کو چھوڑ کر اس عورت کے ساتھ دوسرے شہر چلا گیا پتہ نہیں اس عورت نے کیا کر دیا کہ صرف اس کے ساتھ بات کرتا اور بغیر نکاح کے اس کے ساتھ رہتا اور یہ ناجائز تعلقات چودہ ماہ تک چلے ۔جب بھی اس سے بات کرنے جاؤ تو آگے سے یہی کہتا کہ میرا دماغ کام نہیں کرتا میں نے اس کےلئے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب ! کے کالم " جنات کاپیدائشی دوست" سے یَاقَھَّارُ  کا تھا ل میں پاؤں رکھ کر کرنے والا عمل صبح و شام کیا اب الحمداللہ وہ اس عورت سے بدظن ہو رہا ہے اور واپس گھر آنے کی بات کر رہا ہے یہ وظیفہ اس کی بیوی بھی کر رہی ہے انشاءاللہ عنقریب وہ گھر آ جائے گا ۔
وظیفہ پڑھا اور نوکری مل گئی:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم ! میں ماہنامہ عبقری بڑے شوق سے پڑھتی ہوں اور اس میں موجود وظائف لوگوں کو بتاتی بھی ہوں اور خود بھی کرتی ہوں میرے چچا کافی عرصہ سے بے روزگار تھے ان کی نوکری کے لیے ہر روذ رات کو نماز عشاء کے بعد ایک مرتبہ سورہ طہ پڑھتی پھر سارے کاموں سے فارغ ہو کر علامہ لاہوتی پراسراری صاحب! کا بتایا ہوا وظیفہ اَ سْتَغْفِرُاللہَ الْعَظِیٌم  جو کہ طاق راتوں میں ستر منٹ تک اپنے چچا کی نوکری کی نیت کر کہ پڑھا۔میں نے انیس طاق راتوں تک ہی کیا تھا کہ میرے چچا کو بہترین نوکری مل گئی ۔ آپ کا درس میں نیٹ پر سنتی ہوں سن کر بہت سکون ملتا ہے۔ 
گھر اجڑتے اجڑتے ایسے بستے ہیں:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !دنیا کی ساری دعائیں آپ کے لئےاللہ پاک کو اتنا اتنانوازیں کہ آپ پر بارش کی طرح رحمتیں برسیں میری دوست کہ گھر یلو حالات کافی عرصے سے بہت زیادہ خراب تھے یہاں تک کے بات طلاق تک پہنچ چکی تھی ہر چیز فائنل ہو چکی تھی تو میں نے اس کو حضرت علامہ پراسراری کا " جنات کا پیدائشی دوست" مضمون میں دیا گیا وظیفہ اَ سْتَغْفِرُاللہَ الْعَظِیٌم   جو کہ صرف طاق راتوں میں ستر منٹ تک لگا تار پڑھنا ہوتا ہے بتایا وہ چونکہ پہلی ہی بہت زیادہ دکھی تھی تو اس نے نہایت یقین توجہ اور راذداری کے ساتھ صرف دو ہفتے پڑھا تو اس کا گھر اجڑتے اجڑتے بس گیا اس کا شوہر جو کہ اس کو صرف طلاق دینے کی بات کرتا تھا خود آ کر عزت کے ساتھ گھر لے گیا ۔
بیٹیوں کے بہترین جگہوں پر رشتے کروانے کا وظیفہ:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !اللہ رب العزت آپ کو حضرت علامہ لاہوتی پراسراری اور عبقری کے سارے عملے کو دنیا اور آخرت میں جزائے خیر عطا فرمائے ۔ آمین! میری بیٹی کا رشتہ نہیں ہو رہا تھا جس کی وجہ سے میں بہت پریشان تھی۔ میں نے علامہ لاہوتی پراسراری کا کالم " جنات کا پیدائشی دوست" سے یَاقَھَّارُ کا عمل کیا اول و آخر گیارہ بار درود ابراہیمی اور  گیارہ سو بار یَاقَھَّارُصبح و شام پڑھنا تھا ۔ یہ عمل میں نے صرف ایک ماہ ہی کیا تھا کہ اللہ نے بچی کا رشتہ بہترین جگہ پر کروا دیا اس کے علاوہ افحسبتم کاعمل کرنے سے یعنی سات بار اذان اور سات با ر سورہ مومنون کی آخری چار آیتیں پڑھ کر اپنے کانوں کا تصور کر کہ کندھوں پر دم کرنے سے میری بچیوں کا رزلٹ سو فیصد کامیاب رہا ۔ (ام معاویہ 'سرگودھا)
مجھ پر جادو ٹونے کا اثر نہیں ہوتا:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر دے اور آپ کہ تمام نیک کاموں میں آپ کے لئے غیب سے آسانیاں فرمائے ۔ آمین! میں عرصہ تقریباًپانچ سال سے عبقری کا قاری ہوں ہر جمعرات کو درس میں بھی شرکت کرتا ہوں میں عرصہ گیارہ سال سے مختلف مقدمات میں الجھا ہوا ہوں میں حق پر ہوں اور مخالفین کی لاکھ کوششو ں کے باوجود کامیاب نہیں ہو رہے۔ وہ لوگ چند سالوں سے مجھ پر کافی قسم کے سفلی عملیات کروا چکے ہیں ۔ مگر علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کہ بتائے ہوئے وظیفے یَاقَھَّارُکو مسلسل ورد نے مجھے ان سے بچایا ہوا ہے اور ان کا ہر وار خالی جاتا ہے مجھے مختلف خبریں ملتی ہیں کہ آج انہوں نے فلاں عملیات والے سے تم پر بہت بڑا جادو کیا ہے مگر میں یَاقَھَّارُہر وقت پڑھتا رہتا ہوں اور صبح و شام اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود ابراہیمی کے ساتھ گیارہ سو مرتبہ یَاقَھَّارُپڑھتا ہوں یہ عمل مجھے ان کی چالوں سے بچائے رکھتا ہے۔
گھر میں پیسے کی ریل پیل اور برکت کا عمل:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !میں آپ کے رسالے کی قاری ہوں ہر ماہ شدت سے عبقری رسالے کا انتظار رہتا ہے آپ کے درس بہت ہی اچھے ہوتے ہیں  میں نے عبقری رسالے میں سے پڑھ کر یَاقَھَّارُ اور کلمے کہ نصاب کا عمل شروع کیا ہے کلمے کا ایک نصاب ستر ہزار میں نے مکمل کرلیا ہے ۔ دوسرا ابھی تیس ہزار ہوا ہے اور یَاقَھَّارُکا عمل مسلسل کثرت سے جاری ہے ۔ جب سے یہ عمل کر رہی ہوں کلمہ اور یَاقَھَّارُپڑھنے سے ہمارے کاروبار میں بہتری آئی ہے۔گھر میں برکت ہوئی ، رزق کی فراوانی ہو گئی ، میرے شوہر جو ہر وقت الجھے الجھے رہتے وہ بڑے اچھے طریقے سے بات کرنا شروع ہو گئے ہیں ۔ محتر م حکیم صاحب ! مجھے گرمی بہت لگتی تھی میں نے ٹھنڈی مراد شرو ع کی تو اس دوائی نے کمال ہی کر دیا  میرے پٹھوں کی تکلیف اور اعصابی کمزوری کی وجہ سے سر درد کی تکلیف جس کی وجہ سے مجھے بار بار گولیاں کھانی پڑھتی تھیں اور یورک ایسڈ ، جسم کی دردیں سب دور ہو گئیں ۔گیس اور معدے کی پرابلم کی وجہ سے جسم پر ورم تھا اور پیٹ بہت بڑھ گیا تھا وہ سب ٹھیک ہونا شروع ہوگیا ہے۔
یا قہار نے گھر کو خوشیوں کا گہوارا بنا دیا:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !آپ کے رسالے کے مضمون " جنات کا پیدائشی دوست" جو کہ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب لکھتے ہیں اس میں ایک درج تھا یَاقَھَّارُمیں نے اپنی والدہ کو بتایا تو انہوں نے یہ ورد روزانہ پڑھنا شروع کر دیا وہ ہر نماز کہ بعد دو سو مرتبہ پڑھتی ۔ ہر رات کو سونے سے پہلے بھی لاتعداد مرتبہ پڑھ کر سوتیں ۔ اس ورد سے ہمارا بہت بڑا مسئلہ حل ہو گیا تقریباً تین سال سے ہماری دکان کا مسئلہ تھا جب بھی دکان کے مالک سے بات کرتے تو وہ روزانہ قیمت بڑھا دیتا ہم سب گھر والے بہت زیادہ پریشان تھے پھر ہمارے گھر عبقری رسالہ آیا تو ہم نے اس بہت فیض پایا تو یَاقَھَّارُکے پڑھنے سے ہمیں دکان مل گئی اب میرے ابو ماشاء اللہ بہت خوش ہیں اور میری امی اور ہم سب گھر وال بہت خوش ہیں یہ سب کچھ ا س عبقری رسالے کی وجہ سے ہوا  یَاقَھَّارُکہ ورد نے ہماری زندگی بدل دی اس ورد نے تو ہمارے گھر کو خوشیوں کا گہوارا بنا دیا ہے ہم نے سب کو یہ ورد پڑھنے کو بھی کہا انہوں نے اس کو مسلسل پڑ ھنا شروع کر دیا ہے اور میری قارئین ! سے بھی درخواست ہے کہ وہ بھی اپنے مسائل کے حل کے لئے اس ورد کو مسلسل پڑھیں اور عبقری کو دعائیں دیں ۔ (محمد زبیر نواز 'پشاور)
یا نافع یا قادر سے جان بچ گئی:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !میری شادی کے چار ماہ بعد حمل ٹھہرا تو ماہانہ چیک ا پ کروانے میں کوتاہی ہو گئی ۔ جب چوتھا ماہ شروع ہوا تو میں لیڈی ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے کہا کہ آپ کا بچہ تو صرف ایک ہفتے گروتھ پا کر ختم ہو چکا ہے اور آپ چار ماہ بعد چیک کروانے آ رہی ہیں اگر آج کل میں D&C نہ کروائی تواتنی بلیڈنگ ہو گئی کہ جان کہ لالے پڑھ سکتے ہیں لیڈی ڈاکٹر خود بھی حیران تھی کہ تم اتنے عرصے تک ٹھیک کیسے رہی۔ تو میں نے اسے بتایا کہ میں حمل کے پہلے دن سے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا وظیفہ یا قادر یا نافع سارا دن کھلا پڑھتی رہی ہوں بے شک اس وظیفے نے میری جان بچائی چونکہ بچے کی زندگی اللہ پاک کہ ہاں نہیں لکھی گئی تھی اس لئے اسے ضائع کروانا پڑا ۔جبکہ مجھے اس کا کوئی بھی نقصان نہیں ہوا میری قارئین سے گزرارش ہے کے پہلا بچہ خربوزے کی مانند ہوتا ہے اس کی خوشبو دور دور تک جاتی ہے میرا بچہ بھی لوگوں کی نظروں میں آ گیا کیونکہ جب حمل ٹھہرا تو پورے خاندان میں شور مچ گیا کے حمل ٹھہر گیا میری گزارش یہ ہے کے ایسی باتوں کو گھر تک محدود رہنا چاہیے ۔ ورنہ اکثر نقصان ہوتا ہے ۔
