Showing posts with label قارئین کی تحریریں. Show all posts
Showing posts with label قارئین کی تحریریں. Show all posts

Tuesday, December 29, 2015

قارئین لائے آزمودہ اور انوکھے ٹوٹکے

قارئین لائے آزمودہ اور انوکھے ٹوٹکے :۔



آئیں تندرستی کے راز پائیں :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ کو لمبی صحت اور تندرستی والی زندگی عطا فرمائے اور ہم جیسے بھٹکے ہوؤں اور گنہگاروں پر آپ کی شفقت اور دعائیں ہمیشہ رہیں ۔ آمین ثم آمین!میں اور میری والدہ آپ سے نیٹ کے ذریعے بیعت ہوئے ہیں ۔ میری آپ کے درس سننے اور عبقری پڑھنے کے بعد یہ خواہش پوری ہوئی کہ میں دوسروں کے کام آ سکوں کیونکہ اب آپ کے بتائے وظائف میں ایس ایم ایس کے ذریعے اور کال کے ذریعے دوسروں کو بتا سکتا ہوں اور ماشاءاللہ بتاتا بھی ہوں ۔ عبقری سے تعلق جڑنے سے پہلے میں بہت سے امراض کا شکار تھا جن میں سب سے بڑا مسئلہ جریان اور پیشاب کے قطروں اور کبھی کبھی کسی بھی وقت قطرے خارج ہوجاتے جس کی وجہ سے نماز رہ جاتی ۔ ایک مرتبہ عبقری میں آپ کا آرٹیکل "آئیں تندرستی کے راز پائیں " میں ایک نسخہ چھپا تھا جس کے جہاں اور بے شمار فوائد تھے ساتھ یہ دوا پیشاب کے بعد قطروں کیلئے بھی لاجواب تھی۔جیسے ہی میں نے اس دوا کا استعمال شروع کیا میرے قطروں کا مسئلہ بالکل ٹھیک ہو گیا نسخہ درج ذیل ہے ۔
ھوالشافی :۔ پھٹکڑی خام یعنی پھول نہ کریں بلکہ اصلی حالت میں 10 گرام ، کباب چینی 100 گرام دونوں نہایت باریک کر کے پیس لیں چوتھائی چھوٹا چمچ دن میں 4 بار یا حسب ضرورت 6 بار کچی لسی یا پانی کے ہمراہ دیں بس ایک احتیاط لازم اور نہایت توجہ طلب ہے اس وقت کباب چینی کی بجائے ایک اور دوائی ہے اصلی کباب چینی کی نشانی یہ ہے کہ اس کے ساتھ ڈنڈی ہو گی یہ کالی مرچ کی طرح کے بیج ہوتے ہیں اگر ڈنڈی نہ ہو تو ہر گز ہر گز نہ لیں ۔ اس دوا کے مزید فوائدیہ ہیں ۔
٭ دل کے مریضوں کو جنہیں دورہ پڑ چکا ہو یا دورے کے اثرات اور علامات ہوں انہیں بہت فائدہ ہوا ، معدے کے انفیکشن السر ، تیزابیت ، جھلی کا سکڑ جانا یا گیس تبخیر نے عاجز کر دیا ہو ، غذا کی نالی چلتی رہتی ہو، ایسی حالت میں یہ دوا لاجواب اثر رکھتی ہے ۔ ہاتھ پاؤں کی جلن ، سینے کی جلن ، معدے کی جلن ، طبیعت میں بے چینی ، سانس پھولنا وغیرہ کیلئے جس جس نے آزمایا مفید پایا ۔ جسم میں یورک ایسڈ کی زیادتی حتیٰ کہ ایسے ایسے مریضوں نے آزمایا جو یورک ایسڈ کو ختم کرنے کی ہر دوا سے عاجز آ چکے تھے ۔ یورک ایسڈ کے مریضوں کیلئے لاجواب ٹانک ، پیشاب کی بیماریوں میں یہ پیام شفاء سے کم نہیں ، پیشاب کی جلن ، قطرہ قطرہ آنا ، پیشاب کی رکاوٹ، حتیٰ کہ پتھری کیلئے بھی ، پیشاب سے پہلے یا بعد میں قطرہ گرنا ، جگر کے امراض ، ان سب عوارضات کیلئے یہ ایک نہایت مفید اور موثر دوائی ہے ۔ مزید یہ نسخہ چالیس بیماریوں کا آزمودہ علاج ہے ۔ یہ نسخہ میں نے کافی لوگوں کو دیا ہے الحمدللہ جس جس نے بھی آزمایا ہے لاجواب پایا ہے ۔
ایک مہینہ میں نکاح ہو گیا :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری ایک ددوست ہے اس کی منگنی ہوئی تھی لیکن اس کا منگیتر دوسری لڑکیوں کے چکر میں تھا اور اس میں بالکل بھی دلچسپی نہیں لیتا تھا ۔ اور کوئی رابطہ اس کے گھر والوں کے ساتھ نہیں رکھتا تھا اور منگنی ختم کرنا چاہتا تھا ۔ میں نے اپنی دوست کو بتایا کہ تم ہر دو گھنٹے بعد سات مرتبہ اذان اور سات مرتبہ سورہ مومنون کی آخری چار آیات اپنے منگیتر  کا تصور کر کہ پڑھ کر اسے دم کر دیا کرو اور ساتھ روحانی غسل بھی بتایا ۔ کچھ ہی دن یہ عمل کیا تھا کہ وہ لڑکا بدل گیا ۔ لڑکیوں سے دوستی چھوڑ دی اور رابطہ کرنے لگا ۔ منگنی کو کافی عرصہ ہو گیا تھا لڑکی والے شادی کا نہیں بتا رہے تھے میری دوست نے سورہ فاتحہ اور اخلاص والا عمل کیا ۔ یعنی اول و آخر تین مرتبہ درود شریف ، ایک مرتبہ سورہ فاتحہ اور تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں ۔ یہ عمل کسی کا دل نرم کرنے کیلئے بھی کیا جا سکتا ہے اور ایک درس میں آپ دامت برکاتہم نے بتایا تھا جن لڑکیوں کی شادی میں رکاوٹ ہو یا لڑکے والے تاریخ نہ دے رہے ہوں ۔ یا جن کی شادی نہ ہو رہی ہو وہ کر سکتے ہیں اور سسرال والوں کو ہدیہ شروع کر دیا ایک مہینہ کے اندر اندر انہوں نے نکاح کر دیا اللہ تعالیٰ اب اس کو خوش رکھے آمین۔
یا سلام سے انٹرویو میں کامیابی :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اول و آخر درود شریف کے ساتھ سو بار یاسلام پڑھنا ہے ۔ انشاءاللہ ہر مقصد میں کامیابی ہوتی ہے ۔ یہ میرا آزمودہ ہے ۔ میں نے کہیں نوکری کیلئے کاغذات جمع کروائے تھے جب انہوں نے انٹرویو کیلئے بلایا تو میرے کزن نے مجھے بتایا کہ جانے سے پہلے درج بالا عمل کر لینا انٹرویو جیسا بھی ہو مگر تمہاری جاب پکی ہے ۔ مجھے یہ عمل کسی بزرگ نے بتایا ہے ۔ میں نے انٹرویو سے کچھ دیر پہلے یہ عمل کر لیا۔ ( یہ عمل گھر میں نہیں کرنا وہاں پہنچ کر کرنا ہے ) میرا انٹرویو بالکل بھی صحیح نہیں ہوا مگر چند دن بعد ان کا فون آ گیا کہ آپ نوکری پر آجائیں اس کے علاوہ یاسلام ورد اگر ہمیشہ رکھا جائے ۔ تو سلامتی خوشیاں ، عافیت، سکون اور روشن مستقبل مقدر بن جاتی ہیں ۔ اس کے علاوہ میرا ایک آزمودہ عمل ہے کہ جو کہ چالیس دنوں پر مشتمل ہے ۔ اگر نیٹ اور توجہ سے کیا جائے تو چالیس دن سے پہلے بھی کام ہو جاتا ہے ۔ عمل یہ ہے (سورہ نمل آیت 62) کو عشاء کی نماز کے بعد ایک تسبیح پڑھنی ہے ۔
شوگر ختم کرنے کا بہترین ٹوٹکہ :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!یوں تو شوگر کے بہت سے ٹوٹکے ہیں مگر جو ٹوٹکہ آج قارئین عبقری کیلئے لکھ رہی ہوں یہ بہت ہی آسان اور کمال کا نسخہ ہے ۔ شوگر کو ختم کرنے کیلئے گھٹنوں میں لعاب کم ہو جاتا ہے ۔ پھر بہت سے مرض ہو جاتے ہیں تو ان امراض کیلئے بھی یہ نسخہ بہت نافع ہے ۔
ھوالشافی :۔ مٹی کا ایک پیالہ لیجئے ، اس میں شام پانچ بجے پانی ڈال دیجئے اتنا پانی ڈالیے کہ اس میں سات بھنڈی ڈالنے کی گنجائش ہو ۔ اب سات عدد بھنڈی کے ڈنٹھل (بھنڈی کا سائز بہت چھوٹا نہ ہو ) چھری سے دونوں طرف سے کاٹ لیں ۔ اب جو پیالہ پانی میں رکھا اس میں ڈال دیں پیالہ فریج میں رکھیں ۔ ( ایک بھنڈی کے پانچ پیس بنانے ہیں ،سات بھنڈی کے 35 بنانے ہیں )صبح کو پیالہ لیں ان بھنڈیوں کو ہاتھ سے اچھی طرح دبا کر پیالے میں نچوڑ لیں اور بھنڈیوں کو پھینک دیں ۔ اب پانی میں نمک ڈال کر پی لیں ۔چھ ماہ مسلسل استعمال کریں ۔شوگر ختم ہو جائے گی ۔ اگر گھٹنوں میں درد ہو گا تو وہ بھی ختم ہو جائے گا اگر گھٹنوں میں درد ہو گا انشاءاللہ ختم ہو جائے گا ۔
نسخہ شوگر کنٹرول :۔
تازہ بڑے سائز کے کریلے ایک کلو لیجئے ، ان کو دھو کر سکھالیں ۔ چھلکے نہ اتاریں مع ڈنٹھل کاٹ لیں ، بہت چھوٹے پیس کر لیں دھوپ میں نہیں کاٹنے ، بہت چھوٹے پیس کر لیں ، دھوپ میں نہیں چھاؤں میں سکھا لیں ۔ پنکھے کے نیچے بہت جلد سوکھتے ہیں جب سوکھ جائیں تو ہاون دستے میں کوٹ کر باریک پیس لیں ۔ بڑے سائز کے خالی کیپسول لیں اور اس میں کریلوں کا سفوف بھر لیں ۔ صبح ، دوپہر ، شام دو کیپسول پانی کے ساتھ کھائیں جن افراد کے چہرے پر دانے نکلتے وہ بھی اسی طریقہ سے استعمال کریں ۔ الرجی اور خارش کیلیے بے حد مفید ہیں ۔
دماغی کام کرنیوالوں کیلئے اعلیٰ درجہ کا سستا نسخہ :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ نے نسیان کیلئے ایک نسخہ بنایا تھا ۔ انہوں نے فرمایا کہ اس کی افادیت کا پتہ استعمال کرنے کے بعد ہی معلوم ہو گا ۔ سونے چاندی اور جواہرات کے مرکبات سے آپ اس کو بددرجہ بہتر پائیں گے ۔قیمتی ولائتی یا دیسی ادویات کو اس نسخہ کے سامنے ہیچ تصور کریں گے ۔
ھوالشافی :۔ برہمی تازہ بوٹی یعنی پرانی نہ ہو سات تولہ کا سفوف بنا لیں ، شہد خالص ایک پاؤ ، ورق نقرہ اصلی ایک دفتری ملا لیں ۔طریقہ استعمال :۔ چھ ماشہ صبح ، چھ ماشہ شام ہمراہ دودھ گائے آدھ کلو کے ساتھ کھائیں ۔ اگر گائے کو دودھ نہ ملے تو بھینس کا دودھ ہی استعمال کریں ۔بچوں کو تین تین ماشہ استعمال کروائیں طالب علموں ، وکیلوں اور دماغی کام کرنے والے کلرک صاحبان کیلئے اعلیٰ درجہ کی کم لاگت اورکم محنت دوا ہے ۔ نسخہ واقعی بہت اچھا ہے ۔ میں نے ایک دفعہ تھوڑی سی تازہ برہمی بوٹی ، مرچ سیاہ، تین دانے کے ساتھ رگڑ کر صبح نہار منہ پی لی تھی ، دماغ واقعی بہت تیز ہو جاتا ہے بھولی باتیں یا د آنے لگتی ہیں ۔
کان کے ہر مسلئے کا آزمودہ و یقینی حل :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے آپ کی کتاب "مجھے شفاء کیسے ملی" دفتر ماہنامہ عبقری سے خریدی کیا لاجواب کتاب ہے ۔ اس کے تو ایک ایک صفحے پر لاکھوں کا ایک نسخہ ہے اسی کتاب میں سے میں نے ایک علاج پڑھا بنایا استعمال کیا ۔اور اللہ پاک نے مجھے شفاء دی ۔ جو لوگ کان کے مسائل میں ہیں جن کو پیپ آتی ہو ، سنائی نہ دیتا ہو ، وہ استعمال کریں انشاءاللہ تعالیٰ اللہ شفاء دے گا ۔
ھوالشافی:۔ ملٹھی ، ہلدی، سونف ہموزن اور کالا نمک حسب ضرورت لے کر باریک کر کے چھان لیں یہ پھکی بن جائے گی ، آدھا چمچ دن میں بار کھانے کے بعد جن کو دائمی نزلہ زکام ہے ، دائمی ریشہ ہے استعمال کریں انشاءاللہ آرام آ جائے گا ایک ماہ مسلسل استعمال کریں ۔