کلمے کا فیض:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !اللہ کریم آپ کو بہت ہی زیادہ رحمت ،برکت ، اور عزت عطا فرمائے ۔ آپ کے ذریعے سے ہم جیسے کتنے ہی دکھی انسانوں کا بھلا ہوتا ہے عبقری کی جتنی بھی تعریف کروں کم ہے جس نے لوگوں کے چھپے راز چھپے  دکھ ظاہر کرنے کا موقع دیا جس سے لوگوں کو دلی سکون ملنے لگا ان لوگوں میں میں بھی شامل ہوں اور عبقری کی جان علامہ لاہوتی پراسراری صاحب !کو میرا دل کی گہرائیوں سے سلام ۔ میں پچھلے دو سال سے عبقری کی قاری ہوں اور علامہ صاحب کو وظائف سے خوب خوب فائدہ اٹھاتی ہوں ایک دو بار خواب میں جنات سے مقابلہ ہوا تو مجھے کہتا ہے کہ حکیم صاحب اور علامہ صاحب بے جو لاالہ الا اللہ کا ورد بتایا تھا وہ کرو تو حیرت انگیز طور پر میں غالب آ جاتی ہوں جب بیدار ہوئی تو میری زبان پر کلمے شریف کا ورد جاری تھا ایک بار مجھے کسی نے خواب میں کہا کہ جتنے بھی لوگ علامہ صاحب کے وظائف پڑھتے ہیں ان سب کو بلایا ہے تم بھی چلو تو میں کہتی ہوں مجھے تو پتہ نہیں وہ کہاں رہتے ہیں ؟ کہنے والے نے کہا تم فلاں شہر کی پہاڑیوں میں چلی جاؤ۔ وہاں سے تمہیں خود لے جائیں گئے حضرت حکیم صاحب ! اسی طرح میرے دل سے آپ لوگوں کے لئے بہت خلوص اور محبت ہے اللہ قبول فرمائے۔ آمین ثم آمین۔
کالا جادو ختم:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !میں اور میرے سب گھر والے آپ کا رسالہ عبقری بہت شوق سے پڑھتے ہیں اور اس میں سے بہت سی چیزیں آزماتے بھی رہتے ہیں محترم حضرت حکیم  صاحب ! آپ نے اپنی تحریروں میں ناک اور ناف میں تیل لگانے کا ذکر کیا یہ نہایت ہی فائدہ کا سبب ہے میں کچھ دنوں سے ناک اور ناف میں تیل لگا رہی ہوں جس سے میرے دن رات بڑے سکون سے گزر رہے ہیں محترم حضرت حکیم  صاحب ! ہمارے گھر اور گھر والوں پر کئی سالوں سے کالا جادو ہے جس کے اثرات شائد اب بھی تھوڑے سے ہیں میرے ساتھ ایک مسئلہ یہ بھی تھا کہ میں بچپن سے بہت زیادہ ڈرتی تھی اس لئے ہم سب گھر والوں نے علامہ صاحب کا عبقری میں بتایا ہوا وظیفہ یَاقَھَّارُ پڑھنا شروع کر دیا اس کا سوا لاکھ بھی ایک بار پورا کیا اور اس کے علاوہ بھی ہیں اور میرے والد والدہ ہر روز گیارہ سو بار صبح اور گیارہ سو بار شام کو پڑھتے ہیں اول و آخر سات بار درود شریف کہ ساتھ اس سے ہمارے گھر میں بہت سکون آ گیا ہے میرا ڈرنا اب نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے الحمد اللہ وظیفہ جاری ہے ۔
روٹھے ہوئے مان گئے:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !عرض کرتی ہوں کہ جب سے عبقری کا مطالعہ شروع کیا ہے الحمداللہ ! شکر ہے میرے پروردگار کا کہ پانچ وقت کی نماز ادا کرنے لگی ہوں زندگی میں بہت اچھا بدلاؤ آنے لگا ہے گناہوں سے نفرت سی ہو گئی ہے خاص کر علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا وظیفہ اَ سْتَغْفِرُاللہَ الْعَظِیٌم جو کہ ایک نشست سے میں ستر منٹ تک لگا تار پڑھنا ہے اور صرف طاق راتوں میں پڑھنا تھا میں نے وہ پڑھنا شروع کر دیا ۔اللہ پاک کے کرم سے میرا مسئلہ پچاس فیصد حل ہو چکا ہے میرے ایک بہت عزیز جو مجھ سے کافی عرصہ سے ناراض تھے مجھ سے ہر قسم کا رشتہ توڑ دیا تھا انہوں نے خود ہی مجھ سے رابطہ کر لیا ہے محتر م حکیم صاحب ! آپ کے بتائے ہوئے وظیفہ جات سےاور  رسالے میں  آنے والے ورد درود پاک پڑھنے کی وجہ سے میرے بہت سے مسئلے حل ہوئے ہیں اور میں اب بہت خوش ہوں اللہ پاک آپ کی عمر دراز کرے اور علامہ صاحب !کو بھی خوش رکھے آپ لوگو ں کی وجہ سے میرا ناممکن مسئلہ حل ہوا ہے میرے رب نے عبقری کہ ذریعے آپ دونوں کو میرے لئے وسیلہ بنایا ہے مجھے عبقری سے اب بہت زیادہ لگاؤ ہے اس کو پڑھ کر ایمان میں پختگی اور دل کو سکون ملنے لگتا ہے اللہ پاک عبقری کو اسی طرح لوگوں کو راہ راست پر لانے کے لئے بنائے رکھے۔
جادو کہ اثرات ختم:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !میں ماہنامہ عبقری کا مستقل قاری ہوں میں بہت سے مسائل میں گرا ہوا تھا جب بھی کسی عامل کو چیک کروایا تو انہوں نے جادو کہ اثرات بتائے ۔ میں نے ماہنامہ عبقری میں سے "جنات کا پیدائشی دوست" مضمون میں بتایا گیا وظیفہ  یَاقَھَّارُ  پڑھنا سروع کر دیا ابھی کچھ دن ہی پڑھا تھا کہ دوبارہ عامل حضرات کو چیک کروایا تو انہوں نے کہا کہ آپ پر سے تو جادو ختم ہو چکا ہے آپ پر جادو کہ جتنے بھی اثرات تھے اب نہیں ہیں الحمداللہ ! یہ صرف  یَاقَھَّارُ پڑھنے کی ہی وجہ سے ہوا ہے۔
گھر میں سکون:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !اللہ تعالی  آ  پ کو خوش رکھے اور جزائے خیر عطا کرے ہمارے گھر میں ہر وقت بے سکونی رہتی تھی ہر وقت کوئی نہ کوئی کسی نہ کسی سے لڑ جھگڑ رہا ہوتا تھا گھر میں ہر وقت میدان جنگ کا منظر رہتا تھا میں ماہنامہ عبقری بڑے شوق سے پڑھتی ہوں میں نے اپنے اس درج بالا مسئلے کے لئے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب ! کا وظیفہ یَاقَھَّارُپڑھنا شروع کیا جس کے کچھ دن کے بعد ہی ہمارے گھر میں بہت سکون ہو گیا گھر کا لڑائی جھگڑا ختم ہو گیا اب گھر میں سب محبت سکون اور امن سے رہتے ہیں ایک اور عجیب بات یہ ہوئی کہ رات کے وقت مجھے کسی کے رونے اور چیخنے کی آواز آتی ہے جیسے کوئی کہہ رہا ہو کہ یہ وظیفہ نہ پڑھو ایک دن بڑی شدید آواز آئی جو گھر کہ تمام افراد نے سنی مگر دیکھا تو کوئی نہ تھا عبقری کے ایک شمارے میں رشتے کے لئے سورہ احزاب کا عمل لکھا تھا کہ سورہ احزاب روزانہ ایک مرتبہ پندرہ دن پڑھنی ہے میں نے ابھی بارہ دن ہی پڑ ھا تھا کہ ایک جگہ سے رشتہ آ گیا ہے۔
شوہر تندرست ہو گیا :
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !میں ہر ماہ عبقری بڑے شوق سے پڑھتی ہوں اور اس میں لکھی ہوئی چیزوں پر عمل بھی کرتی ہوں بہت اچھا رسالہ ہے اللہ تعالی آپ کو عمر خضر عطا فرمائے ۔ ایک دن میرے شوہر کو ہارٹ اٹیک ہو گیا تین دن ہسپتال میں رہے۔ مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ میں کیا کروں ۔ میں نے رسالے میں سے دیکھ کر کلمہ ورد شروع کر دیا اس طرح کے چلتے پھرتے کام کرتے ہوئے بس پڑھتی جاتی ہوں بے شمار کلمہ پڑھا کل رات کو خواب میں میں نے چھپکلی کی شکل کا ایک سانپ مارا ۔ اللہ تعالی کا احسان ہے کہ اس کے بعد سے میرے شوہر خیریت سے ہیں اور ان کی صحت دن بدن بہتر ہو رہی ہے۔ 