Thursday, December 17, 2015

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں :۔




عبقری ایک روشن چمکتا ستارہ :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !یہ دنیا رنگا رنگ اور چکا چوند سے مزین ہے ۔ ایک دھوکہ دینے والا سراب ہے ہر شخص جو اس دنیا میں آتا ہے وہ ضرور اس چکا چوند سے متاثر ہوتا ہے کچھ لوگ تو بس اس کی خوبصورتی پر دل ہار بیٹھتے ہیں اور پھر سب کچھ ہی ہار بیٹھتے ہیں ۔ حتیٰ کہ ایمان تک بھی ان کے ہاتھوں اور دلوں سے ریت کی طرح پھسل کر وقت کی گزرتی ساعتوں میں کہیں کھو جاتا ہے اور آخری ساعتوں میں جب حقیقی باطنی آنکھ کھلتی ہے تو ایک بھڑکتی آگ کا درد ناک منظر آنکھوں اور دلوں پر رقم ہو جاتا ہے اس دل لبھاتی اور انسانوں کو بہکاتی دنیا میں بہت کم لوگوں پر اللہ پاک کا خاص کرم ہوتا ہے کہ وہ اس کی دعوت نظارہ دیتی دلچسپیوں سے منہ موڑ لیتے ہیں اللہ ان کے دلوں پر اپنی رحمت کی خاص بارش برساتا ہے جس سے ان کے قلوب پر دنیا اپنا اثر نہیں جما سکتی ۔ یہ وہ خاص لوگ ہوتے ہیں جو اللہ پاک کی محبت کا خوبصورت چمکتا روشن دیا اپنے ہاتھوں میں لے کر چلتے ہیں ان کا یہ دیا اپنی روشنی میں اس قدر تابناک اور پر اثر ہوتا ہے کہ جو لوگ بھی اس روشنی کی زد میں آتے ہیں ان کے دل و دماغ کو بھی اس کی تابناکی اپنی گرفت میں لے لیتی ہے یوں اللہ پاک کی محبت کاردیے سے دیاجلتا چلا جاتا ہے ۔ بہت عرصے سے میں اپنے دل کے بجھے چراغ کو ہاتھ میں لئے ایک تلاش مسلسل میں تھی کہ کوئی رہنما کوئی مرشد ملے جو اس دیے کو روشن کر دے تاکہ میرے دل سے لے کر میری زندگی کے تمام راستے روشن سے روشن تر ہو جائیں ۔ پھر  عبقری ملا ۔جو  میرے دل سے ظلمت کی گندگی غلاظت کی تاریکیاں ہدایت کے چراغ میں بدل جائیں میری انگلی تھامی اور ایک گندے اور غلیظ بچے کی مانند مجھے میرے رہنما تک پہنچا یا تا کہ وہ اپنے علم کےپانی سے میری غلاظتوں سے لٹھڑے ہاتھ پاؤں ، چہرے اور دل کو دھو ڈالے اب یہ میرے ظرف اور محنت پر ہے کہ میں اس پانی سے کتنا استفادہ کرتی ہوں ۔ میرے عبقری کے جن وظائف نے میری زندگی میں رحمتوں ، برکتوں اور عافیتوں کی لہریں رواں کیں ان میں سر فہرست دو انمول خزانے ، سورہ کوثر اور درود شریف ہیں ۔ ان وظائف سے تو سب سے پہلے میری زندگی میں ایک ٹھہراؤ ، سکون اور اطمینان کی کیفیت در آئی ۔ ایک بے نیازی سی احاطہ کیے رکھتی ہے غنا کی کیفیت نے دل کی بستی میں پڑاؤ ڈالا ویسے تو ہمارے مہینے میں تین سلنڈر استعمال ہو جاتے تھے اب اتنی برکت آئی کہ میرے سسر کے فوت ہونے پر جتنے مہمان تھے ان کا کھانا اور ان کی تعزیت کیلئے آنے والے مہمانوں کا کھانا چائے وغیرہ اور میری نند کی شادی کا سارا کھانا ، چائے اس سلنڈر پر بنتی رہی اور سلنڈر خالی تھا لیکن چولہا جلتا رہا اور وہ تقریباً چوبیس پچیس دن چلا اور سارے بہت حیران تھے ۔مجھے یقین ہے کہ آہستہ آہستہ اتنی برکت آئے گی انشاءاللہ مہینے میں ایک سلنڈر استعمال ہوا کرے گا راشن مہینہ ختم ہونے سے پہلے ختم ہو جاتے تھے اور اب مہینہ ختم ہونے کے بعد بھی ختم نہیں ہوتا۔ پہلے پیسوں کا پتہ ہی نہیں چلتا تھا کہ کدھر آئے کدھر گئے اب ماشاءاللہ مہینہ کے آخر تک پرس میں پیسے ہوتے ہیں اور کبھی کبھی غیب کے خزانے سے بھی آ جاتے ہیں بالکل نئے کرارے نوٹ ضرورت کے مطابق مرشد کریم نے سر پر ہاتھ رکھ کر دعا دی اس دعا نے میری زندگی میں روشنیاں بھرنا شروع کر دیں ہیں ۔ اللہ پاک نے اپنے کلام کی برکت سے کلام میں اتنی تاثیر ڈال دی کہ جس کو میں کوئی بھی عمل عبقری سے دیکھ کر بتاتی ہوں وہ اسے ضرور کرتا ہے اور اسے اس کا فائدہ بھی ہوتا ہے ۔ لوگوں نےا تنے فائدے بتائے کہ اگر میں بیان کروں تو ایک کتاب بن جائے ۔ روحانی پھکی لوگوں میں تقسیم کرتی ہوں اس کے لوگوں کو بہت فوائد حاصل ہوئے اپنی ایک کزن کو میں نے استغفار سوا لاکھ ، ہر نماز کے بعد الملک القدوس السلام ایک ایک تسبیح اور روحانی پھکی حمل کی نیت سے دی تو روحانی پھکی استعمال کرنے اور تسبیحات سے اس کی رپورٹ مثبت آ گئی ۔ میری کزن کا بیٹا بہت زیادہ رو رہا تھا اس کے پیٹ میں درد تھا صرف ایک خوراک روحانی پھکی اسے دینے سے افاقہ ہوا ۔ہر نماز کے بعد ایک توتسبیح بسم اللہ علی دینی و نفسی وو لدی و اھلی وا مالی سات مرتبہ ضرور پڑھتی ہوں اور یا حفیظ گیارہ مرتبہ ہر نماز کے بعد بھی اور باہر نکلتے وقت خود بھی اور بچوں کو بھی پڑھاتی ہوں۔اس عمل سے اس قدر فائدے ہوئے کہ بچے اور ہم سب اللہ پاک کی حفاظت میں رہتے ہیں میرے میاں کا شدید ایکسیڈنٹ ہوا لیکن معجزاتی طورپر صرف تھوڑی چوٹیں آئیں اور جان بچ گئی اور کوئی ہڈی بھی فریکچر نہیں ہوئی اسی طرح ان پر کچھ لوگوں نے حملہ کیا لیکن اللہ پاک نے ان کو بال بال بچالیا ۔ ان دعاؤں کی برکت سے اس کے علاوہ بھی بے شمار اللہ پاک کے کرم ہیں اور یہ سب اللہ پاک کا احسان اور مرشد کریم کی دعاؤں کی برکت سے ہیں ۔  
درد ، مروڑ ،پیچش سب ایک خوراک سے ختم :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !سب سے پہلے تو میں ناچیز آپ کو ڈھیروں دعائیں دیتا ہوں اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے اللہ پاک آپ کے فیض کو قیامت کی صبح تک جاری و ساری رکھے ۔ ہماری طرف سے آپ کو اللہ پاک بہت بہت جزائے خیر عطا فرمائے میں ماہنامہ عبقری کا تقریباً2008ء سے قاری ہوں آج اللہ پاک کے فضل و کرم سے کچھ آزمائے ہوئے ٹوٹکے لکھنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں جب سے میں نے عبقری کو پڑھا تب سے اس کا دل و جان سے دیوانہ ہو چکا ہوں ۔ اس کے ہر ہر صفحے پر موتی اور ہیرے لکھے ہوئے ہیں ان کو خود آزماتا ہوں اور دوسروں کو بتاتا ہوں بہت فائدہ ہوتا ہے ۔
میرے ایک کزن ہیں جو اسلام آباد میں رہتے ہیں ۔ ہمارے ہاں ان کا آنا سال میں دو مرتبہ یعنی عیدین کے موقع پر ہوتا ہے جب بھی وہ آتا ہے اس کا پیٹ بہت زیادہ خراب ہو جاتا تھا پیچش اتنی زیادہ کہ پوری پوری رات سو نہیں سکتا تھا ہر قسم کا علاج حتیٰ کہ ڈرپ بھی لگواتا مگر پھر بھی افاقہ نہ ہوتا اسی حال میں ہمیں ملنے کیلئے آیا تو میں نے اس کا حال احوال پوچھا تو اس نے ساری تکلیف سنا دی ۔میں نے تسلی دی اسے کہا کہ بھائی میں آپ کو کچھ کھانے کو دیتا ہوں آپ کو آرام آ جائے گا اسی وقت گملے سے نیاز بو کے خشک خوشے توڑ کر ان میں سے کالے کالے دانےنکال کر صاف کیے اور گھر میں پرانا شہد پڑا تھا اس کو ایک گلاس پانی میں بڑا چمچہ حل کر کے اس کے ساتھ پھانکنے کو کہا پہلی خوراک میں اس کو اتنا فائدہ ہوا کہ اس کا درد ، مرڑ ، پیچش سب ختم ہوگئی ۔ یہ نسخہ میرا خود اور میرے رشتہ دار ، دوست احباب کا بھی آزمودہ ہے ۔ ایک مرتبہ میری ملاقات ایک نابینا بزرگ حکیم سے ہوئی ، چند سال ان کی خدمت کی جس کے نتیجہ میں انہوں نے مجھے چند بہت قیمتی اور آسان نسخے بتلائے جو میں  خو د بھی آزمائے اور دوسرے سینکڑوں مریضوں کو بھی استعمال کرائے۔ جو برابر مفید اور تیر بہدف ثابت ہوئے انہوں نے مثانہ کی گرمی ، احتلام ، جریان ، سرعت انزال کیلئے ایک نسخہ دیا جو یہ ہے بہی دانہ ، حسب ضرورت لیں ایک گرام ایک کپ پانی میں بھگو کر رکھ دیں صبح نہار منہ پی لیں پندرہ سے بیس روز میں تمام شکایات دور ہو جائیں گی معدہ کی تمام شکایات دور کرنے کیلئے انہوں نے بتایا کہ آدھ پاؤ کلونجی اور آدھ پاؤ اجوائن دیسی شامل کریں اور دونوں کو باریک پیس کر ایک پاؤ لیموں کے رس میں بھگو دیں خشک ہونے پر دوبارہ پیس کر چھان کر ہر کھانے کے بعد ایک چٹکی بھر چاٹ لیا کریں انشاءاللہ تمام شکایات دور ہو جائیں گی۔ ہر قسم کی ریح کو فوراً خارج کرتی ہے دائمی قبض کا بہترین علاج ہے غذا کو جزو بدن بناتی ہے ۔ ہاضمہ کو قوت دیتی ہے خون کو پتلا کرتی ہے اور بہت سے فوائد ہیں جو آپ لوگ استعمال کریں اور دعاؤں میں یاد رکھیں ۔
مردانہ طاقت کیلئے :۔
مردانہ طاقت کیلئے ایک معجون بنائی ہے ۔ جو اگر شادی سے پہلے بنا کر استعمال کی جائے تو قوت باہ میں انتہائی اضافہ کرتی ہے پٹھوں اور جوڑوں کو تقویت دیتی ہے اس کے استعمال سے پرانے سے پرانا کمر درد بھی ٹھیک ہو جاتا ہے نسخہ یہ ہے مغز بادام ایک پاؤ،مغز اخروٹ ، دال ماش کا آٹا ، چنے بھنے ہوئے ، گوند کیکر ، گری ، اس کے ساتھ بھکرا یہ ایک بوٹی ہے تمام اشیاء پاؤ ۔ بھر لے لیں باریک پیس لیں سب سے پہلے گوند کو آدھ کلو دیسی گھی میں بھون لیں اس کے بعد مذکورہ تمام اشیاء اور گھی آدھ کلو ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں صبح نہار منہ ایک پیالی استعمال کریں ۔ کھانا اس کے دو گھنٹے بعد استعمال کریں۔ہمارے استاد فرماتے تھے کہ حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ لوگوں میں بہتر وہ ہے جو لوگوں کو نفع پہنچائے ۔
بتھوا(باتھو) کا ساگ :۔
یہ ایک مشہور ساگ ہے جو چنے کے کھیتوں میں عام ہوتا ہے اس کا سالن بنا کر بطور سالن روٹی کے ساتھ کھایا جاتا ہے یہ جلدی ہضم ہوتا ہے قبض کو دور کرتا ہے جگر کی گرمی میں بہت ہی مفید ہے ۔ پھلبہری اور برص میں پتوں کو گھوٹ کر رس نکال کر لگانے سے آرام آ جاتا ہے یہ بالکل آزمایا ہوا ہے پتھری اور درد گردہ میں باتھو کا پانی استعمال کرنے سے درد کو آرام آتا ہے یہ پانی پتھری کو توڑتا ہے عقل کو بڑھاتا ہے ۔
تلوں کے تیل اور آک:۔
تلوں کے تیل اور آک کے پتوں سے دردوں سے نجات ، جسم میں یا جوڑوں میں شدید درد ہو تو ایک پاؤ تیل تل لے لیں آک کے پانچ پتے درمیانہ سائز کے لیں اب پتوں میں ایک کلو پانی ڈال کر ابالیں جب پانی ایک پاؤ رہ جائے تو تلوں کا تیل ڈال کر پکنے کیلئے رکھیں مگر کھلے برتن میں ابالیں جب پکتے ہوئے پتے بالکل سنہری ہو جائیں تو آگ بند کر کے پتے نکال دیں اور تیل شیشی میں محفوظ رکھیں دردوں میں لگا کر ہلکا کپڑا لپیٹ دیں ۔