تین دن میں نوکری مل گئی:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم ! اللہ رحمان رحیم سے دعا ہے کہ آپ کو اپنے گھر والوں ،دوستوں اور اس دور کی دکھی امت کے ساتھ خوش وخرم رکھے ۔ میں نے آپ کا رسالہ پہلی مرتبہ 2010ء میں پڑھا تھا مجھے بہت پسند آیا کیونکہ مجھے طب اور روحابیت سے دلچسپی ہے تو یہ دونوں چیزیں مجھے اور کہیں بھی اکھٹی نہ ملیں ۔ دوسرا آپ کا کالم پڑھ کر ایک نئی سوچ پیدا ہونے لگی ہے ۔ میں اب باقاعدہ عبقری پڑھتا ہوں ۔ میں نے آ پ کی بہت سی کتابوں سے استفادہ کیا ہے میں نے آپ کے بہت سے نسخہ جات بھی دوسروں کے بتائے ہیں ۔ الحمداللہ ! مجرب ٹھہرے جب سے عبقری پڑھ رہا ہوں آپ کے درس اور حلقہ کشگ المحجوب کے درس سنے تو اب الحمداللہ اعمال اور نماز کا پابند بن گیا ہوں ۔میں نے کئی بار نوکری کے لئے لاہور گیا مجھے نوکری نہیں ملتی تھی میں وہاں پر کسی ریڑھی پر کام کرتا یا کنسڑکشن والے مزدوری دے دیتے حتیٰ کہ میں کمپوٹر ڈپلومہ ہولڈر ہوں ۔ میں نے آپ کے ایک رسالے میں نوکری کے لئے ایک عمل پڑھا لکھا تھا کہ ایک ماہ ضرور پڑھنا ہے میں نے صرف اور صرف ابھی تین دن ہی پڑھا تھا کہ میری نوکری لگ گئی اور ایسی جگہ جہاں مجھے گمان بھی نہیں تھا  وہ عمل یا علیم یا حکیم یا رؤف یا شافی یا وھاب الحمداللہ روزانہ 121 مرتبہ اول و آخر تین بار درود شریف کے ساتھ پڑھنا تھا  کچھ دن پہلے علامہ لاہوتی پراسراری کی کتاب "جنات کا پیدائشی دوست" جلد اول پڑھی اس میں رزق کی کشائش اور جملہ پریشانیوں کے لئے   وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی (والضحی ) پڑھی میں نے یہ وظیفہ اپنی پڑوسن جسے ہم ماسی کہتے ہیں اسے بتایا وہ بہت پریشان تھی کہ تیرے چچا کا کام بہت کم ہے گھر کا خرچہ بہت کم دیتا ہے میں نے انہیں بتایا کہ آپ ہر وقت    وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی (والضحی ) کھلا پڑھیں ۔ انہوں نے پڑھنا شروع کر دیا ۔ ابھی انہوں نے ایک ہفتہ ہی پڑھا تھا کہ ان کا فون آ گیا میرے میاں کا کام بہت بہتر ہو گیا ہے دن بدن کام میں ترقی ہو رہی ہے اور یہ سب اس عمل کی برکت ہے ( اصغر علی)
محمد رسول اللہ ﷺ کا فیض:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم ! میں آپ کا رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں ۔ میں گونا گوں مسائل میں گرا ہوا تھا میں نے اپنے مسائل کے حل کے لئے عبقری میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب ! کے کالم " جناب کا پیدائشی دوست " سے محمدرسول اللہ کا ورد شروع کر دیا اور ہر وقت کھلا پڑھتا تھا الحمداللہ ! میرے مسائل بہت جلد حل ہو رہے ہیں اور میں پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں ( رضوان احمد 'دیر کوٹ' ضلع باغ)
بے سکونی ختم:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !عبقری سے میرا تعلق تین چار ماہ سے ہے جب سے میں نے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب ! کا کالم پڑھا اس وقت سے ہم سب گھر والے اپنے مسائل کہ حل کے لئے  یَاقَھَّارُپڑھ رہے ہیں الحمداللہ! اب تک بانچ چھ نصاب سوا لاکھ کے ختم ہو چکے ہیں ۔ گھر میں پہلے جو بے سکونی تھی ،لڑائی جھگڑے تھے  وہ سلسلہ ختم ہو گیا ہے ہر کوئی ایک دوسرے کی عزت کرتا ہے اور سب پیار محبت سے رہ رہے ہیں  گھر میں جو بے سکونی تھی وہ اب ختم ہو چکی ہے۔
لاعلاج بیماری سے شفاء:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !     اللہ تعالی آپ کو لمبی زندگی عطاکرے ۔ جو آپ دکھی انسانیت کی مدد کر رہے ہیں اس سے پہلے میں نے آج تک کسی کو خط نہیں لکھا مگر آپ کے عبقری نے مجھے مجبور کر دیا کہ میں آپ کو خط لکھوں میری شادی کو پانچ سال ہو چکے ہیں میرے خاوند سعودی عرب میں ہیں اڑھائی سال بعد وہ پاکستان واپس آئے اور میں ان کہ جانے کے بعد بیمار ہو گئی میری ٹانگوں میں درد اور جسم میں درد اور معدہ خراب رہنے لگا بہت علاج کروائے مگر تکلیف بڑھتی گئی اور میں زیادہ بیمار ہو گئی میں پہلے ایک عامل کے پاس گئی مگر کوئی فرق نہ پڑھا یو ں سلسلہ چل پڑھا کبھی کسی کے پاس تو کبھی کسی کے پاس جو بھی ملا لوٹنے والا ملا اور بہت زیادہ پیسہ ضائع کیا اس طرح پھر میں بیمار ہوتی گئی اور چارپائی سے نہیں اتر سکتی تھی اس دوران میرے خاوند پاکستان آ گئے وہ وہاں پر سیٹ نہیں تھے اور جب واپس آئے تو مجھے دم کروانے لگے ۔ اور جب میں پریشان حال ہوتی تو وہ بھی کسی نہ کسی سے پوچھ کر مجھے وہاں لے جاتے اور یوں جھوٹے لوگوں نے ہمیں خوب لوٹا ۔ میں ذہنی طور پر بھی بیمار ہو گئی تھی اور میرا دماغ کام نہیں کرتا تھا پھر ہوتے ہوتے کسی نے ہمیں ایک عورت کا بتایا ادھر قریب ہی شہر میں ایک لڑکی دم کرتی ہے وہ مجھے وہاں لے گئے اور اس نے کہا کہ میں آپ سے دم کرنے کا کچھ نہیں لیتی لیکن پیسے دم کر کے دیتی ہوں وہ جا کے تالے میں رکھ دینا اور اس نے ہمیں بتایا کے آپ پر جادو ہوا ہے اور آپ کے بچے بھی بند کر دیئے گئے ہیں ۔ اور میرا پہلے ایک بیٹا تھا اس کے بعد میں بیمار اور بعد میں اولاد نہ ہوئی تھی ۔لڑکی نے بھی ہمیں لوٹنا شروع کر دیا میں جب بھی اپنے خاوند کو کہتی تو وہ کہتے تم یقین نہیں کرتی اور عورت کبھی 35 ہزار کبھی 27 ہزار دم کر کے دیتی اور پھر جنات کے ذریعے گھر سے اٹھاوا لیتی اس طرح اس نے مجھے اور بیمار کر دیا حتیٰ کے ہمار ے ازدواجی تعلقات ختم ہو گئے میرے شوہر بھی سخت بیمار ہو گئے میرا جسم سوج گیا تھا پھر میں نے آپ کے ایک شمارے میں جادو جنات سے چھٹکارے کےلئے یَاقَھَّارُ کا وظیفہ پڑھا میں یہ وظیفہ صبح و شام اول و آکر سات مرتبہ درود شریف کے گیارہ سو بار پڑھ رہی ہوں جس سے دن بدن مجھ میں کافی بہتری آ رہی ہے میری صحت بہتر ہو رہی ہے میرے شوہر بھی خود کو بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ الحمداللہ! وظیفہ ابھی جاری ہے اس وظیفے نے مجھے دوبارہ زندگی دی ۔
یاقہار نے زمین کا حصہ دلوا دیا :
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم ! نہایت ادب اور انکساری کے ساتھ آپ کی عاجز بہن اپنا ایک واقعہ بیان کرتی ہے ۔ ہم سات بہن بھائی ہیں  چھوٹا بھائی جب اڑھائی ماہ کا تھا تو ہمارے والد صاحب کا انتقال ہو گیا امی سرکاری ہسپتال میں نرس تھیں تو وقت گزرتا گیا زمین جائیدار کافی ہے لیکن ہمارے پاس نہیں یعنی ہمارے والد وفات پا گئے تو رشتہ داروں نے ہمیں وراثت میں حصہ بھی نہ دیا ۔ امی کو بولنے کی جرات  نہیں تھی رشتہ داروں نے بھی ساتھ نہ دیا ۔ اس لئے صبر ہی کر لیا ۔ امی کو ہم نے بچپن ہی سے چھپ چھپ کے روتے ہوئے دیکھا اور ہمیں یہی کہتی کے ایک دن اللہ تعالی ہماری ضرور سنے گا 2004ء میں چھوٹا بھائی تین چار دن بخارمیں رہنے کے بعد انتقا ل کر گیا  تین بڑی بہنوں کی شادی ہو گئی اب گھر میں ہم دو بہنیں اور ایک بھائی ہے دو سال پہلے میری امی ریٹائر ہوہیں انہیں ریٹائر منٹ سے جو پیسہ ملا اس سے میرے بھائی نے کچھ زمین لی ہوئی تھی وہاں مارکیٹ بنوا دی جب بن رہی تھی تو بہت سے لوگ کرائے پر لینے کے لئے تیار تھے لیکن جب تیار ہوئی تو کوئی کرایہ دار نہ ملتا ۔ گھر میں ٹینشن ، لڑائی ،جھگڑے اور بے سکونی بڑھتی چلی گئی حالا نکہ الحمداللہ سب کچھ نہ کچھ پڑھتے رہتے ہیں درود پاک بہت پڑھا شائد اس کی برکت سے میری بہن کی دوست ایک دن ہمارے گھر آئی وہ اسلام آباد رہتی تھی اس نے ہمیں رسالہ عبقری کے بارے میں بتایا بس پھر ہم نے بھی رسالہ پڑھنا شروع کر دیا ڈیڑھ سال سے ہم بھی باقاعدگی سے رسالہ پڑھتے ہیں اور اس میں دئے گئے وظائف پڑھتے ہیں دل کو بہت سکون ملتا ہے پچھلے سال ہم نے ہمت کر کہ رشتہ دارو ں کو کہا کہ ہمیں بھی ہماری زمین کا حصہ دیں اتنے سالوں سے آپ لوگوں کے پاس ہے تو انہوں نے ہم پر کیس کر دیا اور یہ بھی نہیں سوچاکہ بیٹیوں کو عدالت جانا پڑے گا ہم نے ان کے گھر جاکر ان کے سامنے ہاتھ جوڑے ،منت کی، ہم دونوں بہنیں ان کے سامنے روئیں لیکن انہیں ذرا ترس نہیں آیا اور آخر ہم سب کو کوٹ جانا پڑا امی کا رو رو کے برا حال ہو گیا کہ میں جوان بیٹیوں کے لے کر کہاں جاؤں ؟ اسی پریشانی میں ہم رات دن روتے رہتے ۔ کہ عبقری کا جون 2013ء کا شمارہ شائع ہوا جس میں ہم نے  یَاقَھَّارُ کا پڑھا بس پھر کیا تھا کہ ہم نے رونا چھوڑا اور  یَاقَھَّارُ کا وظیفہ پکڑ لیا اور پاگلوں کی طرح دن رات اس یقین کے ساتھ پڑھنا شروع کر دیا کہ اسی سے ہمارا مسئلہ حل ہو گا اور اللہ تعالی کے فضل سے ہمار ا مسئلہ حل ہو گیا ۔ کیونکہ رشتہ دار اس بات پر اڑے ہوئے تھے کہ مرجائیں گئے لیکن ان کو ان کی زمین کا حصہ نہیں دیں گئے ۔ مگر فیصلہ ہمارے حق میں ہوا اور ہمیں ہماری زمین مل گئی ہمیں کیا کسی کو بھی یقین نہیں آ رہا تھا لوگ یہی کہتے تھے کہ یہ تو ایک معجزہ ہے کہ آپ کو آپ کی زمین مل گئی ۔ محترم حضرت حکیم صاحب ! یہ صر ف اور صرف علامہ لاہوتی پراسراری صاحب ! کے بتائے ہوئے وظیفے  یَاقَھَّارُ کا کمال ہے ۔ ہمارے گھر میں ٹینشن ، لڑائی جھگڑے ،اور بے سکونی تقریباً ختم ہو گئی ہے الحمد اللہ ! اب ہم کلمہ کا نصاب اور  یَاقَھَّارُ پڑھ رہے ہیں اور انشاءاللہ اللہ ہمارے دیگر مسائل بھی اسی وظیفے کے ذریعے سے حل فرمائیں گئے۔