Tuesday, December 8, 2015

قارئین کے طبی اور روحانی سوال ،صرف قارئین کے جواب

قارئین کے طبی اور روحانی سوال ،صرف قارئین کے جواب :۔
معدے کے امراض :۔

محترم قارئین !میں معدے کے بے شمار امراض کا شکار ہوں ، کھانا کھاتے ہی پیٹ میں مروڑ اٹھنا شروع ہو جاتے ہیں ، کھایا پیا بالکل نہیں لگتا ، ہر وقت کھٹی ڈکاریں ، گیس رہتی ہے ۔ اس کے علاوہ میرا گلا ہر وقت خراب رہتا ہے ۔ مجھے ان مسائل سے نجات کیلئے کوئی اچھا سا نسخہ بتائیے تاعمر شکر گزار رہوں گا ۔
جواب :۔جناب محترم بھائی ! نسخہ حاضر ہے ۔
ھواشافی :۔ دیسی اجوائن آدھ پاؤ لے کر کسی کھلے برتن میں ڈال کر اس پر لیموں کا رس نچوڑتے جائیں تاکہ اجوائن ڈوب جائے اور رس پھر بھی ایک انچ اوپر رہے دن میں چار مرتبہ ہلاتے بھی رہیں حتیٰ کہ رس مکمل طور پر اجوائن میں جزب ہو کر خشک ہو جائے اس کام میں ہفتہ لگ جائے گا ۔ اب یہ اجوائن معدے کے جملہ امراض کیلئے  اکسیر اعظم ہے ۔ نصف چھوٹی چمچ بطور پھکی استعمال کریں ۔ کھانے کے دوران اور بعد میں پانی ہر گز نہ پئیں شروع میں زیادہ پانی استعمال کر لیں ۔ گلے کیلئے پسی ہوئی کلونجی کا قہوہ بنا کر نصف میں تازہ پانی اور نمک ملا کر غر غرے کریں اور باقی میں چینی ملا کر بطور قہرہ پی لیں ، انشاءاللہ ضرور فائدہ ہو گا ۔ نسخے کی قدر کریں معمولی نہ سمجھیں قہوے میں صحیح کلونجی پسی ہوئی استعمال کریں ۔
مسئلہ حفظ قرآن  :۔
محترم قارئین ! میرے ساتھ ایک مسئلہ ہے مجھے بچپن میں قرآن پاک حفظ کرنے کا بہت شوق تھا میں نے تقریباً سترہ پارے حفظ کر لئے تو ساتھ دنیاوی تعلیم کا بوجھ بھی بڑھ گیا جس کی وجہ سے میں نے حفظ کرنا چھوڑ دیا ، اب جبکہ میں کالج میں پڑھتی ہوں اور ہر وقت مجھے یہ خیال کھائے جاتا ہے کہ مجھے قرآن پاک ضرور حفظ کرنا چاہیے تھا کیا میں ا ب قرآن حفظ کر سکتی ہوں ؟ مجھے کوئی مشورہ دیجئے شکریہ ۔
جواب :۔ بہن قرآ ن پاک حفظ کر کے اس پر عمل کرنے والی روز قیامت اپنے قریبی دس گنہگار واجب جہنم رشتہ داروں کی سفارش کرے گی اور اس کے والدین کو ایک ایسا تاج پہنایا جائے گا جس کی روشنی سورج کی روشنی سے زیادہ ہو گی آپ نے دنیاوی تعلیم ضرور حاصل کی اس کی دنیاوی اہمیت سے بھی انکار نہیں مگر جو مقام و مرتبہ اللہ رب العزت کے ہاں حافظ قرآن کا ہے وہ دنیاوی علم کا نہیں ۔ آپ تھوڑی سی ہمت کریں تو آپ آسانی سے دونوں علم حاصل کر سکتی ہیں ۔ اللہ پاک سے حفظ کی توفیق مانگیں یکسوئی سے دوبارہ حفظ مکمل کرنے کا پکا عہد کریں ۔ کہ ضرور ضرور حفظ کرنا ہے نشاءاللہ بہت آسانی ہو جائے گی اس کی برکت سے دونوں جہاں کی نعمتیں آسان ہو گی ۔
کالے یرقان کا نسخہ :۔
محترم قارئین ! میرا بیٹا عمر 22 سال کا ہے ۔ دو ماہ پہلے روزی کیلئے دبئی گیا ہے اس کو دو ہفتے پہلے ہی ٹیسٹ سے ہیپا ٹائٹس سی کا پتہ چلا ہے آپ مجھے کوئی آسان سا نسخہ اس بیماری کا بتائیں۔
جواب:۔آپ دس روپے کی الائچی ، دس روپے کی مگھاں ، اور دس روپے کی کول ڈوڈہ ( کول ڈوڈہ میں سے سبز رنگ کی پتی نکال دینی ہے ) تمام ادویہ کو پیس کر مکس کر کے ایک لیٹر پانی میں بھگو دیں ۔ اور آگ پر چڑھا کر حسب ذائقہ چینی ڈال دیں اور قوام تیار کر لیں ، صبح و شام ایک گلاس پانی میں ایک چمچ کھانے والا مکس کر کے پئیں اورکمال دیکھیں ۔
دوران سفر الٹی :۔
محترم قارئین! میرے ساتھ ایک بہت ہی بھیانک مسئلہ ہے وہ یہ کہ جب بھی میں سفر کرتا ہوں تو میرا دل خراب ہونا شروع ہو جاتا ہے سارا سفر الٹیاں کر کر کے برا حال ہو جاتا ہے ۔ اس بیماری کی وجہ سے میں نے اب سفر کرنا چھوڑ دیا ہے ۔ اگر کسی قاری کے پاس اس بیماری کا علاج ہے تو براہ مہربانی ضرور بتائیے ۔
جواب:۔ میرے بھائی ۔ ہو میو پیتھک کی ایک دوا ہے ۔ پٹرولیم 30 یہ آپ جرمنی کی لے لیں جب بھی سفر کا ارادہ ہو سفر شروع کرنے سے آدھ گھنٹے پہلے پانچ قطرے زبان پر ٹپکالیں ، سفر کے دوران اپنے پاس رکھیں جیسے ہی طبیعت خراب ہونے لگے پھر پانچ قطرے زبان پر ٹپکالیں انشاءاللہ بہت جلد بہتری محسوس کریں گے ۔
مسئلہ حل نہیں ہو رہا  :۔
محترم قارئین! میں کافی سالوں سے ایک مسئلہ میں الجھا ہوا ہوں جو کہ حل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ، بہت حل تلاش کیے کافی پیسہ برباد کیا مگر پریشانی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی براہ مہربانی مجھے اس کے حل کیلئے کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں ۔
جواب:۔ محمد عاطف صاحب کیلئے میرا آزمودہ عمل جو کہ میں نے "مجھے شفاء کیسے ملی " کتاب سے پڑھا اور اب میرا آزمودہ عمل بن گیا وہ ہے استغفار کی کثرت آپ کا رکا ہوا کام ایسے حل ہو گا جیسے پہلے ہی سے ہوا ہوا تھا ۔
استغفراللہ رب کل ذنب وا توب الیہ ۔
بالچر سے نجات:۔
محترم قارئین ! مجھے کافی عرصہ سے بالچر کی بیماری ہے میں اس بیماری کی وجہ سے بہت پریشان اور نفسیاتی مریض بن چکی ہوں براہ مہربانی اس کیلئے کوئی نسخہ تجویز فرمائیں ۔
جواب:۔ اس کا ایک بہترین نسخہ آپ کو ارسال کر رہا ہوں الحمد للہ ! کافی مرتبہ مریضوں کو دیا ہے اللہ نے فضٖل ہی فرمایا ہے نسخہ یہ ہے۔
 ھوالشافی :۔
جونک خشک بڑے سائز کے دس دانے ، کاغذی بادام چھلے ہوئے دس دانے ، تل کا تیل آدھ پاؤ، بادام جونک ہلکی کوٹ کر تیل میں شامل کردیں ۔ اور تیل کو ہلکی آنچ پر آگ پر رکھ دیں ۔ جب ان دونوں چیزوں کا رنگ سرمئی ہو جائے تو اتار لیں دوائی اللہ پاک کے فضل سے تیار ہے روزانہ رات کو سر پر لگائیں صبح کو کسی اچھے ہر بل شیمپو یا صابن سے سرد ھو لیں انشاءاللہ بال پھر سے آ جائیں گے۔
حرمین شریف کی زیارت کیلئے  :۔