مراقبہ یا قہار اور کلمہ طیبہ کی برکت:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم ! انشاء اللہ بندہ ناچیز کی ڈھیروں دعائیں تادم آخر آپ کے ساتھ ،آپ کے ادارہ عبقری ،عبقری ٹرسٹ ، ماہنامہ عبقری اور آپ کے رفقاء کے ساتھ آپ کے چاہنے والوں کے ساتھ ہمیشہ رہیں گئی۔ 
چند ماہ پہلے ہمارے گھر میں حالات خراب، جھگڑے ،فساد ،دشمنوں اور حاسدین کے حسد ، بغض ، جادو ٹونے ، جنات کے اثرات کی وجہ سے انتہائی خراب تھے قریب تھا کہ کوئی ہم رشتہ داروں سے شیطان کی سازشوں کے ذریعے قتل ہو جاتا۔ مگر میں نے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب! کا دیا گیا وظیفہ یَاقَھَّارُ اور کلمہ طیبہ مسلسل پڑھبا شروع کردیا ۔ اور رات میں سوتے وقت عبقری میں دیا گیا مرقبہ بھی کیا ۔ ایک رات سوتے ہوئے میں نے خواب میں دیکھا چار عدد سانپ مجھ پر حملہ کررہے ہیں دو سانپوں کو میں نے درانتی کے ساتھ مار دیا ۔ اور دو سانپ بھاگ جاتے ہیں ۔ اگلے دن صبح کی نماز کے بعد میرے خیال میں آیا یہ دو سانپ جو زندہ بچ گئے ہیں یہ کوئی نقصان ضرور کریں گئے ؟ میں نے مزید کلمہ طیبہ اور یَاقَھَّارُ کا ورد تیز کر دیا ٹھیک دوسرے دن ایک سانپ نے مغرب کی نماز کے بعد حقیقت میں میری بہن کے دائیں پاؤں کے انگوٹھے کو ڈس لیا ۔ میں نے اور میری ایک کزن جو کہ لیڈی ڈاکٹر ہیں نے بہن کے پاؤں کے اوپر سانپ کی ڈسی ہوئی جگہ پر بلیڈ سے چار عدد گہرے کٹ لگائے فوری طور پر سانپ کا ذہر باہر نکال دیا گیا جو کہ کالا سیاہ خون بن کر نکل گیا ۔ وقتی طور پر پیاز کھلائے اور فوری طور پر قریبی ہسپتال لے گئے مگر وہاں سانپ کٹے مریض کے بچاؤ کے لئے کوئی ویکسی نیشن نہ تھی ۔ ڈاکٹروں نے ہمیں دوسرے شہر جانے کو کہا میں مریضہ کو لے کر دوسرے شہر جا رہا تھا اورمسلسل کلمہ طیبہ اور یَاقَھَّارُ کا ورد کرتا جار ہا تھا تقریباً آدھا گھنٹہ بعد ہم دوسرے شہر پہنچے ڈاکٹر صاحب نے ہمشیرہ کا سرسری معائنہ کیا اور اس کے بعد دو ٹیسٹ کروائے الحمداللہ ایک گھنٹہ بعد ٹیسٹ میں رپورٹ بلکل کلیر آئی۔  کہ اس کے خون میں سانپ کا ذہر بلکل نہیں ہے ڈاکٹر صاحب نے ایک عدد کیپسول اور اکی عدد گولی لکھ کر دی کہ یہ بازار سے لے کر مریضہ کو کھلائیں الحمداللہ! یَاقَھَّارُ اور کلمہ طیبہ کے ورد نے مصیبت سے بچا لیا اب رہ گیا چوتھا سانپ ٹھیک ایک ہفتہ بعد رات کو بارہ بجے زوردار بادلوں کی گرج سے میری آنکھ کھل گئی بارش میں بھیگ جانے کے خوف سے جلدی جلدی تمام گھر والوں کو اٹھایا اور صحن سے چارپائیاں اٹھا کر کمرے کے اندر رکھیں تمام گھر والے پھر سو گئے میں نے وضو کیا میرے دل میں اچانک خیال آیا کہیں آج چوتھا سانپ آ نہ جائے ابھی سوچ ختم بھی نہیں ہوئی تھی کہ میرے سامنے وہی خواب والا چوتھا سانپ آ گیا اور ساتھ بارش بھی شروع ہو گئی ۔ میں نے ڈنڈا اٹھایا ساتھ لائٹ چلی گئی اب خیال آیا کہ سانپ یہاں سے بکل کر کسی جانور یا گھر والوں کو نہ ڈس لے میں نے فوری طور پر موبائل کی لائٹ لگائی اور سانپ پر بے تحاشہ وار کر کے سانپ کو مار دیا ۔ الحمداللہ!سانپ کے مرتے ہی دوسرے دن سے گھر میں حالات پہلے سے بہت بہتر ہونا شروع ہو گئے یہ سب علامہ لاہوتی پراسراری صاحب ! کے کالم کی برکت ہے الحمداللہ! ذکر جاری ہے ۔
یا قہار سے سب بہتر:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم ! میرے ابو عبقری رسالہ ہر ماہ پڑھتے ہیں ان ہی کہ کہنے پر میں نے بھی آپ کا یہ رسالہ پڑھنا شروع کیا ابو اور میرے گھر والے میرے لئے بہت پریشان رہتے ہیں نو ماہ سے میرے اوپر جنات کا سایہ ہے جو مجھے بے حد پریشان کرتے ہیں اس حالت میں میری کیفیت عجیب سی ہو جاتی ہے ہاتھ پاؤں مڑ جاتے ہیں دماغ بلکل سن ہو جاتا ہے ان کی وجہ سے اب پڑھ نہیں پاتی سب کچھ بہت اچھے سے تیار ہوتا ہے مگر پیپر دیکھتے ہی سب کچھ دماغ سے بکل جاتا ہے اور ان کی باتیں دماغ میں گھومتی ہیں اس حالت کے دوران آپ کے رسالے میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب ! کا وظیفہ  یَاقَھَّارُاور یا حنان یا منان کا ورد کر کے میرے ابو میرے اوپر دم کرتے ہیں تو میں بلکل ٹھیک ہو جاتی ہوں ۔
محکمانہ ٹینشن ختم کرنے کا آزمودہ وظیفہ:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !  اللہ تعالی آپ کو ہم سب کے لئے اپنی حفظ وا مان میں رکھے کچھ عرصہ سے ناجانے کیوں پستی کے گہرے کنوئیں میں گرتا چلا گیا زندگی دکھ بھرے انداز اور گناہوں کی چھاؤں میں گزرتی رہی کہ ایک دن آفس میں کولیگ کے کمرے میں عبقری  2013ء کا رسالہ میز پر پڑا ہوا تھا ۔ پہلے تو تنقیدی نظر سے دیکھا کہ پیسے کمانے کا ینا ڈھونگ ہو گا اور پتہ نہیں کس مکتبہ فقر کاہے ۔بہر حال وہ رسالہ میں نے ایسے ہی اٹھایا  اور پڑھنے لگا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اسی دن دفتر سے واپسی پر میں نے اسٹال سے اپنا رسالہ لیا  اور گھر لے آیا اور اپنی زندگی کی روٹین اور اپنے ساتھ افسروں کے رویے کو سامنے رکھتے ہوئے میں نے " جنات کا پیدائشی دوست" سے یَاقَھَّارُ کا ہر وقت ورد شروع کر دیا ۔ اس کے علاوہ نماز پڑھنے کی بھی کوشش شروع کر دی ۔ اس کا ایک فائدہ تو یہ ہوا کہ مجھ سے میرے افسر کا رویہ بہت ہی اچھا ہو گیا اور دوسرا میری تمام محکمانہ ٹینشن ختم ہو گئی اس کے علاوہ میں نے انٹر نیٹ سے عبقری کی ویب سائٹ دیکھی اور آپ کی کتابیں بھی منگوائیں ۔آڈیو درس بھی ڈاؤن لوڈ کیے جس کی وجہ سے آج میری زندگی میں الحمداللہ! بہت سکھ اور چین آ گیا ہے اور نماز کی پابندی بھی آ گئی ہے اس سے پہلے میں ہر وقت لڑکیوں اور عورتوں سے فون پر گپ شپ اور چیٹ کرتا رہتا تھا اب اس سے بھی دل اچاٹ ہو گیا ہے ۔
بے روزگاری ختم:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !  میں آپ کو عوام کی بولوس خدمت پر  دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں آپ کے رسالے میں بہت ہی مفید مشورے اور وظائف ہوتے ہیں جس سے کروڑوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں میں محترم علامہ لاہوتی پراسراری صاحب ! کا سلسلہ وار مضمون " جنات کا پیدائشی دوست" سب سے پہلے پڑھتا ہوں صحابی بابا اور دوسرے جنات کے بتائے ہوئے وظائف شروع کیے ہوئے ہیں ۔ الحمداللہ! کلمہ شریف کے ستر ہزار کے کئی نصاب پرح چکا ہوں میں نے بڑی بیٹی کی شادی پر قرض لیا تھا اس کے اترنے کہ اسباب بھی بن رہے ہیں ۔ایک دوست کی پریس پر مارکیٹنگ پر کام کر رہا ہوں پچھلے چار پانچ سالوں میں کوئی خاص آمدنی نہیں ہوئی جب سے وظیفہ شروع کیا ہے کام ملنا شروع ہو گیا ہے بے روزگاری ختم ہو گئی ہے تنگدستی ختم ہو رہی ہے اللہ تعالی آپ کو اور علامہ صاحب کو صحت اور ایمان کی دولت سے مالا مال کرے  اور خدمت میں مزید اضافہ کرے۔
کلمہ طیبہ کا فیض:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم ! اللہ تعالی آ پ کو علامہ لاہوتی پراسراری صاحب! کو ہمیشہ خوش و خرم اور تندرست رکھے۔ آمین! جب سے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب!نے کلمہ طیبہ والا وظیفہ شائع کیا ہے میں متواتر پڑھ رہا ہوں اللہ تعالی نے بہت سے فوائف عطا فرمائے ہیں ۔ میری بہت سی گھریلو پریشانیاں حل ہوئی ہیں ۔ گھر میں برکت اور سکون کا نظام چل رہا ہے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب! کو میری طرف سے سلام اور دعائیں اللہ آپ کو عزت، دولت ، شہرت ،اور دنیا و آخرت کی تمام خوشیاں عطا فرمائے ۔ آمین! 