محترم قارئین ! محترم حضرت حکیم صاحب نے اپنے ایک آرٹیکل میں حرمین شریف کی زیارت کیلئے ایک عمل تین بار تلبیہ پھر اذان کی دعا اور پھر دوبارہ تین بار تلبیہ پڑھنا بتایا تھا ۔ مسئلہ یہ ہے کہ اذان باقاعدگی سے سنی نہیں جاتی ، کبھی سفر میں ہوتے ہیں میرے بچے دفتر میں بیٹھے ہوتے ہیں وہاں سے مسجد دور ہے اذان کی آواز دفتر میں نہیں پہنچتی یا بعض اوقات بجلی بند ہوتی ہے اور مسجد میں جنریٹر یا یو پی ایس کی سہولت نہیں ہوتی ، ان اعذار کی وجہ سے وظیفے میں بے قاعدگی آتی ہے اس کیلئے کیا کیا جائے ؟
جواب:۔ آپ نے بہت اچھا سوال اٹھایا خوشی ہوئی اللہ رب العزت آپ کو اور ساری امت محمدیہ ﷺ کو حرمین شریفین کی زیارت کی توفیق عطا فرمائے جس وقت اذان کی آواز نہ آئے تو اس وقت آپ کو چاہیے کہ ظہر کا وقت خیال کر کے  اس وقت ظہر کی اذان کا وقت ہے تلبیہ پڑھ لیا کریں اللہ قبول فرمائے ۔
پھٹے ہونٹ :۔

میرے ہونٹ بہت پھٹے ہوئے ہیں جن میں پھٹنے کی وجہ سے بہت درد ہوتا ہے یہ مسئلہ شروع سے ہے میری عمر بیس سال ہے کوئی کریم بتائیں جس سے میرے ہونٹ پھٹنے ٹھیک ہو جائیں ۔ میرا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے منہ پر بے حد پسینہ آتا ہے خون کی گردش پیروں اور ہاتھوں میں تو ٹھیک سے ہوتی ہے لیکن چہرہ پھر بھی مرجھایا ہوا رہتا ہے جبکہ منہ اور آنکھوں کے نیچے چھوٹے چھوٹے سفید دانے بھی نکلتے ہیں ۔
مشورہ :۔شربت عناب استعمال کر کے دیکھیں صبح و شام ایک دو چمچے پانی میں ملا کر پئیں مچھلی ، انڈا ، مرغی ، گرم مصالحہ ، گائے کا گوشت ، ڈرائی فروٹ سے پرہیز رکھیں چھلے ہوئے ہونٹوں پر کوئی سی بھی ویز لین لگا لیا کریں یا گائے کا تازہ مکھن لگائیں۔
کالی پیلی رنگت :۔
میں نے جگر سمیت ہر ٹیسٹ کروایا ہے اس کے باوجود میں دن بدن کمزور ہوتی جارہی ہوں اور رنگت بھی کالی اور پیلی ہوتی جا رہی ہے ۔ نیند بھی کم آتی ہے اور گرمیوں میں اجابت ٹھیک نہیں ہوتی ، اسپغول کا چھلکا ، گلقند ، قبض ہونے پر کھاتی ہوں ان چیزوں کے ساتھ اور قبض ہو جاتا ہے میری عمر بیس سال ہے شادی نہیں ہوئی اگر طاقت کی دوائی یا خواراک لیتی ہوں تو اجابت میں مروڑ شروع ہو جاتا ہے معدہ بھی وزنی رہتا ہے گیس بھی ہے یہ مرض مجھے پانچ سالوں سے ہے ۔
مشورہ :۔آپ نے جو ٹیسٹ کروائے ہیں ان کی رپورٹ نہیں لکھی ، ہمارے خیال میں آپ کی آنتوں میں سوزش ہے اسپغول کا استعمال جاری رکھیں ۔ اصلی گلقند غذا کے بعد کھائیں ، صبح و شام بیل گری کا مربہ کھا لیں مرچ ،مصالحے ،انڈا، مرغی، مچھلی، آلو، اور دالوں سے پرہیز رکھیں خاص طور پر مرچ ، کھٹائی ، مصالحے سے پرہیز ضروری ہے ۔
پیٹ بڑھ گیا :۔
میری عمر 54 سال ہے ۔ مسئلہ یہ ہے کہ پیٹ بڑھ گیا ہے ڈاکٹر نے کہا ہے کہ پیٹ میں چربی آ گئی ہے الٹرا ساؤنڈ بھی کروایا ، رپورٹ ٹھیک ہے ۔ آپ نے پہلے جوارش کمونی کبیر لکھی تھی مگر مجھے شوگر بھی ہے اس لئے نہیں کھائی شوگر کی وجہ سے بہت دبلی ہو گئی ہوں اس کی دوا روزانہ کھاتی ہوں شوگر ٹیسٹ کرواتی رہتی ہوں عموماً تو نارمل رہتی ہے لیکن کبھی کبھی یہ کم بھی ہو جاتی ہے قبض بہت رہتا ہے میں چاہتی ہوں کہ جسم پر گوشت چڑھ جائے اور شوگر کی وجہ سے زیادہ نقصان نہ ہو اس کی بھی کوئی دوا بتا دیں آپ موٹا ہونے کےلئے بکرے کا گوشت ، دیسی گھی ، مکھن اور دوسری چیزیں بتاتے ہیں اگر کوئی یہ چیزیں خریدنے کی قوت نہ رکھ سکے تو وہ کیا کرے چائے میٹھی نہیں پیتی شوگر کیلئے پرہیز بھی کرتی ہوں ۔
مشورہ:۔ شوگر کے مریضوں کیلئے ہمارا مشورہ یہ ہے کہ کسی اچھے معالج کے روبرو مشورہ کریں اور مناسب وقفوں سے اپنے معالج کی ہدایت کے مطابق خون میں شوگر باقاعدہ لیبارٹری سے ٹیسٹ کروائیں جس میں وہ سرنج میں خون لیکر ٹیسٹ کرتے ہیں ، شوگر کے مریضوں کو باقاعدہ واک یا ورزش کی بھی ضرورت ہوتی ہے جو اپنے معالج کی زیر ہدایت لازمی کرنی چاہیے ۔پیٹ چھوٹا کرنے کیلئے ورزش یا واک بہت مفید ہے جسم کی نشوونما اور تعمیر میں صرف غذا کا کردار ہے دوا کا اس سے کوئی تعلق نہیں جسم کا میٹریل غذا اور صرف غذا ہے ۔
خارش کا علاج :۔
میری والدہ کی عمر 56 سال ہے انہیں شوگر ، بلڈپریشر ، دل کا عارضہ اور پتے کی پتھری ہے ۔ اس کی ساتھ ہی وہ  ہیپاٹائٹس بی کی بھی مریضہ ہیں ۔ ہفتے میں دو مرتبہ ان کا ڈائیلیسز بھی ہوتا ہے ۔ چار مہینوں سے شدید خارش ہوتی ہے ۔ خارش کی وجہ سے خون بھی نکل آتا ہے زخم سوکھتے بھی نہیں کہ دوبارہ خارش ہوتی ہے ۔ ڈاکٹر دوائیں بدل بدل کر تھک گئے ہیں لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا جب تک امی ٹھنڈی ہوا میں رہتی ہیں تب تک خارش کم ہوتی ہے خارش کرنے سے امی کی انگلیاں اور بازو میں تکلیف رہنے لگی ہے ۔
مشورہ :۔اصلی سفید صندل کا پاؤڈر جو اسی مقصد کیلئے ہوتا ہے جسم پر خارش کی جگہ پر ملیں انشاءاللہ فائدہ ہو گا گرم چیزیں نہ کھائیں سفید سوتی لباس پہنیں  ۔کیمکلز سے دور رہیں  باقی علاج جو کر رہے ہیں وہ کرتے رہیں ایسے پیچیدہ امراض میں مقامی معالج سے روبرو مشورہ مفید ہوتا ہے ۔
بانجھ پن کا شکار :۔
ہماری بدنصیبی ہے کہ میں بانجھ ہوں ۔ ڈاکٹروں اور گائنا کالوجسٹ اسپیشلسٹ کی یہی رائے ہے باہر بھی گئے ہیں وہاں سے بھی یہی رائے ملی ہے ۔
مشورہ :۔ ایک بہت مفید اور اکسیری نسخہ آپ کی او رقارئین کی نذر ہے قلب حجر اصلی ، بیخ مرجان عمدہ ہم وزن پہلے الگ الگ ہاون دستے میں سفوف بنا لیں پھر سماق کی کھرل میں ہم وزن دونوں کو ڈال کر عرق گلاب میں اس قدر کھرل کریں کہ پشٹہ بن جائے ۔ ہفتہ بھر کھرل کرنا کافی ہے پھر وزن کر کے چار چار رتی کی پڑیاں بنا لیں ایام سے فراغت کے بعد صبح و شام ایک ایک پڑیا پانی سے پھانکھیں صرف سات دن تک پھر اس نسخہ کا کمال دیکھیں ۔

مسئلہ حفظ قرآن

مسئلہ حفظ قرآن  :۔


محترم قارئین ! میرے ساتھ ایک مسئلہ ہے مجھے بچپن میں قرآن پاک حفظ کرنے کا بہت شوق تھا میں نے تقریباً سترہ پارے حفظ کر لئے تو ساتھ دنیاوی تعلیم کا بوجھ بھی بڑھ گیا جس کی وجہ سے میں نے حفظ کرنا چھوڑ دیا ، اب جبکہ میں کالج میں پڑھتی ہوں اور ہر وقت مجھے یہ خیال کھائے جاتا ہے کہ مجھے قرآن پاک ضرور حفظ کرنا چاہیے تھا کیا میں ا ب قرآن حفظ کر سکتی ہوں ؟ مجھے کوئی مشورہ دیجئے شکریہ ۔
جواب :۔ بہن قرآ ن پاک حفظ کر کے اس پر عمل کرنے والی روز قیامت اپنے قریبی دس گنہگار واجب جہنم رشتہ داروں کی سفارش کرے گی اور اس کے والدین کو ایک ایسا تاج پہنایا جائے گا جس کی روشنی سورج کی روشنی سے زیادہ ہو گی آپ نے دنیاوی تعلیم ضرور حاصل کی اس کی دنیاوی اہمیت سے بھی انکار نہیں مگر جو مقام و مرتبہ اللہ رب العزت کے ہاں حافظ قرآن کا ہے وہ دنیاوی علم کا نہیں ۔ آپ تھوڑی سی ہمت کریں تو آپ آسانی سے دونوں علم حاصل کر سکتی ہیں ۔ اللہ پاک سے حفظ کی توفیق مانگیں یکسوئی سے دوبارہ حفظ مکمل کرنے کا پکا عہد کریں ۔ کہ ضرور ضرور حفظ کرنا ہے نشاءاللہ بہت آسانی ہو جائے گی اس کی برکت سے دونوں جہاں کی نعمتیں آسان ہو گی ۔

Wednesday, November 18, 2015

قارئین لائے انوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

قارئین لائے انوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے :۔


کچھ وظائف جو آزمودہ ہیں  :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے کچھ وظائف ایک کتاب "اسلامی وظائف کا انسائیکلو پیڈیا " سے چند سال پہلے پڑھے اور انہیں آزمایاتو بہت خوب پایا ۔ جن جن کو بتایا انہوں نے بھی اس کے خوب فوائد بتائے ۔تو میں نے سوچا کیوں نہ یہ وظائف میں ماہنامہ عبقری کے لاکھوں قارئین تک پہنچاؤں کیونکہ اس کے پڑھنے سے لاکھوں کا فائدہ ہو گا اور میرے لیے صدقہ جاریہ کا ذریعہ بن جائے گا ۔ وظائف درج ذیل ہیں ۔
نظر کی کمزوری دور کرنے کیلئے :۔
اگر کسی کی نگاہ کمزور ہو جائے اور کم دکھائی دیتا ہو تو یہ عمل کریں انشاءاللہ تعالیٰ اس کی برکت سے نگاہ کی کمزوری دور ہو جائے گی اور نظر ٹھہر جائے گی اور مزید کمزور نہ ہو گی ۔ عمل یہ ہے ہر نماز ے بعد تین مرتبہ یہ آیت پڑھ کر دونوں ہاتھوں کی انگلیوں پر دم کر دیں اور آنکھوں پر پھیر لیں ۔ اس آیت کو ہر نماز کے بعد تین دفعہ پڑھنا ہے روزانہ یہ عمل کرتےر ہیں ۔
فَكَشَفْنَا عَنكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ اليوم حَدِيدٌ 

فَكَشَفۡنَا عَنۡكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ الۡيَوۡمَ حَدِيۡدٌ‏ ﴿۲۲﴾  
بھڑ اور بچھو کاٹے کا علاج :۔

بھڑ اور بچھو کے کاٹنے پر ایک بار درود شریف پڑھ کر پھر ایک سانس میں یہ آیت سات بار پڑھیں اور متاثرہ جگہ پر دم کر دیں۔ تین بار یہی عمل دہرائیں ۔ دن میں کم از کم تین بار ایسا کریں انشاءاللہ آرام آ جائے گا اور تکلیف ختم ہو جائے گی آیت مبارکہ یہ ہے ۔
إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْداً وَأَكِيدُ كَيْداً 
جانور کی شرارت سے حفاظت کا عمل :۔

اگر کوئی جانور یعنی اونٹ یا گھوڑا وغیرہ سواری کے وقت شرارت وغیرہ کرے یا سوار نہ ہونے دے تو اس آیۃ مبارکہ کو تین دفعہ پڑھ کر جانور کے کان میں پھونک مار دے انشاءاللہ جانور شرارت سے رک جائے گا ۔ آیت مبارکہ یہ ہے ۔
سانپ کے زہر سے محفوظ رہنے کا عمل :۔

سانپ کے کاٹنے کے بعد زہر سے محفوظ رہنے کیلئے سورہ فاتحہ اور آیۃالکرسی ایک دفعہ پڑھیں ۔ اس کے بعد چاروں قل تین تین دفعہ پڑھیں اور نمک پر دم کر دیں ۔ مریض یہ نمک کھاتا رہے اور اسی نمک کو متاثرہ جگہ پر بھی ملیں ۔ انشاءاللہ تعالی صحت ہو جائے گی ۔
دل کی شریانوں کے کھولنے کا اکسیر نسخہ :۔

درج بالا وظائف کے ساتھ ایک نسخہ جو کہ دل کی شریانوں کو کھولنے کہلئے اکسیر ہے ۔ یہ نسخہ لاتعداد لوگوں کا آزمودہ ہے عبقری میں پہلے بھی چھپ چکا ہے ۔
ھوالشافی:۔ لیموں کا رس ایک پیالی ادرک کا رس ایک پیالی ۔ لہسن کارس ایک پیالی، سیب کا رس ایک پیالی، ان چاروں کو ملا کر دھیمی آگ پر آدھ گھنٹہ پکائیں اور آدھ گھنٹہ کے بعد اس میں تین پیالی شہد ملا لیں ۔ جب یہ نسخہ تیا ہو جائے تو اس پر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی اور ایک مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر پھونک دیں ۔ پھر نہار منہ روزانہ تین چمچ کھانے والے استعمال کریں ، انشاءاللہ دل کی بند شریانیں کچھ عرصہ استعمال سے کھل جائیں گی ۔
بے اولاد خواتین کیلئے لا جواب آزمودہ نسخہ :۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!یہ نسخہ بچہ دانی میں بچہ پیدا کرنے والے جراثیم پیدا کرتا ہے ۔
ھوالشافی :۔تخم کونچ 160 گرام ، تخم حیات 100 گرام، تخم سرس 100 گرام،ان سب کو بالکل باریک پیس کر پاؤڈر بنا لیں ۔ پھر سب کو مکس کر لیں اور شیشی میں محفوظ کر لیں ۔ ایک چمچہ صبح ایک چمچہ دوپہر ایک چمچہ رات کو دودھ کے ساتھ استعمال کریں چالیس دن کا کورس ہے ۔
آسیبی خلل س بچنے کیلئے :۔

درج ذیل کلمات ہر نماز کے بعد تین مرتبہ پڑھنے سے آپ انشاءاللہ ہمیشہ آسیبی خلل سے بچے رہیں گے ۔

بسم الله الذي لا يضر مع اسمه شيء في الأرض ولا في السماء وهو السميع العليم۔ اعوذ بكلمات الله التامه من کل شیطان و هامة ومن كل عین لامۃ و صلی اللہ تعالی علی خیر خلقہ محمد و علی الہ و اصحابہ اجمعین

بچہ روتا ہوتو  :۔

ھٹی ھٹی ھٹی ھٹی ھٹی ھٹی ھٹی  سات بار یہ الفاظ لکی کر بچے کے گلے میں ڈالیں انشاءاللہ رونا بند ہو جائے گا ۔
ناف کے درد کیلئے :۔

وانا علی ذھاب بہ لقدرون  سات بار پڑھ کر دم کریں انشاءاللہ تعالیٰ درد ختم ہو جائے گا ۔
آسان طبی نسخہ جات :۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس کچھ آسان آزمودہ طبی نسخہ جات ہیں جو میں قارئین عبقری کی خدمت میں ہدیہ کر رہا ہوں ۔
پٹھوں کے امراض کیلئے :۔

کچلہ حسب ضرورت کسی چینی کے برتن میں ڈال دیں ۔ اس پر گھکیوار کا رس اس قدر ڈالیں کہ کچلہ سے دو انچ اوپر آ جائے پھر سائے میں محفوظ رکھیں جب پانی خشک ہو جائے تو اسی طریقہ سے ادرک کا رس دو مرتبہ خشک وتر کر لیں ۔ پھر ہاون دستہ میں باریک کر لیں ۔ نہایت آسانی سے کوٹا جائے گا یہی اس کا وصف ہے ۔ دوسرے یہ کہ اس کے پتے نکالنے اور چھلکا اتارنے کی بھی کوئی مصیبت نہیں ہوتی اور اس سے کسی قسم کا ضرر نہیں ہوتا ۔ ہاضم قبض کشا ہے ۔ دورتی ملائی میں رکھ کر یا دودھ کے ہمراہ استعمال کر ائیں ۔ پٹھوں کے کل امراض مثلا ً لقوہ ، فالج ، وجع المفاصل ، درد ریحی  ، ضعف باہ ، ضعف اعصاب کیلئے مفید ہے ۔
کا ن کے امراض کا روغن :۔