یاقہار نے نصیب کھول دیا:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !اللہ تعالی آپ کو صحت تندرستی اور جزائے خیر عطا کرے ۔ آپ کے رسالے عبقری کی بدولت ہماری بہت زیادہ رہنمائی ہو رہی ہے ۔ اور ہم لوگ بہت سارے مصائب اور مشکلا ت سے باہر آ گئے ہیں ۔ ایک واقع عرض کرنا چاہوں گئی۔ میری نند جن کی عمر 26 سے 27 سال ہے ان کے لئے رشتے نہیں آتے تھے مگر جب سے انہوں  نے "جنات کا پیدائشی دوست" میں دیا گیا وظیفہ  یَاقَھَّارُشروع کیا تب سے بہت اچھے اچھے رشتے آنا شروع ہو گئے ہیں اور امید ہے وہ انشاء اللہ جلد اپنے گھر کی ہو جائیں گئی۔
 یَاقَھَّارُنے مجھے میرا گھر دلا دیا :
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم ! میں پچھلے پانچ ماہ سے عبقری کی قاریہ ہوں ۔ میری والدہ ایک دن بک شاپ پر گئیں اور انہیں عبقری رسالہ نظر آیا ناجانے کیوں پہلی نظر میں انہیں دل کو بہا گیا اور وہ اسے گھر لے آ ئیں بس! تب سے ہماری بہت سی مشکلات عبقری کے سبب دور ہو گئیں ۔ ہم لوگ وظائف پہلے بھی کرتے تھے مگر تب شائد طریقہ اخلاص اور یقین بہتر نہیں تھا مگر جب سے عبقری کے ایک عنوان "جنات کا پیدائشی دوست" میں دئے گئے واقعات پڑھے تو دل میں انوکھا یقین اور اخلاص پیدا ہو گیا ۔   تب سے اخلاص اور یقین کے ساتھ میں نے صبح وشام اول و آخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ گیارہ سو بار  یَاقَھَّارُ کا وظیفہ شروع کر دیا اور اس کی ہم پر برکات ایسے برسیں کہ ان کے اثر نے مجھے قلم اٹھانے پر مجبور کر دیا ۔ میں آج پہلی بار کسی رسالے میں لکھ رہی ہوں  ۔ محترم حضرت حکیم صاحب ! میری شادی آج سے چار ماہ پہلے ہوئی مگر یہ شادی صرف ایک دکھا وا تھی جبکہ میں نے گناہوں کی زندگی سے بچنے اور سہارے کے لئے آ ج سے تقریباً ڈیڑھ سال پہلے کورٹ میرج کی تھی جس کا علم صرف میری والدہ کو تھا ۔ باقی نہ تو میرے خاندان کو پتا تھا اور نہ ہی لڑکے والوں کو ( یعنی میرے شوہر کے گھر والوں کو) بہر حال میری والدہ فکر مند تھیں ۔ اور بضد تھیں کہ ہم اس شادی کو ارینج میرج کے طور پر جلد سے جلد لوگوں کے سامنے لائیں جس کے لئے میرے شوہر کے والدین کی شمولیت بھی لازمی تھی ۔ میرے شوہر نے اپنی والدہ کو شادی کے لئے راضی کرنے کی بہت کوشش کی مگر ان کے مسلسل انکار کی بس دو ہی بڑی وجوہا ت تھیں ۔ ایک تو ہم میں اور ان لوگوں میں خاندانی اور علاقائی تضاد تھا وہ لوگ سید خاندان سے ہیں ۔ اور کے پی کے ،کے رہنے والے ہیں اور ہم لوگ عباسی خاندان سے اور پنجاب کے رہنے والے تھے۔ اور دوسری عام وجہ میں ایک عام شکل صورت کی لڑکی ہوں ۔ اس وجہ سے میری ساس صاحبہ ہماری شادی کروانے کے حق میں نہیں تھیں ۔  ان حالات پر میری والدہ اور میرے اصرار پر میرے شوہر نے اپنے دوست کی فیملی کو راضی کیا کہ وہ ان کے والدین بن کر میرے خاندان والوں کے سامنے مجھے بیاء کر لے جائیں لہذا میں یوں سب کے سامنے رخصت ہو کر اپنے گھر آ گئی مگر میں اور میرے شوہر ایک گھر کرائے پر لے کر الگ رہنے لگے  ہمارے مالی حالات بھی دن بدن بگڑتے جارہے تھے حتیٰ کے نوبت فاقوں تک آ پہنچی رمضان کے آخری دن تھے تیسرا عشرہ چل رہا تھا کہ ایک دن میرا دیور ہمارے گھر آیا اسی نے ہمارے حالات دیکھے اور واپس چلا گیا ہم نے اسی دن وظیفہ  یَاقَھَّارُ پڑھنا شروع کیا تھا کہ دو دن بعد اسی دیور کا فون آیا اور اس نے کہا کیا تم لوگ گھر آنا چاہتے ہو ؟ اگر آنا چاہوتو میں والدہ کو منا لوں گا ۔ بس پھر کیا تھا ہم تو چاہتے تھے کہ ہم اپنے گھر جائیں ہم نے اسے کہا کہ انہیں ضرور مناؤ۔ اُدھر وہ سب کو منانے لگ گیا اور یہاں ہم نے  یَاقَھَّارُ کا وظیفہ زور و شور سو شروع کر دیا ۔ اور یقین جانئے تین دن نہیں گزرے تھے کہ چاند رات کو میری ساس صاحبہ خود ہمیں لینے کے لئے آئیں ۔ اور محبت اور شفقت سے سینے سے لگایا اور فرمانے لگیں میں تم لوگوں کو یہاں نہیں چھوڑ سکتی گھر چلو اور عید اکٹھے مناتے ہیں ۔ الحمداللہ ! ہم نے عید اپنے گھر والوں کے ساتھ منائی۔ اور آج تک ایک خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں ۔ سب سے زیادہ میری ساس مجھ سے خوش ہیں انہوں نے مجھے اپنی سگی بیٹیوں سے زیادہ پیار دیا ہے یہ سب تو ہمیں خواب میں بھی ناممکن لگتا تھا ۔  یَاقَھَّارُ نے دنوں میں سچ کر دکھایا ماشاءاللہ، سبحان اللہ  یَاقَھَّارُ نے ہمیں ہمارا گھر پیارا گھر دے دیا۔
 یَاقَھَّارُ پڑھا اور شوہر واپس آ گیا:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !  یَاقَھَّارُکے چند چھوٹے چھوٹے کرشمے اور بھی عرض کرنا چاہتی ہوں ۔  ہمارے گھر آنے کے بعد ہمارے ہاں پڑوس سے ایک عورت آئی اور میری ساس صاحبہ کے سامنے رونے لگی کہ اس کی بیٹی پچھلے تین سال سے ان کے گھر بیٹھی ہے اس کا شوہر بلاوجہ اس کو چھوڑ کر چلاگیا ہے اور آج تک لینے نہیں آیا میں کیا کروں تو میرے شوہر نے انہیں  بھی صبح وشام اول و آخر سات مرتبہ درودشریف اور گیارہ سو مرتبہ یَاقَھَّارُ پڑھنے کو کہا آپ یقین کریں کہ اس عورت ے وہ کھلا پڑھا اور ایک دن کے بعد اس کا شوہر اسے لینےکے لئے آ گیا ناصرف عزت کے ساتھ لے گیا بلکہ معافی بھی مانگی۔
ایک کلمہ اور بے شمار نعمتیں:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم ! رسالہ عبقری سے منسلک ہوئے مجھے تقریباً تین سال کا عرصہ ہو گیا ہے زندگی کے ہر مسئلے کا حل تلاش کرنے میں یہ رسالہ ہماری رہنمائی کرتا ہے خصوصاً علامہ لاہوتی پراسراری صاحب !کا کالم " جنات کا پیدائشی دوست" سے میں نے بہت کچھ سیکھا اس کالم میں لا الہ الااللہ کے کمالات بتائے گئے ہیں میں نے کلمہ ماشاء اللہ گیا رہ لاکھ بار پڑھا ہے اور اب محمدرسول اللہ کے نصاب پڑھ رہی ہوں ۔ ماشاء اللہ سات لاکھ پڑ ھ لئے اور اب بھی پڑھ رہی ہوں ۔ اور نماز بھی پنجگانہ ادا کرنے کی کوشش کرتی ہوں کلمے کی بدولت بے شمار برکتیں اور نعمتیں حاصل ہو رہی ہیں میں اب ہر وقت خوش رہتی ہوں میری پریشانیوں اور مسائل کا کچھ پتہ ہی نہیں چلتا کے کیسے کیسے حل ہوئیں ۔
تمام معاشی پریشانیاں ایک وظیفے سے ختم :
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !  میں اپنے روزگار کے سلسلے میں بہت پریشان تھی گھر میں کھانے کو کچھ نہ تھا ہر وقت بھوک کے لالے پڑھے رہتے تھے پچھلے رمضان کے عبقری رسالے میں علامہ لاہوتی پراسراری  صاحب ! کے کالم " جنات کا پیدائشی دوست" ایک وظیفہ 
تقریباً ایک لاکھ تک کھلا پڑھا اللہ کا بےحد احسان ہے کہ آج میں ایک سکول کی کینٹین چلاتی ہوں الحمداللہ میری پریشانیاں اور تنگدستی ختم ہو چکی ہے ۔ اور میں بے حد خوش حال ہوں جب بھی فارغ ہوتی ہوں شکر سے آنکھیں بھیگ جاتی ہیں ہر وقت اللہ پاک کا ذکر کرتے اب گزرتا ہے اور وہ کریم مجھے دن بدن زیادہ سے زیادہ نواز رہا ہے۔
کلمہ کے نصاب سے عمرہ کی سعادت:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !آپ کی تعریف کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں ۔ اللہ تعالی آپ کی ہر وہ تمنا پوری کرے جس کی آپ خواہش رکھتے ہوں آمین! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں خاص کر علامہ لاہوتی پراسراری صاحب ! کا کالم " جنات کا پیدائشی دوست" تو میرا سب سے پسندیدہ مضمون ہے میں نے اس میں سے کلمہ کا نصاب اور اس کے فوائد پڑھے تو پچھلے سال میں نے اپنے مرحوم والد کی روح کو ایصال ثواب کی خاظر کلمے کا نصاب پڑھا ۔ جو کہ صرف ایک ہی نصاب مکمل ہوا ۔ تو مجھے کچھ ہی عرصہ بعد عمرہ کی سعادت نصیب ہوئی۔ الحمداللہ ،اللہ پاک نے سب غیب سے بندوبست کر دیا میں تو آج بھی سوچتی ہوں تو میری آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں ۔ کہ میں اللہ کا گھر دیکھ آئی ہوں ( ام زینب)
وظیفہ کی برکت سے نکاح اور شادی:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم ! اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ سلامت اور خوش رکھے میں عبقر ی رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں ہر ماہ بے چینی سے اس رسالے کا انتظار رہتا ہے میں نے نکاح اور شادی کے لئے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب ! کا رسالے میں بتایا گیا وظیفہ    وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی (والضحی ) پڑھا ۔ اس وظیفے کو میں نے سارا دن کھلا پڑھا اللہ نے چند مہینوں میں ہی غیب سے سبب پیدا فرمایا ۔ اور میر ا نکاح بہت اچھی جگہ ہو گیا اور چند ہی دنوں میں شادی بھی ہو گئی ۔ الحمداللہ ! اس وظیفے کی برکت سے میرا نکاح اور شادی ہوئے آٹھ ماہ ہو گئے ہیں ۔ اور میری بیماری بھی آپ کی دوا اور دعا سے بلکل ٹھیک ہو گئی ہے۔
یا قادر یا نافع سے گھریلو پریشانیاں ختم :
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !   میں نے تین ماہ پہلے آپ کو اپنے بیٹے کے بارے میں لکھا تھا میرے بیٹے کا مسئلہ یہ تھا کہ وہ میرے ہاتھ کی پکی ہوئی روٹی نہیں کھاتا تھا گھر کہ برتن نہیں اوستعمال کرتا تھا باتھ روم جاتا تو ہاتھوں پر شاپر چڑھا کر جاتا نلکا کھولتا تو شاپر یا ٹشو پیپر سے کھولتا تھا کسی کا ہاتھ کپڑوں کو لگ جائے تو کپڑے اتار دیتا  کسی سے ہاتھ ملا لے تو ہاتھ دھوتا رہتا تھا میرا یہ بیٹا نماز کا بہت پابند تھا میڑک اس نے فسٹ ڈویژن میں پاس کیا پھر آہستہ آہستہ اس میں تندیلی آئی ہر وقت وضو کرتا رہتا کہ میرا وضو ٹھیک نہیں ہے عشاء کی نماز پڑھتا تو صبح ہو جاتی ساری رات نماز پڑھتا کہ میری نماز ٹھیک نہیں ادا ہوئی ۔ آپ نے مجھے خط کے جواب میں افحسبتم اور اذان والا وظیفہ ہر گھنٹے بعد کرنے کو کہا یعنی سورہ مومنون کی آخری چار آیات سات مرتبہ اور اذان سات مرتبہ پرھ کر ایک کان میں پھونک مارنی ہے اور اسی طرح دوسرے کان میں کرنا ہے شروع میں جب میں اونچی آواز میں پڑھتی تو میرے بیٹے کو غصہ آ جاتا تھا پھر ہم نے خاموشی سے پڑھنا شروع کر دیا تھا اور اس پر پھونک دیتے تھے اس وظیفے سے بہت زیادہ فرق پڑا ہے ۔ اب میرا بیٹا گھر کی یعنی میرے ہاتھ کی پکی ہوئی روٹی کھا لیتا ہے اور گھر کے برتن بھی استعمال کر لیتا ہے ہاتھ بھی اب بہت کم دھوتا ہے ۔ کسی کا ہاتھ لگ جائے تو کپڑے بھی تندیل نہیں کرتا اس کے علاوہ میرے دو بیٹے آپس میں بولتے نہیں تھے دونوں ایک دوسرے کے خون کے پیاسے تھے اس وظیفے سے یہ ہوا کہ دونوں بھائی اب آپس میں بات کر لیتے ہیں ۔ اب آتی ہوں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب! کے وظیفے کی طرف میرے گھر میں لڑائی بہت ہوتی تھی ۔ میں نے اس لڑائی ،جھگڑے، بے سکونی ،ٹینشن،اور ڈپریشن سے بچنےکےلیے ہر وقت یا قادر یا نافع ہر وقت کھلا پڑھا اب الحمداللہ ! گھر میں سکون سا آ گیا ہے۔
خوشی ملی اور مشکل آسان :
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !   مجھے میری ایک ہمسائی نے عبقری رسالے کے بارے میں بتایا میری شادی کو اگست میں دو سال ہو جائیں گئے میری ہمسائی نے مجھے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب ! کے بارے میں بتایا میں نے ان کا مضمون "جنات کا پیدائشی دوست"سے  پڑھنا شروع کیا اور اس میں سے یا قادر یا نافع کا وظیفہ کھلا پڑھنا شروع کر دیا شادی کے ساتویں مہینے الحمداللہ حمل ٹھہر گیا اس وظیفے کی پڑھائی کے بعد مجھے خوشی ملی اور اللہ نے میری مشکل آسان کردی۔
موتی مسجد سے مشکلات حل:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !   امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گئے آپ نے دین اسلام کے لئے اور لوگوں کے لئے جو کچھ کیا اور کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے اور اللہ تعالی آپ کی کوششوں کو قبول فرمائے آمین! ایک مرتبہ میں آپ کے درس میں آئی تو آپ نے درس کے دوران موتی مسجد کا ذکر کیا اور لوگوں کے مشائدات بتائے تب مجھے موتی مسجد کا پتہ چلا تو میں وہاں نفل پڑھنے گئی تو اللہ کے فضل سے میرے آفس جو کہ کافی عرصے سے کرائے پر نہیں چڑھ رہے تھے وہ کرائے پر چڑھ گئے وہاں کے جنات نے میرے گھر کہ آگے کی صفائی کی اور اس کے تین دن بعد میرے آفس کرائے پر چڑھ گئے۔
موتی مسجد میں عجیب سکون:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !ڈھیرو ں دعائیں آپ کے لئے امید کرتی ہوں آپ بخیر وعافیت سے ہوں جب سے عبقری سے تعلق ہوا ہے خود کوبہت پرسکون محسوس کرتی ہوں عبقری میں دیئے گئے وظائف اور درس باقاعدگی سے سنتی ہوں میں "جنات کا پیدائشی دوست" بہت شوق سے پڑھتی ہوں اس میں جب میں نے موتی مسجد کا پڑھاتو ایک ماہ پہلے میں امی ابو کے ساتھ موتی مسجد میں گئی وہاں پر نوافل ادا کیے یقین مانیں دل کو عجیب سا سکون ملا دل چاہتا تھا کہ وہاں سے آؤں ہی نہیں اب اکثر خوا ب میں بھی یہی دکھتی ہوں کہ موتی مسجد میں بیٹھی ہوں اور کبھی دیکھتی ہوں خانہ کعبہ میں نوافل ادا کر رہی ہوں ۔
کلمے کا نصاب پڑھا اور دبئی کا ویزہ لگ گیا :
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !اللہ رب العزت آپ کو اور عبقری سے وابستہ ہر شخص کو تاقیامت سر سبز و شاداب رکھے ۔ آمین! میں نے آپ کو اپنے مسائل کے حل کے لئے خط لکھا جس میں آپ کے دئے ہوئے وظیفے کے کمال اور برکات لکھیں اور ساتھ ہی ساتھ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب ! کے مضمون " جنات کے پیدائشی دوست " میں دیا گیا وظیفہ محمد رسول اللہ ﷺ پچاس لاکھ پڑھنے کی نیت کی۔ 313 مرتبہ کلمہ کا پہلا جز پڑھ کر جنگ بدر کے صحابہ کرام کی ارواح کو ہدیہ کرتا ہوں اور 15 ہزار مرتبہ روزانہ محمد رسول اللہ ﷺ پڑھتا ہوں اس پر عمل کرتے ہوئے ابھی چار سے پانچ دن ہی گزرے تھے کہ میرا دبئی کا ویزہ آ گیا جو کہ دو ماہ سے لگ ہی نہیں رہا تھا مجھے بلکل ہی سمجھ نہ آئی کہ گھر میں بلکل بھی پیسے نہیں تھے اور ارجنٹ سیٹ بھی ہو گئی 45 ہزار روپے کا اللہ نے بندوبست کر دیا ایک سال پہلے اپنی بہن اور اپنے رشتے کیلئے بات کی تھی اِدھر اُدھرکی باتوں کی وجہ سے رشتے نہ ہو سکے وظیفے کے شروع کرنے کے صرف چھ دن کے دوران ہی بہن کے لئے رشتہ لینے کے لئے آ گئے جو کہ بات کو ٹال مٹول رہے تھے اور تین کے اندر ہی منگنی کر دی جب بھی کلمہ پڑھنا شروع کرتا ہوں تو سکون ملتا ہے  اکثر یہ دعا کرتا ہوں کہ یا اللہ کریم میری زندگی میں مجھے اسی کلمے پر لگائے رکھ اور میرے مرنے کے بعد بھی میری روح اسی کلمے کا وردکرتی رہے (بلال احمد)