کیکر کے پھول دو تولہ ، روغن سرسوں پانچ تولہ میں جلا کر تیل کو صاف کر کے محفوظ کرلیں ، چار قطرے کان میں ڈالیں ۔ سردی کا موسم ہو تو نیم گرم کرلیں ۔ کان سے پیپ بہتی ہو اور درد ہو تو اس روغن سے فی الفور آرام آ جاتا ہے ۔
دانتوں کا صاف کرنے والا منجن :۔

پھٹکڑی سفید اور میٹھا سوڈا ہموزن سفوف بنا لیں ۔ برش یا مسواک سے دانتوں پر اچھی طرح ملیں ، یہ دانتوں کو صاف اور مضبوط کرتا ہے اور دانتوں کا خون بند کرتا ہے ۔
معدہ کیلئے مفید سفوف  :۔

مصطلگی رومی ،دانہ الائچی ،خورد، طباشیر ہر ایک تین ماشہ ، مصری نو ماشہ ۔ ان سب کا سفوف بنا لیں تین ماشہ سے چھ ماشہ تک استعمال کرائیں ، حد درجہ مقوی معدہ ہے ۔ بھوک بڑھاتا ہے اور اسہال کیلئے بھی مفید ہے ۔
شربت کھانسی لاجواب  :۔

عناب تیس دانے ، لسوڑیاں پچاس عدد  خطمی ، خبازی ، گل بنفشہ ہر ایک ایک تولہ انجیر بیس عدد ، زوفاتین تولہ ، ملٹھی تین تولہ ، پرساؤ شان دو تولہ ، مصری آدھا کلو ، مصری کے سوا تمام دوائیں رات کو ایک کلو پانی میں بھگو کر صبح کو جوش دیں ، جب پانی آدھا کلو رہ جائے تو مل چھان کر مصری ملا کر شربت تیار کریں ، تین تولہ یہ شربت پانچ تولہ عرق گاؤ زبان اور قدرے پانی ملا کر دن میں تین مرتبہ استعمال کریں ، معمولی نزلہ ، زکام و کھانسی میں عام طور پر صرف پانی ملا کر دیا جاتا ہے ، یہ شربت کھانسی اور ہر قسم کے نزلہ و زکام پختہ و عام ، نمونیہ ، سل کیلئے اکسیر و عجیب و غریب خاص چیز ہے  بلغم کو پکا کر نکالتا ہے ذات الجنب کے علاج میں غفلت کرنے سے کھانسی اور درد پرانا ہو جائے اور زخم بن چکا ہو تو ایسی حالت میں یہ شربت عجیب اثر دکھاتا ہے ۔
پتھری کیلئے لاجواب کشتہ سنگ یہود  :۔

سنگ یہود پانچ تولہ کو مولی کے ایک کلو پانی میں کھرل کر کے ٹکیہ بنا لیں اور گل حکمت کر کے پانچ کلو اوپلوں کی آگ دیں سرد ہونے پر نکال کر سفوف بنالیں دو رتی خوراک کچی لسی سے صبح و شا م استعمال کرائیں ، یہ کشتہ پتھری ریگ گردہ ، سوزاک وغیرہ کیلئے مجرب المجرب ہے ۔
معدہ و قلب کو طاقت اور پوشیدہ امراض سے نجات :۔

تالمکھا نہ چاتولہ ، طباشیر دو تولہ، کشتہ قلعی تین ماشہ ، دانہ الائچی خورد چھ ماشہ سب کو سفوف بنا لیں ، تین ماشہ صبح و شام ہمراہ شیر گاؤ استعمال کرائیں ، خصوصاً جن کے مزاج میں زیادہ گرمی ہو اور اعضاء رئیسہ کمزور ہوں ان کیلئے ازحد مفید ہے منی کو گاڑھا کرتا ہے معدہ قلب کو طاقت دیتا ہے ۔
رعشہ و فالج کیلئے عمدہ ترین نسخہ  :۔

سم الفارسفید ، پھٹکڑی ، نوچادر تمام ہموزن لیں اور تینوں کو موٹا موٹا سا کوٹ لیں زیادہ باریک نہ کریں پھر ایک مٹی کے کوزہ میں ڈال کر اوپر ٹین کا اک پترہ بطور ڈھکن لگا کر ا س میں ایک سوراخ کر لیں اور ڈھکن کو اردگرد سے مٹی سے اچھی طرح سے بند کر دیں پھر سلگتے ہوئے کوئلوں میں رکھ دیں ، جب سوراخ سے دھواں نکلنے لگے تو اس میں ایک آہنی سلاخ ڈال کر اسے ہلانا شروع کر یں۔ جب سفید دھواں نکلنا شروع ہو تو کوزہ کو اتار لیں ، جب سرد ہو جائے تو سب کو پیس لیں ۔ ایک چاول مکھن یا ملائی سے دیں ۔ یہ بے نظیر نسخہ رعشہ کیلئے خاص ہے ۔ اور فالج ، لقوہ ، استر خا ، تشنج ، خدر، درد ریح اور ہر قسم کی دردوں کیلئے عمدہ ترین چیز ہے ۔ خاص الخاص مخفی کشتہ ہے ۔
یر قان زرد اور سیاہ کیلئے نہایت مفید :۔

پھٹکڑی سفید توے پر بریاں کر کے پیس لیں ۔ پہلے دن ایک چٹکی ، دوسرے دن دو چٹکی ، تیسرے دن تین چٹکی دہی کے ہمراہ استعمال کریں ، تین دن کے بعد تین چٹکیاں روزانہ استعمال کرتے رہیں۔ یرقان زرد اور سیاہ کیلئے نہایت مفید ہے اکثر اوقات ایک ہفتہ میں حکمی شفاء بخشتی ہے ۔ لا تعداد دفعہ آزمایا ہو ا نسخہ ہے ۔
بسم اللہ کی برکت  :۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے ایک جگہ پڑھا تھا کہ اگر ﷽ کسی کاغذ پر لکھ کر سر درد کے مریض کے سر پر باندھا جائے تو اس کے سر کا درد ٹھیک ہو جاتا ہے ایک دفعہ میں اپنے سسرال گیا انہوں نے کہا ہماری بچی ہے اس کے سر میں بہت درد رہتا ہے آپ کوئی تعویذ دے دو میں نے ایک کاغذ پر پوری بسم اللہ لکھ کر اس کے سر پر باندھنے کو کہا جیسے ہی انہوں نے تعویذ سر پر باندھا سر درد ٹھیک ہو گیا ۔ اب جس کے بھی سر میں درد ہوتا ہے او بچی سے وہ تعویذ لے جاتے ہیں اور اللہ کرم کر دیتے ہیں ۔
﷽ کا مجرب و سریع الاثر عمل  :۔

اول و آخر سات مرتبہ درود شریف ، مصلیٰ پر قبلہ رخ بیٹھ کر ایک ہزار مرتبہ ﷽ پڑھیں پھر اٹھ  کر دو رکعت نماز پڑھ کر اپنی حاجت کیلئے دعا کریں پھر ایک ہزار مرتبہ ﷽ پڑھیں پھر اٹھ  کر دو رکعت نماز پڑھ کر اپنی حاجت کیلئے دعا کریں۔یہ عمل بارہ مرتبہ دہرائیں ۔ اس طرح کل بارہ ہزار مرتبہ ﷽ کی تلاوت ہو جائے گی اور بارہ مرتبہ دو رکعت نماز اور دعا ، دعا میں ہر بار ایک حاجت پیش کر دی جائے دو یا تین حاجتیں اس سے زیادہ نہیں یہ عمل بے حد مؤثر اور مفید ہے  ناجائز کاموں کیلئے ہر گز نہ کریں اور نہ ہی فضول اور مکروہ کاموں کیلئے ۔
گردے کے درد اور پتھری کا آزمودہ علاج :۔

عرق گلاب لے کر اس پر اکتالیس بار درج ذیل آیت پڑھ کر دم کریں ۔

﴿أَلَمْ نَجْعَل لَّهُ عَيْنَيْنِ *وَلِسَاناً وَشَفَتَيْنِ *وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ*

پھر سات دن ایک چمچ کی مقدار ایک گلاس پانی میں ملا کر مریض کو پلائیں انشاءاللہ فوری اثر اور عجیب تاثیر دیکھیں گے ۔
دماغی کمزوری کیلئے اکسیر دوائی  :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس دماغی کمزوری دور کرنے کی ایک اکسیر دوا ہے ۔ یقیناً قارئین عبقری اس سے بھر پور فائدہ اٹھائیں گے ۔
سفوف برہمی دس تولہ ، دیسی گھی ساٹھ تولہ ، مغز خیار ین ایک تولہ ۔ مغز کدو ایک تولہ ، مغز بادام ایک تولہ ، مال کنگنی پانچ تولہ ، الائچی سفید دو تولہ ، بوٹی سنکھاہولی اڑھائی تولہ ، ستاور دو تولہ ، مغز  خربوزہ ایک تولہ ، مغز تربوز ایک تولہ ، ست گلو ایک تولہ ، مصری دو تولہ ، اول سفوف برہمی کو آدھ کلو پانی میں ڈال کر خوب جوش دیں ۔ آدھا کلو رہ جانے پر حسب ضرورت گھی ڈال کر پانی خشک کر لیں بعد ازاں باقی تمام اشیاء ملا کر خوب گھو ٹیں تیار ہے ۔
فوائد :۔ حافظہ کو تیز کرتی ہے یا داشت کو بڑھاتی ہے عقل حیران ہو جاتی ہے ایک دفعہ کا پڑھا ہوا مدتوں نہیں بھولتا طالب علموں، وکلاء ، اور علماء کرام کیلئےکمال کی چیز ہے ۔ بس کچھ عرصہ استعمال کریں اور حیران کن نتائج پائیں۔
ترکیب استعمال :۔ ایک سے دو رتی روزانہ صبح نہار منہ ہمراہ دودھ استعمال کریں ۔