محمدرسول اللہﷺ پڑھیئے ذہنی سکون اور خوشی پایئے:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم ! عبقری ایک روحانی کتاب اور رسالہ ہے زندگی کا ہر شعبہ اور مشکل آسان کرتا ہے اب کوئی پریشانی اورمشکل باقی نہیں رہی کیونکہ انمول خزانہ نمبر ایک اور دو پڑھنے سے میرے سارے کام ہو جاتے ہیں اور اگر کسی کا دل موم کرنا ہو تو یَا رَبِّ مُوْسٰی  یَا رَبِّ  کَلِْمیْم﷽  پڑھ کر جائیں تو اس کا دل موم ہو جاتا ہے محترم جناب علامہ لاہوتی پراسراری صاحب! کا " جنات کا پیدائشی دوست" مضمون میں دیا گیا وظیفہ محمد رسول اللہ ﷺ جب سے پڑھنا شروع کیا ہے اس نے میرے دماغ کو  بہت سکون اور خوشی دی ہے ۔ پہلے میری یہ حالت تھی کہ میرا دل ہر وقت یہ کہتا کہ میں اپنے آپ کو مار دوں اور اپنے چھوٹے بچوں کو ختم کر دوں  الحمداللہ! میرے زہن سے اب وہ چیزیں ختم ہو گئی ہیں  محمد رسول اللہ ﷺ نے مجھے ذہنی سکون اور خوشی دی ہے میں نے یہ وظیفہ پچھلے رمضان میں شروع کیا تھا تسبیح پر اڑھائی لاکھ بار پڑھا ۔انشاءاللہ میں کچھ ہی عرصہ میں د س لاکھ مرتبہ مکمل کرلوں گا ۔ میرے ماشاءاللہ پانچ چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جس کی وجہ سے گھر کاکام بہت زیادہ ہوتا ہے لیکن علامہ صاحب ! نے "جنات کا پیدائشی دوست" میں لکھا تھا کہ رمضان میں شروع کریں تو جس وقت ختم ہو جائے کرلیں ۔ میری چار سال کی بیٹی اور اڑھائی سال کا بیٹا بھی میرے ساتھ  محمد رسول اللہ ﷺ پرھتے ہیں ( احمد علی ' مانسہرہ)
موت کی کوٹھڑی میں زندگی کی روشنی:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !  حمد اور ستائش اس ذات کے لئے جس نے کارخانہ عالم کو وجود بخشا ء اور کروڑوں اربوں درود سلام محمد رسول اللہ ﷺ پر جنہوں نے دنیا میں حق کا بول بالا کیا ۔ آپ کی صحت و درازی عمری کیلئے درجات کی بلندی کیلئے اللہ تبارک و تعالی ٰ کے حضور دست التجا ہوں ۔میں سزائے موت کا قیدی ہوں اور مقامی جیل میں قید ہوں مجھے کسی نے علامہ لاہوتی پراسرای صاحب ! کی بارے میں بتایا اور ان کا مضمون "جنات کا پیدائشی دوست "  میں دیا گیا وظیفہ لا الہ الا اللہ  کے بارے میں بتایا میں نے مدعیوں سے صلح کے بہت حربے آزمائے مگر ہر بار ناکامی ہوئی مدعی اتنے سالوں سے صلح کے لئے راضی ہی نہیں ہو رہے تھے۔ میں نے کلمہ کے 43 نصاب دن رات ایک کر کہ مکمل کئے اور الحمد اللہ ! حالات میں بہتری کے آثار نظر آ رہے ہیں ۔ الحمد اللہ ! ان کی بھائیوں کے ساتھ صلح ہو گئی ہے ۔ اور ابھی پچھلے دنوں بھائی ملاقات کے لئے آئے تھے اور کہہ رہے تھے کہ انشاءاللہ امید ہے کہ اب صلح ہو جائے گی۔ قارئین سے بھی دعا کی التجا ہے۔ اللہ مجھے معاف فرمائے اور مدعیان سے صلح ہو جائے ( قیدی سزائے موت)
شوہر کی جیب سے پیسے نکلوانے کا آسان طریقہ:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم ! اللہ آپ کو سلامت رکھے میں نے جب سے عبقری پرھنا شروع کیا ہے تو اس میں ایک کالم  "جنات کا پیدائشی دوست "جو کہ میں بڑے شوق سے پڑھتی ہوں پہلے میں سوچتی تھی کہ یہ صرف ایک خیالی کہانی ہے ۔ پھر عبقری میں علامہ صاحب ! کہ نام خط پڑھے لوگوں نے کہا کہ ہم نے اس میں موجود وظیفہ کیا تو ہمارے یہ فلاں فلاں کام ہو گئے پھر میں نے بھی اس میں محمد رسول اللہ ﷺ کا وظیفہ کیا میرے شوہر میرے لاکھ مانگنے پر مجھے پیسے نہیں دیتے تھے مگر جب سے یہ وظیفہ پڑھنا شروع کیا ہے میر ے شوہر ہر روز مجھے خود پیسے دے کر جاتے ہیں میں تو ان کی اچانک تبدیلی پر حیرا ن وپریشان ہو گئی ہوں اس کے علاوہ میں حضرت حکیم صاحب ! آ پ کے درس بھی سنتی ہوں ۔
سورہ والضحی کی آیت سے مسئلہ حل :
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم ! میں آپ کا رسالہ عرصہ دو سال سے پڑھ رہی ہوں ۔ عبقری رسالہ نہیں ہے بلکہ راہ ہدایت کا ایک ذریعہ ہے ۔ میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب ! کا مضمون " جنات کا پیدائشی دوست" بہت شوق سے پڑھتی ہوں اس میں موجود ایک وظیفہ    وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی (والضحی )میں عرصہ دو سال سے پڑھ رہی ہوں اس وظیفے نے میرے اتنے مسائل حل کیئے ہیں کہ کیا بتاؤ ں۔الحمداللہ ! یہ وظیفہ اب بھی جاری ہے میری قارئین ! سے بھی گزارش ہے کہ جو بھی مسئلہ ہو حل صرف یہی وظیفہ ہے۔
محمدرسول اللہ پڑھا دیدار محمد ﷺ ہو گیا ؛
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !میں آپ کا رسالہ عبقر ی بڑے شوق سے پڑھتی ہوں ۔ خاص کر  علامہ لاہوتی پراسراری صاحب ! کا مضمون " جنات کا پیدائشی دوست"تو میرا پسندیدہ ہے ۔ میں نے اس میں سے محمدرسو ل اللہ پڑھا آپ کو حط لکھا تھا تو آپ نے مجھے ایک وظیفہ دیا تھا میں نے وہی پڑھناتھا ۔ میں وظیفہ پڑھ رہی تھی کہ اچانک لفظوں پر غور کیا تو یہ الفاظ مبارک میر ے منہ سے نکل رہے تھے۔ یا ممیت ،یاقا بض، محمد رسول اللہ احمد وسول اللہ۔ تو میں نے دل لگا کر شوق سے پڑھنا شروع کردیا اور میں نے ایک بار خواب میں دیکھا کہ نبی پاک ﷺ سفید نورانی لباس میں ہیں چاروں اطراف کناروں پر لوگ ہیں گمان ہے کہ خلفائے راشدین ہیں مگر سب کے سفید لباس ہیں ۔ اور چہرے سفید نورانی کپڑے سے ڈھکے ہیں۔ اور ہم سب ایک کمرہ میں ہیں اور میں سب سے آخر میں بیٹھی ہوئی ہوں ۔ آ پؐﷺ تشریف لاتے ہیں اور بیٹھ جاتے ہیں مجھے چہرہ مبارک نظر نہیں آتا پھر میں نے آپؐ ﷺ کا چہرہ مبارک دیکھنے کے لیے اور زیادہ توجہ ،دھیان ،اور یقین کے ساتھ وظیفہ پڑھنا شروع کر دیا بس اللہ سے دعا کرتی کہ یا اللہ ایک بار وہ نورانی چہرہ دکھا دے پھر پچھلے سال میں نماز فجر کے بعد سور ہی تھی تو خواب دیکھا اس وقت میں وظیفہ بہت دھیان ،توجہ اور باقاعدگی سے پڑھ رہی تھی خواب دیکھا کہ ایک عالمہ ہیں بہت پیاری سرخ و سفید رنگ ،کالے عبایا میں ہیں ،باپردہ ہیں ، انہوں نے اسلام کے متعلق بہت سی چیزیں دکھائیں بھی اور بتائیں بھی مگر وہ سب مجھے بول گیا پھر وہ درس دیتی ہیں اور جب ہم جانے لگتے ہیں تو فرماتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ کی زیارت نہیں کرو گئی؟ میں کہتی ہوں کہ ہم گنہگار ہیں ہم ان کو کیسے دیکھ سکتے ہیں ؟ میں سوچ رہی تھی کہ آپ سے کہوں مگر اپنے گناہوں کے سبب چپ رہی ۔ ہم کہاں اس قابل ؟ وہ فرماتی ہیں بیٹھ جاؤ ۔ اور فرماتی ہیں آنکھیں بند کرو جب نبی کریم ﷺ نظر آئیں تو مجھے بتانا میں آنکھیں بند کر لیتی ہوں ۔ پہلے ایک پیلی سی مدھم سی روشنی آتی ہے پھر ایک سکیچ بننا شروع ہوتا ہے  پہلے نورانی چہرہ مبارک ،پھر خوبصورت داڑھی مبارک، ایک شبہیہ سی بنتی ہے کہ ایک بہت ہی نورانی اور خوبصورت بزرگ ہیں اور معلوم ہوتا ہے یہی ہمارے پیارے نبی کریم ﷺ ہیں ۔ میں انہیں کہتی ہوں مجھے آپؐﷺ نظر آ رہے ہیں وہ میرے چہرے پر دوپٹہ ڈال کر اچھا خاصا گھونگٹ نکال دیتی ہیں پھر سامنے بلکل میرے نبی کریم ﷺ تشریف فرماہیں میں مسلسل انچی آواز میں آپؐﷺ پر درودسلام پڑھتی ہوں پھر میں نے آپؐﷺ کے پاؤں مبارک دیکھے۔ بہت ہی خوبصورت کے لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتے مگر پھر اچانک سب غائب ہو گیا اور میری آنکھ کھل گئی مجھے وہ نظارہ آج تک یاد ہے الحمداللہ! محمدرسول اللہ پڑھنے کی برکت سے مجھے اللہ کے حبیب ﷺ کا دیدار نصیب ہو گیا ۔
سورہ والضحی دی آیت کا کرشمہ:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم ! اللہ آپ کو عمر خصری اور صحت عطا فرمائے میں آپ کا رسالہ عبقری بڑے شوق سے پڑھتی ہوں 
 میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب ! کا مضمون " جنات کا پیدائشی دوست"کا تو مجھے ہر مہینہ شدت سے انتظار رہتا ہے ۔ ہمارے والد ایک قتل کے کیس میں جیل چلے گئے پیچھے سے ہمارے پاس روزی کا کوئی ذریعہ نہ تھا میں نے عبقری میں موجود وظیفہ     وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی (والضحی ) والا عمل پڑھا ۔ میں میری والدہ اور بہن نے سارا دن یہی آیت کھلا پڑھی ۔ تو بغیر کسی کو کہے لوگوں نے اپنے بچے ہمارے پاس پڑھنے کے لئے بھیجنا شروع کر دیئے ۔ ایک سال میں ہمارے پاس اچھے خاصے بچے پڑھنا شروع ہو گئے ۔ اور مہینے کی ٹھیک ٹھاک آمدن اکھٹی ہو جاتی اس آیت کے پڑھنے کی وجہ سے رزق میں بھی بہت برکت ہے۔
اللہ الصمد سے رزق میں بے بہا برکت:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم ! میں اپنے شہر کی غلہ منڈی میں ملازمت کرتا ہوں سرکاری نوکری کی وجہ سے بہت پریشانی ہوتی تھی ۔ رزق میں برکت ہی نہ تھی میں رسالہ عبقری بڑے شوق سے پڑھتا ہوں ۔ میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب ! کا مضمون " جنات کا پیدائشی دوست" سے ایک وظیفہ اللہ الصمد میں نے سارا دن کھلا پڑھا تو اس کی برکت سے مجھے بہت فائدہ ہوا میرے رزق میں بہت زیادہ برکت ہو گئی میری بہت سی معاشی پریشانیاں ختم ہو گئی ہیں ( محمد اظہر ' بہاولنگر)
کاروبار کی بندش ایک دن میں ختم:
محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم !  اللہ کریم آپ کو اور آپکی ٹیم مبارک کو جزائے خیر عطا کرے رسالے میں بتائے گئے وظائف میں لوگوں کو بتاتا ہوں جو کہ تیر بہدف ثابت ہوتے ہیں خاص کرعلامہ لاہوتی پراسراری صاحب ! کے بتائے گئے وظائف میں نے لوگوں کو بتائے تو ان کا مجھے فوری رزلٹ ملا میرے ایک جاننے والے آئے اور کہا کہ کاروبار میں شدید بندش اور رکاوٹ ہے میں نے ان کو   یَاقَھَّارُوالا عمل بتایا جو کہ پانی میں پاؤں ڈبو کر 1111 مرتبہ پڑھنا تھا ۔ اس نے یہ عمل ایک دن ہی کیا تھا کہ اس کا کاروبار اسی دن سے چل نکلا اور تمام بندش اور رکاوٹ ختم ہوگئی۔ ایک اور صاحب نے باتوں باتوں میں بتایا کہ کاروبار میں بندش ہے میں نے اس کو دو انمول خزانے نمبر دو سارا دن کھلا پڑھنے کو بتایا تو اس کے کاروبار کی بندش بھی ختم ہو گئی۔ ایک دن ایک میرے جاننے والے کا بیٹا آیا کہ ایک آدمی خوامخواہ لڑائی کر رہا ہے میرے ابو بہت پریشان ہیں ۔ میں نے اس کو بتایا کے یا قادر، یا نافع پڑھتے رہیں ۔ انہوں نے پڑھنا شروع کیا تو پانچ منٹ کے اندر اندر وہ جابر شخص موم ہو گیا اور کہنے لگا میں آپ کے ساتھ کیا کر سکتا ہوں چنانچہ جہاں اس کے منہ سے شعلے نکل رہے تھے وہ کہنے لگا آپ جائیں میں نے آپ کو معاف کیا آپ بھی مجھے معاف کر دیں ۔ (ڈاکٹر عباس علی ' واہ کینٹ)
گھریلو پریشانیا ں ختم:
 محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم ! میری شادی کو تقریباً نو سال ہو گئے ہیں تب سے ہمارے گھر میں لڑائی  جھگڑا،گالی گلوچ،مار پیٹ، ہر چھوٹی بات پر جھگڑا ہو جاتا ہے جھگڑا ختم ہونے کو ہی نہیں آتا ۔ میں خود اور میرے بیوی بچے ایک دوسرے کو گالیا بہت دیتے میں اپنے دماغ سے کچھ بھی ترقی نہیں کر سکتا نہ اپنے مخلص کو پہچان سکتا ہوں پورے گھر میں چڑ چڑا پن کچھ ہی عرصہ ہوا ہمارے گھر میں عبقری رسالہ آنا شروع ہوا میر ی بیوی نے  کے  مضمون " جنات کا پیدائشی دوست" میں دیا گیا وظیفہ  یَاقَھَّارُ ہر وقت کھلا پڑھا اس سے بہت زیادہ فرق پرھنا شروع ہو گیا گھر میں لڑائی جھگڑے کچھ کم ہو گئے چڑ چڑا پن ختم پہلے میری بیوی رات کو ڈر جاتی تھی اب نہیں ڈرتی ۔ الحمداللہ! اب یہ وظیفہ میں اور میری بیوی دونوں کر رہے ہیں۔
موتی مسجد میں نوافل کا طریقہ:
جو شخص شاہی قلعے کہ اندر شاہی دور کی بنی ہو ئی مسجد میں جاکر دو رکعت صلوۃالحاجت پڑھے اور سورہ فاتحہ پر جب پہنچے تو اس کی تکرار کرنا شروع کر دے اور بار بار اس آیت کو پڑھنا شروع کردے آدھا گھنٹہ ، یا گھنٹہ یا جتنی دیر کھڑا رہ سکے اس کے بعد سورہ فاتحہ مکمل کر کے دوسری رکعت میں اسی طرح تکرار کرے جیسے پہلی رکعت میں کی تھی پھر یہ رکعت بھی پوری کرے اور پھر اپنے گناہوں ، نافرمانیوں ، پر نادم ہوتے ہوئے تقریباً بیس منٹ دعا کرے۔
یاقہار کے نقش کےعمل کا طریقہ:
جو شخص  یَاقَھَّارُ کو جدا جدا حرف میں لکھے یعنی "ی" علیحدہ "ا"  علیحدہ"ق" علیحدہ"ہ" علیحدہ"ا" علیحدہ اور "ر"  علیحدہ اور پھر اسی طرح دوسری دفعہ یعنی کل اکتالیس دفعہ جدا جدا لکھے اور کالی سیاہی گھلنے والی ہو جو پانی میں گھل جائے اس کو تعویز بنا کے گلے میں بھی ڈال سکتے ہیں اور پی بھی سکتے ہیں ۔
یا قہار کا خاص الخاص عمل کا طریقہ:
کچا برتن پرات یا کوئی لوہے کا تھال نما برتن لے کے پانی سے بھر لیں ۔چارپائی پر بیٹھ کر اس میں اپنے پاؤں ڈبو لیں ۔ اگر گرمی ہے تو پانی ٹھنڈا ہو اور اگر سردی ہے تو پانی گرم ۔ پانی میں پاؤں ڈبو لیں پاؤں ڈبونا بہت ہی ضروری ہے ۔ اور باوضو بیٹھ کر گیار ہ سو بار    یَاقَھَّارُ پڑھیں ۔ اور تصور کریں جس جادو سے، جس گناہ سے ،جس عیب سے، جس بدکاری سےِ اور جس نشے سے آپ نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں یا کسی کو دلانا چاہتے ہیں ۔ اپنے لئے بھی پڑھ سکتے ہیں اور کسی کا تصورکر کے بھی پڑھ سکتے ہیں ۔ وہ پڑھنا شروع کر دیں ۔ روزانہ ایک وقت مقرر ،قبلہ رخ بیٹھ کر ، پانی روز بدلنا ہے ،اور استعمال شدہ پانی کو گرا دیناہے ۔ اس وظیفہ کو روز پرھنا ہے گیارہ دن، اکیس دن، اکہتر دن، اکانوے دن۔ آپ پرھیں صبح و شام پڑھنا چاہیں تو فائدہ زیادہ ہو گا ۔ ورنہ ایک وقت بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔۔۔۔