Friday, November 13, 2015

کمزوری دور کرنے کیلئے شکر قند کھائیں

کمزوری دور کرنے کیلئے شکر قند کھائیں :۔


آلوکے خاندان سے تعلق رکھنے والی مشہور جڑ شکر قند کا سائنسی  پیمانوں پر تجزیہ کرنے سے معلوم ہوا ہے کہ جسمانی کمزوری سے پریشان ایسے افراد جو دبلے پن سے چھٹکارا پانے کیلئے باڈی بلڈنگ ثقیل اغذیہ اور چربیلے مادوں پر مشتمل غذا لیتے ہیں اسی طرح جو افراد دوائیں کھا  کر اپنے جسم کے کمزور حصوں کو بھرنے کی کوشش کرتے ہیں ان سب کیلئے محض شکر قند کا استعمال کر لینا ہی کافی ہے ۔ اسی طرح وہ نوجوان جو اپنے ہاتھوں اپنی صحت تباہ کر لیتے ہیں ۔ اور بہت سی صنفی عوارض کی زد میں آ کر جسم اور اعصاب کی کمزوری کی شکایت میں مبتلا ہو جاتے ہیں ان کیلئے بھی شیریں اور ذائقے دار شکر قند کا مخصوص طریقے سے استعمال بہت ہی موثر خصوصیات کا حامل سمجھا گیا ہے ۔ سائنسی تجزئیے سے معلوم ہوا ہے کہ معتدل مزاج کی حامل شکر قند نشاستے اور قدرتی شکر کا مجموعہ ہے ۔ جسمانی اور ذہنی صحت کیلئے ان دونوں اجزاء کی ضرورت پروٹین سے بھی زیادہ ہے ۔ لندن کے ایک ماہر تجزیہ کے مطابق لوگ اپنا وزن بڑھانے کی کوشش میں جتنی پروٹین کھا سکتے ہیں کھا لیتے ہیں جو کہ جسمانی ساخت کو مدنظر رکھتے ہوئے درست نہیں ایسے افراد کی نظروں کے سامنے ان تن سازوں کی مثال ہے ۔جو ناشتے میں درجن بھر انڈے کی سفیدی اور کھانے میں کئی مرغ اڑا جاتے ہیں لیکن چونکہ دبلے پتلے افراد کو ضرورت اس بات کی ہوتی ہے کہ عضلات کو دبیز بنایا جائے لہذا ان کیلئے پروٹین سے زیادہ نشاستے کی اہمیت ہے ۔ اس میں شک نہیں کہ ذہنی نشوو نما اور جسمانی شکست و ریخت کی اصلاح کیلئے پروٹین اہم ہے لیکن جب آپ نشاستے کے حصول کی خاطر بعض غذائیں استعمال کرتے ہیں تو جسم کو خودبخود پروٹین بھی حاصل ہو تی ہے ۔ اس لحاظ سے بھی جسمانی کمزوری کی اصلاح کیلئے شکر قند کے استعمال کی اہمیت مزید اجاگر ہو جاتی ہے کیو نکہ اس میں پروٹین اور نشاستے کے ساتھ ساتھ گلو کوز ، تانبا ، وٹامن اے ، بی ، سی اور ای بھی شامل ہوتا ہے شکر قند ابال کر یا بھوبھل میں بھون کر کھائی جاتی ہے اطباء کے مطابق اسے ابالنے سے زیادہ بھو بھل میں بھون کر کھانا زیادہ مناسب اور فائدہ مند ہے ۔ اسے دودھ میں ملا کر کھیر بنا کر کھانے سے ایک تو حس ذائقہ کی تسکین ہوتی ہے اور دوسرے یہ جسم کو طاقتور اور فربہ بناتی ہے ۔ اسی طرح اگر اسے محض چینی کے ہمراہ استعمال کیا جائے تو جریان جیسے مرض کیلئے بے حد مفید ہے ۔ اسی طرح اس کا حلوہ بنا کر کھانے سے جسم کو بہت زیادہ غذائیت حاصل ہوتی ہے ۔ جسمانی کمزوری دور کرنے اور صنفی قوت کی تقویت کیلئے شکر قند کا حلوہ ایک بہترین قدرتی ٖغذا ہے ۔۔ آئیے ! اب  ہم شکر قند کے مقوی حلوے کی ترکیب ملاحظہ کرتے ہیں شکر قند کو باریک باریک ٹکڑوں میں کاٹ کر خشک کر لیں اس کے بعد کوٹ لیں اور چھان کر آٹا بنائیں ۔ تقریباً 30 گرام ، یہ آٹا 25 گرام ، گھی میں بھونیں اور آدھا یاؤ چینی یا شہد کا قوام شامل کر کے حلوا بنا لیں ۔ اگر چاہیں تو ذائقے اور غذائین میں اضافے کیلئے اس میں بادام ۔ پستہ اور کھوپرے کی گریاں باریک کتر کر ملادیں۔ فربہ افراد اور وہ لوگ جن کا معدہ پہلے ہی کمزور ہو یعنی بد ہضمی کا شکار رہتے ہوں انہیں شکر قند کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے لیکن شکر قند کے ثقیل پن اور دیر ہضم ہونے کی اصلاح شہد سے کی جاسکتی ہے ۔ اس طرح ہر فرد کیلئے اس کا استعمال موثر اور توانائی کے حصول کا ایک عمدہ قدرتی ذریعہ بن جاتا ہے ۔ جسمانی کمزوری دور کرنے اور صنفی طور پر طاقتور ہونے کیلئے شکر قند کا صبح نہار منہ ناشتے کی صورت میں استعمال بھی بہت مفید ہے ۔ اس کیلئے کم از کم سو گرام شکر قند ابال کر کھائیں اس کے ساتھ 12 دانے بادام کی گری اور تقریباً 25 گرام کشمش رات کو پانی میں بھگو کر رکھیں اور صبح شکر قند کے ہمراہ پانی پھینک کر کھالیں اور پھر ایک گلاس دودھ میں ایک چمچ شہد ملا کر پی لیں اس طرح کچھ ہی عرصے میں آپ ذہنی اور جسمانی طور پر بالیدہ ہو سکتے ہیں اگر آپ باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں تو اس کے مفید اثرات اور بھی جلد سامنے آنا شروع ہو جاتے ہیں ۔

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریرں

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریرں :۔


صدقہ کی ضرورت و اہمیت :۔
حضرت جابررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ہر بھلائی کا کام صدقہ ہے صدقہ اس خرچ کو کہتے ہیں جو اللہ پاک کی راہ میں سچے دل سے کیا جائے صدقہ کو بہت فضیلت حاصل ہے اللہ پاک نے قرآن حکیم میں اسے قرض حسن سے تشبیہ دی ہے جو اللہ پاک کو دیا جائے اللہ رب ذوالجلال اس کا بدل دونوں جہانوں میں دیتا ہے ۔ ایک مفلس اور غریب آدمی کے دل میں بار بار یہ حسرت  پیدا ہوتی ہے کہ کاش وہ امیر ہوتا اور صدقہ کر سکتا اور ثواب حاصل کرتا حالانکہ شاید اس کو یہ بات معلوم نہیں کہ نیکی کا کوئی محدود دائرہ نہیں بلکہ بے حد وسیع دائرہ ہے اور آدمی دوسروں کے ساتھ بھلائی کر کے بھی صدقے کے برابر ثواب حاصل کر سکتا ہے ہر صبح ہر انسان کے ہر جوڑ پر صدقہ واجب ہو جاتا ہے اگر وہ دو آدمیوں کے درمیان صلح کرا دے تو یہ صدقہ ہے اگر وہ کسی آدمی کو جو معزور ہے یا نابینا ہے سڑک پار کرا دے تو یہ اس کیلئے صدقہ کے برابر ہو گا اگر وہ نیک کلام بھی کسی کے ساھ کرتا ہے تو یہ بھی صدقہ میں شامل ہے ہر وہ قدم جو نماز کیلئے مسجد کی جانب اٹھتا ہے صدقہ ہے اس کے علاوہ اگر آدمی کسی راستے سے کوئی کا نٹا یا پتھر تک ہٹا دیتا ہے جس سے دوسروں کو ایذا حاصل ہو تو یہ بھی صدقہ ہے ۔ ایک حدیث مبارکہ ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا ۔
"پاکیزہ کلمہ بھی صدقہ ہے ۔"
یعنی ہم اگر کسی انسان کے ساتھ شائستگی سے بات کریں اور بھلائی کی یا نیکی کی بات کریں تو یہ بھی صدقہ جاریہ کے دائرے میں آتا ہے ہمیں بھی زیادہ سے زیادہ صدقہ دینا چاہیے اگر صدقہ کیلئے کوئی بھی چیز پاس نہ ہو تو شائستہ گوئی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ۔
آئیں پڑھیں ! میرے آزمائے ٹو ٹکے :۔
٭ مونگ پھلی کے ساتھ گڑکھانا قوت و توانائی کا باعث ہے ۔
٭کان میں درد کی صورت میں روغن گل ڈالیں ۔
٭اچانک سر میں درد ہونے کی صورت میں قہوہ استعمال کریں ۔
٭سر میں درد ہونے کی صورت میں تھوڑا سا نمک کھا لیں اور دس منٹ بعد ٹھنڈا پانی پی لیں ۔
٭ نزلہ زکام ہونے پر دار چینی ایک ماشہ ، عناب ایرانی  پانچ عدد ، آدھ پاؤ پانی میں جوش دے کر دن میں تین بار استعمال کریں ۔
٭  بادام کی گری انسانی آنکھ سے مشابہہ ہے اس لئے یہ بینائی کو تیز کرتی ہے ۔
٭ خشک کھانسی کیلئے کیلے اور کھجور کو پیس کر مکھن میں ملا کر کھائیں ۔
٭پھوڑے اور پھنسیوں کیلئے فالسے کے پتے پیس کر لگائیں ۔
٭ ادرک اور پیاز کا رس پینے سے قے آنا بند ہو جاتی ہے ۔
٭ زکام میں کلونجی کو گرم کر کے سونگھنا بہت مفید ہے ۔
٭ دو لونگ منہ میں رکھ کر چوسنے سے ہچکی بند ہو جاتی ہے ۔
٭ کچا آلو چھری یا چاقو پر ملنے سے چاقو صاف ہو جاتا ہے ۔
٭ اگر آپ کے کچن میں مکھیاں ہوں تو پودینہ رکھ دیں خود بخود بھاگ جائیں گی ۔
٭ اگر فریزر میں برف جم جائے تو چھری کانٹے استعمال کرنے کی بجائے تھوڑا سا نمک پھیلا دیں۔
٭ کیلے کھانے کے بعد لسی پینے سے معدے میں درد شروع ہو جاتا ہے ۔
٭ دانتوں کے شدید درد کیلئے لونگ منہ میں رکھیں اور متاثرہ دانت پر لونگ کا تیل لگائیں ۔
٭ کان میں درد کی صورت میں ادرک کا رس گرم کر کے ڈالنے سے درد ختم ہو جاتا ہے ۔
٭ کسی برتن میں ریت ڈال کر اس میں ادرک دبادیں کئی دنوں تک ادرک تازہ رہے گی ۔
عبقری سے سیکھے آزمودہ نسخے :۔
محترم حضر ت حکیم صاحب السلام علیکم ! ماہنامہ عبقری سے سیکھے ہوئے چند نسخے ارسال کر رہا ہوں یہ نسخہ جات میں نے حکیم عبداللہ ، اور حضرت حکیم محمد محمود مجذوبی چغتائی  دامت برکاتہم کی تحریروں سے دیکھ کر خود ہی آزمائے ہیں ۔ واقعی اللہ پاک نے معمولی چیزوں میں بھی مکمل شفاء رکھی ہے ۔ 
خشک کھانسی سے مکمل شفاء :۔
ایک دفعہ میرا ایک چھوٹا بیٹا خشک کھانسی میں اتنا شدید مبتلا ہوا کہ بس کھانستاہی رہتا ۔میں نے اسے کلونجی کی تقریباً چار پیالی چائے دن کے چار اوقات میں پلا دی پہلی پیالی سے آرام اور چار پیالیوں سے اللہ پاک کے حکم سے مکمل شفاء نصیب ہو گئی ۔
معدہ کی جلن:۔
میرے معدے میں کبھی کبھار جلن ہوتی تھی جو معمولی چائے اور مرچ کھانے سے شروع ہوتی ۔جو معمولی چائے اور مرچ کھانے سے شروع ہوتی اس کیلئے میں نے صبح نہار منہ اور رات سوتے وقت پچیس تیس دانے کلونجی پانی کے ساتھ لینا شروع کیے ۔ بیس پچیس دن کے علاج اور پرہیز سے اللہ پاک کے فضل سے مکمل صحت نصیب ہوئی ۔
خشک خارش :۔
میرے جوان بھتیجے کی رانوں پر خشک خارش تھی جس سے وہ خاصے پریشان تھے ۔ میں نے اسے یہ علاج بتایا کہ انڈے کی سفیدی میں ایک چٹکی پھٹکڑی بریاں ملائیں اور صبح و شام لگائیں اور گرم اشیاء سے پرہیز کریں تقریبا ً تین چار دن کے استعمال سے وہ صحت یاب ہوئے ۔
اندام نہانی کی خارش :۔
میری ایک چھوٹی بیٹی ہے عمر تقریبا ً آٹھ سال ہے اسے پیشاب کی جگہ پر پیشاب کرتے وقت سخت جلن ہوتی تھی ۔ایک رات اسے یہ تکلیف شدید طور پر شروع ہوئی ۔ والدہ نے پانی میں پھٹکڑی ملا کر اسے استنجاء کرتے ہی اسے آرام آ گیا ساتھ ہی ہم نے اسے گندم کے دانے کے برابر پھٹکڑی صبح و شام پانی کے  ساتھ دی دو تین دن کے استعمال سے وہ بالکل ٹھیک ہو گئی ۔
 ہر کام میں دھیان صرف اللہ رب العزت کی طرف :۔
٭ جب بھی کوئی کام شروع کرو تو کہو۔
٭ جب بھی کوئی کام کرنے کا ارادہ کرو تو کہو ۔ انشاءاللہ
٭ جب کوئی چیز قابل تعریف دیکھو تو کہو۔ سبحان اللہ
٭ جب درد اور مصیبت ہو تو کہو ۔ یاللہ
٭ جب تعریف کرو تو کہو ۔ ماشاءاللہ
٭ جب شکریہ ادا کرنے لگو تو کہو ۔جزاک اللہ
٭ جب نیند سے جاگو تو کہو ۔ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
٭ جب عہد یا حلف اٹھاؤ تو کہو ۔ واللہ یاللہ
٭ جب چھینک آئے تو کہو ۔ الحمدللہ
٭ جب گناہ پر پچھتاؤ تو کہو ۔ استغفراللہ
٭ جب خیرات کرو تو کہو۔ فی سبیل اللہ
٭ جب کسی سے محبت ہو تو کہو۔ لحب اللہ
٭ جب شادی کرو تو کہو ۔ امنت باللہ
٭ جب کسی سے رخصت ہونے لگو تو کہو ۔ فی امان اللہ
٭ جب کوئی مسئلہ درپیش ہو و کہو ۔ توکلت علی اللہ
٭ جب ناگواری کا اظہار کرنا ہو تو کہو ۔ نعو ذ باللہ
٭ جب کوئی خوشی میسر آئے تو کہو۔ تبارک اللہ
٭ جب دعا میں شریک ہو تو کہو۔ آمین
٭ جب کسی کے فوت ہونے کا پیغام وصول کرو تو کہو ۔ انا للہ وا ناا لیہ راجعون
تڑپ سچی ہو تو منزل مل ہی جاتی ہے :۔
محترم حضر ت حکیم صاحب السلام علیکم !میں نے اکتوبر 2011ء سے عبقری پڑھنا شروع کیا ۔ میرے ایک دوست کے توسط سے آپ کا تفصیلی تعارف ملا ۔ آپ سے ملنے کی  تڑپ جاگی اور معلوم ہوا کہ وقت بہت مشکل سے ملتا ہے ۔ خیر تڑپ سچی تھی جس دن وقت ملنا تھا سارا دن فون ملایا تو تقریبا ً عصر کے وقت میرا نمبر لگ گیا اور مجھے آپ سے ملاقات کا وقت مل گیا ۔ الحمدللہ ! آپ سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا چونکہ ان دنوں میں لاہور میں تھا اور ہر جمعرات درس میں بھی حاضری نصیب ہوتی رہی ۔ ایک مرتبہ ملنے کو شدید دل چاہ رہا تھا میں ڈرتے ڈرتے دفتر ماہنامہ عبقری پہنچا ان سے بات کی تو انہوں نے ملاقات سے انکار کر دیا اور کہا کہ ملنے کیلئے اپوائٹمنٹ صرف فون پر ملتی ہے ۔ وہ جمعرات کا دن تھا تسبیح خانہ میں جا کر بیٹھ گیا اور " اللھم  یامسبب الاسباب " پڑھتا رہا تقریبا ً ساڑھے گیارہ بجے کا وقت ہو گا میں بیٹھا یہ ذکر کر رہا تھا اور دل ہی دل میں اللہ سے دعا کر رہا تھا کہ دیکھا کہ آپ اور ساتھ آپ کے کچھ ساتھی کسی چیز کے باری میں گفتگو کر رہے ہیں جب آپ میرے پاس سے گزرے تو میرے پاس کھڑے ہو گئے اور مجھ سے میرے متعلق پوچھا میں نے بتایا تو میرے پاس بیٹھ گئے اور میری ساری گفتگو بڑے پیار سے سنی اور مجھے میرے مسئلے کا حل بتا دیا مجھے یقین نہیں آ رہا تھا کہ یہ خواب  ہے یا حقیقت میرے دل میں سچی تڑپ تھی اور اللہ پاک نے ملاقات کا سبب بھی بنا دیا الحمدللہ !
دیسی گھی اور گڑ سے لوزموشن کا کامیاب علاج :۔
 محترم حضر ت حکیم صاحب السلام علیکم ! ہم ماہنامہ عبقری بڑے شوق سے پڑھتے ہیں میرا بھانجا تقریباً ایک ڈیڑھ سال کا تھا اس کو بہت لوز موشن آیا کرتے تھے ایک حکیم صاحب نے علاج بتایا کہ دیسی گھی لو اور اس میں تھوڑا سا گڑ جلا لو پھر گڑ کو گھی سے نکال دو اور وہ گھی بچے کو وقفےوقفے سے پلاؤ پہلے دن انہوں نے ہر دو گھنٹے بعد چمچ پلائے۔ پھر روزانہ کم کرتے کرتے وہ روزانہ ایک چمچ پر آ گیا اس کے بعد اسے کبھی اس طرح پیٹ کی انفیکشن نہیں ہوئی ۔ یا  زیادہ پاخانے آتے ہوں یا قبض ہو دونوں سورتوں میں یہ گھی پلائیں تین چمچ روزانہ یا مرض کے مطابق بڑھائیں یا گھٹا دیں گھی کو پینے سے پہلے مریض آدھ گھنٹہ پہلے اور آدھ گھنٹہ بعد کچھ نہ کھائے پئیے ۔
اگر برسات کا موسم ہو تو اس موسم میں درج بالا ٹو ٹکہ استعمال نہ کریں اگر گلا خرا ب رہتا ہو تو پھٹکڑی بالکل مسور کے دانے کے برابر ایک چمچ پانی میں حل کر کے پلائیں پھر جب گلا خشک ہونے لگے تو دیسی گھی میں گڑ جلا کر دیسی گھی دینے سے گلا ٹھیک ہو جائے گا خشکی دور ہو جائے گی۔
سورہ ماعون کا کمال :۔
ایک دن ہم کسی کے گھر درود پاک پڑھ رہے تھے کہ اچانک نظر باہر دیوار پر پڑی تو دیکھا کہ ایک چھوٹا سا چوہا ایک دیوار پر چڑھ رہا ہے ۔اور بار بار پھسل کر نیچے گر جاتا ۔ میں نے چوہے کو دیکھ کر سورہ ماعون پڑھنا شروع کر دی ادھر سے آوازیں آ رہی تھیں کہ ملازم کو بلاؤ کہ وہ آ کر چوہے کو مارے میں نے سورہ مامون سات بار پڑھ کر چوہے پر مسلسل پھونکیں ماریں ۔ جب ملازم چوہا مارنے کیلئے آیا تو اس نے کہا یہ تو پہلے ہی سے مرا ہوا ہے ۔
سورۃ بقرہ کی برکت :۔
میری  ایک رشتہ دار کی شادی ہوئی خاوند کی پہلے بیٹیاں تھیں یہ بہت غریب تھے اس نے اس کے ساتھ دوسری شادی کی تھی اس کے ہاں بھی بیٹی تھی پھر میں نے اس کو سورہ بقرہ کا وظیفہ بتایا کہ حمل ٹھہرنے کے ہر چاند کی پہلی جمعرات جسے نو چندی کہتے ہیں اس دن ایک مرتبہ سورہ بقرہ پڑھنی ہے اس نے یہ عمل کیا تو اللہ رب العزت نے اسے بیٹے جیسی نعمت سے نوازا ۔
اگر کوئی رقم واپس نہ کر رہا ہو تو :۔
محترم حضر ت حکیم صاحب السلام علیکم !میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں اس میں موجود چھوٹے چھوٹے ٹو ٹکوں سے بڑے بڑے  مسئلے حل ہو رہے ہیں ۔ ایک روحانی ٹوٹکہ میں بھی قارئین کو بتاتی ہوں میری ایک دوست نے بتایا کہ اگر کسی سے اپنے حق کے پیسے نہ مل رہے ہوں اور وہ شخص آپ کو کوئی جواب نہ دے رہا تو تو چند دن مشکل کے حل ہونے تک پانچ سو مرتبہ روزانہ "رب انی مغلوب فانتصر  " پڑھیں اور اس شخص کا تصور ذہن میں رکھ کر اس کے منہ پر پھونک ماردیں انشاءاللہ وہ پیسے کسی کے ہاتھ بھیج دے گا یا خود آ کر دے جائے گا ویسے بھی یہ وظیفہ میں اکثر کسی مشکل میں خود بھی پڑھتی ہوں تو میری مشکل حل ہو جاتی ہے ۔